اَحْکَمُ الْحَاکِمِیْنَ خدا سے تعلق قائم کرو
خطبات محمود جلد ۴
۳۸۴
(۷۵)
أَحْكَمُ الْحَاكِمِينَ خدا سے تعلق قائم کرو
فرموده ۹ ۔ جولائی ۱۹۱۵ء بمقام لاہور )
سال ۱۹۱۵ء
حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
دنیا کے حکام ، بادشاہ اور امراء جن کی طاقتیں محدود ، حکومتیں محدود، مال و دولت محدود علم و عقل
محدود، شان و شوکت محدود اور جن کی نفع رسانی کی قدرت محدود ہے ان سے تعلق رکھنے کیلئے ہم دیکھتے ہیں کہ
انسان بڑی بڑی کوششیں کرتا ہے۔ لیکن اگر کسی بڑی سے بڑی دنیا کی حکومت کو بھی لے لیں تو بھی کوئی ایسی
حکومت نظر نہیں آتی جو ساری دنیا پر حاوی ہو یا دو ثلث پر ہی اس کا قبضہ ہو اور اگر فرض بھی کر لیں کہ کوئی ایسا
فرمانروا ہے جو ساری دنیا پر حکومت کرتا ہے تو پھر بھی چونکہ وہ انسان ہی ہے اس لئے اس کی حکومت محدود
ہے۔ اس سے چھپنے کے لئے کئی جگہیں ہیں غاروں اور پہاڑوں میں انسان چھپ سکتا ہے، بھیس بدل کر
گرفتاری سے بچ سکتا ہے کیونکہ انسان بادشاہ کا خواہ وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو علم کامل نہیں ہے اور وہ عالم الغیب
نہیں ہوتا۔ اس لئے انسان اس سے بچنے کی تدبیر کر سکتا ہے اور بسا اوقات کامیاب بھی ہو جاتا ہے مگر خدا تعالیٰ
کی حکومت نہ صرف تمام دنیا پر ہے بلکہ زمین و آسمان کی کوئی چیز نہیں جو اس کی مملوک نہ ہو۔ چونکہ تمام چیزیں
اسی کی مخلوق ہیں اس لئے اسی کی مملوک ہیں ۔
جب دنیا کے بادشاہوں کے حضور باریابی حاصل کرنے کے لئے لوگ بڑی بڑی کو بڑی بڑی کوششیں
کرتے ہیں اور جان و مال تک کے خرچ کرنے میں دریغ نہیں کرتے تو خدا تعالیٰ جس کی شان
خطبات محمود جلد -
۴
۳۸۵
سال ۱۹۱۵ء
سے دنیاوی حاکموں کو کچھ بھی نسبت نہیں اس کے حضور شرف پانے کیلئے کس قدر کوشش اور ہمت کرنی
چاہئے۔ پھر جس آدمی کو ایک دفعہ بادشاہ سے ملاقات کا موقع مل جائے وہ اس خبر کو اپنی عزت کا باعث سمجھ کر
اخباروں میں چھپواتا ہے لیکن کیسا خوش نصیب اور عزت والا ہے وہ انسان جس کو خدا تعالیٰ کے حضور حاضری کا
موقع ملے ۔
دنیاوی لحاظ سے ہماری گورنمنٹ حاکم ہے اور ہم محکوم ، وہ آتا ہے ہم خادم ، وہ سرکا ر ہے ہم رعایا اور ہمیں
قرآن شریف یہ حکم دیتا ہے کہ اس کی فرمانبرداری کریں مگر اس سے بھی اعلیٰ ایک اور ایسی حکومت ہے جس کے
حضور ہم اور یہ مساوی ہیں کیونکہ وہ ایساز بردست بادشاہ ہے جس کے آگے دنیا کے زبردست سے زبردست
بادشاہ ماتھا رگڑتے ہیں اور طاقتور سے طاقتور حکمران گردنیں جھکا دیتے ہیں اور ان کو سوائے اس کے اور کوئی کی
چارہ نہیں ہوتا کہ اس کے آگے اپنی پیشانی رکھ دیں۔ انگلستان کے ایک بادشاہ کا قصہ لکھا ہے کہ وہ اپنے
مصاحبین کے ساتھ سمندر کے کنارے بیٹھا تھا اسے خوشامدی حاشیہ نشینوں نے کہا کہ آپ کی حکومت بحرونی
بر (خشکی و تری ) سب جگہ ہے آپ اتنے وسیع ممالک پر حکمران ہیں وغیرہ وغیرہ ابھی یہ باتیں ہو ہی رہی تھیں کہ
سمندر کا پانی کنارے پر چڑھنا شروع ہوا۔ انہوں نے بادشاہ سے کہا کہ آپ کرسی ہٹالیں کیونکہ پانی قریب
آرہا ہے ۔ بادشاہ نے کہا نہیں میں پانی کو حکم دیتا ہوں کہ پیچھے ہٹ جائے ۔ انہوں نے کہا کبھی ایسا ہو سکتا
ہے؟ بادشاہ نے کہا تم تو ابھی کہہ رہے تھے کہ خشکی اور سمندر پر تمہاری حکومت ہے اگر میری حکومت سمندر پر
