Sermon, 31 December 1909

۳۱ دسمبر ۱۹۰۹ء
442
خطبہ جمعہ حضور نے آیت قرآنی إِنَّ الشَّرُكَ لَظُلْمٌ عَظِیم (لقمان: ۳) کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تین بار مجھ سے یہ سوال پوچھا گیا ہے کہ شرک کیا چیز ہے؟ اس سوال سے مجھے رنج بھی ہوا، تعجب
بھی افسوس بھی۔قرآن کریم سارا اسی کے رو سے بھرا ہوا ہے۔پھر شرک کے سب سے بڑے دشمن رسول کریم صلی
اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت سے شرک کا پتہ لگ سکتا ہے۔شرک وہ بری چیز ہے کہ اس کی نسبت خدا نے فرما دیا ہے إِنَّ
اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا
دُونَ ذلِكَ (النساء:۲۹)۔سب سے پہلا کلام جو انسان کے کان میں بوقت پیدائش و بلوغ ڈالا جاتا ہے وہ
شرک کی تردید میں لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ہے۔یہ ایک بحث ہے کہ کان بہتر ہیں یا
آنکھیں ؟ مولود کے کان میں اذان کہنے کی سنت سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔اگر یہ لغو فعل ہو تا تو کبھی
رسول کی سنت موکدہ نہ بنتا۔یقظہ نومی جو بیماری ہے اس کے عجائبات سے بھی اس کی علمتیں معلوم ہو

سکتی ہیں۔443
غرض پہلا حکم کانوں کے لئے نازل ہوا اور انبیاء بھی اس لا اله الا اللہ کی اشاعت کے لئے آئے اور
خدا کی آخری کتاب نے بھی اسی کلمہ کی اشاعت کی اور جس کتاب سے میں نے دینی امور کی طرف
خصوصیت سے توجہ کی اس میں بھی اسی پر زیادہ تر بحث ہے۔چونکہ بعض لوگ حکیموں کی بات کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کے کلمہ کا ان کی طبیعت پر خاص اثر
ہوتا ہے اس لئے یہاں ایک حکیم کی نصیحت کو بیان کیا ہے۔اور یہ بھی مسلم ہے کہ آدمی اپنی اولاد کو وہی
بات بتاتا ہے جو بہت مفید ہو اور مضر نہ ہو۔شرک عربی زبان میں کہتے ہیں سانجھ کرنے کو کسی کو کسی کے ساتھ ملانے کو۔تو مطلب یہ ہوا کہ اللہ
کے ساتھ کسی کو جوڑی نہ بناؤ۔ایک مقام پر فرمایا ہے ثُمَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ (الانعام:)
کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے برابر اس کی ذات میں کسی دوسرے کو بھی مانتا ہو، یہ شرک میں نے کسی سے
نہیں سنا۔ثنوی ایک فرقہ ہے جو کہتے ہیں کہ دنیا کے دو خالق ہیں۔ایک ظلمت کا ایک نور کا۔مگر
برابر وہ بھی نہیں کہتے۔خدا نے فرمایا کہ مَنْ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ (لقمان (٣٩) تو کفار مکہ جو بڑے مشرک تھے انہوں
نے بھی کہا۔اللہ۔اسی طرح ان کے جاہلیت کے شعروں میں اللہ کالفظ کسی اور پر نہیں بولا گیا۔پھر شرک کیا ہے جس کے واسطے قرآن شریف نازل ہوا ؟ سنو! دوسرا مرتبہ صفات کا ہے۔اللہ تعالیٰ
ازلی ابدی ہے۔سب چیزوں کا خالق ہے۔وہ غیر مخلوق ہے۔پس یہ صفات کسی غیر کے لئے بنانا شرک
ہے۔آریہ قوم نے پانچ ازلی مانے ہیں۔(۱) اللہ قدیم ازلی ہے۔(۲) روح ازلی ہے۔(۳) مادہ ازلی ہے۔(۴)
زمانہ ازلی ہے۔(۵) فضا ازلی ہے جس میں یہ سب چیزیں رکھی ہیں۔اس واسطے یہ قوم مشرک ہے۔عیسائی قوم نے کہا ہے کہ بیٹا ازلی ہے۔باپ ازلی ہے۔روح القدس ازلی ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔لَقَدْ كَفَرَ الَّذِيْنَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَاثَةٍ (المائدة: ۷۳)
ایک قوم ہے جو اللہ تعالیٰ کے علم میں اور تصرف میں کسی مخلوق کو بھی شریک بناتی ہے۔بد بختی سے
مسلمانوں میں بھی ایسا فرقہ ہے جو کہ پیر پرست ہے۔حالانکہ رسول کریم" سے بڑھ کر کوئی نہیں اور وہ
فرماتا ہے۔لَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ (الانعام ) اور لَوْ كُنْتُ اَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَ مَا
مَسَّنِيَ السُّوءُ (الاعراف: ۱۸۹)۔پس کسی اور ولی کو کبھی یہ قدرت حاصل ہو سکتی ہے کہ اسے جانی جان کہا

