مخالفت اور بُغض انسان کو حق سے بہت دُور کردیتا ہے

خطبات محمود جلد ۴
۳۴۶
(۶۸)
مخالفت اور بغض انسان کو حق سے بہت دور کر دیتا ہے
(فرموده ۱۴ مئی ۱۹۱۵ء)
سال ۱۹۱۵ء
حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی :۔
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِّنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ
وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَا أَهْدًى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا
اس کے بعد فرمایا:۔
مخالفت اور بغض انسان کو حق سے بہت دور ڈال دیتا ہے۔ اگر بغض انسان کے دل میں نہ ہو تو
غلطیاں اور کمزوریاں تو ہوتی ہی رہتی ہیں لیکن انسان بہت دفعہ ٹھوکر کھاتے ہوئے سنبھل جاتا ہے اور
اکثر اوقات کرتے ہوئے محفوظ ہو جاتا ہے۔ تو کمزوری اور غلطی تو انسان کے ساتھ وابستہ ہے۔ ہاں ان
بچنے اور علیحدہ رہنے کے سامان خدا تعالیٰ نے مہیا کر دیئے ہوئے ہیں۔ اس لئے غلطی خوردہ اور
کمزوری کا شکار شدہ انسان ٹھوکریں کھاتے کھاتے ایسا ہی سنبھل جاتا ہے جیسا کہ ابتداء میں بچہ چلتے ں جاتا ہے جیسے
ہوئے گرتا پڑتا ہے اور بالآخر مضبوط ہو جاتا ہے لیکن جہاں بغض، حسد اور عداوت درمیان میں آجاتے
ہیں وہاں کسی بات کا ماننا اور حق کا قبول کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
سے
دیکھو آدم علیہ السلام کا انکار ملائکہ نے کیا تھا اور ایک رنگ میں انہوں نے یہ
اعتراض بھی کیا تھا کہ جب آدم پیدا ہوگا تو فساد ہوگا یا اس کی نسل فساد کرے گی لیکن ان کا
یہ اعتراض نیک نیتی کی بناء پر تھا۔ وہ چونکہ نہیں سمجھتے تھے کہ ایسی مخلوق کی کیا ضرورت ہے جو

خطبات محمود جلد ۴
۳۴۷
سال ۱۹۱۵ء
سفک دم کرے گی ۔ اس لئے انہوں نے حصول علم کیلئے سوال کیا۔ اس کے مقابلہ میں ابلیس نے بھی
حضرت آدم کا انکار کیا ہے لیکن اس کا انکار تکبر اور شرارت سے تھا۔ چنانچہ اس نے کہا کہ اس کو مٹی سے
پیدا کیا گیا ہے اور مجھے آگ سے ، میں اس کی اطاعت کس طرح کر سکتا ہوں۔ سے ملائکہ نے ایسا نہیں کہا
تھا بلکہ یہ کہا تھا کہ خلیفہ کی تو اُس وقت ضرورت ہوتی ہے جبکہ فساد کا خطرہ ہو۔ پس آپ کے خلیفہ بنانے
سے یہ بھی نتیجہ نکلتا ہے کہ آپ کوئی ایسی مخلوق بھی پیدا کریں گے جو فساد کرے گی اس کی پیدائش کی غرض
ہم کو بتائی جائے ۔ گو یہ بھی اعتراض ہی تھا مگر تکبر اور غرور کی وجہ سے نہ تھا بلکہ ایک رنگ میں علم حاصل
کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
ابلیس کی اعتراض کرنے کی یہ غرض نہیں تھی بلکہ اسے حسد تھا کہ کیوں اسے بڑا بتایا ہے اور مجھے چھوٹا
قرار دیا ہے۔ ملائکہ کو تو ماننے کی توفیق مل گئی مگر ابلیس کو نہ ملی اور وہ ہمیشہ کیلئے راندہ گیا۔ پس اختلاف کوئی
بری چیز نہیں ہے، اختلاف ہوا ہی کرتے ہیں اور لوگ اعتراض کیا ہی کرتے ہیں لیکن جو نیک نیتی سے ایسا
کرتے ہیں وہ تو ہدایت پا جاتے ہیں اور جو حسد، بغض اور کینہ اور بد نیتی سے کرتے ہیں انہیں ہدایت
