حق کو چھپانا اور حق اور باطل کا ملانا سخت نقصان دہ ہے

خطبات محمود جلد ۴
۹۰
(۲۲)
سال ۱۹۱۴ء
حق کو چھپانا اور حق اور باطل کا ملا نا سخت نقصان دہ ہے
( فرموده ۱۵ مئی ۱۹۱۴ء)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔
2
وَلَا تَلْبِسُو الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوا الْحَقَّ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ
وَاتُو الزَّكُوةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ
وَانْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ
إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلْقُوْا رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اس کے بعد فرمایا:۔
حق اور باطل کا ملانا سخت نقصان دہ ہوتا ہے۔ جن چیزوں میں آسانی سے امتیاز ہو سکتا ہے اور
وہ علیحدہ ہو سکتی ہیں ان میں ہر ایک انسان فیصلہ کر سکتا ہے لیکن اگر ایک نا واقف انسان کے سامنے
بری اور بھلی چیز ملا کر رکھ دی جائے تو اس کو ان میں امتیاز کرنا مشکلات میں ڈال دیتا ہے۔ مثلاً اگر کسی
آدمی کے سامنے زہر اور تریاق ملا کر رکھ دیا جائے تو وہ زہر اور تریاق میں ہر گز فرق نہیں کر سکے
گا۔ لیکن یوں اگر کہیں کہ یہ زہر کا پیالہ ہے اور وہ شہد کا۔ بلکہ ان دنوں میں سے جس کو چاہو قبول کر لوتو
بہت لوگ بلکہ سارے ہی لوگ سوائے ان کم بختوں کے جو کہ خود کشی کرنا چاہتے ہیں شہد کے پیالہ ہی
کو لیں گے اور اگر شہد میں زہر ملا کر پیالہ بھر دیا جائے اور پھر کہا جائے کہ یہ شہد کا پیالہ ہے تو سارے
پی لیں گے۔
اسی طرح اگر حق اور باطل کو الگ الگ کر کے بتایا جائے تو لوگ جلد سمجھ لیتے ہیں

خطبات محمود جلد -
۴
۹۱
سال ۱۹۱۴ء
لیکن شیطان اپنی کارروائی کرتا رہتا ہے۔ اور حق کو باطل میں ملا کر لوگوں کے سامنے رکھ دیتا ہے۔ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ایسا مت کیا کرو یعنی حق اور باطل کو مت ملاؤ۔ حق کو حق ہی کہو اور باطل کو
باطل ۔ کیونکہ اس طرح لوگ دھوکے میں آ جاتے ہیں پھر حق کو چھپاؤ بھی نہ۔ اگر چھپاؤ گے تو لوگوں کو
فائدہ کس طرح ہوگا۔ مجھے تعجب ہے کہ اگر کوئی دولتمند ہو تو اچھا لباس پہن کر یا امیرا نہ ٹھاٹھ سے وہ اپنی
دولت کو ظاہر کرتا ہے اور اگر کوئی عالم ہو تو علمیت کا اظہار کرتا ہے۔ اس طرح جو بھی کسی کے پاس اچھی چیز
ہو اس کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک مثل مشہور ہے کہ کسی عورت نے ایک
انگوٹھی بنوائی تھی اور اس کو لوگوں کو دکھانے کیلئے اس نے اپنے گھر کو آگ لگادی۔ جب عورتیں اس کے
پاس افسوس کے لئے آئیں تو کہنے لگی سب کچھ جل گیا ہے اور کچھ باقی نہیں بچا لیکن یہ انگوٹھی رہ گئی
ہے۔ ایک عورت نے اس کو کہا کہ تو نے یہ انگوٹھی کب بنوائی ہے۔ تو اس نے کہا اگر یہی بات تو پہلے پوچھتی
تو میرا گھر کیوں جلتا۔ اگر چہ یہ بات تو ایک لطیفہ ہے مگر اس میں شک نہیں کہ ذرا کسی کے پاس علم
ہو، دولت ہو، وجاہت ہو وہ اس کو پھیلانے کی بڑی کوشش کرتا ہے لیکن لوگوں کے پاس دین کی بڑی اہے
بڑی خوبیاں ہوتی ہیں ان کے اظہار کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ اگر کسی مسلمان کے پاس ایک ایسا ہیرا ہو
جو کسی کے پاس نہ ہو تو وہ ضرور فخر کے طور پر لوگوں کو دکھاتا پھرے گا کہ میرے پاس اس قدر قیمتی ہیرا ہے
جو کہ کسی اور کے پاس نہیں لیکن وہ خدا کے دیئے ہوئے قیمتی ہیرے لوگوں کو نہیں دکھاتا۔ قرآن شریف
کے سوا یہ قیمتی ہیرے کہاں محفوظ ہیں اور اسلام کے بغیر کہاں ہیں؟ مگر چونکہ مسلمان ان کو پیش نہیں کرتے
اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو یقین نہیں ہے کہ یہ ہیرے ہیں کیونکہ اگر یہ ان کو ہیرے سمجھیں تو کیوں نہ
کسی کے آگے پیش کریں۔ اب مسلمانوں کا یہ حال ہے کہ اسلام کو چھپاتے پھرتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ تم جان بوجھ کر حق کو مت چھپاؤ۔
وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتُو الزَّكُوةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ پھر فرماتا ہے کہ نماز کو قائم
کرو اور زکوۃ دو۔ اور وہ لوگ جو اللہ کے فرمانبردار ہیں ۔ ان کے ساتھ مل کر کام کرو۔ اس آیت
میں اللہ تعالیٰ نے تین حکم بیان فرمائے ہیں ۔ (۱) نماز قائم کرو (۲) زکوۃ دو (۳) رکوع کرنے
لوں کے ساتھ رکوع کرو۔ اس تیسرے حکم پر یہ اعتراض پڑتا ہے کہ آقِیمُوا الصَّلوۃ میں
رکوع بھی شامل ہے کیونکہ جو آدمی نماز پڑھے گا وہ رکوع بھی ضرور کرے گا تو جب رکوع

