غیر احمدی کے جنازہ کے متعلق سوال اور اس کا جواب
خطبات محمود جلد ۴
(۶۶)
غیر احمدی کے جنازہ کے متعلق سوال اور اس کا جواب
(فرموده ۳۰۔ اپریل ۱۹۱۵ء)
سال ۱۹۱۵ء
حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔
الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَوَّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَتِ وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا
جُهْدَهُمْ فَيَسْخَرُونَ مِنْهُمْ سَخِرَ اللهُ مِنْهُمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ اسْتَغْفِرُ لَهُمْ أَوْلَا
تَسْتَغْفِرُ لَهُمْ ، إِن تَسْتَغْفِرُ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ذُلِكَ بِأَنَّهُمْ
كَفَرُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَاللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ فَرِحَ الْمُخَلَّفُونَ بِمَقْعَدِهِمْ
خِلَافَ رَسُولِ اللهِ وَكَرِهُوا أَنْ يُجَاهِدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَالُوا
لَا تَنْفِرُوا فِي الْحَرِّ ، قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَرَّاء لَوْ كَانُوا يَفْقَهُونَ فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا
وَلْيَبْكُوا كَثِيرًا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ فَإِنْ رَجَعَكَ اللهُ إِلَى طَائِفَةٍ مِنْهُمْ
فَاسْتَأْذَنُوكَ لِلْخُرُوجِ فَقُل لَّن تَخْرُجُوا مَعِيَ أَبَدًا وَلَنْ تُقَاتِلُوا مَعِيَ عَدُوًّا إِنَّكُمْ
رَضِيْتُمْ بِالْقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُوا مَعَ الْخَالِفِينَ ۔ وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِّنْهُم مَّاتَ
أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ إِنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَمَا تُوا وَهُمْ فَاسِقُونَ
اس کے بعد فرمایا:۔
آج کل ہماری جماعت میں ایک سوال پیدا ہوا ہے اور وہ یہ کہ غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا چاہئیے
یا نہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ پڑھ لینا چاہئیے اور بعض کہتے ہیں نہیں پڑھنا چاہئیے ۔ جو کہتے
خطبات محمود جلد ۴
۳۳۱
سال ۱۹۱۵ء
ہیں نہیں پڑھنا چاہئیے وہ یہ دلیل پیش کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غیر احمدی کا جنازہ
پڑھنے سے منع کیا ہے اور جو کہتے ہیں کہ پڑھنا چاہئیے وہ بھی حضرت مسیح موعود کی ایک ڈائری پیش کرتے ہیں جو
یہ ہے کہ :۔
وو
سوال ہوا کہ جو آدمی اس سلسلہ میں داخل نہیں اس کا جنازہ جائز ہے یا
نہیں ۔ حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا ۔ اگر اس سلسلہ کا مخالف تھا اور ہمیں بڑا
کہتا اور سمجھتا تھا تو اس کا جنازہ نہ پڑھو اور اگر خاموش تھا اور درمیانی حالت میں تھا
تو اس کا جنازہ پڑھ لینا جائز ہے بشرطیکہ نماز جنازہ کا امام تم میں سے کوئی ہو ورنہ
کوئی ضرورت نہیں
اس میں چونکہ حضرت صاحب نے اجازت دی ہے تو پھر ہم کون ہیں جو یہ فیصلہ کریں کہ غیر احمدی کا جنازہ
نہیں پڑھنا چاہئیے ۔ میرے پاس مختلف جگہوں سے اس کے متعلق خطوط آ رہے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہئیے آیا ہم
غیر احمدی کا جنازہ پڑھیں یا نہ پڑھیں ؟ اس سوال کا جواب دینے سے پہلے بہت بڑی ضرورت اس بات کی ہے یا
کہ ہم یہ دیکھیں کہ ہمارے درمیان طریق فیصلہ کیا ہونا چاہیئے پھر جو طریق قرار پائے اس کے مطابق ہم فیصلہ کر
لیں۔ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ حضرت مسیح موعود کا ہی فیصلہ درست، صحیح اور حق ہے لیکن وہ جس طریق سے ہم
تک پہنچا ہے اس پر بحث کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ خالی از شبہات نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح
موعود نے آنحضرت صلی شما السلام کی احادیث اور شریعت اسلام کے متعلق کچھ اصول تجویز کئے ہیں کہ کونسی احادیث
اور احکام ماننے کے قابل ہیں اور کون سے رڈ کرنے کے قابل ۔
آپ نے لکھا ہے کہ اول تو قرآن شریف کو ماننا چاہئیے کیونکہ یہ خدا کی کتاب ہے اور خدا تعالیٰ نے خود اس ماننا
کی محافظت کا وعدہ کیا ہوا ہے اور پھر اگر کوئی اس میں کچھ ملانے یا کم کرنے کی کوشش کرے تو وہ تباہ و برباد ہوئی
جاتا ہے۔ چونکہ قرآن شریف میں کمی بیشی کرنے کی کسی کو جرات نہیں اس لئے اس کو سب سے اول ماننا چاہئیے ۔ اول
یہ باتیں احادیث کے متعلق نہیں مانی جاتیں اس لئے سب سے اول جو احکام ماننے کے قابل ہیں، وہ قرآن شریف ہی کے
ہیں ۔ پس جب کسی بات کے متعلق قرآن شریف کا فیصلہ مل جائے تو وہ یقینی اور پختہ ہوتی ہے۔
دوم قرآن شریف کے بعد آپ نے سنت کو قرار دیا ہے یعنی ان باتوں کا ماننا جو ہم تک
خطبات محمود جلد -
۴
۳۳۲
سال ۱۹۱۵ء
تعامل سے پہنچی ہیں اور یہ بھی حدیث سے زیادہ معتبر ہیں کیونکہ حدیث صرف قول ہے اور وہ عمل ہے۔ اور
پھر قول تو ایک دو تین چار یا کچھ اور زیادہ صحابہ کا بیان کردہ ہوتا ہے اور عمل سارے صحابہ نے کیا ہے۔ مثلاً
ظہر کی چار عصر کی چار مغرب کی تین عشاء کی چار اور صبح کی دورکعتیں فرض کی ہیں ۔ اب اگر ہم ان کو مکمل
اور پورے طور پر ایک حدیث سے معلوم کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے اور اگر تمام حدیثوں کو لیا جائے تو وہ بھی
دس ہیں ہی ملیں گی اور تمام صحابہ نے ان کو ں اور تمام صحابہ نے ان کو بیان نہیں کیا ہو گا بلکہ زیادہ سے زیادہ سوڈیڑھ سو صحابہ روایت
کرنے والے ہوں گے۔ مگر عمل کرنے میں تو سارے صحابہ مشترک ہوں گے کیونکہ حدیث تو کم بیان
کرتے تھے اور ایسا کرنا ان کیلئے کوئی ناروا نہ تھا۔ مگر نمازیں پڑھنا تو ہر ایک کیلئے ضروری اور لازمی تھا
اس لئے تمام کے تمام پڑھتے تھے پھر ان کو تابعین نے ایسا کرتے دیکھا پھر ان کو تبع تابعین نے ایسا
کرتے دیکھا۔ پھر ان کو اگلے آنے والوں نے دیکھا اسی طرح ہوتے ہوتے آج جو رکعتیں ہم تک پہنچی
ہیں وہ تیس کروڑ انسانوں سے پہنچی ہیں تو سنت یعنی تعامل قرآن سے اتر کر وہ چیز ہے جو حدیث سے بالا
درجہ رکھتی ہے۔ کیونکہ حدیث کے چند راوی ہوتے ہیں اس کے مقابلہ میں تعامل کے تمام کے تمام
مسلمان ن شاہد ۔ پھر حدیث قول ہے اور بعض اوقات قول کا سمجھنا ہی مشکل ہوتا ہے اور اس کے سمجھنے میں
بعض وقت غلطی لگ جاتی ہے۔ اصل بات کچھ اور ہوتی ہے لیکن سمجھنے والا کچھ اور سمجھ لیتا ہے۔ تو اول قرآن
ہے پھر تعامل اور ان کے بعد حدیث کا درجہ ہے۔ حدیث میں بھی جو متواتر ہوں گی وہ مضبوط اور قوی ہوں گی
کیونکہ بہت سے صحابہ ان کے بیان کرنے والے ہوں گے ۔ پھر اس سے کم پھر اور کم درجہ حدیثوں کے ہوتے
جائیں گے حتی کہ ضعیف اور موضوع بھی حدیثوں کے درجہ ہوں گے۔ ان درجوں کی حدیثوں میں سے جو اعلیٰ
درجہ کی حدیثوں کے مقابلہ میں آئیں گی وہ رڈ کر دی جائیں گی ، جو تعامل کے خلاف آئیں گی وہ بھی ناقابل
قبول ہو جائیں گی اور جو قرآن شریف کے مغائر واقع ہوں گی وہ بھی چھوڑنی پڑیں گی ۔
سنت کا حدیث سے بالا درجہ رکھنے کی وجہ :۔
یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ تعامل کبھی قرآن شریف کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ ہاں
حدیثیں قرآن سے ٹکرا جائیں تو ٹکرا جائیں لیکن تعامل اور قرآن میں کبھی اختلاف واقعہ نہیں ہو
سکتا۔ اور یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ حدیث اور تعامل یا حدیث اور قرآن میں جو اختلاف
خطبات محمود جلد ۴
۳۳۳
سال ۱۹۱۵ء
ہوتا ہے وہ حدیث کے بیان کرنے والے کی وجہ سے ہوتا ہے ورنہ تعامل اور قرآن میں کہیں اختلاف
