رمضان بڑے انعامات اور بڑے خوف کا مہینہ ہے
خطبات محمود جلد ۴
رمضان بڑے انعامات اور بڑے خوف کا مہینہ ہے
(فرموده ۲۹۔ اگست ۱۹۱۳ ء بمقام قادیان )
سال ۱۹۱۳
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ زمر کے رکوع ۲ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
دنیا میں تین قسم کے آدمی ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو خدا تعالیٰ کا خوف نہیں کرتے۔ نہ اس کے ساتھ
تعلق ، نہ اس کا ادب ، نہ اس کا رعب ، نہ اس سے محبت و پیار غرض کچھ بھی نہیں ۔ صريحا اللہ تعالیٰ کے
احکام کے منکر ہوتے ہیں۔ اعتقادی طور پر نہ ہوں تو عملی طور پر ۔
دوسری قسم کے وہ لوگ ہوتے ہیں جو منکر تو نہیں ہوتے مگر ان کے اعمال کی بنیاد خدا کے تقویٰ پر
نہیں ہوتی وہ دین کا اتباع کرتے ہیں مگر نہیں کرتے۔ نمازیں پڑھتے ہیں مگر نہیں پڑھتے ، روزے رکھتے
ہیں مگر نہیں رکھتے ، حج کرتے ہیں مگر نہیں کرتے، زکوۃ دیتے ہیں مگر نہیں دیتے، ان کے افعال عادتا
ہوتے ہیں۔ مثلاً ہزاروں مسلمان ہیں جو کھانا کھاتے وقت بسم اللہ پڑھتے ہیں اور بعد میں الْحَمْدُ
اللہ کہتے ہیں ۔ مگر جس وقت وہ الحمد للہ کہتے ہیں کیا حقیقت میں ان کا دل جوش محبت الہی میں
بھرا ہوا ہوتا ہے۔ کیا ان میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کھانا خدا کا فضل ہے۔ اگر اس کی عنایت
شامل حال نہ ہوتی تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا کہ اس قسم کا کھانا تیار ہوگا۔ لقمہ توڑ کر منہ
میں ڈال لینا تو آسان ہے مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ لقمہ کتنی محنتوں مصیبتوں اور کتنے آدمیوں
کے عمل کے بعد اس صورت میں آیا ہے ۔ اسی طرح مسلمان آپس میں السّلامُ عَلَيْكُمْ کہتے
ہیں ۔ مگر کیا سارے مسلمان اس کی حقیقت سے واقف ہیں اور ان کے دل میں وہی جذبہ اور وہی شوق
خطبات محمود جلد -
۴
سال ۱۹۱۳
ہوتا ہے جس کے جتلانے کیلئے رسول کریم صلی ال السلام نے یہ فقرہ جاری کیا تھا۔ اور کیا دوسرے بھائی کی
نسبت یہ بھی خواہش موجزن ہوتی ہے کہ خدا اسے ہر شر سے بچائے، ہر قسم کی فتنہ پردازی کو دور
کرے، وہ خدا جس کا نام سلام ہے اسے محفوظ رکھے۔ غرض ایسے بندے ہوتے ہیں جو اس طرح کام
کرتے ہیں۔ روزہ رکھیں گے پیاسے اور بھوکے رہیں گے۔ نہایت پوشیدہ تعلقات کو ترک کر دیں گے
مگر جو حقیقت روزوں کی علت غائی ہے اس کے حصول کی خواہش تک نہ کریں گے۔ تیسرا گر وہ وہ ہے جو
خدا کے خوف و خشیت کے ماتحت اپنے تمام اعمال کرتا ہے یہ لوگ نماز اس لئے نہیں پڑھتے کہ لوگ یہ نہ
کہیں کہ یہ نماز نہیں پڑھتے ۔ اپنا جبینِ نیاز خدا کی درگاہ میں اس لئے نہیں رکھتے کہ لوگ انہیں بزرگ
سمجھیں ۔ بھو کے اس لئے نہیں رہتے کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو روزے رکھتے پایا۔ زکوۃ اس لئے
نہیں دیتے کہ لوگ انہیں کہیں کہ یہ زکوۃ دیتے ہیں۔ حج اس لئے نہیں جاتے کہ لوگ انہیں حاجی کہیں
