خدا اور اس کے رسولوں کے ساتھ استہزاء بہت بڑا جُرم ہے

خطبات محمود جلد ۴
۵۰۵
(۹۱)
خدا اور اس کے رسولوں کے ساتھ استہزاء بہت بڑا جرم ہے
(فرموده ۱۹ نومبر ۱۹۱۵ء)
سال ۱۹۱۵
حضور نے تشہد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد مندرجہ ذیل آیات پڑھ کر فرمایا :۔
يَحْذَرُ الْمُنْفِقُونَ أَنْ تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُورَةٌ تُنَبِّئُهُمْ بِمَا فِي قُلُوبِهِمْ ، قُلِ
اسْتَهْزِءُوا إِنَّ اللهَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُونَ وَلَئِن سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ
وَنَلْعَبُ قُلْ أَبِاللهِ وَايْتِهِ وَرَسُولِهِ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ
إيمَانِكُمْ ، إِن نَّعْفُ عَنْ طَائِفَةٍ مِنْكُمْ نُعَذِّبْ طَائِفَةً بِأَنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ
گناہ دو قسم کے ہوتے ہیں ایک تو وہ ہیں جو اصول کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور ایک فروعات
سے تعلق رکھتے ہیں۔ بعض گناہ اس قسم کے ہیں جو اپنے اندر ایک اہمیت تو رکھتے ہیں لیکن ان کا مرتکب
جب تک انہی کے دائرہ اور حلقہ میں رہتا ہے سلب ایمان اور دل کو سیاہ کرنے کا باعث نہیں ہوتا اور اس کی
کا ضرر اور نقصان محدود ہی رہتا ہے۔ لیکن بعض گناہ اس قسم کے ہوتے ہیں جو بظاہر بہت ہی چھوٹے اور
حقیر معلوم ہوتے ہیں مگر ان کا انجام اور نتیجہ نہایت ہی خطرناک ہوتا ہے۔ وہ انسان کے دل کو سیاہ کر
دیتے ہیں حتی کہ سلب ایمان کا باعث ہو جاتے ہیں۔ ایسے گناہ کو جب تک جڑ سے ہی نہ کاٹ دیا جائے
اس کی اصلاح بہت دشوار ہو جاتی ہے۔ اور پھر انسان سے اس کا نکلنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لئے
مومن کو چاہیے کہ ایسے گناہوں کی اصلاح ابتداء ہی سے کرے ورنہ بڑھ جائیں گے اور دل کو سیاہ

خطبات محمود جلد -
۴
۵۰۶
کر دیں گے اور غفلت دن بدن ترقی کرتی چلی جائے گی۔
سال ۱۹۱۵
دیکھو بعض درخت اس قسم کے ہیں جن کے بیج اور گٹھلیاں تو بڑی ہوتی ہیں مگر ان کا درخت چھوٹا ہوتا
ہے۔ اور بعض درخت ایسے ہوتے ہیں کہ ان کا بیج تو بہت چھوٹا ہوتا ہے مگر ان کا درخت بہت ہی بڑا ہوتا
ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ بعض چیزیں جنہیں انسان حقیر اور ضعیف سمجھتا ہے نتیجہ میں بہت بڑی ہوتی
ہیں ۔ اس لئے ایسے گناہ کی اصلاح جس قدر جلدی ہو سکے کرنی چاہئیے اور غفلت سے کام نہیں لینا چاہئیے ۔ اور
اگر ایسے گناہ کی اصلاح ابتداء ہی نہ کی جائے تو رفتہ رفتہ وہ غالب آجائے گا۔ اور اس کے غالب آنے کے
بعد اس کو مغلوب کرنا مشکل ہو جائے گا۔ پس مومن کو ایسے گناہوں سے بہت ڈرنا اور ہوشیاری سے کام
لینا چاہئے ۔ اور اس کی اصلاح کیلئے ہر وقت کوشاں رہنا چاہئیے ۔ ورنہ جب اس کا درخت مضبوط ہو جائے گا
