خداتعالیٰ کے احکام سے لا پرواہی انسان کو ذلیل و خوار کردیتی ہے

خطبات محمود جلد ۴
۱۴۹
(۳۴)
خدا تعالیٰ کے احکام سے لا پرواہی انسان کو ذلیل و خوار کر دیتی ہے
(فرموده ۷۔ اگست ۱۹۱۴ء)
سال ۱۹۱۴ء
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَوْا مِنْكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً
خَاسِئِينَ فَجَعَلْمُهَا نَكَالًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ
پھر فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر رحم فرما کر اور ان کی حالت کو مد نظر رکھ کر ترقی دینے کیلئے قواعد مقرر
کئے ہیں۔ بہت سے انسان بھی قواعد بناتے ہیں لیکن خدا کے قواعد کے مقابلہ میں انسانی قواعد کوئی وقعت
نہیں رکھتے۔ کیونکہ انسان لا علم اور آئندہ کے واقعات سے بے خبر، انسانی فطرت سے نا آشنا، انسانی
فطرت کے اختلافات سے ناواقف ، انسانی جذبات سے بے علم ہوتا ہے اس لئے اسے یہ نہیں معلوم ہوتا
کہ لاکھوں اور کروڑوں انسانوں کی اصلاح کیلئے کونسے قانون اور قواعد مفید ہو سکتے ہیں۔ اگر تمام دنیا
کے لوگ یکساں خیالات یا ایک ارادہ یا ایک ہی جیسے جذبات رکھتے ہوں اور پھر دنیا میں ایک ہی جیسے
واقعات ہر روز پیش آتے رہیں تو بے شک ایک انسان کے قواعد کام دے سکتے ہیں لیکن انسانی حالت
میں بہت ہی زیادہ اختلافات ہیں۔ ہر ایک واقعہ آنے والے تغیرات کا منتظر ہوتا ہے۔ آج کے خیالات
کل کے خیالات کے خلاف ظہور پذیر ہوتے ہیں اور کچھ پتہ نہیں لگتا کہ ایک منٹ یا ایک سیکنڈ میں اور کیا
خیالات ہو جائیں گے اور دوسر المحہ انسان پر کیسا گزرے گا۔

خطبات محمود جلد -
۴
۱۵۰
سال ۱۹۱۴ء
تو جب صورت حال یہ ہے تو کسی کو کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ انسانی حالت ایک دن ، دو دن ، سال دو
سال میں کیا کچھ تغیر پذیر ہوگی اور کہاں کہاں نکل جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ انسانوں کے مقرر کردہ قواعد و
ضوابط میں نت نئے تغیرات کی ضرورت لاحق ہوتی ہے لیکن خدا تعالیٰ نے جو طریق اور رستے انسانی
ہدایت کے بتائے ہیں وہ کبھی نہیں بدل سکتے کیونکہ اس نے انسان کی ہر ایک حالت کو مد نظر رکھ کر اخذ کئے
ہیں۔ تو انسان کی ترقی کے لئے حقیقی اور کامل وہی راہ ہے جو خدا تعالیٰ نے بتائی ہے اور اسی پر چل کر
انسان کامیاب ہو سکتا ہے۔ لیکن جب انسان اس کے خلاف کرتا ہے تو بڑی بڑی ٹھوکریں کھاتا ہے اور
شریعت کے چھوٹے سے چھوٹے حکم کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے بھی تباہ ہو جاتا ہے۔
اگر کوئی دنیا میں ایسی شریعت ہے کہ اس کے احکام کو ترک کر کے کوئی کامیاب ہو سکتا ہے تو وہ الہی
شریعت نہیں ہے۔ الہی شریعت وہی ہو سکتی ہے کہ جب کوئی انسان اس کو چھوڑے تو ذلیل و خوار ہو
جاوے۔ ایک سچی اور جھوٹی شریعت کا معیار ہی یہی ہے۔ وہ شریعت جھوٹی ہے یا اگر کبھی سچی تھی تو اب
اس میں اور باتیں مل گئیں ہیں یا لوگوں کی دست برد سے محفوظ نہیں ہے جس کے احکام بس کے احکام کے چھوڑ نے ۔
کوئی نقصان نہیں ہوتا اور بجا آوری کی صورت میں فائدہ نہیں ہوتا۔ اس کے مقابلہ میں حقیقی اور سچی اور
تغیر و تبدل سے محفوظ وہ شریعت ہے کہ جس کے چھوٹے سے چھوٹے حکم کے انکار کی وجہ سے بھی کبھی کوئی
سکھ نہیں پاسکتا۔ اسی معیار کے ماتحت اسلام اور دوسرے مذاہب کا فیصلہ ہو سکتا ہے کہ کون سچا ہے اور کون
جھوٹا ۔ اگر چہ یہ ایک الگ مضمون ہے کہ اسلامی احکام کو چھوڑنے کی وجہ سے کیا کیا بدنتائج پیدا ہوتے
ہیں اور کیوں؟ دوسرے مذاہب کے احکام کو چھوڑنے سے بد نتائج پیدا ہونے تو الگ رہے مجبورا
چھوڑنے پڑتے ہیں اور چھوڑنے میں فائدہ ہوتا ہے۔ اس وقت میں اس مضمون سے قطع نظر کر کے اس
موضوع کو یہاں بیان کرتا ہوں جس کے متعلق میں نے آیت پڑھی ہے۔
یہاں قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے ایک حکم بیان فرمایا ہے جو یہود کو دیا گیا تھا اور جو
بظاہر چھوٹا سا معلوم ہوتا ہے یہ حکم مسلمانوں کو بھی دیا ہے لیکن آج کل مسلمان اس کی پرواہ
نہیں کرتے ۔ یہی تو وجہ ہے کہ یہ دن بدن ذلیل ہوئے جا رہے ہیں ۔ مختلف شریعتوں میں ہفتے
میں ایک دن خاص عبادت کا مقرر ہے گو اس میں اختلاف ہے کیونکہ شمسی حساب رکھنے والی

