خداتعالیٰ ہی مصیبتوں سے بچا سکتا ہے
خطبات محمود جلد ۴
لده
(۱۳)
خدا تعالیٰ ہی مصیبتوں سے بچا سکتا ہے
فرموده ۱۳ ۔ مارچ ۱۹۱۴ء بمقام قادیان )
سال ۱۹۱۴ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے درج ذیل آیات کی تلاوت کی :۔
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي
وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ )
اور پھر فرمایا:۔
میرا ارادہ تو یہ تھا کہ میں ان خطبوں میں جن کا آپ لوگوں کے سامنے بیان کا موقع ملے ، قرآن کو
ابتداء سے آیت آیت کر کے ترجمہ اور مطلب بیان کروں لیکن آج میں نے بجائے اس آیت کے جو
مجھے اب پڑھنی چاہیے تھی، یہ آیت ایک مصلحت کیلئے پڑھی ہے۔ میرا ارادہ تو تھا کہ اس پر ایک مفصل تقریر تو تھاکہ اس پر
کروں لیکن اس وقت میرے سر میں درد ہو رہا ہے۔ میں جب رستے میں آ رہا تھا تو خدا نے میرے جی
میں یہ ڈالا کہ میں اس آیت کو پڑھوں اور اس پر کچھ بیان کروں ۔ اب مسجد میں مجھے ایک شخص نے ایک خط
دیا ہے وہ لکھتا ہے۔
میں مشکلات میں ہوں ۔ میں جگہ جگہ گیا۔ میں ہر ایک بزرگ کے
پاس گیا۔ اور بہتیری تدبیریں کیں لیکن میرا کام بجائے بڑھنے کے کم ہی ہوتا
گیا۔ اور دن بدن میں نقصان پر نقصان اٹھاتا رہا۔ اور اب میں بجائے ایک
بڑی جائداد کے صرف چند روپوں کا مالک ہوں“۔
خطبات محمود جلد ۴
۴۶
سال ۱۹۱۴ء
میں اس شخص کو اس آیت کی طرف ہی متوجہ کرتا ہوں ۔ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي
قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ
يَرْشُدُونَ
فرمایا کہ جب میرے بندے مصیبتوں میں گھر جائیں اور ان کو کوئی یا رو مددگار نہ ملے اور وہ پکار اٹھیں کہ
اب ہمارا کوئی نہیں رہا اور وہ مصیبتوں سے گھبرا جائیں اور ان کی ہمت کی کمریں ٹوٹ جائیں اور ان کی امید قطع
ہو جائے اور ہر طرف سے پاس ہی پاس ہوا اور غم ہی غم نظر آوے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے میری
طرف توجہ کریں اور مجھے پکاریں میں ان کی دعا سنوں گا اور اسے قبول کروں گا ۔ وہ میرے حضور جھک جائیں
اور میرے آگے آکر گریں تو وہ دیکھ لیں گے کہ انسان سے اللہ تعالی سے بڑھ کر زیادہ اور کوئی قریب نہیں
ہے۔ بظاہر لوگ ظاہری اسباب کی طرف دوڑتے ہیں لیکن حقیقتا ایک ہی ہستی ہے جو انسان کو چھڑا سکتی
ہے۔ انسان اگر خدا کے حضور گر جاوے اور اس سے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ تمام مشکلات کو حل کر دیتا ہے۔ میں
بھی اور تمام دوست بھی دعا کریں کہ اللہ تعالی اس آدمی کی مشکلات کو حل کر دے۔
اس وقت ایک اور ر معاملہ معاملہ بھی ہمارے سامنے ہے اور وہ حضرت خلیفتہ المسيح اسیح کی بیماری ہے اس
