Sermon, 31 October 1913
۳۱ اکتوبر ۱۹۱۳ء
624
خطبہ جمعہ
حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرۃ کی آیت إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَ
النَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا
خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرۃ:۳) کی تلاوت کے بعد فرمایا:
یہ ایک رکوع کا ٹکڑا ہے۔میں بہت سوچ سوچ کر تھک جاتا ہوں کہ میں اپنی بات کن لفظوں میں
کہوں جو دل میں اثر کرے۔میں دیکھتا ہوں بہت لوگ ایسے ہیں گویا ہماری بات سنتے ہی نہیں اور ان کے
کان حق سے کبھی آشنا نہیں ہوئے۔میں نے ایک لڑکے سے پوچھا۔سبق کہاں سے شروع ہو گا؟ اس
نے کہا۔دس برس ہوئے۔میں درس میں آتا ہوں مگر کبھی سنا نہیں۔اس کے پاس ایک اور بیٹھا تھا۔اس سے پوچھا تو اس نے کہا وعلی ہذا القیاس۔میں نے کہا خیر عربی تو تمہیں آتی ہے۔تم تو شاید اس دور کو نہیں سمجھ سکتے مگر میں خوب سمجھتا ہوں۔مگر کوئی باپ لڑکے کو دس برس تک
نصیحت کرے اور وہ اس کے جواب میں ایک دن کہہ دے کہ میں نے آپ کی کوئی بات نہیں سنی۔خیر
625 میرا کام سنانا ہے۔یہاں تین باتوں کا ذکر آیا ہے۔ایک تو یہ کہ اسلام کے بعد دوسروں کے ساتھ تعلقات کیسے ہوں؟
دوم ایمان کے بعد ہمارا عملدرآمد کیسا ہو؟ سوم یہ کہ اگر کہا نہ مانو گے تو حال کیا ہو گا؟
فرماتا ہے جو لوگ کسی قسم کے ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں خواہ وہر یہ ہی ہوں، فرض پابند ہوں کسی چیز
کے کسی اصل کے ، پھر وہ خواہ یہودی ہوں یا عیسائی ہوں یا صابی جو کوئی اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان
لاتا ہے۔ان دو باتوں کا ذکر اس لئے کیا کہ ایمان کی جڑ اللہ پر ایمان ہے اور ایمان کا منتہی آخرت پر ایمان ہے۔اور جو آخرت پر ایمان لاتا ہے اس کا نشان بھی بتا دیا کہ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْأَخِرِةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَهُمُ
عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ (الانعام:۹۳)۔وہ ایک تو تمام قرآن مجید پر ایمان لاتا ہے۔دوم اپنی صلوٰۃ کی
محافظت کرتا ہے۔آج ہی ایک نوجوان سے میں نے پوچھا۔نماز پڑھتے ہو؟ اس نے کہا۔صبح کی نماز تو
معاف کرو۔(بھلا میرا بادا معاف کرنے والا ہے) باقی پڑھتا ہوں۔یہ مومن کا طریق نہیں ہے۔ایک مقام
بر فرمایا اَفَتُومِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ (البقرة:۸۴)۔پس تمام کتاب پر ایمان و عمل موجب نجات ہے۔اس آیت میں اللہ نے بتا دیا ہے کہ ایک ہندو ایک
عیسائی ایک چوہڑا ایک چمار جب لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پڑھ لیتا ہے اور یوم آخرت کا
قائل ہو جاتا ہے تو وہ مسلمان بنتا ہے اور پھر تم سب ایک ہو جاتے ہو۔یہ اخوت اسلام کے سوا کسی
مذہب میں نہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ شرفاء حکماء غرباء ایک صف میں مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔اس
فرمانبرداری کا نتیجہ بھی بتا دیا کہ وہ لا خَوْفٌ وَّلَا يَحْزَنُ زندگی بسر کرتا ہے۔ایک پہاڑی پر جس کا نام حراء ہے ہماری سرکار ہے بھی اللہ نے کلام کیا۔ایسا ہی حضرت موسیٰ سے
بھی ایک پہاڑ پر کلام ہوا جس کا نام طور ہے۔رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّورَ (البقرۃ:۳) کے معنے ہیں کہ اس
کے دامن میں سب قوم کو کھڑا کیا۔جیسے بولتے ہیں لاہور شہر راوی کے اوپر ہے۔ایسا ہی ہجرت کی ایک
حدیث میں ہے۔فَرُفِعَ لَنَا الْجَبَلُ (جامع الصغیر) تو اس کے یہ معنے نہیں کہ مکہ پہاڑ اکھیڑ کر نبی کریم
میر کے اوپر رکھ دیا گیا۔خُذُوا مَا آتَيْنَاكُمْ بِقُوَّةٍ (البقرة: ٣) جیسے بنی اسرائیل کو تورات محکم پکڑنے کا حکم تھا ایسا ہی ہمیں
قرآن مجید کے بارے میں حکم ہے۔اگر مانو گے تو فائدہ ہو گا اور اگر نہ مانو گے تو گھاٹا ہی گھاٹا ہے۔عورتوں
کا بڑا حصہ تو قرآن سنتا ہی نہیں۔امیر بھی بد بختی سے قرآن نہیں سن سکتے نہ باجماعت نماز پڑھ سکتے
626 ہیں۔زمینداروں کو فرصت نہیں۔فصل خریف سے فراغت پا کر کماد پیڑ نے کا موسم آجائے گا۔پھر ہم
سے سوال کئے جاتے ہیں کہ سفر میں روزہ معاف ہے تو کٹائی کے موقع پر بھی کر دیجئے۔حالانکہ میں ایسا
مجتد نہیں۔تمہیں دنیا میں خبر ہے یہود نے کیا کیا؟ انہوں نے سبت (خواہ ہفتہ میں ایک دن عبادت کا اس
کے معنی کرو خواہ آرام کے معنی لو) میں بے اعتدالی کی۔آرام میں آسودگی میں انسان اپنے مولیٰ اپنے
حقیقی محسن کو بھول جاتا ہے۔میں نے اپنی اولاد کے لئے بھی دولت کی دعا نہیں کی۔اس اعتداء کی پاداش
میں ان کو ایسا ذلیل کیا جیسے بندر کہ قلندر کے نچانے پر ناچتا ہے۔یہی حال آج کل مسلمانوں کا ہے۔ان
کا اپنا کچھ بھی نہیں۔انگریزوں کے نچانے پر ناچتے ہیں۔جو لباس ان کا ہے وہی یہ اختیار کرتے ہیں۔جو
فیشن وہ نکالتے ہیں، جو ترقی کی راہ بتلاتے ہیں بلا سوچے سمجھے اس پر چل پڑتے ہیں۔ایسی حالت میں کب
لا خَوْفٌ وَلا يَحْزَنُ ہو سکتے ہیں۔یہ حالت کیوں ہوئی؟ اس لئے کہ خدا کی کتاب کو چھوڑ دیا۔میرے پیارو! تم خدا کی کتاب پڑھو۔اس پر عمل کرو۔اس سے زیادہ میں کھڑا نہیں ہو سکتا۔بہت زور
مارا ہے۔الفضل جلد نمبر۲۱-۰-۵/ نومبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵)
⭑-⭑-⭑-⭑