ہر صادق نبی پر ایک ہی قسم کے اعتراضات کئے جاتے ہیں

خطبات محمود جلد ۴
٤٦٩
(۸۶)
ہر صادق نبی پر ایک ہی قسم کے اعتراضات کئے جاتے ہیں
(فرموده ۱۵ اکتوبر ۱۹۱۵ء)
سال ۱۹۱۵
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی :۔
وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ لَوْلَا يُكَلِّمُنَا اللهُ أَوْ تَأْتِينَا آيَةٌ كَذلِكَ قَالَ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِمْ مِثْلَ قَوْلِهِمْ تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ قَدْ بَيَّنَا الْآيَتِ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ
اس کے بعد فرمایا:۔
ہر زمانہ میں حق کے مخالف ایک ہی رنگ کے ہوتے ہیں۔ اور یہ قدیم سے سنت چلی آئی ہے کہ جس قسم
کے اعتراضات ایک صادق نبی پر کئے جاتے ہیں اسی قسم کے دوسرے صادق پر بھی کئے جاتے ہیں ۔ جس
قسم کے اعتراضات حضرت نبی کریم صلی سلیم پر ہوئے اسی قسم کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی ہوئے
ہیں۔ مخالفین کو جب ہم یہ کہتے ہیں کہ تم پہلے صادقوں اور نبیوں کی طرح حضرت صاحب پر اعتراض کرتے
ہو تو وہ کہتے ہیں کہ تم ان کو نبیوں سے مشابہت دیتے ہو، حالانکہ صادق کے مقابلہ میں صادق کی مثال دی
جاتی ہے اور شریر اور بدمعاش کے مقابلہ میں اس قسم کے آدمی کی مثال دی جاتی ہے۔
صلى الله
عل وسام
پس صادقوں کی مثالیں صادقوں کے ساتھ ہی دی جائیں گی اس وقت کوئی صداقت
نبی کریم ﷺ کے بغیر ثابت نہیں ہو سکتی ۔ ہر صداقت کو ثابت کرنے کیلئے آپ کے معیار
صداقت سے باہر نہیں جا سکتے ۔ ہماری جماعت کا ایک حصہ جو ان عقائد کو ترک کر رہا ہے جن
پر ہم قائم ہیں اور جن کے بارے میں ہم نے خود حضرت مسیح موعود سے بار ہا تقریریں سنی ہیں

خطبات محمود جلد ۴
سال ۱۹۱۵
اس کی طرف سے ہم سے بھی یہی سلوک کیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی ایسی دلیل ان کے سامنے بیان کی جائے
جو حضرت مسیح موعود کی صداقت ثابت کرنے والی ہو تو کہتے ہیں کیا تمہاری بھی کوئی حیثیت ہے تم
اپنے تئیں مامور اور نبی کی پوزیشن میں ظاہر کرتے ہو۔
تھوڑی مدت ہوئی میں نے بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے رویا میں مجھے مسئلہ نبوت سمجھایا اور کی
آنحضرت صلی الله السلام اور مسیح موعود کو بطور مثال نمونہ نبی بتایا۔ میں نے اس رویا کو اس رنگ میں نہیں پیش کیا
کہ چونکہ میں نے یہ رویا دیکھا ہے اس لئے تمام دنیا مان لے بلکہ میں نے یہ بھی نہیں کہا کہ میرے مرید
ہی مان لیں۔ میں نے تو اس رنگ میں بیان کیا کہ قرآن مجید، احادیث صحیحہ تعلیم مسیح موعود کے بعد یہ رویا
بھی میری ذاتی تسلی اور اطمینان قلبی کیلئے کافی ہے اور چونکہ مجھے کا فرتو قرار دیا ہی گیا ہے اس لئے میں تلج
قلب اور اطمینان کی بناء پر جو مجھے خدائے تعالیٰ سے حاصل ہے مباہلہ کرنے کو تیار ہوں۔ اس کا مجھے
جواب دیا جاتا ہے کہ کیا تم مامور ہو جو اپنی رویا پیش کرتے ہو؟ انہوں نے نادانی سے سمجھا نہیں ۔ ہر