پھر اس کا اکھیڑنا بہت دشوار ہوگا ۔ ان گناہوں میں سے جو بظاہر خفیف اور ہلکے معلوم ہوتے ہیں یہ بھی ہے کہ
اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور اس کی آیات کے ساتھ استہزاء اور ہنسی ٹھٹھا کیا جائے۔ بعض آدمیوں کو
دیکھا گیا ہے کہ وہ اس بات کی چنداں پرو پرواہ نہیں کرتے اور اس گستاخی اور بے ادبی سے انسان کی یہ حالت اسے
ہو جاتی ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے انسان کو بے ایمان اور رسوا کر کے تباہ کر دیتا ہے۔ ایک دفعہ حضرت خلیفہ مسیح
الاول عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ ہے پر کچھ سنا رہے تھے تو فرمانے لگے کوئی استاد تھا اس نے اپنے شاگردوں کو
کہا کہ فلاں جگہ قرآن مجید رکھا ہے وہاں سے اتار لاؤ۔ جب اس نے پکڑ کر اُتارا تو اس قرآن پر کچھ مٹی
وغیرہ پڑ گئی تھی وہ مٹی اس استاد پر گر گئی ۔ اس وقت اس کے استاد نے آیت يُلَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا پڑھ
دی۔ اس کا شاگر د بھی بڑا ہو شیار تھا اس نے جھٹ پڑھ دیا وَ يَقُولُ الْكَافِرُ يُلَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًاس ایسے
موقعہ پر استاد کا اس آیت کریمہ کو پڑھنا بالکل بے محل تھا۔ وہ وقت جب کہ انسان خدائے ذوالجلال کے
پاس کھڑا تھر تھرائے گا اور اسے بات کرنے کی بھی جرات نہ ہوگی اور تمام اعمال حبط نظر آئیں گے
اور خوف کے مارے انسان کا دل کا نپتا ہوگا۔ اور عذاب الہی سے بچنے کی کوئی راہ نظر نہ آئے گی اور جس وقت
کہ تمام خوشامدیں اور راحتیں اس کی نظر میں بیچ ہو جائیں گی اور جس وقت کہ انسان اپنی بدیوں کو دیکھ کر اندر
ہی اندر پگھلتا جائے گا اور شرم کے مارے آنکھ نہیں اٹھا سکے گا، اس وقت تو يُلَيتَنِي كُنْتُ تُرَابًا کہنا
موزون اور بر محل ہو سکتا ہے لیکن اس مٹی کے گرنے پر اس آیت کو پڑھنا قرآن کریم کی آیات کے

خطبات محمود جلد ۴
۵۰۷
سال ۱۹۱۵
ساتھ کس قدر استہزاء اور ہنسی ہے۔
ایک چور تو چوری کر کے ایمان میں رہ سکتا ہے لیکن ایک ایسا انسان جو خدا اور اس کے رسولوں کے
ساتھ استہزاء اور ہنسی سے کام لیتا ہے خدا تعالیٰ کے نزدیک بہت مجرم ہے۔ خدا تعالیٰ کے انبیاء کے ساتھ
استہزاء کرنے والا در حقیقت خدا تعالیٰ سے استہزاء کرتا ہے۔ گو بظاہر یہ گناہ بہت چھوٹا سا معلوم ہوتا
ہے۔ لیکن در حقیقت بہت بڑا گناہ ہے۔ اس آیت کریمہ میں خدا تعالیٰ نے استہزاء کے متعلق بڑی تنبیہ
فرمائی ہے دراصل یہ آیات تو منافقوں کے متعلق ہیں لیکن ساتھ ہی خدا تعالیٰ نے اس مضمون کو بھی بیان
فرمایا ہے کہ وہ دل جو یقین اور نور معرفت سے معمور ہے اور پھر باوجود مومن ہونے کے قدم کا فرانہ رکھتا
ہے اور استہزاء کا طریق اختیار کرتا ہے، درحقیقت وہ خدا تعالیٰ سے دور ہے۔ بہت سے ہیں جو خدا تعالیٰ
کا نام ہنسی سے لیتے اور فضول فضول سی باتوں پر خدا تعالیٰ کی آیات کو چسپاں کرتے ہیں۔ ایک دفعہ کا ذکر
