اللہ تعالٰی کے ہر کام میں بڑی بڑی حکمتیں مخفی ہیں

خطبات محمود جلد ۴
۵۲۲
(۹۳)
اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں بڑی بڑی حکمتیں مخفی ہیں
(فرموده ۱۷۔ دسمبر ۱۹۱۵ء)
سال ۱۹۱۵
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت فرمائیں :۔
مَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا بَاطِلًا، ذَلِكَ ظَنُ الَّذِينَ كَفَرُوا فَوَيْلٌ
لِلَّذِينَ كَفَرُوا مِنَ النَّارِ أَمْ نَجْعَلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ كَالْمُفْسِدِينَ فِي
الْأَرْضِ أَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِينَ كَالْفُجَّارِ كِتَبُ اَنْزَلْتُهُ مُبْرَكٌ لِيَدَّبَّرُوا أَيْتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ
اولُوا الْأَلْبَابِ
اور پھر فرمایا :۔
کوئی عقل مند انسان یہ پسند نہیں کرتا کہ وہ ایسا کام کرے جس کی کوئی غرض اور مدعا نہ ہو۔ اور نہ وہ
یہ پسند کرتا ہے کہ کوئی ایسا فعل جس کی کوئی غرض اور غایت نہ ہو اس کی طرف منسوب کیا جائے ۔ انسان
جس قدر عقل میں ترقی کرتا چلا جاتا ہے اسی قدر ہر فعل میں زیادہ غور و فکر کرتا ہے۔ اور اس میں کوئی ایک
غرض مد نظر رکھ کر اپنی منشاء اور ارادے سے غور کرتا ہے۔ خواہ تعلیم کو حاصل کرے، خواہ ملازمت یا کوئی
اور پیشہ کرے۔ خواہ دوست بنائے خواہ دشمن ، شادی کرے یا کوئی اور کام ایسا انسان جس کے دل میں
کوئی غرض نہ ہو اور اس کا ہر ایک کام بلا غرض ہوا سے پاگل کہا کرتے ہیں ۔ وہ شخص جو دن اور رات
بلا غرض و مدعا پھرتا رہے، اسے سب پاگل کہتے ہیں ۔ مگر چوکیدار جو کہ تنخواہ بھی لیتا اور لوگوں کی حفاظت
کیلئے پھرتا بھی ہے اسے کوئی پاگل نہیں کہتا۔ پھر نے میں تو دونوں برابر ہیں ۔ مگر

خطبات محمود جلد ۴
۵۲۳
سال ۱۹۱۵
چوکیدار ملازم ہو کر تنخواہ کیلئے پھرتا ہے، اس کا نام تو دیانتدار رکھا جاتا ہے مگر بلا غرض و مدعا پھرنے والا
مجنون سمجھا جاتا ہے۔ اور اسی کام کے کرنے سے وہ پاگل کہلاتا ہے۔
ایک کاپی نویس جو اپنے کام کی اُجرت لے کر دن بھر لکھتا رہتا ہے اور ایک مزدور جو صبح سے شام تک
مزدوری لے کر ادھر سے ادھر مٹی پھینکتا رہتا ہے اسے پاگل نہیں کہتے۔ مگر وہ جو بلا مزدوری لئے مٹی کو ادھر سے
ادھر اٹھا اٹھا کر پھینکتا ہے اسے سب پاگل کہتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مزدور کے کام کرنے میں ایک فائدہ اور
غرض مد نظر ہے مگر اس کے بالمقابل پاگل شخص کے کام کرنے میں کوئی فائدہ اور غرض نہیں۔ ایک محرر کو اس کی
تحریر کی وجہ سے محنتی اور ہوشیار کہیں گے۔ مگر سارا دن بلا غرض و بلا فائدہ لکھنے والے کو سب پاگل ہی کہیں
گے۔ ایسے ہی بلا وجہ زیادہ باتیں کرنے والے کو بھی پاگل ہی کہتے ہیں۔ مگر وہ لیکچرار جو صبح سے شام تک ایک پر
مطالب اور پر مقصد اور پر مغز لیکچر دیتا ہے اسے کوئی پاگل نہیں کہتا۔ میں نے ایک جگہ پڑھا ہے کہ برطانوی