ہوتی تو پانی میرا حکم کیوں نہ مانتا ۔ پس کوئی کتنا بڑا کیوں نہ ہوا احکم الحاکمین کے آگے سجدہ کرتے ہی بنتی ہے ورنہ
تباہ و برباد ہو جاتا ہے۔
چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ بڑے بڑے بادشاہوں نے جب خدا تعالیٰ کی نافرمانی کی تو خدا نے ان کو ایسا
جھکا یا کہ ان کا نام و نشان مٹ گیا۔ دیکھو فرعون جو موسیٰ علیہ السلام کے مقابلہ میں اُٹھا اور اس کی کتنی بڑی طاقت
تھی اس کے مقابلہ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کیا حالت تھی ۔ وہ بڑے مال و اموال کا وارث تھا، وہ بڑی
دولت اور حکومت قبضہ میں رکھتا تھا، وہ مصر ایسے ملک پر حکمران تھا جس میں دریائے نیل بہتا ہے اور جس کی کی
وادیاں دنیا بھر میں زرخیز سمجھی جاتی ہیں، وہ شام اور افریقہ کے تمام آباد حصوں پر رعب رکھتا تھا لیکن حضرت
موسیٰ“ وہ تھے جنہیں بیوی حاصل کرنے کے لئے بھی دس سال تک ایک شخص کی بکریاں چرانا پڑیں۔ وہ فرعون
خطبات محمود جلد ۴
۳۸۶
سال ۱۹۱۵ء
کے سامنے جاتا ہے اور اسے کہتا ہے کہ میرے خدا کی فرمانبرداری کرو اور میرے حکموں کو مانو ۔ فرعون
نے بجائے اس کے کہ اس کی اطاعت کرتا نافرمانی کی اور اپنے مقابلہ میں کچھ نہ سمجھا۔ دنیاوی لحاظ سے
واقعی موسیٰ علیہ السلام کی کیا طاقت تھی کہ فرعون جیسے بادشاہ کو یہ کہتا کہ بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دو
جب وہ اس سے انکار کرتا تو یہ کہتا کہ تم نے میرا کہا نہیں مانا میرا خدا ایسا ہے جو تمہیں سزا دے گا لیکن
فرعون نے جب موسیٰ علیہ السلام کا مقابلہ کیا تو ایسی حالت میں غرق ہوا جبکہ اس نے موسیٰ علیہ السلام کو
اپنی آنکھوں کے سامنے اسی دریا سے صحیح و سلامت پار جاتے ہوئے دیکھا ۔ پھر اس نے غرق ہوتے
وقت کیسے دردناک الفاظ کہے ۔ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَائِيلَ لي
موسیٰ ہارون جن کو وہ گالیاں دیتا تھا اب انہیں کے متعلق کہتا ہے کہ میں ان کے رب پر ایمان لاتا
ہوں ۔ یہ کہہ کر اس نے اپنے انتہائی خشوع و خضوع کا اظہار کیا ہے کہ اب میرا تکبر ایسا ٹوٹا ہے کہ یہی
موسیٰ و ہارون جن کی میں ہتک کرتا اور حقارت سے دیکھتا تھا انہی کی پیروی اور غلامی کرنے کو تیار
ہوں ۔ غرض بڑے بڑے گردن کش گزرے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے ان کو تباہ و برباد کر کے ان کا نام ونشان
مٹا دیا۔
پس کیسا خوش قسمت ہے وہ انسان جس کو وہ بادشاہ بلائے اور ملاقات کا موقع دے جو تمام
بادشاہوں کا بادشاہ ہے اور جسے یہ کہے کہ جو تم سے دشمنی کرتا ہے وہ مجھ سے کرتا ہے اور جو تجھ پر حملہ کرتا
ہے وہ مجھ پر کرتا ہے اور جو تیرا انکار کرتا ہے وہ میرا انکار کرتا ہے جب یہ آواز کسی انسان کو خدا کی طرف
سے آتی ہوگی تو اس کی کیا حالت ہوتی ہوگی۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد میں نے آپ کی ایک ڈائری دیکھی ۔ اس میں لکھا تھا
کہ دنیا کے لوگ مجھے طرح طرح سے ڈراتے اور دھمکیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں اپنے پیاروں کو
چھوڑ دوں لیکن رات کے وقت جب مجھے میرے عزیز سے عزیز چھوڑ چکے ہوتے ہیں تو وہ میرے پاس
آکر مجھے تسلی دیتا اور باتیں کرتا ہے، بھلا اس کو میں کس طرح چھوڑ دوں ۔ غرض اس حالت کا اندازہ جو خدا
تعالیٰ کے ساتھ کلام کرنے سے پیدا ہوتی ہے سوائے اس کے جس پر یہ حالت وارد ہو اور کوئی نہیں لگا کے ساتھ سے کے