انسان کی تسلی کیلئے خدا کی طرف سے ہدایت ملتی ہے جس پر فضل کرے اسے کسی حقیقت حال کا علم دے
دیتا ہے پس اگر کسی کو ہدایت ملے تو وہ اسے ترک نہیں کر سکتا محض اس لئے کہ وہ مامور نہیں ۔
آنحضرت مایا تم کو ورڈ یا کا ادب یہاں تک ملحوظ تھا کہ ایک شخص نے رویا میں دیکھا کہ میں آپ
پر چڑھتا ہوں تو فرمایا کہ تم اپنی خواب پوری کر لو ۲ کیا وہ مامور تھا ؟ کیا وہ نبی تھا جو اس کی رؤیا کو اتنی
اہمیت دی گئی۔ پھر اذان بھی ایک غیر مامور کی رؤیا پر مقرر ہوئی ۳ جس پر تیرہ سوسال سے تمام فرقہ
ہائے اسلام کا عمل ہے۔ اس میں شک نہیں کہ غیر مامور کی رؤیا کو تمام کیلئے حجت قرار دینا موجب فتنہ ہو
سکتا ہے کیونکہ ممکن ہے ایک شخص پاگل ہو اور اس کا دماغ ہی خراب ہو یا دیدہ و دانستہ وہ لوگوں کو گمراہ کرنا
چاہتا ہو اس لئے کثرت کمیت و کیفیت کی شرط لگا دی مگر اپنی ذات کیلئے تو ہر شخص کی رؤیا حجت ہے۔ رویا
پر اعتبار کیوں نہ ہو جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ مومن تو در کنار فرعون کی رویا پوری ہوئی ، یوسف کے
اصحاب السجن کی رویا پوری ہوئی۔
پھر سنو کہ لَهُمُ الْبُشْری ۴ سے پتہ لگتا ہے کہ مومن کو الہام ہوتے ہیں اور یہ لوگ
خود اس آیت کو میرے مقابلہ میں پیش کرتے ہیں کیا اس کے یہ معنے ہیں کہ الہام تو ہوں
گے مگر ان پر یقین نہ کرنا ۔ یونہی فضول ، لغو اور بیہودہ ہیں ۔ اگر یہی بات ہے تو الہام نازل

خطبات محمود جلد ۴
۴۷۱
سال ۱۹۱۵
کیوں ہوا۔ ہاں مامور اور غیر مامور کی رؤیا میں ایک فرق تو ضرور ہے ۔ مامور اور نبی کی رویا تمام دنیا پر
حجت ہے اور غیر مامور کی رؤیا اس کے نفس کے یقین دلانے کیلئے ہے اور دوسروں پر محبت نہیں ہوتی جب
تک واقعات تصدیق نہ کریں۔ جب عملاً تصدیق ہو جائے تو پھر تو ایک غیر مامور مومن کی بلکہ ایک کافر
کی رؤیا کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا۔ خدا نے فرعون اور یوسف کے ساتھیوں کی رؤیا کی تصدیق کی ہے۔
ایک مامور کی رؤیا اور اس کے الہامات اس کے دعوی کی صداقت پر اور اس کے منجانب اللہ ہونے پر دنیا
کیلئے ثبوت ہوتے ہیں تا وہ اس کی بات کو ، اس کی ہدایت کو رد نہ کریں۔ اور دوسرے ہر انسان کی رویا کو، رڈ ہرانسا
اس واقعہ میں جو پورا ہو جائے اس کی صداقت کی دلیل ہوتی ہے۔ مثلاً ایک شخص کو خواب آیا کہ اس کے
گھر میں بیٹا ہوگا یا خطرناک مصیبت سے رہائی کی بشارت ہو تو پھر جب اس کے گھر میں بیٹا ہو یا وہ
حسب رؤیا ر ہائی پا جائے تو اس واقعہ خاص میں اس کی تصدیق کرنی پڑے گی اور نہیں کہہ سکتے کہ وہ جھوٹا
ہے۔ اسی طرح ایک مومن کو اگر خدا کی طرف سے کوئی مسئلہ سمجھایا جائے تو اس کے نفس کی تسلی کیلئے ایک
حجت ہے۔
پس میں نے جب کبھی رو یا بیان کی تو یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ میرے دل کو تسلی ہے۔ مثلاً جلسہ سالانہ
پر اور بعض اوقات میں ، میں نے اپنے خواب خلافت کے متعلق بیان کئے کہ دیکھو یہ خواب پورے
ہوئے ۔ اس وجہ سے میں اس جھگڑے میں نہیں گھبرایا کیونکہ میرے مولیٰ کی دی ہوئی تسلی میرے ساتھ
