مومن عبرت کے سامان دیکھ کر ڈر جاتا ہے
خطبات محمود جلد ۴
۱۶۷
(۳۸)
مومن عبرت کے سامان دیکھ کر ڈر جاتا ہے
(فرموده ۴ ۔ ستمبر ۱۹۱۴ء)
سال ۱۹۱۴ء
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد اس آیت کی تلاوت کی :۔
ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُمْ مِّنْ بَعْدِ ذُلِكَ فَهِيَ كَالْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً وَإِنَّ مِنَ
الْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْأَنْهُرُ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَشَقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الْمَاءُ وَإِنَّ
مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ )
پھر فرمایا:۔
بہت سے لوگ ایک واقعہ کو دیکھ کر اس کو یاد رکھتے ہیں اور اس سے بہت فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن
کچھ ایسی مخلوق بھی ہوتی ہے جو ایک نظارہ کو دیکھ کر جھٹ پٹ اسے فراموش کر دیتی ہے بھلا دیتی ہے اور
ذہن سے اتار دیتی ہے۔ ایسے لوگ ہمیشہ ٹھوکریں کھاتے رہتے ہیں ۔ انہیں ایک دفعہ نصیحت ہوتی ہے
اس کو چھوڑ دیتے ہیں پھر ہوتی ہے پھر ترک کر دیتے ہیں اور ہر دفعہ انہیں نئے تجربہ اور نئی آزمائش کی
ضرورت درپیش ہوتی ہے۔ دانا انسان ایک تجربہ شدہ بات کو حاصل کر کے اس سے فائدہ حاصل کرنے
کی کوشش شروع کر دیتا ہے مگر بیوقوف اور نادان انسان ہر دفعہ نیا تجربہ کرنا چاہتا ہے وہ کہتا ہے کہ ایک
دفعہ اتفاقی طور پر یہ بات ہوگئی تھی ۔
جس قدر ترقی کرنے والی اور بڑھنے والی قو میں دنیا میں ہوتی ہیں ان کے کاموں کا دارو قو کا
مدار اتفاقی باتوں پر نہیں ہوتا بلکہ وہ ہر ایک کام کی وجہ اور ذریعہ دریافت کرتی ہیں ۔ ایک
خطبات محمود جلد ۴
۱۶۸
سال ۱۹۱۴ء
احمق اور تنزل میں جانے والا انسان کہتا ہے کہ اتفاق سے یہ بات ہو گئی ہے۔ مگر ہوشیار اور ترقی کرنے والا
انسان کبھی اس طرح نہیں کہتا۔ وہ ہر ایک بات کی وجہ دریافت کر کے اگر اس کو اپنے لئے مفید اور فائدہ مند سمجھتا
ہے تو اس پر عملدرآمد کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اور اگر مضر اور نقصان رساں پاتا ہے تو اس سے بچنے کی کوشش کرتا
ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے ان کی شرارت کی وجہ سے ان کو سزا دی لیکن انہوں نے اس بات کو نہ سمجھا
بلکہ ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُمْ پھر ان کے دل سخت ہو گئے اور اس سزا کو انہوں نے بھلا دیا اور کہا کہ ایسے اتفاق
ہو ہی جایا کرتے ہیں حالانکہ انہیں یہ سمجھنا چاہیئے تھا کہ یہ سزا جو ہمیں ملی ہے یہ ہماری شرارتوں کا نتیجہ ہے۔ قوم تباہ
ہو گئی ، سردار مارے گئے، شہر اور گاؤں ویران ہو گئے لیکن انہوں نے ان سب باتوں کو اتفاق پر ہی محمول
کیا۔ اسی طرح اب کہا جاتا ہے۔
فرمایا کہ پتھر بھی ایسے نرم ہوتے ہیں کہ جن سے پانی نکل آتا ہے لیکن یہ خبیث ایسے ہیں کہ کبھی دانائی کی
