رسول کی اطاعت دراصل خداتعالٰی کی اطاعت ہے

خطبات محمود جلد ۴
۴۰۳
(۷۸)
رسول کی اطاعت در اصل خدا تعالیٰ کی اطاعت ہے
فرموده ۳۰ جولائی ۱۹۱۵ء)
سال ۱۹۱۵
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی :۔
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللهِ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ
جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّابًا رَّ حِيمًا فَلَا وَرَبِّكَ لَا
يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِم حَرَجًا تِهَا قَضَيْتَ
وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ل
اس کے بعد فرمایا:۔
بدی اور گناہ کے مرتکب دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تو ایسے ہوتے ہیں جو بدی کو بدی سمجھتے ہی نہیں
اور ایک وہ جماعت ہوتی ہے جو بدی کو بدی سمجھ کر اس کی مرتکب ہوتی ہے۔ بدی کو بدی نہ سمجھنے والے لوگ
تو غیر مذاہب والے ہیں کیونکہ بہت سی ایسی باتیں ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ کے سچے اور آسمانی مذہب میں
گناہ اور بدیاں ہیں لیکن ان کے مذہب میں جائز اور روا ہیں ۔ مثلاً بعض مسیحی صاحبان شراب پیتے ہیں
اور یہ ان کے مذہب میں جائز ہے حتی کہ ان کی بعض عبادتوں میں اس کے پینے کا حکم ہے اس لئے یہ جب
شراب کا استعمال کریں گے تو برا سمجھ کر نہیں کریں گے بلکہ جائز اور مذہبی حکم سمجھ کر کریں گے لیکن اگر کوئی گے را کر گےبلکہ جائز اور مذہی تم کر کریں گے اگرکوئی
مسلمان اس کا استعمال کرے گا تو بدی سمجھ کر کرے گا اسی طرح اور بعض ایسے گناہ ہیں جو ہر مذہب میں
گناہ ہیں مگر بعض کو ان کا علم نہیں ہوتا ایسی حالت میں وہ اس کے مرتکب ہو جاتے ہیں۔

خطبات محمود جلد ۴
لد ولد
سال ۱۹۱۵
چنانچہ بہت سی بدیاں مسلمانوں میں رائج ہیں مگر جہالت کی وجہ سے جائز اور کار ثواب سمجھتے ہیں۔ مثلاً
گیارہویں دینا ، نیاز اور پیر کا بکرا چڑھانا ۔ ان باتوں کو وہ پسندیدہ سمجھتے ہیں ۔ تو ایک بدیاں ایسی ہوتی ہیں کہ
ان کو بدی سمجھ کر ارتکاب نہیں کیا جاتا اس قسم کی بدیاں بھی ضرور ضرر رساں ہیں مگر ایک حد تک قابل چشم پوشی بھی
ہیں۔ بلحاظ اس کے کہ یہ بدیاں ہیں نقصان ضرور پہنچائیں گی اور بلحاظ اس کے کہ وہ جسم اور روح کیلئے مضر اور
نقصان دہ ہیں انسان کیلئے ضرور تکلیف دہ ثابت ہوں گی لیکن ان کا جرم جو ہے وہ خدا کے حضور میں ایک حد تک
قابل معافی ہے کیونکہ اس بات کی ان کو سز انہیں ملے گی کہ تم نے خدا کے حکم کو جان بوجھ کر کیوں تو ڑا۔ وہ انسان
بھی دکھ پائے گا جس نے کسی بدی کو جان بوجھ کر نہ کیا کیونکہ جو زہر کی پڑیا کھائے گا مرے گا خواہ جان بوجھ کر نہ
کھائے لیکن اگر وہ لوٹ پوٹ ہو کر بچ جائے تو گورنمنٹ اس کو اس لئے سزا نہیں دے گی کہ تم خودکشی کے فعل
کے مرتکب ہوئے ہو کیونکہ اس نے جان کر ایسا نہیں کیا۔ پس خودکشی جو دنیاوی اور الہی حکومتوں کا جرم ہے اگر
غلطی سے زہر کھانے کے نتیجہ میں ہو اور اگر ایسا شخص آخر میں بچ جائے گا تو دنیاوی حکومت اسے سزا نہ دے گی
اور اگر مر جائے گا تو الہی حکومت اسے مجرم نہ سمجھے گی لیکن اگر کوئی جان بوجھ کر خودکشی کا ارتکاب کرے گا اور بیچ