تھی۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ لوگو ! تم مجھے خلیفہ مان لو کیونکہ میں نے خواب دیکھا ہے لیکن جب وہ خواب
پورا ہو گیا اور عملاً اس کی تصدیق ہوئی تو پھر لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ مانیں جبکہ اس کے ساتھ قرآن و ہوئی
حدیث و کتب حضرت مسیح موعود کے دلائل بھی ہیں۔
حضرت صاحب نے خوابوں کے تین اقسام لکھے ہیں مگر یہ کبھی نہیں فرمایا کہ جب رویا میں تسلی دی جائے
غیر مامور کو، تو وہ نہ مانے لَهُمُ البُشری تو بتاتا ہے کہ تسلی کی باتیں مؤمن پر نازل ہوں گی اگر جس پر نازل
ہوئی ہیں وہی یقین نہ کرے گا پھر ان کا نزول فضول ہے یہ رویا اولاً میری تسلی و اطمینان و استقامت کیلئے ہیں
اور پورا ہو جانے پر دوسروں پر بھی حجت ہیں۔ میں نے رؤیا دیکھنے کے ساتھ ہی کبھی نہیں کہا کہ اسے مان لو۔
کیونکہ ایسا کہنا ما موروں کی شان ہے۔

خطبات محمود جلد ۴
۴۷۲
سال ۱۹۱۵
ہاں ایسی باتوں پر جوٹھٹھے کئے گئے ہیں مجھے ان سے بہت خوشی ہوئی ہے کیونکہ جیسا میں نے آیات قرآنی
ابتدائے خطبہ میں پڑھی ہیں یہ تشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ کا نظارہ میرے سامنے ہے۔ ایک ایک اعتراض جو اس
بارے میں مجھ پر کیا گیا ہے میں خدا کے فضل سے ثابت کر سکتا ہوں کہ یہی اعتراض تقریبا انہی الفاظ میں اسی
مفہوم کے ساتھ غیر احمدیوں نے حضرت اقدس پر کئے ۔ حضرت صاحب کو ایک رویا ہوئی کہ قرآن مجید میں
نصف کے قریب دائیں طرف قادیان کا نام لکھا ہے۔ اب غیر احمدی اس پر ہنسی اُڑاتے ہیں اور حافظان قرآن
سے شہادتیں دلوا دلوا کر اپنی مجلسوں میں کہتے ہیں کیوں بھئی ! قرآن کریم میں کہیں قادیان کا نام لکھا تم نے دیکھا
ہے۔ نادان اتنا نہیں سوچتے کہ خواہیں انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتیں۔ جو خدا تعالیٰ دکھائے انسان
دیکھتا ہے اور جتنا خدا دکھائے اتنا ہی انسان دیکھ سکتا ہے۔ پس حضرت اقدس کے بارے میں ان لوگوں کا یہ کہنا
کہ فلاں بات بھی خدا سے پوچھ لینی تھی ایک بے ادبی اور گستاخی ہے۔
ایسا ہی جماعت احمد یہ میں وہ شخص جو اپنے آپ کو راہ صداقت کا سب سے بڑا حامی سمجھتا ہے لکھتا
۔
ہے کہ مونہہ در مونہہ بھی خدا نے آخر بات کی تو امر متنازعہ پر کوئی روشنی نہ ڈالی کہ نبوت کاملہ ہے یا
جزوی حقیقی ہے یا مجازی اور آپ نے بھی اس جھگڑے کا علم ہونے کے باوجود دریافت نہ کر لیا اور ایسا
عجیب موقع یونہی گنوا دیا۔ هے
یہ وہی اعتراض ہے جو غیر احمدی حضرت اقدس پر کیا کرتے تھے۔ میں جواب میں کہتا ہوں کہ جب
میرا آقا ، میرا سر دار نہ پوچھ سکا تو میں کیا ہوں اور کیا حیثیت رکھتا ہوں جو اس ذو الجلال کے دربار میں بڑھ میر سردارنہ پوچھ سکتا
کر بات کر سکتا ۔ وہ قدسی نفس جس کی حضرت نوٹ سے لے کر ختم الرسل تک تمام انبیاء علیہم السلام نے خبر دی
وہ تو یہ نہ کر سکا کہ جو چاہتا پوچھ لیتا تو میں اس کے غلاموں میں سے ادنی غلام ہوں۔ میں کیا حیثیت رکھتا
