عزّت اور کامیابی محنت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی

خطبات محمود جلد ۴
۵۲۷
(۹۴)
سال ۱۹۱۵
عزت اور کامیابی محنت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی
(فرموده ۲۴۔ دسمبر ۱۹۱۵ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی :۔
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ۔
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا فَإِذَا فَرَغْتَ
فَانْصَبْ وَإِلَى رَبِّكَ فَارُ غَبْ
اس کے بعد فرمایا:۔
دنیا کی کوئی ترقی اور کوئی کامیابی کوئی عزت اور کوئی رتبہ کوئی درجہ اور کوئی امتیاز ایسا نہیں
ہے جو بغیر محنت اور کوشش کے انسان کو حاصل ہو سکے ۔ جس قدر کوئی چھوٹی کامیابی ہو گی اس کے
لحاظ سے انسان کو بھی تھوڑی ہی محنت اور مشقت برداشت کرنی پڑے گی اور جس قدر بڑی
کامیابی اور بڑا مدعا ہو گا اسی قدر اس کے حصول کیلئے بہت کوشش اور محنت کرنی پڑے گی ۔
تو چھوٹے سے چھوٹے کام میں بھی انسان کو کچھ نہ کچھ محنت اور مشکل ضرور پیش آتی
ہے سوائے ان چیزوں کے حصول کے جن کی انسان کو ہر وقت اور ہر لمحہ ضرورت رہتی ہے اور
جن کے بغیر وہ ایک دم بھی زندہ نہیں رہ سکتا ۔ باقی جس قدر بھی چیزیں ہیں وہ اسی قسم کی ہیں کہ ان
کے لئے انسان کو ضرور تھوڑی بہت محنت مشقت برداشت کرنی پڑتی ہے ۔ وہ چیزیں جو
بغیر محنت کے حاصل ہوتی ہیں اور جن پر انسان کی بقا منحصر ہے اور جن کا ہر وقت وہ محتاج

خطبات محمود جلد -
۴
۵۲۸
سال ۱۹۱۵
ہے ان میں سے ایک ہوا ہے۔ اس کی انسان کو سوتے بھی جاگتے بھی چلتے بھی پھرتے بھی بیٹھتے بھی
کھاتے بھی پیتے بھی پہنتے بھی اتارتے بھی غرضیکہ ہر وقت اور ہر گھڑی ضرورت ہے اور ہر ایک انسان ہر
حالت میں ہوا کا محتاج ہے اور کوئی ایسا وقت انسان پر ایسا نہیں آتا کہ وہ ہوا سے مستغنی ہو۔
کبھی ایسا نہیں ہوگا کہ کوئی سوئے اور سانس نہ لے اور پھر زندہ اٹھ کھڑا ہو۔ کبھی ایسا نہیں ہوگا کہ
کوئی بیٹے اور سانس نہ لے۔ بلکہ ہر آن اور ہر حالت میں ہر انسان اس کو استعمال کرتا ہے لیکن خدا نے
اس کیلئے کوئی قیمت اور کوئی محنت نہیں رکھی۔ تم کبھی کسی انسان کو نہ دیکھو گے کہ وہ ہوا کے حصول کیلئے کوشش
کر رہا ہو بلکہ خدا تعالی کی چلائی ہوئی ہوا خود بخود اس کے پھیپھڑوں میں چلی جاتی اور اس کو زندہ رکھتی ہے
لیکن وہ دوسری چیزیں جن کا انسان محتاج ہے لیکن ہوا سے کم درجہ پر محتاج ہے ان کے حصول کیلئے ضرور
محنت کرنی پڑتی ہے۔ تم نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا کہ پانی جیسی ضروری چیز جس کے بغیر انسان دو یا تین دن
کے اندر مر جاتا ہے یا کھانے جیسی ضروری چیز جس کے بغیر پانچ دس دن تک زندہ رہ سکتا ہے کسی کے منہ
میں پانی یا کھانا خود بخود چلا گیا ہو۔ پانی کبھی خود بخود منہ میں نہیں جاتا۔ اسی طرح روٹی کبھی اپنے آپ منہ
میں نہیں چلی جاتی لیکن ہوا خود بخود جاتی اور ہر وقت جاتی ہے کیوں؟ اس لئے کہ اس کے بغیر تو انسان
ایک سیکنڈ بھی زندہ نہیں رہ سکتا ۔ لیکن کھانے پینے کے بغیر کچھ عرصہ رہ سکتا ہے۔ اور ہر وقت ان کی
ضرورت نہیں رہتی ۔ تو چونکہ ان کے بغیر انسان کچھ وقت تک زندہ رہ سکتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے
ان کے حصول کیلئے کچھ نہ کچھ محنت رکھ دی ہے۔ اور وہ ہر ایک امیر سے لے کر غریب تک کو کرنی
پڑتی ہے۔
ہے۔
گھرا ہوا بھی ہو تو کی
دیکھو پانی کیلئے اول تو یہ محنت کرنی پڑی ہے کہ کنواں کھودا جاتا ہے۔ لیکن اگر کنواں کھدا