نصیب نہیں ہوتی ۔ حضرت مسیح موعود نے جب پہلے پہل دعویٰ کیا تو صرف چند آدمی آپ کے ساتھ تھے
اور باقی تمام لوگ مخالفت میں کھڑے ہو گئے تھے اور آپ پر اعتراض کرنے لگ گئے لیکن جوں جوں
انہی لوگوں کو جو اعتراض کرتے تھے سمجھ آتی گئی مانتے گئے ۔ پس جہاں مخالفت بغیر حسد اور ضد کے ہوتی
ہے وہاں بہت کچھ امید ہو سکتی ہے کہ شاید سمجھ آ جائے لیکن جہاں ایسا نہ ہو وہاں کچھ امید بھی نہیں ہو سکتی
کیونکہ ایسے لوگ بہت دور نکل جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں ایسے ہی لوگوں کے متعلق
فرمایا ہے کہ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ
وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا ۔ ان اہل کتاب کو دیکھو
ان
خدا کا
کی طرف خدا نے کتاب نازل کی تھی اور یہ خدا کے انبیاء کو مانتے ہیں لیکن باوجود اس کے کہ
ان کے پاس موجود ہے اور ایک ایسا نبی ان کے زمانہ میں پیدا ہوا ہے جو اُن کے انبیاء کو پہچاننے والا اور ان
کی کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے خدا کی تو حید کو پھیلاتا ہے لیکن یہ ہٹ اور ضد میں ایسے بڑھے
ہیں کہ ایک طرف تو شریر مشرکوں اور شیطان کے پرستاروں کی پیروی کرتے ہیں اور ان کی باتوں کو

خطبات محمود جلد ۴
۳۴۸
سال ۱۹۱۵ء
مانتے ہیں اور دوسری طرف مسلمانوں کی نسبت کہتے ہیں کہ ان سے وہ لوگ اچھے ہیں اور یہ مسلمان کہلانے
والے اور اس نبی کے ماننے والے بہت گندے اور بُرے ہیں۔ فرمایا دیکھو کیسے حماقت میں بڑھ گئے ہیں کہ وہ کی
انسان جو ان کی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے ان کے نبیوں کو سچا مانتا ہے، توحید کا اعلان کرتا ہے اور شرک کی بیخ کنی
کرتا ہے، اس کو اور اس کے ماننے والوں کو تو یہ کہتے ہیں کہ گمراہ اور گندے ہیں اور وہ لوگ جو ان کے نبیوں کو
گالیاں دیتے ہیں ، ان کی کتابوں ، ان کی کتابوں کو جھوٹا سمجھتے ، شرک کرتے اور قسم قسم کی برائیوں میں مبتلا ہیں اُن کو ان سے
اچھا سمجھتے ہیں۔ کیوں ایسا کہتے ہیں اس لئے کہ ضد اور ہٹ کی وجہ سے یہ حد سے بڑھ گئے ہیں ۔
کہتے ہیں واقعات دوبارہ دنیا میں ہوتے رہتے ہیں اور پہلی باتوں کا اعادہ کرتے رہتے ہیں یہ
درست ہے ۔ شاید بعض لوگوں کو تعجب ہوتا ہو کہ یہودی مسلمانوں کو یہ کس طرح کہہ سکتے تھے کہ ان کی
نسبت مشرک اچھے ہیں یہ مسلمان گمراہ اور کافر ہیں لیکن مشرک اور بت پرست ان سے زیادہ ہدایت پر
ہیں یہ بھی ممکن ہے کہ شاید بہت سے لوگ یہ کہہ دیں کہ یہ تو ناممکن ہے کون ایسا کہہ سکتا ہے؟ لیکن نہیں خدا
تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ جیسے نیک لوگ ایک زمانہ میں پیدا ہوتے ہیں ویسے ہی دوسرے زمانہ میں بھی پیدا
ہوتے ہیں اور جیسے شریر انسان ایک وقت میں ہوتے ہیں ویسے ہی دوسرے وقت میں بھی ہوتے ہیں
تا کہ ہر زمانہ کے لوگوں کو معلوم ہو کہ پچھلے واقعات قصے اور کہانیاں نہیں بلکہ واقعات ہیں ۔ مثلاً یہی کوئی