جائے گا تو یہ حکومت اُسے سزا دے گی اور اگر مر جائے گا تو اگلی حکومت اسے مجرم ٹھہرائے گی کیونکہ ایک سزا
بغاوت کی سزا ہوتی ہے اور ایک فعل کے نتیجہ میں سزا ملتی ہے۔ اس لئے کہ اس نے جان بوجھ کر نہیں کیا ، اسے
نقصان نہیں پہنچے گا مگر اس لئے کہ جو اس نے غلطی کی ہے اس کا خمیازہ اُٹھائے اسے تکلیف ہوگی اور غلطی کی وجہ
سے چونکہ اس کے دل پر زنگ لگ گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ علاج کیا جائے ۔ یہ ایک قسم گناہوں اور گناہ
کرنے والوں کی ہے دوسری قسم کے گناہ کرنے والے ایسے ہوتے ہیں جو جان بوجھ کر بدی کرتے ہیں ان
لوگوں کی بھی دو قسمیں ہوتی ہیں۔
(۱) ایک وہ جو گناہ کو گناہ سمجھتے ہوئے کرتے ہیں اور جب ان سے اس کے متعلق پوچھا جائے تو اقرار کر
لیتے ہیں کہ واقعی ہم ہم اس اس بدی کے مرتکب ہوتے ہیں ہیں مگر مگر مجبور ہیں کمزوریوں کی کی وجہ وجہ سے سے اس فعل بد بد سے سے بچنے کی
طاقت نہیں ہے۔
(۲) وہ جو بدی کو بدی سمجھ کر کرتے ہیں اور پھر اس بدی کو نیکی ثابت کرنا چاہتے ہیں اور اس پر
اصرار اور ضد کر کے اپنی خجالت اور شرمندگی کو مٹانا چاہتے ہیں ۔ اس قسم کے لوگ پہلی
کی
کی

خطبات محمود جلد -
۴
لد ٢٠
سال ۱۹۱۵
قسم کے لوگوں سے زیادہ ضرر رساں ہوتے ہیں کیونکہ پہلی قسم کے لوگ صرف اپنے نفس کیلئے ہلاکت اور تباہی کا
ہی باعث نہیں ہوتے ہیں بلکہ بہتوں کیلئے ہدایت کا موجب بھی ہو جاتے ہیں۔ جیسا کہ کسی نے کہا ہے کہ :۔
من نه کردم شما حذر بکنید
یعنی میں نے تو اپنی جان کو تباہ کر لیا ہے اور کوئی احتیاط نہیں کی مگر تم میری حالت کو دیکھ کر اپنا بچاؤ کا سامان
کر لو۔ تو ایسے لوگ گو اپنے نفس کو تباہ کر لیتے ہیں مگر دوسروں کیلئے عبرت اور نصیحت کا موجب بن جاتے
ہیں۔ لیکن وہ جو بدی کو بدی سمجھ کر کرتے ہیں اور پھر اس پر اصرار کرتے ہیں کہ ہم نے یہ بدی نہیں کی بلکہ نیکی کی
ہے ایسے لوگ خدا کے حضور بڑی پکڑ کے قابل ہوتے ہیں کیونکہ یہ نہ صرف اپنے آپ کو ہلاک کرتے ہیں بلکہ
اور ولو نے ساتھ شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں اور ان کی ہلاکت کا باعث بنتے ہیں۔
یہ جو میں نے آیتیں پڑھی ہیں ان میں ایسے ہی لوگوں کا ذکر ہے جو بدی کو بدی سمجھ کر کرتے
ہیں اور پچھتاتے نہیں بلکہ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ ہم نے جو کچھ کیا ٹھیک کیا ہے۔ اگر ہم نے ایک
ایسی بات نہیں مانی جو رسول کا اپنا خیال تھا تو کیا ہوا ، کوئی خدا کا حکم تو نہیں تھا جس کا ہم نے انکار کیا ہے۔ خدا
تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ الله ہم نے کوئی رسول ایسا نہیں بھیجا مگر اسی
لئے کہ اس کی اطاعت کی جائے۔
ایک احکام ایسے ہوتے ہیں جو قانون کے رنگ میں ہوتے ہیں جنہیں حکومت نافذ کرتی ہے اور
چھاپ کر شائع کر دیتی ہے ان کی پابندی کرنے سے سکھ اور ان کو توڑنے سے دُکھ اُٹھانا پڑتا
ہے۔ لیکن ایک احکام ذمہ دار حکام کی طرف سے ہوتے ہیں مثلاً ضرورت کے وقت ڈپٹی کمشنر کی طرف
سے یا لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے جاری ہوتے ہیں۔ جو کوئی ان کا انکار کرتا ہے وہ سزا بھی پاتا ہے کیونکہ
