اللہ تعالیٰ نے منافقوں کے دو گروہ بیان فرمائے ہیں
خطبات محمود جلد ۴
۳۸
(11)
اللہ تعالیٰ نے منافقوں کے دو گروہ بیان فرمائے ہیں
فرموده ۲۰ فروری ۱۹۱۴ء بمقام قادیان )
سال ۱۹۱۴ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے درج ذیل آیات کی تلاوت کی
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللهُ بِنُورِهِمْ
وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَةٍ لَّا يُبْصِرُوْنَ صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ أَوْ كَصَيِّبٍ مِنَ
السَّمَاءِ فِيهِ ظُلُمَتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ يَجْعَلُونَ أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ
الْمَوْتِ وَاللهُ مُحِيطٌ بِالْكَفِرِينَ - يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَارَهُمْ كُلَّمَا أَضَا وَلَهُمْ مَّشَوْا
فِيهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا وَلَوْ شَاءَ اللهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ إِنَّ اللهَ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اور پھر فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ نے منافقوں کے دو گروہ بیان فرمائے ہیں۔ پچھلی آیات میں تو فرمایا تھا کہ منافق کون
ہوتے ہیں۔ اب یہاں مثال دے کر سمجھایا ہے۔ ایک منافق تو وہ ہوتے ہیں جو دل سے تو منکر
ہوتے ہیں مگر ظاہر یہ کرتے ہیں کہ ہم مومن ہیں۔ اور دوسرے وہ ہیں جو دل سے تو سچا یقین کرتے
ہیں اور مانتے ہیں لیکن لوگوں سے ڈر کے مارے ظاہر نہیں کرتے اور عمل کی طاقت نہیں رکھتے ۔ وہ
لوگوں سے ڈر کر گھبرا جاتے ہیں۔ مال و جان کے خوف کے مارے ایمان ظاہر نہیں کر سکتے ۔
خطبات محمود جلد ۴
۳۹
سال ۱۹۱۴ء
نبی کریم صلی الها الملم جب مدینہ شریف میں تشریف فرما ہوئے تو مدینہ کی حالت بہت خطرناک
تھی ۔ مدینہ والوں نے جب باہر کے دشمنوں کو دیکھا اور اپنی حالت کو دیکھا تو انہوں نے اتفاق کی غرض
سے عبد اللہ بن ابی کو اپنا سردار بنانا چاہا تھا۔ وہ بالکل تیار ہی تھے کہ اسے سردار بنا لیں تو نبی کریم
لیا اسلم مدینہ پہنچ گئے ۔ ان کو ایک بنا بنا یا با دشاہ مل گیا جس نے ان کو خانہ جنگیوں اور آئے دن کے فسادوں
کی بجائے محبت و پیار کی ایک اعلیٰ چٹان پر کھڑا کر دیا اور ان کو اس کے رسے میں جکڑ دیا تو وہ خدائی بادشاہ پر
کی بجائے اور کسی کو کیوں بادشاہ بناتے ۔ اس لئے پھر اس سے عبداللہ بن اُبی کو بڑا صدمہ ہوا ۔ ۲ ۔اس۔
اس نے بھی لوگوں کو ادھر دیکھ کر آپ کی اطاعت کر لی اور چونکہ وہ تاب مقابلہ نہیں رکھتا تھا اس
لئے اس کے ہم عقیدہ لوگ بھی بظاہر اس کے ساتھ ہی ہو گئے مگر بہ باطن انہوں نے حکومت کے
حصول کیلئے ارد گرد کے یہود کو ابھار نا شروع کیا۔ اور کفار قریش کو بھی جوش دلانا شروع کیا اور کہا کہ
باہر سے تم حملہ آور ہونا اور اندر سے ہم ان کی جڑ اکھاڑیں گے اور اس طرح مل ملا کر انہوں نے
مسلمانوں کو تباہ کر دینے کا منصوبہ کیا ۔ باہر سے یہود اور کفار نے حملے کرنے شروع کر دیئے ، مسلمان