پھر اس سے پانی نکالنا پڑتا ہے اور اگر گھڑوں میں بھی سقہ ڈال جائے تو گھڑے سے نکالنا پڑتا ہے اور اگر
کوئی گھڑے سے بھی ڈال دے تو منہ میں ڈال کر حلق سے نیچے کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اگر کوئی پانی کے پینے کیلئے
یہ کہے کہ خود بخود ہی منہ میں چلا جائے اور پھر خود بخود ہی پیٹ میں چلا جائے تو یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح
کھانے کیلئے ہے۔ انسان کو ضرور کچھ نہ کچھ محنت کرنی پڑتی ہے اگر سب کچھ تیار بھی مل جائے تو بھی لقمہ توڑ کر
منہ میں ڈالنے، دانتوں سے چبانے اور حلق سے نگلنے کی محنت ضرور گوارا کرنی پڑے گی ۔ پس ہم دنیا میں

خطبات محمود جلد ۴
۵۲۹
سال ۱۹۱۵
دیکھتے ہیں کہ وہ چیزیں جن کا انسان ہر وقت محتاج ہے مگر کچھ عرصہ کیلئے صبر بھی کر سکتا ہے۔ ان کیلئے یہ شرط خدا
تعالیٰ نے لگا دی ہے کہ وہ بغیر محنت کے حاصل نہیں ہو سکتیں ، دوسری چیزوں کا تو ٹھکانہ ہی نہیں۔ یہی دیکھ
لو کہ لڑکے جب باہر بیر کھانے کیلئے جاتے ہیں تو کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ بیروں کی خاطر جھاڑیوں کے
کانٹوں سے ان کے ہاتھ لہولہان ہو جاتے ہیں اور ایک بیر کی خاطر کانٹوں میں ہاتھ ڈالتے اور چُن کر
نکالتے ہیں۔ خون بہہ رہا ہے مگر وہ بڑے خوش ہوتے اور کہتے ہیں کیا مزے کا بیر ہے اور کیسا میٹھا ہے۔
یہ تو بچوں کی مثال ہے اگر اس سے آگے چلو تو جتنا بڑا کسی کا مدعا پاؤ گے اتنی ہی بڑی اسے محنت اور مشقت
کرتے بھی دیکھو گے۔ طالب علموں کی پڑھائی کو ہی لے لو۔ لڑکے پڑھائی میں محنت کرنا بہت ضروری
اور لابدی سمجھتے ہیں اس لئے کہ وہ جانتے ہیں کہ اس کے حاصل کر لینے سے زندگی آرام اور آسائش سے
گزرے گی۔ تو طالب علم علم کے حصول کیلئے بہت ہی محنتیں کرتے ہیں ۔ بلکہ بعض تو مسلول ہو کر مر بھی
جاتے ہیں ان کو اپنا مدعا ابھی حاصل بھی نہیں ہوتا کہ وہ اس کے حصول میں اپنی جان بھی دے دیتے؟
ہیں ۔ پھر جو اپنے مدعا کو پہنچتے ہیں وہ بہت تھے وہ بہت نفس کشی اور محنت کے بعد بعد پہنچتے ہیں ۔ گویا ہر روز مر کر علم حاصل
کرتے ہیں یہ کبھی نہیں ہوگا کہ کوئی انسان علم کے سیکھنے کیلئے نہ محنت کرے اور نہ کوشش لیکن سوتا ہوا اٹھے تو
سب علموں سے واقف ہو جائے یا گھر بیٹھا رہے اور مدرسہ میں نہ جائے تو عالم بن جائے اور اسے
سارے علوم آجائیں۔ پھر اس موجودہ جنگ کو ہی دیکھ لو کہ اس میں کس قدر خونریزی ہو رہی ہے۔ ہزارہا
انسان فنا ہو رہا ہے اور کروڑوں کا گولہ بارود خرچ ہو رہا ہے۔ اور دیگر اخراجات اس قدر ہیں کہ ایک دن
میں ایک ایک سلطنت کا اتنا خرچ اُٹھ جاتا ہے جتنی بڑی بڑی ریاستوں بلکہ حکومتوں کی سالانہ آمدنی
ہوتی ہے۔ فقط ایک سلطنت برطانیہ نے اعلان کیا تھا کہ چار گھنٹے کی جنگ میں جو صرف پچاس گز زمین
حاصل کرنے کیلئے تھی اس قدر گولہ بارود خرچ ہوا ہے کہ جتنا ٹرانسوال ہے کی اڑھائی سال کی لڑائی میں خرچ ہوا
تھا۔ تو اس جنگ میں جو گولہ بارود استعمال ہو رہا ہے اس کے ایک ایک گولے کی قیمت پندرہ پندرہ سو روپیہ
ہوتی ہے۔ پھر ایسے گولے برسات کی طرح دشمن کی فوج پر پڑتے ہیں اس سے حساب کر لو کہ کس قدر روزانہ
خرچ صرف گولہ بارود پر ہوتا ہے لیکن جانتے ہو اس قدر خرچ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ وجہ یہ ہے کہ ہر ایک
سلطنت یہ کہتی ہے کہ ہماری قوم کی آزادی نہ چھن جائے ۔ اس غرض کیلئے خون کے دریا بہائے جا رہے

خطبات محمود جلد -
۴
۵۳۰
سال ۱۹۱۵
