تمام کامیابیوں کی کنجی دُعا ہے
خطبات محمود جلد ۴
۴۱۳
(۷۹)
تمام کامیابیوں کی کنجی دُعا ہے
(فرموده ۶ - اگست ۱۹۱۵ء)
سال ۱۹۱۵
حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی :۔
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ لَ
پھر فرمایا :۔
دعا کا مسئلہ بھی ایک بڑا اہم مسئلہ ہے اور جہاں تمام بڑے بڑے اہم مسائل میں مختلف مذاہب کا
اس مسئلہ کے متعلق بھی کچھ اختلاف ہے اور پھر صرف مح کچھ اختلاف ہے اور پھر صرف مختلف مذاہب کا ہی اختلاف
۔
اختلاف ہوا ہے وہاں اس مسئلہ ۔
نہیں بلکہ ہر ایک مذہب کے مختلف فرقوں کا آپس میں بھی اختلاف ہے۔
ان تمام اختلافات کو تھوڑی دیر کے لئے نظر انداز کرتے ہوئے اور ایک وقت کیلئے علیحدہ رکھتے : ہ رکھتے ہوئے
اگر کوئی غور کرے تو ضرور اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ جس قدر لوگ خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے کے مدعی ہوئے اور
انہوں نے خدا تعالیٰ کی تائید اور مدد سے جماعتیں قائم کی ہیں تمام کے تمام دعا کے اثر اور مفید ہونے کے
صرف قائل ہی نہیں رہے بلکہ اپنی تمام کامیابیوں کی کنجی دعا کو بتاتے رہے ہیں۔ خواہ وہ ہندوستان کے
بزرگ ہوئے ہوں یا ایران کے، خواہ شام کے ہوئے ہوں یا عرب کے کسی ملک کے ہوں تمام اس مسئلہ پر
متفق ہیں۔ ان کے پیروؤں میں اختلاف ہے مگر دعا کی تفصیلات میں ، ان کے ماننے والوں میں اختلاف
ہے مگر دعا کے اغراض میں اور ان کے ساتھ تعلق رکھنے والوں میں اختلاف ہے، لیکن دعا میں کسی کا
خطبات محمود جلد ۴
۴۱۴
سال ۱۹۱۵
اختلاف نہیں ۔ ویدوں کو پڑھ لو۔ باوجود اس کے کہ ہزاروں قسم کی باتیں اس میں ملا دی گئی ہیں اس لئے
حقیقت سے بہت دور چلا گیا ہے مگر پھر بھی اس میں دعاؤں کا بہت بڑا حصہ پایا جاتا ہے۔ اسی طرح زند
اوستا میں ہے۔ پھر سب سے آخری مذہب والے جو اسلام کے قریب ہیں یہودی اور عیسائی ہیں ان کی
مذہبی کتب کو دیکھنے سے بھی یہی پتہ لگتا ہے کہ دعاؤں پر بڑا زور دیا گیا ہے۔ تو ہر ایک مذہب کے بانیوں
کے حالات پر نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک دکھ، تکلیف اور مصیبت کے وقت خدا تعالیٰ ہی کو
پکارتے رہے ہیں ۔ اگر موسیٰ علیہ السلام کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ کسی دنیاوی طاقت کا سہارا ڈھونڈتے
نظر نہیں آتے بلکہ خدا ہی کے حضور گرتے اور دعا کرتے ہیں۔ پھر حضرت مسیح پر جب مصیبت کا خطرناک
