اپنے رب کے فرمانبردار بنو
خطبات محمود جلد ۴
۴۲
(۱۲)
سال ۱۹۱۴ء
اپنے رب کے فرمانبردار بنو
فرموده ۶ - مارچ ۱۹۱۴ء بمقام قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے سورۃ بقرہ کے
رکوع سوم کی پہلی چند آیات پڑھ کر فرمایا:۔
پچھلے دور کوع میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کی غرض اور اس کی ضرورت اور قرآن کا دعوی بتلایا
ہے اور یہ بھی بتلایا ہے کہ جو لوگ اس کے احکام پر عمل کریں گے ان کو ان کے اجر ملیں گے اور ان کو انعام
دیا جائے گا۔ اور جو لوگ انکار کریں گے اور اس کے احکام پر عمل نہ کریں گے ان کو سزادی جاوے گی اور
انہیں عذاب ہوگا۔ اور ایک فرقہ جس کے افراد ہمت سے کام نہیں لیتے اور وہ نفاق سے کام لیتے ہیں ان کو
بھی کفار کے ساتھ شامل کیا ہے۔ وہ بظاہر اپنے آپ کو کفار سے الگ بتلاتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو
کفار کے ساتھ شامل کیا ہے۔ اب جبکہ بظاہر تین قسم کے گروہ ہو گئے تو اللہ تعالیٰ بتلاتا ہے کہ تم کو کونسا
طریق اختیار کرنا چاہیئے ۔
انسان کو کسی نہ کسی کی عبادت کرنی ضروری ہوتی ہے۔ انسان کو ضرور کسی کی اطاعت نہ کرنا انسان کو ان کی عبادت کردار کی ہوئی ہے ان کا ضرور کی اطاعتی کرنی پڑتی ہے۔ دنیا میں کوئی ایسا نہ ملے گا جو کسی نہ کسی کی اطاعت میں نہ ہو۔ بچپن میں آدمی
اپنے والدین کی اطاعت کرتا ہے۔ اگر ان کی اطاعت نہ کرے تو اس کی تربیت اچھی نہیں
ہوگی اور جوانی میں استاد کی اطاعت کرنی ہوتی ہے ۔ اس طرح بڑے ہو کر آدمی کو حکومت
کی فرمانبرداری کرنی پڑتی ہے۔ اگر حکومت کی اطاعت نہ کی جائے گی تو آدمی عمدہ شہری نہیں
خطبات محمود جلد ۴
۴۳
سال ۱۹۱۴ء
ہو سکتا۔ علاوہ ازیں انسان کو اپنے نفس کی اطاعت کرنی پڑتی ہے اور دوستوں کی اور بیوی بچوں کی۔ بعض
دفعہ بچے ایک بات کرنے کیلئے کہتے ہیں اگر چہ اس کے کرنے کو جی نہ چاہے مگر مجبورا انسان کو ایسا کرنا
پڑتا ہے بھائیوں کی بھی بات ماننی پڑتی ہے۔ جب یہ بات ہے کہ انسان کو کسی نہ کسی کی اطاعت ضرور یہ ہے کہ انسان کسی نہ کی لا ہے کہ انسان کوئی کہ
کرنی پڑتی ہے تو بہتر یہی ہے کہ انسان اعلیٰ ہستی کی فرمانبرداری کرے۔ اور جب کسی نہ کسی کی خدمت
کرنی ضروری ہو تو یہی چاہیئے کہ انسان اعلیٰ درجے کے آقا کی خدمت کرے اور ایک اعلیٰ ہستی کے
فرمانبردار بنیں يايها النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمْ ا فرمانبردار بنو۔ فرمانبرداری تو ہر ایک انسان کر لیتا
ہے۔ یہاں بتلایا ہے کہ تم اس کے فرمانبردار بنو جو تمہارا رب ہے۔ وہ حسن ہے اس نے تمہیں پیدا کیا ہے
وہ صرف کسی ھوڑی دیر کیلئے تمہارا رب نہیں ہے بلکہ اس نے تمہیں پیدا کیا ہے۔ اس وقت سے لے کر ہر
