خداتعالٰی کی عظمت اور جبروت کا ہمیشہ خیال رکھو
خطبات محمود جلد ۴
۱۰۷
(۲۵)
سال ۱۹۱۴ء
خدا تعالیٰ کی عظمت اور جبروت کا ہمیشہ خیال رکھو
فرموده: ۵۔ جون ۱۹۱۴ء)
تشہد ، وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔
وَإِذْ قُلْتُمْ يُمُوسى لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْكُمُ
الصُّعِقَةُ وَانْتُمْ تَنْظُرُونَ ثُمَّ بَعَثْنَكُمْ مِنْ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ
تَشْكُرُونَ
اس کے بعد فرمایا:۔
بہت سی باتیں دنیا میں ایسی ہوتی ہیں کہ حقیقت میں تو ان کے منہ سے نکالنے میں کوئی حرج نہیں با
لیکن ان کی طرز ادا ہلاک کر دینے والی ثابت ہوتی ہے۔ حضرت خلیفہ المسیح فرمایا کرتے تھے کہ ایک شخص
نے ایک راجہ صاحب کے متعلق لکھا کہ فلاں جگہ جلسہ ہوا تھا جہاں سے راجہ صاحب دم دبا کر بھاگ
گئے ۔ جب راجہ صاحب نے یہ پڑھا تو اس پر بہت ناراض ہوئے ۔ میں نے سمجھا کہ اس آدمی کو اردو
نہیں آتی ۔ اس نے واپس چلے جانے کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے۔ راجہ صاحب نے اس کو بلایا۔ تو میں
نے پوچھا کہ کیا تم کوئی اخبار پڑھا کرتے ہو۔ اس نے کہا کہ ہاں پنچ اخبار پڑھا کرتا ہوں۔ میں نے
کہا کہ اس نے اس اخبار میں یہ فقرہ پڑھا ہے جس کو غلطی سے اس نے استعمال کر دیا ہے۔ اس لئے
معافی کے قابل ہے۔ سو بعض باتوں کا غلط طور پر ادا کرنا تباہی اور ہلاکت کا باعث ہو جاتا ہے۔ وہ
انسان جو نا واقفیت کی وجہ سے ایسا کرتا ہے وہ تو بخشا جاتا ہے لیکن جو شرارت کی وجہ سے ایسا کرتا ہے وہ
ہلاک ہو جاتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ وہی بات غلط طریق پر ادا کرنے سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے وہی
خطبات محمود جلد ۴
آسانی سے دوسرے طریق پر ادا کی جاسکتی ہے۔
احتیاط مدن
۷۰۱
دو
سال ۱۹۱۴ء
مثلاً کھانا کھانے کیلئے کہنا کہ ” تناول فرما لیجئے“ ” نوش جاں فرما لیجئے کھا لیجئے“، ”ٹھونس لیجئے“
نگل لیجئے زہر مار کر لیجئے۔ ان سب کے کہنے کا مطلب تو ایک ہی ہے کہ کھانے کو اٹی انے کو اٹھا کر منہ میں
ڈالو اور نگل جاؤ لیکن پہلے تین فقروں سے سمجھا جاتا ہے کہ جس کو کھانے کیلئے کہا گیا ہے اس کا ادب ملحوظ
رکھا گیا ہے۔ اور پچھلے تین فقروں سے اس کی تحقیر ثابت ہوتی ہے۔ ٹھونس لیجئے“ کہنے والا کہہ تو سکتا ہے
کہ اس کا بھی وہی مطلب ہے جو کھا لیجئے کا ہے کیونکہ وہ بھی اسی طرح لقمہ ہاتھ سے اٹھا کر منہ میں ڈالے
گا جس طرح دوسرا ڈالے گا۔ لیکن صرف مطلب کو ہی مد نظر نہیں رکھا جاتا بلکہ طرز ادا کو بھی دیکھا جاتا
ہے۔ تو ایک بات ایک رنگ میں ادا کرنے سے تو فائدہ مند ہوتی ہے لیکن وہی بات دوسرے رنگ میں
کرنے سے مضر ہو جاتی ہے کیونکہ طرز ادا کا انسان پر بہت بڑا اثر پڑتا ہے۔ اس لئے اس میں بہت
مد نظر رکھی جاتی ہے اور خصوصا راجوں مہاراجوں کے درباروں میں تو بہت ہی محتاط رہنا پڑتا۔
پڑتا
ہے۔
ایک مشہور قصہ ہے کہ انشاء اللہ خان ایک بہت مشہور اور نامور شاعر گزرا ہے۔ وہ بادشاہی دربار میں بیٹھا
کرتا تھا جس کی عادت تھی کہ جو کوئی بھی بادشاہ کی تعریف کرتا وہ اس سے بڑھ کر تعریف کر دیتا۔ ایک دن
کسی نے بادشاہ کی تعریف کی کہ آپ بڑے عالی خاندان ہیں ۔ دوسرے نے کہا کہ آپ والا نسب