پارلیمنٹ میں بعض لوگ ۲۴ گھنٹے تک تقریر کرتے رہتے ہیں ۔ پھر ان دونوں تقریر کرنے والوں میں کتنا بڑا
فرق ہے۔ ایک شخص کی پر مقاصد تقریر تو سینکڑوں اخباروں میں شائع کی جاتی ہے۔ اور اس سے ہزاروں
فائدے مرتب ہوتے ہیں مگر بلا فائدہ اور بلا غرض سارا دن تقریر کرنے والے کو پاگل ہی کہا جاتا ہے۔ غرض اگر
کوئی کسی مدعا اور مقصد کو مد نظر رکھ کر کسی دینی یا دنیاوی خدمت کو سر انجام دے گا تو اسی کو خادم اور محنت کرنے والا
خیال کیا جائے گا۔ اور اس کے مقابل اگر کوئی شخص بغیر کسی غرض کے کوئی کام کرتا ہے تو وہ پاگل کہلاتا ہے۔ جب
ایک فہیم انسان کسی ایسے کام کو جو بلا غرض ہو نہ خود کرتا ہے اور نہ اس کی طرف منسوب کئے جانے کو پسند کرتا ہے تو
پھر وہ خدا جو حکیم اور خبیر ہے۔ اس نے یہ سورج چاند ستارے بلا کسی غرض اور مدعا کے پیدا کر دیئے ہیں؟ یہ
چیزیں اس نے کیوں پیدا کیں ۔ انسان کو آنکھ، کان ، زبان ، دل اور دماغ کیوں دیئے؟ یہ قوتیں کیوں
دیں؟ لوگ اسے سمجھتے نہیں بلکہ اس طرف توجہ بھی نہیں کرتے۔
پس وہ اپنا کام یہی سمجھتے ہیں کہ دنیا میں آئے کھایا پیا اور چل دیئے اپنے افعال پر تو
غور کرتے ہیں ۔ مگر خدا کے افعال پر غور و تد بر بلکہ توجہ بھی نہیں کرتے جب تم خود ایسا لغو کام
اپنی ذات کیلئے پسند نہیں کرتے تو خدا کی ذات کیلئے کیوں ایسی بات پسند کرتے ہو۔ اس آیت
کریمہ میں جو میں نے تلاوت کی ہے خدا تعالیٰ نے اس امر کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ

خطبات محمود جلد -
۴
۵۲۴
سال ۱۹۱۵
کیا ہم نے زمین و آسمان یونہی پیدا کر دیئے تھے اور ان کی غرض وغایت نہ تھی نہیں بلکہ اس کے ہر کام میں
بڑی بڑی حکمتیں مخفی ہیں جنہیں ہر ایک نہیں سمجھ سکتا۔ اس کی حکمت کو نہ سمجھنے سے ہی دنیا میں بہت سے مذاہب
قائم ہوتے ؟ ہوتے ہیں جو خدا کے دین کے بہت دور جا پڑتے ہیں۔ اور یہ کہ ہیں۔ اور یہ کفار کا گمان ہے ۔ کیونکہ وہ بھی ان کاموں کو یو
نہی لغو سمجھتے ہیں وہ ان پر غور نہیں کرتے۔ فرمایا اگر وہ غور نہیں کریں گے تو ہم ان کو ہلاک اور تباہ کر دیں گے۔ اور
ان کا نام دنیا سے مٹا دیں گے۔ پھر یہ کہنا کیونکر صحیح ہو سکتا ہے کہ ہمارا عقیدہ اور ان کا عقیدہ برابر ہے۔ وہ لوگ تو
بڑی سزا کے مستحق ہیں۔ کیا یہ کبھی ہو سکتا ہے کہ خدا کے احکام کو ماننے والے اور نہ ماننے والے برابر ہوں ؟ اگر یہ
دونوں مساوی ہی ہوئے تو پھر ان اشیاء کا پیدا کرنا بالکل لغو اور فضول ٹھہرتا۔ یہ کبھی ممکن ہی نہیں کہ ایک مومن اور
ایک کافر دونوں برابر ہو سکیں۔ ایک تو خدا سے تعلق رکھنے والے ہیں اور ایک اس سے تعلق کو کاٹنے والے۔ پس
جو لوگ اس غرض و غایت کو نہیں سمجھتے اور امتیاز نہیں کر سکتے وہی تو کافر ہیں لیکن بعض کافر اس بات کے مدعی ہیں
کہ ہم خدا تعالیٰ کے کاموں پر غور و تدبر کرتے ہیں مگر در حقیقت وہ اپنے اعمال سے ثابت کرتے ہیں کہ ہم غور و
تدبیر نہیں کرتے۔