کل ہزار ڈیڑھ ہزار تھے ، انہوں نے سوچا تھا کہ ان کو اس طرح تباہ کر سکیں گے۔ لیکن جو راہ
انہوں نے اپنے نفع کیلئے سوچی تھی وہی ان کیلئے وبال جان بن گئی ۔ وہ چونکہ اپنے آپ کو مسلمان
بتلاتے تھے تو اب گروہ کفار کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے برخلاف جنگ کرتے ۔ کفار جب ہار
جاتے تو آخر ان کا نفاق کھل جاتا۔ اور ان سے سوال کیا جاتا کہ تم جو اپنے آپ کو مسلمان بتلاتے
تھے تو تم ان کے ساتھ کیوں مل گئے ۔ جنگ اُحد میں عبد اللہ بن اُبی تین سو آدمیوں کو لے کر اس خیال
سے واپس ہو گیا کہ مسلمانوں نے تو بہر حال شکست کھانی ہی ہے اور یہ مارے جائیں گے اس لئے
ان کا ساتھ مت دو سے۔ اس موقع پر ان کا نفاق کھل گیا۔ مسلمان باوجود زخمی ہونے کے پھر بھی
مقابلہ پر آگئے اور کفار کو شکست دی۔ ان کو بجائے فائدہ کے نقصان اٹھانا پڑا۔ اور منافقوں نے
جو مسلمانوں کو تباہ کرنے کیلئے آگ جلائی تھی انہوں نے اس کو خوب بھڑ کا یا ۔ اور وہ روشن ہو گئی تو اللہ تعالیٰ
نے اس آگ کو بجھا دیا اور ان کے نور اسلام کو ( جو تھوڑا بہت ان میں تھا ) لے گیا۔ ان منافقوں کی
منافقت ظاہر ہو گئی اور جس عارضی روشنی سے وہ اپنا بچاؤ کرتے تھے وہ بھی جاتی رہی اور وہ
اندھیروں میں آگئے ۔ اب انہوں نے اپنے اوپر سے وہ الزام ہٹانے کیلئے اور اس بات کو چھپانے
خطبات محمود جلد ۴
لد۔
سال ۱۹۱۴ء
کیلئے طرح طرح کے حیلے اور بہانے شروع کر دیئے ۔ انہوں نے اپنی منافقت کو چھپانا چاہا اور سوچنے
لگے کہ کیا بات بناویں اور ان کو کیا جواب دیں کہ جس سے ان کی سرخروئی ہو اور یہ داغ ان پر سے مٹ
جاوے۔ مگر جس کا نہ کان ہو نہ زبان ہو نہ آنکھ ہو کچھ بھی نہ ہو اس کا کیا حال ہوگا۔ یہی کہ وہ راستہ سے
بھٹک جاوے گا اور تباہی میں گرے گا۔
سننے والا تو کسی پکارنے والے کی آواز سن کر ہی راستہ پر چل پڑا ۔ اور دیکھنے والا اپنی آنکھوں سے
کام لے کر چلے گا۔ لیکن جس کا تینوں میں سے کچھ بھی نہ ہوا سے تو نہ پکارنے والے کی پکار فائدہ دے
سکتی ہے نہ راستہ دکھلانے والے کا راستہ دکھلا نا کام آسکتا ہے وہ تو بہر حال تباہی سے نہیں بچ سکتا اور اس
سے لوٹ نہیں سکتا۔ وہ تو اس میں ہی گرے گا اس لئے فرما یا صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ
۔ دوسرے وہ جو کہ دل سے مانتے ہیں لیکن اپنا ایمان ظاہر نہیں کر سکتے یا مال کے ڈر سے وہ کچھ نہیں
کرتے۔ ادھر چندوں کا حکم دیا گیا تو یہ لوگوں سے ڈر گئے اور نہ دیا۔ ادھر دشمن سے مقابلہ کرنے کا حکم دیا
گیا لیکن یہ گھبرا کر بھاگ گئے یا مقابلہ ہی نہ کیا یا گئے ہی نہیں ۔ ایسوں کی مثال دی او كَصَیب مین
السَّمَاءِ فِيهِ ظُلُمَتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ بادل جب آتا ہے تو سورج کی روشنی کو ڈھانپ لیتا ہے۔ تو عقلمند
لوگ اس سے نا خوش نہیں ہوتے بلکہ خوش ہوتے ہیں کیونکہ اس سے پھر بارش ہوگی اور زمین سرسبز و
شاداب ہوگی ۔ جو عقلمند لوگ ہوتے ہیں وہ تو اپنی کھیتیوں کو پانی دینے کیلئے تیاری کر لیتے ہیں لیکن
بیوقوف اپنی کھیتی کو کاٹ کر اس سے پانی نکال دینے کا سامان کرتے ہیں۔
