بغاوت اور سرکشی سے بچ کر ہی اتفاق قائم رہ سکتا ہے

خطبات محمود جلد ۴
۲۳۶
(۵۰)
بغاوت اور سرکشی سے بیچ کر ہی اتفاق قائم رہ سکتا ہے۔
(فرموده ۴- دسمبر ۱۹۱۴ء)
سال ۱۹۱۴ء
حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی :۔
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَابْتَا إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَانْتَأَى ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ
وَالْمَنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
اس کے بعد فرمایا:۔
نعمتوں کا ضائع کرنا آسان ہوتا ہے مگر ان کا حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے۔ آنکھ ہوتی
ہے۔ انسان کیلئے کیسی مفید چیز ہے جو کہ ایک تھپڑ مار کر نکال دی جاسکتی ہے، چھوٹی سی سوئی چبھو کر پھوڑی
جاسکتی ہے۔ لیکن پھر اگر ساری دنیا کے ڈاکٹر مل کر بھی اس کو بنانا چاہیں تو نہیں بنا سکتے ۔ اور اگر کوئی بڑے
سے بڑا بادشاہ بھی اپنی تمام بادشاہت دے دے تو بھی ایک پھوٹی ہوئی آنکھ نہیں بن سکتی ۔
اسی طرح خدا تعالیٰ کی تمام نعمتوں کا حال ہے۔ اللہ تعالیٰ کے سوا وہ اور کوئی دیتا نہیں اور نہ کوئی
دے سکتا ہے مگر باوجود اس کے بہت لوگ ان نعمتوں کی قدر نہیں کرتے ۔ جب تک کسی کی آنکھیں
درست ہوتی ہیں وہ معمولی بات سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ سب لوگوں کی آنکھیں ہیں میری بھی ہیں تو کیا ہوا
لیکن جب جاتی رہتی ہیں تو رونے لگتا ہے۔ اسی طرح کان، ناک ، ہاتھ، پاؤں وغیرہ ہیں جن کے متعلق
اس کو خیال بھی پیدا نہیں ہوتا کہ یہ بھی کوئی چیزیں ہیں لیکن جب یہ نہیں رہتے تو پیٹنے لگتا ہے۔

خطبات محمود جلد ۴
۲۳۷
سال ۱۹۱۴ء
انسان عمدہ سے عمدہ لطیف سے لطیف اور مزیدار سے مزیدار چیزیں کھاتا ہے لیکن وہ یہ نہیں سمجھتا
کہ زبان کا ذائقہ بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت ہے، ہاں اگر بیماری کی وجہ سے زبان کا مزہ بگڑ جائے
تب اسے پتہ لگتا ہے کہ واقعی یہ بھی کوئی چیز تھی۔ تو جب ایسے لوگوں کے پاس خدا تعالیٰ کی نعمتیں ہوتی ہیں
اس وقت قدر نہیں کرتے اور جب وہ ان سے چھین لی جاتی ہیں تب ان کے حصول کیلئے کوششیں کرتے
ہیں۔ اس وقت جبکہ انہیں بلا محنت اور مشقت کے اور بلا کچھ خرچ کئے مفت یہ چیزیں دستیاب ہوتی ہیں ،
معمولی باتیں سمجھتے ہیں لیکن جب نہیں رہتیں تو محنت اور مال خرچ کر کے ان کو پانے کی سعی لا حاصل
کرتے ہیں۔ تو نعمتوں کا حاصل کرنا مشکل بلکہ بعض کا تو ناممکن ہوتا ہے اور جب وہ ایک دفعہ چھین لی
جاتی ہیں تو ہیں تو پھر نہیں دی جاتیں ۔ ایمان اور قلب سلیم کا حصول بڑا مشکل اور بہت ہی مشکل کام نام ہے اور کی
سالہا سال کی کوششوں اور محنتوں کے بعد یہ بات نصیب ہوتی ہے مگر ایک منٹ میں کفر کا کلمہ بولنے سے
ساری عمر کا ایمان ضائع ہو جاتا ہے اور پھر اس کے حاصل کرنے کیلئے اتنی ہی کوشش اور محنت نہیں کرنی
پڑتی جتنی کہ پہلے کی گئی تھی بلکہ اس سے بھی بہت زیادہ کرنی پڑتی ہے۔
