Sermon, 1 August 1913
یکم اگست ۱۹۱۱۳ء
590
خطبہ جمعہ
حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کے دوسرے رکوع کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔الحمدام القرآن ہے
یہ ایک کچی اور پکی بات ہے۔الحمد شریف کے اندر تمام قرآن اللہ نے درج فرمایا ہے۔الحمد شریف
گویا خلاصہ ہے قرآن مجید کا۔اللہ تمام اسماء حسنیٰ کا جامع ہے
جیسا کہ اللہ کے جس قدر نام ہیں اللہ کے ماتحت ہیں اللہ کا لفظ بیان فرما کر پھر صفات کاملہ کا بیان ہو تا
ہے۔اس واسطے اللہ کے معنوں کے نیچے ایک تو یہ بات ہے کہ وہ ساری خوبیوں کا جامع ہے۔جہاں تنزیہ
کا ذکر ہے وہاں اللہ کا ذکر لا کر نیہ ذکر کرتا ہے کہ ہر عیب سے پاک ہے۔ان دو باتوں کے بعد فرماتا ہے
لا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ - (حم السجدة:۳۸)۔چونکہ وہ
591 سارے محامد کا جامع اور ہر قسم کے عیب و نقص سے منزہ ہے اس لئے اس کے سوا کسی کی عبادت جائز
نہیں۔پھر اللہ کی صفت صمد ہے۔صمد کے معنے خود ہی دوسرے مقام پر کھول کر بتائے ہیں۔انتُم
الفقراء إلى الله واللهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ (فاطر (1) تم سب محتاج ہو۔غیر محتاج صرف اللہ کی ذات
ہے۔غرض اللہ کے لفظ کے جو معنی ہیں کہ ساری خوبیوں والا اور ساری برائیوں سے منزہ اور پاک
معبود حقیقی، اس کے سوا کسی دوسرے کی عبادت ناجائز ہے۔یہ خلاصہ ہے تمام کلام الہی کا اور اسی کا ذکر
ہر رکوع بلکہ ہر آیت میں ہے۔بعض کتابوں میں اللہ کا ذکر تک نہیں ہوتا
بخلاف اس کے دیگر کتابیں ہیں کہ ان کے صفحے کے صفحے پڑھ جاؤ ان میں خدا کا نام تک نہ نکلے گا۔بائبل میں ایک کتاب ہے۔اس میں اللہ کا ذکر ضمیر کے رنگ میں بھی نہیں حالانکہ اسے بھی کتب مقدسہ
میں سے سمجھتے ہیں۔مگر قرآن مجید میں تو کوئی رکوع ایسا نہیں جہاں عظمت الہی کا ذکر نہ ہو۔الحمد میں تین قوموں کا ذکر
الحمد میں تین قوموں کا ذکر فرمایا ہے۔ایک منعم علیہم۔دوم مغضوب علیہم۔مغضوب کا فاعل نہیں
بیان کیا۔کیونکہ ان پر خالق بھی غضبناک ہے اور مخلوق بھی۔سوم ضالین کا۔اب اس کی تفصیل میں پہلے
رکوع میں منعم علیہم کا بیان کہ وہ ایمان بالغیب رکھتے ہیں۔مقیم الصلوۃ ہوتے ہیں۔منفق فی سبیل اللہ
ہوتے ہیں۔مومن بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَ مِنْ قَبْلِكَ ہوتے ہیں اور مومن بالآخر۔اس کے بعد مغضوبوں کا
ذکر کیا کہ ان کے دل حق کے شنوا زبان حق کی گویا نہیں ہوتی اور بہرے اندھے تکالیف کے لحاظ سے
عذاب میں ہوتے ہیں۔اس لئے فرمایا وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ) (البقرۃ:۸)۔اب فرماتا ہے کہ ضال لوگ کس
طرح ہوتے ہیں؟ یہ بیان دو رکوع میں ہے۔چنانچہ اُولئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَى
(البقرۃ:۱۷) فرما کر بتا دیا کہ یہ ضالین کا بیان ہے جنہوں نے ہدایت کے بدلے ضلالت کو مول لیا ہے۔اور
اس سے اگلے رکوع میں يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَّ يَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَّ مَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفُسِقِينَ (البقرة:۳۷)
فرمایا کہ ضالین وہ ہیں جو بد عہد ہیں۔غرض انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا نام متقی ، مغضوب کا نام لا يُؤْمِنُ۔ضالین کا ذکر ان دو رکوعوں میں ہے۔اب ایک اور بات قابل سمجھنے کے ہے۔بہت سے لوگ پڑھے ہوئے یا ان پڑھ ایسے ہیں کہ انہوں
