صدقہ و خیرات اور دعاؤں سے الٰہی نصرت کرو

خطبات محمود جلد ۴
۴۹
(۱۴)
سال ۱۹۱۴ء
فرمایا:
صدقہ و خیرات اور دعاؤں سے الہی نصرت حاصل کرو
(مسند خلافت احمد یہ پر فائز ہونے کے بعد پہلا خطبہ جمعہ )
(فرموده ۲۰۔ مارچ ۱۹۱۴ء بمقام قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ احزاب کا دوسرا رکوع پڑھ کر
دعوی کرنے کو تو سب لوگ کر سکتے ہیں لیکن آزمائش کے وقت اور امتحان کے موقع پر ہر انسان کی
صداقت کا پتہ لگتا ہے اور اس وقت اس کے دعووں کا پتہ لگتا ہے کہ آیا وہ ٹھیک دعوے تھے یا کہ غلط ۔ بہت
لوگ اپنے آپ کو دلیر اور بہادر سمجھتے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم تمام قوموں سے ممتاز ہیں لیکن مصیبت کے
وقت ان کے تمام دعوے کھل جاتے ہیں اور ان کی حقیقت معلوم ہو جاتی ہے۔ اس وقت مدعی اپنے تمام
دعوے بھول جاتے ہیں اور بجائے شیخی جتلانے کے اب پھر وہ ڈرنا شروع کر دیتے ہیں ۔
چوہوں کی مثل مشہور ہے کہ ایک دفعہ بلی سے جو چوہے ست گئے تو چوہوں نے باہم مل کر مشورہ کیا۔
کہ بلی جب آوے تو اسے پکڑ لو۔ تو کسی نے کہا میں اس کے ہاتھ کو لپٹ جاؤں گا کسی نے کہا کہ میں اس کا
کان پکڑلوں گا کسی نے دم کسی نے کچھ ، غرض کہ ساری چیزیں انہوں نے تقسیم کر لیں ۔ ان میں ایک بوڑھا
چوہا بھی تھا۔ اس نے کہا کہ تم سب کچھ پکڑ تو لو گے لیکن اس کی میاؤں کو کون پکڑے گا اس نے جب ایک ہی
آواز دی تو تم سب ڈر کر بھاگ جاؤ گے کوئی وہاں نہ ٹھہرے گا۔ در حقیقت بہت سے لوگ ضدی ہوتے ہیں،
ابتلاؤں کے وقت استقامت نہیں دکھا سکتے بزدلی دکھاتے ہیں سب انبیاء کے زمانہ میں ایسا ہوا اور تمام

خطبات محمود جلد ۴
۵۰
سال ۱۹۱۴ء
ماموروں کے زمانہ میں بھی لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہوا اور ان پر مصائب آئے ۔ نیک لوگوں کے ساتھ بھی
ایسا ہوتا ہے کہ جب وہ خدا کے رستہ میں پاؤں مارنا چاہتے ہیں تو ان کی آزمائش ہوتی ہے
اگر کوئی کہے کہ اللہ تعالیٰ تو جانتا ہے اور وہ علم والا ہے تو اسے آزمائش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
امتحان تو وہ لیتے ہیں جنہیں علم نہیں ہوتا وہ امتحان لے کر دیکھتے ہیں کہ یہ آدمی کیسا ہے اور جب انہیں اس
کا پتہ لگ جاتا ہے تو اسے مناسب انعام دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کو کیا ضرورت ہے کہ وہ آزمائش کرے وہ
لاعلم تو نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی آزمائش میں بھی ایک بہت بڑا فائدہ مد نظر ہے اور وہ فائدہ یہ ہے اور اس
امتحان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ آدمی اپنی حالت کو سمجھ لیتا ہے کہ اس کی حالت کیسی ہے اور اس کے ایمان
