ہر نئے امر کی پہلے مخالفت ہوتی ہے

خطبات محمود جلد ۴
ا
(۱۸)
سال ۱۹۱۴ء
ہر نئے امر کی پہلے مخالفت ہوتی ہے
(فرمودہ ۱۷۔ اپریل ۱۹۱۴ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَئِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ
فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا
تَعْلَمُونَ وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلَئِكَةِ فَقَالَ انْبِتُونِي بِأَسْمَاءِ
هَؤُلَاءِ إِنْ كُنتُمْ صَدِقِينَ قَالُوا سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ
الْحَكِيمُ ۔ قَالَ يَادَمُ انْبِتُهُم بِأَسْمَائِهِمْ فَلَمَّا أَنْبَأَهُمْ بِأَسْمَائِهِمْ قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ إِنِّي
اَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا كُنْتُمْ تَكْتُمُونَ
اس کے بعد فرمایا:۔
ہر ایک نئی بات پر ، ہر ایک نئی چیز پر انسان گھبرا جاتا ہے خواہ وہ کیسی ہی اچھی اور مفید کیوں نہ ہولیکن طبیعت
مضائقہ کرتی ہے کہ انسان اس کو اسی وقت مان لے۔ کفار مکہ ایک پتھر کے بت کے سامنے سجدہ کرتے
تھے۔ رسول اللہ صل الا السلام ( جن کو وہ خود ایک صادق اور امین سمجھتے تھے ) نے جب ان کو آکر کہا کہ بت پرستی
بہت بری ہے تو انکو اک عادت پڑی ہوئی تھی اور دلوں سے ایک بات ان کے دل میں ہیں بہت بری ہے تو چونکہ ان کو ایک عادت پڑی ہوئی تھی اور مدتوں سے ایک بات ان کے دل میں بیٹھ گئی تھی جس
کیلئے ان کے پاس کوئی دلیل وغیرہ نہ تھی، کوئی ثبوت اس کا نہ تھا، تو انہوں نے آپ کی بات کو نہ مانا اور اس کا انکار

خطبات محمود جلد ۴
۷۲
سال ۱۹۱۴ء
کر دیا۔ اسی طرح جب کبھی دنیا میں کوئی نئی بات انسان کے سامنے آتی ہے تو خواہ وہ کیسی صداقت پر مبنی
کیوں نہ ہو۔ شروع شروع میں طبیعت ضرور اس سے متنفر ہوتی ہے۔ اسی لئے جب انبیاء علیہم السلام دنیا
میں آتے ہیں دنیا میں ان کی ضرور مخالفت ہوتی ہے اور اس طرح کے اعتراضات ہونے شروع ہو جاتے
ہیں کہ یہ بھی ہماری طرح کا ایک انسان ہے۔ ہماری طرح کھاتا پیتا اور ہم میں چلتا پھرتا ہے اور آج یہ کہتا
ہے کہ میں تمہارا سردار ہو گیا ہوں ۔ پھر جب دلائل سنتے ہیں تو جو ملائکہ صفت ہوتے ہیں وہ جھٹ اس کو
مان لیتے ہیں ۔ انبیاء اور ان کے خلفاء کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
مامور خلیفہ کے ہونے پر طبائع میں یہ خیالات پیدا ہوتے ہیں کہ ہم اور یہ برابر کے تھے یہ ہم سے
منوا تا تھا اور ہم اس سے منوا لیتے تھے۔ آج یہ مطاع ہو جائے اور ہم مطیع ہو جائیں اس کو ایسا کونسا سر
خاب کا پر لگا ہوا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ کے نبیوں اور خلفاء کے ساتھ ایسا ہوتا آیا ہے اور انبیاء سب سے
زیادہ شان کے ساتھ آتے ہیں اور پھر مامور خلفاء کے ساتھ بھی یہی ہوتا آیا ہے۔ تو پھر غیر مامور خلفاء کی
تو سب سے زیادہ مخالفت ہونی ضروری ہے ۔ آدم آیا تھا ملائکہ نے اعتراض کر دیا ۔ اتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ
يُفْسِدُ فِيهَا ۔ کہ تو ایک مفسد کو جو فساد کرے گا پیدا کرتا ہے۔ اور ہم تو ہمیشہ تیری تسبیح و تقدیس کرتے
تھے اور قدیمی خدمت گزار تھے پھر کیا ضرورت تھی کہ ایک خلیفہ بنا یا جاوے۔ اس غریب نے کیا کرنا
ہے۔ یونہی فساد ہو گا ( یہ لوگوں میں تبلیغ کرے گا۔ وہ اس کو نہ مانیں گے۔ پھر وفد آئیں گے۔ ٹریکٹ
شائع ہوں گے اور قوم کا روپیہ ضائع ہو گا ) ایک انسان دوسرے انسان پر کسی ایک نہ ایک بات میں
فضیلت بھی رکھتا ہے اس میں کیا شک ہے ۔ اگر ایک بات میں موسیٰ بڑھے ہوئے تھے تو دوسری میں داؤد۔ ایک
میں سیچ زیادہ ہیں تو دوسری میں سلیمان ۔
جو خلیفہ مقرر کیا جاتا ہے اس میں دیکھا جاتا ہے کہ اس نے کل خیالات کو یکجا جمع کرنا
ہے۔ اس کی مجموعی حیثیت کو دیکھا جاوے۔ ممکن ہے کسی ایک بات میں دوسرا شخص اس سے
بڑھ کر ہو۔ ایک مدرسہ کے ہیڈ ماسٹر کیلئے صرف یہ نہیں دیکھا جاتا کہ وہ پڑھا تا اچھا ہے کہ
نہیں ، یا اعلیٰ ڈگری پاس ہے یا نہیں ممکن ہے اس کے ماتحت اس سے بھی اعلیٰ ڈگری یافتہ
ہوں ۔ اس نے تو انتظام کرنا ہے ۔ افسروں سے معاملہ کرنا ہے۔ ماتحتوں سے سلوک کرنا ہے نا ۔
یہ سب باتیں اس میں دیکھی جاویں گی۔ اسی طرح سے خدا کی طرف سے جو خلیفہ ہوگا اس کی

