منافق لوگوں سے پرہیز واجب ہے

خطبات محمود جلد ۴
۳۳
منافق لوگوں سے پر ہیز واجب ہے
(فرموده ۱۳ ۔ فروری ۱۹۱۴ء بمقام قادیان )
سال ۱۹۱۴ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے سورۃ بقرہ رکوع دوم کا
ایک حصہ پڑھ کر فرمایا کہ:۔
اللہ تعالیٰ نے دو گروہوں کا ذکر پہلے رکوع میں بیان فرمایا ہے جو قرآن کریم کے نزول کے وقت
ہوئے تھے۔ ایک وہ گروہ جو ایمان لے آئے اور دوسرا گروہ جنہوں نے نہ مانا۔ پھر ان کا نتیجہ بیان فرمایا
اور بتلایا کہ ان کو کیا اجر ملے گا۔ فرمایا کہ جنہوں نے مان لیا وہ تو کامیاب اور مظفر اور منصور ہو گئے اور
جنہوں نے نہ مانا، ان کو عذاب عظیم ہوگا اور وہ تباہ ہو جائیں گے۔
اب فرمایا کہ ایک گروہ اور بھی ہے جو ان دونوں گروہوں میں سے اپنے آپ کو الگ بتاتا ہے۔ مگر
قرآن کریم نے ان کو دوسرے گروہ میں شامل کیا ہے۔ وہ اپنے مونہوں سے کہتے ہیں کہ ہم ایمان
لائے ۔ ہم نے اللہ کو مان لیا اور یوم آخرت کو بھی ہم مانتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے لیکن
در حقیقت وہ مومن نہیں ۔ ان کا اندرونہ و بیرونہ ایک نہیں ہے ۔ وہ منہ سے کچھ کہتے ہیں اور ان کے دلوں
میں گند بھرا ہوا ہے۔ ایسے لوگوں کا منہ سے اقرار کرنا نفع رساں نہیں ہے۔ اور یہ مومن نہیں ہیں بلکہ یہ بھی
منکرین میں سے ہیں اور انہی میں شامل ہیں۔ ایسوں کی اللہ تعالیٰ کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ تو یہ ایک تیسرا سے ہیں اور ایسوں کی اللہ پروا ہے
گروہ پیدا ہو گیا۔ وہ اپنے منہ سے ایمان کا اقرار کرتے ہیں اگر ان کے دلوں میں بھی وہی ہو جو وہ منہ
سے کہتے ہیں تب تو ٹھیک ہے مگر وہ ایسے نہیں اس لئے مومنین کے ساتھ شامل نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے اللہ کو

خطبات محمود جلد -
۴
له له
سال ۱۹۱۴ء
چھوڑ دیا اور مومنین کو چھوڑ دیا اور اب سمجھے بیٹھے ہیں کہ ہم ان کو ہلاک کر دیں گے۔ یہ ایسا ہر گز نہیں کر
سکتے بلکہ انہوں نے اپنی ہی جانوں کو ہلاکت میں ڈال دیا لیکن یہ سمجھ نہیں سکتے اور ان کو معلوم نہیں ہوتا۔ ہر
زمانہ میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسوں سے تمہارا کوئی تعلق نہیں ۔ وہ خدا کو بھی اور مومنوں کو بھی چھوڑتے ہیں ان
کے دلوں میں ایمان نہیں اور نہ ہی ان کو حقیقی طور پر خدا کا ڈر ہے۔ جس شخص کے دل میں حقیقی طور پر اللہ تعالیٰ
یہ
کا ڈر اور اس کی عظمت ہو تو وہ اوروں سے نہیں ڈرتا۔ ان منافق لوگوں کے دل میں لوگوں کا ڈر ہے ۔ یہ سمجھتے
ہیں کہ اگر فریقین سے ہم تعلق نہیں رکھیں گے تو ہم دکھوں سے محفوظ نہیں رہ سکتے ۔ حالانکہ انسان کو ہمیشہ اس
