ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَ کا صحیح مفہوم

خطبات محمود جلد ۴
۲۲
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کا صیح مفہوم
(فرموه ۱۶ جنوری ۱۹۱۴ء)
سال ۱۹۱۴ء
تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے درج ذیل آیات کی تلاوت کی
الم ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ - وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ
وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَأُولَئِكَ
هُمُ الْمُفْلِحُونَ
اور پھر فرمایا
میں نے پچھلے جمعہ میں بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کی صداقت معلوم کرنے والوں کو
یہ ثبوت دیا ہے کہ جو لوگ سچے مذہب کے متلاشی ہیں اور جو راستی کی تڑپ رکھنے والے ہیں وہ تمام
تعلیموں کو دیکھیں اور جوان پر عمل کرنے سے سکھ یاد کھ ملتا ہے اسے معلوم کریں، تو ان تمام تعلیموں میں
سے قرآن کریم میں ہی ایسی تعلیم ملے گی جس کے احکام پر چلنے والا اور اس کی نواہی سے رکنے والا ہی سکھ اہی سے رکنے والاہی سکھ
پائے گا اور جو اس کے خلاف کرے گا اسے دکھ پہنچے گا۔ برخلاف اس کے اور جنتی تعلیمیں ہیں ان پر چل کر اسکے اور پر
انسان سکھ نہیں پاسکتا۔ یہ کتاب هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ہے۔ یہ کتاب متقیوں کو ہدایت دیتی ہے۔ متقی کون لوگ
ہیں متقی وہ لوگ ہوتے ہیں جو لوگ ایمان بالغیب رکھتے ہیں اور نمازوں کو قائم کرتے ہیں اور خدا کی دی کی

خطبات محمود جلد ۴
۲۳
سال ۱۹۱۴ء
ہوئی نعمتوں کو اس کے رستے میں خرچ کرتے ہیں اور قرآن کریم پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کتابیں قرآن
کریم سے پہلے اُتریں اور جو اس کے بعد الہام ہوں گے ان پر اور قیامت پر ایمان اور یقین رکھتے
ہیں۔ متقیوں کو یہ کتاب راستہ دکھلاتی ہے۔
اس پر اعتراض ہوتا ہے کہ یہ کتاب جو پہلے ہی سے متقی ہے اس کو تو راستہ دکھلاتی ہے لیکن دیگر عوام
الناس کیلئے پھر کونسی تعلیم ہے جو ان کی راہ نمائی کرے ، کتاب تو وہ چاہیے جو سب کی یکساں راہ نمائی
کرے۔ اس قسم کے اعتراض کرنے والوں نے تدبر سے کام نہیں لیا۔ اگر وہ سوچتے تو ان کو معلوم ہو
جاتا کہ ہر ایک انسان جب اس سے پوچھا جائے کہ آپ کیا ہیں تو وہ اپنا اعلیٰ سے اعلیٰ دعویٰ ہی پیش
کرے گا نہ کہ پہلے ادنی درجوں کو گننے بیٹھ جائے اور بعد میں بتلائے کہ میں یہ ہوں ۔ مثلاً اگر کوئی کسی
تحصیلدار سے سوال کرے کہ آپ کون ہیں تو وہ یہ نہیں کہے گا کہ میں پہلے پٹواری یا گرد اور تھا۔ پھر نائب
تحصیلدار پھر اب تحصیلدار ہوں بلکہ وہ یہی کہے گا کہ میں تحصیلدار ہوں ۔ اسی طرح جب کوئی کسی ڈاکٹر
سے سوال کرے کہ آپ کون ہیں تو کیا وہ پہلے یہ کہے گا کہ میں نے پہلے پرائمری پھر مڈل پھر انٹرنس پاس
کر کے پھر میں نے ڈاکٹری کی جماعت پڑھی اور اب میں ڈاکٹر ہوں ۔ اسی طرح اگر کوئی ایم ۔ اے سے
پوچھے تو وہ پہلے ہی آپ کو ایم ۔ اے بتلائے گا نہ کہ جماعتیں گننے بیٹھے گا۔ اسی طرح قرآن کریم کی تعلیم
ہے یہ ہر ایک کو ہدایت دے سکتی ہے خواہ کوئی چھوٹا ہو یا بڑا یا کسی طرح کا ہو۔
میدان مذاہب میں اسلام نے بھی اپنے آپ کو پیش کیا ہے۔ اس پر یہ سوال ہو سکتا تھا کہ تمہاری کیا
خصوصیت ہے جو ہم تمہیں اختیار کریں۔ دکانوں والے اپنی دکانوں کے سامنے سائن بورڈ لگا دیا کرتے
ہیں اور وہ اس پر اپنی اپنی خصوصیات لکھ دیتے ہیں۔ کوئی لکھتا ہے کہ یہاں سے مال عمدہ اور ارزاں ملے
گا۔ کوئی لکھتا ہے یہاں سے دیسی مال مل سکتا ہے۔ کوئی لکھتا ہے کہ یہاں سے اعلیٰ درجہ کا اور دیر پاولایتی
مال ملے گا۔ غرض اسی طرح ہر ایک کوئی نہ کوئی اپنی خصوصیت لکھ دے گا۔ گاہک بھی کسی خصوصیت کی وجہ
سے ہی وہاں آئے گا۔ اسی طرح مذاہب میں جھگڑا ہے۔ ہر ایک اپنے آپ کو سچا کہتا ہے۔ اسلام میں کونسی
خوبی ہے کہ جو یہ ایک نیا مذہب پیش کیا جاتا ہے۔ کوئی ایسی خوبی ہونی ضروری ہے جو پہلے مذاہب
میں سے کسی ایک میں بھی نہ ہو۔ اگر پہلے مذاہب اور اسلام میں کوئی فرق نہ ہو تو کسی کو کیا ضرورت ہے کہ