خطبات محمود جلد ۴
۹۲
سال ۱۹۱۴ء
آقِیمُو الصَّلوةَ میں شامل ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ اِرْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِین الگ فرماتا ہے۔ بعضوں کا خیال
ہے کہ یہود اس کے مخاطب ہیں لیکن میرے نزدیک اس میں ایک حکمت ہے اور وہ یہ ہے کہ رکوع کے معنے جھکنے
میلان کرنے اور مائل ہو جانے کے ہیں۔
یہاں اللہ تعالیٰ نے جو لطیف بات بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ شریعت کے معین شدہ احکام تو فرائض میں
داخل ہیں اس لئے وہ تو اسی طرح بجالائے جاتے ہیں ۔ جس طرح کہ ان کا حکم ہے مثلاً ظہر کی نماز کی چار رکعتیں
ہیں۔ ہندوستان ، شام ، چین، مصر، عرب اور افریقہ غرضیکہ ہر ایک جگہ کے مسلمان چار ہی رکعتیں پڑھیں گے
کیونکہ اس کی شریعت نے حد بندی کر دی ہے۔ اسی طرح جن احکام کو شریعت نے فرائض ٹھہرا دیا ہے ان کو ہر
ایک مسلمان خواہ وہ کسی ملک میں رہنے والا ہو یا کوئی زبان بولنے والا ہو یکساں طور پر ادا کرے گا۔ ایسے سب
احکام جو عبادت کیلئے ہیں آقِیمُو الصلوٰۃ وَآتُوا الزَّکٰوۃ میں آجاتے ہیں۔ کیونکہ ہر ایک عبادت جسمانی
ہوگی یا مالی ، اس لئے عبادت کے سب فرائض ان دو حکموں کے اندر ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کو تو اسی
طرح پورا کرو جس طرح تم کو حکم دیا گیا ہے اور باقی نیکیاں جن میں تم کو اختیار دیا گیا ہے ان کے کرنے کا طریق
یہ
ہ ہے کہ اِرْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ جماعت سے سے مل کر کرو اور علیحدہ علیحدہ ہمارے حضور میں نہ آؤ۔ حدیث
سے ثابت ہے کہ رسول کریم صلی امام نے فرمایا کہ جو شخص جماعت میں سے ایک بالشت بھی دور ہو جاتا ہے وہ ہم
سے نہیں ہے ۲۔ اب لوگ کہتے ہیں کہ جبکہ ہمارے پاس سچی تعلیم موجود ہے تو پھر جماعت کی کیا ضرورت
ہے لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر نیک بات بھی کرنی ہو تو بھی جماعت کے ساتھ مل کر کرو۔ صحابہ کرام نے اپنے
نے
عمل سے اس کی تشریح کر دی ہے۔ حضرت ابن عمر بہت محتاط آدمی تھے جب بہت بغاوت ہوئی تو انہوں ۔
حضرت عثمان سے پوچھا کہ لوگ تو مارتے ہیں ۔ اب میرے لئے کیا حکم ہے حضرت عثمان نے جواب دیا کہ
جماعت کولو اور جماعت کے ساتھ رہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر جماعت آپ کے خلاف ہو تب میں کیا کی
کروں ۔ فرمایا۔ پھر بھی جماعت کے ساتھ رہو۔ انہوں نے پھر کہا کہ لوگ آپ کو قتل کر دیں گے تو پھر ۔ آپ نے
فرمایا کہ پھر بھی جو جماعت ہو اس کے ساتھ مل جاؤ علیحدگی ہر گز اختیار نہ کرو۔
اتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ
أَفَلا تَعْقِلُونَ ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے یہود! تم لوگوں کو تو بھلائی کا حکم کرتے ہو اور ان کو پڑھ پڑھ کر
}