بات نہیں کرتے ۔ رحم کا مادہ ان میں نہیں رہا، نیکی اور تقویٰ ان سے اُڑ گیا ہے۔ یہ روزانہ عبرت کے سامان دیکھتے
ہیں لیکن پھر اندھے ہو کر گزر جاتے ہیں۔ ان کے دلوں میں نہ خوف خدا ہے نہ رحم ہے نہ مہربانی ۔ اس لئے ہر
ایک بات کو اتفاقی کہہ دیتے ہیں اور کبھی اس بات کے اسباب اور علتوں پر غور نہیں کرتے ۔ اگر یہ غور کرتے تو
انہیں معلوم ہو جاتا کہ یہ سزا جو ہمیں ملی ہے کہ ہم پر عذاب نازل ہو رہے ہیں یہ خدا تعالیٰ کی نافرمانی اور نبیوں
کے مقابلہ کی وجہ سے ہے لیکن یہ دن بدن سنگ دل سے سنگ دل ہی ہوتے چلے گئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تباہ ہو
گئے۔
مومن کی شان :-
مومن کی یہ شان نہیں ہوتی وہ عبرت کے سامان دیکھ کر ڈر جاتا ہے اور طرح طرح کے بہانے
نہیں بناتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سناتے تھے کہ کسی گاؤں میں ہیضہ جو پڑا تو ایک شخص کسی موعود علیہ جو مخص
کی لاش دیکھ کر کہنے لگا کمبخت پیٹ بھر کر کھاتے ہیں اس لئے مرتے ہیں۔ ہم تو ایک چپاتی کھاتے ہیں
اس لئے بیمار بھی نہیں ہوتے ۔ دوسرے ہی دن ایک جنازہ نکلا پوچھا گیا کہ کس کا ہے تو معلوم ہوا اس ایک ہی
چپاتی کھانے والے کا ہے۔ تو بد بخت لوگ سامان عبرت کو دیکھ کر اندھے اور بہرے ہو کر گزر جاتے
ہیں ۔ وہ لوگوں کو تباہ ہوتا دیکھتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ اوروں کیلئے ہی یہ ہلاکت ہے ہمارے
خطبات محمود جلد ۴
۱۶۹
سال ۱۹۱۴ء
لئے نہیں۔ اور اپنے آپ کو ہر ایک قسم کے دکھوں اور تکلیفوں سے مامون اور مصون سمجھتے ہیں اس کی وجہ
یہی ہے کہ ان کے دل سخت ہو جاتے ہیں۔ بعض جگہ طاعون پڑی ہے تو ایسا بھی ہوا ہے کہ بجائے اس
کے کہ اس سے لوگ نصیحت اور عبرت پکڑتے قبروں کو اکھیڑ کر مردوں کے کفن اتارتے رہے ہیں اور ایسے
واقعات بھی ہوئے ہیں کہ ملاں نے مُردے کو جلدی دفن کرنے کی وجہ سے اس کے زیور نہ اُتارنے
دیئے اور پھر قبر کھود کر میت کے ہاتھ اور کان زیور کیلئے کاٹ لئے ۔ ان عبرتوں کو دیکھ کر بھی جن کے سامان
خدا تعالیٰ کی طرف سے مہیا ہوتے ہیں کمبخت لوگ فائدہ نہیں اٹھاتے لیکن جو خدا تعالیٰ کے فرمانبردار اور
نیک بندے ہوتے ہیں وہ ضرور نفع حاصل کر لیتے ہیں۔
یہ انسان بھی عجیب قسم کے ہوتے ہیں ہم نے ان کا دل تو نرم بنایا تھا حتی کہ اس میں بڑی بھی کوئی
نہیں رکھی تھی مگر ان کے دل پتھر سے بھی زیادہ سخت ہو گئے روزانہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھتے ہیں
لیکن پھر کہہ دیتے ہیں کہ یہ اتفاقی بات ہے۔ خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو اپنی باتوں کے سمجھنے اور ان ۔ سے کی
فائدہ حاصل کرنے کی طاقت دے۔ تمہارے دلوں کو نرم کر دے اور محبت و اخلاص سے بھر دے۔ اور
آپس میں اتفاق رکھنے کی توفیق دے۔
البقرة:
الفضل ۱۰ ستمبر ۱۹۱۴ء)
کی