قرآن شریف کا اول و آخر

خطبات محمود جلد ۴
قرآن شریف کا اول و آخر
فرموده ۵ جنوری ۱۹۱۲ء بمقام قادیان )
سال ۱۹۱۲ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے سورۃ الفلق کی تلاوت فرمائی :۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ - مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِنْ شَرِّ
غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَمِنْ شَرِّ النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ
اس کے بعد فرمایا :۔
قرآن شریف کو جن لوگوں نے غور اور تدبر سے پڑھا ہے وہ جانتے ہیں کہ تمام قرآن شریف کالب
لباب الحمد شریف یعنی سورہ فاتحہ ہے گویا کہ سارا قرآن شریف مجملاً بطور فہرست کے سورہ فاتحہ ہے۔ اور
جن لوگوں نے اس سے زیادہ غور و فکر کیا ہے انہوں نے بِسْمِ اللہ الرحمنِ الرَّحِیمِ کو سورۃ فاتحہ کا
خلاصہ قرار دیا ہے۔ بعد اس کے یہ ایک صاف بات ہے کہ سورہ فاتحہ میں صراط مستقیم والی دعا کے ساتھ
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ) کی دعا سکھلا کر افراط اور تفریط سے بچنے کی ترغیب دلائی
ہے۔ صراط مستقیم کے جادہ سے ادھر اُدھر ہونا یہ ایک اندرونی فتنہ ہے اور مَغْضُوبِ
عَلَيْهِمْ یا ضالین کی راہ اختیار کرنا گویا بیرونی فتنہ میں مبتلاء ہونا ہے۔ اندرونی فتنہ کے بالمقابل سبک تا
سے بڑا بیرونی فتنہ ضالين والا فتنہ ہے۔ یہ تو قرآن مجید کی ابتداء کی سورہ ہے اب قرآن شریف کے کی۔
اخیر میں بھی سورہ فاتحہ کے مضمون کے بالمقابل دو فتنوں کا ذکر الگ الگ دو سورتوں میں بیان فرما کر ان

خطبات محمود جلد ۴
لد
سال ۱۹۱۲
سے بچنے کیلئے خدا تعالیٰ ہی کی پناہ مانگنے کی تعلیم دی ہے۔ جیسا کہ وَلَا الضَّالین کو سورہ فاتحہ کے
اخیر میں رکھا ہے اسی طرح سے سورۃ الناس کو جس میں عیسائیوں کے فتنہ کا ذکر ہے قرآن شریف کے
اخیر میں رکھا ہے اور سورۃ الناس سے ماقبل سورۃ الفلق کو سورہ فاتحہ کے اندرونی فتنہ کے بالمقابل رکھا
ہے اور سورۃ فاتحہ میں اندرونی فتنہ کا جو مجمل بیان تھا اس کے کسی قدر آثار زیادہ بیان کر کے اسکی تشریح
کردی۔
فلق بمعنی خلق بھی آیا ہے۔ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ کہہ کر تمام قسم کے فتنوں کا ذکر کر دیا کیونکہ فتنے جب
تھوڑے ہوں تو گنتی بھی کی جاوے مگر فتنے جب حد سے بڑھ جاویں تو کہاں تک اس کو شمار کیا۔
جاوے۔ مَا خَلَقَ میں ہمارے اس زمانہ کی طرف اشارہ ہے کہ فتنہ اور فسادوں کی کوئی حد ہی نہ
رہی ۔ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَب میں غاسق چاند کو کہا ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ پیغمبر
صلی سلیم نے چاند کی طرف دیکھا اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا کہ اِسْتَعِينِى مِنْ
هُذَا فَإِنَّهُ فَاسِقٌ إِذَا وَقَبَ سے جب کسی قوم میں ہلاکت آتی ہے تو پہلے اس ہلاکت کا پیش خیمہ
آپس کی ہی اندرونی پھوٹ اور آپس ہی کی اندرونی مخالفتیں ہوتی ہیں۔ امراء امراء کے علماء علماء کے
مخالف ہو جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے سخت جانی دشمن ہو جاتے ہیں۔ پھر بعد میں بیرونی فتنہ کو
اندرونی فتنہ پر غلبہ پانے کی راہ کھل جاتی ہے۔ گو یا جب کوئی قلعہ اندر اور باہر دونوں طرف سے مضبوط
ہوتا ہے تو دشمن دفعہ اس پر حملہ آور نہیں ہوتا۔ جب قلعہ کی اندرونی حالت خراب ہو جاتی ہے۔ تو پھر
دشمن کو بھی ہمت مل جاتی ہے خدا کسی قوم کو نہیں بگاڑتا جب تک کہ وہ بگڑنے کے سامان اپنے ہاتھوں سے
پہلے آپ نہ کر لیں ۔ اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ
وَمِنْ شَرِّ النَّفْتِ فِي الْعُقَد میں شاعروں کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کیونکہ پھونک
مارنے والے کی طرح شاعر بھی اپنے منہ میں اندر ہی اندر اشعار کی پھونک پھانک لگاتا رہتا ہے
اور یوں اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان جو عقد اور رشتہ ہوتا ہے اس کو توڑنا چاہتا
ہے ۔ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَد کا بازار اس قدر گرم ہو گیا ہے کہ ایک سلطنت دشمن کے حملہ
سے تباہ ہو جاتی ہے تو دوسری سلطنت اس کے پہلو میں بولتی تک نہیں ، بالکل خاموش بیٹھی دیکھتی
ہے کہ اچھا ہے کمزور ہوئے۔ مسلمانوں کو ۔ کو چاہئیے کہ اس سورۃ کو کثرت سے پڑھیں اور اللہ تعالیٰ
سے ان الفاظ میں دعا کریں ۔ بَارَكَ اللهُ لَنَا وَلَكُمْ مِنَ الْقُرْآنِ الْعَظِيمِ وَ

خطبات محمود جلد ۴
نَفَعَنَا وَإِيَّا كُمْ بِالذِّكْرِ الْحَكِيمِ۔
سال ۱۹۱۲
ل سورة الفلق
الفاتحة:
اخبار بدر ۱۸ جنوری (۱۹۱۲ء)
ترمذی ابواب التفسير باب سورة المعوذتین میں الفاظ اس طرح ہیں
اسْتَعِيْنِي بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ هَذَا فَإِنَّ هَذَا هُوَ الْغَاسِقُ إِذَا وَقَبَ
الرعد: ١٢

آج 10 میں سے 10 باقی