ہوں کہ وہاں بات کرتا ۔ خدائے ذوالجلال کے دربار میں تو آنحضرت صلی ال کی ایم جیسے خاتم کمالات انسانیت
ایک مخلوق کی ہی حیثیت رکھتے ہیں وہ بے شک ہمارے آقا ہیں ، ہمارے سردار ہیں، ہمارے ہادی
ہیں، ہمارے پیشوا ہیں، ہمارے مولی ہیں مگر اس بادشاہ کے حضور تو وہ بھی بڑھ کر بات کرنے کی مجال نہیں
رکھتے ۔ تو میں جو غلاموں میں سے ادنی ترین غلام ہوں بھلا میں کیا کر سکتا تھا کہ یہ بات بھی مجھے بتاؤ
اور یہ بھی کرو۔ دل بدل گئے ہیں ان میں خوف الہی کم ہو گیا ہے اور ایسے ایسے اعتراض

خطبات محمود جلد ۴
۴۷۳
سال ۱۹۱۵
پیدا ہو رہے ہیں جو اگلے راستبازوں کے مقابل میں ان کے منکرین کیا کرتے تھے۔ ایک طالب حق
کیلئے سوچنے کی بات ہے کہ کیوں اس فریق کے دل میں جو چند روز ہوئے ہم ہی میں سے تھا ایسے
اعتراض پیدا ہوتے ہیں جو حضرت اقدس کے مقابل میں ثناء اللہ اور غلام دستگیر اور چراغ الدین کو سوجھتے
تھے۔ کیا یہ بھاری ثبوت نہیں اس کا کہ ان کے دل ان کے دلوں کے ساتھ مشابہ ہو گئے۔ مجھ پر اعتراض
کرتے ہیں کہ خدا سے پوچھ لینا تھا اور یہ موقع ہاتھ سے گنوا دیا۔ کیا خدائے تعالیٰ میرا خادم ہے کہ جو میں
چاہتا اُس سے پوچھ لیتا وہ تو میرا خالق و مالک ہے۔ اس نے اپنے فضل سے جو مجھے دکھا یا دیکھ لیا۔ میں
تو کیا ہوں میں کہتا ہوں خاتم النبین ، سید المرسلین ہوتے تو وہ بھی خود بڑھ کر نہ پوچھ سکتے۔ جس
دربار عالی شان میں تمام انبیاء کے سردار کی ہمت نہ پڑے اس میں میں کیا جرات کر سکتا ہوں ۔ قرآن
شریف میں حکم ہوتا ہے کہ خبردار ! وحی نازل ہو چکنے سے پہلے اس کیلئے کوئی جلدی نہ کر ۔ وَلَا تَعْجَلْ
بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُقْطَى إِلَيْكَ وَحْيُهُ : لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ ، پس محمود
بچارے کی کیا طاقت تھی کہ دم بھی مار سکے۔ اس کو تو ہوش ہی نہ تھا وہ ہے کیا۔ وہ تو بے جان کی مثال تھا اس
بچارے نے کیا پوچھنا تھا ۔ مولی نے جو بتایا وہ سن لیا جو نہ بتایا اس کی مرضی پھر اس اعتراض کا کیائی
مطلب لیکن خیر اس سے یہ تو سب کو معلوم ہو گیا کہ تشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ ۔ دوسری بات یہ لکھی ہے
کہ:۔
وو
دو آدمیوں کو آپ نے کہہ دیا تھا لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الكَاذِبِينَ ۔ وہ
دونوں تو تباہ ہو رہے ہیں مگر خدا تو سارے دشمنان حق پر لَعْنَتُ الله علی
وه
الْكَاذِبِین کہتا ہے وہ تو تباہ نہیں ہوتے اور معلوم نہیں تباہی آپ کے نزدیک
کیا معنی رکھتی ہے۔۔۔ اگر مال یا جان کا نقصان آپ کی مراد ہے تو اللہ تعالیٰ تو
مسلمانوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ
وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ
یہ بھی وہی بات ہے جو غیر احمدیوں کے منہ سے بار ہا سن چکے ہیں جب کسی کی نسبت حضرت
اقدس نے لکھا کہ وہ طاعون سے مرے گا تو اس نے جھٹ شائع کیا کہ طاعون سے مرنا تو
شہادت ہے پس یہ تباہی کیا ہوئی۔ اور جب یہ کہا گیا کہ ہیضہ سے مرے گا تو غیر احمد یوں

خطبات محمود جلد ۴