ہیں، روپیہ بے انتہا خرچ کیا جا رہا ہے، وقت خرچ کیا جا رہا ہے۔ پھر فتح جس کی قسمت میں ہوگی اس کو
حاصل ہوگی۔ مگر دیکھتے ہو محنت کس قدر ہو رہی ہے کتنے ہی ایسے گھر ہیں جنہوں نے اس آزادی کیلئے
تلوار اٹھائی لیکن سب مارے گئے اور اب ان گھروں میں کوئی مرد نہیں۔ اخبارات میں اس قسم کے
حالات چھپتے رہتے ہیں کہ فلاں کے گھر میں سات مرد تھے ساتوں جنگ میں مارے گئے۔ لیکن اس
طرح مرنے سے کمی نہیں آتی بلکہ ان کی جگہ اور کھڑے ہو جاتے ہیں۔ ایک مرکر گرتا ہے تو دوسرا اس کی
جگہ کھڑا ہو جاتا ہے اور یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ اپنی قوم کی عزت اور آزادی برقرار رہے۔
غرض کوئی چیز ایسی نہیں جو بغیر محنت کے حاصل ہو۔ پانی اور کھانے سے لے کر بڑی سے بڑی حکومت
تک کے تمام کے تمام مقاصد ایسے ہیں جو محنت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتے پھر کون نادان ہے جو یہ کہے یا
سمجھے کہ خدا تعالیٰ سے تعلق گھر بیٹھے بغیر محنت اور کوشش کے ہو جائے جبکہ علم ، دولت ، عہدہ ، رتبہ ، روٹی ، پانی
خود بخود حاصل نہیں ہوتے ۔ بلکہ ان کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے تو پھر خدا تعالیٰ سے تعلق کس طرح بغیر کوشش
کے ہو سکتا ہے اس کیلئے تو بڑی بڑی قربانیاں اور محنتیں کرنی پڑتی ہیں تب انسان کامیاب ہوتا ہے لیکن یہ
محنتیں اور کوششیں اس کامیابی کے سامنے جو خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا کرنے سے حاصل ہوتی ہیں
کچھ بھی مقابلہ نہیں کر سکتیں مجھے اخباروں میں اس قسم کی باتیں دیکھ کر حیرت ہوا کرتی ہے کہ فلاں مقام پر
اتنے سو گز زمین حاصل کرنے کیلئے اتنے آدمی مارے گئے ہیں اور پھر ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ اس
قربانی کے مقابلہ میں ہمیں فائدہ بہت زیادہ ہوا ہے۔ بات اصل میں یہ ہے کہ جب انعام بڑا ہو تو اس کی
کے حصول کیلئے خواہ کتنی ہی محنت اور مشقت کیوں نہ برداشت کرنی پڑے، اس کی پرواہ نہیں کی
جاتی۔ دیکھو علم کے پڑھنے میں کتنا روپیہ اور وقت صرف کیا جاتا ہے۔ اور کس قدر محنت کرنی پڑتی ہے
لیکن کیا کبھی کسی نے علم پڑھنا اس لئے بھی چھوڑ دیا ہے کہ اس کیلئے روپیہ خرچ کرنا پڑتا ہے یا محنت کرنی
پڑتی ہے ہر گز نہیں کیوں اس لئے کہ اس رو پید اور محنت کے بعد جو چیز ملتی ہے وہ بہت بیش قیمت ہے اور
جہاں انعام بڑا ہوتا ہے وہاں قربانی بھی بڑی کرنی پڑتی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی ہے کہ جہاں انعام بڑا ہو
اس کیلئے جو قربانی کی جاتی ہے اس کو بے حقیقت سمجھا جاتا ہے۔
لیکن کوئی یہ خیال نہیں کرتا کہ اللہ تعالیٰ جو خالق ہے مالک ہے رازق ہے وہ مل جائے

خطبات محمود جلد ۴
۵۳۱
سال ۱۹۱۵
تو اس کیلئے محنتیں اور تکلیفیں اٹھانا کیا چیز ہیں۔ اس وقت میں نے جو سورہ پڑھی ہے اس میں خدا تعالیٰ
نے اسی طرف متوجہ کیا ہے۔ خدا تعالیٰ نے یہ سورہ آنحضرت صلی اسلام کو مخاطب کر کے فرمائی ہے لیکن
میرے نزدیک قرآن شریف کی کوئی آیت ایسی نہیں جو آنحضرت صلی شما ای ایم کو مخاطب کر کے فرمائی گئی ہو
اور دوسرے لوگ بھی اس کے مخاطب نہ ہوں۔ اس میں شک نہیں کہ بعض آیات ایسی ہیں کہ اگر
آنحضرت صلی الله ای تیم مخاطب ہوں تو مخاطب ہوں تو ان کے اور معنی ہوں گے اور اگر ہم مخاد گے اور اگر ہم مخاطب ہوں تو اور لیکن یہ بھی یاد
رکھنا چاہئیے کہ قرآن شریف کی آیتوں کے کئی کئی معنے ہوتے ہیں۔ اس وقت میری غرض اس سورہ کے وہ
معنی بیان کرنا نہیں جو آنحضرت صلی ال اسلام کے مخاطب ہونے کی صورت میں ہیں بلکہ وہ معنے بیان کرنے