خطبات محمود جلد -
۴
۱۵۱
سال ۱۹۱۴ء
قوموں نے اتوار کا دن مقرر کیا ہے۔ یہودیوں میں ہفتے کا دن مانا جاتا ہے۔ عیسائیوں میں بھی ابتداء کی
میں ہفتہ ہی مانا جاتا تھا۔ لیکن جب روما کے امراء اس میں داخل ہوئے تو چونکہ وہ سورج کی پرستش کرتے
تھے اس لئے عیسائیوں نے بھی ان کی خاطر ہفتہ کو چھوڑ کر اتوار مقرر کر لیا۔ اب تک بھی عیسائیوں میں
ایسے فرقے موجود ہیں جو کہ ہفتہ کو ہی خاص دن کہتے ہیں۔ مسلمانوں کیلئے جمعہ کا دن عبادت کیلئے خاص
طور پر رکھا ہے۔ تو تمام مذاہب والوں کا اس پر اتفاق ہے خواہ وہ ویدک دھرم ہوں یا یہودی ہوں یانی
عیسائی ہوں یا مسلمان ہوں تمام میں ایک دن ایسا رکھا گیا ہے جو کہ خدا تعالیٰ کی عبادت کیلئے
مخصوص ہے۔ تو اس قدر ہفتہ میں ایک دن عبادت کیلئے مقرر کرنے پر خصوصیت سے تمام مذاہب
کا اجتماع ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بھی کوئی بڑی خاص اہمیت ہے ورنہ فروعات میں تو
بڑے بڑے تغیرات ہوتے ہیں ۔ یہ ایک ایسا حکم ہے جو بظاہر لوگوں کی نظروں میں بڑا معلوم نہیں
لیکن گل شریعتوں کو اس پر اتفاق ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک نزد یہ بڑا
ہوتا
اہم مسئلہ ہے۔
جس طرح مختلف مذہبوں میں اس دن کی تخصیص میں اختلاف ہے۔ اسی طرح عبادت اور اس دن
کے فوائد حاصل کرنے میں بھی فرق ہے۔ لیکن اسلام نے جو طریق رکھا ہے وہ سب سے افضل اور اعلیٰ
ہے۔ اس دن ایک نماز رکھی ہے تا کہ سب لوگ اس میں شامل ہو سکیں۔ دیگر مذاہب نے اس خاص دن کے متعلق
مختلف اصول مقرر کئے ہیں۔ لیکن جس خوبی سے اسلام نے اس کی غرض اور غایت کو پورا کرنے کا طریقہ رکھا
ہے اور کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اسلام نے پہلے روزانہ پانچ وقت ایک جگہ جمع ہونے کے لئے حکم
دیا۔ پھر ہفتے میں ایک دن ایسا رکھا کہ تمام شہر کے اور ارد گرد کے لوگ ایک جگہ جمع ہو جائیں ۔ پھر ایک عید کا
دن رکھا تا کہ قریب قریب کے گاؤں کے لوگ ہی نہ بلکہ دور کے بھی اس میں شامل ہوں ۔ پھر حج کا ایک وقت
ایک سال میں مقرر کیا تاکہ تمام دنیا کے مسلمان ایک جگہ جمع ہوں ۔ تو اس طرح ایک چھوٹے سے اجتماع سے چلائی
کر بڑے بھاری اجتماع پر پہنچایا ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ آیا دنیا وی حکومتوں میں بھی اس کا کوئی نمونہ پایا جاتا
ہے یا کہ نہیں تو ہم یہ پاتے ہیں کہ اول قصبوں اور شہروں میں چند آدمیوں کو چن کر ایک میونسپل کمیٹی بنائی جاتی وں کرا
ہے۔ پھر اس سے اخذ کر کے ڈسٹرکٹ بورڈ بنتا ہے۔ پھر اسی طرح بڑھتے بڑھتے صوبہ کی کونسل تک معاملہ
پہنچ جاتا ہے۔ تو اسلام نے اسی اصل کو مد نظر رکھ کر پہلے تھوڑے لوگوں کو پانچ وقت جمع ہونے

