Sermon, 14 November 1913
۱۴ نومبر ۱۹۱۳ء
633 خطبہ جمعہ
حضرت خلیفة السبح ایده الله تعالی نے وَإِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَاتُرَة تُمْ فِيهَا وَ اللَّهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنتُمْ
تَكْتُمُونَ (البقرة: ۷۳) کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے بچوں کو کھیلتے دیکھا ہے اور ان کی کھیلوں پر بڑا غور کیا ہے۔بعض بچوں کو بڑی عمدہ چیز منگوا کر
دی۔وہ پہلے تو اسے اچھی طرح دیکھتا ہے اور اس سے کھیلتا ہے۔پھر تھوڑی دیر کے بعد اس کو پتھر لے کر
اچھی طرح کوڑتا ہے اور اسے کچل دیتا ہے۔پھر اسے دیکھتا ہے۔پھر دیکھتا ہے کہ ابھی اس کا مطلب حل
نہیں ہوا تو اسے پھر پتھر سے کو ٹتا ہے اور اس کا اچھی طرح کچومر نکالتا ہے۔میں جب نماز کو آرہا تھا تو میرے پاس دو شیشیاں تھیں جن میں الگ الگ دوائیں پڑی تھیں جن کا
آپس میں ملانا بالکل ناجائز تھا۔میرے بچے نے ان کو لے کر پہلے تو ان کا منہ کھولا پھر ان کو آپس میں ملانے
لگا۔میں نے کہا کیا کرتا ہے؟ مگروہ کہاں ملتے ہیں، چاہے چیز بگڑ جاوے۔انسان یہ معلوم کرنے کی کوشش
کرتا ہے کہ یہ کیا بلا ہے؟
634
اسی طرح بعض لوگ کتابیں لکھتے ہیں۔پھر ان پر حاشیے چڑھاتے ہیں۔پھر ان پر حاشیہ در حاشیه در
حاشیہ اور ان کی شرحیں ہوتی ہیں۔میری طالب علمی کا زمانہ بڑا دکھ کا زمانہ گزرا ہے۔بڑا معرکتہ الآراء مسئلہ کہ بچہ کو کیسی تعلیم دینی
چاہئے اس کا کوئی فکر نہیں۔رامپور میں میں نے طلباء کو دیکھا جن کی عمر تمیں سال سے لے کر ساٹھ
سال تک کی ہو گئی تھی۔ایک ملتانی بوڑھا آدمی میری پنجابی سن کر مجھے ملنے کو آیا۔ان دنوں میں ایک بہت ہی خبیث کتاب
"ملا حسن " پڑھا کرتا تھا۔اس سے میں نے دریافت کیا کہ تم کیا پڑھا کرتے ہو؟ اس نے کہا
قاضی مبارک"۔وہ جب آیا تو میرا انشراح صدر ہو گیا۔میں نے کہا کہ میں ” قاضی مبارک خوب جانتا
ہوں۔اس نے کہا مجھے پڑھا دو۔اتفاق سے جس جگہ کو میں نے پڑھایا وہ مجھے خوب آتی تھی۔اس کی عمر
میرے خیال میں ستر برس کی تھی۔میں نے اسے پنجابی میں وہ جگہ پڑھائی۔وہ حیران ہو گیا اور کہنے لگا کہ
آپ تو خوب جانتے ہیں۔پھر اس نے کہا کہ مجھے قاضی پڑھا دو۔میں نے کہا اس شرط پر کہ پہلے ایک سبق
مشکوۃ کا پڑھ لیا کرو۔اس نے ہاتھ کو کھڑا کر کے دیکھا اور کہا کہ ابھی تو مضبوط ہوں۔( تم مجھے دیکھتے ہو۔میں کیسا کمزور ہوں۔وہ مجھ سے بھی زیادہ کمزور تھا، پہلے فلسفہ پڑھ لوں پھر مشکوۃ بھی پڑھ لوں گا۔میں نے
اس کو پڑھانے سے انکار کر دیا۔یہ ایک دکھ ہے جو بڑا ہے۔میں نے اس آیت پر غور کیا ہے۔وَإِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا (البقرۃ:۷۳) یہ ایک سیدھی آیت ہے۔اس
کے معنے تم نے ایک آدمی کو مار ڈالا۔آدمی کو تو مارا ہی کرتے ہیں۔یہ ترجمہ اس کا صحیح نہیں۔اس کا
ترجمہ یہ ہے کہ تم نے ایک جی (یا جان) کو مارا۔پھر اپنے آپ سے ہٹانے لگے کہ تم نے نہیں مارا۔معلوم
ہوا کہ وہ جان ایسی نہ تھی جس کا وہ بہادری کا کام سمجھ کر اقرار کرتا۔کعب بن اشرف مارا گیا۔اس کے قاتل کا پتہ پوچھنے پر نبی کریم میم نے فرمایا۔میں نے مارا ہے۔ابو رافع مارا گیا۔اس کے لئے بھی نبی کریم میں تیار کریم نے فرمایا کہ ہم نے اس کو مارا ہے۔کشت و خون جیسا کہ آجکل سرحدیوں ، وزیریوں اور محسودیوں وغیرہ میں ہے ایسا ہی عرب میں تھا۔سب کے نزدیک عورت کا مارنا بہت معیوب ہے۔ابو سفیان نے کہا تھا کہ آپ اس لڑائی میں عورتوں