کی کیا حالت ہے۔ اپنے آپ کو تو ہر ایک شخص ہی نیک اور بڑا متقی اور پارسا سمجھتا ہے اور اپنے ایمان کو
دوسرے آدمی کے ایمان سے زیادہ مضبوط سمجھتا ہے۔ زید اور بکر جب ان دونوں کی خدا تعالیٰ آزمائش
کرتا ہے تو اگر زید کم ہمت بہ نسبت بکر کے نکلے تو اس وقت یہ شکایت اس کو نہ رہے گی کہ کیوں مجھ سے
زیادہ بکر پر انعامات کئے جاتے ہیں اور مجھے کیوں کم نعمت ملتی ہے اور اسے شک کی گنجائش نہ ہوگی ۔ تو
انسان کو آزمائش میں پڑ کر اپنی حالت کا پتہ لگ جاتا ہے۔ انبیاء پر مصائب آئے اور ان پر طرح طرح
کے ابتلاء آئے تو انہوں نے انعامات بھی حاصل کئے ۔ انبیاء پر اگر مصائب نہ آتے اور یونہی ان کو ۔
انعامات مل جاتے تو لوگ اعتراض کرتے۔ اب بھی لوگ اگر کہیں کہ دیکھو موسی" پر تو فلاں انعام ہوا وہ
ہمیں کیوں نہ ملا تو تم کو چاہیئے کہ اپنی حالت اور موسیٰ کی حالت کا مقابلہ کرو۔ اور ان کے مصائب اور
اپنے مصائب کا مقابلہ کر کے دیکھو۔ پھر دیکھو کہ کیوں ان کو زیادہ انعام ملا۔ اسی طرح اگر کوئی اعتراض
کرے کہ مسیح پر انعام ہوئے وہ ہمیں کیوں نہیں دیئے گئے تو وہ اپنی اور ان کی حالت کا مقابلہ کر کے
دیکھیں۔
اسی طرح نبی کریم صلی ا یتیم کے متعلق اعتراض کرنے والا اپنی حالت کو دیکھے اور پھر نبی
کریم صلی السلام کی حالت کو دیکھے کہ کس کو زیادہ مصائب جھیلنے پڑے اور کسے زیادہ مشکلات پیش
آئیں ۔ اگر کوئی مشکل ان کو پیش نہ آتی تب تو یہ اعتراض ہو سکتا تھا کہ کیوں ان کو اتنے انعام
دیئے گئے ۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو جو مشکلات پیش آئیں اور جو جو
مصائب ان کو برداشت کرنے پڑے ان کا اندازہ کر لو۔ اس قسم کی آزمائش اور امتحان جو

خطبات محمود جلد -
۴
۵۱
سال ۱۹۱۴ء
ہوتے ہیں وہ ایک تسلی دینے کیلئے ہوتے ہیں نبی کریم صلی السلام کے وقت میں جو جو مصائب مسلمانوں کو ہیں
جھیلنے پڑے ان آیات میں ان کا نقشہ بتلایا ہے۔
فرمایا: مومنو! تم یاد کرو جبکہ لشکر آئے ۔ جب وہ تمہاری مشرقی جانب اور مغربی جانب سے آئے
جبکہ آنکھیں پھر گئیں اور دل منہ کو آنے لگے اور تم بھی اور منافق بھی طرح طرح کے خیالات دوڑانے
لگے۔ مومن تو سمجھتے تھے کہ اب یہ ابتلاء جو ہم پر آیا ہے یہ ہمارے لئے رحمت کا موجب ہے ، رحمت کا موجب ہوگا اور ہمیں اب
اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ملیں گے اور منافق یہ خیال کرنے لگے کہ اگر یہ سچے ہوتے تو ان پر مصیبت
کیوں آتی ۔ اس وقت مومنوں پر ابتلاء آیا اور وہ بہت سخت ہلائے گئے اور منافق طرح طرح کی باتیں