خطبات محمود جلد -
۴
۱۵۲
سال ۱۹۱۴ء
کا حکم دیا۔ پھر کچھ زیادہ آدمیوں کیلئے ہفتے میں ایک دفعہ اجتماع رکھا۔ پھر اس سے زیادہ لوگوں کیلئے سال بھر
میں دو دفعہ اجتماع کا وقت مقرر کیا۔ پھر سال میں ایک دفعہ مگر ساری دنیا کی اطراف سے آئے ہوئے لوگوں کے
شامل ہونے کیلئے موقع رکھا۔
تھے جنہوں جنہو نے ہمارے مقر
اس طرح کرنے سے فائدہ کیا ہوا اور کیوں اس طرح کیا۔ اس کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کچھ لوگ
مقرر کردہ قواعد کے خلاف کیا اور جو دن ہم نے ان کی عبادت کیلئے مقرر کیا تھا اس کا
انہوں نے ادب نہ کیا اس لئے ہم نے ان کو ذلیل بندر کی طرح کر دیا۔ بندر کیوں ذلیل و خوار ہوتا ہے اس لئے
کہ اس کی خود کوئی حیثیت نہیں ہوتی جس طرح اس کو نچانے والا نچاتا ہے اسی طرح وہ ناچتا ہے اور جس طرح وہ کو
انسانوں کو کرتے دیکھتا ہے اس کی نقل اتارتا ہے خود اسے کچھ سمجھ اور عقل نہیں ہوتی۔ ایک کہانی مشہور ہے کہ
ایک شخص ٹوپیوں کی دکان کیا کرتا تھا اور اس نے خود بھی ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ ایک دن وہ ٹوپی پہنے ہی سو گیا تو
بندروں نے اس کی تمام ٹو پیاں لے کر اپنے سروں پر پہن لیں اور درختوں پر چڑھ گئے وہ بیچارہ بہتیرا ٹوپیوں کو
واپس لینے کی کوشش کرتا رہا لیکن ناکام رہا اگر وہ نیچے سے پتھر مارتا تو وہ اوپر سے پھل اتار کر پھینکتے اور جس
طرح وہ کرتا اسی طرح وہ بھی کرتے جاتے۔ آخر اس نے اپنی ٹوپی اتار کر زمین پر پھینک دی یہ دیکھ کر تمام
بندروں نے بھی ٹوپیاں اُتار کر پھینک دیں اور اس نے اٹھا لیں تو یہ بندر میں دوسرے تمام جانوروں سے
خصوصیت ہوتی ہے کہ ہر ایک بات کی نقل بڑی جلدی اتارتا ہے مگر اس کی اصلیت سے بالکل نا واقف ہوتا
ہے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہود نے اس دن کا ادب کرنا جو چھوڑ دیا تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے پاس صرف
شریعت کی نقل رہ گئی اور اصل اڑ گیا۔ اصل وحدت، اتفاق اور اتحاد کو انہوں نے ترک کر دیا اور بناوٹی اتحاد اور
صلح ان میں رہ گئی ۔
مسلمانوں کی حالت :۔
كُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِین سے آجکل کے مسلمانوں کو یہ مناسبت ہے کہ نمازیں
پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں ، زکوۃ دیتے ہیں، حج کرتے ہیں لیکن یہ ان کا سب کچھ بندر کی حرکات سے
زیادہ وقعت نہیں رکھتا۔ مسلمانوں پر اسی وقت سے مصیبت اور تباہی نازل ہوئی ہے جب سے کہ انہوں نے
جمعہ کو چھوڑا ہے۔ اول تو اکثر حصہ مسلمانوں کا جمعہ پڑھتا ہی نہیں اور جو پڑھتا ہے وہ بعد میں احتیاطی پڑھ
لیتے ہیں کہ شاید جمعہ کی نماز ہوئی بھی ہے یا نہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ہمارا ایک دوست