ہیں جو ہمارے متعلق ہیں۔
یہ ایک صاف بات ہے کہ وہ انسان جس کو اپنے کام اور کوشش کا نتیجہ معلوم ہو جس شوق اور محنت سے
کام کرتا ہے، اس شوق اور محنت سے وہ شخص نہیں کرتا جسے کوئی امید نہ ہو۔ اسی بات کو مد نظر رکھ کر خدا تعالیٰ
فرماتا ہے اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ - اے انسان! کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا۔ اب دیکھنا یہ
ہے کہ سینہ کھولنے سے کیا مراد ہے۔ آیا سینہ چاک کیا گیا یا کچھ اور ؟ اس کے متعلق خدا تعالیٰ نے قرآن مجید
میں دوسری جگہ بیان فرمادیا ہے فَمَنْ يُرِدِ اللهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ سے پس جس کو
خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہدایت دے اس کا سینہ اسلام کیلئے کھول دیتا ہے۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ
اسلام کو قبول کرنے کی توفیق کے معنے سینہ کھولنے کے ہیں۔ تو اسلام کیلئے سینہ کا کھلنا شرح صدر ہے اب
سوال ہوتا ہے کہ اسلام کو قبول کرنے کا نام کیوں شرح صدر رکھا گیا ہے۔ اور دوسرے مذاہب بھی یہی
کہتے ہیں کہ ہمارا دین طمانیت دینے والا مذہب ہے۔ اور ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اپنے اپنے مذہب
پر پورا اطمینان رکھتے ہیں اس لئے ان مذاہب کے متعلق بھی کیوں نہ یہی کہا جائے۔ لیکن یہ یا د رکھنا چاہئیے
کہ یہ صرف اسلام کیلئے استعمال ہو سکتا ہے اور اسلام نے ہی کیا ہے اور اس میں بہت بڑی حکمت ہے کہ گو
عرفاً ہم دوسرے مذاہب کیلئے بھی شرح صدر کا لفظ بول سکتے ہیں لیکن اصل میں صرف اسلام ہی اس کا
مصداق ہے کیونکہ دوسرے مذاہب والے لوگ اپنے مذہب کے سچا ہونے کے متعلق دلیل کوئی نہیں رکھتے
بلکہ وراثتنا اس پر شرح صدر رکھتے ہیں اور اسلام اپنے ساتھ دلائل رکھتا ہے ، کوئی بات رسمی طور

خطبات محمود جلد -
۴
۵۳۲
سال ۱۹۱۵
پر یاور امتا نہیں منواتا۔ اس لئے اصل میں شرح صدر اسی کا ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ نے فرمایا ۔ اے انسان!
کیا ہم نے تجھے ایسی جگہ پر کھڑا نہیں کر دیا کہ تو ضد اور ہٹ کی وجہ سے یا بہ تقلید آبائی مسلمان بنا
رہے بلکہ ہم نے تجھے ایسے دلائل اور براہین دیئے ہیں اور ایسی مضبوط جگہ پر کھڑا کیا ہے کہ تجھے کبھی وہم
بھی نہیں آسکتا کہ اسلام جھوٹا ہے یا اس کی کوئی بات غلط ہے۔ اب بتاؤ کہ کیا یہ ایک بہت بڑا انعام
نہیں؟ کہ انسان کو خدا تعالیٰ ایسے مذہب کا پیرو بنائے جس کی نسبت کبھی و و ہم بھی نہ آ سکتا ہو کہ جھوٹا ہے
اور پھر اس مذہب پر چل کر انسان خدا تعالیٰ کو اسی دنیا میں دیکھ لے اس سے بڑھ کر اور کیا انعام ہو سکتا
ہے۔ دوسرے مذاہب والے گو ماں باپ کی وجہ سے یا قومی لحاظ سے اپنے اپنے مذاہب پر شرح صدر
رکھیں۔ لیکن جب بھی عقل کی روشنی ان کو پہنچے گی اور وہ اپنے مذہب کے اصولوں پر غور کریں گے تو سمجھ
لیں گے کہ ہمارے پاس کوئی دلائل اور براہین نہیں ہیں۔
ایک دفعہ ایک پادری سے میری گفتگو ہوئی ۔ پہلے روز مسئلہ وحدانیت پر بات چیت ہوئی تو
کہنے لگا کہ یہ ایک بار یک مسئلہ ہے ایشیائی دماغ اس کو نہیں سمجھ سکتے ۔ میں نے کہا ۔ مسیح بھی تو
ایشیائی ہی تھے کیا ان کو بھی اس کی سمجھ آئی تھی یا نہیں ۔ اس پر خاموش ہو گیا اور کہنے
لگا۔ اچھا گفتگو کریں گے ۔ دوسرے دن پھر میں اس کے پاس گیا وہ مجھے جانتا نہ تھا۔ اس دن
مسئلہ کفارہ پر بحث ہوئی ۔ آخر کار بہت گھبرایا کبھی عینک اُتارتا ۔ کبھی ادھر جھانکتا کبھی