یہ حاکم مقرر ہی اس لئے کئے جاتے ہیں کہ اپنے احکام جاری کریں۔ چونکہ حکومت نے ان کے فیصلہ کو اپنا
فیصلہ اور ان کے حکم کو اپنا حکم اور ان کی اتباع کو اپنی اتباع قرار دیا ہے اس لئے ان کے حکم بھی ہر ایک کیلئے
قابل قبول ہوتے ہیں اور جوان کی تابعداری نہیں کرتا وہ سزا پاتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جب
رسولوں کے بھیجنے کی غرض بھی یہی ہے اور یہ ایک عام قاعدہ ہے کہ ہم نے کوئی رسول بھیجا ہی نہیں مگر اس
لئے کہ اس کی اطاعت کی جائے تو پھر وہ جو بھی حکم دے اسے ماننا ہوگا اور یہ مت خیال کرو

خطبات محمود جلد ۴
۴۰۶
سال ۱۹۱۵
یہ بندہ کی اطاعت ہے بلکہ یہی سمجھو کہ خدا کی اطاعت ہے کیونکہ اس بندہ کی اطاعت خدا کے حکم کے ماتحت
ہے پس وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولَ
لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّا بار حیما ۔ اگر انہوں نے غلطی کی تھی تو انہیں چاہیے تھا کہ بجائے اس کے کہ اصرار کرتے
تیرے پاس آتے اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے اور تجھ سے بھی کہتے کہ اے رسول ! ہمارے لئے استغفار کر
کیونکہ وہ حکم جس کا انہوں نے انکار کیا تھا وہ بھی تیرے ہی واسطہ سے دیا گیا تھا۔
اس آیت کے سیاق سے بھی اور خود اس آیت سے بھی پتہ لگتا ہے کہ یہ حکم رسول کا حکم تھا کیونکہ جو خدا
تعالیٰ کی طرف سے بذریعہ الہام احکام جاری ہوتے ہیں ان کے توڑنے والے کو بطور خود استغفار کافی ہوتا
ہے۔ رسول کے ذریعہ سے معافی مانگنے کی زائد شرط بتاتی ہے کہ یہ حکم دراصل رسول کا حکم تھا اس لئے براہ
راست معافی کی بجائے رسول کی زندگی میں رسول کے ذریعہ معافی مانگنے کا حکم دیا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
اگر وہ ایسا کرتے تو اللہ بڑا بخشش کرنے والا اور رحیم ہے، انہیں ضرور معاف کر دیتا ۔ مگر انہوں نے ایسا
کرنے کی بجائے آگے سے کہہ دیا کہ ہم خدا کی طرف سے جو حکم آتے ہیں ان کو مانتے ہیں رسول کے
اپنے حکموں کو ماننے کی ہمیں ضرورت نہیں اس لئے نہیں مانتے۔ فرما یا فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى
يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ - تیرے رب کی قسم ! یہ ان کا غلط خیال ہے یہ اُس وقت تک مومن ہو ہی
نہیں سکتے جب تک کہ جس بات میں اختلاف ہو جائے اس میں تجھ سے فیصلہ نہ کرائیں۔ یعنی کوئی ایسی
بات جس کے متعلق خدا تعالیٰ کا کوئی صریح حکم نہ پایا جاتا ہو، اس میں اگر اختلاف ہو جائے تو انہیں چاہئیے
کہ تجھ سے فیصلہ کرائیں۔ اور اگر وہ ایسی باتوں میں تجھے حکم نہیں قرار دیتے وہ مسلمان ہی نہیں
ہیں۔ اور پھر تجھے حکم ہی قرار نہ دیں۔ یعنی طوعاً و کرہا تیرے فیصلہ کو قبول کریں بلکہ ثُمَّ لا
يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيما - اپنے دلوں میں اس فیصلہ
کے متعلق ذرا بھی کسی قسم کی تنگی محسوس نہ کریں یعنی انہیں نبی کے فیصلہ پر شرح صدر ہو جائے اور
پورے طور پر نبی کی اطاعت کریں۔ یہ حکم ہے رسولوں کی اطاعت کے متعلق جب تک کسی میں