وقت آتا ہے تو اس کی کیفیت موجودہ محرف و مبدل انجیل کو پڑھ کر بھی یہی معلوم ہوتی ہے کہ بجائے اس
کے کہ وہ حکام کے پاس رہائی کیلئے بھاگے جاتے ، میموریل بنا کر بادشاہ کو پہنچانے کی تجویز کرتے ، یہی
کرتے ہیں کہ خدا کے حضور جھکتے اور اپنی جماعت کو بھی یہی حکم دیتے ہیں کہ یہ بہت کٹھن وقت ہے، جا کر
دعائیں کرو۔
پھر سب سے آخری کتاب لانے والا نبی جو تمام انبیاء کی خوبیوں کا جامع ، تمام کمالات ، تمام علوم
اور تقویٰ و طہارت ، پرہیز گاری اور قرب الہی کے تمام مدارج رکھنے والا تھا وہ چونکہ قرب الہی میں سب
انبیاء سے بڑھ کر تھا اس لئے سب سے زیادہ دعاؤں میں مشغول رہا اور جیسا بڑا آپ کا درجہ تھا اسی کے
مطابق دعا ئیں بھی بڑی کثرت سے کیں۔ اگر کسی نبی نے اپنے پیروؤں کو ایک یا دو وقت دن میں یا
ہفتہ میں ایک بار دعا کی تاکید کی ہے تو آنحضرت صلی السلام پر خدا تعالیٰ نے آپ کی فطرت کے مطابق
پانچ وقت ہر دن رات میں دعا کرنا فرض کر دیا۔ اس کے علاوہ تین وقت نفل پڑھنے کے ہیں جو چاہے
پڑھے۔ پھر آنحضرت صلی السلام نے ہر خوشی پر ، ہر رنج ، ہر راحت، ہر آرام، ہر ضرورت اور ہر حاجت
کے وقت دعائیہ کلمات مقرر کر کے بتا دیا کہ مسلمان کی دعا کسی خاص وقت ہی نہیں ہوتی بلکہ ہر
وقت اور ہر گھڑی وہ دعا کر سکتا ہے اور اسے کرنی چاہئیے ۔ تو جتنا آپ خدا تعالیٰ کے قریب تھے اتنا
ہی آپ کا دست سوال وسیع تھا اور جتنے آپ پر خدا تعالیٰ کے فضل تھے اتنا ہی آپ کا تضرع، خشوع
و خضوع سے خدا کے حضور گرنا بڑھتا گیا۔ حتی کہ آپ کی آخری اور ابتدائی عمر کی عبادتیں اگر ملا کر
دیکھی جائیں تو بڑا فرق نظر آتا ہے وفات کے قریب اور ہی شان کے آنحضرت صلی ا الکلام تھے
خطبات محمود جلد -
۴
لدان
سال ۱۹۱۵
به نسبت اس کے جو ابتداء میں تھے کیونکہ مومن کا ہر قدم آگے ہی آگے پڑتا ہے نہ کہ پیچھے اور آپ تو وہ تھے جو دنیا
کو مومن بنانے کیلئے آئے تھے۔ چنانچہ آپ کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولى
ہے کہ تیری آخری گھڑی پہلی سے اچھی ہے اس بات پر غور کرنے سے صاف پتہ لگ جاتا ہے کہ واقعی دعا ایک
چیز ہے اور وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ دعا میں کچھ اثر نہیں ہوتا یہ بھی ایک عبادت ہی ہے ، غلط کہتے ہیں۔ کیوں؟ اس کی
لئے کہ مومن کا کوئی کام فضول اور لغو نہیں ہوتا اگر دعا میں کچھ اثر اور نتیجہ نہیں ہے تو یہ کہنے کے کیا معنے کہ اے خدا!