اُدھر۔ اور آخر کہنے لگا کہ میں اس مسئلہ کو اس لئے مانتا ہوں کہ عیسائیوں کے گھر میں پیدا ہوا
ہوں ۔ ورنہ میرے پاس اس کے متعلق کوئی دلائل نہیں ہیں۔ تو اس میں کچھ شک نہیں کہ اسلام کے
سوا جس قدر بھی دوسرے مذاہب ہیں وہ ایسی باتوں کے متعلق تو کچھ نہ کچھ دلائل رکھتے ہیں جو اسلام کے
مطابق ہیں۔ اور وہ بھی اسلام ہی کے سنے سنائے لیکن وہ جو اسلام کے خلاف ہیں۔ ان کی ان کے
پاس کوئی دلیل نہیں ہے یونہی ان کے معتقد ہیں اور اسی وقت تک ان پر شرح صدر رکھتے ہیں جب تک
کہ ان کے متعلق انہوں نے سوچا نہیں یا غور نہیں کیا ۔ جس طرح ایک پاگل اپنے آپ کو بادشاہ
کہتا ہے اور اس پر شرح صدر بھی رکھتا ہے کیوں اس لئے کہ وہ اس حقیقت کو سوچ نہیں سکتا ۔ کہ میں
کیا ہوں اسی طرح ایک کافر کا کفر پر شرح صدر ہوتا ہے۔ لیکن اس لئے نہیں کہ وہ اپنے پاس اسکی تائید میں
کوئی معقول دلائل اور براھین رکھتا ہے بلکہ اس لئے کہ اس کو کفر وراثتنا ملا ہوتا ہے اور وہ اس کے متعلق سوچتا

خطبات محمود جلد -
۴
۵۳۳
سال ۱۹۱۵
نہیں اور غور نہیں کرتا لیکن اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ اس کی باتوں پر جتنا بھی کوئی غور کرے اور
سوچے اتنا ہی اس کے دل پر اس کی سچائی اور صداقت نقش ہوتی جاتی ہے اور شرح صدر ہوتا جاتا ہے اور
بار یک در بار یک باتیں کھلتی جاتی ہیں ۔
یہی اسلام اور دیگر مذاہب میں ایک بہت بڑا فرق ہے کہ ان پر غور و فکر کرنے سے انسان کشیدہ
خاطر ہوتا اور جس قدر زیادہ غور کرے اتناہی زیادہ بدظن ہوتا جاتا ہے۔ لیکن اسلام کے مسائل پر جتنا بھی
زیادہ غور کیا جائے اتنا ہی زیادہ گرویدہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی اسلام کے متعلق شک میں ہوتا۔
ہے
یا کسی بات کو غلط سمجھتا ہے تو اسی لئے کہ اس نے اسلام کے متعلق غور نہیں کیا ہوتا اور اچھی طرح سوچا نہیں
ہوتا۔ تو اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ اے مسلمان ! کیا ہم نے تجھے اسلام جیسے مذہب پر کھڑا نہیں کیا۔ اور
براہین اور دلائل سے تیرا شرح صدر نہیں کیا۔ ضرور کیا ہے تو جب تجھ کو ہم سے یہ نعمت حاصل ہوئی ہے تو
تجھے معلوم ہے کہ تیرا فرض کیا ہے تو دیکھ ایک کافر جس کو ورثہ میں اپنا مذہب ملا ہوتا ہے اور وہ اس کے
سچے ہونے کی کوئی دلیل اپنے پاس نہیں رکھتا وہ اپنے مذہب کے پھیلانے کے متعلق کیا کیا کوششیں کر رہا
ہے تو پھر تو جو اسلام کو سچا سمجھتا ہے اور ورثہ کے طور پر نہیں بلکہ دلائل اور براہین کے ساتھ ، تو تجھے اس کے
پھیلانے کیلئے کسی محنت اور ہمت سے کام کرنا چاہئیے ۔
خدا تعالیٰ نے پہلی حجت ہر ایک مسلمان پر اس طرح فرمائی کہ أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ کیا
اسلام کی وجہ سے ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا۔ یعنی اسلام کے متعلق سب باتوں کے تجھے براہین اور
دلائل دے دیئے ہیں۔ اب تو سمجھ کہ تجھے کس محنت اور کوشش سے کام لینا چاہئیے ۔
پھر فر ما یا : وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ۔ جب انسان کو کوئی کام
بتایا جائے تو اس کو یہ مشکل پیش آتی ہے کہ اب میں اسے کروں تو کیونکر کروں ۔ اس وقت اس
کے سامنے دو باتیں ہوتی ہیں ایک یہ کہ جس طرح میں کام کرنا چاہتا ہوں یہ درست اور ٹھیک
ہے یا نا درست اور غلط ۔ دوسری یہ کہ کونسا طریق ایسا ہے کہ میں اس آسانی سے کر سکوں اور نا لط ۔ یہ کونسا سے کر سے وسری یہ کہ کونسا طریق ایسا ہے کہ میں اس آسانی سے کر سا