خطبات محمود جلد -
۴
وہ اپنا مذہب ترک کر کے اسلام میں داخل ہو۔
الد
سال ۱۹۱۴ء
قرآن کریم کے شروع میں ہی اس سوال کو حل کر دیا ہے هُدًى لِلْمُتَّقِينَ تمام مذاہب کی آخری
بات اور آخری معیار یہ ہے کہ وہ انسان کو متقی بنا دیتے ہیں۔ ہندو ہو یا عیسائی، یہودی ہو یا کوئی اور یہ سب یہی
کہتے ہیں کہ ہمیں مان لو تو پاک ہو جاؤ گے۔ مگر ہم کہتے ہیں کہ اس کا ثبوت کیا ہے۔ سب مذاہب والے یہی کہیں
گے کہ اس کا نتیجہ تمہیں آخرت کو چل کر معلوم ہو جائے گا ، فی الحال تمہارے لئے مان لینا ہی کافی ہے۔ قبول کر
لینے کی غرض تو یہ ہے کہ مولی راضی ہو جاوے۔ آخرت میں جا کر اگر معلوم ہوا کہ یہ راہ جس پر ہم چلتے تھے وہ غلط
تھی تو اس وقت پھر کیا فائدہ ہوگا۔ وہاں سے تو انسان واپس نہیں آسکتا کہ واپس آکر دوسرا صحیح طریق اختیار کر
لیوے۔ قرآن کریم کا دعویٰ ہے کہ میں صرف متقی ہی نہیں بنا دیتا بلکہ میں ہدایت دیتا ہوں اور ایک دروازہ کھول
دیتا ہوں جس سے متقی بننے کے ثمرات سے اسی دنیا میں متمتع ہو سکتے ہیں اور پھر متقی سے آگے جو بلند درجات ہیں
وہ حاصل ہوتے ہیں۔
اس کی مثال ایسی ہے کہ کوئی اعلیٰ افسر ہو اور ایک آدمی اس کو ملنا چاہتا ہو۔ تو اس آدمی کو ایک آدمی تو
کہتا ہے اس کے دروازے تک میں پہنچا سکتا ہوں اور دوسرا ایک آدمی ہے جو اسے کہے کہ میں آپ کو
اندر اس کے پاس پہنچا سکتا ہوں اور اس سے ملاقات کروا سکتا ہوں ۔ تو وہ ان دونوں میں سے کس کی
بات مانے گا وہ اس کی بات مانے گا اور اسی کے ساتھ ہولے گا جو اسے اس کے ساتھ ملا دینے کا وعدہ کرتا
ہے اور اندر لے جائے گا ۔ تمام مذاہب کا دعوی یہی ہے کہ ہم دروازے تک پہنچا دیں گے مگر اسلام
صرف یہی دعوی نہیں کرتا کہ میں دروازے تک پہنچا دوں گا بلکہ وہ اندر لے جانے کا دعویٰ کرتا ہے اور خدا
سے ملا دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ اسلام پر چلنے سے تمہیں اسی دنیا میں معلوم ہو جائے گا کہ اللہ تم پر راضی
ہے۔
متقی جو اپنی طرف سے تمام نیک اعمال میں کوشش کرتا ہے اور تمام کاموں میں اللہ کی خشیت مد نظر رکھتا ہے ، سے
اپنی کوشش ختم ہونے کے بعد پھر یہی باقی رہ جاتا ہے کہ دوسری طرف سے کوشش شروع ہو جاتی ہے۔ پس اپنی
طرف سے انتہائی کوشش کر کے جو اسلام کے دروازے تک پہنچ جاتے ہیں یہ کتاب انہیں محبوب سے ملادیتی ہے۔ ہر
-
زمانے میں اسلام میں مجدد اور امام آتے رہے ہیں اور تمام مذاہب میں سے کسی ایک میں ایسا نہیں پایا جاتا کوئی
آدمی کسی کی دکان میں جائے تو اگر وہ اپنی مطلوبہ چیز اس دکان میں نہ پائے تو وہ وہاں داخل نہیں ہوتا۔

