Sermon, 25 July 1913

۲۵ جولائی ۱۹۱۳ء
587'
خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح نے سورۃ بقرہ کے پہلے رکوع کی تلاوت کی اور پھر فرمایا:۔ایک دفعہ میں لاہور میں تھا۔بڑی مدت کی بات ہے۔وہاں ٹھنڈی سڑک پر ہم تین آدمی جا رہے
تھے۔ایک نے کہا۔قرآن میں تو لکھا ہے کہ وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ (القمر) مگر قرآن تو بہت مشکل
ہے۔میں نے کہا یہ بہت سچا کلمہ ہے۔قرآن کا دعویٰ ہے کہ جو کچھ بھی سچائیاں اور الہی صداقتیں، جن
میں خدا تعالیٰ کی تعظیم اور مخلوق پر شفقت اور اس کے قوانین و اصول ہو سکتے ہیں، وہ سب قرآن میں
موجود ہیں۔اگر یہ تمام صداقتیں دیگر آسمانی کتب سے خود جمع کرنی پڑتیں تو کس قدر مشکل بات تھی اور
پھر مزید برآں یہ کہ مدلل و مفصل موجود ہیں۔چنانچہ دوسرے موقع پر فرماتا ہے۔لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ
كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِيْنَ مُنْفَكِّيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ - رَسُولٌ مِّنَ اللهِ يَتْلُوا
صُحُفًا مُطَهَّرَةً فِيْهَا كُتُبْ قَيِّمَةٌ (البينه: ۲ تام) ساری مضبوط تعلیمات اور ہدایات کی جامع کتاب
حضرت قرآن ہے جس نے تمام اگلی صداقتوں کو بھی بہتر سے بہتر اور عمدہ سے عمدہ رنگ میں فرمایا ہے۔

خطبات نوب
588
اس قرآن کے بارے میں فرماتا ہے کہ سنو! میں اللہ علم والا ہوں۔یہ وہ کتاب ہے جس میں ہلاکت
کی راہ نہیں۔کتاب کے لفظ پر علم اشتقاق میں بڑی بحث ہے۔چھ لفظ جو اس مادہ سے مشتق ہیں ان میں
جمعیت کے معنے پائے جاتے ہیں۔کتیبه لشکر کو کہتے ہیں۔پس یہ کتاب ہزا ر ہا شبہات کے مقابلہ کے لئے
کافی ہے۔کیا ہی پاک روح تھی وہ جس کے منہ سے نکلا حَسْبُنَا كِتَابُ اللَّهِ۔اس فقرے پر ایک قوم
رنجیدہ ہے۔اس کے ایک فرد نے مجھ پر بھی اعتراض کیا تو میں نے اس سے پوچھا آپ حَسْبُنَا کے کیا
معنی کرتے ہیں؟ اس نے کہا كَافِيكَ۔میں نے کہا یہ تو قرآن مجید ہی کا قول ہے۔وہ فرماتا ہے اَوَلَمْ
يَكْفِهِمْ أَنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً وَّ ذِكْرَى لِقَوْمٍ يُعْمِنُونَ
(العنکبوت:۵۲) کیا ان کے لئے یہ کتاب کافی نہیں جو ہم نے ان پر اتاری۔یہی حضرت عمر نے کہا۔ذلِكَ الْكِتَابُ سے ظاہر ہے کہ یہی ایک کتاب ہے اور کوئی ہے ہی نہیں۔حضرت نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے تو یہاں تک ادب کیا ہے کہ اپنی آنکھ سے کوئی کتاب دیکھی ہی نہیں۔ہاں ایک دفعہ موقع
فَأْتُوا بِالتَّوْرَاةِ فَاتْلُوهَا (ال عمران:۹۴) سے نکلا تھا مگر تو رات بھی آپ کے سامنے کوئی نہ لایا۔ریب کے معنے شک اور ہلاکت کے ہیں۔ہلاکت کی کوئی تعلیم قرآن کریم میں نہیں جس سے
انسان کا دین و دنیا تباہ ہو جائے۔ایسا ہی شک کی کوئی بات نہیں۔شک اگر ہو گا تو اس شخص کے دل میں ہو
گا جو قرآن کا مخالف ہے۔غرض قرآن میں کوئی شک نہیں۔پھر اس کو اِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَلْنَا
عَلَى عَبْدِنَا (البقرة :۲۴) میں کھول دیا ہے۔یہ کتاب ہر ایک قوم کے لئے جو متقی ہو چکی ہے یا ہو گی یا اس وقت ہے، ہدایت نامہ ہے۔اس کے
مبادی میں ایمان بالغیب شرط ہے۔کیونکہ دنیا میں بھی جس قدر علم صحیح ہیں سب کا مدار فرض یا غیب پر۔علم ہندسہ ہے۔اس میں جمع اور تفریق ہی ہے کیونکہ ضرب کیا ہے؟ امثال کی جمع۔تقسیم کیا ہے؟
امثال کی تفریق۔اور اس جمع تفریق کی بنا فرض ہے۔چار روپے دس آنہ۔دو ہزار پانچ روپے دو پائی۔غرض کوئی روپیہ ہو وہ اس وقت کہاں ہوتا ہے۔فرضی طور پر جمع یا تفریق کیا جائے گا۔اسی طرح
علم مساحت، انجنیر نگ، ڈاکٹری، تجارت، زراعت میں پہلے ایمان بالغیب ہی ہوتا ہے۔کاشتکار بیج کو زمین
میں سپرد خاک کرتا ہے۔اسے کیا معلوم کہ یہ بیج کیسا ہو گا اور کتنا پھل لائے گا؟ پولیس بھی ایماندار ہو تو
اپنی کارروائی پہلے غیب پر شروع کرے گی پھر صحیح نتیجہ پر پہنچے گی۔اسی طرح ایک مہندی پہلے اللہ پر
ملائکہ پر کتب پر حشر و نشر پر ایمان بالغیب لائے گا پھر اس کتاب کے ذریعہ ہدایت پاکر وہ ان سب کا
علم الیقین حاصل کر لے گا۔مگر یہ ہدایت اسی کو نصیب ہوتی ہے جو دعامانگنے کا عادی ہو۔صدقہ و خیرات
ہے۔

