لوگوں کو واحد خدا کی طرف بلاؤ

خطبات محمود جلد ۴
۱۰
(۴)
لوگوں کو واحد خدا کی طرف بلاؤ
(فرموده ۲۴ اکتوبر ۱۹۱۳ء۔ بمقام قادیان )
سال ۱۹۱۳ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ اور اخلاص کی تلاوت کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے
فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو بڑی طاقت دی ہے۔ ایسی قوتیں اسے بخشی ہیں جن کی وجہ سے یہ سب پر
حکمران ہے حالانکہ جسم کے لحاظ سے کئی جاندار اس سے بڑھ بڑھ کے کر ہیں ۔ باوجود اس کے بعض قوتیں تیں اس ! میں
ایسی ہیں جن سے کام لے کر انسان ان بڑے بڑے جانداروں پر حکومت کرتا ہے۔ انسان کو تو یہاں تک
دسترس حاصل ہے کہ اسے پر نہیں دیئے گئے پھر بھی یہ اُڑ سکتا ہے۔ وہ حشرات الارض جو اسے کھلی آنکھ سے
نظر پر اسنے قابو پالیا اور ان کے کرنے کا بہم پہنچایا نظر نہیں آسکتے ان پر بھی اس نے قابو پا لیا اور ان کے ہلاک کرنے کا سامان بہم پہنچا لیا۔ سورج ، چاند،
ستارے کروڑوں میل پر واقع ہیں، ان سے بھی یہ فائدہ اٹھاتا ہے۔ آفتاب کی روشنی سے کام لیتا ہے، بجلی رے پر سے بھی یہ کی
ہتا ہے ایتھر سے کام لیتا ہے غرض جو کچھ دنیا میں ہے یہ انا ہے یہ ان پر حکمران ہے۔ سچ ہے خَلَقَ لَكُمْ
مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مگر باوجود اس طاقت و حکومت کے کمزور ایسا ہے کہ ایک منٹ کیلئے بھی نہیں بتا و
سکتا کہ میں زندہ رہوں گا۔ ایک طرف ایسی طاقت اور ایک طرف ایسی کمزوری بتاتی ہے کہ ایک ہستی ہے جو
سب پر حکمران ہے۔ وہ بادشاہ جس کی سلطنت میں آفتاب غروب نہیں ہوتا ، اپنی تاجپوشی کے دربار کا اعلان
کرتا ہے اور آخر مجبور ہو کر ایک عمل جراحی کراتا ہے اور دربار ملتوی کرنا پڑتا ہے۔

