مومن اپنی خدمات پر تکبر نہیں کرتے
خطبات محمود جلد ۴
۷۵
(١٩)
سال ۱۹۱۴ء
مومن اپنی خدمات پر تکبر نہیں کرتے
(فرموده ۲۴۔ اپریل ۱۹۱۴ء بمقام قادیان )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کی تلاوت کی
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَئِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُو إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ
الْكَفِرِينَ وَقُلْنَا يَأْدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا
هذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّلِمِينَ فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَنُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ
وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلى حِينٍ فَتَلَقَّى
ادَمُ مِنْ رَّبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ قُلْنَا اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا
فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِي هُدًى فَمَن تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔ وَالَّذِينَ
كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِايْتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ )
پھر فرمایا کہ :۔
پچھلی آیات میں تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس بات کی طرف متوجہ فرمایا ہے کہ خلفاء ہمیشہ
سے ہوتے آئے ہیں اور جب کبھی وہ آئے ہیں ان کا مقابلہ کیا گیا۔ اور بڑے بڑے لوگوں
نے ان کے ماننے سے پہلے انکار کیا ہے لیکن ان میں جو سعید لوگ ہوتے ہیں وہ مان لیتے
ہیں ۔ اب اس نیکو کار گروہ کے علاوہ جو نا واقفی کی وجہ سے خلفاء کا مقابلہ کرتا ہے اس گروہ کا ذکر
فرماتا ہے جو شرارت سے مقابلہ کرتے ہیں ۔ آدم کا مقابلہ فرشتوں نے کیا۔ اور اللہ تعالیٰ کو کہا
خطبات محمود جلد ۴
۷۶
سال ۱۹۱۴ء
کہ ہم اس سے بہتر ہیں ۔ ہم تیرے فرمانبردار ہیں اور تیری تعریف اور تقدیس کرتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ایسے
انسان کو جو کہ دنیا میں لڑائی اور فساد کرے گا فتنے پھیلائے گا ہم سے سجدہ کروایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کی
فرمانبرداری کرو لیکن جب اللہ نے ان کو فرمایا کہ تم نہیں جانتے کہ میری اس میں کیا مصلحت ہے تو انہوں نے
گردن جھکالی۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے فرمانبردار ہو جاؤ۔ پس سجدہ میں جھک پڑے۔
اگر چہ پہلے انہوں نے اعتراض کیا تھا لیکن جواب ملنے پر فرمانبردار ہو گئے۔ ہر ایک چیز پر فرشتے مسلط
ہیں۔ خدا نے ان کو حکم دیا کہ جس چیز سے انسان فائدہ اٹھانا چاہے یا اس کو استعمال کرنا چاہے اس کو روکنا
نہیں۔ یہی فرشتوں کی فرمانبرداری ہے جو کہ آدم کے لئے کروائی گئی ۔
ایک ملائکہ انسان ہوتے ہیں ان کو امام وقت کی فرمانبرداری کا حکم ہوتا ہے گو ان کا دل مانے یا نہ مانے
لیکن وہ فرمانبرداری کرتے ہیں۔ آنحضرت صلی الا السلام کے زمانہ میں حضرت ابوبکر حضرت عمر حضرت عثمان
حضرت علیؓ فرشتے تھے لیکن سب کو حکم تھا کہ رسول کریم صلی السلام کی خدمت کرو۔ پہلے انہوں نے انکار کیا لیکن