خطبات محمود جلد -
۴
۷۳
سال ۱۹۱۴ء
مجموعی حیثیت کو دیکھا جاوے گا۔ خالد بن ولید جیسی تلوار کس نے چلائی مگر خلیفہ ابوبکر ہوئے ۔ اگر آج کوئی کہتا
ہے کہ یورپ میں میری قلم کی دھاک مچی ہوئی ہے تو وہ خلیفہ نہیں ہو سکتا۔ خلیفہ وہی ہے جسے خدا نے بنایا۔ خدا
نے جس کو چن لیا اس کو چن لیا۔ خالد بن ولید نے ساٹھ آدمیوں کے ہمراہ ساٹھ ہزار آدمیوں پر فتح پائی۔ عمرؓ نے
ایسا نہیں کیا مگر خلیفہ عمر ہی ہوئے ۔
حضرت عثمان کے وقت بڑے جنگی سپہ سالار موجود تھے۔ ایک سے ایک بڑھ کر جنگی قابلیت رکھنے والا
ان میں موجود تھا۔ سارے جہان کو اس نے فتح کیا مگر خلیفہ عثمان ہی ہوئے ۔ پھر کوئی تیز مزاج ہوتا ہے کوئی نرم
مزاج کوئی متواضع، کوئی منکسر المزاج ہوتے ہیں۔ ہر ایک کے ساتھ سلوک کرنا ہوتا ہے جس کو وہی سمجھتا ہے
جس کو معاملات ایسے پیش آتے ہیں ۔ کوئی کہتا ہوگا کہ بڑی حکومت مل جاتی ہے۔ دو بچوں کا خوش کرنا بڑا مشکل
ہو جاتا ہے یہاں تو چار لاکھ انسان کے ساتھ معاملہ ہے۔ ملائکہ کو اپنے اپنے کام کی دھن ہوتی ہے کسی کوکوئی کام
سپرد ہوتا ہے کسی کے کوئی ۔ ایک فرشتے کے سپردموت کا کام ہے بعض بارشوں پر اور بعض پہاڑوں کے موکل
ہیں ۔ غرض یہ کہ ہر ایک فرشتہ کسی ایک کام پر مقرر ہے۔ مگر بر خلاف اس کے آدم میں تمام مادے رکھے
ہیں ۔ موت کا فرشتہ بشارت نہیں جانتا۔ اور بشارت کا فرشتہ موت کو۔ ملائکہ مامور ہیں۔ وہ گناہ کرنا جانتے ہی
نہیں۔ وہ غفاری اور ستاری کی صفت کو کیا سمجھیں ۔ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ۲ کے ماتحت کام کرتے رہتے
ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر اگر ہو سکتا ہے تو انسان ہی ہو سکتا ہے ۔ کوئی ایسی ہستی ضرور ہونی چاہیئے جو بڑھے
گھٹے نیکی کرے اور بدی کرے۔ اسی طرح جو خلفاء ہوتے ہیں ان میں یہ رنگ پیدا کر دیتا ہے۔ اسماء صفات
الہی ہیں ۔ ملائکہ پر جب پیش کئے گئے تو انہوں نے لا عِلْمَ لَنَا کہا ۔ بے چارے شَدِيدُ الانْتِقَامِ اور
غفار کی صفت کیا سمجھ سکتے ہیں ۔ اسی واسطے لکھا ہے کہ انبیاء کا درجہ ملائکہ سے بڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے خدا کی
تمام صفات کا مظہر اپنی ذات کو قرار دیا ہے۔ آدم نے تو سب کچھ بتلا دیا۔ لوط اور لوط کی بستی والے، ابراہیم اور کی
اس کے مخالف، موسی" اور اس کے مخالف کسی جگہ بخشیش اور کسی جگہ سزا ہورہی ہے۔
کہیں نیکی ہو رہی ہے کہیں بدی ہو رہی ہے ۔ بظاہر ملائکہ میں سے ہر ایک لائق ہے لیکن سے ہر ایک لائق ہے تین
اللہ تعالیٰ کے نزدیک لائق نہیں تب ہی فرمایا ۔ انّي اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ۔ اس زمانہ میں بھی
ملائکہ نے اعتراض کیا لیکن آخر کار ملائکہ صفت فورا اپنی غلطی تسلیم کر کے ایمان لے آتے

