اللہ تعالیٰ کے حضور گرنے والے کے اعمال ضائع نہیں جاتے
خطبات محمود جلد ۴
۹۵
(۲۳)
اللہ تعالیٰ کے حضور گرنے والے کے اعمال ضائع نہیں جاتے۔
فرموده ۲۲ مئی (۱۹۱۴ء)
سال ۱۹۱۴ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔
يُبَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَإِنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى
الْعُلَمِينَ وَاتَّقُوا يَوْمًا لَّا تَجْزِى نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا
شَفَاعَةٌ وَلَا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا هُمْ يُنْصَرُوْنَ وَإِذْ نَجَيْنَكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ
يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ وَفِي ذَلِكُم
بَلَاءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ ۔
اس کے بعد فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ کے حضور جو شخص گرتا ہے اور پناہ چاہتا ہے، خواہ وہ کسی قوم کا یا کسی مذہب کا یا کسی
ملک کا ہو اس کے اعمال ضائع نہیں جاتے ۔ یہ صرف تنگدل اور ان لوگوں کا کام ہے جو
وسعت حوصلہ نہیں رکھتے اور جن کی شفقتیں اور عنایتیں اپنے رشتہ داروں، بھائیوں
اور بیٹوں کیلئے مخصوص ہوتی ہیں، ایسے لوگوں کی نظریں اپنے لواحقین تک ہی محدود رہتی
ہیں۔ لیکن اللہ تعالی تمام مخلوقات کو اپنی نگاہ میں رکھتا ہے۔ انسانوں میں سے کوئی شام کا ہو یا
عرب کا، ایران کا ہو یا مصر کا ، ہندوستان کا ہو یا انگلستان کا، ایشیاء کا ہو یا یورپ کا غرض کسی جگہ کا
رہنے والا ہو وہ خدا کی مخلوق ہے۔ پھر انسان ہی نہیں بلکہ جمادات اور نباتات بھی خدا ہی کی ور نباتات بھی خدا ہی کی
مخلوق ہیں ۔ تو جب سب کچھ اسی کا ہے تو صرف ایک خاص گروہ سے اللہ تعالیٰ کا تعلق کس طرح
خطبات محمود جلد ۴
१५
سال ۱۹۱۴ء
ہو سکتا ہے؟ اس کا تعلق تو ہر ایک چیز سے ایک جیسا ہی ہے۔ اس لئے جو کوئی بھی اس کے حضور گر جائے اور اس
کے دین کی خدمت کرے اور اپنے گناہوں سے تو بہ کرے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کرے وہ کبھی ضائع نہیں
ہو سکتا ہے۔ ہر زمانے میں ایسے آدمی گزرے ہیں جنہوں نے اپنے نفسوں کو مار کر خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کیا
ہے۔ اور پھر ان کو بڑی بڑی کامیابیاں بھی نصیب ہوئی ہیں۔ یہی ہندوستان دیکھ لو اور ہندوؤں کی حالت پر نظر
کرو۔ جواب پتھر کے بت اپنے ہاتھوں سے بنا کر ان کے آگے گرتے ہیں حالانکہ پتھر کی جو کچھ حیثیت - ت ہے وہ کی
ان کو خوب معلوم ہے ۔ رسول کریم صلی السلام کے ایک صحابی فرماتے ہیں کہ مجھے بت پرستی سے اس طرح نفرت
ہوئی کہ میں ایک دفعہ سفر کو چلا اور بت کو اپنے ساتھ لیا۔ راستے میں مجھے ایک جگہ سے کوئی چیز لانے کی ضرورت
پڑی۔ میرے پاس بوجھ تھا۔ میں نے بوجھ کو رکھ کر اس کے پاس بت کو کھڑا کر دیا اور کہا کہ میرے مال کی