اجتماع ، اتفاق اور اتحاد بھی خدا تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ اس کو ضائع کرنے
والا تو آسانی سے کر دیتا ہے اور پھر چاہتا بھی ہے کہ دوبارہ ملے لیکن پھر یہ کہاں آسانی سے مل سکتی
ہے اسی لئے ہمارے لئے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ
وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَايِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغِى يَعِظُكُمْ
لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ۔ اتفاق ، اتحاد اور امن کا حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور جب حاصل
ہو جائے تو احسان اور عدل سے کام لینا چاہیے اور بغی سے بچنا چاہئے کیونکہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا
کہ فساد پڑے گا، لڑائی جھگڑے ہوں گے اور اتفاق جاتا رہے گا ۔ کسی بزرگ نے
مسلمانوں پر یہ بڑا احسان کیا ہے کہ اس نے اس آیت کو خطبہ ۔ ۔ ۔ میں رکھ دیا ہے اور خدا
تعالیٰ کو یہ بات ایسی پسند آئی ہے کہ اس کی قبولیت کو پھیلا دیا ہے اور یہ ہر جگہ پڑھی جاتی
ہے۔ اس آیت میں ایک لطیف اشارہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جمعہ پڑھنے کے لئے لوگوں کا آنا
ایک اجتماع ہے اور لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اس موقع پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تمہیں
اجتماع اور اتفاق کی نعمت حاصل ہو جائے تو تمہیں ہر قسم کی بغاوت اور سرکشی سے بچنا چاہئیے

خطبات محمود جلد ۴
۲۳۸
سال ۱۹۱۴ء
تا کہ ایسا نہ ہو کہ تم میں پھوٹ پڑنا شروع ہو جائے اور تم کہیں کے کہیں جا پڑو۔
خدا تعالیٰ کے نزدیک بغاوت اور سرکشی بہت ہی ناپسندیدہ چیز ہے۔ اتحاد کو توڑ دینا، امن عامہ میں
خلل ڈالنا بہت ہی بری بات ہے۔ یہ ہوتا تو آسان ہے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس کا پھر حاصل کرنا
بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ پھر اگر ساری دنیا کا مال و دولت بھی خرچ کر دیا جائے تو بھی کچھ نہیں بنتا۔ یہ اللہ تعالیٰ
کا فضل ہی ہوتا ہے کہ امن قائم ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں ہی دیکھ لو کیسا امن ہوتا تھا کیسا اتفاق تھا لیکن کسی کو کی
ایک اعلان کی ایسی ضرورت پڑی کہ سارا امن اور سارا اتحاد اس نے قربان کر دیا ۔ اب اگر کوئی صلح کی آرزو
کرے تو اسے کہاں میسر ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ انعام دیا تھا اس وقت کیوں قدر نہ کی اور ایسی کون سی
اعلان کی ضرورت پڑی تھی ۔ اب دیکھ لو خواہ کتنا ہی زور ماریں لیکن وہ گند جو بعض کے سینوں سے نکلا ہے وہ
کبھی صلح نہیں ہونے دیتا۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے دنیاوی رنگ میں ہمارے لئے گورنمنٹ قائم کی
ہے۔ ہمیں کیسا آرام ہے ملک کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک ہم بلا کسی قسم کے خوف کے جاسکتے