کرتا ہو۔589 صدقہ و خیرات کی ترغیب کے لئے کیا عمدہ فرمایا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ (البقرۃ:۳) کہ جس چیز سے خرچ کے
لیے کچھ ارشاد کرتے ہیں، وہ تمہاری نہیں بلکہ ہماری دی ہوئی ہے۔پھر سب نہیں مانگتے بلکہ اس میں
سے کچھ۔پھر یہ رزق عام ہے ، صرف مال مراد نہیں۔جو لوگ ان نیکیوں میں بڑھتے بڑھتے پہلی کتابوں پر ایمان لاتے ہیں اور جو کچھ تیرے پر نازل ہوا
اسے مانتے ہیں اور اس کے بعد جو وحی ہو اس پر بھی ایمان لانے کو تیار ہیں وہ ہدایت پر گویا سوار ہیں۔کفر
گیرد کاملے ملت شود۔دیکھو مکہ کی طرف سجدہ دین بن گیا کیونکہ یہ ایک کامل کا فعل ہے۔برخلاف اس کے جو یکدم انکار ہی کر بیٹھے۔اور ان کا حال جملہ معترضہ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ
أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ (البقرة (4) میں بتا دیا کہ ان کے لیے انذار اور عدم انذار مساوی ہے یعنی حق کی پرواہی
نہیں۔وہ نہ حق بات سنتے ہیں ، نہ حق دیکھتے ہیں، نہ اس پر غور کرتے ہیں۔اسی سزا میں ان پر مہرلگادی
گئی۔”آپنے را که زنگ خورد از مصقله صاف نہ گردد۔یہ فتویٰ لا يُؤْمِنُونَ (البقرة:6) سب کے حق میں
نہیں۔اس لئے یہ اعتراض صحیح نہیں کہ پھر بعض کافران میں سے مسلمان کیوں ہو گئے؟ چنانچہ سورۃ
یس میں فرمایا۔لَقَدْ حَقِّ الْقَوْلُ عَلَى أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (يس:۸) یعنی اکثر پر ایسا فتوی لگتا ہے
جس کی وجہ بھی بتادی کہ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ۔ہدایت تو وہ پاتے ہیں
جن میں ایمان بالغیب صدقہ و خیرات اور حق کی شنوائی حق کی بینائی ہو۔إِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ
خَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ (يس:)
الفضل جلد نمبر۷ ۳۰۰۰۰۰ جولائی ۱۹۱۳ء صفحہ ۱۵)
⭑-⭑-⭑-⭑

آج 10 میں سے 10 باقی