خطبات محمود جلد ۴
۱۵۳
سال ۱۹۱۴ء
تھہ غلام نبی کا تھا۔ اس نے ہمارے ساتھ ایک گاؤں میں جمعہ پڑھا۔ وہ وہابی تھا۔ اور وہابی جمعہ پڑھنے
کے قائل ہوتے ہیں لیکن اس نے جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد چار رکعتیں اور پڑھیں ۔ ہم نے اس سے
پوچھا کہ یہ تم نے کیا کیا ہے تو وہ کہنے لگا کہ احتیاطی پڑھی ہے لیکن لوگ تو اس لئے احتیاطی پڑھتے
ہیں کہ نماز نہیں ہوئی اور میں نے اس لئے پڑھی ہے کہ مار نہ پڑے کیونکہ ایسا نہ کرنے والے کو یہ
لوگ مارتے ہیں۔ تو یہ حال ہے مسلمانوں کا ۔ اول تو انہوں نے جمعہ کو ترک ہی کر دیا اور پھر جو
پڑھتے ہیں انہیں ماریں پڑنے کا ڈر ہوتا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں میں وحدت ، اتحاد اور
یک جہتی قائم نہیں رہی اور یہ بھی قِرَدَةً خَاسِٹین ہو گئے ہیں اور دن بدن ذلیل ہوتے جاتے ہیں۔
اتحاد میں خدا تعالیٰ نے بڑی عظیم الشان حکمتیں رکھی ہیں لیکن اب مسلمانوں میں سے کون روزانہ
مسجدوں میں آتا ہے۔ آئے دن سنا جاتا ہے کہ فلاں جگہ مسجد میں کتیا نے بچے دیئے۔ فلاں جگہ کسی نے
پاخانہ کر دیا وغیرہ وغیرہ جب انسان مسجدوں میں داخل نہ ہوں تو پھر مسجد میں درندوں اور پرندوں کا بسیرا
نہ بنیں تو کیا بنیں ؟ امراء مسجدوں میں آنا گناہ سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا ہم کسی ادنیٰ درجہ کے آدمی کے
ساتھ کھڑے ہوں۔ جمعہ تو اس طرح چھوٹا ، باقی رہا نی - امیر لوگ تو حج کو جاتے ہی نہیں ۔ غرباء جاتے -
ہیں جو بعض کسی قسم کا فائدہ حاصل کرنے کی بجائے بے ایمان ہو کر آتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ جن
لوگوں کو خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ حج کو جاؤ وہ تو جاتے نہیں اور جن کو حکم نہیں وہ جاتے ہیں۔ تو نہ
کا اس لئے ایمان ضائع ہو جاتا ہے کہ وہ حکم کی تعمیل نہیں کرتے اور دوسرے حکم عدولی کرتے ہیں اس لئے
ان کو ابتلاء پیش آتے ہیں اور ذلیل و خوار ہو کر واپس آتے ہیں ۔ اجتماع کا حکم مسلمانوں کیلئے ایک ضروری
حکم تھا لیکن انہوں نے اعْتَدَوْ امِنْكُمْ فِي السَّبْتِ کیا۔
یہود کو اللہ تعالیٰ نے ذلیل کر کے آئندہ آنے والوں کیلئے ایسا عبرت بخش سبق رکھ دیا کہ جو متقیوں کیلئے نصیحت
کا سامان ہو سکتا ہے۔ آج تک یہودیوں کو سکھ نصیب نہیں ہوا۔ سو یا د رکھو کہ خدا تعالیٰ کا چھوٹے سے چھوٹا حکم بھی
دراصل بہت بڑا حکم ہوتا ہے۔ بھلا اتنے بڑے بادشاہ کا کوئی حکم چھوٹا ہو سکتا ہے۔ بہت لوگ ہیں جو جمعہ کی نماز
پڑھنے میں لا پرواہی کرتے ہیں اور جو پڑھتے ہیں وہ احتیاط نہیں کرتے مسجد میں باتیں کرتے رہتے ہیں اور جو میں
باتوں کی جرات نہیں کرتے وہ اشاروں سے کام لیتے ہیں یہ سب کچھ اِعْتَدَوْا فِي السَّبْتِ ہی ہے۔ یہ اجتماع

خطبات محمود جلد -
۴
اولد
سال ۱۹۱۴ء
تو اس لئے رکھا گیا ہے کہ سب اکٹھے ہو کر ایک دوسرے کی حالت کو دیکھیں اور خطیب جو کچھ ضروریات اور
حالات کو مد نظر رکھ کر کہے اس سے نصیحت اور فائدہ حاصل کریں ۔
اللہ تعالیٰ ہم کو توفیق دے کہ ان احکام پر چلیں اور صرف چلیں ہی نہ بلکہ ان کے اصل مغز تک پہنچ جائیں
جمعہ تو بہت لوگ پڑھتے ہیں مگر جو اس کی غرض اور غایت ہے یعنی اتحاد اور روحانی ترقی ، خدا کرے کہ وہ ہمیں
حاصل ہو اور ہم خدا تعالیٰ کے انعامات کے مورد ہوں ۔
ل البقرة : ٦٧، ٦٦
الفضل ۱۳ اگست ۱۹۱۴ء )

آج 10 میں سے 10 باقی