خطبات محمود جلد ۴
11
سال ۱۹۱۳ء
بے شک وہ بڑی حکومت کا مالک تھا مگر خدا تعالیٰ نے بتا دیا کہ میں اَحْكَمُ الْحَاكِمِينَ
ہوں ۔ غرض انسان کے اندر ایسی شہادتیں موجود ہیں جو اسے متنبہ کرتی رہتی ہیں کہ تجھ پر حکمران ایک
طاقتور ہستی ہے اور وہ ایک ہے، اس کے سوا جن چیزوں کو بعض نادانوں نے معبود ٹھہرایا وہ تو ایسی کمزور
ہیں کہ خود انہی کے بھائی بند دوسرے انسانوں نے اس میں تصرف کیا۔ گنگا میں کوئی نہر نہ تھی۔ خوش
اعتقادوں نے کہا یہ پرمیشر کی ہے، اس میں سے حصہ نہیں لینے دیا۔ آخر ایک صاحب نے اس میں سے
بھی نہر کاٹ لی۔ اور کسی نے خوب برجستہ مصرع کہا۔
کاٹ لی ۲ نے نہر گنگا کاٹ لی
بے شک انسانوں کو ایسی طاقتیں دی گئی ہیں ۔ مگر دوسری طرف اسے حد سے بڑھنے نہیں دیا۔ وہ
بڑے بڑے دعوے کرتا ہے لیکن ایسی ٹھو کر دیتا ہے کہ اسے اقرار کرنا پڑتا ہے مجھ پر حکمران ا ہے مجھ پر حکمران ایک اور ہستی
ہے۔ ایک مقام کے لوگوں نے حضرت اقدس سے ایک مسجد کے بارے میں عرض کیا۔ فرمایا اگر ہمارا
سلسلہ سچا ہے تو یہ مسجد تمہیں مل جائے گی۔ بعض وقت قبولیت کے لئے خاص ہوتے ہیں۔ اس کے بعد
مقدمہ شروع ہوا۔ حج جس وقت فیصلہ کیلئے بیٹھے تو ایک حج نے جو مسلمان تھا مخالفت شروع کی۔ وہ فیصلہ
احمدیوں کے خلاف لکھ کر گھر سے چلنے لگا اور نوکر کو بوٹ پہنانے کا حکم دیا کہ جان نکل گئی۔ پھر اس کے
قائم مقام جو جج ہوا، اس نے احمدیوں کو مسجد دلا دی۔ یہ خدا کے کام ہیں اور وہ اپنی باتیں یوں منواتا ہے،
اس میں کسی انسان کا دخل نہیں ہو سکتا۔ کوئی عہدے میں خواہ کتنا بڑھ جائے ، وائسرائے ہو یا نواب
بادشاہ ہو یا دنیا کی اصطلاح میں شہنشاہ (اصل شہنشاہ تو خدا ہے ) آخر ایک غریب کی طرح مٹی میں دفن
ہوتا ہے۔ یہ تو بادشاہوں کا حال ہے مگر ان سے بھی بڑھ کر ایک اور گروہ ہے جن کے مقابلے میں بادشاہ
ہمیشہ ہارتے رہے ہیں یعنی انبیاء ، وہ بھی خدا کے مقابلہ میں کوئی چیز نہیں ۔
-
ہے۔
دیکھو حضرت موسی جیسے آدمی نے فرعون جیسے مطلق العنان أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلیٰ سے کہنے
والے بادشاہ کا مقابلہ کیا۔ اور وہ آپ کے سامنے ذلیل وخوار سمندر میں غرق ہوا۔ مگر خود جب کا اور وہ کے یگا
مقابلہ کیا۔ اور وہ آپ کے سامنے وہ کچھ خوار سمندر میں غرق ہوا
ہے خدا کا فرستادہ ملک الموت آیا تو اس کے مقابلہ میں کچھ بھی نہ کر سکے ۔ حتی کہ انبیاء میں سے جن تو
کو معبود ٹھہرایا گیا جیسے کرشن، رام چندر، حضرت مسیح ، ان پر زیادہ مصیبتیں ڈالی گئیں۔
۔ اور
ان میں ایسی کمزوریاں لگا دیں کہ جن سے صاف کھل جائے یہ کسی اعلیٰ و مقتدرہستی کے