واقعی کا جو بوجھ مجھ پر پڑا ہوا ہے اس کو اتار دوں ۔ واقعہ میں جب تک کسی کام کے کرنے کا
طرز اور طریق معلوم نہ ہو انسان پر ایک بہت بڑا بوجھ ہوتا ہے لیکن جب اس کے کرنے کا

خطبات محمود جلد -
۴
۵۳۴
سال ۱۹۱۵
کوئی راستہ معلوم ہو جائے تو وہ بوجھ اُتر جاتا ہے۔ اسی لئے گورنمنٹ برطانیہ نے جو ایک بہت دانا
گورنمنٹ ہے ہر ایک محکمہ کے کاروبار کے فارم اور نقشے بنا دیئے ہیں تا جو کوئی بھی کام کرے وہ آسانی
سے کر سکے۔ اس طرح ہر ایک انسان سہولت سے کام کر سکتا ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو تو ہزار ہا ملازم بھی اس
قدر کام نہ کر سکیں جس قدر موجودہ صورت میں چند آدمی کر لیتے ہیں تو کام کرنے والے کو کام کے طریق بتا
دینا ایک بڑی مدد اور تائید ہوتی ہے اور اگر ایسا نہ کیا جائے تو ہر ایک انسان کام کے بوجھ کو نہیں اٹھا سکتا تو
خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ یہی نہیں کہ جس راستہ کی طرف تم لوگوں کو بلاتے ہو اس کیلئے ہم نے تمہیں بڑے
بڑے دلائل اور براہین دے دیتے ہیں بلکہ یہ بھی کہ وہ بوجھ جس کو انسان آپ اٹھانا چاہتا تھا اور اس نے
اس کی کمر توڑ دی تھی ، ہم نے اس کو بھی دور کر دیا۔ یعنی خدا نے اپنے تک پہنچنے کا طریق اور رستہ بھی خود ہی
بتا دیا۔ دیکھو جتنی قوموں نے خدا تعالیٰ کے پاس اپنی عقل سے پہنچنا چاہا ان کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور وہ ہرگز
کامیاب نہیں ہو سکیں۔
اس زمانہ میں ایسی قوم کی تازہ مثال برہمو سماج کی ہے تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ ایک ایسا بوجھ
جس نے تیری کمر کو توڑ دینا تھا اس کو ہم نے اٹھا دیا ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کے ذریعہ وہ
سب باتیں بتادی ہیں کہ جن کی ہدایت انسانی کیلئے ضرورت تھی اب انسان کا اتنا ہی کام ہے کہ قرآن
شریف کو کھول کر پڑھ لے اور ان پر عمل کرنا شروع کر دے۔ اب بوجھ ہلکا ہو گیا اور کمر سیدھی ہو
گئی۔ تو فرمایا وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهَرَكَ ۔ پھر انسان کو خیال آتا ہے کہ جو
کام میں کر رہا ہوں یہ اچھا ہے اور اس کے کرنے کا طریق بھی مجھے معلوم ہو گیا ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ
بھی ہوگا یا نہیں۔ اس کیلئے فرمایا وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ تمہارا درجہ اتنا بلند ہوگا
اتنا بلند ہوگا کہ تم کیا تمہارا ذکر بھی بلند کر دیا جائے گا ۔ یہ بہت بڑا درجہ ہے کیوں؟ اس لئے
بہتیرے انسان ایسے ہوتے ہیں جو آپس میں درجہ کے لحاظ سے تو برابر ہوتے ہیں لیکن ذکر میں برابر
نہیں ہوتے۔ مثلاً کسی سلطنت کے وزراء کو ہی لے لو، بعض کو گو بہت عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے نام
اب تک مشہور ہیں اور بعض کو کوئی جانتا بھی نہیں۔ انگریزوں کی سلطنت کے بھی بہت سے وزیر ہیں
لیکن ذکر بلند چند کا ہی ہے تو ذکر کا بلند ہونا خاص خاص لوگوں کے حصہ میں آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے ہم نے تیرا ذ کر بہت بلند کر دیا ہے۔ یعنی اگر کوئی میرے اس بتائے ہوئے راستہ پر چلے گا تو کوئی

خطبات محمود جلد ۴
۵۳۵
سال ۱۹۱۵
اس کا نام مٹا نہیں سکے گا ۔ دیکھ لو آنحضرت صل الا الم تو خاتم النبین تھے ۔ آپ کا کیا ذکر ہے
دوسرے لوگوں کو دیکھو جو قرآن کریم پر چلے کہ کتنا ان کا ذکر بلند ہوا ۔ آج اگر کوئی سکندر جیسے عظیم الشان