خطبات محمود جلد ۴
۹۳
سال ۱۹۱۴ء
سناتے ہو لیکن اپنے آپ کو بھول گئے ہو۔ آجکل بھی لوگ اتفاق ، اتحاد کا وعظ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
شریعت کے احکام کو نہ توڑو اور ان کو ترک نہ کر ولیکن خود سب کچھ کرتے ہیں اور برے کاموں کو نہیں چھوڑتے
ایسے آدمی کہہ سکتے ہیں کہ اگر ہم ایسا کہ ایسا کریں تو تو رشتہ دار، ماں، باپ، بھاد ، بھائی وغیرہ مخالفت کرتے ہیں۔ اس لئے ان کی
کیلئے خدا تعالیٰ نے فرمایا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة یعنی زکوۃ اور صلوٰۃ سے مدد مانگو اور دعائیں
مانگو۔ پھر یہ کام مشکل تو ہے مگر خدا کے حضور متوجہ ہونے والے لوگ کسی مشکل کی پرواہ نہیں کرتے اور حق بات کی کی
مخالفت سے نہیں ڈرتے ۔ بے دین لوگوں کیلئے پانچ وقت کی نماز پڑھنی مشکل ہوتی ہے دنیاوی کاموں میں لگے
رہتے ہیں۔ یہاں ایک آدمی آیا تھا جب وہ واپس گیا تو کسی نے یہاں کے حالات دریافت کئے۔ وہ کہنے لگا کہ
وہاں تو کوئی کام نہیں ہوتا۔ دن میں ہزاروں نمازیں پڑھی جاتی ہیں۔ جن لوگوں کا تعلق خدا تعالیٰ سے نہیں ہوتا ۔
ان کو نماز کی کہاں توفیق مل سکتی ہے۔ نماز کیلئے عزت و مال اور وقت کی قربانی کرنی پڑتی ہے۔ مثلاً اگر ایک افسریان
حاکم مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے جا کر بیٹھے تو اس کا چپڑاسی اس کے پاس بیٹھ سکتا ہے یا اسکے کندھے سے کندھا ملا
کر ایک نومسلم چو ہر نماز پڑھ سکتا ہے لیکن جن لوگوں کو یقین ہوتا ہے کہ وہ اپنے رب سے ملیں گے ان کیلئے یہ
باتیں ذرا بھی مشکل نہیں ہوتیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے لوگوں کے کام ضائع نہیں ہوں گے بلکہ سب
کاموں کا پورا پورا اور ٹھیک بدلہ ان کو دیا جائے گا۔
خدا تعالیٰ کے حضور گر جاؤ اور اللہ تعالیٰ کو ہر وقت یاد کرتے رہو جو اس کے حضور گر جاتے ہیں وہ کبھی ضائع
نہیں ہو سکتے ۔ وہی نہیں بلکہ حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے خدا کے بندوں کی اپنی عمر میں سات پشتوں
تک کی اولاد کو بھیک مانگتے نہیں دیکھا ہے یہ ترقی کا گر ہے کہ تم خدا کو کبھی نہ بھولو تم اور تمہاری اولا د اور پھر اولاد
کی اولاد بھی کبھی ضائع نہ ہوگی۔ تم اللہ تعالیٰ کے حضور پسندیدہ ہو جاؤ ۔ خدا اپنے ہر ایک بندے سے وفاداری
کرتا ہے کیونکہ فرماتا ہے کہ إِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ ، جب تک انسان
خود اپنے اندر گند اور پلیدی پیدا نہ کرے اللہ تعالیٰ اپنے انعام و اکرام بند نہیں کرتا۔ جب کبھی تم پر کوئی مصیبت یا
ابتلاء آئے اور آتے رہیں گے کیونکہ یہ سلسلہ نہ آج تک بند ہوا ہے اور نہ آئندہ بند ہوگا۔ خلافت خواہ دوسری ہو یا کی
تیسری یا چوتھی ہو یا پانچویں یا چھٹی ۔ ہمیشہ یہ ابتلاء آتے رہیں گے۔ اگر ابتلاء نہ آئیں تو پھر خدا کی طاقت کس یا
طرح ظاہر ہو۔

خطبات محمود جلد ۴
۹۴
سال ۱۹۱۴ء
ان ابتلاؤں کا علاج صرف یہی ہے کہ تم خدا تعالیٰ کو یاد رکھو اور اس کے حضور گر کر دعا ئیں کرو ۔ خدا
تعالیٰ ایسے اسباب پیدا کر دے گا جن سے تمہارے سب مصائب دور ہو جائیں گے اس گر کے یاد رکھنے
والے کیلئے نہ آج دکھ ہے اور نہ آج سے کئی سال بعد ہو سکتا ہے یہ نا ممکن ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کو یاد رکھتا ہے
خدا اُس کو تباہ کرے۔
الفضل ۲۰ مئی ۱۹۱۴ء)
ل البقرة: ۳ تا ۴
مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ شِبْرًا فَمَاتَ إِلَّا مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً بخاری کتاب
الفتن باب قول النبي سترون بعدی امورا ۔۔۔۔ الخ
میں نے صادق کو بے کس اور اُس کی اولا د کوٹکڑے مانگتے نہیں دیکھا۔
( زبور باب ۳۷ آیت ۲۵)
۱۲
الرعد: ١٢

آج 10 میں سے 10 باقی