سکتا ۔ ہاں جن لوگوں کا ایسے انسانوں سے تعلق ہو جائے جو خدا تعالیٰ کے ساتھ شرف مکالمہ رکھتے ہیں وہ تا۔
جس طرح خدا تعالیٰ کو دیکھتے ہیں دوسرے نہیں دیکھ سکتے ۔
خطبات محمود جلد ۴
۳۸۷
سال ۱۹۱۵ء
پس ایسے لوگوں کا حق ہے کہ وہ اپنی عبادت کو الحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۲ سے شروع
کریں۔ کیا ہی تعریفوں اور محامد والا خدا ہے جس نے اپنی مخلوق کو یہ رتبہ دیا کہ قُلْ اِنْ كُنْتُمْ
تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ۳ اے رسول ! ان لوگوں کو کہہ دو کہ اگر تم اللہ کے ساتھ محبت
کرنا چاہتے ہو تو میری اطاعت کرو ۔ اس سے اللہ تمہارے ساتھ محبت کرنے لگے گا۔ پس کیسی خوش
نصیب ہے وہ جماعت جس کو ایسا زمانہ نصیب ہوا جس میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ پورا پورا تعلق رکھنے والا ،
اس کی محبت اور شفقت کا کلام سننے والا ، اس کی تائید اور برکت حاصل کرنے والا انسان مل گیا۔ صحابہ
کرام کے بعد بڑے بڑے ولی اور بزرگ گزرے ہیں مگر ان کی یہی خواہش رہی ہے کہ کاش ہم صحابہ
میں سے ہوتے۔ ہم نے خدا کے فضل سے سے وہی صحابہ کا زمانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ
پایا۔ ہم نے آپ کی صحبت اٹھائی اور آپ سے فیوض حاصل کئے۔
سب سے بڑا فضل اور انعام یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کسی سے کلام کرے لیکن اس سے دوسرے درجہ پر
یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے کلام کرنے والے انسان کے ساتھ تعلق ہو۔ کیونکہ نبیوں کو خدا تعالیٰ کے ساتھ بلا
واسط تعلق ہوتا ہے اور نبیوں کے ماننے والوں کا بالواسطہ لیکن میں تو دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت کے
بعض آدمیوں کے ساتھ خدا تعالیٰ بلا واسطہ کلام کرتا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا فضل ہے جس کا ہماری جماعت
لوگوں کو شکر ادا کرنا چاہئیے ۔ اب دنیا کی طاقتیں انہیں کیا دکھ دے سکتی ہیں جبکہ خدا تعالیٰ
ہے۔ جب کوئی کسی کے گھر چلا جائے اور گھر والا اس پر مہربان ہو تو نوکر اور خدمتگار خود بخود جی جی کرتے
پھرتے ہیں لیکن اگر گھر والا ناراض ہو تو نو کر بھی بات نہیں کرتے۔
ان کا ہو
پس جس سے خدا راضی ہوا سے کسی کی کیا پرواہ ہوسکتی ہے۔ لوگ اسے خواہ پہاڑ سے نیچے پھینک
دیں ، دریا میں ڈال دیں ، آگ میں جلا دیں ، اسے کوئی تکلیف نہیں ہوتی ۔ مارٹن کلارک کے مقدمہ میں
حضرت مسیح موعود نے سب کو فرمایا کہ استخارہ کرو۔ میں نے بھی کیا تو دیکھا کہ ایک کوٹھڑی ہے جو اوپلوں
سے بھری ہوئی ہے لوگ اُن پر تیل ڈال کر آگ لگا رہے ہیں۔ میں نے نظر اُٹھا کر جو اس کے دروازے
کی طرف دیکھا تو یہ لکھا تھا کہ :۔
خدا کے پاک بندوں کو کوئی جلا نہیں سکتا
آج حضرت مسیح موعود کا یہ مصرعہ سن کر کہ :۔
خطبات محمود جلد ۴
۳۸۸
سال ۱۹۱۵ء
کہ یہ جان آگ میں پڑ کر سلامت آنے والی ہے“
وہ بات یاد آ گئی ۔ خدا کے پیاروں کو نہ کوئی قتل کر سکتا ہے نہ جلا سکتا ہے نہ پہاڑوں سے گرا کر مار سکتا
ہے اور نہ دنیا کی کوئی اور چیز انہیں دکھ پہنچا سکتی ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ خدا ان کا ہو جاتا ہے۔ اسی لئے
حضرت مسیح موعود کو یہ الہام ہوا کہ :۔
آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۴؎