ایسا کر دے۔ اگر دعا عبادت ہے تو بجائے اس کے یہ کہنا چاہئیے تھا کہ اے خدا! میں تیری بڑائی کرتا ہوں ۔ دُعا
میں عاجزانہ درخواست کے کلمات رکھنے کی کیا ضرورت تھی۔ پھر اس بات پر اتنا تسلسل کہ ہر مصیبت ، ہر مشکل
اور ہر تکلیف کے وقت دعاؤں پر زور دیا جاتا تھا۔ اس کی کیا وجہ تھی اور دلائل اور براہین کو چھوڑ کر اگر کوئی انبیاء کی
زندگی پر ہی غور کرے تو اس نتیجہ پر پہنچ جاتا ہے کہ دعا میں واقعی بڑی بڑی خوبیاں ہیں۔ اور قرآن شریف تو بہت
زور سے دعویٰ کرتا ہے کہ اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ جب بھی کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں
اس کی دعاؤں کو سنتا ہوں ۔
پس قرآن شریف نے صاف فیصلہ کر دیا ہے کہ دعا قبول کی جاتی ہے۔ لیکن جہاں دعا قبول ہوتی ہے اور
خدا کے نبیوں اور آسمانی کتابوں نے اس بات پر بہت زور دیا ہے وہاں اس کے متعلق بہت سی احتیاطوں کی
ضرورت بھی بتائی ہے اور شرائط کی پابندی کا بھی حکم دیا ہے۔ جب تک کوئی شرائط کو پورا نہیں کرتا دعا کے ثمرات
کے حاصل کرنے کا مستحق نہیں ہوتا۔ بعض لوگوں نے دعا کی قبولیت کے متعلق دھوکا کھایا ہے۔ کہتے ہیں ہم
نے فلاں دعا کی تو تھی جو قبول نہیں ہوئی اس سے نتیجہ نکلا کہ دعا قبول ہی نہیں ہوتی۔ بعض لوگ ایسے ہیں جو یہ سمجھتے
ہیں کہ ہر ایک کی دعا قبول نہیں ہوتی ہاں خاص لوگوں کی ہوتی ہے اور ایسے لوگ جو کچھ بھی اپنے منہ سے نکالیں
فوراً منظور ہو جاتا ہے اس قسم کے لوگ بھی ابتلاء میں پڑتے ہیں۔ پہلا خیال اگر انسان کو دہریت کی طرف لے
جاتا ہے تو دوسرا خیال انبیاء کی تعلیم محبت اور ایمان لانے سے محروم کر دیتا ہے کیونکہ جو لوگ دعا کے قائل ہی
نہیں ان کا ایمان اللہ تعالیٰ سے اُٹھ جاتا ہے اور جو یہ سمجھتے ہیں کہ فلاں کے منہ سے اِدھر دعا نکلی اُدھر قبول ہو
گئی وہ جب کسی انسان کو اپنے خیال کے مطابق نہیں پاتے تو ٹھو کر کھا جاتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے
کی
خطبات محمود جلد ۴
۴۱۶
سال ۱۹۱۵
کہ حضرت مسیح موعود کے پاس بعض لوگ آ کر کہتے کہ ہمارے لئے آپ یہ دعا کریں۔ دوسرے تیسرے دن
جب دیکھتے کہ ابھی کچھ نتیجہ نہیں نکلا تو کہہ دیتے کہ اگر آپ سچے ہوتے تو آپ کی دعا کیوں نہ قبول ہوتی ۔ اسی
بات پر وہ ٹھوکر کھا جاتے تھے تو دعا کے متعلق بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ ہمیشہ یاد رکھو کہ یہ غلط ہے کہ دعائی
قبول نہیں ہوتی اور یہ بھی غلط ہے کہ جو دعا بھی کی جائے قبول ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی روحانی سنتیں جسمانی
سنتوں کے مطابق چلتی ہیں ۔ تم خدا کی جسمانی سنت کو دیکھ لو ۔ مثلاً ایک انسان ایک محنت کرتا ہے یعنی زراعت
کرتا ہے اور یہ کام جسم سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی طرح دعا بھی ایک کام ہے جو روحانی اخلاص سے تعلق رکھتا
ہے۔ زراعت میں انسان بیچ ڈالتا ہے تو کبھی بہت اعلیٰ فصل ہوتی ہے لیکن کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ باوجود بیچ ڈالنے
