اُولی الاَمر منکم کی اطاعت فرض ہے
۲۶۲
31
خطبات محمود جلد (5)
اولی الامر مسلم کی اطاعت فرض ہے
( فرموده ۲۹ ستمبر ۱۹۱۶ء)
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات پڑھ کر فرمایا :-
إِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمْنَتِ إِلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ
تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللهَ نَعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ
تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا
( النساء : ۵۹-۶۰)
کسی قوم کی تباہی اور ہلاکت عام طور پر ان اندرونی اسباب کے ذریعہ ہوتی ہے جو خود اس میں
پیدا ہو جاتے ہیں ۔ بیرونی سامانوں سے قوموں کا تباہ ہونا بہت کم پایا جاتا ہے اور شاذ و نادر ہی ایسا
ہوا ہے کہ کوئی قوم واقعہ میں طاقتور اور مضبوط ہو لیکن اس کے خلاف اس سے زیادہ طاقتور قوم زیادہ
ساز وسامان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہو اور اس نے اس کی طاقت کو توڑ دیا ہو۔ عام طور پر یہی ہوتا
ہے کہ اسی وقت کوئی قوم تباہ و برباد ہوتی ہے جبکہ خود اس کے اندر کمزوریاں اور بدیاں پیدا ہو گئی
ہوں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسے اوقات میں بیرونی سامان بھی اس کی تباہی کے ممدو معاون ہو
جاتے ہیں ۔ مگر وہ کامیاب تب ہی ہوتے ہیں ۔ جبکہ اندرونی سامان اس قوم کو گھن کی طرح کھا چکے کو
ہوتے ہیں۔ اور وہ کھوکھلی اور کمزور ہو چکی ہوتی ہے اس کی حالت ایسی ہی ہوتی ہے کہ ایک شخص
ایک ایسے درخت کے سہارے کھڑا ہو جس کو گھن کھا چکا ہو اور وہ گر جائے ۔ وہ درخت گرا
خطبات محمود جلد (5)
۲۶۳
تو اس کے سہارا لینے سے ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کے گرنے کا اصل باعث اس شخص کا
سہارا لینا نہیں۔ بلکہ وہ گھن ہے جو اسے اندر ہی اندر کھا چکا ہے اگر اسے گھن نہ کھا چکا ہوتا تو سہارا چھوڑ
اگر وہ شخص زور بھی لگا تا تو بھی نہ گرتا۔ مگر گھن کے کھا جانے کی وجہ سے محض سہارا لینے سے ہی گر
گیا۔ اسی طرح لوگ چھتیں ڈالتے ہیں اور گرمی کے موسم میں ان کے اوپر جا بیٹھتے ہیں۔ کبھی تو ایسا ہوتا
ہے کہ تمام چھت پر آدمی ہی آدمی بیٹھے ہوتے ہیں لیکن وہ ان کے بوجھ کو سہارے رہتی ہے۔ لیکن کبھی
ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی آدمی کے بوجھ سے اس میں سوراخ ہو جاتا ہے۔ اس لئے کہ گھن کی وجہ سے
بہت کمزور ہو چکی ہوتی ہے۔ اس سوراخ کے ہونے کا باعث تو اسی آدمی کا بوجھ ہوا جو چھت کے اوپر
چڑھا تھا۔ مگر وہ چھت پہلے سے ہی اسی انتظار میں تھی کہ مجھ پر اس کا بوجھ پڑے۔ اور میں گروں ۔ یہی
حال قوموں کا ہوتا ہے۔
ہمیشہ وہی قو میں گرتی ہیں کہ جن کو اندر ہی اندر گھن کھا چکا ہوتا ہے اور باہر سے حملہ کرنے والا ان کے
کے گرانے کا باعث بن جاتا ہے دیکھنے والے کہتے ہیں کہ فلاں قوم پر فلاں نے حملہ کر کے اسے تباہ کر
دیا۔ مگر وہ نہیں جانتے کہ وہ قوم پہلے سے ہی تباہ ہونے کو تیار بیٹھی تھی ۔ اور اس بات کا ثبوت اس طرح بھی
مل سکتا ہے کہ اس قوم کا کامیابی کے زمانہ سے مقابلہ کر کے دیکھنا چاہئیے کہ آیا وہ جوش وہ اتحاد اور وہ سامان
جو اس وقت اسے حاصل تھے وہی تباہی کے وقت بھی اس کے پاس موجود تھے یا نہیں ۔ اگر ویسے ہی
موجود ہوں اور پھر کوئی قوم اس پر حملہ آور ہو کر اسے تباہ و برباد کر دے تو کہا جا سکے گا کہ دوسری قوم نے اپنی
زیادہ طاقت اور کثرت سامان کے ذریعہ اس پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ لیکن اگر تباہ ہونے والی قوم میں
وہ جوش وہ قوت اور وہ اتحاد نہ ہو جو اس میں کامیابی کے زمانہ میں تھا اور اس کے پاس وہ سامان موجود نہ