خطبات محمود جلد ۴
۷۴
سال ۱۹۱۴ء
ہیں۔ میں نے دیکھا ہے۔ ایک دن ایک خط آتا ہے جس میں پچاس اعتراض کئے ہوتے ہیں ۔ دوسرے
دن خط آتا ہے حضور میرے خط کے جواب کی ضرورت نہیں ۔ مجھے افسوس ہے کہ میں اولین بیعت
کنندگان میں کیوں نہ شامل ہو سکا میرے لئے خاص وقت میں دعا فرماویں۔
اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ ہم سے ایسا کام اس نے لے لیا۔ دراصل یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس
نے ہم سے کوئی خدمت لے لی۔ خدمت تو خدا کے فضل کے ماتحت ہوتی ہے نہ یہ کہ چونکہ میں نے
خدمت کی ہے مجھے یہ ہونا چاہیئے ۔ آنحضرت صلی ا السلام کی وفات کے بعد انتخاب خلافت کے وقت انصار
نے حضرت ابوبکر کے مقابلہ میں یہ امر پیش کیا تھا کہ ہم نے بڑی مدد کی تمہیں جگہ دی۔ وغیرہ
وغیرہ۔ حضرت ابوبکر اللہ تعالیٰ کے مامور تھے۔ اس لئے فرمایا ۔ ہم کہتے ہیں تم مان جاؤ اگر ملائکہ صفت
ہو۔ جب تک ضد نہ ہو، شرارت نہ ہو، خدا تعالیٰ فرماتا ہے انجام نیک ہوتا ہے۔ ملائکہ کو آخر حکم ہوا کہ
اُسْجُدُ و الأَدَمَ پہلے ملائکہ کو کوئی حکم نہیں ملا تھا کہ سجدہ کرو۔ انہوں نے جب آدم پر اعتراض کیا تو پھر
فرمایا۔ اب تمہیں آدم کی ضرور فرمانبرداری کرنی ہوگی ۔ حضرت خلیفہ المسیح کے عہد میں بعض نے برخلاف
آواز اٹھائی تب حضرت نے دوبارہ بیعت لی اور کھول کھول کر بیعت لی۔ اور ہر ایک سے اعلان کی
کروایا۔ انسان کو چاہیئے کہ وہ سوچے کہ اگر میں بڑا ہوں تو خدا مجھے خود بڑا بنا دے گا اور اگر میں چھوٹا ہوں
اور بڑا بننا چاہتا ہوں تو ذلیل ہوں گا۔
البقره: ۳۱ تا ۳۴ التحريم :
4:
الفضل ۲۲۔ اپریل ۱۹۱۴ء)
البقرة : ٣٥

آج 10 میں سے 10 باقی