کے کچھ پیدا نہیں ہوتا ، پھر کبھی کھیتی کو کم پانی ملتا ہے تو خشک ہو جاتی ہے اور کبھی زیادہ ملتا ہے تو گل جاتی ہے، کبھی
یچ ناقص ہوتا ہے تو کبھی بے موسم بویا جاتا ہے اور کبھی ایک دفعہ ہونے کے بعد گھبرا کر دوبارہ بیچ ڈالنے کی کوشش
کی جاتی ہے اور اس طرح پہلے پیج کو بھی خراب کر دیا جاتا ہے اور بعد کا ڈالا ہوا بھی کام نہیں دیتا کبھی فصل کو
کیڑا لگ جاتا ہے، کبھی چوہے خراب کر دیتے ہیں۔
غرضیکہ بیسیوں اسباب ہیں جن سے کھیتی خراب ہو کر محنت کرنے والے کو محروم کر دیتی ہے۔ اسی طرح دعائی
کا حال ہے۔ جب انسان دعا شروع کرتا ہے تو کبھی ایسا ہوتا ہے کہ وہ دعا ناقص ہونے کی وجہ سے قبولیت کے
مرتبہ تک نہیں پہنچ سکتی جس طرح ناقص بیچ ہوتا ہے۔ کبھی ایسی دعا کی جاتی ہے جو سنت اللہ میں نہیں ہوتی کہ
انسان کو مل سکے ۔ پھر کبھی دعا کرنے میں گستاخی کے کلمات نکل جاتے ہیں ایسی دعا بھی رد ہو جاتی ہے۔ کبھی کمال
گھبراہٹ ظاہر کرنے سے انسان مشرک بن جاتا ہے اور اللہ کی محبت کی بجائے اس چیز کی محبت اس پر غالب
آجاتی ہے۔ کبھی بے توجہی سے دعا کی جاتی ہے۔ یہ باتیں دعا کی قبولیت میں مانع ہیں۔ ان کے علاوہ روحانی
اسباب بھی ہوتے ہیں جب تک وہ مہیا نہ ہوں کامیابی نہیں ہوتی اس لئے مومن کو دعاؤں کے ساتھ ان سامانوں
کی بھی احتیاط کرنی چاہئیے کیونکہ اگر کوئی دعا کرتا ہے اور دعا کے سامان مہیا نہیں کرتا اور پھر یہ امید رکھتا ہے کہ
میری دعا قبول ہو جائے گی تو وہ فضول امید رکھتا ہے۔ ہر چیز کیلئے خدا تعالیٰ نے سنتیں اور ہر چیز کیلئے رستے مقرر لے میں اور ہر چیز سینے
کئے ہوئے ہیں۔ اگر کوئی ان سنتوں کے ماتحت کام نہیں کرتا اور ان سنتوں پر نہیں چلتا تو کبھی کامیاب نہیں
خطبات محمود جلد ۴
۴۱۷
سال ۱۹۱۵
ہو سکتا اس لئے دعا کے متعلق بہت احتیاط کی ضرورت ہے ورنہ ٹھوکر لگ جاتی ہے۔ بعض یہ سمجھتے ہیں کہ
فلاں کی دعا ادھر منہ سے نکلی ادھر قبول ہو جاتی ہے لیکن جو کوئی کسی انسان کی نسبت ایسا خیال کرتا ہے اس کا
خیال جھوٹا ہے اور وہ ایک شرک میں گرفتار ہے خواہ اس کا یہ خیال تمام انبیاء کے سردار آنحضرت
صلی اسلام کی نسبت ہی کیوں نہ ہو۔ اس میں شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ دُعا قبول کرتا ہے مگر یہ بھی درست ہے کہ خدا
کسی کا غلام نہیں اور نہ ہی مملوک ہے کہ ادھر بندے نے دُعا کی اور اُدھر اس نے قبول کر لی۔ وہ خدا ہے کبھی دعا
قبول کرتا ہے اور کبھی اپنی بات کو قبول کرواتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں کبھی کوئی یہ توقع نہیں رکھتا کہ
گورنمنٹ اُس کی تمام باتیں قبول کرلے گی اور یہ توقع کسی چھوٹے سے چھوٹے حاکم کے متعلق بھی نہیں کی جا
سکتی پھر خدا تعالیٰ کی نسبت ایسا خیال رکھنا کیسی نادانی ہے۔ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہے اور کی
جن پر اس کا فضل ہوتا ہے ان کی بہت سی قبول کرتا ہے مگر پھر بھی بعض ایسی ہوتی ہیں جنہیں رد کر دیتا
ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ وہ مالک ہے۔ ہاں دنیا وی حکومتوں کے رد کرنے اور خدا تعالیٰ کے رد کرنے میں فرق
ہے اور وہ یہ کہ دنیا وی حکومتیں جو رد کرتی ہیں ان کا رد کرنا بہت حد تک ان کے اپنے مصالح پر مبنی ہوتا ہے اور
بعض دفعہ وہ غلطی بھی کرتی ہیں ۔ مثلاً کسی کی درخواست کو رد کر دیتی ہیں حالانکہ اس کا قبول کرنا مفید اور ضروری
ہوتا ہے۔
مگر خدا تعالیٰ جس درخواست کو رد کرتا ہے وہ بندے کیلئے ہی مفید ہوتی ہے اور اگر اسے قبول کر
لیتا ہے تو اس کیلئے ہلاکت کا باعث ہو جاتی ۔ اس دعا کی قبولیت ہی یہی تھی کہ رد کر دی جاتی۔ یہ اسی
طرح کی بات ہے کہ ایک انسان کے ہاتھ میں آگ کا انگارہ ہو اور ایسا شخص جس سے اُسے دشمنی ہو
اس انگارے کو کچھ اور سمجھ کر کہے کہ میرے ہاتھ پر رکھ دو تو وہ رکھ دے گا لیکن اگر اس کا اپنا بچہ کہے کہ
میرے ہاتھ پر رکھ دو تو وہ ہر گز نہ رکھے گا۔ کوئی نادان تو کہہ دے گا کہ دیکھو فلاں آدمی کی بات تو مانتا ہے
اور اپنے بچہ کی نہیں مانتا۔ لیکن وہ نادان نہیں سمجھتا کہ جس کی بات کو اس نے رد کر دیا ہے دراصل اسی کو
قبول کیا ہے اور جس کی بات کو قبول کیا ہے اصل میں اسی کو رڈ کیا ہے۔ مولانا رومی نے مثنوی میں
ایک بہت عمدہ قصہ لکھا ہے۔ لکھتے ہیں ایک سپیرا اتھ تھا اس کے پاس پاس نرالی قسم کا کا سانپ تھا تھا ایک دن وہ گم گم
ہو گیا تو سپیرا بڑا رویا اور دعائیں کیں کہ الہی ! مجھے میرا سانپ مل جائے مجھے اس کے ذریعہ بڑی آمدنی
خطبات محمود جلد -
۴
۴۱۸
سال ۱۹۱۵
کی امید تھی مگر سانپ نہ ملا۔ صبح ہوئی تو ایک سپیرا نے اسے آکر کہا کہ فلاں سپیرا کو سانپ کاٹ گیا ہے چلو
علاج سوچیں۔ جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ اُسی سانپ نے جو گم ہوا تھا اسے کاٹا ہے وہ اسے چرا کر لے گیا۔
تھا۔ اس دن اس کے زہر کا خاص دن تھا اور اس کے کاٹے کا علاج نہ ہو سکتا تھا وہ سپیرا مر گیا ۔ تو پہلا سپیرانی
جو بڑی دعائیں کر رہا تھا کہنے لگا واقعی خدا تعالیٰ نے میری دعا قبول فرمائی ہے۔ تو اس طرح بھی اللہ تعالیٰ
دعا قبول کرتا ہے جو کہ انسانی نظر میں رڈ کی ہوئی نظر آتی ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی حکمت ہوتی ہے لیکن نادان
گھبرا جاتا ہے کہ میری دعا قبول نہیں ہوئی حالانکہ اس کا قبول ہونا ہی یہی ہوتا ہے کہ رد کی جائے۔ انبیاء
کی دعاؤں کے ساتھ بھی یہی سلسلہ جاری رہتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے اُجیب
كُلَّ دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَائِكَ سے اور تو تمہاری سب دعا ئیں سنیں گے مگر شرکاء کے متعلق نہیں سنیں
گے۔ اسی طرح حدیث سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی الا ای ایم کو جواب ملا کہ یہ دعا نہیں سنی جائے گی ۔ اب
یہ سوال ہوتا ہے کہ جب ہر ایک دعا نہیں سنی جاتی بلکہ کبھی قبول ہوتی ہے اور کبھی نہیں تو اس طرح ہر ایک
