کوشش کرو کہ تمہیں اعلٰی درجہ کی موت نصیب ہو
خطبات محمود جلد ۴
۳۷۶
(۷۳)
کوشش کرو کہ تمہیں اعلیٰ درجہ کی موت نصیب ہو
فرموده ۲۵ جون ۱۹۱۵ء)
سال ۱۹۱۵ء
حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی :۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقْتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ
پھر فرمایا:۔
تمام انسانوں کی حالتیں مختلف تعلقات مختلف اعمال اور مختلف واقعات کے ساتھ ساتھ بدلتی
رہتی ہیں۔ ایک انسان کی جو حالت ہوتی ہے وہ دوسرے کی نہیں ہوتی اور جو دوسرے کی ہوتی ہے وہ
تیسرے کی نہیں ہوتی کوئی بڑا تندرست اور قوی ہوتا ہے تو کوئی نہایت ضعیف اور بیمار ہوتا ہے، کوئی بڑا
عالم اور واقف کار ہوتا ہے تو کوئی بالکل جاہل اور کو دن ہوتا ہے، کوئی استنباط اور ایجاد کی بڑی قابلیت رکھتا
ہے تو کوئی واضح سے واضح بات کے سمجھانے پر بھی نہیں سمجھتا، کوئی دین کی طرف بہت توجہ رکھنے والا ہوتا
ہے تو کوئی دین سے بالکل بے پرواہ ، کوئی دنیا میں بہت ہی منہمک ہوتا ہے تو کوئی صبح کے کھانے کے بعد
شام کے کھانے کی بھی فکر نہیں رکھتا۔
غرض ہر ایک انسان کی حالت ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے اور مختلف حالات کے
ما تحت بدلتی رہتی ہے ۔ ایک انسان ہوتا ہے اس کے خیالات ایک اور انسان سے جو دوسرے
لوگوں سے تعلقات رکھتا ہے مختلف ہوتے ہیں جس طرح انسانوں کی ہر ایک چیز میں اختلاف ان
ہے مثلاً علم میں صحت میں عزت میں ، آبرو میں، طاقت میں ، کمزوری میں ، دولت میں ،غربت
خطبات محمود جلد -
۴
سال ۱۹۱۵ء
میں ، زبان میں ، شکل وصورت وغیرہ وغیرہ میں ، اسی طرح ان کی موتوں میں بھی اختلاف ہے۔ ایک بہت بڑا
فرق جو ظاہری طور پر نظر آتا ہے وہ تو یہ ہے کہ ایک بچپن میں بلکہ ماں کے پیٹ میں ہی مر جاتا ہے۔ ایک کچھ
دن بعد مرتا ہے ، پھر چلنے پھرنے کے بعد ایک جوانی میں ، ایک بڑھاپے میں اور ایک ارذل عمر کو پہنچ کر مرتا
ہے، پھر جسمانی لحاظ سے کسی کی موت ہیضہ سے کسی کی تپ سے کسی کی کھانسی سے کسی کی سل سے کسی کی دق
سے کسی کی قولنج سے کسی کی نمونیہ سے ہوتی ہے۔ کوئی گولی کھا کر مرتا ہے، کسی کا رشتہ حیات تلوار کاٹتی ہے۔ کوئی
مکان سے گر کر جان دیتا ہے، کسی کا پاؤں پھسل کر دم ہوا ہو جاتا ہے، کوئی قتل کر دیا جاتا ہے۔ کسی کو زہر دیا جاتا
ہے۔ غرضیکہ بیسیوں نہیں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں اقسام ہیں جن سے انسان موت کا مزہ چکھتے ہوئے دنیا سے
گزرتے ہیں۔ یہ تو موت کے طریق ہیں پھر موت ہی میں ایک اور بھی اختلاف ہے کوئی انسان اپنے کاموں
سے فارغ ہو چکتا ہے تب اسے موت آتی ہے، کوئی ابھی کام شروع ہی کرتا ہے کہ جان نکل جاتی ہے، کوئی کام
کرتے کرتے اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ امروز فردا پر اس کی کامیابی ہوتی ہے تو مر جاتا ہے، یہ بھی ایک اختلاف
ہے۔ ایک اختلاف تو یہ تھا کہ کس عمر میں موت آئی ، دوسرا یہ کہ کس طریق سے آئی، تیسرا یہ کہ کس حالت میں آئی
پس کوئی تو خوشی کی موت مرتا ہے اور کوئی رنج کی کوئی قوم کی بہتری اور پیاروں کے فائدے کیلئے جان دیتا ہے
اور کوئی ایسی موت مرتا ہے کہ اس کے سامنے ذلت کا نظارہ کھنچا ہوتا ہے۔ ایک اور بھی اختلاف ہوتا ہے :۔
ہوتا۔
(۱) ایک موت ایسی ہوتی ہے کہ وہ صرف مرنے والے کی موت ہوتی ہے۔
(۲) ایک موت ایسی ہوتی ہے کہ وہ مرنے والے کی موت اور دنیا کیلئے زندگی ہوتی ہے۔
(۳) ایک موت ایسی ہوتی ہے کہ مرنے والے کی موت اور دنیا کی بھی موت ہوتی ہے۔
(۴) ایک موت ایسی ہوتی ہے کہ مرنے والے کی زندگی ہوتی ہے اور دنیا کا اس سے کوئی تعلق نہیں
