اللہ تعالٰی کی رحمت اور بخشش کے خزانے وسیع ہیں

خطبات محمود جلد ۴
۳۲۵
(۶۵)
اللہ تعالیٰ کی رحمت اور بخشش کے خزانے وسیع ہیں
(فرموده ۲۳۔ اپریل ۱۹۱۵ء)
سال ۱۹۱۵ء
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت فرمائی:۔
قُلْ لِمَنْ مَّا فِي السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ قُلْ لِلهِ كَتَبَ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ
إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
اس کے بعد فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ کی صفات کا بیان جو مختلف مذاہب نے کیا ہے اس میں بہت بڑا فرق نظر آتا ہے ہر مذہب کے لوگ
دوسرے مذہب کے لوگوں ۔ سے کچھ علیحدہ ہی باتیں بیان کرتے ہیں۔ بعض مذاہب - بعض مذاہب نے تو اللہ تعالیٰ کی صفت خالقیت
سے انکار کر دیا ہے۔ بعض نے اس کی وحدانیت سے انکار کر دیا ہے بعض اس کی رحمانیت کے منکر ہیں اور ایسے بھی
ہیں جنہوں نے اس کے صدق سے بھی انکار کر دیا ہے۔
غرضیکہ مختلف خیالات کے پھیلانے والے مذاہب ہیں۔ کسی مذہب نے خدا کی کوئی صفت باطل قرار
دے دی ہے اور کسی نے خدا کی طرف کوئی گند منسوب کر دیا ہے لیکن اسلام اور صرف اسلام ہی ایک ایسا
مذہب ہے جو کہ تمام صفات حسنہ کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا اور تمام بدیوں اور نقصوں سے اسے پاک
ٹھہراتا ہے اور یہ اسلام کی صداقت کا بہت بڑا ثبوت ہے۔ ہر ایک انسان آسانی سے اس بات کو سمجھ سکتا ہے
کہ جو نیکیاں اور صفات حسنہ مخلوق میں ہوں کس طرح ممکن ہے کہ وہ اس مخلوق کے خالق میں نہ ہوں ضرور

خطبات محمود جلد ۴
۳۲۶
سال ۱۹۱۵ء
ہے کہ اس میں پائی جائیں اور بہت زیادہ پائی جائیں لیکن بہت سے مذاہب نے اس بات کی پرواہ
نہیں کی اور ان کی پرواہ نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان مذاہب کی کتابوں اور عقائد میں انسانوں نے اپنی
طرف سے باتیں بنا کر ملا دیں۔ یا وہ مذہب ہی سرتا پا خود ساختہ ہیں اور خدا تعالیٰ نے ان کو کسی زمانہ میں
قائم نہیں کیا۔ ان دو وجوہات سے مختلف مذاہب میں گند پیدا ہو گیا ہے۔ ان کے مقابلہ میں اسلام خدائی
تعالیٰ کا نازل کردہ مذہب ہے اور پھر قرآن شریف میں کسی انسان کا نہ دخل ہوا۔ اور نہ ہو سکتا ہے اس لئے
قرآن شریف آج بھی اُسی طرح ہے جس طرح کہ اُتر ا تھا اس وجہ سے اسلام ہر طرح کے گندوں سے
پاک اور صاف ہے لیکن مسلمانوں نے اپنی سمجھ اور علم کی وجہ سے خدا تعالیٰ کو تمام صفات حسنہ والا مانتے
ہوئے اس کی بعض صفات کی طرف توجہ نہیں کی ۔ ایسے لوگ یہ قیاس کر لیتے ہیں کہ جیسے ہم ایک دوسرے
سے سلوک کرنے کے جذبات کو کام میں لاتے ہیں ویسے ہی خدا تعالیٰ بھی اپنی مخلوق کے ساتھ برتاؤ کرتا