بادشاہ کو علی الاعلان گالیاں نکالے تو نکال سکتا ہے یا گشتاسپ اور طهماسپ کو برا بھلا کہنا چاہے تو کہہ
سکتا ہے۔ فراعنہ مصر اور قیاصرہ قسطنطنیہ کو گالیاں دے سکتا ہے اور کوئی ہتھکڑی اس کے ہاتھوں میں نہیں
پڑتی مگر اسلام کے بزرگوں کو کوئی گالیاں دے تو اسے معلوم ہو جائے کہ مسلمانوں کو کس طرح جوش آتا
ہے اور ایک ایسی حکومت بھی جس کا اور مذہب ہے اس کے گرفتار کرنے کیلئے تیار ہو جاتی ہے۔ حالانکہ اگر
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی السلام کی اتباع نہ کرتے تو ان کی کیا حیثیت تھی ایک معمولی تاجر
تھے لیکن جب وہ قرآن کریم کی تعلیم پر چلے تو لاکھوں آدمی ان کیلئے جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔
تو یہ ذکر بلند ہوا جو اور کسی کو حاصل نہ ہوا۔ اس سے زیادہ حضرت مسیح موعود کو دیکھ لو۔ قادیان کی کیا
ہستی تھی اور کون اسے جانتا تھا لیکن خدا تعالیٰ کی ایسی تائید اور نصرت ہوئی کہ جو کسی اور شہر کو حاصل نہ
ہوئی۔ جانتے ہو یہ کس طرح ہوئی۔ اس طرح کہ ایک شخص نے ایسے وقت میں اس کے مشہور عام ہونے
کے متعلق کہا جبکہ اس شخص کو گاؤں کے لوگ بھی نہ جانتے تھے اور پاس پاس کے گاؤں والے بھی نا
واقف تھے ۔ آپ ایک مجرے میں بیٹھنے والے تھے لیکن دیکھتے ہو اب وہی انسان ہے جو تمام دنیا
میں بلند ہو گیا ہے ۔ انگلستان کے عوام لوگ جو نشہ حکومت میں ہندوستانیوں کو کالے لوگ کہتے ہیں
ان میں سے بہتوں نے آپ کی غلامی کو اپنے لئے فخر سمجھا ہے ۔ انہی میں سے ایک نے مجھے لکھا ہے
کہ میں کبھی نہیں سوتا جب تک کہ احمد مسیح موعود پر درود نہ بھیج لوں ۔ تو چونکہ اس انسان نے قرآن
کریم کا عملی نمونہ پورے طور پر دکھایا ۔ اس لئے وہ لوگ جو اپنے آپ کو ذی وجاہت اور صاحب
عزت سمجھتے تھے اور بڑے بڑے ہندوستانیوں کو کالا آدمی کہتے تھے، وہ نہیں سوتے مگر آپ پر
درود بھیج کر۔ تھوڑا ہی عرصہ ہوا ولایت سے ایک عورت نے لکھا تھا کہ ایک رات میں نے
ٹیچنگز آف اسلام (Teachings of Islam) کو پڑھا۔ اور پڑھ کر میری نیند اُڑ گئی
اور میں ساری رات جاگتی رہی میں تھوڑا سا پڑھتی اور پھر غور کرتی کہ کیا ایسا لکھنے والا کوئی انسان
دنیا میں ہو سکتا ہے۔ پھر وہ لکھتی ہے کہ کاش! وہ پاک انسان زندہ ہوتا تو میں اس کو ہاتھ ہی لگا
لیتی ۔ اور مجھے پورا یقین ہے اگر ہاتھ لگاتی تو روحانیت بجلی کی طرح میرے جسم میں داخل
کی

خطبات محمود جلد ۴
۵۳۶
سال ۱۹۱۵
ہو جاتی ۔ اچھا اگر میں نے اس کو نہیں دیکھا تو یہی شکر ہے کہ اس کے دیکھنے والے کو ہی دیکھ لیا ہے۔ (یعنی
چوہدری فتح محمد صاحب کو ) تو یہ ذکر بلند ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ۔ اے
مسلم ! تیرا ذ کر بہت ہی بلند کیا جائے گا۔ یہ کتنا بڑا انعام ہے پھر فرمایا ۔ فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ
الْعُسْرِ يُسْرًا ۔ بعض آدمی ایسے ہوتے ہیں جن کا ذکر تو بلند ہو جاتا ہے لیکن ان کی ذات کو اس سے کچھ
فائدہ نہیں پہنچتا۔ جیسے ایک فوجی آدمی اپنی بہادری اور جانثاری سے بہت بڑی فتح حاصل کر لے لیکن
ساتھ ہی مارا بھی جائے تو گو اس کا نام مشہور ہو جائے گا لیکن اس کو کچھ فائدہ نہ ہوگا۔
اسی طرح یہاں بھی کسی کو خیال ہو سکتا تھا کہ ممکن ہے کہ میرا نام تو بلند ہو جائے لیکن مجھے کوئی فائدہ نہ
پہنچے۔ اس لئے فرمایا اے مسلم ! تو یہ خیال مت کر کہ اس رستہ میں تجھے کوئی غم ، تکلیف اور دکھ اس قسم کا بھی آئے
