کلمہ شہادت اسلام کا ایک بے نظیر خلاصہ ہے
خطبات محمود جلد ۴
۲۷۸
(۵۹)
کلمہ شہادت اسلام کا ایک بے نظیر خلاصہ ہے
فرموده ۲۶ فروری ۱۹۱۵ء)
سال ۱۹۱۵ء
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد کلمہ شہادت پڑھا۔
اشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ۔
پھر فرمایا:۔
کلمہ شہادت اسلام کا ایک ایسا بے نظیر خلاصہ ہے کہ اسلام کی اصولاً کوئی بات اس سے خارج
نہیں۔ اگر ہم غور کریں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت دنیا میں دو ہی کام انسان کے نصب العین ہو
سکتے ہیں۔ اول سب سے بڑا اور پہلا کام یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرے وط کرے اور دوسرا بڑا کی
بھاری کام یہ کہ بنی نوع انسان سے شفقت، ہمدردی اور مروّت سے پیش آئے ۔ تو اگر لا إلهَ إِلَّا الله
اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ایک ہی حقیقی معبود ہے جس کی عبادت کرنی چاہئیے ۔ اور ماسوا اللہ سے
اپنی توجہ ہٹا کر الہی کی طرف جھک جانا چاہیے تو مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کا کلمہ اس طرف متوجہ کرتا ہے کہ
جب اللہ اپنی مخلوق سے ایسا پیار اور محبت رکھتا ہے کہ ان کی گمراہی کے وقت ان کی دستگیری کرنے کے
لئے اپنے رسول مبعوث کرتا ہے اور بغیر اس کے کہ کسی کا محتاج ہو یا کچھ حاجت رکھتا ہو، جب اپنے
بندوں سے یہ سلوک کرتا ہے تو معلوم ہو سکتا ہے کہ ایک انسان کو دوسرے انسان سے کیا سلوک کرنا
چاہیئے ۔
پس اگر کلمہ شہادت کا پہلا حصہ انسان کے تعلقات کو خدا تعالیٰ سے مضبوط کرتا ہے تو
خطبات محمود جلد ۴
۲۷۹
سال ۱۹۱۵ء
دوسرا حصہ بندوں سے تعلقات رکھنے کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ پھر اگر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے اَشْهَدُ
أن لا إله إلا الله تمام اسلام کی جان ہے اور اس کے دوسرے حصہ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ كَا
ذکر بھی اسی میں آ جاتا ہے کیونکہ تمام رسالتیں، تمام کتابیں، تمام احکام خواہ عبادت کے متعلق ہوں خواہ بندوں
کے متعلق ، ان کی جڑ اللہ تعالیٰ ہے اور ان باتوں میں اختلاف مختلف معبودوں کے بنانے کی وجہ سے واقعہ ہوتا
ہے ۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات بے عیب اور پاک ہے اس لئے اس کی طرف سے وہی مذہب ہو سکتا ہے جو
نقائص اور عیبوں سے پاک ہو اور کسی قسم کا اس کے احکام میں اختلاف نہ ہو اور وہ مذہب صرف اسلام ہے۔ کل
مذاہب اسی لئے ایجاد ہوئے کہ لا الہ الا اللہ کو لوگوں نے نہ سمجھا۔ ایک نادان انسان لا اله الا الله کے یہ
معنی خیال کرتا ہے کہ اللہ کو مان کر اور کسی کے ماننے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اگر وہ غور کرتا تو اس کو معلوم ہوتا
کہ لا إله إلا الله کا ماننا ہی آنحضرت صلا رت صلی لا الہ سلیم پر دلالت کرتا ہے اور اسی کا دلالت کرتا ہے اور اسی کا ماننا حضرت مسیح موعود علیہ احضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ماننے پر دلالت کرتا ہے۔ تو لا إله إلا الله کو جو نادان اس بات کا ذریعہ سمجھتا ہے کہ تمام مذاہب ایک ہوں اسی
سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تمام مذاہب خدا کی طرف سے نہیں ہو سکتے کیونکہ خدا ہر گز مختلف تعلیمیں نہیں
دیتا۔ تعلیموں میں تو تب اختلاف ہو کہ خدا بھی مختلف ہوں ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ ایک نبی مبعوث کرے
اور ادھر کہے کہ دنیا اس نبی کو مانے اور اس کے احکام کی فرمانبرداری کرے اور اُدھر کہے کہ دنیا نہ مانے ، یہ ہو نہیں
سکتا ۔ پس لا إله إلا الله کے ہی ماننے کا ثبوت ہے محمد صلی شما السلام کا ماننا۔ اور لا اله الا الله کے ہی ماننے کا
ثبوت ہے حضرت مسیح موعود کا ماننا کیونکہ ان کے بھیجنے والا ایک ہی ہے اس لئے جس نے ان میں سے ایک کا
انکار کیا اس نے خدا کا انکار کیا۔
تو لا إله إلا اللہ میں خدا نے یہ بتایا ہے کہ جب تمہارا تعلق ایک ہی ہستی سے ہے تو ہر ایک وہ چیز
جو مجھ سے تعلق رکھتی ہے اس سے بھی تمہیں تعلق رکھنا چاہیئے ۔ معبودانِ باطلہ کے ماننے والوں میں اسی لئے جنگ
ہوتی ہے کہ ایک کہتا ہے کہ یہ فلاں معبود کو مانتا ہے اس لئے اس کو نابود کرنا چاہیئے ۔ چونکہ ہندوؤں میں تو یہ قصہ
بھی مشہور ہے کہ ایک دفعہ برہما پیدا کرنے والے خدا اور شو مارنے والے خدا کے درمیان ایک انسان
کے متعلق ایک لمبا جھگڑا ہوتا رہا۔ شو مارتا اور برہما زندہ کر دیتا تھا۔ تو لڑائی اور فساد اسی سے شروع
خطبات محمود جلد ۴
۲۸۰
سال ۱۹۱۵ء
ہوتا ہے کہ چیزوں میں اختلاف پیدا کر لیا جاتا ہے اور کوئی ایک چیز کو اپنی ملکیت ظاہر کرتا ہے تو کوئی
دوسری کو ۔ مثلاً اب جنگ ہو رہی ہے اور ممالک کو ویران کیا جا رہا ہے کیوں؟ اسی لئے کہ ایک دوسرے کو
یہی کہتے ہیں فلاں ملک غیر کا ہے، اس لئے ہم اس کو تباہ کر دیں۔ لا اله الا الله کا ماننے والا دنیا میں
کسی قسم کا فساد نہیں ڈال سکتا۔ اس کے دل میں جو شفقت علی خلق اللہ ہوتی ہے وہ کسی دوسرے کے دل
میں نہیں ہو سکتی ۔
ہماری جماعت اس وقت اسی غرض کیلئے قائم کی گئی ہے کہ لا إله إلا اللہ کی تعلیم کو قائم
کرے۔ اس لئے اس کو چاہیئے اس بات پر غور کرے کہ اگر ایک طرف اللہ تعالیٰ سے تعلقات مضبوط
ہوں تو دوسری طرف اس کی مخلوق سے بھی ہوں۔ میں نے سنا ہے کہ بعض جگہ پلیگ کی بیماری پھیلنے کی وجہ
سے لوگ اپنے رشتہ داروں کو بیمار چھوڑ کر بھاگ گئے اور ان کی دوائی وغیرہ نہ کی ۔ ایسا کرنا اسلام کی تعلیم
کے خلاف ہے ۔ لا اله الا اللہ کے ماننے کے بعد انسان کے دل میں شفقت علی خلق اللہ کا ہونا نہایت
ضروری ہے۔ پر ہیز کرنا بھی ضروری ہے لیکن اس بات پر لوگوں نے غور نہیں کیا کہ انسان کو اسباب
پر کہاں تک نظر رکھنی چاہیئے ۔ اور توکل کے کیا معنے اور مطلب ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام کہتا
ہے انسان اپنے آپ کو اس بیماری کی ہلاکت میں نہ ڈالے، اس کے یہ معنی ہیں کہ جہاں طاعون کی
بیماری ہو وہاں نہ گھسے اور اگر وہاں جہاں وہ رہتا ہے بیماری شروع ہو جائے تو وہاں سے جانا بھی منع
ہے۔ اور یہ دونوں باتیں حکمت پر مبنی ہیں نہ پہلے حکم کے یہ معنے ہیں کہ انسان اپنے رشتہ داروں کو چھوڑ