ہے۔ یا یہ لوگ رائج الوقت خیالات کو اپنے عقائد کے ساتھ ملا کر کچھ اور کی اور ہی باتیں بنا لیتے ہیں۔
مذہب اسلام نے جہاں خدا تعالیٰ کو اور نقصوں سے پاک قرار دیا ہے وہاں ان لوگوں کے
عقائد کی تردید بھی کی ہے جو کہتے ہیں کہ خدا بخشا نہیں اور کسی پر رحم نہیں کرتا۔ یہ بہت سے مذاہب
نے فیصلہ کر دیا ہوا ہے کہ خدا ہر گز نہیں بخشا۔ ایسے مذاہب والوں کے خیال میں گویا خدا کے
انتقام لینے کی صفت اس کی رحم کی صفت کے ماتحت نہیں بلکہ بالا ہے اور جہاں رحم اور انتقام کا
مقابلہ ہوتا ہے وہاں رحم دب جاتا ہے اور انتظام اپنا کام کرتا ہے۔ لیکن قرآن شریف نے اس کے
خلاف اور بات بیان کی ہے اور وہ یہ کہ اس نے خدا تعالیٰ کے انتقام لینے کی غرض بتائی ہے کہ خدا
لوگوں کو سزا دینے کی غرض سے ان کے گناہوں کی وجہ سے ان سے انتقام نہیں لیتا بلکہ اس کے سزا
دینے سے لوگوں کی اصلاح مد نظر ہوتی ہے۔ پھر بتایا کہ كَتَبَ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةً خدا نے تو
اس بات کا فیصلہ کر دیا ہے کہ ہمارا رحم ہمیشہ سزا پر غالب رہتا ہے یعنی اس طرح اگر کوئی ایسا موقع پیش
آئے کہ رحم سے کسی کی اصلاح ہوتی ہے تو اللہ تعالی اس انسان کے جرم کی چشم پوشی کر دے گا اور اسے
سزا نہیں دے گا اور اگر کوئی ایسا موقع ہو کہ انتظام اور رحم دونوں کے استعمال کرنے سے اصلاح ہو سکتی
ہے تو بھی خدا تعالیٰ رحم کو ہی کام میں لائے گا لیکن اگر کوئی ایسا موقع در پیش ہو کہ رحم سے اصلاح نہ

خطبات محمود جلد ۴
۳۲۷
سال ۱۹۱۵ء
ہو سکتی ہو اور انتظام سے اصلاح ہوتی ہو۔ تب خدا تعالیٰ سزا دے گا اگر کوئی یہ سوال کرے کہ کیوں خدا تعالیٰ
ایسا کرتا ہے کہ جب تک عفو اور درگزر سے اصلاح ہوتی ہے اس وقت تک اپنے مجرموں سے انتقام نہیں لیتا
حالانکہ ہم انسانوں کو دیکھتے ہیں کہ اگر کسی نے اپنے دشمن سے انتقام لینا ہو تو گو اس کے اس دشمن کی اصلاح رحم
میں ہی ہوتی ہو تو بھی اس انسان کا دل اسی وقت ٹھنڈا ہوتا ہے جب وہ انتقام لے لیتا ہے اور دنیا میں یہ عام
رواج ہے کہ لوگ دکھ کا بدلہ دکھ اور تکلیف کا بدلہ تکلیف دینا ہی پسند کرتے ہیں اور اگر نرمی سے کہیں کام چلتا ہو تو
بھی اس سے کام نہیں لیتے ۔ پھر خدا تعالیٰ کیوں ایسا کرتا ہے اور تمام انسان جب خدا تعالیٰ کی مخلوق اور مملوک ہو
کر اس کے احکام کو توڑتے ہیں تو خدا تعالیٰ انہیں سزا کیوں نہیں دیتا بلکہ جہاں تک ہو سکے رحم ہی کرتا ہے۔ اس
کی وجہ خدا تعالی بیان فرماتا ہے قُلْ لِمَنْ مَّا فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ قُلْ الله ۔ اے رسول! ان لوگوں کو
کہہ دو! بتاؤ یہ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے ۔ یہ تو جواب دیں گے یا نہ دیں گے اس کا جواب تم ہی کی