ایسی اطاعت نہ پائی جاتی ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تیرے رب کی قسم ! وہ مسلمان ہی نہیں ہے چونکہ رسول
کے حکم کا انکار تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے رسول کے رب کی قسم کھائی ہے یعنی اپنی نسبت رسول

خطبات محمود جلد -
۴
۴۰۷
سال ۱۹۱۵
کی طرف دی ہے اور پہلے بھی فرمایا ہے کہ رسول کی وساطت سے اگر وہ گناہ معاف کرواتے تو معاف ہو سکتے
تھے اور یہ اس لئے کہ رسول کے حکموں کو توڑ نا کوئی معمولی بات نہیں ۔
پس یہ سوال بہت گندہ سوال ہے کہ رسول کا یہ حکم الہام ہے یا اس کا اپنا ہے۔ یہی سوال کر کے
ایک جماعت تباہ ہو چکی ہے اور وہ چکڑالوی جماعت ہے اور اس سے پہلے متفرق طور پر اور لوگ بھی ہوئے
ہیں ۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ سوال ہماری جماعت میں بھی پایا جاتا ہے کہ حضرت صاحب نے فلاں بات
الہام سے کہی ہے یا یونہی کہی ہے۔ ابھی پرسوں کا ذکر ہے کہ ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ایک احمدی غیر احمدی
کولڑ کی دینے لگا تھا میں نے اس کو منع کیا اور کہا کہ حضرت مسیح موعود کا حکم ہے کہ غیر احمدی کولڑ کی نہیں دینی
چاہیئے تو اس نے کہا کہ حضرت صاحب نے یہ حکم الہام سے دیا ہے یا خود دے دیا ہے ۔ اگر الہام سے ہے
تب تو اس کا ماننا ضروری ہے اور اگر نہیں تو اس کے خلاف کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن وہ نادان نہیں
جانتا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَينَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا
فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مَا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا - اگر کوئی کہے کہ یہ تو آنحضرت صلی الا السلام کے متعلق
ہے اور خاص آپ ہی کی ذات سے تعلق رکھتا ہے۔ چنانچہ یہ مرض اس وقت بھی بعض لوگوں میں پھیلی ہوئی
ہے اور وہ عام اصول کو خاص کر دیتے ہیں اور خاص کو عام ۔ چنانچہ بعض لوگ لو تقول والی آیت کو خاص
کرتے ہیں اور بعض نادان بعض خاص باتوں کو عام کر دیتے ہیں جیسا کہ ایک شخص نے حضرت مسیح موعود کی
نبوت کے خلاف یہ استدلال کیا ہے کہ چونکہ یحیی کیلئے آیا ہے لَمْ نَجْعَل لَّهُ مِنْ قَبْلُ
سميا ۲ پس نبی وہ ہوتا ہے جس کا نام ایسا نام ہے کہ اس سے پہلے کسی کا وہ نام نہ ہو اور چونکہ
یہ بات حضرت مسیح موعود میں نہیں پائی جاتی اس لئے وہ نبی نہیں ۔ حالانکہ انبیاء کی جو خصوصیات
ہوتی ہیں ان کا پتہ الفاظ سے ہی لگ جاتا ہے ۔ یہ عام نشان ایسے ہوتے ہیں کہ ان کا ہر ایک نبی
کی صداقت سے تعلق ہوتا ہے ۔ مثلاً خدا تعالیٰ مخالفین آنحضرت صلی ما ایلم کو فرماتا ہے کہ ولو
تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَاخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ فَمَا
مِنْكُمْ مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِینَ ۳ے کہ اگر یہ جھوٹا دعوی کرتا تو ہم اسے پکڑ کر ہلاک کر دیتے
اور اس کی رگ جان کاٹ دیتے ۔ اس کے متعلق اگر یہ کہا جائے کہ یہ صرف نبی کریم
صلی اسکیم کے متعلق ہے اور کسی کیلئے نہیں تو پھر نبوت کا دعوی کرنا ہر ایک کیلئے آسان کام

