Sermon, 1 November 1912

یکم نومبر ۱۹۱۲ء
533
خطبہ جمعہ تشہد، تعوذ اور تسمیہ کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت
فرمائی۔لا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ - وَ لَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ التَّوَّامَةِ - اَ يَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ لَنْ
نَّجْمَعَ عِظَامَهُ - بَلْى قَادِرِينَ عَلَى اَنْ نُسَوّى بَنَانَهُ - بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ -
يَسْتَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ - فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ - وَخَسَفَ الْقَمَرُ - وَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ -
يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُ - كَلَّا لَاَوَزَرَ - إِلَى رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ نِ الْمُسْتَقَرُّ - يُنَبِّو
الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَ أَخَّرَ - بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيْرَةٌ - وَلَوْ الْقَى مَعَاذِيْرَهُ -
اور پھر فرمایا۔(القیامه: ۲ تا ۱۶)
اس سورۃ شریف میں اللہ تعالیٰ ایک فطرت کی طرف لوگوں کو توجہ دلاتا ہے۔قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ

534
نے ذکر فرمایا ہے۔مطلب یہ کہ تمہاری فطرت میں سب قسم کی نیکیوں کے بیج بو دیئے تھے۔ان کو
یاد دلانے اور ان کی نشو و نما کے لئے قرآن کریم کو نازل کیا۔وہ جو فطرتوں کا خالق ہے اس نے قرآن کریم
کو نازل فرمایا ہے۔مسیحی لوگوں کو ایک غلطی لگی ہے۔پولوس کے خط میں ہے کہ یہ شریعت اس وجہ سے نازل ہوئی ہے
کہ وہ ثابت کرے کہ تم شریعت کی پابندی نہیں بجالا سکتے۔گویا شریعت کو نازل کر کے انسان کی کمزوری
کا اس پر اظہار کرنا تھا۔اس لئے پلید تعلیم دی گئی کہ نجات کی راہ شریعت کو نہ مانو بلکہ کسی اور شے کو
مانو۔میں نے بعض مشنریوں سے پوچھا ہے کہ جب شریعت کی پابندی تم سے نہیں ہو سکتی تو تمہارے جو
اور قوانین ہیں ان کی پابندی تم کیسے کرتے ہو؟ ہر ایک انسان جب بدی کرتا ہے تو اس بدی کے بعد اس
کا دل اس کو ملامت کرتا ہے کہ تو نے یہ کام اچھا نہیں کیا۔میں نے لوگوں سے اور اپنے نفس سے بھی پوچھا ہے۔چنانچہ جواب اثبات میں ملا۔چور کو چوری کے
بعد ایسی ملامت ہوتی ہے کہ وہ چوری کے اسباب کو اپنے گھر میں نہیں رکھ سکتا۔اسی طرح ڈاکہ ڈالنے
والے اور قاتل دونوں ارتکاب جرم کے بعد کہیں بھاگنا چاہتے ہیں۔اسی طرح جھوٹا آدمی جھوٹ بولتا
ہے تو جھوٹ کے بعد اس کو ملامت ہوتی ہے کہ یہ بات ہم نے جھوٹ کہی۔غرض ہر بدی کے بعد ایک
ملامت ہوتی ہے۔جس بدی کو انسان کرتا ہے اس بدی کے متعلق اگر اس سے تفتیش کی جائے تو ایک
حصہ میں چل کر وہ منکر ہو جاتا ہے۔میں نے بعض چوروں سے پوچھا کہ اعلیٰ درجہ کی چوری میں مال پر
ہاتھ تو مشکل سے پہنچتا ہے۔پھر کسی کے ہاتھ سے نکلواتے ہو، کسی کے سر پر رکھتے ہو، کسی سنار کو دیتے ہو
کہ وہ زیورات وغیرہ کی شکل و ہیئت کو تبدیل کر دے۔اس نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم سنار کو سو روپے
کی چیزیں پچھتر روپے میں دیتے ہیں۔میں نے کہا کہ اگر وہ سو روپے کی چیز ساٹھ روپے میں رکھ لے تو پھر
تم کیا کرو۔تو مجھے جواب دیا کہ ایسے حرامزادے، بے ایمان کو ہم اپنی جماعت سے نکال دیں گے۔میں
نے کہا کہ وہ بے ایمان بھلا کیسے ہو؟ کہنے لگا کہ چوری ہم کریں، مصیبت ہم اٹھائیں اور مال وہ کھا جائے تو
پھر بھی اگر بے ایمان نہ ہوا تو اور کیا ہو گا۔میں نے کہا اچھا! وہ سنار تو صرف تمہاری اتنی ہی سی مشقت
برداشت کی ہوئی دولت کو غبن کر کے بے ایمان اور حرامزادہ ہو گیا، مگر تم جو اوروں کی برسوں تک
مصیبت اٹھا اٹھا کر جمع کی ہوئی دولت کو چرا لاتے ہو بے ایمان اور حرامزادے نہیں؟ اس کا جواب مجھے
کسی نے کچھ نہیں دیا۔اسی طرح میں نے ایک کنچن سے پوچھا کہ تم اس پیشے کو برا نہیں سمجھتے۔کہا کہ نہیں۔میں نے کہا کہ