۴۷۴
سال ۱۹۱۵
سے جواب ملا الْمَبْطُونُ شَهِيدٌ اور جب پیشگوئی کی زد میں آکر کسی کے مال و جان کا نقصان ہوا تو
اس نے جھٹ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ پڑھ دیا۔ الغرض معترض کا یہ اعتراض تو
ثبوت ہے ككَذلِكَ قَالَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِثْلَ قَوْلِهِمْ تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ کیونکہ حضرت
صاحب نے جب لکھا جو میرے مقابلہ میں اٹھا وہ تباہ ہوگا یا ذلیل ہوگا تو ان کا مخالف بھی یہی پکار اٹھا تھا
کہ اس کی خبر تو پہلے ہی سے قرآن مجید میں ہے جو جواب اُس وقت دیا گیا تھا وہی میری طرف سے سمجھ لیا
جائے۔
باقی یہ کہنا کہ خدا نے لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہا اور تباہ نہیں ہوئے یہ تو خدا پر اعتراض ہے
میرا ایمان تو یہ ہے کہ خدا نے جن پر لعنت کی وہ ضرور تباہ ہوئے مگر اس تباہی کے دیکھنے کیلئے آنکھیں
چاہئیں دیکھنے والی آنکھیں تو ان کی تباہی دیکھ رہی ہیں۔ آنحضرت صلی السلام کے مخالف کہتے ہیں کہ ہم تو
زندہ ہیں مگر چشم بینا انہیں تباہ دیا بینا دیکھتی ہے۔ حضرت صاحب کے مخالف بھی کہتے ہیں ہم ابھی تک قائم ہیں مگر
ایک احمدی کی نظر میں وہ تباہ ہو چکے ہیں۔ تیسری بات یہ یکھی ہے کہ ہمارے مقابلہ میں الہام ہوتے ہیں
خواب آتے ہیں مگر آریوں اور عیسائیوں کیلئے ایسا نہیں ہوتا۔ یہ بھی وہی اعتراض ہے جو حضرت اقدس پر
غیر احمدیوں کی طرف سے بارہا ہوا کہ ہماری تباہی کی خبریں دیتے ہو جو کلمہ پڑھتے ہیں ، نمازیں ادا
کرتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور دنیا میں ہزاروں رسول اللہ صلی الا السلام کو گالیاں دینے والے اور توحید
کے نہ ماننے والے موجود ہیں۔ پس یہ بھی ثبوت ہے كذلِكَ قَالَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِثْلَ
قَوْلِهِمْ تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ کا۔ مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا تم مامور ہو جو ایسی تحدیاں کرتے ہو اور
اپنے رویا شائع کرتے ہو۔ میں کہتا ہوں میں مامور نہیں مگر ہر مومن کی حیثیت کے مطابق اس کی صداقت
کیلئے نشان دکھایا جاتا ہے۔ مجھے بڑائی کا کوئی دعویٰ نہیں میں تو خدا کی ایک ادنی مخلوق ہوں اب بھی میرانی
مولی جو فضل مجھ پر نازل کرے اسے میں کیوں چھپاؤں (اَمَّا بِنِعْمَتِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ) و میں وہی
محمود ہوں جو آج سے دو سال پہلے تھا کیا اُس وقت اس تحدی و اعلان سے میں نے کبھی شائع کیا تھا کہ
میرے لئے خدا نے یہ نشان دکھایا اور میں نے یہ خواب دیکھا جو یوں پورا ہوا ۔ اور کیا اُس وقت میری ایسی
تائید ہوئی جواب ہو رہی ہے۔ پس اب جو میں ایسا کرتا ہوں تو اس لئے نہیں کہ میری بڑائی ظاہر ہو بلکہ سلسلہ
کی صداقت کے اظہار کیلئے ۔ جب ان باتوں سے مسیح موعود کی صداقت ظاہر ہوتی ہے اور خدا میری تائید پر

خطبات محمود جلد -
۴
۴۷۵
سال ۱۹۱۵