خطبات محمود جلد ۴
لد ٧٠
سال ۱۹۱۵
ہو جاتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی کہے کہ میرے چہرے پر چونکہ داغ ہے اس لئے میں نبی ہوں ۔ اسے کہا جائے کہ یہ
کس طرح نبی ہونے کی نشانی ہے تو وہ کہے کہ یہ نشانی خاص میری صداقت کیلئے ہے۔ اگر میں نبی نہ ہوتا تو یہ
نشان ہرگز نہ ہوتا قضیہ شخصیہ ہے اس لئے اس نشان کا میرے چہرہ پر ہونا میری نبوت کی صداقت ہے۔
پس اس طرح تو کوئی کا ذب بھی جھوٹا نہیں ثابت ہو سکتا۔ پس یہ عام جہالت اور نادانی کا بہت بڑا ثبوت
ہے کہ انبیاء انبیاء کے متعلق کسی خاص قاعدہ کو عام کیا جائے اور عام کو خاص پس ممکن ہے کہ حَتَّى يُحَدِّمُوك میں
بھی کوئی کہہ دے کہ یہ رسول اللہ کے احکام کے ماننے کے متعلق ہے اول تو اس کا خاص کرنا ہی نادانی ہے ۔
دوسرے اس کے عام ہونے کے متعلق قرینہ بھی موجود ہے چنانچ موجود ہے چنانچہ پہلے خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے وَمَا أَرْسَلْنَا
مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ الله - یہ ایک عام قاعدہ خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ کوئی بھی نبی نہیں بھیجا گیا مگر
اس لئے کہ اس کی اطاعت کی جائے اور اس پر یہ نتیجہ نکالا ہے ۔ فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ
فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ۔ پس یہ قضیہ
شخصیہ نہیں بن سکتا۔ کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر ایک رسول جو خدا کی طرف سے آتا ہے وہ اپنی دعوتی
قوم کا مطاع ہوتا ہے۔
اب جو شخص یہ کہتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے فلاں بات الہام سے کہی ہے یا خود بخود، اسے سوچنا
چاہئیے کہ قرآن شریف تو اولوالامر کے حکم کو ماننے کی بھی تاکید کرتا ہے تو کیا وہ ان کے حکموں کو اس لئے مانتا
ہے کہ انہیں الہام ہوتا ہے؟ کیا انگریزوں کا حکم اس لئے مانتا ہے کہ وہ الہام سے ہے۔ ذرا مخالفت کر
کے تو دیکھئے کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ پس اس سے سمجھ لینا چاہئیے کہ ہر ایک حکم کیلئے الہام کی ضرورت نہیں
ہوتی۔خدا تعالیٰ تو خلفاء کے منکرین کی نسبت فرماتا ہے مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ
الْفُسِقُونَ ہے کہ جو ان کی اطاعت نہیں کرتا وہ فاسق ہے۔ پھر آنحضرت صلی لا الہ سلم فرماتے ہیں جو امیر کی
اطاعت کرتا ہے وہ میری اطاعت کرتا ہے اور جو امیر کی نہیں کرتا وہ میری بھی نہیں کرتا ہے۔ پھر
بیوی خاوند کا حکم مانتی ہے اور بیوی پر خاوند بغیر الہام حکومت کر سکتا ہے۔ پھر رعیت پر حکام بغیر الہام
کے حکومت کر سکتے ہیں مگر ( نَعُوذُ باللہ خدا تعالیٰ کے انبیاء کی ہی ایسی گندی رائے ہوتی ہے کہ وہ جو
بھی حکم دیں اس کے متعلق پوچھا جائے کہ الہام سے دیتے ہو یا اپنی رائے سے۔ اگر وہ

خطبات محمود جلد -
۴
۴۰۹
سال ۱۹۱۵
الہام سے کہیں تو مانا ضروری ہے اور اگر خود کہیں تو ماننے کی ضرورت نہیں۔ بعض نادان اس کی تائید میں
بریرہ والی حدیث پیش کرتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی الیہم نے کبھی کوئی حکم حضرت