حفاظت کرتے رہنا۔ لیکن جب میں واپس آیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک گیدڑ ٹانگ اٹھا کر اس کے سر پر پیشاب
کر رہا ہے۔ میں نے خیال کیا کہ میں اس کو پوجتا ہوں جس کو اتنی بھی طاقت نہیں کہ گیدڑ کی ٹانگ توڑ دے تو اس
نے مجھے کیا فائدہ پہنچانا ہے۔ مجھے اس سے ایسی نفرت ہوئی کہ میں نے اسی وقت اس کو توڑ دیا ہے
یہ تو بتوں کی طاقت ہے لیکن ہمیں دیکھنا یہ چاہیئے کہ ان ہندوؤں کی ابتداء کہاں سے شروع ہوئی
ہے۔ انہی بت پرستوں کے اندر ہمیں ایسے ایسے بہت سے نام ملتے ہیں جن کی وفات پر ہزاروں سال
گزر گئے ہیں لیکن اب بھی کروڑوں انسان ان کے نام پر اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار
ہیں۔ اور ایسی قوم میں جو پتھر ایسی بے حقیقت چیز کے آگے سجدہ کرتی ہے ان کی عزت و توقیر چلی آتی
ہے۔ پارسیوں میں زرتشتیوں میں، بدھوں میں ، یہودیوں میں غرضیکہ ہر قوم میں ایسے آدمیوں کے نام
پائے جاتے ہیں جنہوں نے خدا سے تعلق پیدا کیا۔ اور باوجود یکہ اب وہ قو میں گر گئی ہیں لیکن ان کے نام
میں عزت میں اور تو قیر میں کوئی فرق نہیں آیا۔
وہ لوگ جو حریت کا دم بھرنے والے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کسی کی ماتحتی نہیں کر سکتے
یعنی اہل یورپ ان کی بھی مسیح کے نام پر گردنیں جھک جاتی ہیں ۔ اور مسیح کا نام لکھتے وقت
Our Lord ہی لکھتے ہیں ۔ مسلمان خواہ کتنے ہی شریر ، بدکار، زانی ، فاسق ، فاجر کیوں نہ
ہوں لیکن جب آنحضرت صلی اسلام کا نام آئے تو بے اختیار ان کے منہ سے صلی ا السلام کا کلمہ جاری
خطبات محمود جلد ۴
ہو جائے گا۔
۹۷
سال ۱۹۱۴ء
ہر ایک قوم میں نذیر کیوں آئے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر قوم یہ سمجھے کہ ہمارے ساتھ بھی کسی وقت
الہی تعلق رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی عنایات کسی خاص قوم سے وابستہ نہیں ہیں ۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے ہر
ایک قوم کے پاک آدمیوں کے ناموں کو زندہ رکھا۔ چوہڑوں اور چماروں کو ہی دیکھو ان میں بھی ایسے ایک قوم کے پاک آدمیوں کے ناموں کوزندہ رکھا۔ چوہڑ
آدمی گزرے ہیں ۔ لال بیگ وغیرہ نام اب تک ان کی زبانوں سے سنے جاتے ہیں لیکن چونکہ ان کو
بہت مدت گزر گئی ہے اس لئے کہ گرتے گرتے اس حالت تک پہنچ گئے ہیں۔ ان کی سیاست کا زمانہ
ہندوؤں سے پہلے کا تھا۔ ہند و چونکہ ہندوستان کے اصلی باشندے نہیں ہیں اس لئے جب یہ یہاں آئے
تو انہوں نے اصلی باشندوں کو اپنا غلام بنالیا اور اپنا تمام کام کاج ان سے کروانے لگ گئے اس لئے یہ
سخت رذیل ہو گئے ۔ سانسی بھی ان میں ہی ایک قوم ہے جو کہ جوتی نہیں پہنتے وہ کہتے ہیں کہ جب اپنی
حکومت ہوگی تب جوتی پہنیں گے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی زمانہ میں یہ قوم بھی صاحب حکومت رہ