کہہ دے کہ یہود نے تو مسلمانوں کو ایسا نہیں کہا، یونہی ان کی طرف یہ اعتراض بنا کر پیش کر دیا گیا۔
ہے۔ پس ان گزشتہ باتوں کو واقعات کے رنگ میں لوگوں کے سامنے رکھنے کے لئے ہر زمانہ میں دہرایا
جاتا ہے۔ چنانچہ ایک زمانہ تھا جبکہ کسی کا بھائی یا بیٹا احمدی ہو جاتا تو وہ کہتا کہ اس سے تو عیسائی ہو جاتا تو
اچھا تھا لیکن کاش احمدی نہ ہوتا۔ گو غیر احمدی یہ تسلیم نہ کریں کہ آنحضرت صلی ا لی ایم کی احمدی دل سے عزت
کرتے ہیں ، قرآن شریف کو دل سے خدا تعالیٰ کا کلام سمجھتے ہیں لیکن یہ تو نہ مانیں گے اور انہیں ضرور ماننا
پڑے گا کہ ایک احمدی زبانی طور پر تو ان باتوں کا اقرار کرتے ہیں اور یہ بھی ان کو ماننا پڑے گا کہ احمدی
خدا کو تین نہیں بلکہ ایک ہی مانتے ہیں اور آنحضرت صلی آیتم کو نَعُوذُ بِالله ) گالیاں نہیں دیتے لیکن
با وجود اس کے وہ یہی کہا کرتے ہیں کہ ہمارا فلاں رشتہ دار عیسائی ہوتا تو اس سے بہتر تھا کہ احمدی
ہوتا۔ پس یہی وہ لوگ تھے جو اس آیت کے معنوں کے مصداق ہیں ۔
۔

خطبات محمود جلد ۴
له لدم
سال ۱۹۱۵ء
عیسائی جو آنحضرت صلی لا الہ الم کے منکر ہیں اور آپ پر طرح طرح کے بہتان باندھتے ہیں خدا تعالیٰ کو واحد
نہیں بلکہ تین مانتے ہیں۔ اور ایک انسان کو خدا کا بیٹا قرار دیتے ہیں ان سے احمدیوں کو جو آنحضرت مال الا یہ کام کو
عزت دینے والے، آپ کے والے، آپ کو سچا ماننے والے اور آپ کو خاتم النبین یقین کرنے والے خدا کو واحد سمجھنے
والے اور کسی کو اس کا شریک نہ بنانے والے ہوں زیادہ گمراہ اور ہدایت سے دور قرار دیتے تھے۔ پھر اللہ
تعالیٰ بھی بہت بڑا غیور ہے اس نے اپنی غیرت سے کئی ایک ایسے واقعات دکھائے کہ غیر احمدیوں کو
سخت ذلیل ہونا پڑا ۔ واقعات تو بہت ہوئے ہیں لیکن میں صرف ایک کی نسبت کچھ سناتا ہوں کسی لڑکے کو
احمدیت کی تبلیغ کی گئی جب اس کے والد کو اس کا پتہ لگا اور اس نے دیکھا کہ لڑکا احمدیت کی طرف مائل ہوتا
جاتا ہے تو اس نے ایک مجلس میں کہا کہ کاش میرا لڑکا احمدی نہ ہو بلکہ عیسائی ہو جائے تو مجھے اتنا افسوس نہیں
ہوگا۔ کچھ مدت کے بعد واقعہ میں وہ لڑکا عیسائی ہو گیا۔ اب اس کے باپ کو ہوش آئی اور احمدیوں کے پاس آیا نی
( کیونکہ اور تو کوئی ایسا ذریعہ نہ تھا۔ کہ جس سے وہ اپنے لڑکے کے واپس لانے کی کوشش کرتا اور کامیاب ہو
جاتا) اور آکر کہا کہ اسے احمدی کر لو اور عیسائیت سے نکال لاؤ۔ پس ایسے لوگوں نے ہی اس بات کی تصدیق کر
دی کہ پہلے زمانہ میں بھی ضرور یہود نے مسلمانوں کو یہ کہا تھا۔ اب اس کے بعد دیکھو ہمارے اندر اختلاف
ہوا۔ اس بات کو جانے دو کہ ہم غلطی پر ہیں یا وہ مگر کچھ ہم میں سے اور کچھ ان میں سے ایسے لوگ ضرور مانے
جانے چاہئیں جو نیک نیتی سے ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہوں ۔ فرض کر لو ( گو ہم خدا کے فضل سے ہرگز
غلطی پر نہیں ہیں ) کہ ہماری طرف سے ہی غلطی ہوئی ہے لیکن انہیں پھر بھی یہ ماننا پڑے گا کہ ہم میں سے کچھ