ابوبکر ، حضرت عمر ، حضرت عثمان ، حضرت علی ، وغیرہ جلیل القدر صحابہ کو بھی دیا تھا یا نہیں؟ اگر دیا تھا تو ان علی اقدر صحابہ کبھی تھا دی توان
کی بھی کوئی ایسی مثال پیش کرو کہ جب انہیں کوئی حکم دیا گیا ہو تو آگے سے انہوں نے کہہ دیا ہو کہ پہلے
آپ یہ بتائیں کہ آپ الہام کے ذریعہ ہمیں یہ حکم دیتے ہیں یا خود فرماتے ہیں۔ طلحہ، زبیر ، سعد ، سعید
وغیرہ یہ لوگ جو بڑے بڑے درجے رکھنے والے تھے اور جن کے متعلق خدا تعالیٰ کے فعل نے بھی
شہادت دے دی کبھی اس طرح کہا ہو کبھی کوئی ان کی نسبت ایسا نہیں ثابت کر سکتا ۔ اس بات کی تائید میں
اگر پیش کیا جاتا ہے تو ایک لونڈی عورت کو جس کی نسبت یہ بھی دیکھنا ہے کہ آنحضرت صلی لا الہ سلم کی صحبت
سے کتنی مستفید ہوئی۔ اس کا ایمان کیسا تھا ، وہ کیسے اخلاص والی تھی۔ یہ تو ایک عورت کی شہادت ہے لیکن
اگر رسول اللہ کے کسی صریح حکم کے خلاف سارے صحابہ بھی اس طرح کرتے تو میں سارے صحابہ کو غلطی
پر یقین کرتا۔ پس جب سارے صحابہ کے اس قسم کے فعل کو ہم چھوڑنے کیلئے تیار ہیں تو بریرہ کا فعل کیا سند ہو سکتا
ہے۔
پھر کہتے ہیں کہ حضرت عمر کو پوچھا گیا کہ یہ گرتا آپ نے کہاں سے پہنا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ
پوچھنے والا عثمان علی طلحہ ، زبیر ، وغیرہ میں سے کوئی نہ تھا اور نہ انہوں نے اس طرح کہا ۔ کہنے والا ایک بدوی تھائی
جو معمولی صحابی بھی ثابت نہیں ہو سکتا۔ اگر اس کا یہ کہنا کوئی نیکی اور عمدگی کا کام ہوتا تو ضرور صحابہ کرام سے بھی کوئی
کہتا اور اس کے ثواب سے بہرہ اندوز ہوتا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ اسی طرح اگر کوئی پیش کر دے کہ عبداللہ بن ابی
ابن سلول نے رسول اللہ صلی السلام کے گلے میں رسی ڈال کر کہا تھا کہ آپ ان کو آزادی دیں تب میں چھوڑوں
گا۔ یہ بڑی جرات اور دلیری کا کام تھا۔ وہ تو منافق تھا۔ اس کا ایسا کرنا ایک بہت برا فعل ہے نہ کہ قابل
سند۔ تو اس قسم کی باتیں ادنی درجہ کے لوگوں سے ہی ظہور میں آئی ہیں۔ بریرہ ایک نا واقف عورت تھی اس نے
اس طرح کہا۔ اور آنحضرت صلی یاتم نے اس کی نادانی پر ہنس دیا تو کیا ہوا کبھی کوئی کسی بڑے صحابی کو ایسے فعل کا
مرتکب نہیں دکھا سکتا۔ پھر خلفاء کے عمل سے کوئی ثابت نہیں کر سکتا ۔ بلکہ وہاں تو یہی دکھائی دے گا کہ کسی نے
رسول اللہ کو کہا کہ آپ نے انصاف سے کام نہیں لیا تو تلوار لئے کھڑے ہیں اور اجازت چاہتے ہیں کہ

خطبات محمود جلد ۴
۴۱۰
سال ۱۹۱۵
حکم ہو تو گردن اڑا دیں۔ سی کبھی نہیں دیکھا جائے گا کہ انہوں نے کہا ہو کہ فلاں حکم کے متعلق آپ کو الہام ہوا ہے
یا نہیں۔ ایسا کہنے والے تمام وہی لوگ ہوں گے جن کو آنحضرت صال السما السلام کی صحبت نصیب نہیں ہوئی یا منافقوں
کی جماعت کا کوئی ہوگا اور بعد میں بدوی لوگ ہوں گے۔ تو نبی کے حکم کے متعلق الہام کا سوال کرنا ایسے ہی
لوگوں کا کام ہے جن کو دین کی واقفیت نہیں یا جن کے ایمان مضبوط نہیں۔ اگر رسول کے ہر ایک حکم کی اطاعت
کرنا ضروری نہیں تو خدا تعالیٰ نے یہ کیوں فرمایا ہے کہ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ
الله - اگر رسول کے اس حکم کو ماننا تھا جو خدا تعا تعالیٰ کی طرف۔ رف سے وحی کے ذریعہ آئے۔ تو یوں کہنا چاہیے تھا کہ ہم جو
حکم دیتے ہیں اس لئے دیتے ہیں کہ لوگ اس کو مانیں۔ رسول کی اطاعت پر زور دینا ثابت کرتا ہے کہ یہ
اطاعت اس اطاعت کے علاوہ ہے جو رسولوں کے الہامات میں ہوتی ہے یہاں جو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے
مَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللهِ ۔ اس سے رسول کے احکام کی اطاعت مراد ہے۔
ہماری جماعت کے لوگوں کو اس بات سے بہت ہوشیار رہنا چاہئیے ۔ یہ ایک سخت گستاخی کا کلمہ ہے اس
لئے اس سے اجتناب کرنا چاہئیے ۔ اور باتیں جانے دو تم لوگوں نے کم از کم یہ تو بیعت میں اقرار کیا ہوا ہے کہ امر
بالمعروف کی اطاعت کریں گے اب دو ہی باتیں ہیں ایک یہ کہ حضرت مسیح موعود کا ہر ایک حکم معروف ہے
دوسرے یہ کہ نہیں ۔ اگر نہیں تو ماننا پڑے گا کہ خدا نے ایسا مسیح موعود بھیجا ہے جس کو امر بالمعروف کا بھی پتہ
نہیں۔ اور اگر اس کے احکام امر بالمعروف ہیں تو ان کی تکمیل کرو تم نے بیعت کرتے وقت یہ شرط نہیں کی تھی
کہ ہم آپ کی صرف وہ بات مانیں گے جو آپ الہام سے کہیں گے اور یہ نا ممکن ہے کہ نبی امر بالمعروف کے
خلاف کوئی بات کہے۔ یہ جو شرط ہے کہ ہم امر معروف میں اطاعت کریں گے صرف خدا کے ادب کے لئے ہے
جیسا کہ حضرت شعیب نے کفار سے کہا ہے وَمَا يَكُونُ لَنَا أَنْ نَعُودَ فِيهَا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ
رنا کہ میں تمہارے مذہب کو قبول نہیں کر سکتا مگر جو اللہ چاہے ( حالانکہ نبی کیلئے غیر ممکن ہے کہ وہ کفار کا
مذہب اختیار کرے ) تو یہ شرط خدا تعالیٰ کی شان اور جبروت کے لئے رکھی جاتی ہے۔ ورنہ نبی کوئی بات امر
بالمعروف کے خلاف نہیں کرتا۔
پس وہ شخص جو کہتا کہ فلاں بات مسیح موعود نے الہام سے کہی ہے یا نہیں اسے یاد

خطبات محمود جلد ۴
۴۱۱
سال ۱۹۱۵
رکھنا چاہئیے کہ ایسا سوال اٹھانے پر فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ کا فتویٰ صادر ہوگا ۔ آنحضرت
صلی السلام فرماتے ہیں کہ مسیح موعود حكمًا ہوگا یعنی مختلف فیھا مسائل میں فیصلے دے گا اور عدلا ہوگا یعنی
جو فیصلہ دے گا وہ عدل و انصاف سے دے گا کے کیا اگر مسیح موعود کے وہ فیصلے جو الہام کے سوا آپ نے
کئے ہیں ماننے ضروری نہیں ہیں اور ان کا ہی ماننا ضروری ہے جو الہام سے ہوں تو آنحضرت صل السلام نے
کہاں خدا تعالیٰ کے متعلق یہ فرمایا ہے کہ وہ عدل کے فیصلے دے گا کیا نَعُوذُ باللہ خدا مسیح موعود سے
پہلے ظلم کے فیصلے دیا کرتا تھا ؟ ہرگز نہیں۔ پس اس کا مطلب یہ ہے کہ مسیح موعود خود ایسے فیصلے دیا کرے گا
جن پر بحث کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی ۔ کیونکہ وہ حکم اور عدل ہو گا اس لئے اس کا ہر ایک فیصلہ عدل
اور راستی کے مطابق ہوگا۔
جب آنحضرت صلی ایام فرماتے ہیں کہ مسیح موعود حکما عدلا ہوگا پھر تم نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم
آپ کی معروف میں اطاعت کریں گے تو اگر تم اس کے خلاف کرو گے تو سمجھ لو کہ کس قدر گناہ کے مرتکب
ہو گے یہ کوئی چھوٹا سا معاملہ نہیں قرآن کا فیصلہ ہے کہ وہ انسان مومن ہی نہیں ۔