ہیں۔ تیسرے نے کہا کہ آپ نجیب الطرفین ہیں۔ انشاء اللہ نے چونکہ ان سب سے بڑھ کر کہنا
تھا۔ اس لئے اس نے کہا کہ آپ نجیب کیا بلکہ انجب ہیں ۔ انجب کے چونکہ دو معنی تھے۔ ایک یہ کہ
لونڈی زادہ اور دوسرے اعلیٰ خاندان کا اور چونکہ بادشاہ لونڈی زادہ تھا ، اس لئے لوگوں کی نظریں
اسی طرف گئیں۔ اور انشاء اللہ یہ کہنے کی وجہ سے ذلیل ہو گیا حالانکہ لفظ کے اچھے معنی بھی
تھے۔ اسی طرح اگر کوئی آدمی کسی سے اجازت طلب کرے کہ کیا اب میں جاؤں تو وہ کہے
کہ جائے ۔ لیکن اگر وہ اس کو کہے کہ نکل جاؤ تو دونوں باتوں کا مطلب تو ایک ہی ہے لیکن اگر اس
کو یہ کہا جائے گا کہ نکل جاؤ تو وہ لڑنے پر آمادہ ہو جائے گا۔ اور کہے گا کہ گھر آنے والے کی تم یہی عزت
کرتے ہو؟ ایسی بہت سی باتیں ہیں جن کیلئے احتیاط کرنی نہایت ضروری ہے۔ پھر خدا کے حضور بات
کرنے کیلئے تو اور بھی احتیاط کرنی چاہئیے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی عظمت، شوکت، جبروت اور عزت کا مقابلہ
کوئی بڑے سے بڑا بادشاہ بھی نہیں کر سکتا۔ جب آپس میں لحاظ کو ملحوظ رکھنا پڑتا ہے تو خدا کی جبروت
خطبات محمود جلد -
۴
۱۰۹
سال ۱۹۱۴ء
اور عظمت کی وجہ سے تو بہت ہی محتاط ہونا چاہئیے ۔ اسی لئے صوفیاء لکھتے ہیں کہ بعض دعا ئیں انسان کی
ہلاکت کا باعث ہو جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دیکھو موسیٰ علیہ السلام سے مشرکوں نے کہا کہ ہم کبھی تم
کو نہیں مانتے یہاں تک کہ خدا کو نہ دیکھیں۔ خدا تعالیٰ کو دیکھنے کی کیا ہی پاک خواہش تھی۔ وہ انسان جس
کے دل میں یہ خیال نہیں کہ میں اپنے محبوب کو دیکھوں میرے خیال میں ایک لمحہ کیلئے بھی یہ بات نہیں سما
سکتی کہ اس کو اس سے محبت ہو سکتی ہے۔ اگر یہ اتنا کہتے کہ ہم خدا تعالیٰ کو دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ گستاخی نہیں
تھی۔ مگر انہوں نے تو یہ کہا کہ وَلَن تُؤْمِن کہ اے موسیٰ ! ہم تم پر کبھی ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ
خدا کو سامنے سامنے نہ دیکھ لیں۔ اگر ایک زمیندار کا بادشاہ کو دیکھنے کو دل چاہے اور وہ دیکھنے کی درخواست
کرے تو یہ کوئی گستاخی نہیں لیکن اگر وہ یہ کہے کہ جب تک بادشاہ میرے پاس خود نہ آئے اور میں اس کو
دیکھ نہ لوں اس وقت تک میں معاملہ نہیں دیتا تو یہ اس کی گستاخی ہے۔ یوں تو زمیندارڈ پٹی کمشنر کی کوٹھی پر
اس سے ملنے کی درخواست دے سکتا ہے اور ڈپٹی کمشنر بعض دفعہ ملتا بھی ہے اور ناراض نہیں ہوتا مگر
زمیندار یہ نہیں کہہ سکتا کہ ڈپٹی کمشنر میرے گھر آ کر معاملہ مانگے گا تب دوں گا۔ بات تو ایک ہی ہے لیکن
ایک میں تحکم پایا جاتا ہے اور دوسری میں عاجزانہ رنگ ۔ عاجزانہ طریقہ سے مانگنے والا ہمیشہ کامیاب ہوتا
ہے اور تحکمانہ رنگ سے مانگنے والا تباہ و برباد ہو جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ انبیاء، رسولوں، باء، رسولوں مجبد دوں، اور ماموروں کے معجزات لوگوں کو دکھاتا ہے لیکن جو یہ کہے کہ
جب تک میں یہ معجزہ نہ دیکھ لوں نہیں مانوں گا اس کو اللہ تعالیٰ کوئی معجزہ نہیں دکھاتا اور وہ اسی حالت میں
تباہ ہو جاتا ہے۔ تو منہ سے بات کہنے میں بڑا فرق پڑ جاتا ہے۔ اس لئے مومن کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہئے
اور ادب کو ملحوظ رکھنا چاہیے تا کہ ایسا نہ ہو کہ کوئی ایسی بات منہ سے نکل جاوے جس سے بجائے نفع کے
