عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ میں کیا تعلیم دی گئی ہے۔

A
۳
ا فرموده ۲۰ اکتوبر
۲۰ اکتو بر اشاده بمقام عیدگاه گاه - قادیان)
رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَا دِيَا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِة
رَبَّنَا وَاتِنَا هَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّكَ لَا
تخْلِفُ الْمِيعَادَهُ فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ آتِي لَا يُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ
منكُمْ مِّنْ ذِكْرِ أَوْ أُنثَى بَعْضُكُمْ مِّنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ
أخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَوْذُوا فِي سَبِيلِي وَقَتَلُوا وَقُتِلُو الْاكَفِّرْنَ
عَنْهُمْ سَيِّاتِهِمْ وَلَا دَخِلَنَّهُمْ يَنْتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْصُرُ ثَوَابًا
مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ
انسان کی پیدائش کی غرض اور اس کے پیدا کرنے کا مقصد اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں
بیان فرمایا ہے یہ کہ وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ نہیں پیدا کیا میں نے
جن وانس کو مگر اس لئے کہ وہ میری جناب میں عبودیت اختیار کریں ، بیس عبد بنا اور خدا تعالیٰ
کی اطاعت و فرمانبرداری اور اس کے حضور میں تدلل ، یہ انسان کی پیدائش کا مقصد ہے۔
دوسری چیزیں خدا تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری کرتی ہیں ۔ بلکہ بہت انسان تو خدا
کے حکم کو کو توڑتے بھی ہیں مگر یہ اشیاء حکم کو ہرگز نہیں توڑیں ۔ پھر اس بات کے فرمانے کے کیا
معنے ہوئے کہ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ - جسے عبادت کے لئے پیدا کیا
وہ تو نا فرمانی کرتا ہے اور جس کی پیدائش کی یہ غرض بیان نہیں فرمائی وہ نافرمانی و خلاف ورزی
نہیں کرتی۔ یہ کیا بات ہے ۔
اس کے لئے یاد رکھنا چاہیے کہ عبادت کے معنے ہیں تدل اختیار کرنا خشوع تام ۔ اپنی
تمام محبت ، اپنا تمام پیار، تمام تعلق خدا ہی کے لئے کر دینا۔ سب چیزوں کو چھوڑ کر سب تعلقات
کو قطع کرکے تمام برائی اور تکبر کے خیالات کو علیحدہ کر کے خدا کے حضور جھک جانا ہیں اور محبت و
پیار کا اعلیٰ سے اعلی درجہ حاصل کرنا ۔ یہ بات ہم دیکھتے ہیں اور کسی چیز میں نہیں پائی جان جاسکتی۔
کیونکہ یہ تو اسی بستی میں ہو سکتی ہے جو کچھ قدرت رکھتی ہو۔ جس کے اندر یہ جس ہی نہیں پیادہ
ہی نہیں۔ یہ طاقت ہی نہیں کہ دو چیزوں میں سے ایک کو چھوڑ کر دوسری کو اختیار کرے اور

9
خدا تعالے کے لئے تدلل اختیار کر سکے ۔ اس سے ایسا مطالبہ ہی بیجا ہے۔ یہ تو صرف انسان ہی