پس کیسا افسوس ہے اس انسان پر جو کرے تو بدی لیکن اپنے نفس کیلئے اسے نیکی ظاہر کرے۔
اس کی بجائے تو یہ بہتر ہے کہ وہ کہے کہ مسیح موعود کا یہ حکم تو قابل عمل ہے لیکن میرے اندر یہ کمزوری
ہے اس لئے میں اس کی پابندی نہیں کر سکتا اگر ایسا نہیں کہتا تو اس کی وجہ سے جتنے لوگ اس فعل کے
مرتکب ہوں گے ان کے گناہ کا بوجھ ان کے سر پر ہوگا ۔ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو سمجھ دے کہ وہ
رسول کے سب حکموں کو مانیں ۔ یہ سوال ہمیشہ انہی لوگوں کی طرف سے کیا گیا ہے جن کی فطرتیں
گندی ہوتی ہیں ، نہ خلفاء میں سے کسی نے کہا ہے نہ صحابہ کبار میں سے نہ مجددین اور اولیاء کرام
میں سے کسی نے کہا ہے اگر یہ سوال اُٹھا ہے تو عبد اللہ چکڑالوی اور اس کی فطرت کے لوگوں کی
طرف سے اٹھا ہے مگر اس کی جو کچھ حالت ہے وہ جاننے والے خوب جانتے ہیں۔ خلیفہ
لمسیح الاول نے کبھی مسیح موعود سے اس طرح نہیں کہا۔ وہ لوگ جنہوں نے حضرت مولوی صاحب کو
دیکھا ہے جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی خشیت، تقویٰ اور پرہیز گاری کس قدر آپ میں تھی۔ لیکن باوجود
اس کے آپ ایک دفعہ سفر کو گئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو فرمایا کہ فلاں شہر نہ جانا۔ لیکن

خطبات محمود جلد -
۴
۴۱۲
سال ۱۹۱۵
بعض حالات ایسے پیش آئے کہ آپ نے اس حکم کی تاویل کی کہ سخت ضرورت کی صورت اس سے مستثنی
ہے۔ پس آپ کسی مجبوری کی وجہ سے چلے گئے جب واپس آئے تو سخت بیمار ہو گئے احباب علاج کرنے
لگے تو فرمایا کہ یہ جو کچھ ہے مجھے معلوم ہے۔ حضرت صاحب کے حکم کے خلاف کرنے کی سزا ہے حضور
سے دعا کرائی جائے ۔ چنانچہ دعا کرائی گئی اور خدا تعالیٰ نے شفا دے دی ۔ تو مسیح موعود کا یہ حکم الہام کے
ذریعہ نہ تھا۔ مگر خدا تعالیٰ نے یہ ثابت کرنے کیلئے کہ نبی کے حکم کی ذرا بھی خلاف ورزی نہیں کرنی
چاہیئے، جھٹ مؤاخذہ کیا ۔ اور اس فوری گرفت کا سبب بھی حضرت مولوی صاحب کے تقویٰ وخشیت کا
مقام تھا تا کہ آپ فوری اصلاح فرمالیں ۔ اور حَسَنَاتُ الْأَبْرَارِ سَيِّئَاتُ الْمُقَرَّبِينَ مشہور قول
ہے۔
غرض مولوی صاحب نے کبھی یہ نہیں کہا کہ کیا آپ کو خدا نے یہ حکم وحی کے ذریعہ بتایا ہے اور نہ
مولوی عبد الکریم صاحب نے کہا۔ پس یہ کہنے والا دیکھے کہ اس کی روحانیت اسی درجہ کی ہے جیسے نور
الدین کی تھی یا نہیں۔ اگر نہیں تو سمجھ لے کہ اسے نفس نے دھوکا دیا ہے۔ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو نبی
کے تمام حکم سمجھنے کی توفیق دے۔ ایسے آدمی جو اس قسم کے خیالات رکھتے ہیں کبھی ایمانی اور روحانی ترقی
ہ سے ڈرو جو اندر ہی اندر کھن کی طرح کھا جاتا نہیں کر سکتے بلکہ تباہ ہو جاتے ہیں ۔ پس تم ایسے عقیدہ سے
گھر
الفضل ۵۔ اگست ۱۹۱۵ء)
ہے۔اور انسان بودا ہو کر تباہ ہو جاتا ہے۔
ل النساء : ۶۶،۶۵
النور : ۵۶
مریم : ۸
الحاقة : ۴۵ تا ۴۸
ه بخاری کتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراء الامام ويتقى به
الاعراف : ٩٠
۹۰
بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسی بن مریم

آج 10 میں سے 10 باقی