کو بھی مقتول پائیں گے مگر میں نے یہ حکم نہیں دیا۔میں ایک دفعہ ایک رئیس کے ساتھ جس کے ساتھ انگریز بھی تھے، سور کے شکار پر گیا۔سامنے سے
ایک سور آیا۔اس کا گھوڑا اس سے ڈر گیا۔وہ جھک کر گھوڑے کو ایک طرف دوڑا کرلے گیا۔ایک مسخرا
635 انگریز بھی ان میں تھا اس نے اس رئیس کو کہا کہ واہ آپ کا گھوڑا سؤر سے ڈر گیا۔تو اس رئیس نے کہا
کہ آپ نے دیکھا نہیں میں جھکا تھا۔میں نے دیکھا کہ وہ سور کی مادہ سورنی تھی۔ہم سپاہی مادہ کو نہیں مارا
کرتے۔تو اس انگریز نے دوسرے انگریزوں کو کہا۔شکر ہے ہم نے اس کو نہیں مارا اور نہ ہماری تو بد نامی
ہوتی۔اس آیت میں جس نفس کا ذکر ہے، وہ عورت ہے۔مرد کو اگر مارتے تو کچھ حرج نہ تھا۔تحقیقات
کرنے پر انہوں نے اس کو ایک دوسرے پر تھوپا۔آخر نبی کریم میں تمیمی نے مدینے کے سارے بد معاشوں
کو جمع کیا اور اس عورت کے آگے سب کو پیش کیا۔وہ بول تو نہ سکتی تھی مگر قوت ممیزہ اس میں تھی۔جب قاتل کو اس کے سامنے لایا گیا تو اس نے سر سے اشارہ کیا کہ یہی ہے۔اس کو نبی کریم میں ہیر
نے کئی
بیچوں سے اس عورت پر پیش کیا مگر وہ اس کو پہچان لیتی۔اس کا ذکر بخاری شریف میں ہے۔اس بد معاش
نے اس عورت کا سر دو پتھروں کے درمیان کچل دیا تھا۔کچھ زیور کے لالچ سے۔وَاللهُ مُخْرِجٌ مَّا
كُنتُمْ تَكْتُمُونَ (البقرۃ:۷۳) اللہ اس بات کو نکالنے والا تھا۔آخر وہ بات نکل آئی۔فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ
ببعضها (البقرة: تب ہم نے اس قاتل کو مارنے کا حکم دیا۔اور یہ اس کے بعض کا بدلہ تھا۔اس
نے پہلے بھی کئی بد معاشیاں کیں اور آگے بھی وہ کرتا۔اس لئے یہ سزا اس کے بعض کی ہے۔اور جگہ فرمایا۔وَلَكُمْ فِى الْقِصَاصِ حَيُوةٌ (البقرة :۱۸۰) بدلہ لینے میں تمہارے لئے حیات ہے۔یحیی کا لفظ رکھا ہے۔یہ ان کی بے حیائی ہے کہ عورت کو مارا۔عورت کو مارنا کوئی بہادری نہیں۔میں اس آیت کو سنا کر افسوس کرتا ہوں۔مسلمانوں کو بتلایا تھا کہ تم ایسا کام نہ کرنا۔مگر تم صدہا قتل
کرتے ہو۔ڈرتے نہیں۔ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُمْ (البقرة :۷۵) تمہارے دل سخت ہو گئے۔بعض پتھروں سے نہریں چلتی ہیں اور
ان سے نفع پہنچتا ہے۔مگر تم تو ان پتھروں سے بھی بد تر ہو۔تم جس قدر ہو تم میں سے ندیاں اور نہریں
جاری ہوتیں۔اور کچھ نہیں تو پانی نکلتا۔میں تمہارا خیر خواہ ہوں۔میں نے تمہیں سمندر کے سمندر
سنائے مگر تم بھی بہادر ہو۔بعض ہیں کہ ان کے کانوں پر جوں رینگتی ہی نہیں۔قَسَتْ قُلُوبُكُمْ - خدا
ساری قوم کو برا نہیں کہتا۔بعض نیک بھی تو ہوتے ہیں جو إِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ
(البقرة:۷۵) کے مصداق ہوتے ہیں۔مِنْهَا میں جو ضمیر ہے اس میں اختلاف ہے۔بعض پتھروں کی
طرف پھیرتے ہیں، بعض قلوب کی طرف۔جیسے موسیٰ کے بارے میں فرمایا۔آنِ اقْذِ فِيْهِ فِي التَّابُوتِ
فَاقْذِ فِيهِ فِي الْيَم (٣٠) موسیٰ کو صندوق میں ڈال دو اور صندوق کو دریا میں ڈال دو یا موسیٰ کو دریا
میں ڈالو۔636
غرض تمام ایسے نہیں۔تم میں سے بعض میرے خیر خواہ اور فرمانبردار بھی ہیں۔ایک آدمی کو میں نے
دعا کرتے سنا کہ الہی! میرا وجود تو کوئی نافع نہیں۔میری عمر نور الدین کو دے دے، اگر اس کی عمر پوری ہو
گئی ہے کیونکہ یہ مفید انسان ہے۔تم میں سے بعض ایسے ہیں کہ ان کے دل خشک ہیں۔وہ خدا کاڈر
نہیں کرتے جیسے غیر احمدی نہیں مانتے۔ان کے پاس قرآن وحدیث کی کتابیں ہیں۔وہ ان کو نہیں مانتے تو تمہارا کیوں ماننے لگے۔الفضل جلد نمبر ۲۳-۰-۱۹/ نومبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵)
⭑-⭑-✰✰