لوگ ایسے ہیں جو کسی عداوت اور ضد کی وجہ سے مخالفت نہیں کر رہے۔ اسی طرح اگر یہ کہا جائے کہ وہ غلطی پر ہیں
اور وہ ضرور غلطی پر ہیں) تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو غلطی اور نانہی سے مخالفت کر رہے
ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے کہ وہ باتیں جو پہلے دوسرے لوگ کہتے تھے اب اس مخالف گروہ نے کہنی شروع کر
دی ہیں اور وہی رنگ اختیار کر لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تَشَابَهَتْ قُلُو بُہم سے واقع میں ان کے دل انہی
کی طرح کے ہو گئے ہیں اس لئے وہی اعتراض کرنے لگ گئے ہیں جو حق کی مخالفت میں ضد اور ہٹ میں
آنے والا گروہ کیا کرتا ہے۔ ان کی طرف سے ایک وقت کہا گیا تھا کہ مشرک بخشے جائیں تو بخشے جا سکتے

خطبات محمود جلد -
۴
۳۵۰
سال ۱۹۱۵ء
ہیں لیکن احمدی نہیں بخشے جائیں گے۔ اب انہوں نے بھی کہہ دیا کہ اور تو سب بخشے جا سکتے ہیں لیکن بیعت
کرنے والے نہیں بخشے جائیں گے۔ برہمو سماج والے بخشے جائیں گے کیونکہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کے
خلیفہ کی بیعت نہیں کی اور خدا کے فرستادہ مسیح موعود کو نہیں مانا۔ یونیٹیرین عیسائی باوجود اس کے کہ وہ
آنحضرت صلی لا الہ سلم کو گالیاں دیتے ، قرآن کریم کی بے ادبی کرتے اور اسلام کو جھوٹا مذہب مانتے ہیں بخشے
جائیں گے مگر یہ مبائعین نہیں بخشے جائیں گے کیونکہ انہوں نے ایک خلیفہ کی بیعت کی ہے۔ پھر اس سے بھی بڑھ کر
یہ کہ پیغام میں ایک مضمون نکلا ہے جس میں لکھا ہے کہ
اب سوال جو پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ جو محمود یہ بغیر تمیز دریدہ دہنی اور
دلیری سے ان لوگوں کو جن کو خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسلمان کہا ہے
کا فر قرار دیتے ہیں ، کیا وہ خود اپنے منہ سے کافر نہیں بن جاتے۔ پھر وہ محمود یہ جو
ان کو خلاف عقیدہ اپنے پیر کے مسلمان سمجھتے ہیں وہ ہمیں بتائیں کہ وہ اپنے پیر کو
اس حدیث کے ماتحت کیا سمجھتے ہیں نیز یہ بھی معمہ حل کر دیں کہ کیا ایک مومن کافر
کی بیعت کر سکتا ہے۔“
دیکھو ان کے نزدیک غیر احمدی با وجود حضرت مسیح موعود کو گالیاں دینے ، جھوٹا ، فریبی ، دغا باز اور دکاندار
وغیرہ وغیرہ کہنے ، اس سلسلہ کو باطل ماننے ، خدا تعالیٰ کے وعدوں کو جھٹلانے اور آیت اللہ کی تکذیب کرنے کے تو
أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا یعنی پکے مسلمان ہیں مگر مبائعین کافر اور ان سے بدتر ہو گئے ہیں۔ یہ
نتیجہ ہے بغض اور ضد کا۔
ہماری جماعت کے لوگ اس بات کو یاد رکھیں کہ بغض اور حسد کی وجہ سے حد سے نہیں بڑھنا
چاہیئے ۔ اس میں شک نہیں کہ انسان کے دل میں گالیاں سن کر ضرور جوش آتا ہے مگر مومن کو
چاہیئے کہ حد پر جا کر رک جائے اور اس سے آگے قدم نہ اٹھائے ۔ مانا کہ وہ تم پر زیادتیاں کرتے ہیں اور
تمہیں دکھ پہنچاتے ہیں لیکن وہ ایسا کرتے جائیں تمہیں ہرگز ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔ ممکن ہے تم میں سے