بلکہ ان کے تمام افعال اس ہستی کے خوش کرنے کیلئے ہوتے ہیں جو آسمان پر بڑے جلال کے ساتھ قائم
ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کی عبادتیں قبول ہوں گی۔
خدا وند تعالیٰ اپنے بندوں کو فرماتا ہے کہ تم نے تو دعوی کیا ہے کہ ہم ایمان لائے لیکن تم اس وقت
تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ تم دائم تقویٰ پر قائم نہ رہو اور اپنے رب کی خشیت تمہارے
دلوں میں نہ ہو۔ رسمی نمازیں تو یہودی بھی پڑھتے ہیں رسمی روزے تو ہندو بھی رکھتے ہیں بلکہ ہندو تو
آٹھ رکھتے ہیں اور تین تین دن تک نہیں کھاتے ۔ مگر کیا وہ ان روزوں کے بڑے انعام پائیں
گے؟ نہیں کیونکہ انہوں نے یہ کام تقویٰ اور فرمانبرداری کو مد نظر رکھ کر نہیں کیا بلکہ عادتا یا رسما ایسا
کیا۔ پس تم غور کرو کہ اگر مہینے تک تم نے تکلیف بھی اٹھائی اور کچھ فائدہ بھی نہ اٹھایا یعنی اپنے اندر کچھ
تبدیلی نہ کی تو خسر الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ کے سوا اور کیا ہے۔ یہ رمضان کا مہینہ بڑے انعامات کا
بڑے خوف کا مہینہ ہے۔ پس تم رمضان سے پہلے پہلے فیصلہ کر کے اپنے نفسوں میں تبدیلی کرو اور
اتَّقُوا رَبَّكُمْ کے ارشاد کی تعمیل کرو۔ یہ جمعہ آخری جمعہ ہے۔ جمعے کا روز بڑی برکات کا روز ہوتا
ہے۔ پھر یہ گھڑی بڑی بابرکت ہے جس میں خطیب خطبہ پڑھتا ہے۔ پس تم اس مبارک گھڑی میں
عہد کر لو کہ ہماری نمازیں ، ہمارے ر ب ، ہمارے روزے ہمارے سب عمل خدا سب عمل خدا کیلئے ہوں گے نہ کہ رسم و عادت کے
طور پر ۔ کون جانتا ہے کہ مجھے اگلا مہینہ ملے گا یا نہیں ۔ شاید یہ دن آخری دن یہ مہینہ آخری مہینہ، یہ سال
خطبات محمود جلد ۴
سال ۱۹۱۳
آخری سال ہو۔
زندگیوں کا کوئی اعتبار نہیں اس بابرکت گھڑی سے فائدہ اٹھاؤ۔ خدا تعالیٰ رسم سے خوش نہیں ہوتا
بلکہ اس چیز سے خوش : سے خوش ہوتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے۔ قربانی کرو کیونکہ خدا کے حضور قربانی کے سوا
نہیں پہنچ سکتے ۔ تقویٰ اختیار کرو کیونکہ تقویٰ تمام عملوں کی روح ہے۔ تقویٰ کے معنی ہیں، اپنی خواہشوں کو
خدا کے حضور قربان کر دینا۔ حضرت صاحب رسول کریم صل الله السلام کا یہ ارشاد سنایا کرتے تھے کہ ابوبکر کو
جو تم پر فضیلت ہے نماز اور روزے سے نہیں بلکہ اس شے کی وجہ سے ہے جو اس کے دل میں ہے۔ سے
ایک دفعہ ایک مسئلہ پیش ہوا۔ میں اس کا فیصلہ اس طرح کرنا چاہتا تھا جس طرح خلیفہ المسیح کا منشاء
تھا۔ مگر ایک دوست مجھے بار بار کہتا تھا کہ میاں صاحب تقومی کرو۔ تقویٰ کر و آخر یہ بات خلیفہ المسیح تک
پہنچی ۔ آپ نے فرمایا کہ اس کی عمر کا اپنی عمروں سے مقابلہ کرو۔ جب یہ ہمارے منشاء کو سمجھتا ہے تو آپ
لوگوں کو جو بڑی عمر کے ہیں، اس سے زیادہ سمجھنا چاہئیے ۔ غرض تقومی خواہش کی پیروی کا نام نہیں بلکہ خدا
تعالیٰ کی فرمانبرداری کا نام ہے۔ اگر خدا کی فرمانبرداری میں انہیں کچھ مشکلات ہوں تو اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ میری زمین بڑی وسیع ہے۔ یہ اجازت نہیں کہ اپنے بادشاہ کے خلاف تلواریں لے کر کھڑے ہو