چکی ہے اور اب انہوں نے جوتی نہ پہننا اپنی حکومت کے مٹنے کا نشان رکھا ہوا ہے۔ بڑے تعجب کی بات
ہے کہ سانسی جو نظر حقارت سے دیکھے جاتے ہیں وہ تو اپنا قومی نشان رکھتے ہیں لیکن مسلمانوں کے ملک
پر ملک تباہ ہو رہے ہیں اور ان کو پرواہ تک نہیں ۔
سکندر بہت بڑا بادشاہ گزرا ہے اب بعض لوگ اسے گالیاں دیتے ہیں لیکن کسی کو پر واہ بھی نہیں ہے
کہ کوئی کیا کہتا ہے ۔ لیکن اگر ان لوگوں کو جنہوں نے خدا سے تعلق پیدا کیا تھا کوئی برا بھلا کہے تو ہزاروں
نہیں بلکہ لاکھوں انسان اپنی جانیں قربان کر دیں گے۔ مسیح وہی تو تھا جس کو یہودیوں نے پکڑ کر سولی پر میں
لٹکا دیا تھا۔ اور سکندر وہ تھا جو جہلم تک ملک فتح کرتا چلا آیا لیکن اس کو اگر کوئی برا کہے تو کوئی برا نہیں
منا تا لیکن مسیح کے خلاف بہت سے لوگ ایک بات بھی نہیں سن سکتے ۔ یہی وہ بین فرق ہوتا ہے۔ اللہ
سے تعلق رکھنے والوں کے نشانوں کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔
بنی اسرائیل نے موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ خدا سے تعلق پیدا کیا اور فرمانبرداری کی تھی جس کا
نتیجہ یہ ہوا کہ خدا تعالیٰ نے ان کو بڑی ترقی دی اور ان میں سے نبی ہوئے لیکن آنحضرت
صلی السلام کے زمانہ میں انہوں نے اطاعت چھوڑ دی اس لئے ذلیل ہو گئے موسیٰ علیہ
السلام کون تھے ؟ ایک یہودی تھے۔ ہارون علیہ السلام کون تھے ۔ ایک یہودی تھے ۔ مسیح
کی
خطبات محمود جلد -
۴
۹۸
سال ۱۹۱۴ء
علیہ السلام کون تھے ایک یہودی تھے اور وہ بھی یہودی تھے جنہوں نے آنحضرت صلی ایام کا مقابلہ کیا تھا لیکن
ان کا اب کوئی نام بھی نہیں جانتا ۔ اور ان کے نام لینے والے اس وقت کثرت سے موجود ہیں ۔ قومیت کے لحاظ
سے یہ اور وہ ایک ہی تھے مگر انہوں نے چونکہ اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کیا تھا اس لئے ان کے نام اب تک قائم
ہیں ۔ اور انہوں نے ایک رسول کا مقابلہ کیا تھا اس لئے ان کے نام صفحہ دنیا سے محو ہو گئے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ اے بنی اسرائیل ! دیکھو تم پر ہم نے بڑے بڑے انعام کئے تم میری نعمتوں کو یاد کرو میں نے تم کو گل جہان
پر فضیلت دی تھی۔ یہودیوں پر ایک ایسا زمانہ آیا تھا کہ اس وقت کوئی ان کا مقابلہ کرنے والا صفحۂ روزگار پر نہ
تھا۔ دنیا کے بہت بڑے حصے پر ان کی حکومت تھی ۔ حتی کہ اس وقت انہوں نے فرمانبرداری کی تھی لیکن جب یہ
اس سے علیحدہ ہو گئے تو ذلیل ہو گئے۔
أَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعلمين اس آیت کے متعلق لوگوں کو بہت دھوکا لگا ہے کہ خدا تعالیٰ نے بنی
اسرائیل کو تمام امتوں پر فضیلت دے دی حتی کہ آنحضرت صلی اسلم کی امت پر بھی ان کو فضیلت ہے
حالانکہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ کہیں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے آدم علیہ السلام کی اولاد کو