بھی بعض لوگ کہہ اٹھیں کہ چونکہ وہ اس قدر حد سے بڑھ گئے ہیں اس لئے ان کے متعلق ہم کوئی فتویٰ حد سے کے
دے دیں لیکن ایسا نہیں چاہیے۔ دیکھو انہوں نے ہمیں کافر کہا ہے ہم بھی اگر انہیں کا فر ہیں تو پھر دنیا میں
مومن کون رہ جائے گا۔ یہ ایک مشکل مسئلہ ہے کہ مومن کو کافر کہنے والا کس طرح کا فر ہو جاتا ہے اس کے

خطبات محمود جلد ۴
۳۵۱
سال ۱۹۱۵ء
سمجھنے میں لوگوں نے غلطی کھائی ۔ نے غلطی کھائی ہے۔ لیکن تم لوگ اس بات کو خوب یا د رکھو کہ اگر فتوؤں کو ایسا وسیع کیا۔
جائے تو دنیا میں کوئی بھی مسلمان نہیں رہ سکتا۔ مسلمانوں میں جس قدر بڑے بڑے آئمہ گزرے ہیں،
ان کے متعلق کفر کے فتوے ملتے آئے ہیں ۔ پس اگر اس حدیث کو ایسا ہی وسیع کیا جائے جیسا کہ یہ لوگ
کرتے ہیں تو وہ سب مسلمان کا فر قرار پاتے ہیں۔
فرقہ معتزلہ پر بہتوں کی طرف سے کفر کا فتویٰ لگا ہے حالانکہ حضرت مسیح موعود نے انہیں مسلمان کہاں
ہے۔ پس معتزلی جماعت کے پیدا ہونے کے وقت سے اس وقت تک جس قدر مسلمان ہوئے ہیں یا کم
سے کم ان میں سے اکثر کو تو ضرور کا فر کہنا پڑے گا ۔ ابن تیمیہ جیسا عظیم الشان امام - حضرت محی الدین
ابن عربی کو کافر قرار دیتا اور ابلیس اور رئیس الملحدین کے نام سے یاد کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود دونوں کو
قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ پھر کیا اس امام کو بھی کافر کہو گے۔ غرض اگر اس حدیث کو عام کرو تو آنحضرت
لا الا السلام کے کچھ عرصہ کے بعد سے آج تک ایک بھی مسلمان ثابت نہیں کر سکتے ۔ پھر اتنا تو غور کریں کہ
جن غیر احمدیوں کو یہ لوگ مسلمان قرار دیتے ہیں وہ سب کے سب ایک دوسرے کو کافر قرار دیتے ہیں پھر
ان کو مسلمان کہنے کا ان کے پاس کیا ثبوت ہے۔ اول تو وہ سب ایک دوسرے کو کافر کہتے ہیں اور اگر تعلیم
یافتہ گروہ کا ایک حصہ اس سے پاک ہے تو وہ ان کافر کہنے والوں کو بھی مسلمان قرار دیتا ہے اور اس طرح
کافر بن جاتا ہے۔ پھر ان لوگوں کو اپنے ہی خیال کے خلاف مسلمان کیوں کہتے ہیں۔ دراصل لوگوں نے
اس مسئلہ کو سمجھا ہی نہیں۔ میرا ارادہ ہے کہ کسی وقت اس مسئلہ کے متعلق اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو کچھ لکھوں
اور اس حدیث کا جو مطلب خدا تعالیٰ نے مجھے سمجھایا ہے اس سے لوگوں کو آگاہ کروں ۔
آج کل تو جماعت کے دو ٹکڑے ہیں ۔ ایک دوسرے کو جو چاہے کہہ لے لیکن حضرت مولوی
صاحب خلیفہ اول کی بیعت میں تو دونوں فریق تھے کیا وہ اس فریق کو جو غیر احمدیوں کو کافر قرار دیتا تھا
کافر کہتے تھے۔ اگر نہیں اور یقینا نہیں کیونکہ وہ ان لوگوں کے پیچھے نمازیں پڑھتے تھے تو اب یہ سوال
ہے کہ حضرت مسیح موعود کے اس فتوی کے مطابق کہ کافر کو مسلمان کہنے والا بھی کافر ہوتا ہے۔ حضرت خلیفہ اول
کی نسبت یہ ہم پر فتوی لگانے والے کیا کہیں گے۔ غرض اپنی نادانی سے یہ لوگ ساری دنیا کو کافر بناتے ہیں