میں قدرت ہے ۔ پس حقیقی معنوں میں عابد انسان ہی بن سکتا ہے یہ مرتبہ تو ملائکہ بھی نہیں حاصل
کر سکتے ۔ اس لئے انسان ہی کی پیدائش کی غرض یہ ہوئی کہ خدا کا عبد بنے اور اپنی تمام خواہ ان
تمام ارادوں کو ترک کر کے خدا کے حضور جھک جائے ۔
پھر انسان کو اس راہ میں کامیاب کرنے کے لئے اور اس کا درجہ بڑھانے کے واسطے کچھ
ایسی شمشیں بھی رکھیں جو عبادت کے خلاف اس کو کھینچیں۔ لیکن ساتھ ہی اپنی ساتھ ہی اپنی طرف سے پکارنے طرف والے بھی بھیجتا ہے جو انسان کا قدم صراط مستقیم سے پھیلنے نہ دیں اور پھر چونکہ ایسے لوگ ایک
خاص مدت کے بعد آتے ہیں اس لئے خود انسان کے اندر ایسی طاقتیں نیکی کی رکھی ہیں جو ان محرکا
بدی پر غالب آسکیں یا کم از کم نیکی اور بدی میں تمیز کر سکیں ۔ "
یہ آیت جو میں نے اس وقت پڑھی ہے اس میں ایسے منادوں کا ذکر ہے جو خدا کی طرف
سے انسان کو اس کی پیدائش کی غرض پر متوجہ و قائم کرنے کے لئے آتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ
ہے کہ انہیں ! ہم نے ایک پکارنے والے کی آواز سنی۔ وہ آواز کیا تھی۔ تجارت یا مال اسباب
کی طرف بلانے کے لئے نہ تھی بلکہ وہ ایک پاک مناد کی آواز بھی جو یہ پکارتا تھا کہ انسانو اتم مان
لو کیس کو مان لو ؟ امنوا بربكم تم اس خدا کو مان لو جس نے پیدا کیا اور اد نے حالت سے
بڑھا کر بڑے درجے تک ترقی دی۔ اس کے احکام کو قبول کرو۔ ہم نے اس کی بات کو قبول کر لیا
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا الہی ہم نے مان لیا۔ مگر تیرے احکام پر چلنا بڑا بھاری کام ہے پہلے
بھی بہت غلطیاں کر چکے ہیں آگے بھی لغزشوں سے از خود محفوظ نہیں رہ سکتے اس لئے آپ سے
درخواست ہے کہ حضور ربّ ہیں چھوٹے سے بڑے کو ترقی دینا آپ کا کام ہے ۔ پس ہمارے ایکان
کو بڑھا دیجئے۔ گناہ معاف ہوں ۔ وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَّاتِنَا۔ روکیں مٹ جائیں بلکہ بدیوں کو ہٹا ہی
دیں ۔ سزا سے بچائیں ۔ وَتَوَفَّنَا مَعَ الأَبْرَارِ - نیکوں میں شامل کر کے وفات دیں ۔ ربنا
وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ - اپنے رسولوں سے تو نے جو وعدے کئے تھے ، وہ وعد سے
پورے کردے ۔ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ اور ہمارے اعمال کو اپنے احکام کے ایسا ماتحت
کر دے کہ قیامت تک دکھ اور تکلیف نہ پہنچے تیرے حضور شرمندہ نہ ہوں سزا کے مستوجب نہ نہیں۔
یہ آواز ہے جو منادی دیتے ہیں اور جو اس مناد کے قبول کرنے والے کہتے ہیں اور دنیا کے
لئے سب سے بڑی عید کا دن تو یہی ہوتا ہے کہ ان میں کوئی آیات اللہ پڑھنے والا، انہیں خدا سے
نصرت کی بشارت دینے والا ہو ۔ انہیں ان کے محبوب و معبود سے ملانے والا ہو ۔ اس سے بڑھ کر
کوئی خوشی کا دن نہیں ہو سکتا ۔