وہ مرنے والا جس کی موت اس کی اپنی ہی موت ہوتی ہے وہ ایسا شخص ہوتا ہے جو اپنے
نفس میں تو گندا اور ناپاک ہوتا ہے مگر دنیا کیلئے ضرر رساں نہیں ہوتا ۔ مثلاً ایک شخص ایسا ہے جو
خدا اور رسول کا منکر ہے لیکن دوسرے لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش نہیں
کرتا ۔ ایسا شخص جس دن مرتا ہے پھر وہ ہر طرح سے مر ہی جاتا ہے۔ دنیا میں خدا تعالیٰ کا
خطبات محمود جلد ۴
۳۷۸
سال ۱۹۱۵ء
جو اس سے معاملہ تھا وہ رحمانیت اور رحیمیت دونوں صفات کے ماتحت تھا مگر مرنے کے بعد صرف رحیمیت
ہی ہوتی ہے۔ چنانچہ زندگی میں کوئی خدا کو گالیاں دے ، رسول کو برا بھلا کہے، خدا تعالیٰ اسے سامان
زندگی دیتا ہی رہے گا مگر مرنے کے بعد کا وہ زمانہ جبکہ بویا ہوا کا ٹا جاتا ہے۔ اس لئے گندے اور نا پاک
انسان کی موت وہاں بھی موت ہی ہوتی ہے۔
(۲) وہ موت جس سے مرنے والا تو مر جاتا ہے لیکن اس سے دنیا کی زندگی ہوتی ہے، یہ وہ انسان
ہوتا ہے جو اپنے نفس میں تو گندا ہوتا ہی ہے لیکن دنیا کو بھی گندا کرنا چاہتا ہے مثلاً ایک ایسا کا فرجود دنیا کو کفر
کی تبلیغ کرتا ہے یا ایک ایسا ظالم جو دنیا پر ظلم کرتا ہے یہ جب مرتا ہے تو اس پر موت آجاتی ہے مگر اس سے
دنیا کی زندگی ہوتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ جو اس کے ذریعہ گند میں مبتلا ہونے والے تھے یا ایسے لوگ
جو اس کے ظلم کے نیچے دبے ہوئے تھے ان کی گردنیں آزاد ہو گئیں ۔
(۳) وہ موت ہے جو مرنے والے کی بھی موت ہوتی ہے اور دنیا کی بھی موت ہوتی ہے۔ یہ ایسے
شخص کی موت ہوتی ہے جو گو اپنے نفس میں کافر ہوتا ہے مگر دنیا کو اس سے فائدہ پہنچتا ہے مثلاً ایک کافر
شخص ہو اور بڑا موجد سائنس سائنسدان علم ہندسہ ہندسہ جغرافیہ کا جاننے والا ہو یا حکمران ران منصف اور
بشر طیکہ کافر ہو جس کی موت سے دنیا کو نقصان پہنچے۔
اور عادل ہو
(۴) وہ موت ہے جس سے مرنے وا۔ رنے والے کی زندگی ہوتی ہے اور دنیا کا اس سے کچھ تو ے کچھ تعلق نہیں ہوتا ۔ یہ ایک
ایسے مومن کی موت ہے جو الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِہ ۲ کے مطابق ہوتا ہے
یعنی اس کی زبان اور ہاتھ کے ضرر سے لوگ محفوظ رہتے ہیں جب ایسا شخص مرتا ہے تو وہ اپنے اعمال کے نیچے مرتا
ہے۔ دنیا کے نفع و نقصان سے اس کا تعلق نہیں ہوتا ۔ ان سب موتوں سے بڑھ کر ایک اور موت ہے جو بہت ترقی
کرنے والے انسان کو نصیب ہوتی ہے۔ وہ ایسی موت ہوتی ہے کہ مرنے والے کی زندگی ہوتی ہے مگر دنیا کیلئے وہ کی
موت ہوتی ہے ۔ یہ ان لوگوں کی موت ہوتی ہے جو دین کے مبلغ اور خدا تعالیٰ کے پیارے اور رسول ہوتے
ہیں۔ موت ان کیلئے تو عید ہوتی ہے کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ آج ہم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو کر اپنے پیارے کے ہے ہو
ہو دنیا پاس کامیاب ہو کر جا رہے ہیں مگر ان کی وفات کا دن دنیا کیلئے ایسا تاریک دن ہوتا ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کوئی
دن نہیں ہو سکتا۔ اس کا ایک نظارہ آنحضرت صلی شما ای ایم کی وفات ہے۔ آپ نے وفات کے وقت فرمایا :۔
خطبات محمود جلد ۴
۳۷۹
سال ۱۹۱۵ء
إلَى الرَّفِيقِ الْأَعْلیٰ سے یعنی اے خدا مجھے اب دنیا کی زندگی پسند نہیں آپ ہی کے پاس آنا چاہتا ہوں ادھر تو
یہ حال تھا ادھر ایک صحابی آپ کی وفات کے متعلق فرماتے ہیں۔
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِيَ عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ
کہ تو ہماری آنکھ کا نور تھا جب تو جاتا رہا تو اب کوئی مرے ہمیں کیا ہماری طرف سے ساری دنیا مر