فضیلت دی اور کہیں ابراہیم علیہ السلام کی قوم کو ۔ جس کے یہ معنے ہیں کہ ان کو اپنے اپنے زمانہ میں سب
قوموں سے فضیلت تھی۔ ایک مجلس میں اگر کسی آدمی کو کہا جاوے کہ یہ سب سے بڑا ہے تو اس کے معنے یہی
ہوں گے کہ ان مجلس میں بیٹھے ہوئے آدمیوں سے بڑا ہے نہ کہ سارے جہان کے آدمیوں سے بڑا ہے۔
اللہ تعالیٰ بنی اسرائیل کو فرماتا ہے کہ ہم نے تم کو اپنے زمانہ میں بڑی فضیلت دی تھی اور کوئی تمہارا مقابلہ نہیں
کر سکتا تھا۔ لیکن اب تم نے نبی کا مقابلہ کیا ہے اس لئے تم کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وَاتَّقُوا يَوْمًا لا
تَجْزِي نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةٌ وَلَا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا هُمْ
يُنصَرُونَ ۔ یعنی اس دن سے ڈرو جس دن کہ کوئی نفس کسی نفس کے کام نہیں آئے گا اور نہ شفاعت قبول کی کی
جائے گی اور نہ بدلہ لیا جاوے گا اور کوئی کسی کا مددگار نہیں ہوگا ۔ مصیبت کے وقت رشتے دار دوست آشنا
چھوڑ دیتے ہیں اور بعض ایسی مصیبتیں ہوتی ہیں کہ ان میں کوئی کچھ مدد بھی نہیں دے سکتا۔ اور اے بنی
اسرائیل ! وہ وقت تمہیں یاد نہیں جبکہ تم فرعون کے ماتحت تھے اور وہ تمہیں دکھ دیتے تھے تمہارے لڑکوں کو ذبح
کرتے اور عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اس میں تمہارے اوپر ابتلاء تھا۔
خطبات محمود جلد ۴
۹۹
سال ۱۹۱۴ء
اللہ تعالیٰ نے ان کو پچھلے مصائب یاد دلائے کہ تمہاری کیا حالت تھی لیکن جب تم نے نبی کی
فرمانبرداری کی تو آرام و آسائش میں ہو گئے ۔ اب بھی نبی آیا ہے اگر اس کی اطاعت کرو گے تو پھر وہی
انعامات تم پر کئے جاویں گے۔ ورنہ پھر اسی طرح کر دیئے جاؤ گے۔ قوم فراعنہ ان پر بڑے ظلم کرتی تھی
اور چونکہ فرعون کے لوگ اصل مصری باشندے نہ تھے اس لئے ان کو ہر وقت خطرہ رہتا تھا کہ ہم سے کوئی
ملک نہ چھین لے اس لئے وہ باہر سے آنے والی قوموں سے لڑتے رہتے تھے۔ جس طرح ہندوستان پر
جب یورپ کی مختلف قوموں نے قبضہ کیا تو وہ آپس میں ہی لڑتے رہے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اصل
باشندے تو اس قابل نہیں کہ مقابلہ کر سکیں۔ اگر کسی سے خطرہ ہو سکتا ہے تو وہ باہر سے آنے والوں سے ہی
ہو سکتا ہے۔ اسی طرح فرعون کی قوم نے حکم دے رکھا تھا کہ بنی اسرائیل کے بچے قتل کر دیئے جایا کریں
تا کہ ان کی تعداد کم ہوتی جاوے۔ بعض لوگوں کو غلطی لگی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ موسیٰ علیہ السلام کے مصر
میں آنے کے بعد بھی ایسا ہوتا رہا ہے لیکن یہ غلط ہے البتہ فرعون نے اس قسم کا ارادہ کیا تھا لیکن وہ اس
وقت اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مصر کے اصل باشندے بہت کمزور اور ذلیل
