انسانی ترقی کے تین درجات

خطبات محمود جلد ۴
1
انسانی ترقی کے تین درجات
(فرموده ۲۹ جولائی ۱۹۱۰ء ۔ بمقام قادیان )
سال ۱۹۱۰ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آیت قرآنی إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ !
پڑھ کر حضرت صاحبزادہ صاحب نے فرمایا:۔
دنیا میں ہر چیز کے تین ہی درجے بیان ہوتے ہیں ۔ ادنی ، اوسط ، اعلیٰ اسی طرح اس آیت میں انسانی کی
ترقی کے تین درجے بیان فرمائے ہیں جو انسان ان تین درجوں کو طے کرتا ہے اسے ساتھ ترک شر کے بھی
تین درجے حاصل ہو جاتے ہیں۔ سب سے اول ادنی درجہ تو یہ ہے کہ انسان عدل کرے۔ جس کا جتنا حق ہوئی ہو
اس کو اتنا ہی دے ۔ دوسرا درجہ یہ ہے کہ جو حق ہے اسی پر کفایت نہ کرے بلکہ حق سے زیادہ دے ۔ اس کا
نام احسان ہے۔ تیسرا درجہ یہ ہے کہ انسان خدا کے ہاتھ میں کل کی طرح کام کرنے والا ہو۔ اور اس کو بلاکسی
خیال و معاوضہ کے نفع رسانی کی ڈھن لگی رہے۔ رہے۔
جب انسان عدل پر قائم ہوتا ہے تو بغی سے بھی بچتا ہے جس میں کھلی کھلی سرکشی پائی جاتی ہے اور جب
احسان کی راہوں پر قدم مارتا ہے تو ایسے امور سے محفوظ رہتا ہے جن کا نقصان صرف اسی کو نہ ہو بلکہ وہ دوسروں
کیلئے مضر اور غیروں کی نظر میں بھی ناپسند ہوں ۔ اور جب ایتاء ذی القربی والی حالت وارد ہوتی ہے تو پھر اسے نظر میں بھی ثابت
ان چھوٹے چھوٹے گناہوں پر بھی آگاہی ہوتی ہے اور ان سے پاک رہنے کی کوشش کرتا ہے جو انسان کے نفس
کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور زبان شریعت میں فحشاء کہلاتے ہیں ۔ یہ صرف قرآن کا خاصہ ہے کہ جب وہ کسی

خطبات محمود جلد ۴
سال ۱۹۱۰ء
بدی یا گناہ سے روکتا ہے تو اس سے بچنے کی ترکیب بھی بتاتا ہے چنانچہ یہاں بغی، منکر ، فحشاء سے بچنے
کیلئے عدل، احسان، ایتاءِ ذِي الْقُرْبی کا ارشاد فرمایا۔ اور ان بدیوں سے محفوظ رہنا ان نیکیوں کیلئے
بطور نتیجہ کے بیان کیا پھر فرمایا کہ تم عہدوں کو پورا کرنے والے بنو نہ صرف وہ عہد جو خدا سے کئے ہیں بلکہ
مخلوق سے بھی عہد شکنی نہ کرو کہ عہد شکن منافق ہوتا ہے جو کسی نیکی کی بات پر ثابت قدم نہیں رہ سکتا ۔ اللہ
تمہیں وعظ کرتا ہے کہ عبودیت اختیار کروتا الوہیت کے فیوض سے متمتع ہو۔
النحل : ۹۱
( اخبار بدر - ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ء)

آج 10 میں سے 10 باقی