اسی طرح انبیاء کا معاملہ ہے جب نبی آتا ہے تو دنیا میں جو فیضان جاری ہوتا ہے وہ رک جاتا ہے
جیسا کہ بادل کے سبب سورج کی روشنی رک جاتی ہے لیکن جب وہ بادل برستا ہے تو پھر وہ روشنی بہت نفع
مند ہوتی ہے۔ اور اگر برخلاف اس کے بادل نہ ہوں تو وہی سورج ان کیلئے ہلاکت کا موجب بن
جاوے اور لوگ تباہ ہو جائیں ۔ اسی طرح انبیاء کے آنے پر جو فیضان رک جاتے ہیں وہ پھر اس رحمت
الہی کے ساتھ دگنے ہو ہو کر لوگوں کو ملتے ہیں ۔ انبیاء سے پہلے لوگ عیاش : عیاش ہو جاتے ہیں ۔ ان کو ان کی ۔ ان کو ان کی غلطیوں
اور خطا کاریوں پر متنبہ کیا جاتا ہے۔ وہ نہیں رکھتے تو طرح طرح کی بلائیں نازل ہوتی ہیں جن سے بظاہر تو
لوگ تکلیف محسوس کرتے ہیں اور ان کو دکھ معلوم ہوتا ہے مگر سمجھنے والے سمجھ جاتے ہیں اور ایمان لاکر ان
دکھوں سے رہائی پاتے ہیں اور وہ مصیبتیں ان کیلئے رحمت بن جاتی ہیں۔ پس انبیاء کی آمد کا معاملہ بادل کی
خطبات محمود جلد -
۴
۴۱
سال ۱۹۱۴ء
مثال دے کر سمجھایا کہ کسان سمجھتا ہے کہ میرا اس بادل سے فائدہ ہے تو وہ اپنی زمین کیلئے جلد جلد سامان
تیار کرتا ہے اور پانی کو روکنے کا انتظام کرتا ہے۔ لیکن جو بے سمجھ زمیندار ہو وہ اپنی زمین کے بند توڑ دیتا
ہے کہ پانی اس کی زمین میں نہ ٹھہرے۔ بعض سمجھدار تو ہوتے ہیں لیکن وہ بجلی سے ڈرتے ہیں۔ اس لئے
باہر نہیں نکلتے اور اپنی زمین کا انتظام نہیں کرتے حالانکہ کڑک سے پہلے وہ بجلی گر چکی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے والله محیط بِالكَفِرِينَ فرمایا ان سے مت ڈرو ! ہم ان کو تباہ کر دیں گے۔ ڈرے تو کوئی
اس سے جس کے بچ جانے کا اندیشہ ہو لیکن ہم نے ان کو تباہ ہی کر دینا ہے تو تم پھر ان سے کیوں ڈرتے
ہو۔
خدا کی باتیں تو ہو کر رہتی ہیں ۔ کانوں میں انگلیاں ڈالنے سے کیا فائدہ ۔ غرض ان دو مثالوں میں
علمی اور عملی منافقوں کی حالت کا نقشہ دکھایا ہے۔ پہلوں کو تو صم بكم عمرؓ فرمایا ہے کیونکہ ان میں
ایمان ہی نہیں۔ اور دوسروں کیلئے يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَارَهُمْ آیا۔ کیونکہ ان کی آنکھوں میں
نور تو ہے مگر وہ اس سے کام نہیں لیتے ۔ انہوں نے اگر اپنی آنکھوں سے کام نہ لیا تو جس طرح اگر کسی عضو
سے کام نہ لیا جاوے تو وہ بیکار ہو جاتا ہے۔ ایسے ہی ان کی آنکھیں اچک لی جائیں گی اور بے کار کر دی
جائیں گی اور ان کی بینائی مار دی جائے گی۔ مومن کو ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیئے ۔ اور گھبرانا نہ چاہیئے ۔ مومن
کی اللہ تعالیٰ خود مدد کرتا ہے۔ پچھلے وقتوں میں تو صرف کمزور آدمی ہی نفاق کرتے تھے لیکن اب اس وقت
میں بڑے بڑے بھی نفاق کرتے ہیں۔ اس لئے بہت خطرناک وقت ہے۔ تم مومن بنو اور ایسی باتوں
سے بچو کو رہنا چاہئے۔ اللہ سے بچو کیونکہ مومن کو ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیئے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے۔
البقرة : ١٨ تا ٢١
الفضل ۲۵ فروری ۱۹۱۴ء)
بخاری کتاب المرضى باب عيادة المريض راكبا وما شيا
سیرت ابن هشام عربی جلد ۳ صفحه ۶۸ مطبع مصطفى البابي الحلبي
مصر ١٩٣٦ء