حضرت مسیح موعود نے طاعون کو دیکھا کہ ایک ہاتھی ہے جو اِدھر اُدھر سونڈ مارتا پھرتا ہے لیکن آپ کے
سامنے آ کر اس نے عاجزی سے سونڈ کو رکھ دیا ہے۔ پھر آپ کو یہ الہام ہوا۔ خدا تعالیٰ کا یہ سلوک کسی ایک ہی
شخص سے نہیں ہوتا بلکہ بہت سے ایسے لوگ گزرے ہیں جن کو یہ فضیلت حاصل ہوئی ہے۔ اسلام ان سب کی
عزت کرتا ہے اور یہ فضیلت صرف اسی مذہب کو حاصل ہے کہ ہر ایک نبی کی عزت کرتا ہے خواہ وہ کسی ملک اور ہ وہ
کسی زمانہ میں اور کسی قوم میں پید اہوا۔
ایران کے بادشاہ گشتاسپ کے وزیر جا ماسپ کی لکھی ہوئی ایک کتاب ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ ایران
میں تین نبی پیدا ہوں گے۔ ایک کا نام میسیا ز ر یہی ہوگا (میسیا اور مسیحا ایک ہی ہے ) اس کی اور شیطان کی
آخری جنگ ہوگی اور وہ شیطان کو قتل کرے گا لیکن تلوار سے نہیں بلکہ دعاؤں سے۔ یہی وہ پیشگوئی ہے جو
حضرت مسیح کے کلام سے اور پھر آنحضرت صلی شما السلام کے کلام سے حضرت مسیح موعود کے متعلق ثابت ہوتی
ہے۔ اب ایسے عظیم الشان انسان کا کوئی کس طرح مقابلہ کر سکتا ہے۔
حضرت مسیح موعود کا الہام کہ میں کرشن ، اوتار، رامچندر، آدم ، موسی ، ابراہیم ہوں ۔ ان سب کو لوگوں نے
دکھ دینے کیلئے بڑے زور مارے مگر کوئی نقصان نہ پہنچا سکے اس لئے کہ ان کا حامی خدا تعالیٰ ہو گیا تھا۔ پس
خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھنے سے بہت بڑا انعام شرف مکالمہ کا حاصل ہوتا ہے اور جن کو یہ نعمت حاصل
ہو جائے انہیں دنیا کی کوئی چیز خوف میں نہیں ڈال سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ایسے بندے کسی واقعہ
سے گھبراتے نہیں ۔ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ایسے ایسے واقعات پیش آئے کہ دوست گھبرا
جاتے لیکن آپ کوئی پرواہ نہ کرتے ۔ مولوی سرور شاہ صاحب گورداسپور کا ایک واقعہ سناتے ہیں کہ
مجسٹریٹ نے کہا کہ میں مرزا کو ہتھکڑی لگائے بغیر نہیں چھوڑوں گا ۔ حضرت صاحب نے سنا تو لیٹے ہوئے
خطبات محمود جلد -
۴
۳۸۹
سال ۱۹۱۵ء
اُٹھ بیٹھے اور فرمایا کہ وہ خدا کے شیر پر ہاتھ مارتا ہے نقصان اٹھائے گا ہے۔ چنانچہ اس کے دو بیٹے تھے
دونوں مر گئے ۔ حالانکہ وہ اپنے ارادہ میں کامیاب نہ ہو سکا۔ تو ان لوگوں کو کوئی چھیڑ نہیں سکتا۔ خدا تعالیٰ
کی نصرت ان کے ساتھ ہوتی ہے اس لئے جو کوئی ان کا مقابلہ کرتا ہے وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
میں حیران ہوں کہ کفر اور اسلام کے مسئلہ کو منکرین خلافت کیوں اتنا بڑھا رہے ہیں ۔ کیا خدا
تعالیٰ کی طرف سے جو لوگ آتے ہیں ان کو کوئی انسان ہونے کے لحاظ سے مانتا ہے۔ آنحضرت علی الا یہ سلام
بھی انسان تھے آپ کی بشریت کا تو کوئی منکر نہیں۔ ہر ایک مذہب وملت کے لوگ یہ جانتے ہیں کہ آپ
ایک انسان تھے تو انسان ماننا تو ایسی بات نہیں جس کا انکار کیا جائے ۔ ہاں انکار یہ ہوتا ہے کہ ایک انسان
خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے لیکن نادان کہتا ہے کہ خدا کی طرف سے نہیں آیا۔ یہ انکار اس انسان کا
انکار نہیں بلکہ اس کے بھیجنے والے یعنی خدا تعالیٰ کا انکار ہوتا ہے۔ اسی طرح ایک بیوقوف کہتا ہے کہ
حضرت مسیح موعود آنحضرت صلی السلام کے خادم تھے اس لئے یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ان کا انکار کا فر بنا