جاؤ بلکہ ہجرت کر جاؤ اور صبر سے کام لو کیونکہ صابروں کو بغیر حساب دینے کا جو وعدہ ہے وہ پورا پورا دیا
جائے گا ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ تم کو ارشاد فرماتا ہے کہ تو کہہ دے مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی
عبادت بڑے خلوص کے ساتھ کروں اور اس کا فرمانبردار بنوں کے جب خاتم النبین کو یہ حکم ہے تو
اور کون ہے جو عبادت سے مستثنیٰ ہو سکتا ہے۔ خدا کی کامل اطاعت و کامل فرمانبرداری کا نمونہ حضور کی
ذات بابرکات ہے۔ اسی واسطے حضرت عائشہ نے فرمایا ۔ كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ ہے یعنی قرآن میں جس
قدر باتوں کے کرنے کا حکم ہوا ہے وہ آپ کرتے تھے اور جس قدر باتوں سے منع کیا گیا وہ آپ نہیں
کرتے تھے۔ کیسا پاک نمونہ ہے جو ہمارے لئے موجود ہے اور جس نمونے کو تازہ کرنے کیلئے اس صدی
پر بھی ایک مامور آیا۔ اور کیسی پاک تعلیم ہے جو قرآن مجید میں موجود ہے۔ عیسائی اگر شراب پئیں تو وہ
معذور ہیں کیونکہ ان کا خداوند یسوع بھی شراب پیتا تھا لے ۔
۔
وام مارگی کے اگر شراب اور بے حیائی کی باتیں کرتے ہیں تو افسوس کی بات نہیں
خطبات محمود جلد -
۴
۹
سال ۱۹۱۳ء
کیونکہ ان کی تعلیم ہی ایسی ہے مگر مسلمان یہ کام کریں تو کتنے بڑے افسوس کی بات ہے کیونکہ قرآن کریم
نے ان باتوں سے بڑی سختی سے روکا ہے۔ خدا تو رسول کریم ملی الم کو فرماتا ہے کہ تو کہہ دے کہ اگر میں
نافرمانی کروں تو میں خدا کے عذاب سے ڈرتا ہوں تو پھر اور کون ہے جو الہی عذاب سے باوجود نافرمانی
کے بیچ سکتا ہے۔ پس تم گندوں کو چھوڑ دو اور ان سے یوں نکل جاؤ جیسے سانپ اپنی کینچلی سے نکل جاتا
ہے۔ جس طرح تم نے جمعہ کے دن ظاہری غسل کیا ہے اسی طرح اپنے باطن کو تمام آلائشوں سے صاف کر
لو اور اپنی روح کو مُعطر ۔ کیونکہ خدا قدوس ہے اس کے حضور پاکبازوں کے سوا کوئی نہیں پہنچ سکتا۔ خدا
تمہیں توفیق دے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک نمونے پر چلنے کی ، اسلام کی اتباع کی ، خدا
ہمارے اقوال وافعال کو ایک اور نیک کر دے، خدا ہم سے راضی ہو مسلمان ہی جئیں ، مسلمان ہی مریں
اور مسلمان ہی اٹھیں ۔
الحج : ١٢
۱۲
الفضل ۳ ستمبر ۱۹۱۳ء)
الزمر :
نزهة المجالس مصنفه شيخ عبد الرحمن الصفورى جلد ۲ صفحه ۱۵۳
مطبوعه مصر
الزمر : ۱۳،۱۲
۱۳۱۳ھ
ه مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۹۱ ، ۲۱۶ المكتب الاسلامى بيروت
ابن آدم کھاتا پیتا آیا اور وہ کہتے ہیں کہ دیکھو کھاؤ اور شرابی آدمی (متی باب ۱۹ آیت ا ا برٹش
اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۴۳ء )
کے قدیم ہندوستان کا ایک بے راہ رو فرقہ جو بقول دیانند سرسوتی شراب نوشی و زنا کاری اور ماں
بہن تک سے بدفعلی کو نجات کا ذریعہ گردانتے تھے۔ (ستیارتھ پرکاش مصنفہ پنڈت دیانند سرسوتی بانی
آریہ سماج باب ۱۱ صفحه ۳۷۶ تا ۳۸۰ مطبوعہ لاہور ۱۸۹۹ء)