اور کوئی جماعت بھی مسلمانوں کی نہیں رہتی ۔ غیر احمدی اس لئے کافر کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کو کافر کہتے ہیں

خطبات محمود جلد -
۴
۳۵۲
سال ۱۹۱۵ء
یا کافر کہنے والوں کو مسلمان سمجھتے ہیں ۔ احمدی جماعت اس لئے کافر کہ ایک حصہ تو مسلمانوں کو کافر کہتا ۔
ہے
اور ایک دوسرا حصہ ان کافر کہنے والوں کو مسلمان ہی خیال کرتا ہے۔ اور ان پر کفر کا فتویٰ نہیں لگاتا۔ اور
ایک تیسرا حصہ اس لئے کہ گو وہ احمدی جماعت کے اس حصہ کو تو کافر کہتا ہے جو غیر احمدیوں کو کافر سمجھے لیکن
وہ حضرت خلیفہ اول کو جو اس حصہ کو مسلمان سمجھ کر نَعُوذُ بِاللہ کا فر ہو چکے تھے مسلمان سمجھتا ہے نَعُوذُ
بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔
میرے دوستو ! خوب یا درکھو تو ی لگانا ہر شخص کا کام نہیں ہے کیونکہ ہر ایک آدمی بار یک مسائل نہیں
سمجھ سکتا۔ مسلمانوں کو کافر کہنے والے اور کافر کو کافر نہ سمجھے والے پر کفر کا فتویٰ لگانا آسان ہے لیکن کوئی
سوچ کر بتائے کہ پھر مسلمان کون رہ جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو اس مسئلہ پر زور دیا کی
ہے تو مانے ہوئے اصول کے مطابق ان پر حجت قائم کی ہے کیونکہ ان کو ان کے کفر کے منوانے کا یہ سیدھا
طریق تھا کہ ان کو کہا جاتا تم اپنے عقیدے کے مطابق خود ہی کافر ہو کیونکہ جب ہم اپنے آپ کو مومن
سمجھتے ہیں تو تم ہم کو کافر کہنے والے کا فر ہو گئے ہو۔ یہ ایک آسان طریق ان کو کافر کہنے کا تھاور نہ اصل وجہ
ان کے کفر کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انکار کی تھی چنانچہ جہاں آپ نے ان کو مسلمان کہنے کے
متعلق ذکر فرمایا ہے وہاں یہ شرط بھی لگا دی ہے
بشرطیکہ ان کے ایمان میں نفاق اور شبہ نہ پایا جاوے اور خدا کے
کھلے کھلے معجزات کے مکتب نہ ہوں“۔
تو ان کو اصل کفر حضرت مسیح موعود کے انکار کی وجہ سے ان پر عائد ہوتا تھا پس اس مسئلہ میں حد سے
نہیں بڑھنا چاہیے ۔ غیر مبائعین خواہ ہمیں کا فر چھوڑ آفر کہیں اور جوان کا جی چاہے فتوی لگا ئیں اور غیر
احمدیوں کو مسلمان کہنے کی خاطر ہمیں کا فرقراردیں لیکن ہم انہیں غیر احمدیوں سے اچھا ہی سمجھتے ہیں اور کافر
نہیں مسلمان یقین کرتے ہیں ۔ اس لئے ہم الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ
وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا سے بری ہیں
غیر احمدی حضرت مسیح موعود کا انکار کرتے ، آپ کو گالیاں دیتے اور برا بھلا کہتے ہیں لیکن غیر مبائعین ایسا
نہیں کرتے۔ انہوں نے خدا کے ایک فرستادہ کو مانا ہے، خواہ مان کر انہوں نے اس کے درجہ کو گھٹا ،

خطبات محمود جلد -
۴
۳۵۳
سال ۱۹۱۵ء
ہی دیا مگر پھر بھی وہ امنوا میں شامل ہیں کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے سب نبیوں پر ایمان لاتے ہیں۔ بلکہ
ہم تو عیسائیوں اور غیر احمدیوں کے مقابلہ میں بھی غیر احمدیوں کو اٹھدی قرار دیتے ہیں نہ کہ مسیحیوں کو
کیونکہ غیر احمدی ایمان کے جس درجہ پر ہیں گو وہ ان کو مسلمان نہ بنا تا ہو مگر مسیحیوں سے بہر حال ہزار کی