535 اپنی بیوی سے زنا کر سکتے ہو۔کہا کہ غیر کی لڑکی کو خراب کرنا اچھا نہیں۔میں نے کہا کہ تم نے خراب کا لفظ
بولا ہے۔بھلا یہ تو بتاؤ جو لوگ تمہارے یہاں زنا کرنے کے لئے آتے ہیں کیا ان کے نزدیک وہ غیر کی لڑکی
نہیں ہوتی؟
قیامت کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ (القيامة:٣)۔اگر جزاء سزا نہ
ہوتی تو نفس لوامہ تم کو ملامت ہی کیوں کرتا؟ نفس لوامہ قیامت کا ثبوت ہے۔کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم ہڈیوں کو جمع نہیں کر سکتے ؟ اور ہڈیاں تو الگ رہیں ہم تو پوروں کی
ہڈیوں کو بھی جمع کر دیں گے بَلَى قَادِرِينَ عَلَى اَنْ نُّسَوِيَ بَنَانَهُ۔ہر ایک آدمی جب بدی کرتا ہے تو وہ
اس کو بدی سمجھتا ہے تب ہی تو اس کو غالنا چھپ کر کرتا ہے۔ایک شہر میں ایک بڑا آدمی تھا۔مجھ سے اس کی عداوت تھی۔مجھے خیال آیا میں اس کے پاس گیا۔وہاں لوگ جمع تھے۔جوں جوں لوگ کم ہوتے جاتے میں آگے بڑھتا جاتا تھا۔جب سب لوگ چلے گئے
اور دو آدمی ایک اس کا منشی اور ایک شخص جو کہ میرے دوست تھے، رہ گئے تو اس نے میری طرف
دیکھا اور کہا آج آپ کیسے آگئے ؟ میں نے کہا کہ میں اس لئے آیا ہوں کہ آپ لوگوں کو نصیحت کرنے والا
کوئی نہیں۔کوئی ناصح تو آپ کو نصیحت نہیں کر سکتا کیونکہ آپ بڑے آدمی ہیں۔مگر ہر ایک بڑے آدمی
کے لئے اس کے شہر میں کھنڈرات اس کے لئے ناصح ہوتے ہیں۔کیا آپ کے پاس کوئی ایسی یادگار
نہیں۔اس نے کہا کہ مولوی صاحب! میرے آگے آئیے۔میں بہت آگے بڑھا۔وہ مجھ کو اس کھڑکی کے
بالکل پاس لے گیا جس میں بیٹھا کرتا تھا۔مجھے کہنے لگا کہ اور آگے ہو جائیے۔میں اور آگے بڑھا۔اس نے
پھر کہا کہ اور آگے ہو جائیے۔اور آگے تو کیا ہوتا۔میں نے اس کھڑکی میں اپنے سر کو بہت قریب کر دیا۔اس نے کہا کہ یہ جو آپ کے سامنے ایک محراب دار دروازہ نظر آتا ہے اس کا مالک میری قوم کا آدمی تھا
اور وہ اتنا بڑا شخص تھا کہ ایک قسم کی سرخ چھتری جب وہ گھوڑے پر سوار ہو کر چلا کرتا تھا تو اس کے اوپر
لگا کرتی تھی اور میں سیاہ بھی نہیں لگا سکتا۔اب اس کی بیوی میرے گھر میں برتن مانجھنے پر ملازمہ ہے۔یہ
بھی سن لیجئے کہ میں اپنے اس تخت کو چھوڑ کر جو آپ کے سامنے پڑا ہوا ہے، ہمیشہ اس کھڑکی میں بیٹھا
کرتا ہوں۔مگر اس تخت کو چھوڑنے اور اس کھڑکی میں بیٹھنے کی حقیقت مجھے آج ہی معلوم ہوئی ہے۔پھر
جب کچہری کا وقت ہو گیا میں اسی جوش میں کچری گیا۔رئیس شہرا کیلا تھا۔میں نے وہی بات کہی تو رئیس
نے مجھے ایک قلعہ دکھلایا اور کہا کہ یہ اس شہر کے اصل مالک کا ہے جواب کسی ذریعہ سے ہمارے قبضہ
میں آگیا ہے۔پھر اس نے کہا کہ یہ پہاڑ جو آپ کے سامنے موجود ہے اس کا نام دھارا نگر ہے۔اس پر اتنا

536 بڑا شہر آباد تھا کہ ہمارے شہر کی اس کے سامنے کوئی حقیقت نہ تھی۔یہ مجلس بھی میرے لئے ہر وقت
نصیحت ہے اور جہاں ہم راج تلک لیتے ہیں وہاں تمام ارد گرد کچے مکانات اصل مالکوں کے ہیں اور یہ تین
ناصح ہر وقت نصیحت کے لئے میرے سامنے موجود رہتے ہیں۔میں نے کہا کہ آپ خوب سمجھے۔جب خدا پکڑتا ہے تو پھر کوئی نہیں بچا سکتا۔یاد رکھو جیسے گناہ کرتے ہو ان کی سزا پانے والے تمہاری
آنکھ کے سامنے ہوتے ہیں، پھر بھی تم نہیں سمجھتے۔ہمارے یہاں تمہارے جھگڑے فیصلہ نہیں پاتے۔کچھ لوگوں نے عذر کیا ہے اور کچھ ابھی باقی ہیں۔(بدرحصہ دوم۔کلام امیر ۲۸ / نومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۸۵ تا ۸۷)
⭑-⭑-⭑-⭑

آج 10 میں سے 10 باقی