ہے کہ ڈاکٹر عبد الحکیم مرتد قادیان میں تھا اور ان دنوں میاں شریف صاحب کو ایک بیماری تھی اور ناک سے
بہت پانی بہتا تھا۔ اس وقت اس نے آیت جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ سے پڑھی ۔ گو میں اس وقت
چھوٹا تھا لیکن اس کا ایسے موقع پر اس آیت کو پڑھنا مجھے سخت ناگوار گزرا جس کی وجہ اس سے مجھے سخت نفرت ہو
گئی۔ اس نے خدا تعالیٰ کی آیت سے استہزاء کیا جس کی وجہ سے دیکھو اسے خدا تعالیٰ نے کیسا ذلیل کیا۔ اسے
ایسی خفیف اور چھوٹی چھوٹی باتوں کی پرواہ نہ کرنے کی وجہ سے کس قدر صداقتوں کا انکار کرنا پڑا۔
میں دیکھتا ہوں ہمارے بعض دوست اب بھی اس مرض میں مبتلا ہیں۔ ان کو چاہئیے کہ اس سے
لمسیر
پر ہیز کریں۔ حضرت خلیفة اصبح الاول رضی اللہ عنہ ہے اللہ عنہ ہمیشہ اس بد ابدی کی مذمت کرتے رہ : تے رہتے اور اس کے
چھوڑنے کیلئے بہت زور سے تاکید فرمایا کرتے ۔ جیسا کہ میں نے کہا ہے۔ میں نے اب بھی دیکھا ہے کہ
بعض دوست با وجود حق کو سمجھنے کیلئے محض روانی زبان اور مشق کیلئے ایسے اہم مسائل پر بحث و مباحثہ کرتے
ہیں جن کے وہ اہل نہیں ۔ اور پھر باوجود دلائل جاننے کے دوسروں سے دلائل مانگتے اور ان پر عجیب عجیب
جر میں کرتے ہیں۔ مثلاً بعض تو خدا تعالیٰ کی ہستی پر گفتگو کرتے ہیں۔ ایک خدا کی ہستی کا منکر بن جاتا
ہے اور وہ اپنے دلائل دینے شروع کرتا ہے اور بڑے زور سے یہ ثابت کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ نہیں ہے ادھر
سے دوسرا اس کے دلائل کو توڑتا اور اپنی تائید میں بڑے بڑے دلائل دیتا اور آیات قرآنی پیش کرتا ہے پھر ایک

خطبات محمود جلد ۴
۵۰۸
سال ۱۹۱۵
رسالت کا انکار کرتا ہے تو دوسرا اس کا اثبات کرتا ہے۔ پھر اگر کوئی شخص لغو سا سوال بھی پیش کرتا ہے تو دوسرا
اس کا جواب دینے کے درپے ہوتا ہے۔ گویا ایسے اہم مسائل میں پڑ کر وہ اللہ تعالیٰ اور اسکی آیات اور
رسولوں کے انکار کے بڑے بڑے دلائل دیں گے اور استہزاء کریں گے۔ لیکن استہزاء کے طور پر کبھی کسی
نے یہ نہیں کہا کہ اس بات کو بدلائل ثابت کرو کہ تم حرام زادے ہو یا تمہاری بہن بدکار اور حرام کا رتھی یا
تمہاری ماں ایسی تھی یا تمہارا فلاں رشتہ دار ایسا بدکار ہے۔ جب تم اپنے متعلق استہزاء کے طور پر اس قسم
کے مباحثات اور مناظرات کو روانی زبان اور مشق کیلئے نہیں کرتے تو کیا خدا تعالیٰ اور اس کے رسول اور کی
اس کے آیات ہی تمہاری مشق اور استہزاء کیلئے رہ گئے ہیں ۔ کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اپنے آقا
رب کے متعلق ایسی لغو اور بیہودہ مسائل کو بدلائل ثابت کرے؟ جب تم اپنے نفسوں کیلئے استہزاء کے طور پر
یہ پسند نہیں کرتے۔ اور اگر ایسا کرو بھی تو ایک منٹ میں تم خون خون ہو جاؤ تو پھر بتلاؤ کیا خدا اور اس کے