پس جب انہوں نے اپنے حال سے اس بات کا ثبوت دے دیا تو گویا انہوں نے خدا کی ان کی
پیدا کردہ اشیاء کو ایک فضول اور لغو کام خیال کیا۔ مسلمانوں میں بھی اس قسم کے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ خدا
تعالیٰ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی حکمت ہے اور ہر ایک چیز کی کوئی غرض اور فائدہ ہے مگر جب جھوٹ
بولتے، زنا کرتے شراب پیتے اور قل کرتے ہیں تو وہ اپنے اعمال اور افعال سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ خدا
کا ہر کام لغو اور فضول ہے۔ ایسے ہی احمد یوں میں بھی بعض ایسے لوگ ہیں جو صداقتوں کے مدعی تو ہیں اپنے
آپ کو ایک امام کا متبع سمجھتے ہیں مگر انہیں جھوٹ بولنے اور افتراء باندھنے سے ذرا دریغ نہیں
ہوتا ۔ اور نہ وہ خدا کا خوف کرتے ہیں ۔ چنانچہ ابھی چند دنوں کا ذکر ہے کہ ان میں سے ایک شخص
نے یہ لکھ دیا کہ فلاں شخص نے مباہلہ کیلئے کہا تھا اور چیلنج دیا تھا مگر تم نے قبول نہیں کیا ۔ حالانکہ نہ
کسی نے ہمیں کوئی چیلنج دیا اور نہ کسی نے مباہلہ کیلئے کہا اور جن کی نسبت لکھا ہے کہ انہوں نے
مباہلہ کیلئے چیلنج دیا ، ان کے خطوط ہمارے پاس آگئے ہیں کہ ہم نے کوئی مباہلہ کا چیلنج نہیں دیا۔ پھر عبد الحئی
کی کی وفات پر ایسے ایسے جھوٹ لکھے ہیں کہ حیرت اور تعجب ہوتا ہے ان لوگوں کو خدا تعالیٰ پر ایمان
کی

خطبات محمود جلد ۴
۵۲۵
سال ۱۹۱۵
اور یقین بھی ہے یا نہیں۔ ذرا بھی خدا تعالیٰ سے خوف نہیں کرتے۔ کیا غیور خدا ان کے سر پر نہیں ؟ اور
ضرور ہے۔ وہ دن آتے ہیں کہ خدا کی غیرت اپنا نمونہ دکھائے گی اور انہیں ان کے جھوٹوں اور بہتانوں
کی سزا چکھائے گی۔ پھر ہر دوست اور دشمن دیکھ لے گا کہ خدا کا ہاتھ کن کے ساتھ ہے۔ یہ لوگ اپنی غرض
کو پورا کرنے کیلئے ایسے ایسے جھوٹ بولتے ہیں کہ تعجب ہوتا ہے۔ قادیان میں بھی بعض منافق طبع لوگ
ہیں جو بظاہر بڑا اخلاص اور محبت ظاہر کرتے ہیں مگر ان کے تعلقات اور خط و کتابت ان لوگوں سے اب
تک جاری ہے وہ بھی اپنے آپ کو احمدی ہی کہتے ہیں۔ ایسے لوگ خدا تعالیٰ کو لغو اور فضول سمجھتے ہیں اس
لئے وہ خدا تعالیٰ سے کسی فائدہ کی امید نہ رکھیں ۔ خدا تعالیٰ نے مجھے بعض منافقوں کی شکلیں اندھیرے
میں دکھائی ہیں۔ وہ منافق طبع لوگ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے اگر ہم حق پر ہیں اور یقینا حق پر ہیں تو خود
کیا، اگر ان کے ساتھ بادشاہ بھی مل جائیں اور ہمارا کچھ بگاڑ نا چاہیں تو کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ بھلا منافق
ڈرپوک ہمارا کیا بگاڑ سکتے ہیں؟؟
در حقیقت ایسے لوگ اپنی تباہی کیلئے خود ہی سامان مہیا کر رہے ہیں اور وہ خود اپنے اور آپ کو تباہ اور
برباد کرتے ہیں اور اس کے مقابل خدا تعالیٰ کے ملائکہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے۔ ان کو منافق بننے کی کیانی
ضرورت ہے اب وہ کس سے ڈرتے ہیں وہ اپنی دنیا کیلئے دین کو کیوں تباہ کر رہے ہیں کیا ان کو قادیان