دے۔ ہم کہتے ہیں کہ مسیح موعود کا انکار بحیثیت آپ کے انسان ہونے اور آنحضرت صلی ا ال سلیم کا خادم
ہونے کی وجہ سے کفر نہیں بلکہ اس لئے ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو بھیجا ہے اور اس کا انکار کرنے والا
کافر ہوتا ہے۔ پس نادان اپنی نادانی سے انسانوں میں فرق کرتے اور کہتے ہیں کہ ایک کا انکار بڑا اور
دوسرے کا چھوٹا ہے لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ یہ تو خدا کا انکار ہے اور وہ بہت بڑا ہے چھوٹا نہیں اس کی
طرف سے کوئی آجائے اور اس کا انکار کبھی چھوٹا انکار نہیں ہو سکتا۔ روس کا ایک کاؤنٹ (count)
تھا وہ پہلے بادشاہ کا دربان تھا۔ ایک دن بادشاہ نے اسے کہا کہ کسی کو اندر نہ آنے دینا۔ کچھ دیر بعد
ایک ڈیوک (DUKE) آیا اور اس نے کہا کہ میں اندر جانا چاہتا ہوں ۔ دربان نے کہا کہ میں نہیں
جانے دوں گا وہ اندر گھنے لگا تو اس نے روک لیا۔ ڈیوک نے اسے مارنا شروع کیا اور پھر اندر جانے لگا
لیکن اس نے پھر روک لیا اسی طرح بہت دیر تک ان کی کشمکش ہوتی رہی۔ زار دیکھ رہا تھا۔ اس نے
اور کہا دونوں کو اندر بلایا اور ڈیوک سے پوچھا تم نے اسے کیوں مارا ہے۔ اس نے کہا میں ڈیوک ہوں اس نے
مجھے اندر آنے سے روکا اس لئے میں نے اسے مارا۔ دربان سے پوچھا کہ تم نے انہیں کیوں روکا۔ اُس سے
نے کہا کہ میں نے اس لئے روکا ہے کہ ان سے بڑے نے مجھے روکنے کا حکم دیا تھا۔ ڈیوک سے پوچھا کہ
خطبات محمود جلد ۴
۳۹۰
سال ۱۹۱۵ء
فلاں
تم کو اس نے میرا حکم سنایا تھا کہ اندر آنا بند ہے۔ اُس نے کہا ہاں ۔ زار نے دربان کو کہا۔ ٹالسٹائے میں تمہیں
عہدہ دیتا ہوں اس کو اسی طرح ما رو جس طرح اس نے تمہیں مارا ہے ( اُس وقت روس میں یہ قاعدہ تھا کہ
ایک ہی حیثیت کے آدمی اپنے مخالف کو سزا دے سکتے تھے ) ڈیوک نے کہا کہ میں نواب ہوں ۔ زار نے
کہا۔ ٹالسٹائے میں تمہیں کاؤنٹ بناتا ہوں اسے مارو ۔ اس طرح اُس نے اسی وقت دربان سے اسے
پٹوایا ۔ اس دربان کی تو کوئی حیثیت نہ تھی لیکن سوال یہ تھا کہ اس کو کھڑا کس نے کیا تھا۔ کھڑا بادشاہ نے کیا تھا اس
لئے اس کی حکم عدولی اس قدر سزا کا موجب ہوئی۔
کفر و اسلام کے مسئلہ میں بھی نادان یہ نہیں سمجھتا کہ بحث کسی بات پر ہے دیکھنا تو یہ ہے کہ معاملہ کس کا
ہے۔ مسیح موعود تو ایک بہت بڑا انسان ہے اگر کوئی چھوٹا بھی ہو تو اس کے متعلق یہ دیکھنا چاہئیے کہ یہ کس کی طرف
سے بول رہا ہے ۔ آنحضرت صلی السلام فرماتے ہیں لَوْ كَانَ عِيسَى وَمُوسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا
اتباعی که اگر عیسی کہ اگر عیسیٰ لی اور موسیٰ زندہ ہوتے تو ان کیلئے ضروری تھا کہ مجھ پر ایمان ! ایمان لاتے اور میرا کلام مانتے ورنہ
کافر بنتے ۔ تو یہاں یہ سوال نہیں کہ مرزا صاحب کی کیا حیثیت ہے؟ ہم بدرجہ تنزل یہ بھی مان لیتے ہیں کہ مسیح
موعود کی کوئی حیثیت نہ تھی مگر یہ تو منکرین خلافت بھی مانتے ہیں کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے پیغام لے کر
آئے تھے پس چونکہ ان کو بھیجنے والا اور آنحضرت صلی لا الہ سلم کو بھیجنے والا ایک ہی ہے اس میں کچھ فرق نہیں اس لئے
خدا تعالیٰ کا حکم جس طرح آنحضرت صلی ا السلام کے ماننے کے لئے تھا اسی طرح حضرت مسیح موعود کیلئے ہے۔ جو نہیں