یہ دے دو کہ یہ سب کچھ اللہ کا ہے۔ اور جب یہ اللہ کا ہے، اللہ ان کو تباہ کرنا پسند نہیں کرتا۔ جس طرح کوئی اپنی چیز
کو خراب نہیں کرنا چاہتا اور جہاں تک اس کی طاقت اور ہمت میں ہوتا ہے یہی چاہتا ہے کہ یہ چیز درست ہی ہو
جائے اسی طرح خدا تعالیٰ بھی یہی چاہتا ہے کہ اس کی ہر ایک چیز بغیر سزا پانے کے ہی درست ہو جائے ۔ دیکھو کسی کا
بیٹا یا بھائی قصور کرتا ہے تو وہ یہی چاہتا ہے کہ اس کو نرمی سے ہی سمجھا دیا جائے اور اس پر سختی نہ کی جائے لیکن جہاں
انسان انتقام لینے کیلئے آمادہ ہوتا ہے وہ جگہ غیر ہوتی ہے جس کے نقصان اٹھانے سے اس کا اپنا حرج نہیں ہوتا
جس کے مرنے سے اس کا کچھ نقصان نہیں ہوتا اور جس کی عزت و آبرو کے برباد ہونے سے اسے کچھ محسوس
نہیں ہوتا مگر جہاں اس کی اپنی چیز ہو اس کو نقصان پہنچانے سے پہلو تہی کرے گا مثلاً اگر ایک مکان کو آگ
لگ جائے تو اس کے بجھانے کے دو طریق ہی ہیں۔ اول یہ کہ آگ پر پانی ڈال دیا جائے اور دوسرا یہ کہ اس
مکان کی دیواریں گرادی جائیں ۔ اگر کسی کا اپنا مکان ہو تو یہی کوشش کرے گا کہ جس طرح بھی ہو پانی ڈال کر
آگ بجھائی جائے اور مکان نہ گرایا جائے اور اگر کسی کے دشمن کے گھر کو آگ لگی ہو تو اس کے متعلق یہی
کہے گا کہ بہت جلدی مکان کو گرا دیا جائے تا کہ دوسرے گھروں کو آگ نہ لگے ۔ اسی طرح کئی لوگ
ایسے ہوتے ہیں کہ جن کی آنکھ کے بیمار ہو جانے کی وجہ سے ڈاکٹر انہیں مشورہ دیتا ہے کہ
گی

خطبات محمود جلد ۴
۳۲۸
سال ۱۹۱۵ء
اس کو نکلوا دو لیکن وہ سالوں سال اسی امید میں نہیں نکلواتے کہ شاید اچھی ہو جائے لیکن دشمن کی تو صحیح و سالم آنکھ کو
نہایت بے دردی سے پتھر مار کر پھوڑ دیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دیکھو لوگ کیسے نادان اور کم عقل
ہیں۔ کہتے ہیں کہ اللہ میں رحم نہیں ہے اور اگر کوئی اس کا گناہ کرے تو وہ اسے معاف نہیں کرتا بلکہ سزا ہی دیتا
ہے۔ لیکن ان لوگوں کا اپنا یہ حال ہے کہ اگر ان کی اپنی کسی چیز میں نقص پیدا ہو جائے تو اس کے بچانے میں پورا
پورا زور لگاتے ہیں اور اللہ کی نسبت کہتے ہیں کہ وہ لوگوں کو جب ان میں کسی قسم کا نقص پیدا ہو جاتا ہے تو ہلاک ہی کی
کر دیتا ہے۔ یہ ان کی بہت بڑی حماقت ہے کیا انہیں معلوم نہیں کہ یہ تمام اشیاء جو زمین و آسمان میں ہیں کس کی
ہیں یہ تو سب کچھ خدا کا ہی ہے۔ جب یہ سب کچھ خدا کا ہی ہے تو پھر کس طرح ممکن ہے کہ وہ ان کو تباہ کر دے
سوائے ایسی صورت کے کہ اس کے سوا اصلاح نہ ہوتی ہو۔
جس طرح ایک انسان کو معلوم ہو کہ اگر میں اپنی بیمار آنکھ کو نہ نکلواؤں گا تو دوسری بھی اس کی وجہ سے
بے کار ہو جائے گی اس وقت وہ اسے نکلوا دیتا ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کرتا ہے چنانچہ فرماتا ہے کہ