گا جس کا تجھے فائدہ نہ پہنچے گا۔ دنیا کے لوگ سکھ حاصل کرنے کیلئے بڑی بڑی محنتیں کرتے اور تکلیفیں اٹھاتے ہیں
اور پھر بسا اوقار ا اوقات ایسا ۔ ہوتا ہے کہ وہ کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے لیکن ہمارے راستہ میں اگر ایک دکھ اور تکلیف
برداشت کرنی پڑے تو ہم اس کے بدلہ میں دو سکھ دیں گے اور کوئی ذرا سی محنت اور کوشش بھی رائیگاں نہیں
جانیں دیں گے۔ دیکھو اس لڑائی میں بہت بڑی تعداد انسانوں کی ماری جا چکی ہے لیکن طرفین سے ابھی تک
کوئی نہیں تھکتا۔ کیوں؟ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ دنیاوی کامیابی حاصل ہو۔ لیکن دیکھو خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم
ایک دکھ کے بدلہ تجھے دو سکھ دیں گے۔ یعنی ایک سکھ اس دنیا میں اور ایک آخرت میں ۔ پس اے مسلم ! تو سوچ
کہ تجھے دین اسلام کے پھیلانے میں کس قدر محنت اور کوشش کرنی چاہئیے ۔
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ ۔ لیکن ہم یہ نہیں کہتے کہ تو دنیا کے کاروبار کو چھوڑ کر بیٹھ جا اور کوئی کام کر بلکہ جب توان کاموں سے فارغ ہوئے تو تجھے چاہیے کہ خدا کے لئے اور اس کوئی کام نہ کر بلکہ جب تو ان کاموں سے فارغ ہوئے تو تجھے چاہیے کہ خدا کے ملنے اور اس
کام ان کاموں سے فارغ ہوں تو چاہیے کہ خدا کے تھے اور
کا قرب حاصل کرنے کیلئے کوشش کرے ۔ خدا تعالیٰ انسان کو فرماتا ہے کہ ہم تجھ سے اتنی
سے
قربانی نہیں چاہتے کہ سب کچھ چھڑا دیں بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ یہ بھی کرو اور ہمارے ملنے کی کوشش
بھی کرتے رہو۔ یہ خدا تعالیٰ نے انسان کیلئے آسانی کر دی ہے۔ دنیا کے کام اس طرح نہیں
ہوتے کہ دو کاموں میں انسان مصروف رہے ۔ مثلاً اس طرح کہ فوجی سپاہی لڑے بھی اور کوئی
دوسرا کام بھی کرے۔ یا طالب علم پڑھے بھی اور محنت مزدوری بھی کرے ۔ لیکن خدا تعالیٰ

خطبات محمود جلد ۴
۵۳۷
سال ۱۹۱۵
فرماتا ہے۔ کہ فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ ہم ایسا نہیں چاہتے بلکہ اس طرح وَ إِلَى رَبِّكَ فَارُغَبُ کہ
فرصت کے وقت اپنے رب کی طرف رغبت کیا کر ۔ پس اس محنت کو دیکھا جائے اور پھر اس انعام کو دیکھا
جائے اگر انعام سے اس کا مقابلہ کیا جائے تو اس کے مقابلہ میں محنت کچھ بھی نہیں۔ پس ہر ایک مومن کو یہ
محنت کر کے اس بڑے انعام کو ضرور حاصل کرنا چاہئیے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسلام پر شرح صدر عطا
فرمائے اور ہمارے رستہ کو صاف کر دے۔ ہماری کوششوں کو کامیاب اور با مراد کر دے قرآن شریف کی
سمجھ عطا فرمائے اور اس طریق پر چلنے کی توفیق دے جس پر چل کر اس کی رضامندی حاصل ہو
جائے ۔ آمین
ل الانشراح: ۲ تا آخر
الفضل ۴۔ جنوری ۱۹۱۶ء)
ٹرانسوال (TRANSVAAL) جمہوریہ جنوبی افریقہ کا شمالی صوبہ - ۱۸۳۶ء میں آباد کیا
گیا۔ ۱۸۵۲ء میں اسے برطانیہ نے آزاد مملکت کی حیثیت سے تسلیم کیا۔ زولو حکمرانوں سے مخاصمت کی
بناء پر برطانیہ نے ۱۸۷۷ ء پر اس پر قبضہ کر لیا لیکن ۱۸۸۰ ء میں ٹرانسوال کے باغیوں نے مجو با کی
پہاڑیوں کے قریب برطانوی فوجوں کو شدید ضرب لگائی جو بالآخر ٹرانسوال میں جمہوریت کی بحالی پر منتج
ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جنگ (۱۸۹۹ء۔ ۱۹۰۲ء) کے بعد اسے بر طانوی نو آبادی قرار دیا
گیا۔ ۱۹۱۰ ء میں اسے جنوبی افریقہ کی یونین میں بطور صوبہ شامل کر لیا گیا۔
ارد و جامع انسائیکلو پیڈ یا جلد اول صفحہ ۴۱۵ مطبوعہ ۱۹۸۷ ء لاہور )
الانعام : ١٢٦

آج 10 میں سے 10 باقی