حالت میں تھے کیونکہ وہ ان سے ڈرتے نہیں تھے اور باہر والوں سے لڑتے رہتے تھے۔
خدا تعالیٰ نے یہاں یہ لطیف نکتہ بیان فرمایا ہے کہ يُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَ كُمْ وَيَسْتَحْيُونَ
نِسَائِكُم یعنی ذبح کرتے تھے تمہارے بیٹوں کو اور زندہ رکھتے تھے تمہاری عورتوں کو اور یہ نہیں فرمایا
که يُذَبِّحُونَ رِجَالَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَائِكُمْ کہ تمہارے مردوں کو قتل کرتے اور عورتوں کو زندہ
رکھتے تھے اور نہ اس طرح فرمایا کہ لڑکوں کو قتل کرتے اور لڑکیوں کو زندہ رکھتے تھے۔ اس میں یہ حکمت
ہے کہ جو لڑ کا قتل ہو جاتا ہے اس کی وہی عمر رہتی ہے اور وہ کسی کا باپ نہیں بن سکتا ۔ بیٹا ہی رہتا ہے۔ اس
لئے خدا تعالیٰ نے اس کی وہی عمر بیان فرمائی ہے اور چونکہ وہ لڑکیوں کو زندہ رکھتے تھے جو کہ بڑی ہو کر ان
کی بیویاں بنتی تھیں اور عورتیں ہی بنانے کو وہ مد نظر رکھتے تھے اس لئے ان کی اصل عمر بیان فرمائی ۔ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم حکومت کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے وہ تم پر ظلم کرتی تھی لیکن ہم نے تم کو چھڑایا۔ اور یہ تم
پر انعام کیا کہ ایسی خطرناک حکومت سے نکال کر لے آئے ۔ اب اگر نبی کی اطاعت نہیں کرو گے تو پھر
اسی طرح کر دیئے جاؤ گے۔
خطبات محمود جلد ۴
۱۰۰
سال ۱۹۱۴ء
اس زمانہ میں بھی خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور کرم سے ہم میں ایک نبی مبعوث فرمایا ہے گو لوگ نبی
کے لفظ سے گھبراتے ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم میں نبی نہیں آیا تو مرنے کا مقام ہے۔ مجھے خود خدا
تعالیٰ نے بغیر فرشتہ کے واسطہ کے بتایا ہے کہ تم میں ایک نبی آیا ہے اور آئندہ بھی آئیں گے۔ میں تو کبھی
اس سے انکار نہیں کر سکتا میں اس بات کو نہیں سمجھ سکتا کہ ایک امتی نبی کی عزت بڑھ جاتی ہے لیکن اس کی
نبوت میں کوئی کمی واقع نہیں ہو سکتی ۔ ایک موٹی مثال سے یہ بات سمجھ میں آسکتی ہے۔ مثلاً زید کو کہیں سے
گرے پڑے دس ہزار روپے مل جائیں اور بکر کو عمر دس ہزار روپے دے دے۔ تو اس طرح جس نے
بکر کو روپے دیئے ہیں اس کا تو مرتبہ بڑھ گیا ہے۔ لیکن لینے والا مال کے لحاظ سے اس سے کسی طرح کم
نہیں ہے جس کو گرے ہوئے روپے مل گئے ہیں ۔ کیونکہ اس کے پاس بھی دس ہزار روپیہ ہے اور
دوسرے کے پاس بھی دس ہزار ہی مسیح موعود کے امتی نبی ہونے کی وجہ سے رسول کریم صلی الم کا رتبہ تو
بڑھ گیا ہے لیکن مسیح موعود علیہ السلام کے نبی ہونے میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہو سکتی ۔
ہم میں بھی خدا تعالیٰ نے ایک شخص کو مبعوث فرمایا ہے جس نے لوگوں کو بد بختیوں ، وساوس، بدیوں
اور بدکاریوں کی قید سے چھڑایا ہے۔ فرعون تو بچوں کو قتل کرتا اور عورتوں کو قید کرتا تھا لیکن اس زمانہ میں