دے بلکہ تو کل کرے اس حد تک تو تو گل ہے کہ رشتہ داروں دوستوں وغیرہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ
کر انسان بھاگ نہ جائے بلکہ خدا پر توکل اور بھروسہ کر کے ان کی خدمت کرتا رہے اور اسباب پر نظر
رکھنے کا یہ طریق ہے کہ انسان اسباب کا لحاظ رکھے کہ خود اپنے آپ کو مصیبت میں نہ ڈالے یعنی
جہاں بیماری ہو وہاں نہ جائے کیونکہ جو خود مصیبت میں پڑتا ہے وہ فیل ہو جاتا ہے اسی لئے اسلام
نے منع کیا ہے کہ اگر کسی جگہ وبا ہو تو مومن کا فرض ہے کہ وہاں جانے سے بچے لیکن اگر خدا کی منشاء نے
چاہا ہے کہ اسے ابتلاء میں ڈالے یعنی اس کے محلہ میں بیماری شروع ہو جائے تو پھر تو کل کرے اور یہ
ایمان رکھے کہ وہ خدا جو ابتلاء بھی ڈال سکتا ہے وہ ابتلاء سے نکال بھی سکتا ہے۔ جب اس کا کوئی رشتہ دار
بیمار ہو تو اسے تو کل کر کے اس کی خدمت کرنی چاہئیے ۔ بہت نادان لوگ تو کل کے غلط معنے سمجھ کر خواہ مخواہ
خطبات محمود جلد -
۴
۲۸۱
سال ۱۹۱۵ء
بیماری میں گھس گئے، پھر اس کے پنجہ سے نہ نکل سکے کیونکہ ایسا انسان جو اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے
سامنے اس لئے پیش کرتا ہے کہ کچھ کرنا ہے کرلے، تو اس کو خدا ضرور سزا دیتا ہے۔ مومن کی یہ شان نہیں
ہے وہ تو خدا تعالیٰ سے ہر وقت ڈرتا رہتا ہے اور جہاں خدا کا عذاب نازل ہوتا ہے وہاں سے الگ اور
علیحدہ رہتا ہے لیکن جب وہ امتحان میں مبتلاء کیا جاتا ہے تو پھر اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اس میں پاس
ہونے کی کوشش کرے اور سمجھ لے کہ خدا نے میرا امتحان لینا چاہا ہے اس لئے میں پاس ہو جاؤں اور وہ
ثابت کر دیتا ہے کہ خدا پر میرا پورا ایمان ہے۔ اگر ایسے وقت میں کوئی بچنا چاہتا ہو تو بھی خدا اس کو پکڑتا
ہے کہ ہم امتحان لینا چاہتے ہیں تو یہ کیوں نہیں دیتا۔ ہماری جماعت کا فرض ہے کہ جس طرح باپ بھائی
اور بیٹا تکلیف کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اسی طرح یہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ سلوک
کریں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر کیونکہ احمدیوں کا ایک دوسرے سے تمام رشتہ داروں سے بڑھ کر تعلق ہے
اس لئے چاہیے کہ تمام احمدی جہاں کہیں بھی ہوں صرف اپنے لئے ہی نہیں بلکہ تمام احمدیوں کیلئے دعا
کریں اور اگر ان کے گاؤں میں بیماری نہیں تو اور ایسے گاؤں بھی تو ہیں جہاں آدمی ہیں اور وہاں بھی
بیماری کی آگ لگی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ تمہیں اس نکتہ کے سمجھنے کی توفیق دے کہ تم ایک طرف تعلق باللہ کو
مضبوط کرو تو دوسری طرف شفقت علی خلق اللہ کو مد نظر رکھو اور یہ بھی سمجھ لو کہ تو گل کیا ہوتا ہے اور اسباب
سے کام لینا کیا ہوتا ہے۔ بہت سے انسان غلطی سے کبھی تو گل کا نام اسباب اور اسباب کا نام تو گل رکھ لیتے
ہیں اور پھر ٹھو کر کھاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ ہی ہماری جماعت کا محافظ ہوا اور آپ ہی اس کا حامی و ناصر
ہو۔ ہمارا اللہ تعالیٰ کے سوا اور کون ہے؟
الفضل ۱۱ ۔ مارچ ۱۹۱۵ء)