دیکھو مجمع میں کسی کا بچہ گم ہو جائے ۔ اور پھر ایک دو گھنٹہ کے بعد جب وہ بچہ اپنے باپ سے
ملتا ہے تو بچہ کو اور باپ کو کس قدر خوشی ہوتی ہے ۔ اسی طرح خدا تعالے سے بھڑ کا ہوا بندہ جب
خدا سے ملتا ہے اور خدا کے حضور پہنچتا ہے تو بندے کو بھی خوشی ہو تی اب اور اللہ تعالے بھی رمنی
ہو تاہ سپس حقیقی عید اگر ہے تو نہی ہے اور یہ عید تو اس عید کی طرف راہنما ہے بعید بھی گھر
میں اور وطن میں ہی بھلی معلوم ہوتی ہے ۔ ایک شخص جنگل میں ہو۔ چاروں طرف درندے ہوں
ڈاکو ہوں ۔ جان خطرے میں ہو۔ اسے عید کی کیا خوشی ہو سکتی ہے۔ عید تو اس کی ہے جو گھر میں
ہو۔ رشتہ داروں میں ہو۔ احباب میں ہو۔ خطرات سے مامون ہو۔ اسی طرح جو انسان خدا کی راہ
سے بھڑکا ہوا ہے ۔ ضلالت کے جنگل میں مارا مارا پھر رہا ہے اس کی حقیقی عید کیا ہو سکتی ہے ۔ عید
تو خوشی کا نام ہے اور خوشی دل کے اطمینان ، دل کی راحت سے پیدا ہوتی ہے۔ تمام محبتوں کا
مرکز تو اللہ تعالے ہے ۔ اسی سے کامل محبت چاہیے اور اسی سے محبت ہو سکتی ہے۔ پس خوشی بھی
اسی کو حاصل ہو گی اور حقیقی عید بھی اسی کی ہوگی جو اپنے مولیٰ کے حضور پہنچا ہو گا کیونکہ تمام
قسم کی راحتوں، خوشیوں ، عیدوں کا سر شیعہ تو وہی پاک ذات ہے ۔ اسی حالت کے نہ ہونے کی
وجہ سے مسلمانوں کی عیدیں انکل ما تم بن گئی ہیں۔ عید آئی اور ان کے گھروں میں جھگڑا شروع ہوا
بیری زیور کے لئے ۔ بچے کپڑوں کے لئے چلا رہے ہیں۔ کھانے کا سامان نہیں سو الگ۔ پھر مفروض
ہو کہ تمام سال دکھ میں گزارتے ہیں۔ یہ عیدیں اس لئے نہ تھیں بلکہ یہ عیدیں تو اپنے اندر ایک
اور ہی حقیقت رکھتی تھیں جس سے آجکل کے مسلمان بالعموم غافل ہیں ۔
ماہ صیام کی عید میں تو یہ بتایا کہ انسان کو اس وقت کے لئے تیار رہنا چاہیے جب اس کے
مولی کی طرف سے مناد آئے۔ وہ کھانے، پینے، بیوی بچوں کے اشتغال سے وقت نکال کر اس
کے انصار میں داخل ہو سکے۔ جیسا کہ وہ ماہِ رمضان میں یہ مشق کرتا رہا ہے۔ اور عید قربان
میں سکھایا کہ نہ صرف بیرونی انعامات سے بلکہ اندرونی انعامات سے بھی اگر علیحدگی اختیار کرنی
پڑے اور اپنی جان قربان کرنی پڑے تو بھی دریغ نہ ہو ۔ جب یہ حالت تم میں پیدا ہو گی تو
پھر تمہاری عید ہی عید ہے ۔
خدا کے نبی اکر یہی عہد لیتے ہیں اور سعادت مند یہ اقرار کرتے ہیں فَاسْتَجَابَ لَهُمْ
ریم اور ان کا مولئے اسے شرف قبولیت بخشتا ہے ۔ چونکہ ہندوں نے ایک عہد کیا ۔ اس لئے
خدا بھی اس کے مقابل پر جزائے خیر دنیا ہے۔ اور ارشاد فرماتا ہے ۔ انّي لَا أُضِيعُ عَمَل
عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنثى - میں کسی کام کرنے والے کا کام ضائع نہیں کرتا ۔ مرد
ہو یا عورت۔ حیرت آتی ہے کہ حیرت آتی ہے کہ بعض اور میں مصنفین نے لکھا ہے ہے کہ اسلام تو عورتوں میں روح

11