سے باہر دنیاوی مفاد نہیں مل سکتے جب گورنمنٹ نے اس قدر آزادی دے رکھی ہے ہر جگہ امن و آرام
کے ساتھ وہ ملازمت کر سکتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو باہر ہر طرح کی ملازمت مل سکتی ہے ۔ پھر وہ
تھوڑے سے فائدہ کیلئے اپنے ایمان کو کیوں ضائع کرتے ہیں ۔ عبداللہ بن ابی ابن سلول منافق
سے یہ لوگ منافقت میں یہ لوگ بڑھ کر ہیں کیونکہ وہ تو اس بات سے ڈرتا تھا کہ اگر میں نے
مسلمانوں کے خلاف کیا تو مجھ پر تلوار چل جائے گی مگر اب ان منافقوں پر کون سی تلوار ہے جو
ان کو ایسے کاموں پر مجبور کر رہی ہے ۔ پس ایسے لوگ دین کو بھی ضائع کرتے ہیں اور دنیا کو
بھی ۔ ایسے لوگ در حقیقت خدا کے کاموں کو لغو سمجھتے ہیں ہم انسان ہیں ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں
مگر ہماری غلطیوں کو چھپانے کیلئے خدا تعالیٰ ہم پر ایسے الزام لگواتا ہے جن کو ہم نے کیا نہیں ۔ پس
ہم اس بات سے خوش ہوتے ہیں کہ ہماری غلطیوں کے بدلے میں ہمارا دشمن ہمیں وہ الزام دیتا

خطبات محمود جلد -
۴
۵۲۶
سال ۱۹۱۵
ہے جن کے ہم مرتکب نہیں ۔ لیکن وہ شخص جو بلا وجہ اور بغیر دیکھنے غلطی کے اور ہی اعتراض کرتا اور الزام
دیتا ہے خدا تعالیٰ اسے ضرور پکڑے گا کیونکہ وہ ہمیں ایسا الزام دیتا ہے جن کے ہم مرتکب نہیں ۔
پس یہ لوگ ایسے الزام دے کر اور بڑے اعتراض کر کے در حقیقت اپنی ہلاکت کا سامان مہیا کر رہے
ہیں۔ وہ شخص جو چوری نہیں کرتا اور کسی ایسے فعل کی وجہ سے جیل خانہ میں بھیج دیا جاتا ہے جو اس نے کیا نہیں اور
اس کے دوست بھی جانتے ہیں کہ اس نے یہ جرم تو نہیں کیا وہ اس پر بدظنی نہیں کرتے ایسا شخص جیل خانہ میں
جانے سے خوش ہوتا ہے کہ جس جرم کی وجہ سے میں جیل خانہ میں آیا ہوں وہ میں نے نہیں کیا۔ اور در پردہ جس
غلطی کی سزا اسے مل رہی ہے وہ دشمن پر مخفی کر دی گئی ہے اور ایسے فعل کو اس کی طرف منسوب کر دیا ہے جو اس
نے کیا نہیں مگر اس پر الزام دینے والا تو خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑا مجرم ہے۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا ایسے
مفسد اور مصلح کبھی برابر ہو سکتے ہیں؟ ایسا ہونا ناممکن ہے کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَفَنَجْعَلُ الْمُتَّقِينَ
كالفجار کیا ہم متقیوں اور فاجروں کو برابر کر دیں گے؟ یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ دونوں برابر ہوں ایسے لوگ کبھی
خدا تعالیٰ کی پکڑ سے چھوٹ نہیں سکتے وہ ضرور ایسے لوگوں کو سزا دے گا۔
خدا تعالیٰ دونوں فریقوں کے ساتھ ایک ہی قسم کا معاملہ نہیں کرتا فریق مخالف تو اپنی تباہی کے
بواعث خود ہی پیدا کر رہا ہے۔ ہر ایک وہ چیز جس کے ذریعہ سے انسان خدا تعالیٰ کے راستے سے دور ہوتا
ہے اللہ تعالیٰ اس سے
سے ہمیں بچاوے۔ آمین
ا ص: ۲۸ تا ۳۰
الفضل ۱۸ - اگست ۱۹۶۵ء )

آج 10 میں سے 10 باقی