تائید کر رہا ہے تو اس پر جس قدر خوشی میں مناؤں میرا حق ہے، کیونکہ اس سے میری نہیں بلکہ مسیح موعود کی
بلکہ آنحضرت صلی ال سلیم بلکہ خدا کے کلام کی صداقت ظاہر ہوتی ہے۔ خدا جو کچھ دکھا رہا ہے وہ سلسلہ کے
بڑھانے کیلئے دکھا رہا ہے۔ پس میں کا فرنعمت ہوں گا اگر اس نعمت کو دنیا پر ظاہر نہ کروں اور اسے لوگوں
سے چھپاؤں۔ میں بیشک مامور نہیں مگر مامور کا خادم، مامور کا غلام ضرور ہوں۔ میرا مولی میرے لئے
نہیں بلکہ اس نبی کیلئے کر رہا ہے جو کچھ کر رہا ہے۔ وہ تو میرے ذریعے سے کسی نشان کے ظاہر ہونے پر
اظہار تعجب کرتے ہیں۔ میں نے تو دیکھا ہے کہ ایک غریب سے غریب احمدی ہے جو قرآن شریف بھی
نہیں پڑھ سکتا جب لوگوں نے اسے دکھ دیا اور بے حد ستایا تو وہ خدا کے حضور چلا یا تو خدا نے اس کے
دشمنوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے ۔ اب کیا وہ مامور تھا؟ مأمور تو نہیں تھا مگر خدا کو اپنے سلسلہ کی صداقت کا
پاس تھا اس نے نشان دکھایا۔ وہ ماموروں کے ساتھ ماموروں کی حیثیت کے مطابق سلوک کرتا ہے اور ک
میرے ساتھ میری حیثیت کے مطابق غیر مامور ہونے کے یہ معنے نہیں کہ خدا تعالیٰ حق کے مؤید کی کبھی
تائید نہ کرے۔ ان ماموروں کی تائید بڑے پیمانہ پر ہوتی ہے، پھر اس کے بعد خدا ہر مومن کی تائید کرتا
ہے۔ میرے ہاتھ میں خدا نے سلسلہ کی باگ دی تو میری تائید کیوں نہ کرے۔ میری صداقت میں
جو در حقیقت سلسلہ کے بانی کی صداقت ہے ) نشان کیوں نہ دکھائے ۔ میں اگر یہ دعویٰ کروں کہ میری
ایسی تائید ہوتی ہے جیسی نبیوں کی تب کچھ اعتراض ہو سکتا ہے۔ میرا دعویٰ تو یہ ہے کہ خدا میری تائید میں وہ
نشانات دکھاتا ہے جو ایک مومن کیلئے اس کی برگزیدہ جماعت کے منتظم وامیر کیلئے دکھایا کرتا ہے۔ پس
اس زمانے میں اس جماعت کی ضروریات کے پورا کرنے کیلئے جس قدر تائید کی ضرورت ہے وہ میری
ضرور فرمائے گا تا ثابت ہو کہ یہ جماعت ایک مأمور کی جماعت ہے۔ خیران اعتراضوں سے ہمیں یہ خوشی
ہے کہ یہ وہی اعتراض ہیں جو پہلے منکروں نے آنحضرت صلی الا یہ کلم پر پھر حضرت مسیح موعود پر کئے ۔ ہمیں
ان راستبازوں سے مشابہت ہو گئی اور ہمارے مخالفوں کو ان راستبازوں کے مخالفوں سے۔
یہ کہنا کہ خدا نے لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہا اور مخالفین تباہ نہ ہوئے نہایت نادانی
ہے کیونکہ رسول اللہ صلی علیم کے ذریعے فَنَجْعَل لَّعْنَتُ اللهَ عَلَى الْكَاذِبِينَ کا اعلان
بتاتا ہے کہ اس نشان کے ذریعہ خدا تعالیٰ آپ کی وجاہت ثابت کرنا چاہتا ہے، جبھی آپ
سے یہ فقرہ نکلوایا ۔ خدا کی سنت ہے جب مقابلہ کیلئے حق و باطل کے دو فریق باہم متقابل ہوں تو

خطبات محمود جلد ۴
٤٧٦
سال ۱۹۱۵
حق کی تائید میں فوری نشان دکھاتا ہے۔ پس فرق ہے اس عام لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ اور اس
خاص موقع پر لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہلانے میں ۔ کیونکہ اس عام وعید کے مطابق جو نشان ظاہر
ہو وہ مخالفین پر محبت ملزمہ ہو کر اس خاص بندے کی صداقت کو ایسا ثابت نہیں کرتا کہ وہ اس کے قائل ہی