مانتا وہ خدا تعالیٰ کے احکام کا انکار کرتا ہے لیکن یہ بات وہ یاد رکھے کہ خدائی احکام کا کوئی مقابلہ نہیں کر
سکتا۔ ہمارے سلسلہ کے مقابلہ میں لوگ بڑے بڑے زور لگاتے اور کہتے ہیں کہ یہ چھوٹی سی جماعت ہے کر ہی کی
کیا سکتی ہے۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی شکاری پانچ سو مرغابیوں میں سے دس بیس مارے تو اسے کامیاب کہاں
جائے گا نہ کہ نا کامیاب کیونکہ وہ غالب رہا ہے اور کچھ چھین کر ہی لے گیا ہے۔ اسی طرح ساری دنیا کے مقابلہ
میں حضرت مسیح موعود کھڑے ہوئے اور دنیا نے مقابلہ کرنے میں بھی کوئی کمی نہ کی لیکن آپ ہی کچھ چھین کر لے
گئے۔
پھر لوگوں کو یہ شک تھا کہ مرزا صاحب آپ تو کچھ نہیں جانتے مولوی نورالدین صاحب
انہیں کتا ہیں لکھ لکھ کر دیتے ہیں اور وہ شائع کرتے ہیں لیکن خدا نے اس بات کو غلط ثابت
خطبات محمود جلد -
۴
۳۹۱
سال ۱۹۱۵ء
کرنے کیلئے حضرت صاحب کی وفات کے بعد مولوی صاحب کو آخری دم تک ایک کتاب بھی لکھنے کی تحریک نہ
کی۔ بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ مرزا صاحب کے دم کے ساتھ یہ سلسلہ کھڑا ہے ان کے بعد کچھ نہیں رہے
گا۔ پھر جب ان کی یہ بات پوری نہ ہوئی تو کہنے لگے کہ ہم جو کہتے تھے کہ مرزا صاحب کو مولوی صاحب کتا بیں
وغیرہ لکھ کر دیتے ہیں اب چونکہ مولوی صاحب ہیں اس لئے سلسلہ چل رہا ہے اور ہماری اس وقت کی بات کی
تائید ہو رہی ہے البتہ جب مولوی صاحب نہ رہے تو پھر یہ سلسلہ نہیں رہے گا ۔ بعض یہ کہتے تھے کہ مولوی
صاحب عربی دان ہیں انہیں سلسلہ کے قائم رکھنے کا کیا پتہ ہے اصل میں ایم ۔ اے ، ڈاکٹر ، پلیڈ ر ا سے چلا
رہے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی کیسی غیرت ہے کہ ایک ہی وقت میں دونوں کو علیحدہ کر دیا۔ ایک طرف اگر مولوی
صاحب کو وفات دی تو دوسری طرف ان لوگوں کو علیحدہ کر کے بتادیا کہ دیکھو ہمارا سلسلہ کسی انسانی
سہارے پر نہیں چل رہا بلکہ ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ پھر یہ بھی نہیں کیا کہ اب سلسلہ کی باگ کسی بڑے
عالم فاضل اور تجربہ کار کے ہاتھ میں دے دی ہو بلکہ اس کے ہاتھ میں دی ہے جس کے متعلق مشہور کیا گیا تھا کہ
نکما ، جوش میں آنے والا اور لڑنے جھگڑنے والا ہے۔ خدا تعالیٰ نے یہ بتایا کہ تمہارے خیال میں جو سب سے
زیادہ کمزور اور نکلتا ہے ہم اپنا کام اُسی سے لے لیں گے۔ اس میں کیا شک ہے کہ مجھے نہ اپنے علم پر ناز ہے نہ
تجربہ کاری کا مدعی ہوں اور نہ مجھے کسی اور بات کا گھمنڈ ہے مگر خدا تعالیٰ میرے سپرد یہ کام کر کے دکھانا چاہتا ہے
کہ جس کو تم نالائق سمجھتے ہو میں اسی سے کام لوں گا۔ پس جب خدا تعالیٰ کا یہ منشاء تھا تو اور کسی کی کیا طاقت تھی ا
کہ اس میں حارج ہوتا۔ ایک دن وہ بھی تھا کہ منکرین کی طرف سے اعلان شائع ہوا تھا کہ جماعت کا
بہت بڑا حصہ ہمارے ساتھ ہے اور اس خوشی میں پھولے نہ سماتے تھے۔ پھر یہ بھی کہا کہ قادیان مشن
کمپاؤنڈ بن جائے گا لیکن ایک دن یہ ہے کہ خدا نے جماعت کے کثیر حصہ کو پکڑ کر جھکا دیا ہے اور قادیان
میں اشاعت اسلام کا ایسا کام ہو رہا ہے کہ تمام ہندوستان چھوڑ تمام دنیا میں بھی کسی جگہ نہیں ہو رہا۔ اس
سے اللہ تعالیٰ نے یہ دکھا دیا ہے کہ یہ میرا اپنا کام ہے۔ ایک طرف وہ انسان جو دینی علوم کے جاننے کی