نہیں ہوتا۔ اب یہ ثابت ہوا کہ کوئی حدیث تعامل کے مطابق ہوتی ہے اور کوئی تعامل کے خلاف ۔ اسی
طرح کوئی حدیث قرآن کے مطابق ہوتی ہے اور کوئی خلاف ۔ اس کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
ایک اصل قرار دیا ہے اور وہ یہ کہ اگر کوئی حدیث قرآن اور تعامل کے خلاف ہو تو وہ رد کر دینے کے قابل
ہے اور اگر موافق ہو تو مان لینی چاہئیے ۔ حضرت مسیح موعود کے اس اصل کے مقرر کرنے سے بعض لوگوں
نے غلطی سے یہ سمجھا کہ آپ نے حدیثوں کو رد کر دیا ہے اس لئے انہوں نے امام بخاری اور امام مسلم کو بُرا
بھلا کہنا شروع کر دیا جس کی آپ کو تردید کرنی پڑی۔ اور آپ نے بتایا کہ ہم نے حدیثوں کو ہرگز رد نہیں
کیا بلکہ درجے قائم کئے ہیں۔ جب وہ درجے آپس میں ٹکرا جائیں تو نچلے درجہ کی باتوں کو چھوڑ دینا چاہئیے
اور یہی حق اور درست بات بھی ہے مثلاً خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں ، آنحضرت صلی لا الہ سلم کے صاف اور صریح
حکم کے مقابلہ میں اور اللہ تعالیٰ کے ماموروں کے حکم کے مقابلہ میں اگر ماں باپ کا حکم آجائے تو اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ قبول نہیں کرنا چاہیے اور ماں باپ کا حکم نہیں مانا چاہیے۔ لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ اس
طرح ماں باپ کے تمام احکام رڈی اور نا قابل عمل ہو گئے ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ وقطی
رَبُّكَ إِلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ
كلهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أُفٍ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيما - اس آیت میں تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ماں باپ کو اُف بھی نہ کہنا چاہئیے حالانکہ ہم دیکھتے ہیں کہ جنگ میں کفار سے جب لڑائی ہوتی
ہے تو بیٹا باپ کو بے دریغ قتل کر سکتا ہے۔ توریت میں آتا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کے طور پر جانے کے
بعد جب بنی اسرائیل نے بچھڑے کی پوجا شروع کر دی تو ان کیلئے حکم ہوا کہ ہر قریبی رشتہ دار اپنے قریبی
رشتہ دار کو مارے۔ یعنی باپ بیٹے کو، بیٹا باپ کو، بھائی بھائی کو ۔ اب اس جگہ یہی حکم درست اور صحیح تھا جو
اس کے خلاف کرتا وہ گناہ گار ہوتا۔ پس مقابلہ اور چیز ہے اور صداقت اور چیز ۔ ایک حکم اور ایک صداقت
اپنے اپنے رنگ اور حدود کے اندر اہمیت رکھتی ہے لیکن جب وہ اپنے سے بڑے حکم اور اعلیٰ صداف
کے مقابلہ پر آجائے تو کچھ بھی نہیں رہتی۔ مثلاً ایک تحصیلدارا اپنی تحصیل میں کچھ اختیارات رکھتا ہے اور
ان کے مطابق وہ جو حکم اپنے ماتحتوں کو دیتا ہے وہ ان کیلئے بجالانا بجا لانا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن جب
خطبات محمود جلد ۴
۳۳۴
سال ۱۹۱۵ء
تحصیلدار کے مقابلہ میں ڈپٹی کمشنر کوئی حکم دے تو اس کا حکم منسوخ ہو جاتا ہے لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ
اب تحصیلدار کے تمام حکم ردی ہو گئے ہیں۔ بلکہ یہ کہ ڈپٹی کمشنر کے مقابلہ میں اس کا حکم رڈی ہو گیا
ہے۔ پس اسی طرح حدیثوں کا معاملہ ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ آنحضرت صلی ا ال سلیم انسان تھے اور میں یا پیام
انسان انسان ہی ہوتا ہے اور خدا خدا ہی لیکن آپ جو کچھ بھی فرماتے تھے وہ خدا تعالیٰ کے حکم سے ہی
فرماتے تھے اس لئے اگر یہ ثابت ہو جائے کہ فلاں حکم آپ کا صحیح قول ہے تو ہم اس کو ہرگز رڈ نہیں کرتے
لیکن اگر کوئی حدیث ہم چھوڑتے ہیں تو اس لئے چھوڑتے ہیں کہ اس کے صحیح ہونے کا ثبوت نہیں ہے اور
معلوم نہیں کہ واقعہ میں آپ نے اس طرح فرمایا بھی ہے یا نہیں ۔
