Sermon, 28 November 1913
۲۸ نومبر ۱۹۱۳ء
640
خطبہ جمعہ
تشہد و تعوذ کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت فرمائی۔وَ إِذْ اَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَّ ذِي
الْقُرْبَى وَالْيَنمَى وَالْمَسْكِيْنِ وَ قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَّ اَقِيْمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّكَوةَ ثُمَّ
تَوَلَّيْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْكُمْ وَأَنْتُمْ مُعْرِضُونَ (البقرة: ۸۳) -
اور پھر فرمایا:۔خلاصہ دین انبیاء کیا ہے؟ تمام انبیاء کے دین کا خلاصہ یہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے وعدہ
لیا ہے لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا الله - لا اله الا اللہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرنی۔بس یہی خلاصہ ہے
تمام دیوں کا اور میں لا الہ الا اللہ کے معنے ہیں۔عبادت کسے کہتے ہیں؟ لوگوں کو اس کے معنی نہیں آتے۔بعض اس کے معنی بندگی کرنے کے کرتے
641 ہیں اور بعض پرستش اور پوجا کے کرتے ہیں۔اس کے کئی ارکان ہیں۔اللہ تعالیٰ کی بے نظیر تعظیم،
اس کی تعظیم کرے اور کسی کی نہ کرے۔مثلاً ہاتھ باندھنے۔اس کے آگے جھکنا (رکوع)۔اس کے آگے
سجدہ میں گر جانا۔حج کرنا۔روزے رکھنا۔اپنے مال میں سے ایک حصہ اس کے لئے مقرر کر دینا۔اٹھنے
بیٹھنے میں اسی کا نام لینا۔آپس میں ملتے وقت اس کا نام لینا جیسے السلام علیکم و رحمتہ اللہ اور اس کی تعظیم
میں قطعا دوسرے کو شریک نہ کرنا۔دو سرار کن۔اس کی محبت کے مقابلہ میں کسی دوسرے سے محبت نہ کرنا۔تیرار کن۔اپنی نیازمندی اور عجز و انکساری کامل طور پر اس کے آگے ظاہر کرنا۔چوتھا رکن یہ ہے کہ اس کی فرمانبرداری میں کمال کر دے۔ماں باپ، محسن و مربی، بھائی بہن
رسم ورواج اس کے مقابلہ میں کچھ نہ ہوں۔لَا تَجْعَلُو اللَّهِ أَنْدَادًا (البقرة :٢٣) اَلا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ
(هود:۳) اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔بعض روپیہ سے محبت کرتے ہیں۔جو لوگ چوری، جھوٹ دعا سے کماتے ہیں وہ اللہ سے نہیں بلکہ
روپیہ سے محبت کرتے ہیں۔کیونکہ اگر اس کے دل میں خدا کی محبت ہوتی تو وہ ایسا نہ کرتا۔اس سے اتر کر ماں باپ کے ساتھ احسان ہے۔بڑے ہی بد قسمت وہ لوگ ہیں جن کے ماں باپ دنیا
سے خوش ہو کر نہیں گئے۔باپ کی رضامندی کو میں نے دیکھا ہے۔اللہ کی رضامندی کے نیچے ہے اور
اس سے زیادہ کوئی نہیں۔افلاطون نے غلطی کھائی ہے۔وہ کہتا ہے ہماری روح جو اوپر اور منزہ تھی
ہمارے باپ اسے نیچے گرا کر لے آئے۔وہ جھوٹ بولتا ہے۔وہ کیا سمجھتا ہے روح کیا ہے ؟ نبیوں نے بتلایا
ہے کہ یہاں ہی باپ نطفہ تیار کرتا ہے پھر ماں اس نطفے کو لیتی ہے اور بڑی مصیبتوں سے اسے پالتی ہے۔نور بینے پیٹ میں رکھتی ہے بڑی مشقت ہے۔حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَوَضَعَتْهُ كُرْهًا (الاحقاف)
اسے مشقت سے اٹھائے رکھتی ہے اور مشقت سے جنتی ہے۔اس کے بعد وہ دو سال یا کم از کم پونے دو
سال اسے بڑی تکلیف سے رکھتی ہے اور اسے پالتی ہے۔رات کو اگر وہ پیشاب کر دے تو بسترے کی گیلی
طرف اپنے نیچے کر لیتی ہے اور خشک طرف بچے کو کر دیتی ہے۔انسان کو چاہئے کہ اپنے ماں باپ یہ بھی میں نے اپنے ملک کی زبان کے مطابق کہہ دیا ورنہ باپ کا
حق اول ہے اس لئے باپ ماں کہنا چاہئے سے بہت ہی نیک سلوک کرے۔تم میں سے جس کے ماں
باپ زندہ ہیں وہ ان کی خدمت کرے اور جس کے ایک یا دونوں وفات پاگئے ہیں، وہ ان کے لئے دعا
کرے۔صدقہ دے اور خیرات کرے۔4
642 ہماری جماعت کے بعض لوگوں کو غلطی لگی ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ مردہ کو کوئی ثواب وغیرہ نہیں پہنچتا۔وہ جھوٹے ہیں۔ان کو غلطی لگی ہے۔میرے نزدیک دعا استغفار، صدقہ خیرات بلکہ حج، زکوة
روزے یہ سب کچھ پہنچتا ہے۔میرا یہی عقیدہ ہے اور بڑا مضبوط عقیدہ ہے۔ایک صحابی نبی کریم ملی امیہ کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میری ماں کی جان اچانک نکل گئی ہے۔اگر وہ بولتی تو ضرور صدقہ کرتی۔اب اگر میں صدقہ کروں تو کیا اسے ثواب ملے گا؟ تو نبی کریم میں ہم نے
فرمایا۔ہاں۔تو اس نے ایک باغ جو اس کے پاس تھا، صدقہ کر دیا۔میری والدہ کی وفات کی تارجب مجھے ملی تو اس وقت میں بخاری پڑھا رہا تھا۔وہ بخاری بڑی اعلیٰ درجہ
کی تھی۔میں نے اس وقت کہا۔اے اللہ ! میرا باغ تو یہی ہے۔تو میں نے پھر وہ بخاری وقف کر دی۔فیروز پور میں فرزند علی کے پاس ہے۔وَذِي الْقُرْبى پھر حسب مراتب قریبوں سے نیک سلوک کرو اور قیموں اور مسکینوں سے نیک
سلوک کرو۔قولُوا لِلنَّاسِ حُسنا قال کا لفظ عربی زبان میں فصل کے برابر لکھا ہے بلکہ اس سے وسیع لکھا ہے۔اس سے کم ضَرَبَ کا لفظ لکھا ہے۔لوگوں کو بھلی باتیں کہو۔بد معاملگیاں چھوڑ دو۔بد معاملگیوں سے باز
آجاؤ۔وَاقِيْمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّكوة نمازیں پڑھو اور زکوۃ دیا کرو۔ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ وَأَنْتُمْ مُعْرِضُونَ تم پھر جاتے ہو۔باز نہیں آتے۔اگر کسی کا روپیہ ہاتھ میں آگیا تو اسے
شیر مادر سمجھ لیا اور اسے دینے میں آتے ہی نہیں۔اللہ تم پر رحم کرے۔الفضل جلد نمبر ۲۵---۱۳ دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵)
⭑-⭑-⭑-⭑