ہو جائیں اور اس طرح پر جب پہلے اپنے بندے کے منہ سے یہ فقرہ نکلواتا ہے اور پھر اس کا دشمن تباہ ہوتا
ہے تو اس بندے کی صداقت خاص طور پر ثابت ہوتی ہے۔ اگر جھوٹے کی تباہی خود بخود ہو جاتی ہے اور
اس کیلئے کسی مباہلہ کی ضرورت نہیں تو پھر انسان دعا بھی نہ کرے محض اس لئے کہ کیا خدا د یکھتا نہیں۔ پھر
نماز کی بھی ضرورت نہ ہوگی محض اس لئے کہ وہ دلوں کی عاجزی کو خوب دیکھتا ہے۔
دیکھو خدا نے فرمایا لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الكَاذِبِينَ پھر باوجود اس کے آنحضرت صلی السلام کی زبان
سے یہ فقرہ نکلوایا۔ پھر مسیح موعود سے یہ فقرہ کہلوایا یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ بندوں کا کہنا بھی ایک
اثر رکھتا ہے ۔ جب ظلم رسیدہ پکارتا ہے تو وہ اس کی سنتا ہے اور اس کے دشمنوں کو فوری تباہی کا شکار بناتا
ہے۔ غرض یہ بات جو کہی گئی ہے تو مباہلہ سے بھاگنے کا ایک بہانہ ہے۔ ان کا دل خوب جانتا ہے کہ اگر
مقابلہ میں آئے تو وہ ضرور ہلاک ہوں گے۔ پس وہ عذر تراشتے ہیں اور اب کہتے ہیں کہ یہ پیر کا بیٹا ہے
اس لئے ہم مباہلہ نہیں کرتے ہیں ۔ کیا خواجہ کمال الدین نے مجھے کافر اور یزید بنایا تو اس وقت میں
پیر کا بیٹا نہیں تھا۔ پھر پیغام میں لکھا گیا ہے کہ کیا مسلمانوں کو کافر کہہ کر کافر بن جانے والے کی بیعت
جائز ہے۔ یوں مجھے کفر کا مرکز ٹھہرایا۔ پھر مجھے جھوٹا اور شرک کا بانی کہا گیا۔ کا ذب تو بہت سے کافروں
اور مشرکوں سے ادنی ہوتا ہے۔ جب کفر و شرک کی لعنت میرے سر پر ڈالنے کیلئے تیار ہوتے ہیں اس
وقت تو یہ تعلق ان کو بھول جاتا ہے مگر مباہلہ کے وقت یہ تعلق یاد آ جاتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے
کہ اس نے حق کا رعب ان کے دلوں میں ڈال دیا ہے ان کے دل خوب سمجھتے ہیں کہ سامنے آئے اور
ہمارے جھوٹے دعوؤں کی سزا ہم کو ملی ۔
پانچویں بات یہ لکھی ہے کہ ہم نے ابھی مخالفت نہیں کی تھی اور ہمارے لئے
ليُمَر قَنَّهُمْ کا الہام پورا ہو گیا۔ میں کہتا ہوں جس طرح حضرت صاحب کو ابتداء ہی میں یہ الہام
ہو گیا ” بڑے زور آور حملوں سے اسی طرح مجھے بھی خدا نے خبر دی ۔ جیسا حضرت صاحب
کے الہام کے بعد غیر احمدی کم ہوتے گئے اور احمدی بڑھتے گئے اسی طرح میرے الہام کے

خطبات محمود جلد -
۴
۴۷۷
سال ۱۹۱۵
بعد غیر مبائعین کم ہوتے گئے اور مبائعین بڑھتے گئے ۔ لَيُمَن قَتَهُمْ کے یہی معنے ہیں کہ ان کی جماعت
کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے اور وہ کٹ کر ہم میں شامل ہو جائیں گے۔ جو الہام پورا ہو چکا ہے اس کی
تصدیق کی بجائے اس پر اعتراض تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ کی تصدیق ہے۔ یہ اعتراض تو وہ کرتے ہی رہیں
گے۔
ہماری جماع اجماعت کیلئے ضرورت ہے کہ وہ اپنے تبلیغی کاموں میں جو اصل مقصد ہے اس سلسلہ کا لگ
جائے اور مصروف رہے اور اس میں جو روک ڈالتے ہیں ان کیلئے خدا کی جناب میں فریاد کریں۔ ایک
