Sermon, 18 November 1910
۱۸ نومبر ۱۹۱۰ء
485 خطبه جمعه
حضرت امیر المومنین ایده الله تعالی نے إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْنِي وَ
يَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ (النحل») پر تقریر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ عدل ایسی
ضروری چیز ہے کہ شیعہ نے بھی باوجود اللہ کی تمام صفات سے بے پرواہی کرنے کے اسے ارکان اربعہ
(توحید عدل نبوت امامت میں شمار کیا ہے۔عدل کیسا اچھا ہے، اس کا اندازہ شاید تم لوگ نہ کر سکو کیونکہ تم میں سے کم ہیں جنہوں نے وہ زمانہ
دیکھا جب کہ حکام کو بھی ننگ و ناموس کا خیال نہ تھا۔رعیت کے کسی فرد کو یہ معلوم نہ تھا کہ میں کس چیز
کا مستحق ہوں اور بادشاہ کس کا؟ باپ کا بدلہ نہ صرف بیٹوں سے بلکہ ملک والوں سے بھی لیا جاتا تھا مگر اب
امن کا راج ہے اور عدل ہو رہا ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ کا شکر چاہئے۔ہر شخص اپنے نفس پر غور کرے کہ وہ نہیں چاہتا کہ میرے بیٹے یا بیٹی کو کوئی دکھ دے یا ان کے ساتھ
بے جا سختی کرے۔پس وہ آپ بھی کیوں کسی کے بیٹے یا بیٹی کو دکھ دے یا اکل مال بالباطل کرے یا کسی
کی حق تلفی کا مرتکب ہو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا۔لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ
486
لأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ (بخاری کتاب الایمان) کہ مومن ہی نہیں ہو تا جب تک اپنے بھائی کے لئے
بھی وہی پسند نہیں کرتا جو اپنے لئے کرتا ہے۔ہم اپنے نظام سے جیسا کام لینا چاہتے ہیں مناسب ہے کہ
ہم بھی جس کے نوکر ہیں ویساری کام کریں۔میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے تمام تعلقات میں مخلوق
سے ہوں یا خدا سے عدل مد نظر رکھو اور میری آرزو ہے کہ میں تم میں سے ایسی جماعت دیکھوں جو
اللہ تعالیٰ کی محب ہو۔اللہ تعالیٰ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قبع ہو۔قرآن سمجھنے والی
ہو۔میرے مولا نے مجھ پر بلا امتحان اور بغیر میری محنت کے بڑے بڑے فضل کئے ہیں اور بغیر میرے مانگنے
کے بھی مجھے عجیب عجیب انعامات دیئے ہیں جن کو میں گن بھی نہیں سکتا۔وہ ہمیشہ میری ضرورتوں کا آپ
ہی کفیل ہوا ہے۔وہ مجھے کھانا کھلاتا ہے اور آپ ہی کھلاتا ہے۔وہ مجھے کپڑا پہناتا ہے اور آپ ہی پہناتا
ہے۔وہ مجھے آرام دیتا ہے اور آپ ہی آرام دیتا ہے۔اس نے مجھے بہت سے مکانات دیئے ، بیوی بچے
دیئے ، مخلص اور کچے دوست دیئے۔اتنی کتابیں دیں اتنی کتابیں دیں کہ دوسرے کی عقل دیکھ کر ہی چکر
کھا جائے۔پھر مطالعہ کے لئے وقت صحت، علم اور سامان دیا۔اب میری آرزو ہے اور میں اپنے مولیٰ
پر بڑی بڑی امیدیں رکھتا ہوں کہ وہ یہ آرزو بھی پوری کرے گا کہ تم میں سے اللہ کی محبت رکھنے والے
اللہ کے کلام سے پیار کرنے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے محبت رکھنے والے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کلام سے محبت رکھنے والے اللہ کے فرمانبردار اور اس کے
خاتم النبیین کے بچے متبع ہوں اور تم میں سے ایک جماعت ہو جو قرآن مجید اور سنت نبوی پر چلنے والی ہو
اور میں دنیا سے رخصت ہوں تو میری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور میرا دل ٹھنڈا ہو۔دیکھو ! میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا نہ تمہارے نذرونیاز کا محتاج ہوں۔میں تو اس بات کا امیدوار
بھی نہیں کہ کوئی تم میں سے مجھے سلام کرے۔اگر چاہتا ہوں تو صرف یہی کہ تم اللہ کے فرمانبردار بن
جاؤ۔اس کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیع ہو کر دنیا کے تمام گوشوں میں بقدر اپنی
طاقت و قسم کے امن و آشتی کے ساتھ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ پہنچاؤ۔( بدر جلد ۱۰ نمبر ۵ --- یکم دسمبر ۱۹۱۰ء صفحه ۱)