عورتیں ، مرد، بچے ، بوڑھے اور جوان سب تباہ ہو رہے تھے۔ بنی اسرائیل تو فرعون کی قید میں تھے لیکن
آج کل لوگ شیطان کی قید میں تھے۔ علم کی جہالت نے ، آزادی کی جگہ غلامی نے لے رکھی ہے۔ ان
قیدوں سے ہمیں ایک شخص نے چھڑایا ہے۔ اگر ہم اس سے تعلق قائم رکھیں گے تو فَضَّلْتُكُمْ عَلَى
العالمین میں شامل ہو جائیں گے ورنہ جو لوگ قطع تعلق کریں گے ان کا وہی حال ہوگا جو کہ یہودیوں کا
ہوا تھا۔ سو تم اس تعلق کو مضبوط کرو۔ اور جس قدر ہو سکے مونہوں سے، ہاتھوں سے، پاؤں سے، دانتوں
سے اس رسی کو مضبوط پکڑے رہو۔ خدا تعالیٰ بڑی آسانیاں پیدا کر دیگا اور تم پر کامیابیوں کے
دروازے کھل جائیں گے۔ کوئی قوم دنیا میں تمہارا مقابلہ نہیں کر سکتی کیونکہ تم نے ایک رسول اور نبی کو
مانا ہے اور دوسروں نے انکار کیا ہے۔ خدا تعالیٰ نے تمہیں خزانے میں داخل کر دیا ہے لیکن وہ باہر
ہی بیٹھے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو مال دینے کا وعدہ کیا
تھا پھر ایک دن جب بہت سا مال آیا تو آپ مسجد میں بیٹھے تھے۔ فرمایا کہ آپ جس قدر مال
خطبات محمود جلد ۴
۱۰۱
سال ۱۹۱۴ء
اٹھا سکتے ہیں لے جائے حضرت عباس نے چادر میں اس قدر مال ڈال لیا کہ یا رسول اللہ ! مدد کر یو۔ آپ
نے فرمایا کہ نہیں خود ہی اٹھا لیجئے۔ پھر حضرت عباس نے کچھ کم کیا اور پھر بھی نہ اٹھا کر لے جا سکے۔ اور گھسیٹتے
گھسیٹتے باہر لے گئے اور کہنے لگے کہ جب رسول کریم صلی السلام نے موقعہ دیا ہے تو میں کیوں کمی کروں سے تم
کو بھی خدا تعالیٰ نے موقعہ دیا ہے جس قدر تم لے سکتے ہو لے لو۔ تمہارے لئے روحانیت معرفت اور خدا
تعالیٰ کے قرب کے دروازے کھل گئے ہیں ۔ تم سے جتنا بھی ہو سکے اس مال کے سمیٹنے کی کوشش کرو ۔ ایسانہ
ہو کہ وقت جا تا ر ہے۔ ہم سب کو اللہ تعالیٰ سمیٹنے کی توفیق دے اور نیک بندوں میں داخل کرے۔
الفضل ۲۷ مئی ۱۹۱۴ء)
البقرة : ٢٨ تا ٥٠
اس صحابی کا نام زمانہ جاہلیت میں غاوی بن ظالم السلمی تھا جسے آنحضرت صلای ایام نے ان کے قبول
اسلام کے بعد بدل کر راشد بن عبداللہ کر دیا۔ اس واقعہ کے متعلق حضرت راشد بن عبداللہ نے یہ
شعر بھی کہا۔
وَرَبُّ يَبُولُ الثَّعْلُبَانُ بِرَأْسِهِ لَقَدْ ذَلَّ مَنْ بَالَتْ عَلَيْهِ الثَّعَالِبُ۔
یعنی کیا وہ بت خدا ہو سکتا ہے جس کے سر پر گیڈر پیشاب کریں ۔ حقیقتا وہ بت تو ذلیل ترین
ہے جس پر گیدڑ پیشاب کریں۔ بعض کے نزدیک یہ شعر حضرت ابوذرغ یہ شعر حضرت ابوذرغفاری یا عباس بن مرواس کی
کا ہے (لسان العرب جلد ۲ صفحه ۱۰۱ مطبوعہ بیروت لبنان (۱۹۸۸ء ) اس سے ملتا جلتا ایک واقعہ
سیرت ابن ہشام جلد ۱ صفحہ ۱۵۸ ، ۱۵۹ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ میں بھی ملتا ہے۔ اور وہاں عمرو بنک
الجموح صحابی کی طرف منسوب ہے ۔
بخارى كتاب الجزية ما اقطع النبى صلى الله عليه وسلم من البحرين وما
وعد من مال البحرين ۔۔۔۔
--