Sermon, 27 October 1911
۲۷ اکتوبر ۱۹۱۱ء
مسجد اقصیٰ قادیان
509
خطبہ جمعہ
حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے مسجد اقصیٰ میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور نماز پڑھائی۔خطبہ میں آپ نے فرمایا۔انسان کی فطرت ہے کہ اپنے سے زیادہ طاقت والے کی ہمیشہ اطاعت کرتا ہے۔عقلمندوں کا یہی کام
ہے۔اور جو ایسا نہ کرے لوگ اسے ملامت کرتے ہیں۔اسی فطرت انسانی کو نگاہ رکھ کر اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ (انس :) بہت برکت والا وہ رب ہے جس کے ہاتھ میں سب بادشاہی
ہے۔سارا جہان اسی کے قبضہ قدرت میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بڑا بناتا ہے اور جس گھرانے کو چاہتا ہے
بڑھاتا ہے۔اسی طرح وہ ملکوں کو بڑھاتا ہے پھر انہیں زوال دیتا ہے۔سب راج جس کے ہاتھ میں ہے وہ
اللہ ہے۔اگر تمہارا دل چاہتا ہے کہ کسی طاقتور کے ساتھ تمہارا تعلق ہو اگر تمہاری خواہش ہے کہ کسی
حکومت والے کے ساتھ تمہاری دوستی ہو ، اگر تم پسند کرتے ہو کہ کوئی دولت والا تمہارا اپنا ہو تو یاد رکھو
ہم بڑھے ہیں۔معلوم نہیں کس وقت موت آجائے۔ہماری بات یاد رکھو۔اگر خدا کے ساتھ تمہارا 1
510 تعلق ہے تو سب کچھ تمہیں حاصل ہے ورنہ کچھ بھی نہیں۔میں نے بڑی بڑی ظاہری طاقتوں والے
دیکھے کہ ان کے نام و نشان مٹ گئے۔اللہ تعالیٰ کے برابر کوئی بابرکت نہیں۔وہ مٹی سے انسان کو بناتا
ہے اور وہ بڑوں کو خاک میں ملا دیتا ہے۔سب کچھ اس کے اختیار میں ہے۔یہ ایک نکتہ معرفت ہے۔خدا کے سوا کسی پر بھروسہ نہ کرنا۔بعض لوگ یہی تجویز میں کرتے رہتے ہیں کہ ہم کس سے اور کس طرح
روپیہ حاصل کریں اور پھر اسی میں مرجاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی محبت اور اپنی کتاب کی محبت اور
اپنے رسول کی محبت عطا کرے۔سن رکھو کہ مجھے اللہ نے تین محبوب بخشے ہیں۔سب سے پہلا میرا محبوب اللہ ہے۔پھر اس کی کتاب
ہے۔پھر میرا محبوب وہ جامع کمالات انسانی ہے جس کے ذریعہ سے ان دو کا پتہ ملا۔وہ خاتم الرسل ہے۔اور میری دعا ہے کہ اس پر اللہ تعالیٰ ہمارا انجام کرے۔آمین
( بدر جلد نمبر۰۱-۲۰/ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲)
⭑-⭑-⭑-⭑