592
نے غضب ڈھایا ہے کہ وہ عمل کو جزو ایمان نہیں مانتے۔وہ کہتے ہیں عمل ہو یا نہ ہو عقیدہ تو اچھا ہے۔بعض لوگوں نے تو یہاں تک اس میں غلو کر لیا ہے کہ وہ دعوی ایمان بالله و بالآخرہ کا کرتے ہیں حالانکہ وہ
مومن نہیں ہوتے۔"" کے بعد جو "ب" آئے تو معنے بالکل کے ہوتے ہیں۔یعنی بالکل مومن نہیں۔اب تم اپنی اپنی جگہ غور کرو کہ تمہارے اس دعوے کے ساتھ کہ ہم مومن ہیں، ہم احمدی ہیں ، ہم
مرزائی ہیں، دلائل کیا ہیں؟ ایسا نہ ہو کہ تم کہو۔امَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ (البقرة) اور خدا تعالیٰ
فرمائے۔وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ (القبرة:٩) -
دیکھو! ایسے لوگوں کے لئے فرماتا ہے کہ ان کے افعال کو دیکھیں تو اللہ کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔کہیں مخلوق
کا لحاظ ہے، کہیں رسم و عادت کا کہیں دم نقد فائدے کا۔مگر انہوں نے اللہ کو کیا چھوڑنا ہے اپنے تئیں
محروم کیا ہے۔فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ (ال عمران (۹۸) اور اس کا وبال ان کی اپنی جان پر ہے۔ہمارے نبی نے تو تصدیق کو بھی اعمال سے گنا ہے۔فرمایا النَّفْسُ تَمَتَّى وَتَشْتَهِي وَالْفَرْجُ يُصَدِّقُ
(بخاری۔کتاب القدر) انسان کا نفس کچھ خواہشیں کرتا ہے جن کا علم کسی کو نہیں ہوتا اور شرمگاہ اس کی
تصدیق کرتی ہے۔گویا عمل کا نام بھی تصدیق ہے۔غرض اعمال ایمان کا جزو ہیں۔فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ
صرف زبانی دعویٰ کرنے والوں کے دلوں میں، جنہیں نہ قوت فیصلہ نہ تاب مقابلہ مرض ہے۔اللہ
اس مرض کو بڑھائے گا اس طرح پر کہ جوں جوں اسلام کے مسئلے بڑھیں گے ان کے دل میں شبہات
بڑھیں گے یا یہ عملی طور پر انکار کریں گے۔پھر یہ چھوٹی سی جماعت کے مقابل میں گیدی ہیں تو بڑوں کے
سامنے کیا کچھ بزدلی نہ دکھائیں گے یا تھوڑے مسائل کا فیصلہ نہیں کر سکتے تو بہت سے مسائل کا فیصلہ کیا
کریں گے؟ چونکہ انہوں نے جھوٹا دعویٰ ایمان کا کیا اس لئے ان کو دکھ دینے والا عذاب ہے۔ایسی مخلوق
کو جب واعظ وعظ کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ جو کام تم کرتے ہو اس کا نتیجہ خطرناک ہے، تم دنیا میں فساد نہ
کرو تو وہ کہتے ہیں کہ تو بہ ہم فسادی ہیں ؟ ہم تو با مسلمان اللہ اللہ با برہمن رام رام" کے اصل پر چل
کر سب کے ساتھ اپنا تعلق رکھتے ہیں اور بڑی سنوار والے ہیں۔اللہ فرماتا ہے أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ
الْمُفْسِدُونَ (البقرة: ۱۳) کہیں بڑے مفسد لوگ ہیں کہ دعوے زبان سے کچھ ہیں، ہاتھ سے کچھ کرتے
ہیں۔ایک نماز ایسی چیز ہے کہ کلمہ شہادت کے بعد کوئی عمل نماز کے برابر نہیں۔حضرت نبی کریم نے
فرمایا۔میرا جی چاہتا ہے کہ جب تکبیر ہو جائے تو میں دیکھوں کون کون جماعت میں نہیں آیا اور ان کے
انطبات نور
593
گھر جلادوں۔مگر باوجود اس کے کئی لوگ جو نماز با جماعت نہیں پڑھتے تم ان میں سے نہ بنو۔منافق اصل
میں بڑا مفسد ہوتا ہے۔اس میں شعور نہیں ہوتا۔خدا تمہیں سمجھ دے۔جو میں نے کہا ہے اسے سمجھو۔الفضل جلد نمبر ۲۰۰۰۸ / اگست ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵)
⭑-⭑-⭑-⭑