خطبات محمود جلد -
۴
۲۵
سال ۱۹۱۴ء
جس دکان میں اس کی مطلوبہ چیز پائی جائے گی وہ اسی دکان میں داخل ہوگا ۔ تمام مذاہب نے خدا کے
حضور پہنچا دینے سے انکار کیا ہے صرف اسلام کا ہی یہ دعوی ہے کہ وہ خدا کے حضور پہنچا دیتا ہے اس کی
تصدیق ہم دیکھتے ہیں ہر زمانے میں ہو رہی ہے اور ہر زمانہ میں خدا کی طرف سے مخلوق کی ہدایت کیلئے
اس کے بندے آتے رہتے ہیں۔ کوئی آدمی اگر ایسا ہے کہ وہ بی۔ اے کو پڑھا سکے تو وہ الف با بھی پڑھا
سکتا ہے۔
اسی طرح هُدًى لِلْمُتَّقِينَ سے مراد یہ ہے کہ یہ اعلیٰ درجہ تک پہنچا سکتا ہے تو کیا ادنی درجہ کے
لوگوں کو ادنی باتیں یہ نہیں سمجھا سکتا اور ان کو ہدایت نہیں دے سکتا ۔ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو
دعوئی میں بھی بڑھ گیا اور یہی لوگوں کی غرض کو پورا کرنے والا ہے اسی وجہ سے تمام مذاہب پر فائق
ہے۔ اور بھی بہت سے دلائل ہیں وقت چونکہ تنگ ہے اس لئے آج هُدًى لِلْمُتَّقِينَ پر ہی بس کرتا
ہوں ۔
ل البقرة : ۲ تا ۶
الفضل ۲۱ جنوری ۱۹۱۴ء)

آج 10 میں سے 10 باقی