نقصان اٹھانا پڑے۔ اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھاؤ مگر ایسے نہ ہو جاؤ کہ ادب کو ملحوظ نہ رکھنے کی وجہ سے
نقصان اٹھاؤ۔ یہودیوں نے کہا کہ اے موسیٰ ! ہم اس وقت تک نہیں مانیں گے جب تک کہ خدا کو نہ
دیکھ لیں یہ شرط لگانے کی وجہ سے وہ تباہ ہو گئے ۔ ان پر بجلیاں گریں یہ سب کچھ انہوں نے دیکھا اور
انہوں نے اپنی گستاخی کا نتیجہ پالیا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پھر تباہی کے بعد ہم نے تم پر رحم کیا اور تم
کوموت کے بعد زندہ کر دیا۔ مجھے تعجب آیا کرتا ہے اس آیت کے متعلق ایک بزرگ کا قول نقل کیا جاتا ہے کہ
خطبات محمود جلد -
۴
۱۱۰
سال ۱۹۱۴ء
وہ اصلی مردے نہیں تھے بیہوش ہو گئے تھے، اصلی مردے زندہ نہیں ہو سکتے ۔ مگر مسیح کے مردے زندہ
کرنے کے وقت نہ معلوم کس طرح اصلی مردوں کا زندہ ہونا مان لیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم
نے یہ کہا کہ ہم خدا کو دیکھے بغیر ایمان نہیں لا سکتے تو تم تباہ و برباد ہو گئے جس طرح ایک گاؤں کے لوگ
کہیں کہ ہم معاملہ نہیں دیتے۔ لیکن جب پولیس کے سپاہی آکر ان کو تباہ کرنا شروع کر دیں تو دے دیتے
ہیں اس لئے ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح جب ان کی قوم تباہ ہو گئی تو خدا تعالیٰ نے باقیوں کو معاف
کر دیا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمارے معاف کرنے کی غرض یہ تھی کہ تم شکر کرو۔ ہمارے
اس بات کو خوب یا د رکھو بنی اسرائیل نے ہی نہیں کہا اب بھی بہت سے لوگ یہی کہتے ہیں۔ میرے
نام بیسیوں خطوط آئے ہیں کہ آپ دعوی کریں کہ میں الہام کے ذریعہ خلیفہ مقرر کیا گیا ہوں تو ہم مان لیں ہے
گے۔ میں کہتا ہوں کہ جب الہام کے ذریعہ میں خلیفہ بنوں گا تو تم فاسق نہیں رہو گے بلکہ کافر ہو جاؤ
گے۔ یہ تو خدا تعالیٰ کا بڑا ہی فضل ہے کہ خلیفہ مامور نہیں ہوتا کیونکہ اگر مامور خلیفہ ہو تو انکار کرنے والے
کافر ٹھہرتے ہیں۔ حضرت ابوبکر کی خلافت سے لوگوں نے انکار کیا مگر وہ کافر نہ ہوئے۔ حضرت عمرؓ کیک
خلافت سے لوگوں نے انکار کیا مگر وہ بھی کافر نہ ہوئے ۔ اسی طرح حضرت عثمان اور حضرت علیؓ کی
خلافتوں کے منکر بھی کافر نہ ہوئے اور مسلمان ہی رہے۔ لیکن اگر ان کی خلافت الہام کے ذریعے ہوتی اور
پھر اس کے بعد لوگ انکار کرتے تو وہ مسلمان نہ رہتے ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے کہ خلیفہ مامور
نہیں ہوتا۔ کیونکہ کچھ کمزوریاں اور غلطیاں ان لوگوں میں ہوتی ہیں جو خلیفہ کا انکار کرتے ہیں اس لئے وہ
فاسق ہی ٹھہرتے ہیں نہ کہ کافر ہو جاتے ہیں ۔ فاسق نیک اعمال کرنے کی وجہ سے جنت میں جاسکتا ہے مگر
کافر براہ راست جنت میں نہیں جاسکتا۔ یہ خدا تعالیٰ کی گستاخی ہے کہ اگر الہام ہو گا تب مانیں گے ورنہ
سے ہر
نہیں۔ خدا تعالیٰ کو کسی کی کیا پرواہ ہے۔ اگر ایک جائے تو وہ لاکھوں لا سکتا ہے۔ تم خوب یا د رکھو کہ
دعاؤں اور عبادتوں میں گستاخی اور تحکمانہ لہجہ نہیں اختیار کرنا چاہیئے ۔ عاجزانہ طور پر خدا تعالیٰ کے حضور
ہر ایک مدد مانگو۔ ورنہ دعائیں قبول نہیں ہو سکتیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو فہم سمجھ، فراست اور حقیقی
تقویٰ کی راہ بتادے۔
الفضل ۱۰ - جون ۱۹۱۴ء)
ل البقرة: ۵۷،۵۶