ہیں، کیسے آرام اور امن سے عبادتیں کرتے ہیں اور اگر کوئی ہمارے کاموں میں مخل ہوتا ہے تو گورنمنٹ
کے سپاہی اس کے روکنے کیلئے تیار رہتے ہیں ۔ آج کل بعض شریر الطبع اور خبیث فطرت لوگ چاہتے ہیں
کہ اس امن میں خلل ڈالیں خدا نخواستہ اگر وہ اپنے کاموں میں کامیاب ہو گئے تو پھر دکھ ہی دکھ
ہوگا۔ تمہارا اس وقت جو کچھ فرض ہے وہ میں بار بار بتا چکا ہوں کہ تم امن پسند زندگی بسر کرو اور ان لوگوں
سے جو شریر ہیں علیحدہ رہو اور ان کی اصلاح اور درستی کی فکر کرو ۔ تم شاید یہ کہو ہم ایسے نہیں ہیں ۔ یہ ٹھیک
ہے کہ تم ایسے نہیں ہو لیکن اگر تمہارے ہمسائے ایسے ہیں تو تم کو بھی اس سے نقصان پہنچے گا۔ اگر کسی کے
ہمسایہ کے گھر کو آگ لگے تو وہ ضرور اس کے گھر تک پہنچتی ہے۔ اور اگر کوئی شریر گورنمنٹ کے
خلاف ڈاکے مارے تو گو تمہیں اس سے کوئی غرض اور تعلق نہیں ہے لیکن وہی ڈا کو ایک دن تم پر حملہ
کرے گا خواہ تم کتنے ہی امن پسند ہو۔ لیکن اگر بعض شریروں کی شرارت سے ملک کا امن اٹھ جائے تو
تمہیں بھی بہت نقصان پہنچے گا اس لئے ملک میں امن قائم رکھنا تمہارا کام ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی ہمیشہ یہی تعلیم رہی ہے اور اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ آپ کے یہ فقرے میرے کانوں میں
گونج رہے ہیں کہ میں نے ایسی کوئی کتاب نہیں لکھی جس میں گورنمنٹ کی وفاداری کی تعلیم نہ دی ہو۔ میں

خطبات محمود جلد ۴
۲۳۹
سال ۱۹۱۴ء
نے اسی (۸۰) کے قریب کتابیں لکھی ہیں اور تمام میں کسی نہ کسی رنگ میں گورنمنٹ کی تابعداری بتائی
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ ( نَعُوذُ بِالله ) منافقت سے گورنمنٹ کی
خوشامد کرتا ہے لیکن ان احمقوں نے اتنا بھی نہ سمجھا کہ آپ کو گورنمنٹ کی خوشامد کی کیا ضرورت تھی ۔ وہ انسان جس
کو خدا تعالیٰ یہ کہے کہ تو میرا رسول اور نبی ہے اس کے نزدیک دنیا کی بادشاہت کیا حیثیت رکھتی ہے۔ دنیا کی
حکومتیں آسمانی حکومت کے مقابلہ میں کچھ وقعت نہیں رکھتیں۔ میں تو کہتا ہوں کہ تم میں ہر ایک احمدی اگر ان
احسانات کو سوچے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے واسطہ سے خدا تعالیٰ نے اس پر کئے ہیں تو اس کے
نزدیک بھی کوئی چیز اس سے بڑھ کر قابل وقعت نہیں رہتی۔ تو کسی کا یہ خیال کرنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
خوشامد سے گورنمنٹ کی وفاداری کی تعلیم دی ہے پرلے درجے کی نادانی اور نالائقی ہے۔ آپ نے سچے دل سے
اور واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ تعلیم دی ہے۔ اب اگر کوئی یہ کہے کہ وہ وقتی تعلیم تھی تو وہ منافق ہے وہ احمدی ہی
نہیں ہے۔ بھلا یہ کیونکر ممکن ہے کہ ان آنکھوں کے ہوتے ہوئے جنہوں نے مسیح موعود کود یکھا اور ان کانوں کے
ہوتے ہوئے جنہوں نے آپ کی باتوں کو سنا کوئی کہے کہ گورنمنٹ کی وفاداری نہیں کرنی چاہئیے تو اس کو احمدی