حضرت مسیح موعود کی ڈائری اور آپ کے تعامل کا مقابلہ :۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ڈائریاں ہیں یہ بھی ہمارے لئے قابل قبول ، قابلِ عزت
اور حقیقت میں ہمارے ماننے کیلئے ضروری ہیں لیکن آپ کے تعامل کے مقابلہ میں آپ کی کسی ڈائری کا وہی
درجہ ہوگا جو آنحضرت صلی لسما السلام کی حدیث کا آنحضرت کے تعامل کے مقابلہ میں ہے۔ پس اگر کوئی بات ہمیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اپنی کتاب میں ملتی ہے یا جس بات پر آپ خود عامل ہوں تو وہ سچائی کے یقینی
درجے تک پہنچی ہوئی ہے۔ اس کے مقابلہ میں جو ڈائری آ جائے وہ اگر اس کے مطابق نہ کی جا سکے تو رد کرنے
کے قابل ہوگی ۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود کی تحریر کے مقابلہ میں اگر کوئی حدیث آتی ہے تو وہ بھی تشریح کے
قابل ہے اگر وہ صحیح حدیث ہے تو ضرور اس میں اور مسیح موعود کے قول میں مطابقت ہوگی اور اگر مطابقت ممکن
نہیں تو پھر اس کی صحت میں ضرور کوئی نقص ہوگا اور رد کرنے کے قابل ہوگی اور یہ اس لئے نہیں کہ حضرت مسیح
موعود کوئی نئی شریعت لائے تھے بلکہ اس لئے کہ چونکہ آپ قرآن شریف کی غلط تفسیروں اور لوگوں کے غلط
اعمال کی اصلاح کرنے کیلئے آئے تھے۔ اس لئے ہم آپ کے تعامل اور قول کو رسول اللہ صلی ان ایام کے اس
حکم کے مطابق کہ وہ حکما وعدلاً ہوگا اور قرآن شریف کے اس ارشاد کے مطابق کہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا
م قرآن کریم کی سچی تفسیر اور آنحضرت صلی ایام کے صحیح اقوال کو ثابت کرنے والے یقین کریں گے۔ اور والے
ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حکم کے کبھی خلاف نہ کریں گے۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے
خطبات محمود جلد -
۴
۳۳۵
سال ۱۹۱۵ء
ایک بادشاہ رعایا کو کہے کہ فلاں شخص نے میری بات کو اچھی طرح اور صحیح معنوں میں سمجھ لیا ہے وہ جو کچھ
تمہیں کہے اسے مان لو تو اس کی بات لوگ اس لئے نہیں مانیں گے کہ وہ کہتا ہے بلکہ اس لئے کہ چونکہ
بادشاہ نے کہا ہے کہ اس کی بات کو مان لو اس لئے مانتے ہیں۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
کہنے کو ہم اس لئے نہیں مانتے کہ آپ کوئی نئی شریعت لائے تھے بلکہ اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ
یہ میرے احکام کی سچی تفسیر ہے اور رسول اللہ صلی السلام نے فرمایا ہے کہ یہ حکم اور عدل ہے اس لئے مانتے
ہیں ۔
اب ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس ڈائری کو لیتے ہیں اور آپ کے تعامل کو دیکھتے ہیں ان کا
آپس میں مقابلہ ہوگا ۔ اب اگر غیر احمدی کا جنازہ پڑھنے کے متعلق جو اس ڈائری میں لکھا ہے قرآن ا
شریف کا کوئی حکم نہ ہو اور حضرت مسیح موعود کا کوئی عمل نہ ہو تو ہمیں اسے رد نہیں کرنا چاہئیے لیکن اگر قرآن
شریف کا فیصلہ اور حضرت مسیح موعود کا عمل اس کے خلاف ہو تو وہ رد ہو جائیں گی۔ لیکن یہ یا درکھنا چاہئیے کہ
یہ ڈائری اس لئے رد نہیں ہوگی کہ آپ کی ڈائری کی ہمارے نزدیک کوئی حیثیت نہیں کیونکہ اگر ہم ایسا
کریں گے تو ہمارے سلسلہ کا بہت بڑا حصہ باطل ہو جاتا ہے جیسے تمام حدیثوں کے رد کر دینے سے اسلام کا
بہت بڑا حصہ باطل ہو جاتا ہے۔ ویسے ہی حضرت صاحب کی ڈائریوں کو چھوڑ دینے سے احمدیت کا بڑا حصہ
اندھیرے میں ہو جاتا ہے لیکن اگر ہم کسی کی ڈائری کو نہیں مانتے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈائری لکھنے والے کو غلطی
لگ گئی ہے اور اس نے بات کو غلط سمجھا ہے اور ایسا ہونا کوئی نا ممکن بات نہیں بلکہ ایسا ہو ہی جاتا ہے۔ بات کو
سمجھنے میں غلطی کھانے کی ایک تازہ مثال ہی دیکھ لو۔ اخبار الفضل میں جو درس چھپ رہا ہے اس میں میری
طرف وہ بات منسوب کی گئی ہے جو میں نے بالکل نہیں کہی۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ ”من کو توریت میں بیر لکھا