نظر میں سلسلہ کا سہارا سمجھا جاتا تھا اسکو اٹھالیا۔ دوسری طرف دنیاوی علوم والوں کو علیحدہ کر دیا دیا اور
تیسرے اُس انسان کے ہاتھ میں جہاز کی پتوار دے دی جسے کسی قابل نہ سمجھا جاتا تھا۔
خطبات محمود جلد ۴
۳۹۲
سال ۱۹۱۵ء
پس اگر کوئی میری کمزوریوں کی طرف نظر کر کے اور اپنے علم کے گھمنڈ میں آکر مخالفت پر کھڑا
ہوتا ہے تو یہ اس کی نادانی ہے۔ اس کی نظر مجھ پر نہیں پڑنی چاہئیے بلکہ اس پر پڑنی چاہئیے جس کا یہ سلسلہ
ہے اور جس نے مجھے کھڑا کیا ہے کیونکہ اصل میں وہی کام کر رہا ہے۔ کیا ابھی تک کسی کو اس صداقت
کے قبول کرنے میں انکار ہے کہ منکرین خلافت نے میری مخالفت میں بڑے زور لگائے مگر خدا تعالیٰ
نے ان کو نا کام ہی کیا اور جماعت میں ایسا جوش پیدا کر دیا کہ گویا نئے سرے سے بنی ہے اور یہ جوش
گھٹنے کا نہیں کیونکہ یہ خدا کا سلسلہ ہے انسان مر جائیں گے لیکن خدا پر کوئی تغیر نہیں آسکتا ۔ ان الله لا
يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ ، جب تک احمدی احمدی ہیں یہ جماعت بڑھتی ہی
رہے گی ۔ بڑی بڑی طاقتیں داخل ہوں گی اور وہ وقت عنقریب آئے گا کہ بہت سی بلند گردنیں جھک
جائیں گی اور وہ لوگ جو آج اسلام پر گندے اور بیہودہ حملے کرتے ہیں اسی کے حلقہ بگوش
ہوں گے۔ ایک دفعہ مجھے دکھایا گیا تھا کہ آسمان پرستاروں سے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
لکھا ہوا ہے۔ پس اسلام ترقی کرے گا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہی کرے گا اور
اسے کوئی روک نہ سکے گا۔ قتل کرنے والوں نے تو حضرت عمر ، حضرت عثمان ، حضرت علی ، ایسے جلیل
القدر انسانوں کو بھی قتل کر دیا تھا لیکن اس طرح وہ اسلام کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکے۔ اُس وقت اگر چالیس لاکھ کے
قریب مسلمان تھے تو بعد میں کئی کروڑ تک ہو گئے کیونکہ خدا تعالیٰ جس کی طرف سے یہ مذہب ہے وہ ہمیشہ سے زندہ
اور حتی ہے پس اسی خدا نے ہماری جماعت کو ایک ایسے مقام پر کھڑا کیا ہے کہ جو اس کو ہٹانا چاہے گا وہ خدا سے مقابلہ
کرے گا۔ اس لئے ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ کا بہت بہت شکر کرنا چاہئیے۔
لاہور ایک سرحد ہے اور ہمارے مخالف لوگوں کا مرکز اور پنجاب کا دارالخلافہ، یہاں کے احمدیوں کو بہت
چوکس رہنا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں تاکید فرماتا ہے کہ سرحد کو مضبوط رکھنا چاہئیے ۔ مسلمانوں کی
حکومتوں کے تباہ ہونے کی ایک یہ بھی وجہ ہے کہ انہوں نے سرحدوں کو مضبوط نہ کیا ۔ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ
را بطو انا یعنی سرحدوں پر گھوڑے باندھے رکھو ۔ لاہور بھی سرحد ہے یہاں بھی اپنے مخالفوں کے جواب
دینے کے لئے احمدیوں کو ہر وقت کمر بستہ رہنا چاہئیے ۔ سرحدی اور پہرہ دار فوجیوں کو سونے اور آرام کرنے کی
اجازت نہیں ہوتی ان کا کام ہر وقت چوکس رہنا ہوتا ہے اگر یہ غفلت کریں تو دوسروں کی نسبت زیادہ سزا
خطبات محمود جلد ۴
۳۹۳
سال ۱۹۱۵ء
کے مستحق ہوتے ہیں ۔ لاہور کے احمدیوں کو ہر وقت مستعد اور تیار رہنا چاہئیے ۔ گالیوں کیلئے نہیں کیونکہ جو
کسی کو گالیاں دیتا ہے وہ اپنی شکست اور کمزوری کا خود اقرار کرتا ہے۔ پس تم لوگ نرم بنومگر بے حیا نہ
بنو۔ رسول کریم صلی السلام فرماتے ہیں الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ لا تم لوگوں سے نیک سلوک کرو۔ اگر کوئی