ملائکہ تھے آخر مان گئے اور سجدہ کیا کہ رسول کریم صلی السلام کی وفات چھوڑ اپنی وفات تک سر نہ اٹھایا اور
ساری عمر میں کسی نے ان کے منہ سے رسول کریم صلی السلام کے متعلق کوئی اعتراض نہ سنا مگر آنحضرت کو بھی
ان لوگوں نے جو ابلیس تھے نہ مانا۔ ایک آدم علیہ السلام کے زمانہ کا ابلیس ہوگا۔ بعضوں نے کہا کہ
شیطان ملائکہ کا استاد تھا باقی سب فرشتے جنہوں نے سجدہ کیا وہ اسکے شاگرد تھے۔ اور وجہ یہ بیان
کرتے ہیں کہ سجدہ کیلئے جہاں فرشتوں کا ذکر ہے اس کے ساتھ ہی ابلیس کا ذکر ہے اس لئے یہ بھی فرشتہ
ہی ہے۔ لیکن یہ غلط ہے بادشاہ فوج کے کمانڈرانچیف کو حکم دیتا ہے اور وہ اپنا حکم اعلیٰ اور قریبی افسروں
کو پہنچاتا ہے اس کا منشاء یہ ہوتا ہے کہ وہ تمام فوج سے اس حکم کی تعمیل کروائے لروائے ۔ ۔ حدیث سے من معلوم
ہوتا ہے کہ خدا وند تعالیٰ جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو پہلے قریبی فرشتوں کو حکم دیتا ہے۔ اور پھر وہ آگے
پہنچا دیتے ہیں ۔ ملائکہ کو فرمانبرداری کا حکم اس لئے ہوا کہ وہ دنیا سے فرمانبرداری کرائیں لیکن ابلیس
نے انکار کر دیا۔ اور اس کی وجہ یہ تھی اس نے اپنے آپ کو بڑا سمجھا اور کہا کہ میں نہیں مان سکتا۔ جو انسان یہ یہ
کہے کہ میں نہیں مان سکتا وہ کبھی ہدایت نہیں پا سکتا ۔ البتہ جو حق بات پر غور کرے اور درست و غلط میں تمیز
خطبات محمود جلد ۴
کرے وہ مان سکتا ہے اور ہدایت بھی پاسکتا ہے۔ ابلیس میں یہ قص تھے۔
سال ۱۹۱۴ء
(۱) اول اباء کیا۔ (۲) تکبر کیا کہ ہم مان نہیں سکتے ۔ ہم بڑے آدمی ہیں ہم نے بڑی بڑی خدمتیں کی ہوئی
ہیں۔ اور اس نے ابھی کچھ نہیں کیا۔ البتہ اس نے فتنہ ڈلوا دیا ہے آج صبح کی نماز میں سورۃ سجدہ پڑھتے ہوئے
خدا نے انمَا يُؤْمِنُ بِايْتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُوا سُجَّدًا وَسَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا
يَسْتَكْبِرُونَ ۲ کے یہ معنی میرے دل میں ڈالے کہ مومن وہی ہوتا ہے جو کہ دین کی خدمت تو کرے لیکن
اپنی خدمات پر اظہار تکبر نہ کرے۔ ایما کے معنی ہیں سوائے اس کے نہیں ۔ یعنی سوائے ان لوگوں کے کوئی
مسلمان نہیں جن کو آیتیں سنائی جاتی ہیں تو فرمانبرداری کرتے ہیں اور خدا کو پاک ثابت کرتے ہیں ۔ اور پھر یہ
نہیں کہتے کہ ہم نے بڑی فرمانبرداری کی اور بڑی بڑی خدمتیں کی ہیں۔
مومنوں کی یہ نشانیاں ہوتی ہیں (۱) خود فرمانبردار ہوتے ہیں (۲) لوگوں میں خدا کے کو پاک ثابت کرتے
ہیں (۳) اپنی خدمات کا اظہار اور ان پر تکبر اور تفاخر نہیں کرتے ۔ شیطان نے انکار کیا کہ میں نے یہ یہ خدمتیں
کی ہیں اور میں بڑا ہوں ۔ آدم نے کیا کیا ہے جو اس کو خلیفہ بنایا جاتا ہے۔ لیکن کیا اس کو معلوم نہ تھا کہ آدم
خدمت کے لئے ہی تو بنایا گیا ہے اور اس کے خدمت کرنے کا وقت اب آیا ہے اگر اس نے اس سے پہلے
خدمت کی ہوتی تو پہلے کیوں خلیفہ نہ بنتا۔ خلیفہ خدم خلیفہ خدمت کرنے کے لئے ہی مقرر کیا جاتا ہے ۔ وہ انسان جو خلیفہ کا
انکار کرتا ہے اس کے اندر پہلے ہی خرابی ہوتی ہے اور ضرور کوئی نہ کوئی گند اس میں ہوتا ہے اسی لئے انکار کرتا
ہے۔ ورنہ ممکن نہیں کہ وہ تو خدا کا سا فرمانبردار اور پکا مومن ہو لیکن خدا اس کا انجام برا کر دے۔ یہ اس کا اپنا ہی