خطرات نور
444
جاوے اور یہ سمجھا جاوے کہ وہ حاضر و غائب ہماری پکار سنتے ہیں؟ یہ جواب جو دیا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
ان کو علم غیب یا تصرف دے دیا ہے، صحیح نہیں۔کیونکہ شرک کے معنے ہیں سا جبھی بنانا۔خود بن جاوے
یا دینے سے بنے۔یاد رکھو اللہ کا علم ایسا وسیع ہے کہ بشر اس کے مساوی ہو ہی نہیں سکتا۔جو نشان
اللہ تعالیٰ نے اپنی الوہیت کے لئے بطور نشان رکھے ہیں وہ کسی اور میں نہیں بنانے چاہئیں۔بڑا نشان
تذلل کا ہے سجدہ اس سے بڑھ کر اور کوئی عاجزی نہیں۔زمین پر گر پڑے۔اب آگے اور کہاں کدھر
جاویں؟ فرماتا ہے لا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَ لَا لِلْقَمَرِ وَ اسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ أَحْم
السجدۃ:۳۸)۔پس جو غیر کو سجدہ کرے وہ مشرک ہے۔ہاتھ باندھ کر بہیت صلوۃ کسی کے سامنے کھڑے ہونا اور امید و بیم کے لحاظ سے اس کی وہ تعریفیں، جو
خدا تعالیٰ کی کی جاتی ہیں، کرنا بھی شرک ہے اور کسی سے سوائے اللہ کے دعا مانگنا بھی۔ہاں دعا کروانا
شرک نہیں ہے۔زکوۃ :۔بھی عبودیت کا ایک نشان ہے۔پس مال خرچ کرنا کسی غیر کے نام پر بامید و خوف، نفع و ضرر بھی
شرک ہوا۔صوم :۔ایک محبت الہی کا بڑا نشان ہے روزہ۔آدمی کسی کی محبت میں سرشار ہو کر کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے
اور بیوی کے تعلقات اسے بھول جاتے ہیں۔یہ روزہ اسی حالت کا اظہار ہے۔یہ بھی غیر اللہ کے لئے جائز
نہیں۔-
عاشق جب سنتا ہے کہ میرا محبوب فلاں شخص کو نظر آیا اور فلاں مقام پر ملا تو وہ دیوانہ وار
اس کی طرف دوڑتا ہے اور اسے تن بدن کا کچھ ہوش نہیں رہتا۔نہ کرتے کی خبر ہے نہ پاجامہ کی۔پھر
وہاں جا کر دیوانہ وار مکانوں میں گھومتا ہے۔بعینہ یہ عبادت حج کا نظارہ ہے۔یہ بھی کسی غیر کے لئے جائز
نہیں۔ایک شخص نے مجھے کہا وہاں مکہ میں جا کر کیا لینا ہے؟ علی گڑھ حمایت الاسلام کا جلسہ کافی ہے۔اس کو معلوم نہیں تھا کہ خدا کیا ہے؟
قربانی ایک اور نشان عبودیت ہے اور وہ قربانی ہے۔اس میں یہ تعلیم ہے کہ جس طرح انسان
کے سامنے جانور خاموش ہو کر اپنی جان دیتا ہے، اسی طرح خدا کے حضور میں مومن قربان ہو جاوے۔محبت الهی : قرآن شریف نے ایک اور شرک کی طرف بھی توجہ دلائی ہے وہ یہ ہے کہ
يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِيْنَ امَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ البقرة ٢) یعنی جیسا پیار اللہ سے کرتے ہو یہ کسی
اور سے کرنا خدا کا شریک بناتا ہے۔وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا (البقرة: ند بنتا

445
یوں ہے کہ مثلاً ایک طرف آواز آ رہی ہے حَيَّ عَلَى الفلاح اور دوسری طرف کوئی اپنا مشغلہ جس
کو نہ چھوڑا تو یہ بھی شرک ہے۔ریاء : اسی سلسلہ میں آخری شرک کا نام لیتا ہوں اور وہ ریاء ہے۔اس سے بچنا چاہئے۔حضرت صاحب سے مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم نے پوچھا تو آپ نے فرمایا۔جیسا تم لوگوں کو کسی
گھوڑی وغیرہ کے سامنے ریاء نہیں آسکتا اسی طرح ماموران الہی کو لوگوں کے سامنے ریاء نہیں آتا۔ان
تمام شرکوں کا رد اسی کلمہ طیبہ میں ہے جو بہت چھوٹا ہے مگر ہے بہت عظیم۔اور میرا ایمان ہے کہ
أَفْضَلُ الذِّكْرِ لَا إِلَهَ إِلَّا الله (ابن ماجه کتاب الادب) اور اس لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے ساتھ توحید کامل نہ
ہوتی اگر اس کے ساتھ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ نہ ہوتا۔کیونکہ دنیا نے ہادیوں کو خدا کہنا بھی شروع کر دیا۔چنانچہ حضرت عیسی جیسے عاجز اور خاکسار انسان کو خدا بنایا گیا۔کرشن جیسے خدا کے محب کو بھی ایسا ہی سمجھا
گیا۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جہاں ہم پر اور احسان کئے وہاں یہ بھی کیا کہ لَا إِلَهَ إِلا
الله کے ساتھ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رکھ دیا تا کہ آپ کی امت کبھی اس ابتلاء میں نہ پڑے اور جب آپ
بندے تھے تو آپ کے خلفاء و نواب پر کب خدائی کا گمان ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں نیک عملوں کی توفیق دے۔آمین۔( بدر جلد ۹ نمبر ۰۱۲-۱۳ / جنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۲)
⭑-⭑-⭑-⭑

آج 10 میں سے 10 باقی