خطبات محمود جلد ۴
۱۲
سال ۱۹۱۳ء
ماتحت ہیں ۔ ابتلاء تو بے شک حضرت موسیٰ و داؤ دو سلیمان علیہم السلام پر بھی آئے مگر دشمن ان پر ایسا غلبہ نہ پا
سکا جتنا سیج پر۔ اس میں یہ حکمت تھی اور اللہ یہ بتانا چاہتا تھا کہ مسیح خدا نہیں بلکہ خدا تو میں ہوں ۔
الغرض هُوَ اللهُ أَحَدٌ ہے کا مسئلہ ایسا صاف ہے مگر پھر بھی بعض انسان ایسے گرے کہ انہوں نے
پتھروں کو معبود بنایا ، درختوں دریاؤں کو معبود بنایا ، سانپوں کو معبود بنایا، پیدا ہونے والوں مرنے والوں
لگنے موتنے والوں کو خدا بنایا۔ پھر بعض نے روپے کو خدا بنا یا، بعض نے اپنے دوستوں کو، حالانکہ خدا نے
اپنے وقت پر ان سب چیزوں کی حد درجے کی کمزوری ثابت کر دی۔ جس دوست پر کسی نے بھروسہ کیا،
کام پڑنے سے پہلے اسے ہلاک کر دیا تا یہ جان لے کہ توکل کے قابل اور ذات ہے جوحی و قیوم ہے ٹھو کر
لگنے پر تو بہت سمجھ جاتے ہیں مگر مبارک ہے وہ انسان جو ٹھوکر لگنے سے پہلے خدا کی باتوں پر ایمان لائے
اور اسے ایک جانے مانے اور اسی کی ذات پر کل امور میں بھروسہ کرے۔ دیکھو ھندہ نے جب بیعت کی
اور حضرت نبی کریم صلی سلیم نے لا تُشْرِكُن باللہ کہا تو اس نے کہا کیا اب بھی ہم خدا کا شریک کسی کو بنا
سکتے ہیں؟ اتنا مقابلہ کیا ایک طرف ہزاروں لاکھوں آدمی اور دوسری طرف معدودے چند مگر نہ کثرت کام
آئی اور نہ بتوں نے کچھ مدد کی ۔ جس سے حق الیقین کی طرح ہم پر یہ مسئلہ کھل گیا کہ هُوَ اللهُ أَحَدٌ هنده
اور اس کی قوم نے یہ سمجھا مگر بہت سی ٹھوکریں کھانے کے بعد لیکن وہ انسان کیا ہی مبارک ہے جو اس
مسئلہ کو پہلے سمجھے اور یقین کرے۔
خدا ہی معبود ہے اور وہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں کوئی مد مقابل نہیں ۔ صرف وہی ذات
ہے جو صمد کہلانے کی حقدار ہے کیونکہ صمد اسے کہتے ہیں جس کی مدد کے بغیر کام ہو ہی نہ سکے ۔ اس
معبود برحق کو ناراض نہ کرو ۔ دیکھو ایک گورنمنٹ کسی پر ناراض ہو جائے تو سب دوست و احباب ساتھ
چھوڑ جاتے ہیں۔ پچھلے دنوں کا ذکر ہے جب گورنمنٹ لالہ لاجپت رائے پر ناراض ہوئی تو آریہ سماج
جس کی وہ از حد مدد کرتے رہے اور کرتے ہیں نے ریزولیوشن پاس کئے کہ ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ۔
تو پھر وہ احکم الحاکمین جس پر ناراض ہو اس کا کیا حال ہوگا۔ پس تم سب اس ذات پاک کو راضی
کرو۔ اور اس کی ایسی عبادت کرو جیسا کہ حق ہے عبادت کرنے کا ۔ شرک سے بھی انسان جبھی بچ سکتا ہے
کہ ہر امر میں اللہ کی فرمانبرداری کا خیال رکھے ، اسے خوش کرو تو سب خوش ۔

خطبات محمود جلد ۴
۱۳
سال ۱۹۱۳ء
مخلوق کو خوش کرنے کے درپے ہونے سے کیا بن سکتا ہے، خالق کو راضی کرو پھر سب راضی ہی
راضی ہیں ۔ دعائیں کرتے رہو کہ بڑی بڑی خفیہ راہوں سے شرک آتا ہے۔ سب سے بڑا شرک تو اس
زمانے میں دنیا پرستی کا تھا جسے امام نے یہ عہد لے کر توڑا۔
میں دین کو دنیا پر مقدم کروں گا“
اب اس عہد کو نیا ہو۔ اگر ہم بھی امانتوں میں خیانت کرنے والے، چوریاں کرنے والے، رشوتیں
لینے والے، جھوٹ بولنے والے ہوں تو ہم میں اور غیر میں فرق کیا ہوا۔
حضرت اقدس کے زمانہ میں ہم سیکھتے تھے، اب ہمارے کام کرنے کے دن آئے ہیں ۔ چاہئیے کہ
پورے جوش کے ساتھ اس أَحَد صَمَد لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا کی
فرمانبرداری میں لگ جائیں اور لوگوں کو اس واحد خدا اور اس کے مامور کی طرف بلائیں تا ان مصائب
سے نجات پائیں جو عذاب الہی کی صورت میں ہر طرف سے بڑھ رہی ہیں
ل البقرة : ٣٠
سے کاٹ لی (ایک انگریز انجینئر ) کے
النزعت : ۲۵
الفضل ۲۹ اکتوبر ۱۹۱۳ء)
الاخلاص : ٢

آج 10 میں سے 10 باقی