اور سلوٰی کو کھمبیاں لکھا ہے ۔ حالانکہ نہ من کو بٹیر کہتے ہیں اور نہ سلوٹی کو گھمبیاں۔ اور نہ ہی یہ
توریت میں لکھا ہے من اور سلوی کے معنے لکھنے میں تو لغت کی غلطی کی ہے اور حدیث کی بجائے تو ریت لکھ دیا
ہے جو سمجھنے میں غلطی کھانے کی وجہ سے بات کو الٹ دیا گیا ہے لیکن اب اس غلطی کی وجہ سے یہ نہیں کہا جائے گا
کہ تمام درس ہی قابل اعتبار نہیں رہا اور اس میں میری کوئی بھی بات نہیں ہے بلکہ یہ غلطی درس لکھنے والے سے
ہوئی ہے کہ یا تو اس نے جو درس کے نوٹ لکھے ہیں وہ بعد میں پڑھے نہیں گئے یا اس نے میری بات کو
66
خطبات محمود جلد -
۴
۳۳۶
سال ۱۹۱۵ء
سمجھا ہی غلط ہے۔ پس بعض دفعہ بات سمجھنے والے سے غلطی ہو جاتی ہے لیکن اس غلطی لگنے کو ایسا وسیع نہیں
کیا جا سکتا کہ ہر بات کیلئے کہہ دیں کہ لکھنے والے نے غلط سمجھا اور غلط لکھا ہے ہاں جب کوئی بات قرآن
شریف اور احادیث صحیحہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عمل کے خلاف ہو گی تب کہیں گے کہ لکھنے
والے کی غلطی سے اس طرح لکھی گئی ہے۔
اب ہم غیر احمدی کے جنازہ کو لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اس کے متعلق قرآن شریف اور حضرت صاحب کا
تعامل کیا بتاتا ہے۔ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز ہے ان کو ہم کہتے ہیں کہ اگر یہ جائز بات ہے
اور جائز بھی ایسی جو شفقت علی الناس سے تعلق رکھتی ہے تو ضرور ہے کہ حضرت مسیح موعود کا تعامل بھی اس کی تصدیق
کرے کیونکہ ایک بات ایسی ہوتی ہے جو جائز ہوتی ہے لیکن لوگوں کے ساتھ شفقت کرنے کا اس میں کوئی پہلو
نہیں ہوتا۔ مثلاً ایک شخص کیلئے لٹھے کی قمیض پہننا جائز ہے اور اگر وہ ململ کی قمیض پہنے تو یہ بھی اس کیلئے جائز ہے لیکن
اس میں کسی پر کوئی شفقت نہیں پائی جاتی۔ لیکن جنازہ پڑھنا اس قسم کا جائز ہے کہ اس میں دوسرے پر شفقت بھی پائی
جاتی ہے کیونکہ یہ دوسرے پر رحم کرنا اور اس کیلئے رحم کی دعا مانگنا ہے۔ انبیاء تو بڑے رحیم و کریم ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ
حضرت سلی ایام کی نسبت فرماتا ہے إِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِیم ۵ تو ہر ایک وہ جائز بات جو شفقت على الناس
سے تعلق رکھتی ہے وہ انبیاء کے لئے بہت ضروری ہوتی ہے کیونکہ وہ آتے ہی اسی لئے ہیں کہ دنیا سے محبت و پیار اور الفت
اٹھ جاتی ہے وہ آکر اسے لوگوں میں پیدا کرتے ہیں۔ دشمنوں کو دوست، بیگانوں کو لگانے اور پرایوں کو اپنے بناتے
ہیں اور یہ انبیاء کیلئے ضروری بات ہوتی ہے۔ پس اگر غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز ہوتا اور ڈائری لکھنے والے
نے آپ کی بات کو ٹھیک اور درست سمجھا ہوتا تو ضرور ہے کہ حضرت مسیح موعود کے تعامل سے بھی یہ بات ثابت
ہوتی ۔ یعنی کبھی غیر احمدی مرے ہوں اور حضرت صاحب ان کا جنازہ پڑھنے کیلئے گئے ہوں ۔ اچھا یہ تو نہ سہی کہ
حضرت صاحب کسی کا جنازہ پڑھنے کیلئے گئے ہوں لیکن بعض جگہیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ وہاں تو ضرور شفقت
اور رحم کو کام میں لانا پڑتا ہے۔ آؤ ہم ایسی جگہوں کو بھی دیکھیں کہ حضرت صاحب نے کسی کا جنازہ پڑھا ہے یا
نہیں۔ ایسے قریبی رشتہ دار باپ بھائی اور بیٹا وغیرہ ہوتے ہیں۔ آپ کے بھائی باپ تو آپ کے دعوئی سے پہلے
ہی فوت ہو چکے تھے ہاں بیٹا آپ کی زندگی میں فوت ہوا ہے فضل احمد اس کا نام تھا۔ اس کی
خطبات محمود جلد ۴
۳۳۷
سال ۱۹۱۵ء
وفات پر مجھے خوب یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام باہر صحن میں ٹہلتے ہوئے فرماتے تھے کہ اس کو ہم سے
بہت محبت تھی۔ اس نے کبھی ہماری مخالفت نہیں کی تھی ، بیماری میں ہماری خدمت کیا کرتا تھا مگر چونکہ وہ غیر احمدی