بات کے متعلق ہوتا ہے کہ کبھی ہو جاتی ہے اور کبھی نہیں تو یہ کیوں نہ سمجھ لیا جائے کہ اتفاقیہ طور پر ہو جاتا ہے
دعا وغیرہ کچھ نہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ دعاؤں کے ذریعہ ایسی خوارق عادت باتیں ظاہر ہوتی ہیں جو
کہ انسانی اسباب اور طاقت سے بالاتر ہوتی ہیں اور وہ اس بات کا ثبوت ہوتی ہیں کہ یہ خدائی کام ہے نہ
کہ انسانی ۔ مثلاً یہاں ہی ایک لڑکا عبد الکریم تھا اسے ہلکا کتا کاٹ گیا تو اسے علاج کیلئے کسولی بھیجا گیا
لیکن کچھ عرصہ بعد اسے ہلکا پن ہو گیا ۔ کسولی تار دی گئی تو جواب آیا کہ اب اس کا کوئی علاج نہیں ہوئی
سکتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے متعلق دعا کی ، وہ اچھا ہو گیا۔ تو اس طرح کے نشانات
سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ضرور دعا ئیں سنتا ہے۔
یہ
بعض دفعہ انسانی قدرتیں اور طاقتیں ختم ہو جاتی ہیں پھر دعا کے ذریعہ وہ کام ہو جاتا ہے۔
بعض باتوں کیلئے سامان نہیں ہوتے لیکن دعا کرنے سے ہو جاتے ہیں ۔ غرض ایسی بہت سی علامات
ہیں جن سے بڑی آسانی سے فیصلہ ہو جاتا ہے۔ پس بعض دعاؤں کی نسبت یہ دیکھ کر کہ قبول
نہیں ہوتیں یہ نہیں سمجھا جا سکتا کہ کوئی دعا بھی قبول نہیں ہوتی ۔ یہ بات تو دنیا میں بھی نظر آتی ہے ہیں یہ جا سکتا کہ اولی دعا ہوئی ۔ یہ بات تو دنیا میں نظر آئی ہے
مثلاً ہر ایک بیماری کی دوا ہے لیکن اس دوا سے سارے بیمار ا چھے نہیں ہو جاتے تو اس سے یہ نتیجہ
یہ
نہیں نکالا جا سکتا کہ اس دوا سے فائدہ ہی نہیں ہوتا ۔ دیکھنا یہ چاہئیے فیصدی
خطبات محمود جلد ۴
۴۱۹
سال ۱۹۱۵
کتنا فائدہ ہوتا ہے۔ اگر دوا استعمال کر کے تندرست ہونے والوں کی نسبت ان سے زیادہ ہے جن کو
فائدہ نہیں ہوتا تو اسے مفید سمجھا جائے گا اور اگر کم ہے تو لغو ۔ اسی طرح دعا کے متعلق دیکھنا چاہیئے کہ
خدا کے نیک بندوں کی دعا ئیں کتنی قبول اور کتنی رد ہوتی ہیں ۔ اور انہیں کیسی کامیابی ہوتی ہے اور ان کے
مقابلہ پر آنے والوں کو کیسی ناکامی ۔ پس اس طرح آسانی سے فیصلہ ہو سکتا ہے۔ انسان کو چاہیے کہ دعا
کے متعلق جو شرائط ہیں انہیں ملحوظ رکھے۔ دعا پر اتنا زور دے جتنا مناسب ہو۔ گھبراہٹ نہ ہو تا شرک نہ
پایا جائے ۔ ادب کا خیال ہو کوئی دعا الہی سنت کے خلاف نہ ہو ۔ اخلاص، جوش اور تڑپ ہو۔ پھر دعا کی
قبولیت کے سامان مہیا کئے جائیں۔ مثلاً صدقہ خیرات اور عبادت پر زور ہو۔ ان سامانوں اور شرائط
کے بعد اگر دعا کی جائے تو قبول ہو جاتی ہے لیکن خدا جسے چاہے رد بھی کر دیتا ہے۔
چونکہ آج کل دعاؤں کے دن ہیں اور خاص کر یہ آخری عشرہ رمضان کا دعاؤں کیلئے بہت ہی
مناسب ہے اس لئے میں نے دعا کے متعلق کچھ بیان کر دیا ہے۔ دعائیں کرنے والے ان باتوں کو مد نظر رکھ
لیں۔ خدا تعالیٰ ہماری جماعت پر فضل کرے تا کہ انہیں نیک دعاؤں کی توفیق ملے اور انہیں اللہ تعالیٰ کے حضور
شرف قبولیت حاصل ہو۔ دعا ئیں رشتہ داروں ، دوستوں اور عزیزوں کیلئے باعث ترقی ہوں ۔
الفضل ۱۲ - اگست ۱۹۱۵ء)
ل البقرة : ١٨٤
ے تذکرہ صفحہ ۲۶۔ ایڈیشن چہارم
الضحيه