قصہ لکھا ہے۔ کسی بزرگ نے اپنے شاگرد سے پوچھا۔ تمہارے علاقہ میں شیطان ہوتا ہے اس نے
کہا ہوتا ہے۔ پوچھا اس سے پیچھا چھڑانے کیلئے کیا کرو گے۔ عرض کیا اس کو دھتکاروں گا ۔ فرمایا اگر پھر
بھی وہ پیچھا نہ چھوڑے۔ عرض کیا کہ پھر ایسا ہی کروں گا۔ فرمایا اگر پھر بھی وہ ایسا ہی کرے۔ اس پر وہ گا۔ کہ
شاگرد خاموش ہو گیا ۔ اس بزرگ نے تمثیل میں سمجھایا کہ دیکھو تم کسی دوست کو ملنے جاؤ اور اس کا کتا
تمہیں کاٹنے کیلئے حملہ کرے تو کیا کرو گے اس نے کہا اسے دھتکار دوں گا۔ فرمایا اگر پھر بھی وہ حملہ سے
باز نہ آئے عرض کیا کہ پھر میں اسے ماروں گا۔ فرمایا اگر پھر بھی تمہاری ایڑی نہ چھوڑے۔ عرض کیا کہ پھر
میں گھر کے مالک کو پکاروں گا اور وہ مجھے اس سے چھڑائے گا۔ اس بزرگ نے کہا کہ بس یہی شیطان سے
پیچھا چھڑانے کا گر ہے۔ جب تم اپنی کوشش سے کچھ نہ کر سکو تو اس دنیا کے مالک اللہ جلشانہ) کو
پکارو کہ وہ تمہیں شیطان سے بچالے۔ پس ہم بھی جب تبلیغ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اپنے کام میں
لگتے ہیں تو پیچھے سے ہماری ایڑیاں پکڑنے والے ( ایسا کہنے میں ۔ میں اس لئے حرج نہیں دیکھتا کہ ان
کے بڑے نے میرے مخلصین کو اِنْ تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَتُ نا کہہ کر صاف الفاظ میں کتے کہا ہے )
آجاتے ہیں اور ہمیں اپنی طرف متوجہ کر کے اصل مقصد میں روک ڈالتے ہیں ۔ اس کا علاج یہی ہے کہ
گھر کے مالک سے سلسلہ کے خالق سے فریاد کی جائے اور اسے آواز دی جائے کہ تو آپ ان کیلئے کافی
ہو اور ہمیں اپنے دین کی خدمت کیلئے فارغ کر دے۔
تمہارے لئے بہت بڑا کام ہے ساری دنیا کو توحید کے مرکز پر لانا ہے اور دین اسلام
سمجھانا ہے۔ پس تم ہمہ تن اس اہم کام میں لگ جاؤ اور دعائیں کرتے رہو۔ ہماری جماعت میں اب
تک یہ بات پیدا نہیں ہوئی کہ وہ جس کام میں لگیں اس پر جم جائیں۔ میں دیکھتا ہوں کہ

خطبات محمود جلد ۴
۴۷۸
سال ۱۹۱۵
پھر غفلت آ جاتی ہے حالانکہ چاہیے یوں کہ غفلت قریب پھٹکنے نہ پائے۔ پس احمدیت کا ایک جنون
ہو۔ اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے اسی کا خیال اسی کی دُھن ہو۔ تم خالی اپنے مخالف سے نمٹ نہیں سکتے ۔ اس
کے لئے اپنے مولیٰ کے حضور فریاد کرو۔ خدا تعالیٰ ساری دنیا کو صراط مستند لرو۔ خدا تعالی ساری دنیا کو صراط مستقیم پر قائم کرے اور لوگوں کی بد
اعتقادیوں اور بد عملیوں کو دور کر دے۔ قرآن شریف کی اطاعت کے ماتحت چلائے ۔ اور وہ صداقت جو
مسیح موعود لائے ہمارے ذریعے سے پھیلے۔ ہم پھیلانے والے ہوں اور ایک جہان قبول کرنے
والا ۔ اور ہم کبھی اس بات پر نہ چلیں جو حق سے دور ہو اور منشائے الہی کے خلاف ہو۔
ل البقرة : ١١٩
سنن ابن ماجه کتاب الاذان باب بدء الاذان
یونس : ۶۵
ه پیغام صلح لاہور ۵۔ اکتوبر ۱۹۱۵ء صفحہ ۷ کالم ۱
12
طه: ۱۱۵ ك القيمة : 1
!
پیغام ۵۔اکتوبر ۱۹۱۵ء صفحہ ۸ کالم ( آیت کا حوالہ : البقرۃ:۱۵۶)
الفضل ۲۱ اکتوبر ۱۹۱۵ء)
الضحى : ١٢
۱۲:
نا الاعراف: ۱۷۸

آج 10 میں سے 10 باقی