تھا اس لئے حضرت مسیح موعود نے اس کا جنازہ نہیں پڑھا تھا۔ میں نے پہلے ہی بتایا ہے کہ شفقت علی الناس تو نبی
پر فرض ہو جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی السلام کے زمانہ میں ایک خادم مسجد فوت ہو گیا تو لوگوں نے یونہی اسے دفن کر
دیا کہ رسول اللہ کو اس کے جنازہ کی کیا خبر کرنی ہے۔ جب آپ کو یہ خبر پہنچی تو بڑے ناراض ہوئے کہ کیوں مجھے
خبر نہیں دی گئی ۔ تو جنازہ پڑھنا چونکہ شفقت علی الناس سے تعلق رکھتا ہے۔ اگر غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز ہوتا
تو حضرت صاحب اپنے اس بیٹے کا ضرور جنازہ پڑھتے جس کی نسبت آپ نے فرمایا تھا کہ اس نے کبھی ہماری
مخالفت نہیں کی تھی۔ بہت سے لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ ابتداء میں جب حضرت صاحب نے دعوی
کیا ہے اور آپ پر پے درپے بیماری کے دورے ہوئے ہیں تو فضل احمد آپ کی بڑی خدمت کرتا رہتا تھا۔ پھر
یہاں تک آپ کا فرمانبردار تھا کہ احمد بیگ والی پیشگوئی کے وقت جب حضرت مسیح موعود نے اسے کہا کہ تم اپنی
بیوی کو طلاق دے دو کیونکہ وہ ان سے تعلق رکھتی ہے تو اس نے طلاق لکھ کر حضرت صاحب کے پاس بھیج دی کہ
اگر وہ آپ کے حکم پر عمل نہ کرے تو آپ اسے یہ طلاق نامہ بھیج دیں ۔ تو حضرت صاحب سے اس کا تعلق بھی ایسا
تعلق تھا کہ بڑے بڑے معاملات میں بھی اطاعت کرتا تھا یہ تو اس کا تعلق تھا۔ مگر باوجود اس کے
جب وہ فوت ہوتا ہے تو آپ اس کے جنازہ پر نہیں جاتے اور نہ ہی کسی احمدی کو جانے کیلئے فرماتے ہیں یہ تو
آپ کا ایسے قریبی رشتہ دار سے اس شفقت کا سلوک تھا۔ پھر سر سید احمد خان کو کون نہیں جانتا کہ وہ مکفر
مولویوں کا سب سے بڑا دشمن تھا اور وہ تو عیسائیوں تک کو کافر کہنے کی جرات نہیں کرتا تھا۔ حضرت مسیح موعود کو
تو اس نے یہاں تک کہلا بھیجا تھا کہ آپ پیر بنیں اور میں مرید بنتا ہوں اور ہم حیدر آباد چلتے ہیں وہاں سے
جس قدر رو پے ملیں گے ان میں سے تین حصے آپ کے اور ایک حصہ کالج کا ہوگا۔ لیکن جب وہ فوت ہوا تو
لاہور سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں خط آیا کہ ہماری جماعت کو چاہئیے کہ اس کا
جنازہ پڑھے تا کہ یہ پتہ لگے کہ ہم صلح کل ہیں۔ اس خط کے جواب میں مولوی عبد الکریم صاحب
نے ایک خط لکھا تھا جو اب ملا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ (حضرت مسیح موعود ) متوفی کی خبر سن کر خاموش رہے۔
خطبات محمود جلد -
۴
۳۳۸
سال ۱۹۱۵ء
ہماری لاہوری جماعت نے متفقا زور شور سے عرضداشت بھیجی کہ وہاں جنازہ پڑھا جائے اور پھر نوٹس دیا
جائے کہ سب لوگ جماعت کے ہر شہر میں اسی طریق پر جنازہ پڑھیں اور اس سے نو جوانوں کو یقین ہوگا
کہ ہمارا فرقہ صلح کل فرقہ ہے۔ اس پر حضرت صاحب کا چہرہ سرخ ہو گیا۔ فرمایا۔
اور لوگ نفاق سے کوئی کارروائی کریں تو بیچ بھی جائیں مگر ہم پر تو ضرور
غضب الہی نازل ہو۔
پس اس روایت کے مقابلہ میں یہ روایت پیش ہو گئی ہے مگر حضرت مسیح موعود کے عمل کے مقابلہ
میں عمل کوئی نہیں پیش کیا جا سکتا۔ پھر جو یہ پیش کیا جاتا ہے کہ ایک شخص نے حضرت مسیح موعود کو کہا کہ میری
والدہ مرگئی ہے اس کا جنازہ پڑھا جائے تو آپ نے کہا کہ پڑھو۔ اس سے معلوم ہوا کہ آپ نے غیر احمدی
کا جنازہ پڑھنے کی اجازت دی ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ اس سوال سے کہاں معلوم ہوتا ہے کہ آیا اس نے
آپ کو یہ بھی بتایا تھا کہ میری والدہ احمدی ہے یا نہیں ۔ جب اس نے یہ بتایا ہی نہیں تو پھر یہ کہاں سے
ثابت ہو گیا کہ غیر احمدی کے جنازہ کی آپ نے اجازت دے دی۔ اور یہ کہنا کہ اس شخص نے چونکہ دو
سال پہلے اپنی ماں کے احمدی ہونے کیلئے دعا کروائی تھی اس لئے ثابت ہوا کہ آپ کو اس کے غیر احمدی