لگے کہ تمام غلط باتیں ہیں اور یہ دھوکا ہے۔ اور ان میں سے ایک گروہ نے یہ بھی کہا کہ او یثرب
والو ! اب تمہارا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے تم واپس لوٹ جاؤ۔ اور ان میں سے ایک گروہ رسول سے اجازت
مانگتا تھا کہ ہمارے مکان محفوظ نہیں ہیں۔ ان کے مکان غیر محفوظ نہیں ہیں لیکن وہ تو جنگ سے بھاگنے کا
ارادہ رکھتے ہیں اور وہ بھاگنا چاہتے ہیں ۔
اور اگر دشمن ان پر چڑھ کر اندر گھس آئے تو پھر اگر ان سے وہ مرتد ہونے کیلئے کہیں تو ضرور یہ مرتد ہو
جاویں اور کفر کو اختیار کر لیں اور ذرا دیر بھی نہ کریں۔ انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ وہ پیٹھ نہ پھیریں گے
اور اللہ تعالیٰ کے عہد کے متعلق سوال کیا جاوے گا۔ ان کو کہہ دو کہ تمہیں بھا گنا کچھ نفع نہ دے گا اگر تم بھاگ
گئے تو تمہیں کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ تمہیں ضرر پہنچانا چاہے تو تمہیں کوئی بچا نہیں سکتا اور اگر اللہ تعالیٰ نفع
دینا چاہے تو اس کی نعمت کو کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے جو دوسروں کو
روکتے ہیں اور ان کو بھی جانتا ہے جو دوسروں کو کہتے ہیں کہ لڑائی میں نہ جاؤ اور ہمارے پاس رہو۔ وہ اس کی
بات کو پسند نہیں کرتے کہ تمہیں کچھ نفع ملے اور وہ تمہیں نفع پہنچانے کیلئے بخیل ہیں۔ اور جب کوئی خوف
آوے تو تو اُن کو دیکھے گا کہ ان کی آنکھیں پھرتی ہیں جیسے کسی پر موت کی غشی ہو اور جب ان کو امن ہو
جاوے تو پھر وہ تمہیں بڑی سخت اور تیز زبانوں سے یاد کرتے ہیں۔ ان کے اعمال ضائع ہو گئے ۔ وہ سمجھتے
ہیں کہ دشمن ابھی گیا نہیں ہے اور وہ یہی چاہتے ہیں کہ وہ باہر جنگل میں ہوں اور وہاں سے تمہاری خبریں سنیں
اور اگر وہ تمہارے اندر بھی ہوں تو وہ نہ لڑیں مگر تھوڑا یعنی بالکل نہ لڑیں۔

خطبات محمود جلد ۴
۵۲
سال ۱۹۱۴ء
مومنوں کی حالت احزاب کے موقع پر بڑی خطرناک تھی۔ وہ کئی کئی دن فاقہ میں گزار دیتے
تھے اور باوجود فاقہ کشی کے ان کو دشمن سے لڑنا پڑتا تھا۔ حدیثوں میں آیا ہے کہ ایک رات جبکہ بہت
سخت سردی تھی تو نبی کریم صلی السلام نے فرمایا کہ کوئی ہے جو دشمن کی خبر لا وے تو اس وقت کسی کو جرات
نہ ہو سکی کہ نکل کر دشمن کی خبر لاوے۔ اس وقت کپڑوں کی بھی مسلمانوں کو تنگی تھی۔ سارے یہی سمجھتے
تھے کہ کسی کا نام تو لیا نہیں اس لئے سوائے ایک کے اور کوئی نہ بولا ۔ دوبارہ حضور صلی ای ایم نے کہا کوئی ہے
جو دشمن کی خبر لاوے۔ تب پھر وہی آدمی بولا ۔ پھر سہ بارہ فرمانے پر بھی وہی آدمی بولا ۔ آپ نے اسے
فرمایا۔ جاؤ جا کر دیکھ آؤ کہ دشمن کی کیا حالت ہے ۔ وہ گیا تو اس نے دیکھا کہ میدان خالی پڑا ہے