بات کا خیال رہتا ہے کہ کسی ایسے سے اس کی عداوت یا لڑائی نہ ہو جو اس کے آقا کا دوست ہو یا آقا اس کی
عداوت کی وجہ سے ناراض ہو۔ بلکہ ایسے موقعہ سے حتی الوسع انسان بچتا ہے اور اس شخص سے دوستی رکھتا ہے
جو اس کے آقا کا دوست ہو اور آقا کے دشمن سے یہ دشمنی رکھتا ہے۔ انسان تو انسان کتے بھی ایسا ہی کرتے
ہیں ۔ جن لوگوں کو یہ دیکھتے ہیں کہ ہمیشہ ہمارے مالک کے پاس آتے ہیں اور اس کے دوست ہیں ان کو تو
کچھ نہیں کہتے اور جس کو یہ دیکھیں کہ یہ کبھی ہمارے مالک کے پاس نہیں آیا تو وہ اگر آوے تو اسے بھونکتے
ہیں اور اسے کاٹنا چاہتے ہیں ۔
جب کتے کا یہ حال ہے کہ جب اس کے مالک سے کسی کا تعلق ہو تو وہ اسے نہیں کا شما تو جب انسان اللہ تعالیٰ
سے جو خالق و مالک اور احکم الحاکمین رب العالمین ہے اپنا تعلق پیدا کرلے گا تو ضرور وہ ہر بلا سے محفوظ رہے گا اور
اسے کوئی تکلیف نہ ہوگی اور اسے کسی موذی چیز سے ایذاء نہ پہنچے گی ۔ حضرت مسیح موعود کو الہام ہوا کہ
آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے اے
جب طاعون پڑی تو اس وقت سے پہلے یہ الہام آپ کو ہوا تھا۔ پہلے آپ کو دکھلا یا گیا تھا کہ طاعون اس
طرح تباہ کرے گی اور اس طرح نافرمانوں کو ہلاک و برباد کرے گی۔ اس سے انسان کو ڈر ہو سکتا ہے کہ ایسا نہ ہوئی
کہ ہمیں بھی اس سے گزند پہنچے تو اللہ تعالیٰ نے فرمادیا کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے یعنی ہم تمہیں
طاعون سے بچاویں گے بلکہ تمہارے غلاموں اور ان کے غلاموں کی بھی حفاظت کریں گے تو جب حاکم راضی ہو تو
ماتحت خود بخود راضی ہو جاتا ہے۔ اس پر غور کرنے سے کھلتا ہے کہ کیونکر انسان تمام قسم کے خوفوں سے محفوظ

خطبات محمود جلد ۴
۳۵
سال ۱۹۱۴ء
رہ سکتا ہے۔ جو ایسا نہیں کرتے ان کو خدا تعالیٰ پر پورا پورا ایمان نہیں ہے۔ نبی کریم صلی السلام نے جب اپنا
دعوی کیا تو سب سے زیادہ خطرناک بات جس کی لوگوں نے سخت مخالفت کی وہ لا الہ الا اللہ کا پیش کرنا
تھا۔
وہ لوگ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله کو ماننے کو تیار تھے مگر لا إلهَ إلا الله کو وہ نہیں مانتے تھے۔ چنانچہ وہ
لوگ آپ کے پاس آئے اور آکر عرض کیا کہ اگر آپ کو حکومت کا شوق ہے تو ہم آپ کو اپنا بادشاہ بنانے کو
تیار ہیں اور اگر آپ کو مال کی خواہش ہے تو ہم اتنا مال جمع کر سکتے ہیں جتنا تم چاہو اور اگر شادی کرنا چاہو تو
ہم تم کو خوبصورت سے خوبصورت بیوی لا دیتے ہیں اور اگر تم بیمار ہو تو آپ کا علاج کروانے کو تیار ہیں۔ تو
نبی کریم صلی السلام نے فرمایا کہ سورج اور چاند اگر میرے دائیں بائیں لا کر رکھ دیئے جاویں تو بھی میں سایت