سمجھا جائے۔ گورنمنٹ کی خوشامد کرنے کی ہمیں کوئی غرض نہیں ہے کیونکہ چاہے ہم کہیں کہ گورنمنٹ کے وفادار
ہیں اور چاہے نہ کہیں مذہبی آزادی تو ملی ہوئی ہے۔ اور باقی بھی ہر طرح کے آرام میسر ہیں، پھر گورنمنٹ کا
کوئی بڑے سے بڑا احسان ایسا نہیں ہے جو مسیح موعود کی خدمت کرنے کی وجہ سے ہم پر ہوا ہے۔ کوئی
بڑے سے بڑا عہدہ ، کوئی بڑے سے بڑا خطاب ایسا نہیں ہے جو ہمارے لئے مسیح موعود کے خادم ہونے نے
سے بڑھ کر عزت کا باعث ہو سکے۔ پھر کون سی ایسی چیز ہے جو ہمیں خوشامد پر مائل کر سکتی ہے۔ نہیں کوئی
بھی نہیں ۔ یہ خدا تعالیٰ کا ، آنحضرت صلی السلام کا اور حضرت مسیح موعود کا حکم ہے کہ ہم گورنمنٹ کی وفاداری کریں
اور امن قائم رکھنے کے لئے گورنمنٹ کا ہاتھ بٹائیں۔ اگر گورنمنٹ ہماری ان باتوں کو خوشامدانہ رنگ میں سمجھے تو
یہ اس کی غلطی ہے اور اگر کوئی اور ایسا سمجھتا ہے تو اس کی بھی غلطی ہے۔ ہمارا یہ ایمان ہے اور اسلام ہمیں یہی
سکھاتا ہے کہ تم ایسا کرو، اس لئے ہم ایسا کرتے ہیں۔ اور ایک مسلمان اس وقت تک مسلمان ہی نہیں رہ سکتا
جب تک وہ بغاوت کے کاموں سے حتی کہ بغاوت کی باتوں سے دور نہ رہے۔ خدا تعالیٰ

خطبات محمود جلد ۴
الد ۔
سال ۱۹۱۴ء
کے فضل سے ہماری جماعت ایسی ہے اور یہی میرا منشاء ہے۔ لیکن تم اور وں کو بھی ایسا ہی بنانے کی کوشش
کرو۔ کیونکہ اگر ان کی وجہ سے امن میں خلل واقع ہو گا تو تمہیں بھی ایسا ہی نقصان پہنچے گا جیسا کہ اوروں
کو پہنچے گا۔
کئی باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ انسان منہ سے نکال دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اظہار رائے ہے لیکن بعض
ایسی باتیں نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں اس لئے تمہیں باتوں میں اور خیالات کے اظہار میں محتاط رہنا
چاہئیے ۔ جس وقت کوئی شخص احمدی ہوتا ہے تو اس کو اپنے تمام پہلے والے خیالات قربان کرنے ہوتے
ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ سوائے میری جماعت کے اور کوئی جماعت
گورنمنٹ کی وفادار نہیں رہے گی ۲ سو یا د رکھو کہ تمہارا کام با امن رہنا ہی نہیں بلکہ ایسے خیالات اور
باتیں جن کے اظہار سے گورنمنٹ کی کسی قسم کی سبکی ہوتی ہو پر ہیز کرنا بھی ہے۔ تم ایسی مجلسوں سے الگ
رہو جن میں گورنمنٹ کے خلاف باتیں ہوتی ہیں ۔ ۱۹۰۷ ء میں جب آریوں میں شورش ہوئی، مجھے
خوب یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود کا چہرہ اخبار میں یہ خبر پڑھ کر چمک اٹھا اور آپ نے فرمایا کہ ہماری
پیشگوئی پوری ہو رہی ہے کہ ان پر مصیبت آئی ہے۔ آج اگر حضرت مسیح موعود زندہ ہوتے تو میں سمجھتا
ہوں کہ آپ ہر روز اشتہارات شائع کرتے اور گورنمنٹ کی وفاداری کو بار بار دہراتے ۔ گو اس وقت
حضرت مسیح موعود ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن آپ کا فیصلہ موجود ہے اور اس فیصلہ کے ہوتے ہوئے اور
کسی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ حَكَمًا وَعَدَلا تھے۔ اس وقت تم اپنے عمل سے ثابت کر دکھاؤ