محتاج ہو خواہ کسی مذہب کا ہو، چوہڑا چمار ہو، اس سے ہمدردی کرو مگر با حیاء بن کر ۔ بہت سے ایسے لوگ
ہیں جو بے حیائی اور نرمی میں فرق نہیں سمجھتے۔ میں ایک طرف جہاں تمہیں چُستی اور نرمی کی نصیحت کرتا
ہوں ، دوسری طرف بے حیائی اور بے غیرتی سے بھی منع کرتا ہوں۔ میں تمہیں کھول کر بتا دیتا کہ نرمی
اور بے حیائی میں کیا فرق ہے مگر وقت نہیں ہے۔ مولوی غلام رسول صاحب را جیکی سمجھا دیں گے مگر
نرمی سے سمجھائیں۔ تم لوگوں کو نصیحت کرو ۔ بعض لوگ ایسے ہیں جنہیں نہ ہم سے تعلق ہے اور نہ
منکرین سے ۔ وہ درمیان میں پڑے ہیں۔ ان سے بات چیت کرو۔ پھر غیر مذاہب والے ہیں انہیں
سمجھاؤ۔ اور سب سے زیادہ دعاؤں پر زور دو۔ سورہ فاتحہ میں دونوں باتوں کی تعلیم ہے ۔ اول یہ کہ
اسمائے الہی کو یا د رکھو ۔ دوئم دعائیں کرو۔ مجھے حدیث کے ذریعہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
۱۲ کے بہت لطیف معنی سمجھ میں آئے ۔ اور وہ اس طرح کہ حضرت عائشہ بڑی سخی تھیں ان کی نسبت
ابن زبیر ( یہ حضرت عائشہ کے بھانجے تھے ) نے کہا ان کا ہاتھ روکنا چاہئیے جب یہ بات ان تک
پہنچی تو وہ سخت ناراض ہوئیں اور کہا کہ یہ میرے دین کے رستہ میں روک ہوتا ہے اور مجھے صدقہ سے
روکتا ہے میں اس سے نہیں ملوں گی اگر ملوں تو مجھ پر صدقہ دینا واجب ہوگا ۔ اس بات پر جب کچھ
عرصہ گزرا تو صحابہ نے صلح کروانے کی تجویز کی۔ عبدالرحمن ابن عوف ایک شخص تھے جو حضرت عائشہ
کے ننھیال سے تھے۔ انہوں نے کچھ آدمی ساتھ لئے اور ابن زبیر کو بھی لے کر حضرت عائشہ گھر
گئے ۔ دروازے پر جا کر آواز دی کہ ہم اندر آنا چاہتے ہیں۔ حضرت عائشہ نے کہا آجاؤ۔ ابن زبیر
بھی ساتھ ہی پردہ اٹھا کر اندر چلے گئے اور آپ سے جا کر چمٹ گئے اور اپنا قصور معاف کروالیا۔ اس
پر انہوں نے چالیس غلام آزاد کر دیئے ۱۳۔ اس سے یہ بات حل ہو گئی کہ اھدنا جمع کا صیغہ ہے
یعنی ہمیں ہدایت دیجئیے ۔ جب یہ کہا جائے تو خدا تعالیٰ کی تو یہ شان نہیں کہ آدھے لوگوں کی تو دعا
قبول کرے اور آدھے لوگوں کی نہ کرے وہ تو کہے گا کہ آجاؤ۔ تب سارے کے سارے خدا تعالیٰ کی
رحمت میں داخل ہو جائیں گے اور اعمال صالحہ رکھنے والوں کے ساتھ کمزور بھی پار
خطبات محمود جلد -
۴
له خالد
سال ۱۹۱۵ء
66
ہو جائیں گے۔ جس طرح ابن زبیر کو ہم اندر آنا چاہتے ہیں کے کہنے سے اندر جانے کا موقع مل گیا اسی
طرح کمزور بھی داخل ہو جائیں گے۔ پس تم لوگ ایک طرف کوشش کرو اور دوسری طرف مل کر دعا ئیں
کرو۔ پھر جو کوئی کمزور ہو گا اس کی دعا بھی سب کے ساتھ مل کر منظور ہو جائے گی۔ خدا تعالیٰ تم سب کو اس
قابل بنائے ۔ آمین
یونس : ۹۱
الفاتحة : ٢
تذکرہ صفحہ ۳۹۷۔ ایڈیشن چہارم
66
الفضل ۱۸ ۔ جولائی ۱۹۱۵ء)
ال عمران : ۳۲
وہ بھلا خدا کے شیر پر ہاتھ ڈال سکتا ہے سیرت المہدی حصہ اول صفحه ۹۶ مصنفہ حضرت مرزا
بشیر احمد صاحب ایم ۔ اے
COUNTY : امیر ، نواب ( علمی اردو لغت صفحہ ۱۱۰۹ مطبوعہ لاہور ۱۹۹۶ء )
کے ڈیوک (DUKE): شہزادے کے بعد سب سے بڑا عہدیدار ، رئیس ) قومی انگریزی اردو
لغت صفحه ۶۳۱ مطبوعہ دہلی ۱۹۹۳ء)
اليواقيت والجواهر جلد ۲ صفحه ۲۲ مطبوعہ ۱۳۱۷ھ مطبع میمنہ مصر
ف الرعد : ١٢
۱۰ ال عمران : ۲۰۱
ال بخاری کتاب الایمان باب الحياء من الایمان
الفاتحة :
بخاری کتاب الادب باب الهجرة