وقت وہ تمہاری پرورش کرتا ہے۔ پھر وہ رب بھی کیسا ہے رب كُم تمہارا رب ہے۔ انسان ایسے آقا کو
اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہے جو انعام دینے کی بھی طاقت رکھتا ہو۔ اس لئے فرمایا کہ رب کی اطاعت
کرو وہ تمہیں دے گا۔ جسے طاقت ہی نہ ہو اور جس کے پاس ہو ہی نہیں اس نے دینا کیا ہے۔ اس کے
پاس سب کچھ ہے۔ وہ رب ہے۔ رب بھی تمہارا رب ۔
لگا
عموما محسن جو ہوتے ہیں وہ ساری دنیا پر تو احسان نہیں کرتے۔ صرف کسی ایک پر احسان کرتے ہیں تو بھی
انہیں محسن سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اللہ صرف زید و بکر کا ہی محسن نہیں ہے وہ تمہارا سب کا حسن ہے اور تم سب کا رب
ہے۔ اور وہ ہر وقت تمہاری ربوبیت کرتا ہے۔ پھر بعض محسن ہوتے ہیں کہ ان کا احسان صرف ایک محدود وقت
تک محدود ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا احسان کسی خاص وقت تک محدود نہیں ہوتا۔ اس کا احسان جب سے تم کو اس
نے پیدا کیا ہے اس وقت سے تم پر ہے اور جب سے تمہارا وجود ہے تب سے اس کا احسان تم پر ہے۔ اس لئے
تمہیں چاہیئے کہ اس کی فرمانبرداری کرو۔ پھر بعض لوگوں کا تعلق صرف ہماری ذات سے ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا
تعلق صرف ہم سے ہی نہیں ہے۔ اس نے ہمارے باپ دادا کو بھی پیدا کیا ہے اور وہ ان کا بھی محسن ہے اور ہمارا
بھی وہ حسن ہے۔ وہ ہمارا آتا ہے اور وہ ہمارا مہربان بھی ہے۔ وہ بادشاہ ہے وہ کسی کا محکوم نہیں ہے بلکہ وہ حاکم
ہے حکومت کرتا ہے۔ وہ محسن ہے چند روز سے نہیں بلکہ جب سے تم پیدا ہوئے تب سے ہے۔ پھر صرف تمہارا
ہی وہ حسن نہیں ہے بلکہ تمہارے آباء واجداد کا بھی محسن ہے۔
خطبات محمود جلد ۴
ママ
سال ۱۹۱۴ء
اب یہاں تمام دروازے دوسرے معبودوں کے بند کر دیئے ہیں ۔ کوئی عذر ایسا باقی نہیں رہنے دیا
جس سے کوئی دوسرے کی طرف جا سکے۔ اگر کوئی کسی کی اطاعت کرتا ہے تو اس لئے کہ اس کو فائدہ ہو تو
بتلا یا کہ تم اللہ کی اطاعت کرو گے تو وہ یونہی ضائع نہیں جائے گی بلکہ تمہیں اجر ملے گا۔ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
تم بچ جاؤ گے۔ یہی ایک طریق ہے جس سے تم بچ سکتے ہو ۔ جب تم اپنے رب کے فرمانبردار ہو گے تو تم
تباہ نہیں ہو سکتے ۔ یہاں بہت ہی لطیف پیرائے میں سمجھایا ہے اور بتلایا ہے کہ اگر تم نجات چاہتے ہو تو
اس کا طریق یہی ہے کہ تم رب کے فرمانبردار بن جاؤ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عنایت فرمائے کہ ہم اس کی
کی فرمانبرداری کریں۔ اور تقویٰ حاصل کرنے کی طاقت ملے اور ہماری سب کو تاہیاں معاف
فرمادے۔
ل البقرة : ٢٢
الفضل ۱۱ ۔ مارچ ۱۹۱۴ء)