ہی نہیں مانتا۔ حالانکہ یہ آیت ایسی آیت ہے کہ میں نے کسی اور کتاب آسمانی میں اس مضمون کی آیت
نہیں دیکھی۔ جس زور کے ساتھ
ساتھ عورتوں کے حقوق اسلام نے قائم کئے ہیں : یں اور ان کے اعمال کی او
قبولیت اور انعامات کا ذکر کیا ہے کسی مذہب کی کتاب میں ایسا ذ کر نہیں ۔ پھر قرآن مجید تو جو کہتا
ہے اس کی دلیل بھی دیتا ہے۔ چنانچہ یہاں فرمایا ۔ مرد و عورت کو عمل کی جزا یکساں کیوں ملے گی ۔
بَعْضُكُمْ مِّن بَعْضٍ - تم ایک ہی ہو ۔ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ }
فرمایا جنہوں نے چھوڑ دیا ۔ کیا چھوڑ دیا ؟ مال چھوڑ دیئے منہیات سے رک گئے اور اپنے گھروں سے
نکالے گئے۔ طرح طرح کے دکھ دیئے گئے۔ اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی ۔ ایسے لوگوں کی نسبت فرمایا
لَا كَفَرَنَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَا دَخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ مَران
مام بدیوں کو ڈھانک دوں گا ۔ اور پھر وہ ایسی جگہوں میں پہنچائے جائیں گے جہاں دکھ اور تکلیف
نہ ہوگی اور جہاں انعام کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ ميں ہي
دونوں باتیں بتائیں ۔ جنت کہتے ہیں سایہ دار جگہوں کو جہاں تکلیف اور دکھ نہیں ہوتا۔ پھر ان
کے نیچے نہروں کا سلسلہ بتا کر سمجھایا کہ وہ جنت سرسبز و شاداب رہیں گے۔ پس اس دنیا میں
بھی مومنوں کو جو انعامات ملیں گے وہ جاری رہیں گے۔
۔
سب سے کامل مومن تو نہی ہوتا ہے۔ اور نبیوں کے سردار حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں۔ ہم دکھتے ہیں اس کامل انسان سے زندہ کامل رنگ میں پورا ہوا ۔ آپ نے ایسی ہجرت کی کہ
کسی اور نے نہیں کی۔ اپنی جان کو خدا کی راہ میں قربان کیا تو ایسا کیا کہ کوئی اور نہ کرے گا۔ اس کا
نتیجہ بھی آپ کو بے مثال ملا۔ باقی نبیوں کے ادیان خاص وقت تک رہے مگر آنحضرت صلی الله
علیہ و آلہ و سلم کو یہ انعام ملا کہ آپ کا سلسلہ قیامت تک رہے گا اور فرما دیا کہ مہارا باغ نہ ہو بھی گا
جب کوئی فتور آنے لگے گا تو ایک باغبان بھیجا جائے گا جو اس کو پھر سر سبز و شاداب بنا دے گانے
اللہ تعالیٰ نے آپ کے باغ کے نیچے وہ نہر جاری کی کہ جس درخت کے نیچے چلتی ہے اس کو سرسبز
و شاداب بنا دیتی ہے۔ جو شخص اس تعلیم پر چلتا ہے۔ صالحین و شہدار و صد یقین سے ہو جاتا
ہے اور روحانی و جسمانی انعامات الہیہ سے بقدر اپنی قابلیت کے حصہ پاتا ہے۔ اور اس کے مقابل
اگر کوئی آتا ہے تو شکست کھاتا ہے۔ دیکھیے ایک ان پڑھ سے ان پڑھ احمدی سے بھی غیر احمدی
ملکاں گھبراتا ہے ۔ پس کچی عید یہی ہے کہ اللہ کے مناد کی آواز کوئن کیا جائے ۔ اور اس کے رستے
میں مال و جان قربان کر دیں ۔ یاد رکھو کہ جتنا ہم میں نقص ہوگا اتنی ہی خدا کے احکام را کے احکام میں کمی ہوئی۔