کیلئے تمام لوگوں کو چاہیئے کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عنایت فرماوے اور اللہ تعالیٰ جماعت کو
ہر ایک فتنہ و فساد سے محفوظ رکھے ۔ صرف ایک نفس کو ھدایت دے لینا ایک لاکھ آدمی کو مرتد کر دینے
سے مشکل ہے۔ ایک عظیم الشان اور ایک اعلیٰ سے اعلیٰ درجے کی عمارت کو سالہا سال میں تیار اور مکمل
کر سکتے ہیں لیکن اس عمارت کو تباہ و برباد کرنے کے لئے صرف پندرہ منٹ ہی کافی ہو سکتے ہیں ۔ اس
کو تیار کرنے کیلئے تو کیسی کیسی مشکلات کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور کیسے کیسے اس کیلئے مسالے لائے
جاتے ہیں لیکن اس کو گرانے کیلئے اور خراب کرنے کیلئے صرف تھوڑا سا ڈائنامیٹ ہی کافی ہوتا ہے۔
اس عمارت کو تیار کرنا معمولی آدمی کا کام نہیں ہوتا۔ بڑے بڑے اس علم کے ماہروں کی کئی مدت کی
دماغ سوزی اور محنت کے بعد جا کر اس کا نقشہ تیار ہوتا ہے اور پھر کئی ماہروں کی محنت سے وہ عمارت
تیار ہوتی ہے لیکن اس کو تباہ کرنے کے لئے ایک جاہل سے جاہل انسان بھی کافی ہوتا ہے اور ایک
اگھڑ سے اکھڑ آدمی بھی اسے گرا سکتا ہے۔ پس توڑنا آسان اور جوڑ نا مشکل ہے، بنا نا مشکل ہے۔
خطبات محمود جلد ۴
یہ وقت ایسا ہے کہ اس وقت ہمیں گھبرا جانا چاہیے ۔
۴۷
سال ۱۹۱۴ء
میں دوستوں کو ایک بات کی طرف متوجہ کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اس مصیبت کا علاج ایک ہی
ہے
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
فَلْيَسْتَجِيبُوائی ۔ مومن بنو احکام الہی پر عمل کرو۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں قریب ہی ہوں ۔
دنیا کے مددگار اور دنیاوی معین و معاون تو غافل ہو جاتے ہیں۔ لیکن نہ غافل ہونے والی ہستی اگر کوئی
ہے۔
ہے تو وہ اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوُم ہے اُسے اونگھ اور نیند نہیں آتی ۔
محبت کرنے والے ماں اور باپ بھی اپنے بچوں کی تیمار داری کرتے کرتے تھک جاتے ہیں لیکن
اللہ تعالیٰ کی ہستی ایسی ہستی نہیں ہے۔ وہ تھکتا نہیں ہے۔ ڈاکٹر اور طبیب کو بلانے کیلئے کچھ وقت صرف
ہوتا ہے اور دیر لگتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کو بلانے کیلئے کوئی دیر نہیں لگتی اور نہ ہی خدا کو بلانے کیلئے دوڑ و
دھوپ کرنے کی ضرورت ہے۔ خدا کو بلانے کیلئے تو اگر کوئی ہل جبل نہیں سکتا تو لیٹ کر سہی ۔ اگر لیٹنے
سے بھی وہ بول نہیں سکتا ، ہاتھ نہیں ہلا سکتا اور اگر ہونٹ اور زبان بھی نہیں ہلا سکتا تو دل میں ہی خدا کو یاد
کرے اور اس کا ذکر کرے اور اس کی طرف متوجہ ہو، تب بھی خُد اسن لے گا ۔ پس اگر کوئی طریق بچنے
کا ہے تو وہ یہی ہے کہ انسان خدا کے حضور گر جاوے۔ میں نے خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے پیار اس