درجہ بہتر ثابت کرتا ہے کیونکہ غیر احمدی صرف آخری مامور کے منکر ہیں۔ حالانکہ مسیحی آنحضرت
صلی ما ای ایم اور قرآن کریم کے بھی منکر ہیں ۔ اسی طرح مسیحی اور یہودی مذہب کے مقابلہ میں ہم یہودیوں کو
بھی مسیحیوں سے اٹھدی نہ کہیں گے کیونکہ وہ حق کے قبول کرنے میں یہودیوں کی نسبت مسلمانوں کے
قریب ہیں۔ غرض جس جس قدر کوئی شخص ایمان کی باتوں کو زیادہ مانتا ہے خواہ وہ مسلمان نہ بھی ہو، ہم تب
بھی اس سے کم درجہ کے انسان سے اسے اٹھدی ہی یقین کرتے ہیں۔
باقی رہا سز اجزاء کا معاملہ وہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور یہ اس کا کام ہے اس میں دخل دینے
والا انسان احمق اور نادان ہے۔ اللہ تعالیٰ جس کو چاہے بخش دے اور جس کو چاہے سزا دے۔ ہاں اس
نے کچھ قواعد مقرر کئے ہوئے ہیں جو کچھ ظاہری ہیں اور کچھ باطنی ۔ باطن کی نسبت ہم نہیں جانتے کہ وہ
کس پر منطبق ہو سکتے ہیں۔ البتہ ظاہری قواعد پر ہم کسی کو پرکھ سکتے ہیں۔ لیکن جزاء وسزا کا فیصلہ اندرونی
خیالات ، حالات اور اعتقادات وغیرہ پر ہی ہوگا ، اس لئے کسی کی نسبت جہنمی یا بہشتی ہونے کا فیصلہ ہم
نہیں کر سکتے۔ ممکن ہے کہ ایک مسلمان ہو مگر اعمال سے ایسا گرا ہوا ہو کہ جہنم کے قابل ہو اور ممکن ہے
ایسا کافر ہو کہ آنحضرت صلی شمالی یم کا نام اس تک نہ پہنچا ہو مگر اس کے اعمال بتاتے ہوں کہ اگر یہ
حضرت علی کا نام سنتا تو ضرور مان لیتا۔ اور جس طرح آنحضرت صلی لا الہ سلم نے فرمایا ہے کہ قیامت
کے دن لوگوں کو موقع دیا جائے گا ہو سکتا ہے کہ وہ شخص اس وقت مان کر بہشت میں داخل ہو جائے ۔ اسی
طرح ممکن ہے کہ ایک احمدی گنہ گار سزا پا جائے لیکن ایک غیر احمدی جو مسیح موعود کے نام سے بھی ناواقف
ہے وہ دوبارہ موقع دیا جانے پر ہدایت قبول کر کے انعام الہی کا وارث ہو جائے ۔
صلى الله
پس کفر و اسلام کے متعلق فتوی دینا بہت مشکل ہے۔ جب تک غیر مبائعین حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے دعوؤں کی تاویلیں کرتے ہیں اور انکار نہیں کرتے اور جب تک
کوئی ایسا مامور من اللہ نہیں آتا جس کا انکار کفر ہو اور یہ اس کا انکار نہیں کرتے تب تک

خطبات محمود جلد ۴
۳۵۴
سال ۱۹۱۵ء
باوجود ہمارے اس عقیدہ کے کہ ان کے عقائد حضرت صاحب کے دعوؤں کے خلاف ہیں اور یہ حضرت
صاحب کے دعوؤں کی غلط تاویلیں کرتے ہیں ان کے متعلق ہمارا اعتقاد یہی ہے کہ وہ احمدی ہیں اور غیر
احمدیوں سے اچھے ہیں۔ ان کا ہم کو کافر کہنا ضد اور ہٹ کی وجہ سے ہے اور یہ بھی ان کی کمزوری کی بہت
بڑی دلیل ہے کیونکہ وہ ہم کو تو کافر کہتے ہیں لیکن حضرت مسیح موعود کے اشد ترین مخالفوں کو مومن خیال
کرتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو ہدایت بہت کم نصیب ہوتی ہے لیکن ہماری تو پھر بھی یہی دعا ہے کہ خدا تعالیٰ
انہیں ہدایت دے۔ آمین
الفضل ۱۷، ۲۰ مئی ۱۹۱۵ء)
ل النساء : ۵۲
البقرة : ٣١
البقرة : ١١٩
ص: ۷۷

آج 10 میں سے 10 باقی