لا اله الا الله کی تعلیم سے نہیں رک سکتا ہے۔ ان لوگوں کی مخالفت صرف لا إِلهَ إِلَّا الله کے سبب سے
تھی۔ وہ بتوں کے پجاری تھے اور بہت بنا بنا کر بیچا کرتے تھے اور وہ ان کے رزق کا ایک ذریعہ بنے
ہوئے تھے ۔ وہ اس لا إله إلا الله کی تعلیم سے بڑھ کر کوئی اور خطر ناک بات نہیں سمجھتے تھے۔ وہ سمجھتے
تھے کہ اگر ہم نے اس تعلیم کو مان لیا تو ہمار استیا ناس ہو جائے گا تو جس شخص کا یہ حال ہے وہ کیوں مخالفت
نہ کرے گا۔ تو ایسی حالت میں جبکہ نبی کریم صلی السلام اکیلے تھے اور باوجود اس کے کہ تمام عرب مخالف
تھا ، آپ اس کہنے سے نہیں رکے اور آخر کار کامیاب و مظفر و منصور ہو گئے ۔ پس جو شخص پھر ایسا ہو جاوے
لوگ اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے ۔
اور جو شخص ایسا نہیں ہے اور وہ جماعت میں داخل نہیں ہوتا اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا جب
تک کہ وہ بیعت کر کے جماعت میں داخل نہ ہو جاوے اس قطع تعلق کا نقصان ان کی اپنی جانوں پر ہے
اور کسی کو اس کا نقصان نہ ہوگا۔ ظاہری دشمن کا مقابلہ آسان ہوتا ہے کھینچی ہوئی تلوار کا مقابلہ انسان آسانی
سے کر سکتا ہے مگر زہر کی پڑیا کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ تلوار سے تو وہ بھاگ سکتا ہے اس کا مقابلہ کر سکتا ہے مگر
زہر کی پڑیا کا اس کو کچھ پتہ نہیں لگ سکتا ۔ اسی طرح منافق انسان ہے وہ ایک زہر کی پڑیا کی طرح جس کو
انسان نہیں جانتا کہ میرے کھانے میں ملی ہوئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم مصلح ہیں اور ہم صلح بجو اور صلح کن
ہیں اور ہم نے دونوں فریق سے صلح رکھی ہوئی ہے۔ فسادی تو تم ہو کہ خواہ مخواہ ایک جماعت کو الگ کر
کے لوگوں سے لڑائی کرتے ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ سخت مفسد ہیں ۔ یہ آپس میں لڑائی اور فساد ڈلواتے

خطبات محمود جلد -
۴
۳۶
سال ۱۹۱۴ء
ہیں اور پھر دونوں فریق سے صلح رکھنے کیلئے ان کو طرح طرح کے حیلے کرنے پڑتے ہیں۔ مخالفوں کے پاس
گئے تو مسلمانوں کی باتیں ان کو بتلاتے رہے اور جب مسلمانوں کے پاس آئے تو مخالفوں کی باتیں ان کو بتانی
پڑتی ہیں۔ اور اگر وہ ایسا نہ کریں اور ہر ایک فریق کے سامنے اس کی خیر خواہی کا اقرار نہ کریں تو صلح کس طرح
رکھ سکیں اس لئے ان کو ایک فریق کی بات ضرور دوسرے فریق کے سامنے ظاہر کرنی پڑتی ہے جو دونوں
گروہوں سے تعلق رکھنا چاہے۔ ضرور ہے کہ وہ آپس میں فساد بھی ڈلوا دے اور آخر کار پھر ان کو اس بات
کا نتیجہ بھگتنا پڑتا ہے۔ ان کو بیعت کیلئے کہا جاوے تو کہتے ہیں یہ احمق ہیں ہم جب مانتے ہیں تو بیعت