رسول اور آیات اور قرآن کریم اور مسیح موعود کے دعاوی کا انکار اور اثبات ہی تمہاری استہزاء کیلئے رہ گئے
ہیں۔
ایسے عظیم الشان مسائل میں جو لوگ اپنے آپ کو اس کا اہل سمجھتے ہیں اور اس کے متعلق مباحثات اور
باتیں کرتے ہیں وہ کبھی نور معرفت اور روحانیت کو نہیں پاسکتے ، روحانیت کی ترقی اس سے قطعا رک جاتی ہے۔
دیکھو! جب سے مسلمانوں نے یہ رنگ اختیار کیا ہے اس کی ترقی بالکل مسدود ہو گئی ان کا ہمیشہ یہی دستور رہا اور
اب بھی یہی ہے کہ جہاں کسی نے بات کی اس پر اعتراض شروع کر دیئے اور جہاں کسی نے خدا تعالیٰ کی ہستی یانی
رسالت یا کسی اور مسئلہ پر تقریر کی اعتراض اور جرح شروع کر دی۔ اور اگر ان کو کہا جائے کہ تم خدا تعالیٰ کی ہستی
کے دلائل دو یا قرآن کریم کی صداقت کے دلائل بتلاؤ تو جواب کے وقت مبہوت ہو جائیں گے، اعتراض تو کی و
ہزاروں کر دیں گے مگر جواب نہ دے سکیں گے۔ میں جب خلیفہ مسیح الاول کے پاس پڑھا کرتا تھا تو پہلے پہلے
مجھے بھی اعتراض کرنے کا بڑا شوق رہتا تھا۔ چنانچہ میں نے ایک دو بار جب اعتراض کئے تو حضرت خلیفہ
لمسیح الاول نے مجھے اعتراض کرنے سے روک دیا۔ پھر جب میں نے مثنوی ۵ے پڑھی تو بعض وقت مجھے
بہت ہی مشکلات پیش آتیں مگر میں اعتراض نہ کیا کرتا۔ پھر خدا تعالیٰ مجھے خود ہی سمجھا دیا کرتا تھا۔ انسان
جب خدا تعالیٰ کیلئے کوئی کام کرتا ہے تو خدا تعالیٰ خود اس کی تائید فرما دیتا ہے۔ اس کی کیا وجہ تھی کہ ہ کی تائید دیتا کی
کی

خطبات محمود جلد ۴
۵۰۹
سال ۱۹۱۵
حضرت مولوی صاحب مجھے روک دیا کرتے تھے؟
وجہ یہی ہے کہ انسان جب اعتراض کرتا ہے تو اپنی بات کو منوانے کیلئے خواہ مخواہ ادھر اُدھر سے
دلائل دینے شروع کر دیتا ہے خواہ ناحق پر ہی ہو۔ پھر وہ انسان ہمیشہ اپنی بات منوانا چاہتا ہے۔ ایسے ہی
جب کفار سے پوچھا جاتا کہ تم ایسی باتیں کیوں کرتے ہو تو کہہ دیتے كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ نہیں
جی ! ہم تو یونہی مشق کے طور پر ذرا باتیں کر رہے تھے تو خدا تعالیٰ نے اس پر ان کو سخت ڈانٹ دی اور کہا
قُلْ أَبِاللهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِعُونَ۔ کیا خدا اور اس کے آیات اور اس کا رسول ہی استہزاء
اور ہنسی کیلئے رہ گئے ہیں تم اپنے والدین ، دوستوں، پیاروں سے کیوں تمسخر اور استہزاء نہیں
کرتے؟ صرف اس لئے کہ وہ قابل عزت اور کسی قدر ظاہری دباؤ رکھتے ہیں۔ کیا کوئی شخص ڈپٹی کمشنر یا
گورنر یا کسی بڑے آفیسر کے سامنے استہزاء کرتا ہے کیوں نہیں؟ صرف اس لئے کہ اس کا ظاہری ادب
ملحوظ رکھنا پڑتا ہے یا ان کا ڈر ہوتا ہے۔ جب ان کے سامنے کسی کی مجال نہیں تو پھر وہ خدا جو تمہارا مالک
ہے اس سے اور اس کی آیات اور اس کے رسول سے تمسخر کرتے ہو اور اس سے نہیں ڈرتے۔
لا تَعْتَذِرُوا “ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اسی فعل کا نتیجہ ہے اور اسی وجہ سے ان لوگوں کے متعلق