کہ حضرت مسیح موعود نے جو کچھ کہا تھا وہ ٹھیک ہے۔
مجھے اس بات کی بڑی خوشی ہوئی ہے کہ باہر سے خط آئے ہیں کہ آپ اعلان کیوں نہیں کرتے ۔ مجھے معلوم
ہے کہ ہماری جماعت میں ایسے آدمی موجود ہیں، جو چاہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی بات نہ رہ
جائے اور مجھے یقین ہے کہ تمہارے سب کے یہی خیالات ہوں گے لیکن تم اپنے دلوں میں وہ نقشہ بنالو کہ اگر
حضرت مسیح موعود اس وقت ہوتے تو آپ جماعت کو کس طرح گورنمنٹ کی وفاداری سے آگاہ کرتے ۔ اس
وقت بعض شریر لوگ بعض واقعات کی وجہ سے ملک میں فساد ڈلوانے میں لگے ہوئے ہیں۔ ہماری جماعت کی
کے لوگوں کو چاہیے کہ ایسے آدمیوں کو سمجھائیں کہ تم اپنا ہی نقصان کر رہے ہو۔
تم گورنمنٹ کی وفاداری میں آگے بڑھ جاؤ اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے کہ جو امن

خطبات محمود جلد -
۴
۲۴۱
سال ۱۹۱۴ء
ہمیں اس گورنمنٹ کی وجہ سے میسر ہے اور کسی جگہ نہیں ہے اور اگر کسی میں ہوتا تو حضرت مسیح موعود وہاں
پیدا ہوتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ حضرت مسیح موعود نے کہا ہے کہ اس گورنمنٹ کے بہترین ہونے کا یہی
ثبوت ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اسی میں پیدا کیا ہے ورنہ اور جگہ پیدا کرتا تا کہ اسلام آسانی سے پھیل سکتا
سے اس گورنمنٹ کے امن میں خلل ڈالنا گو یا اشاعت اسلام کے کام کو روک دینا ہے۔ اب دیکھو کہاں
تبلیغ ہو سکتی ہے، ہمارے مبلغ سمجھتے ہیں کہ جس سے بات کی جائے وہ کہتا ہے کہ آج کل جنگ کے سوا اور ہیں جس
کچھ نہیں سوجھتا۔ میرا ارادہ تھا کہ مختلف جگہوں میں اور مبلغ بھیجوں اور اگر جنگ نہ ہوتی تو کئی جگہ حضرت
مسیح موعود کا نام پہنچ جاتا۔ لیکن اب نہیں بھیجے جا سکتے۔ تو جس قدر امن زیادہ ہو گا اسی قدر ہمارا سلسلہ ترقی
کرے گا۔ اس بات کو سمجھ کر ہر ایک احمدی کو چاہیے کہ وہ اپنے حلقہ اثر میں امن قائم رکھنے کی باتیں سناتا
رہے اور اس بات کی ہرگز پرواہ نہ کرے کہ کوئی اسے خوشامدی کہتا ہے، ہماری غرض خوشامد نہیں بلکہ حق کو
پہنچانا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گورنمنٹ کے ہم پر احسان ہیں پھر ہم اس کی قدر کیوں نہ کریں کہ
اگر کسی کو امن نہیں تو وہ حکومت چھوڑ کر چلا جائے قرآن شریف سے یہی ثابت ہوتا ہے۔ بغاوت اور
مخالفت کی اسلام نے کبھی اجازت نہیں دی۔
اللہ تعالیٰ تمہیں ان باتوں کے سمجھنے کی توفیق دے اور تم دنیا کے امن سے فائدہ اٹھا کر حضرت مسیح
موعود کا نام پھیلانے کے قابل ہو سکو اور اللہ تعالیٰ کا جاہ وجلال اور آنحضرت صلی السلام کی اور حضرت مسیح
موعود کی صداقت تمام دنیا پر پھیل جائے۔
ل النحل : 9
تحفہ قیصریه صفحه ۱۲ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۶۴
سے تحفہ قیصریه صفحه ۳۱، ۳۲ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۸۳، ۳۸۴
الفضل ۱۰ - دسمبر ۱۹۱۴ء)

آج 10 میں سے 10 باقی