جو لوگ اسلام میں ہو کہ پھر تکلیف میں ہیں ضرور ان کی اطاعت ۔ میں کچھ نقص ہے کیونکہ اللہ تعالی
كم کا وعدہ سچا ہے وَ مَنْ اصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا

۱۲
به با تیں دوسروں کے لئے بطور قصہ کہانی کے ہوں مگر ہمارے لئے نہیں ہو سکتیں کیونکہ
ہم نے اپنی آنکھوں سے خدا کے ایک مناد کو دیکھا ۔ لوگوں نے چاہا کہ اُسے مسل دیں مگر وہ مظفر
و منصور ہوا ۔ جو خاک اس چاند پہ ڈالنی چاہتے تھے وہ انہی لوگوں کے مونہوں پر پڑی ۔ یہ سلسلہ
ایک بچہ کے مانند تھا جس کے گرد کئی خونخوار شیر تھے۔ جن کے مونہوں کو انسانی خون لگ چکا
ہو۔ حملہ کرنے کے لئے کھڑے ہوں ۔ غیب سے ایک ہاتھ نکلا اور اس نے شیر کے جبڑے کو چیر دیا
پس اس عظیم الشان نصرت کے بعد ہم کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا مولئے ہمارے ساتھ نہیں۔
اب جو انعامات میں کمی رہے گی تو اسی لئے کہ خود ہمارے عہدوں کے ایفاء میں کوئی نقص ہوگا۔
ہمیں چاہیئے کہ خدا کے رستے ہیں دُکھ اُٹھائیں ۔ نفسوں کو قربانی کے لئے تیار کریں یعنی وہ پورے
طور پر خدا کی رضا مندی کے نیچے ہوں ۔ ہم اُس کی راہ میں ہجرت کریں ۔ ہجرت سے مراد وطنوں
کو چھوڑ دینا ہی نہیں ۔ ہجرت کیا ہے ۔ ان خیالات بد کو چھوڑ دینا جن میں پہلے تھے۔ ان بڑے
دوستوں کو چھوڑ دینا جو دینی ترقی میں خارج ہوں ۔ پھر ضرور ہے کہ ہم گھروں سے نکالے جائیں
گھر سے مراد سستی کاہلی غفلت کا مقام چھوڑ دیتا ہے ۔ پھر ہم میں یہ بات ہو کہ ہمیں محض خدا
کے لئے خدا کی راہ میں رکھ دیا جائے ۔ جو متبع کامل ہو اس کو ضرور دکھ دیا جاتا ہے ۔ جو
دنیا داروں کے دکھوں سے بچا رہے اُسے سوچنا چاہیئے کہ اس کے ایمان میں کوئی نقص تو نہیں
دیکھو گاؤں میں کوئی سفید پوش جائے تو کتے اسے بھونکتے ہیں، وہ اسے بیگا نہ سمجھتے ہیں۔ اسی
طرح جو دنیا کے کل مکروہات سے پاک ہو گا، دنیا پرست اس کی ضرور مخالفت کریں گے اور جس کی
مخالفت نہ نہ ہو اسے ضرور ان سے مناسبت ہے جبھی تو وہ اس کی مخالفت نہیں کرتے ۔ اگر مومن
کے نفس کے اندر تبدیلی پیدا ہو اور وہ ہر طرح کی دنس سے پاک ہو تو کلاب الدنیا کا بہو سکنا
بھی اس کیلئے بطور لازم و ملزوم ہے ۔ کتا تو غیر جنس ہے اس کتے کو تو پتھر مارا جائے گا۔ مگر یہ
کتے ایسے نہیں ہوتے کہ انہیں نچھر مارا جائے بلکہ ان کے لئے بھی علاج ہے کہ خوب ڈٹ کران
کا مقابلہ کیا جائے اور نہ صرف اپنی حفاظت کریں بلکہ دوسروں کو بھی بچائیں ۔ پہلے تو تلوار کا
جہاد تھا اس لئے قتلوا وقت کو اسے اور مراد تھی مگر اب تو دلائل کی شمشیر سے جہاد
کرنے کا زمانہ ہے۔ ہے ۔ اس اس لئے سب کو مقبول ہونا پڑے گا۔ یعنی دین کی اشاعت میں ایسا انہماک
ہو کہ اسی میں موت آجائے ۔ ایسے لوگوں کے لئے وعدہ الہی ہے کہ ان کی بدیاں چھپا دیجائیں گی۔