ایسا خطر ناک فتوی دیا گیا ہے۔ در حقیقت یہ فتوئی انتہائی درجہ کا ہے اور یہ اس بات کا نتیجہ ہے کہ لوگ ابتداء اس کی
کی جڑھ کو نہیں کاٹتے ۔ جب انتہا کو پہنچ جاتا ہے تو پھر اس کو چھوڑنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ جن لوگوں کو ہنسی اور
استہزاء کی عادت ہو جاتی ہے ان کی روحانی ترقی نہیں ہوسکتی ۔ خشیت اللہ بالکل جاتی رہتی ہے استہزاء کرنے والا
شخص خواہ کیسی ہی مضبوط چٹان پر کیوں نہ ہو وہ پھسل جاتا ہے۔ ایک دفعہ ہمارے کچھ مبلغ ایسی جگہ گئے تو وہاں
پر وہ بطور مشق احمد بیگ والی پیشگوئی کے متعلق مباحثہ کرنے لگے۔ ایک کہنے لگا کہ حضرت صاحب اس آیت
کے مصداق تھے۔ دوسرا کہنے لگا نہیں آپ تو اس کے مصداق نہیں تھے وہ جن کی اصلاح کیلئے گئے تھے ان میں
سے دو شخصوں نے خیال کیا کہ یہ تو یونہی بات بنی ہوئی ہے اس میں تو کچھ حقیقت نہیں آخر وہ دونوں مرتد ہو گئے
اور انہیں اس سے ابتلاء آ گیا۔ اب جن کی وجہ سے ان کو ابتلاء آیا یہ گناہ ان کے سر پر پڑے گا کہ ان کی وجہ
سے وہ پھر گئے اور پھر جو ان کو دیکھ کر مرتد ہوں گے ان کی سزا بھی ان کو ملے گی۔
66

خطبات محمود جلد ۴
۵۱۰
سال ۱۹۱۵
قادیان میں ایک دفعہ وفات مسیح اور حیات مسیح پر مشق کے طور پر مباحثہ ہوا اس پر ایک شخص نے یہ
کہہ دیا کہ مجھے تو اس مسئلہ میں شبہ پڑ گیا ہے۔ اسی وجہ سے میں ڈبیٹ (مباحثہ ) کو نا پسند کرتا ہوں کیونکہ
اس میں بھی یہی طریق ہوتا ہے۔ حضرت خلیفہ المسیح الاول بھی اس طریق کو بہت نا پسند فرماتے تھے۔ کیا
کوئی شخص اس بات پر ڈبیٹ کرتا دیکھا ہے کہ ایک کہے جارج پنجم بادشاہ ہے اور دوسرا کہے نہیں ۔ اس کی
کیا وجہ ہے کہ لوگ ڈرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے اس جرم کی سزا تو اخباروں میں شائع کی جاتی ہے اور لوگوں
کو یقین ہوتا ہے کہ اگر ہم نے ایسا کام کیا تو ضرور گورنمنٹ پکڑے گی اور سزا دے گی ۔ جب ایسی
استہزاء کی باتوں پر گورنمنٹ نہیں چھوڑتی تو وہ خدا جس کی سلطنت نہایت زبردست ہے اور جس کی
پولیس مخفی در مخفی ہے وہ کیونکر ایسے مجرم کو چھوڑ سکتا ہے۔ ایک مبائع تو میرے سامنے بیٹھ کر یہ جرات نہیں کر
سکتا کہ وہ خلافت کے متعلق یہ بحث شروع کر دے کہ میں خلیفہ ہوں یا نہیں یا خلافت کی ضرورت ہے یا
نہیں کیوں وہ میرے سامنے ایسی بات نہیں کرتا صرف اس لئے کہ مجھے وہ اپنا امام سمجھتا ہے میرا ادب کرتا
ہے۔ تو وہ خدا جس کی حکومت وسیع ہے اس کے سامنے کیوں ایسے استہزاء اور تمسخر کے کلمات بولتے
ہو۔ کیا تم اس خدا سے نہیں ڈرتے۔ کیا خدا کا ڈر معمولی آفیسر کے مقابلہ میں کوئی حقیقت نہیں رکھتا؟ میں
دیکھتا ہوں کہ اس معاملہ میں ابھی اصلاح کی بہت ضرورت ہے اور ہمارے دوستوں کو اس طرف بہت
توجہ کرنی چاہئیے ۔ کیا بحث و مباحثہ اور استہزاء کرنے کیلئے دوسری قو میں تھوڑی ہیں جو تم اس پر اپنے