اور وہاں کوئی فرد بشر نہیں ہے۔ ان کے بھاگنے کا عجیب معاملہ ہوا ۔ اسی دن ایسی سخت ہوا چلی کہ ایک
سردار کی آگ بجھ گئی ۔ آگ بجھنے کو عرب لوگ برا سمجھتے ہیں اور ان کا خیال تھا کہ جس کی آگ بجھ
گئی وہ گو یا ہار گیا ۔ وہ بھاگا تو اس کے ساتھ والوں نے سمجھا کہ معلوم نہیں کیا آفت پڑی ہے کہ یہ
بھاگا ہے، وہ بھی بھاگ گئے ۔ اسی طرح تمام لوگ ایک دوسرے کو دیکھ کر بھاگ گئے ۔ ابوسفیان
ایسا گھبرایا کہ اسے اونٹ کی رسی کھولنی یاد نہ رہی اور اس پر سوار ہو گیا۔ اور تمام لوگ راتوں رات
بھاگ گئے اے یہ اس وقت کے متعلق پیشگوئی تھی ۔
اس موقع پر ایک خندق کھودی گئی جو کہ سلمان فارسی کے بتلانے پر نبی کریم صلی شما لی ایم نے حکم
دیا کہ خندق کھودی جائے۔ اس کے پھر ٹکڑے تقسیم کر دیئے گئے کہ فلاں ٹکڑے پر فلاں فلاں آدمی کام
کریں اور فلاں پر فلاں ۔ جو ٹکڑ اسلمان اور ان کے ساتھیوں کے سپر د تھا اس میں ایک بڑا پتھر نکلا جسے وہ
توڑ نہ سکے تو نبی کریم صلی السلام کو عرض کیا۔ تو آپ نے فرمایا کہ لاؤ کدال مجھے دو ۔ میں توڑتا
ہوں ۔ آپ نے پھر اس پر ایک زور سے کدال ماری یہ قاعدہ ہے کہ لوہا اور پتھر ٹکرائیں تو ان میں سے
آگ نکلتی ہے تو اس پتھر میں سے ایک آگ نکلی ۔ تو نبی کریم صلی السلام نے فرمایا کہ قیصر کا ملک فتح ہو
گیا۔ پھر کدال ماری۔ تو دوبارہ آگ نکلنے پر فرمایا کسری کا ملک فتح ہو گیا۔ پھر آپ نے زور سے تکبیریں
کہیں ۔ منافق ہنستے تھے اور کہتے تھے کہ کھانے اور پہنے کو کچھ ملتا نہیں ہے اور رہنے کی جھونپڑیاں تک بھی میسر
نہیں ہیں اور خواہیں ملکوں کی ۔ صحابی نے رسول کریم صلی السلام سے پوچھا کہ آپ تکبیریں کیوں کہتے تھے۔ آپ
نے فرمایا کہ مجھے کسری و قیصر کے ملک دکھائے گئے ہیں کہ وہ فتح ہو گئے ہیں ۲۔ اس مصیبت میں

خطبات محمود جلد ۴
۵۳
سال ۱۹۱۴ء
رحمت کا نمونہ اللہ تعالیٰ نے بتلا دیا اور اس مشکل میں آئندہ راحت بتلادی۔
اس وقت دشمن خوش ہے کہ احمدیوں میں اب تفرقہ پڑ گیا ہے اور یہ جلد تباہ ہو جائیں گے اور اس
وقت ہمارے ساتھ زُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا سے والا معاملہ ہے۔ یہ آخری ابتلاء ہے جیسا کہ احزاب
کے مواقع کے بعد دشمن میں یہ جرات نہ تھی کہ مسلمانوں پر حملہ کرے۔ ایسے ہی ہم پر یہ آخری موقع اور دشمن کا
حملہ ہے۔ خدا تعالیٰ چاہے ہم کامیاب ہوں تو انشاء اللہ پھر دشمن ہم پر حملہ نہ کرے گا بلکہ ہم دشمن پر
حملہ کریں گے۔ نبی کریم صلی السلام نے احزاب پر فرمایا تھا کہ اب ہم ہی دشمن پر حملہ کریں گے اور شکست دیں