کرنے کی کیا ضرورت ہے صرف ماننا ہی کافی ہے۔ سُفَهَاء سَفَه عربی میں بکھیرنے کو کہتے ہیں جو
چیز بکھر جائے وہ کمزور ہو جاتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ سفیہہ ہیں ، انہوں نے اپنے مال ، اپنے گھر بار اور
رشتہ داروں کو چھوڑ دیا ۔ ہم نے دیکھو اپنا مال بچایا ہوا ہے۔ یہ سُفَهَاء ہیں، دیکھو انہوں نے اپنے
مالوں کی حفاظت نہ کی۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہی سُفَهَاء ہیں اور یہی کمزور ہیں۔ مومن بڑھ جاویں
گے اور کامیاب ہوں گے۔
یہاں قرآن کریم نے صاف صاف فرمادیا ہے کہ وہ مومن نہیں ہیں بلکہ کفار میں شامل ہیں وَإِذَا خَلَوْا
إلى شَيْطِينِهِمْ سے دیکھو شیاطین کی نسبت ان کی طرف کی وہ باتیں بنا بنا کر ان کو خوش رکھنا چاہتے ہیں ۔ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے اللهُ يَسْتَهْزِى بهم اے عربی کا قاعدہ ہے کہ کسی کے جرم اور اس جرم کی سزا کا ایک ہی لفظ
ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی ہنسی کی ان کو خوب سزا دے گا اور انہیں ان کی شرارت کا مزا چکھائے گا اور ان کو برا
بدلہ ملے گا ، ان کی تجارت بڑی ہے وہ ہدایت یافتہ نہ ہوئے ۔
یہ گروہ منافقین کا ہے۔ اس زمانہ میں بھی ایک ایسا گروہ پیدا ہو گیا ہے جو احمدیوں کے پاس آتے
ہیں تو ان کے پاس آکر حضرت صاحب کی تعریف کرتے ہیں۔ وہ بیعت نہیں کرتے کیونکہ انہوں نے
بیعت کو معمولی سمجھ رکھا ہے۔ یہ کافر ہیں ان کو خدا پر یقین نہیں اور اس کی طاقتوں پر ایمان نہیں ہے۔ اگر ان کو
خدا پر ایمان ہوتا تو یہ ایسا کبھی نہ کرتے ۔ یہ منافق ہیں مومن نہیں ہیں ان کو سخت سزا ملے گی ۔ اللہ سے زیادہ
سچا کوئی نہیں ۔ ایک اخبار والے کو ہمارے احمدیوں میں سے ایک نے خط لکھا کہ مجھے بھی اپنی انجمن میں شامل نے
کرلو۔ تو اس نے ان کو جواب دیا کہ تم لوگ پہلے ہی بڑا کام کر رہے ہو تم سے بڑھ کر کوئی خدمت دین نہیں

خطبات محمود جلد -
۴
۳۷
سال ۱۹۱۴ء
کر رہا ۔لیکن جب اس کے معتقدوں نے اسے تنگ کیا تو وہ یہ اشتہار دینے پر مجبور ہوا کہ میں ان احمد یوں
کے عقیدے کو بالکل پسند نہیں کرتا اور میں کسی مسیح و مہدی کا قائل نہیں ۔ ایسے لوگوں سے پر ہیز واجب
ہے۔ یہ لوگ تفرقہ و فساد ڈلوانا چاہتے ہیں ان سے سوائے اس کے اور کوئی نفع نہیں حاصل ہوتا ۔ اللہ تعالیٰ
ہم سب کو محفوظ رکھے۔
ا تذکرہ صفحہ ۳۹۷۔ ایڈیشن چہارم
الفضل ۱۸ - فروری ۱۹۱۴ ء )
سیرت ابن هشام ( عربی ) جلد ۱ صفحه ۲۸۵ مطبع المصطفى البابي الحلبي
مصر ١٩٣٦ء
البقرة : ١٥ البقرة : ١٦

آج 10 میں سے 10 باقی