ہونے کی خبر تھی ۔ یہ بھی بہت ہی فضول بات ہے کیونکہ آپ ایسی باتوں کو کہاں یا درکھتے تھے ایک دفعہ
ایک آدمی یہاں آیا حضرت خلیفہ مسیح الاول نے اس کو کہا کہ آؤ میں تمہیں حضرت صاحب سے ملا
دوں ۔ اس نے کہا مجھے حضرت صاحب جانتے ہیں ، میں خود مل لوں گا ۔ وہ جا کر دو گھنٹے تک دباتا رہا لیکن
آپ نے اس کو نہ پہچانا تو انبیاء لغو اور بے فائدہ باتوں کو کہاں یا درکھتے ہیں۔ وہ تو اس بات کو یاد رکھتے
ہیں جس کیلئے وہ آتے ہیں چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بعض دفعہ ایسے ایسے حوالے نکال لیتے تھے
کہ بڑے بڑے مولوی حیران رہ جاتے تھے۔
جسم
پھر ہم قرآن شریف کو دیکھتے ہیں ابھی میں نے جو آیتیں پڑھی ہیں ان میں یہی ذکر ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ منافق لوگ جو تمہارے ساتھ مل کر کام نہیں کرتے ، جہاد میں نہیں جاتے، اللہ
کے راستے میں مال خرچ نہیں کرتے اور مسلمانوں سے ٹھٹھے کرتے ہیں ان کیلئے درد دردناک ناک عذاب
ہے۔ تو خدا تعالیٰ نے با وجود ان کے ظاہرہ طور پر مسلمان ہونے کے رسول کریم کو فرمایا
خطبات محمود جلد -
۴
۳۳۹
سال ۱۹۱۵ء
کہ اگر تو ان کیلئے تو یہ استغفار کرے یا نہ کرے اور اگر تو ستر بار بھی ان کیلئے تو یہ استغفار کرے تو بھی ہرگز
قبول نہ کی جائے گی کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے اور اللہ فاسقوں کے گروہ کو
کبھی ہدایت نہیں دیتا۔ انہی کا ذکر کرتے ہوئے خدا تعالیٰ آگے فرماتا ہے کہ اگر ان میں سے کوئی مر
جائے تو اس کا جنازہ نہیں پڑھنا اور ان کی قبر پر کھڑے نہیں ہونا ۔ کیونکہ قبر پر کھڑے ہونے سے بھی دعائی
کی تحریک ہو جاتی ہے۔ تو یہ کافروں کے متعلق خدا تعالیٰ کا حکم نہیں بلکہ ان کیلئے جو ایمان لے آئے تھے
لیکن دراصل منافق تھے۔ دیکھو رسول اللہ صلی شمالی تم چاہتے ہیں کہ ان کیلئے استغفار کریں ان کا جنازہ
پڑھیں لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کیلئے جو استغفار کی جائے گی وہ اگر ستر بار بھی کی جائے تو بھی قبول
نہ ہو سکے گی اور تم اُن کا جنازہ نہ پڑھنا اور نہ قبر پر جانا۔ یعنی ان مواقع پر بھی ان کیلئے رحم کی دعا نہ
کرنا۔ اس منع کرنے کی وجہ بیان فرمائی کہ اِنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَاتُوا وَهُمْ
فَاسِقُونَ ۔ ان کیلئے زندگی میں دعا کرنی جائز تھی مگر انہوں نے چونکہ اللہ اور اس کے رسول کی باتوں کو
نہیں مانا اور اسی حالت میں یہ مر گئے ہیں اس لئے ان کیلئے تو بہ اور رحم کی دعا نہیں کرنی چاہئیے ۔ کوئی کہہ
سکتا تھا کہ جب کسی کا جنازہ نہ پڑھنے اور اس کیلئے رحم کی دعا کرنے کی ممانعت اس لئے ہے کہ اس نے
خدا اور اس کے رسول کی باتوں کا انکار کیا ہے تو کیا وہ لوگ جو ابتداء میں خدا اور رسول کا انکار کرتے ہیں ان کا
جنازہ بھی نہیں پڑھنا چاہئیے ۔ اور ان کیلئے بھی دعاء رحم نہ کرنی چاہئیے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ وجہ ان
کے جنازہ نہ پڑھنے اور ان کیلئے دعا نہ مانگنے کی نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ وہ تو اسی حالت میں مر بھی گئے ہیں اس
لئے ان کا جنازہ پڑھنا نا جائز ہو گیا ہے۔ اب یہ سوال ہوتا ہے کہ موت کی وجہ سے کیوں جنازہ نا جائز ؟
اس کا جواب خدا تعالیٰ نے دوسری جگہ قرآن میں دیا ہے۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا ۔ ۸ کہ وہ لوگ جو ہماری محبت میں کوشش کرتے ہیں ہم ضرور ضروران
کو ہدایت دے دیتے ہیں اور اگر کوئی شخص واقعہ میں اخلاص رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
ہم ضرور ضرور اسے ہدایت دے دیتے ہیں۔ وہ جو ایسی حالت میں مر جاتا ہے اور اسے
ہدایت نصیب نہیں ہوتی ، اس لئے ثابت ہوا کہ اس کی نسبت جو یہ خیال تھا کہ یہ آدمی نیک اور کی ن