گے، دشمن اب ہم پر کبھی حملہ آور نہ ہو گا ؟ یہ ایک آخری ابتلاء ہے اس سے اللہ تعالیٰ ہمیں محفوظ رکھے تو دشمن کو
پھر کبھی خوشی کا موقع نہ ملے گا۔
جنگیں تو احزاب کے بعد بھی ہوتی رہی ہیں۔ لیکن پھر دشمن کو یہ حوصلہ نہیں ہوا کہ مسلمانوں پر حملہ آور
ہو۔ اسی طرح یہ آخری فتنہ ہے۔ پس تم دعا میں لگ جاؤ یہ فتنہ احزاب والا ہے۔ جس طرح وہاں صحابہ رضوان
الله عَلَيْهِمْ کی حالت تھی وہی اب یہاں ہماری حالت ہے۔ اور جو اس دشمن کی حالت ہوئی وہی اب دشمن
کے ساتھ ہوگی تمہیں چاہیئے کہ تم آگے بڑھو۔ دعاؤں میں لگ جاؤ کہ زلزلہ کے دن دُور ہوں اور یہ جو ہمارے
درمیان فرق پڑ گیا ہے یہ فرق مٹ جاوے اور یہ تفرقہ اتحاد ہو جاوے۔ بچھڑے ہوئے مل جاویں۔ جو ٹوٹے
ہوئے ہیں وہ جڑ جاویں اور جو اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح سے وعدے کئے تھے ہمارے ہاتھوں پر پورے ہوں ۔
اگر ان مصائب سے ہم نکل جاویں تو ہم دشمن پر فتحیاب ہوں گے۔ ہمارے پاس لڑائی کا سارا سامان موجود
ہے۔ ہمیں ان اشیاء کی کچھ ضرورت نہیں ہے جو کہ ہمارے پاس نہیں ہیں۔ جو ہتھیار ہمارے استعمال کیلئے ہمیں
حضرت مسیح موعود دے گئے ہیں ہمارے لئے وہی کافی ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں میں کافی ہتھیار موجود ہیں، ان کو استعمال
کرو۔ ظاہری ہتھیاروں توپوں ، بندوقوں، تلواروں وغیرہ کی ہمیں کچھ ضرورت نہیں ہے۔ جو ہتھیار
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمارے لئے چھوڑ گئے ہیں وہ ہمارے لئے کافی ہیں۔ ان سے ہم
ایک ہی وار میں شیطان کا کام تمام کر سکتے ہیں۔ پس تم ان ہتھیاروں کو اپنے استعمال میں لاؤ
اور دعاؤں میں لگ جاؤ۔ ہر روز صبح و شام پانچوں نمازوں میں اور تہجد کو اُٹھ اُٹھ کر دعا ئیں کرو۔

خطبات محمود جلد -
۴
ولد
سال ۱۹۱۴ء
یہ ایک ابتلاء ہے۔ خدا تعالیٰ ہمیں آزماتا ہے کہ ہمیں مسیح موعود علیہ السلام اور ان کی تعلیم سے کتنی محبت
ہے۔
آج جمعہ کا دن ہے ۔ یہ قبولیت کا دن ہوتا ہے۔ آج شام تک بیٹھ کر ہر ایک آدمی جس طرح اس کی
سے ہو سکے وہ دعاؤں میں لگا رہے اور اگر کسی کو طاقت ہو تو وہ روزے بھی رکھے اور صدقہ دو ، خیرات
کرو۔ یہ ہماری کوتاہی ہے اللہ تعالیٰ اپنا فضل اور رحم کرے۔ یہ فتنہ دور ہو۔ ترقیات ملیں جیسے احزاب کے
موقع پر صحابہ کو مد دملی تھی ہمیں بھی وہ مدد ملے اور اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو۔
الفضل ۲۵ - مارچ ۱۹۱۴ ء )
لے سیرت ابن هشام (عربی) جلد ۳ صفحه ۲۴۲، ۲۴۳ مطبع مصطفی البابی
الحلبى مصر ١٩٣٦ء
زرقانی جلد ۲ صفحه ۱۰۹ مطبع الازهريه المصرية ١٣٢٩هـ
الاحزاب : ١٢
بخاری کتاب المغازی باب غزوة خندق

آج 10 میں سے 10 باقی