كَتَبَ على نَفْسِهِ الرَّحمۃ جہاں تک ہو سکتا ہے ہم رحم ہی کرتے ہیں اور سزا اس وقت دیتے ہیں جبکہ
رحم سے اصلاح نہ ہو سکے۔ اس مسئلہ کو نہ سمجھنے کی وجہ سے جہاں عیسائیوں کو ٹھوکر لگی ہے وہاں مسلمانوں
نے بھی دھوکا کھایا ہے۔ آج کل مسلمانوں میں سے اکثر لوگ ایسے ہیں کہ جب کسی کو کوئی تکلیف پہنچے تو وہ
کہتا ہے کہ اے خدا! یہ تکلیف دور ہو جائے اور اس کی بجائے دوسری آجائے مثلاً اگر کسی کا بیٹا بیمار ہو تو وہ
کہتا ہے الہی ! میرا بیٹا تندرست ہو جائے اور میں اس کی بجائے بیمار ہو جاؤں یا اس کی بجائے میں مر
جاؤں ۔ ایسے لوگ گویا یہ سمجھتے ہیں کہ خدا کسی کو چھوڑ تو سکتا نہیں اس لئے ایک کی بجائے دوسرے کو معاوضہ
میں دے کر رہائی چاہتے ہیں لیکن یہ بہت بڑی کمزوری ایمان کا نتیجہ ہے۔ ایسے لوگ خدا تعالیٰ کی صفات
پر غور نہیں کرتے کہ وہ كتَبَ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ ہے۔ انسان کو چاہیئے کہ خدا تعالیٰ سے رحمت کی دعائی
مانگے کیونکہ اس کو طاقت ہے کہ اگر بیٹا بیمار ہو اور باپ دعا کرے تو دونوں کو بچالے۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت
وسیع ہے وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی صفات اتعالیٰ کی صفات کی بے ادبی ہے کہ کہا ہے کہ کہا جائے کہ یہ لے لو اور وہ دے دو
یا یہ پکڑ لو اور وہ چھوڑ دو۔ ایسا کہنا مومن کی شان سے بہت بعید ہے۔ پس تم اپنی دعاؤں میں ہمیشہ اس

خطبات محمود جلد -
۴
۳۲۹
سال ۱۹۱۵ء
بات کو یاد رکھو کہ تم کبھی یہ نہ کہنا کہ فلاں بات ہو جائے اور اس کی بجائے فلاں نہ ہو بلکہ تم یہ کہو کہ
الہی ! دونوں ہو جائیں۔
اللہ تعالیٰ سے انسان جتنا مانگتا جائے اتنا ہی وہ دیتا جاتا ہے اور اس کے خزانہ میں کوئی کمی نہیں آ
سکتی ۔ ایک چیز کے لینے کی بجائے دوسری چیز وہ لیا کرتے ہیں جنہیں اپنے خزانہ اور ذخیرہ کے ختم ہوئی
جانے کا اندیشہ ہوا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسے نقائص سے پاک ہے۔ اس لئے مومن کو ایسی دعاؤں سے
احتراز کرنا چاہئیے ۔ اور ہر وقت خدا سے خیر ہی مانگنی چاہئیے ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور بخشش کے خزانے
نہ کبھی خالی ہو سکتے ہیں اور نہ ان میں کمی آسکتی ہے۔ پس اگر وہ ایک چیز دے سکتا ہے اور ایک تکلیف دور
کر سکتا ہے تو دوسری چیز بھی دے سکتا ہے اور دوسری تکلیف بھی ہٹا سکتا ہے اور اس کو کسی بدلہ لینے کی
ضرورت نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ تم کو اس بات کی سمجھ عطا فرمائے تا کہ تمہاری دعائیں اس کے ادب کو ملحوظ
رکھتی ہوئی ہوں اور اس رنگ میں ہوں جو خدا تعالیٰ پسند فرماتا ہے۔ آمین ۔
(الفضل ۳۰۔ اپریل ۱۹۱۵ء)
لى الانعام : ١٣

آج 10 میں سے 10 باقی