اچھا ہے غلط خیال تھا کیونکہ اگر وہ اچھا ہوتا تو ضرور تھا کہ ہدایت پا جاتا ۔ اللہ تعالیٰ ظالم
خطبات محمود جلد -
۴
۳۴۰
سال ۱۹۱۵ء
نہیں ہے اور نہ وہ کسی پر ظلم کرتا ہے۔ پس اگر وہ واقعہ میں اخلاص رکھتا ہوتا تو ضرور تھا کہ اللہ اس کو اپنے
مامور کے پہچاننے کی توفیق دیتا۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے فاسق کا لفظ رکھا ہے تا کہ کوئی یہ نہ کہے کہ یہ تو
کافروں کے متعلق آیا ہے اور كَفَرُوا بِاللہ کے یہ معنے ہیں کہ خدا کی باتوں کو نہ ماننا۔ پس ایسے لوگ جو
گو بظاہر اسلام رکھتے مگر دراصل اللہ اور رسول کے حکم نہیں مانتے تھے اور اسی حالت میں مر گئے ان کا
جنازہ جائز نہیں ہے۔
پس حضرت مسیح موعود کا عمل اور یہ ڈائری اور قرآن شریف کے اس حکم کے ہوتے ہوئے ہم کبھی یہ
نہیں مان سکتے کہ غیر احمدی کا جنازہ جائز ہے۔ حق یہی ہے کہ کوئی اسے قبول کرے یا نہ کرے میں تو ایک منٹ
کیلئے بھی یہ خیال نہیں کر سکتا کہ کوئی انسان حق اور صداقت کی تلاش کرتا ہو اور پھر خدا اسے ہدایت نہ دے۔ خدائی
تعالیٰ ضرور ہدایت دے دیتا ہے بشرطیکہ کسی میں اخلاص اور صدق پایا جاتا ہو۔ یہاں ایک شخص تھا جو بہت
زیادہ شراب پیا کرتا تھا حتی کہ شراب کی وجہ سے ہی سخت بیمار ہو گیا تھا۔ پھر بہت بڑے لوگوں سے اس کا تعلق
اور صحبت تھی اس کی نسبت کسی کو وہم بھی نہیں ہو سکتا تھا کہ اس کو ہدایت ہوگی۔ مگر ایک دن اسے خواب آئی کہ
ساری دنیا پر اندھیرا ہی اندھیرا ہے اور صرف حضرت مسیح موعود کی چار پائی کے نیچے نور ہے اور میں اس
کے نیچے گھس گیا ہوں ۔ اس کے بعد اس نے آکر آپ کی بیعت کر لی۔ بیعت کے چند ہی دن کے بعد مر
گیا۔
پس نیک اور مخلص آدمی کتنا ہی بد صحبت اور گند میں ڈوب گیا ہو اور غلط فہمی سے بڑی سخت مخالفت
بھی کرتا ہو لیکن خدا تعالیٰ ضرور ہی اس کو ہدایت دے دیتا ہے۔ اور اگر اللہ کسی کو ہدایت نہیں دیتا تو
یقینا سمجھنا چاہیئے کہ وہ جَاهَدُوا فِينَا میں شامل نہیں ہے اس لئے اس کا جنازہ پڑھنا بھی جائز
نہیں ہے۔ اور اگر کوئی شخص ایسی جگہ مر جائے جہاں ہماری تبلیغ نہیں پہنچی اس کے جنازہ کے متعلق یہ
ہے کہ ایسی جگہ ہم جنازہ پڑھنے کیلئے کہاں موجود ہوں گے کیونکہ اگر ہوتے تو کیا تبلیغ احمدیت نہ
کرتے۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ کسی ایسی جگہ جہاں تبلیغ نہ پہنچی کوئی مرا ہوا ہو اور اس کے مر چکنے کے بعد
وہاں کوئی احمدی پہنچے تو وہ جنازہ کے متعلق کیا کرے۔ اس کے متعلق یہ ہے کہ ہم تو ظاہر پر ہی نظر رکھتے
ہیں ۔ چونکہ وہ ایسی حالت میں مرا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نبی اور رسول کی پہچان اسے نصیب نہیں
خطبات محمود جلد ۴
۳۴۱
سال ۱۹۱۵ء
ہوئی ، اسلئے ہم اس کا جنازہ نہیں پڑھیں گے اور اگر وہ شخص خدا کے نزدیک بخشش کا مستحق ہے تو ہمارے جنازہ
پڑھنے کے بغیر ہی خدا اسے بخش دے گا۔ اور اگر وہ بخشش کے لائق نہیں تو ہمارے جنازہ پڑھنے سے بھی
نہیں بخشا جائے گا۔
پس جہاں ہم ہیں وہاں احمدیت کی تبلیغ ہو گی اس لئے کسی کے جنازہ کے متعلق صاف بات ہے اور
جہاں ہم نہیں ہیں وہاں ہمیں جنازہ پڑھنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی ۔ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو سچی سمجھ
دے اور ہماری زندگی اس کی عین فرمانبرداری اور اطاعت میں ہو ۔ ہم اس کے احکام کو اچھی طرح بجا
لانے والے ہوں اور اس کی رضا کی راہوں پر چلیں۔ الفضل ۶ مئی ۱۹۱۵ء)
ل التوبة : ۷۹ تا ۸۴
ملفوظات جلد ۲ صفحه ۲۰۷
ے بنی اسرائیل: ۲۴
لد
الجمعة : ۴
ه القلم : ٥
صحیح مسلم كتاب الجنائز باب الصلوة على القبر و بخارى كتاب
الجنائز باب الصلوة على القبر بعد ما يدفن
الفضل ۲۸ مارچ ۱۹۱۵ء صفحہ آخر
العنكبوت:۔