اوقات صرف کرتے ہو؟ بحث و مباحثہ سے بہت کم ہدایت اور معرفت حاصل ہوتی ہے۔ یہ مولویانہ
طریق ہے یہ ایمان کو جڑھ سے اکھیڑ دیتا ہے کیا خدا تعالیٰ کی ہستی ، انبیاء کی نبوت ، مسیح موعود کی صداقت
اور قرآن کریم کے انکار کرنے والے پہلے دنیا میں تھوڑے ہیں؟ انکار کرنے والی تو ساری دنیا ہے مگر
اقرار کرنے والے تھوڑے ہیں۔ زیادہ لوگوں میں قدر نہیں ہوتی بلکہ تھوڑے لوگوں میں قدر ہوتی ہے
جاہل تو دنیا میں کروڑہا ہوں گے مگر ایم اے اور بی اے دنیا میں تھوڑے ہیں۔ پھر دیکھو کن کی قدر ہوتی
ہے۔ ایسے ہی حقیقی اسلام یعنی احمدیت کے نام لیوا تو تھوڑے بلکہ بہت ہی قلیل ہیں لیکن اس کے منکر ساری
دنیا میں پائے جاتے ہیں ۔ پس تم کو چاہیے کہ اپنی طبیعتوں میں وہ رنگ پیدا کرو جو صحابہ رضی اللہ عنہم میں
تھا۔ وہ کبھی اس قسم کے مباحثات میں نہ پڑتے تھے بلکہ جب کبھی اکٹھے ہوتے تو جو جونکات معرفت یا کسی

خطبات محمود جلد -
۴
۵۱۱
سال ۱۹۱۵
آیت کے عجیب معنے سوجھتے وہ ایک دوسرے کو سنایا کرتے۔ وہ کبھی خدا کی ہستی اور انبیاء کی نبوت کا انکار
کر کے اس قسم کی لغو باتوں میں نہ پڑتے ۔ تم کو بھی چاہئیے کہ جب مسجد میں آؤ بجائے اس کے کہ تم ایسی
باتوں میں پڑو اور امام کے آنے تک مباحثات میں لگے رہو یہ باتیں کرو کہ مجھے آج قرآن میں تدبر
کرتے کرتے یہ نکتہ سوجھا ہے اور فلاں آیت کے یہ نئے معنے سمجھ آئے ہیں۔ اس سے ہیں۔ اس سے تمہاری روحانی ترقی
بھی ہوگی نور ایمان بھی دن بدن بڑھے گا اور تم اپنے اندر ایک بین تبدیلی پاؤ گے۔
جنگ تبوک میں بھی بعض منافقوں نے مسلمانوں کو یہ کہنا شروع کیا کہ تم بڑے بزدل اور ڈرپوک
ہو بڑے کمزور ہو جب حضرت نبی کریم کے پاس یہ معاملہ پہنچا اور آپ نے پوچھا تو جواب میں کہا گیا کہ
حضور ہم تو اس لئے کہتے کہ سفر جلدی کٹ جائے گا اور ہم باتوں ہی باتوں میں منزل مقصود تک پہنچ جائیں
گے تو خدا تعالیٰ نے اس پر بڑی ڈانٹ دی اور کہا قُلْ أَبِاللهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنْتُمْ
تَسْتَهْزِعُونَ ۔ کیا خدا اور اس کی آیات اور اس کے رسول سے استہزاء کرتے ہو کیا وہی استہزاء کیلئے رہ
گئے ہیں۔ یہ مرض تلوار کی دھار سے بڑھ کر تیز ہے تم کو اس سے بچنا چاہئیے ۔ نبی کریم صلی کی ستم فرماتے ہیں
کہ میں بھی ہنسی کرتا ہوں مگر میری ہنسی میں جھوٹ نہیں ہوتا۔ تم بے شک مذاق کرو مگر اس حد تک کہ اس
میں جھوٹ نہ ہوا اور خدا تعالیٰ اور اس کے رسول اور اس کی آیات سے بھی استہزاء اور ہنسی نہ کرو۔ خدا تعالیٰ ہماری
جماعت کو اس مرض سے محفوظ رکھے اور شیطان سے اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین
ل التوبة : ۶۴ تا ۶۶
البقرة : ٢٦
ه مثنوی مولانا روم مراد ہے۔
الفضل ۲۸ - جولائی ۱۹۶۵ء )
سورة النباء: النباء :
حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفة المسیح الاول
۴۱

آج 10 میں سے 10 باقی