کی نصرت اور مدد اور دعا کی قبولیت کے نظاروں کو دیکھا ہے۔ میں ایک دم کیلئے بھی باور نہیں کر سکتا کہ وہ
ہماری دعاؤں کو رڈ کرے گا۔ ہم میں سے کون ہے جس نے حضرت مسیح موعود اور حضرت خلیفہ المسیح علیہا
السلام کی دعاؤں کی قبولیت کے آثار نہ دیکھے ہوں ۔
ہم میں سے ہر ایک کے اپنے نفس میں آثار قبولیت پائے جاتے ہیں۔ میں نے خود ایسے ایسے نظارے
دیکھے ہیں جن کے سبب سے میں پھر دعا کے منکرین کی باتوں کو قبول نہیں کر سکتا۔ تین یا چار سال ہو گئے ہیں کہ
قادیان میں طاعون بڑی سخت پڑی ۔ عصر کے وقت میں نے دیکھا کہ میری ران میں سخت درد ہو رہا ہے۔ اور کی
مجھے بخار بھی تھا۔ میں کمرہ کے اندر چلا گیا اور اندر سے دروازہ بند کر کے چار پائی پر لیٹ گیا۔ اور سوچنے
لگا کہ اللہ تعالیٰ کا تو مسیح موعود سے یہ وعدہ تھا کہ اِنِّي أحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ سے تو خدا تعالیٰ اپنے
وعدوں کو جھٹلایا نہیں کرتا۔ اور اب میں اپنے آپ میں طاعون کے آثار پاتا ہوں لیکن پھر میں نے اپنے
خطبات محمود جلد -
۴
لد ۷
سال ۱۹۱۴ء
نفس کو یہ کہہ کر تسلی دی کہ یہ تو خدا تعالیٰ کا وعدہ مسیح موعود کے ساتھ تھا اور یہ فیوض اور برکات انہی کے زمانہ میں
رہیں اب وہ بھی اس دنیا میں نہیں ہیں نہ ہی وہ برکات ہیں ۔ تو میں نے پھر دعا کی۔ میں جاگتا ہی تھا اور
کمرے کی تمام چیزوں کو دیکھ رہا تھا تو میں نے خدا کو دیکھا وہ ایک نور تھا جو میرے کمرے کے نیچے سے
نکل رہا تھا اور آسمان کی طرف کمرے کی چھت پھاڑ کر جا رہا تھا۔ اس کا نہ شروع تھا نہ ہی اس کا
انتہاء تھا لیکن اس نور میں سے ایک ہاتھ نکلا جس میں ایک سفید اور بالکل سفید چینی کا پیالہ تھا اور اس پیالہ
میں دودھ تھا۔ اس نے وہ پیالہ مجھے پکڑا دیا۔ میں نے وہ دودھ پی لیا۔ میں جب وہ دودھ پی چکا تو میں
نے دیکھا کہ نہ تو مجھے کوئی درد تھا اور نہ بخار بلکہ میں اچھا بھلا تھا اور مجھے کوئی ذرہ بھر بھی تکلیف نہ تھی۔ خدا
تعالی عجیب عجیب نازک وقتوں میں انسان کی دستگیری کرتا اور مدد دیتا ہے۔ اگر مشکلات کے وقت مدد
دینے والی اور مصائب سے بچانے والی کوئی ہستی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی ہستی ہے۔ وہ بڑی بڑی مشکلات کو
حل کر سکتا ہے۔ تم اگر اس کو چھوڑ کر کسی دوسرے کی طرف جاؤ گے تو تم یا درکھو کہ تم مشرک ہو۔
پس تم اسی کی طرف جھک جاؤ اور اسی کی طرف متوجہ ہو جاؤ تا کہ وہ تمہاری اس مشکل میں تمہاری
مدد کرے۔ دعا کی توفیق بھی اسی کی طرف سے ملتی ہے۔ وہ ہمیں قبول ہونے والی دعا کرنے کی توفیق
عنایت فرمادے اور وہ ہمیں رشد اور ہدایت کا رستہ دکھلائے اور ضلالت سے محفوظ رکھے۔
الفضل ۱۸ ۔ مارچ ۱۹۱۴ء )
ل البقرة : ١٨٧
البقرة : ۲۵۶
تذکرہ صفحہ ۴۲۵۔ ایڈیشن چهارم