ایسے آدمیوں پر یہ فضل الہی ہوتا ہے کہ اگر ان میں کوئی بدی فی الواقعہ بھی ہو اور اسے کوئی شائع
کرنا چا ہے تو خدا کا غضب اس پر نازل ہوتا ہے۔ کیونکہ خدا تو اپنے بندے کی عزت قائم کرنا چاہتا
ہے اور یہ اس عزت میں رخنہ ڈالتا ہے ۔ پس فرمایا ہے کہ میرے ساتھ کامل محبت کرو جس کا
τ

الم
نشان یہ ہے کہ مومن ہجرت کرے ۔ اپنے موٹے کی راہ میں دُکھ دیا جائے مخالف مخالفین حق ۔ حق سے مقابلہ
کرے اس کے عوض میں اس کی بدیوں کو مٹا دوں گا اور جنات میں داخل کروں گا۔
چونکہ یہ عید کا موقعہ ہے لوگ قربانیاں کریں گے اس لئے یہ بیان کر دینا بھی ضروری ہے کہ
لَن يَنَالَ اللهَ لَحُومُهَا وَلَا دِمَاءُ هَا وَلَكِنْ تَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُم قربانیوں کا گوشت
اور خون اللہ تک نہیں پہنچتا کیونکہ خون تو مٹی میں مل جاتا ہے اور گوشت بھی نہیں پہنچتا کیونکہ وہ
بھی تم خود کھا لیتے ہو۔ ہڈیاں پھینکی جاتی ہیں۔ پھر اس قربانی کا فائدہ کیا ہے وَلكِن يَنَالُهُ
التَّقْوَى مِنْكُمْ تمہارا تقویٰ خدا تک پہنچتا ہے، ا تقوی خدا تک پہنچتا ہے اور اس کی غرض یہ ہے کہ اپنے نفس کو قربان
کر دو۔ قربانی کے وقت مومن اقرار کرتا ہے کہ جیسے اس بکری نے سر آگئے ڈال دیا اسی طرح میں
اپنے نفس کے خیالات پر اسے میرے مولی ! حضور کے ارادے کے مقابل چھری پھیرتا ہوں اور یہی
وہ بات ہے جو خدا کے ہر مناد کے وقت اللہ تعالیٰ لوگوں سے چاہتا ہے اور یہ وہ سچی عید ہے
جس کی آرزو ہر مومن کو چاہیئے ۔
اللہ تعالے توفیق دے کہ ہم نفسوں کی قربانیاں کر سکیں ۔ کمزوریاں دور ہوں کامل محبت
پیدا ہو۔ اعلیٰ سے اعلیٰ نیک بندوں کے انعام حاصل ہوں اور ہمیں وہ عید نصیب ہو جس
میں کوئی دکھ نہ ہوا اور جس میں عید منانے والوں کے سروں پر خدا کی رحمت کا سایہ ہوتا ہے
اور جس عید کی کوئی شام نہیں ہوتی ۔ آمین ۔ و الفضل ۳۱ اکتو بر شاشه م ۸۰۰)
ه آل عمران ۳ : ۱۹۴ تا ۱۹۰ - له الذریت ۵۰:۵۱- لسان العرب جلد ۳ ص ۲۷ زیر لفظ عبد
ه - لمحفوظات جلد ۳ ص ۲۹۹ روحانی خونه ائن جلد ۲۲ (حقیقة الوحی صداه
1۔ GEORGE SALE, THE KORAN۔P۔50 2, MAXMULLER, THE SACRED BOOKS
OF THE EAST, PTXAY (INTRODUCTION)
3, SIR WILLIAM MUIR, THE LIFE OF MAHOMET۔ P 348
تجدید دین کی طرف اشارہ ہے۔ سنن ابو داؤد کتاب الملاحم باب ما یذکر فی قون المائة میں ہر صدی میں مجدد آنے کی
پیشگوئی کی گئی ہے۔ شک النساء ۴ : ۱۲۳ ۔
ہے ۔ بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۳۵ - ۶۱۹۰۸ مسیح موعود و محمدی محمود عليه الصلوة و السلام)
- روحانی خزائن جلد ، و تحفہ گولز دیده) ۲۵ - روحانی خزائن جلد ۱۶ خطبه الهامیه، ص۵۹ - ملفوظات جلد ، فت ۳
نه - الحج ۲۲ : ۳۸

آج 10 میں سے 10 باقی