قصور ہوتا ہے دشمنی ، بغض، جہالت اور ناپا کی اس کے اندر کسی نہ کسی گوشے میں ضرور ہوتی ہے جو اس کو حق سے
باز رکھتی ہے چاہے کوئی مانے یا نہ مانے اور کسی کو برا ہی لگے لیکن میں تو صاف کہوں گا کہ اس زمانہ میں جنہوں
نے مخالفت کی ہے وہ وہی ہیں جنہوں نے حضرت خلیفتہ المسح اول پر اعتراض کئے اور وہ وہی ہیں جنہوں نے
حضرت مسیح موعود کو خط لکھے کہ تم روپیہ کھا جاتے ہو کیا وہ اپنے خطوط سے انکار کر سکتے ہیں۔ جنہوں نے لکھا تھا کہ
ہمیں تو قربانیاں کرنے کے لئے کہا جاتا ہے لیکن خود زیور بنواتے ہیں۔ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ صحابہ بھوکے رہتے
تھے اور خود اچھے اچھے کھانے کھاتے ہیں اور عالیشان مکانوں میں رہتے ہیں ۔
خطبات محمود جلد ۴
۷۸
سال ۱۹۱۴ء
خدا وند تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے آدم کو کہا کہ جاؤ جنت میں جہاں چاہو رہو۔ شیطان تمہارا کر ہی کیا
سکتا ہے۔ تم اس کی طرف متوجہ مت ہو اور جنت میں جہاں چاہو کھاؤ ۔ ہاں ایک بات یا درکھنا کہ میرے
جو شریعت کے احکام ہیں ان کی خلاف ورزی نہ کرنا ۔ شجرہ کے معنی لوگ گیہوں کا درخت یا لڑائی جھگڑا اور
اختلاف کرتے ہیں ۔ میں اس کے معنی سمجھنے میں بڑی توجہ اور غور کرتا رہا ہوں اور خدا سے دعا کرتا رہا
ہوں کہ اے الہی ! اس کے معنی مجھے قرآن سے ہی سمجھا دے۔ پس خداوند تعالیٰ نے اس کے معنی قرآن
ہی سے سمجھائے ہیں۔
قرآن شریف میں دو شجروں کا ذکر آیا (۱) آلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا
كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ (۳ (۲) مَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيئَةِ لِ جُتُثَّتْ
مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ ۴ ایک نیک نام ہیں وہ نیک شجر ہیں اور بد باتیں بدشجر ۔ قرآن شریف نے نیک
اور بد باتوں کا نام شجر رکھا ہے۔ آدم علیہ السلام کو خدا نے فرمایا۔ کہ اگر ایسا کرو گے۔ یعنی خدا کے احکام
کی خلاف ورزی کرو گے تو نقصان اٹھاؤ گے۔ پھر چونکہ شیطان آدم کا دشمن تھا اس لئے با ہم ان میں لڑائی
اور جنگ شروع ہوگئی اور جنگ میں غلطیاں بھی ہو جایا کرتی ہیں آدم سے غلطی ہوئی اور فتنہ پڑ گیا یعنی
جس آرام و آسائش سے وہ رہتے تھے اس میں نہ رہے جیسا اب ہوا ہے۔ پہلا امن کہاں
ہے۔ فَأَزَلَّهُمَا الشَّيطن ان کو کوئی غلطی لگ گئی۔ یہاں ابلیس کا لفظ خدا نے نہیں فرمایا۔ ابلیس اور
شیطان کے ایک معنی نہیں ہیں۔ ابلیس تو وہ ہے جس کے متعلق خدا وند تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کا میرے
بندوں پر کوئی تسلط نہیں ہے۔ شیطان شطن سے نکلا ہے۔
بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُو ۔ رسول کریم صلی السلام کے بعد خلافت کے منکرین خلیفہ کی بیعت کرنے
والوں کے دشمن ہو گئے تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر مجھے قتل کر دیا گیا تو مسلمان
قیامت تک متفق نہ ہو سکیں گے ۵ پھر ایسا ہی ہوا ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھنے والے
کبھی جمع نہیں ہوئے اور نہ ہو سکیں گے۔ ہمارے مسیح کو بھی الہام ہو ا وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ
فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ 1 کیسی خطرناک سزا ملی ۔ عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ
پہلے یہودی تھے اور پھر مسلمان ہو گئے ۔ انہوں نے بائیبل میں نہ معلوم کس طرح یہ پیشگوئی نکالی تھی
کہ ایک نبی آئے گا لوگ اگر اس کے خلیفہ کو ماردیں گے تو ہمیشہ ان میں دشمنی اور پھوٹ رہے گی۔
خطبات محمود جلد ۴
۷۹
سال ۱۹۱۴ء
وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَر پھر جب مسلمانوں نے دیکھا کہ اب تو دشمنی ہوگئی ہے تو ڈر گئے
کہ اب کیا کریں گے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہاں دنیا میں ہی گزارہ کرنا ہو گا ایک وقت تک ۔ پھر آدم
نے توبہ کی اور کہا کہ کوئی غلطی ہو گئی ہے جس سے فساد بڑھ گیا ہے اب کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
استغفار کرو ہم معاف کر دیں گے۔ آجکل بھی خلافت کے جھگڑے میں ہمارے بعض لوگوں سے
لکھتے وقت بعض سخت کلمات نکل گئے ہیں حالانکہ فریق مخالف نے بہت سخت لکھے ہیں اور ابتداء بھی انہیں
کی ہے پس جن دوستوں سے غلطی ہوئی یا جن کی وجہ سے فتنہ میں ترقی ہوئی ہو وہ تو بہ کر لیں بس یہی علاج
ہے۔
فَمَنْ تَبِعَ هُدًی خلافت ہمیشہ قائم رہے گی آدم سے لے کر آج تک خلافت میں وقفہ نہیں من تبع هدی خلافت ہمیشہ قائم رہے ہوا۔ کئی روحانی اور جسمانی خلافتیں ہوئی ہیں اگر روحانی نہ رہی تو جسمانی ہو گئی ۔ اور جسمانی نہ رہی توئی
روحانی رہی ہے۔ پس جو کوئی اس ہدایت کی پیروی کرے گا اس کو کوئی فکر نہیں اور جو لوگ انکار کریں گے
وہ آگ میں ڈالے جائیں گے۔ رسول کریم صلی ال تیم آدم تھے ان کا مقابلہ کیا گیا۔ اور بعض صحابہ سے
غلطیاں ہوئیں لیکن پھر انہوں نے غلطیوں کی اصلاح کرلی ۔ غلط کہتے ہیں وہ جو کہتے ہیں کہ ماموروں اور
ان کے خلیفوں کا انکار کر کے بھی ہم سکھ پاسکتے ہیں۔ ہر ایک ہم میں سے آدم ہے جن نہیں۔ خدا نے سب
پر آدم کا لفظ بولا ہے اور ہر ایک سے اس کا الگ الگ معاملہ ہے۔ ایک باپ کا بیٹا خلیفہ ہوتا ہے پھر بڑی
قوم کا سردار خلیفہ ہوتا ہے۔ پھر غیر مامور خلیفے اور پھر انبیاء کے خلیفے ہوتے ہیں ان کے الگ رتبے ہوتے
ہیں۔
اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو۔ مبارک ہے وہ انسان جو اپنی غلطیاں اپنے اوپر لگائے نہ کہ خدا پر ۔ خدا سے
اپنا تعلق مضبوط کرو اور ملائکہ کی طرح فرمانبرداری اختیار کرو۔ حضرت عثمان کے زمانہ میں صحابہ زیادہ تھے اور
شریر لوگ تھوڑے لیکن جس قدر زمانہ گزرتا گیا وہ اتنے ہی زیادہ ہو گئے اور صحابہ کم ۔ اور پھر تیرہویں صدی میں
تو مسلمانوں کی یہ حالت ہوگئی کہ جس سے کہا جاتا ہے کہ جنگلی درندوں نے بھی پناہ مانگی ہے۔ اب چودھویں
صدی کا مبارک زمانہ ہے اس میں اپنے اندر اصلاح پیدا کرو اور خدا کے سچے فرمانبردار بن جاؤ۔
الفضل ۲۹ ۔ اپریل ۱۹۱۴ء)
ل البقرة : ٣٥ تا ٢٤٠ السجدة : ١٦ ابراهیم : ۲۵
کی
خطبات محمود جلد ۴
ابراهیم : ۲۷
۸۰
سال ۱۹۱۴ء
ه تاريخ الخلفاء للسيوطي صفحه ۱۱۵ مطبع نولکشور لکھنو ۱۳۲۳ھ میں یہ بات عبد اللہ بن
سلام کی طرف منسوب ہے۔ انہوں نے حضرت عثمان کی شہادت سے قبل ناصحانہ انداز میں کہا تھا کہ :۔
وَإِنَّ سَيْفَ اللهِ لَمْ يَزِلُ مَغْمُودًا وَإِنَّكُمْ وَاللَّهِ إِنْ قَتَلْتُمُوهُ لَيُسَلَّتَهُ اللهُ ثُمَّ لَا
يَغْمِدُهُ عَنْكُمْ أَبَدًا
تذکرہ صفحہ ۶۱ ۔ ایڈیشن چہارم