جائے۔ پس آخری اور اعلیٰ درجہ کی موت یہ ہے کہ انسان کی اس سے زندگی ہو اور دنیا کی موت ہو۔ ایک شاعر
نے کیا ہی اچھا کہا ہے کہتا ہے :۔
انْتَ الَّذِي وَلَدَتُكَ أُمُّكَ بَاكِيًا وَالنَّاسُ حَوْلَكَ يَضْحَكُونَ سُرُورًا
فَاحْرِضْ عَلَى عَمَلٍ تَكُونَ إِذَا بَكَوْ فِي وَقْتِ مَوْتِكَ ضَاحِكًا مَسْرُورًا
کہ اے انسان تو وہی ہے کہ جب تو پیدا ہوا تھا تو تو روتا تھا اور لوگ ہنستے تھے اب تو ایسے عمل کر کہ جب تجھ
پر موت کا وقت آئے تو لوگ روئیں اور تو ہنسے۔ لوگ تو اس لئے روئیں کہ یہ شخص ہمارے لئے ایک مفید وجود تھا
اب اس کے نہ ہونے کی وجہ سے نقصان ہوگا اور تو اس لئے ہنسے کہ اب میں خدا کے حضور پہنچ کر انعام پاؤں
گا۔ اس طرح بات اُلٹ گئی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے تأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقْتِهِ وَلَا تَمُوتُنَ
إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ - که مختلف موتیں دنیا میں آتی ہیں مومن کو چاہیئے کہ تقوی میں اس حد تک بڑھے کہ ولا
تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُون جب تم پر موت وارد ہو تو تم مسلم ہو۔ مسلم کیا ہوتے ہیں منقاد مطیع اور
فرمانبردار کو کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم پر موت آئے تو تم اللہ کی فرمانبرداری میں لگے ہوئے ہو۔ غور
کرنے کی بات ہے کہ جب کسی کو اللہ تعالیٰ کے کام میں لگے ہوئے ہونے کی حالت میں موت آئیگی تو اس کے
لئے کتنی خوشی کی موت ہوگی ۔ پھر مسلم کی تعریف آنحضرت صلی السلام نے یہ فرمائی ہے کہ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ
الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِه - دوسری جگہ فرمایا لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبُّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ
النَفسِه - ۲- اس وقت تک کوئی مسلمان نہیں ہوتا جب تک اپنے بھائی کے لئے وہی بات پسند نہ کرے جو اپنے کی
لئے کرتا ہے۔ تو مسلم کی تعریف میں دوباتیں ہوئیں ایک یہ کہ اس سے کسی کو نقصان نہ پہنچے دوسری یہ کہ اپنے نفس کو
جتنا فائدہ پہنچانا چاہتا ہے اتنا ہی دوسروں کو بھی پہنچائے ۔ ایسا انسان جب مرے گا تو اس کی موت اسی اعلیٰ درجہ کی
خطبات محمود جلد ۴
۳۸۰
سال ۱۹۱۵ء
موت ہوگی ۔ اس آیت میں اس موت کے اختیار کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے کہ مومنو! تم اس حالت کو
پہنچ جاؤ کہ جب تم پر موت آئے تو دنیا تم پر روئے اور تم ہنسو ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی ہی موت نصیب
کرے۔ ہماری موتیں ہمارے لئے زندگیاں ہوں اور وہ فرائض جو خدا تعالیٰ نے ہم پر لگائے ہیں ان
سے ہم سبکدوش ہو کر جائیں۔ آمین
الفضل یکم جولائی ۱۹۱۵ء)
ال عمران: ۱۰۳
بخاری کتاب الايمان باب المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده
بخاری کتاب المغازی باب آخر ما تكلّم به النبی صلی السلام میں یہ الفاظ درج
ہیں ۔ اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى
شرح دیوان حسان بن ثابت صفحه ۲۲۱ کتب خانه آرام باغ کراچی، السيرة الحلبية
الجزء الثالث حاشیه صفحه ۳۹۷ مطبع محمد علی صبیح میدان الازهر مصر ۱۹۳۵ء
مجانى الادب الجزء الثانى صفحه ۲۳ مطبعة الاباء اليسوعيين بيروت میں
الفاظ یہ ہیں ۔
يَاذَا الَّذِي وَلَدَ تُكَ أُمُّكَ بَاكِيًّا وَالنَّاسُ حَوْلَكَ يَضْحَكُونَ سُرُورٌ
احْرِصُ عَلَى عَمَلٍ تَكُونَ بِهِ مَتَى يَبْكُونَ حَوْلَكَ ضَاحِكًا مَسْرُورًا
بخارى كتاب الإيمان باب من الإيمان ان يحب لاخيه ما يحب لنفسه