ہوں جن کے ذریعہ اس نے فتح حاصل کی تھی اور پھر کوئی قوم اسے مغلوب کرلے۔ تو صریح طور پر معلوم ہوگا
کہ بیرونی قوم کا حملہ تو اس کی تباہی اور بربادی کے لئے ایک بہانہ ہی تھا بلکہ اس نے اپنی کمزور اور ناتوان
حالت سے خود یہ جرات اور دلیری دلائی تھی کہ وہ اس پر حملہ آور ہو۔ اگر اسے یہ معلوم ہوتا کہ وہ مضبوط اور
طاقتور ہے تو کبھی حملہ ہی نہ کرتی ۔
خطبات محمود جلد (5)
۲۶۴
رض
لکھا ہے کہ حضرت علی اور ح حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کی جنگ کے وقت ایک عیسائی سلطنت نے حضرت
حضرت علی
رض
پر حملہ کرنا چاہا۔ اس کو حملہ کرنے کا خیال پیدا ہونا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس نے مسلمانوں کو کمزور
سمجھا۔ ورنہ پہلے کی نسبت نہ اس کی طاقت بڑھ گئی تھی نہ اس کے پاس سامان زیادہ ہو گیا تھا اور نہ ہی
مسلمانوں کی سلطنت چھوٹی رہ گئی تھی۔ لیکن جب اس نے دیکھا کہ مسلمانوں کو نا اتفاقی کا گھن کھا رہا ہے تو
اس نے حملہ کرنے کا ارادہ کر دیا ۔ مگر دراصل وہ گھن اسی قسم کا تھا جو چھلکے کے اُوپر ہی اُو پر ہوتا ہے نہ کہ
اندر۔ اس لئے جب اس نے حملہ کا ارادہ کیا۔ اور اپنے مشیروں سے مشورہ لیا۔ تو ایک نے کہا کہ آپ سمجھتے
نہیں ۔ یہ مسلمانوں کی حقیقی کمزوری کی علامت نہیں ۔ اگر آپ ان پر حملہ آور ہوں گے تو ضرور شکست
کھائیں گے۔ چنانچہ جب امیر معاویہؓ کو اس بات کا علم ہو ا تو انہوں نے اسے کہلا بھیجا کہ ہم جو آپس میں
لڑ رہے ہیں تو یہ شرعی مسائل کے متعلق لڑتے ہیں تم اس سے یہ نہ سمجھنا کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن
ہیں۔ اگر تم نے علی پر حملہ کیا تو ان سے صلح کر کے سب سے پہلے جو تمہارے ساتھ لڑنے کے لئے نکلے گا وہ
میں ہوں گا ۔ اس کے بعد وہ عیسائی بادشاہ حملہ کرنے سے رک گیا کیونکہ اس نے دیکھ لیا کہ مسلمانوں کو
گھن نہیں لگا ہوا لیکن اس کی حملہ کرنے کی خیالی جرات اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اس نے سمجھا کہ
مسلمان کمزور ہو گئے ہیں اور آپس میں جنگ وجدال کر رہے ہیں۔ تو دشمن جب کمزوری کی علامت دیکھتا
ہے تو حملہ آور ہونے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ پھر وہ حملہ کرنے سے رکا تو اس لئے نہیں کہ اس کی وہ فوج جس
کے بھروسے پر اس نے حملہ کرنے کا خیال کیا تھا۔ وہ بھاگ گئی تھی ۔ یا مری کے پڑنے سے ہلاک ہو گئی
تھی۔ یا سامان حرب تباہ ہو گیا تھا۔ بلکہ اس لئے کہ اس نے دیکھ لیا کہ مسلمانوں میں گھن نہیں ہے تو جو
قوم بیرونی دشمنوں کے حملوں سے ہلاک ہوا کرتی ہے وہ وہی ہوتی ہے جس کے اندر کمزوری اور
نا طاقتی کی علامات پائی جاتی ہیں ۔ اُنہیں کو دیکھ کر دشمن سمجھ لیتے ہیں کہ یہ قوم آج بھی مٹی اور کل بھی
مٹی ۔ مگر اس خیال سے کہ اگر خود بخود مٹی تو اس کے کھنڈرات سے کوئی اور قوم نکل آئے گی جو اس کی
مجمع بحار الانوار جلد ا ص ۲۶ زیر لفظ ارس
خطبات محمود جلد (5)
۲۶۵
جگہ قابض ہو جائے گی ۔ اس لئے کیوں نہ ہم ہی اس کو مٹا کر اس جگہ پر قبضہ کر لیں ۔جس طرح آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ جنگل میں اگر لاوارث بکری مل جائے تو اسے کیا کرنا چاہئیے ۔ آپ
نے فرمایا۔ تم اس پر قبضہ کر لو۔ اگر تم قبضہ نہ کرو گے تو اسے بھیڑیا کھا جائے گالے۔ یہی حال قوموں کا ہوتا
ہے۔ جب کوئی قوم مٹنے کے بالکل قریب ہو جاتی ہے تو کوئی دوسری قوم اُٹھ کر اس کا نام و پتہ مٹا کر اپنا نام
اس کی جگہ لکھ دیتی ہے کہ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو کوئی اور قوم ہوگی جو ایسا کرلے گی ۔
تو سب سے زیادہ خطرناک حملہ جو کسی قوم پر ہوتا ہے وہ اس کے اپنے اندرونی عیوب اور
کمزوریاں ہی ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کی تباہی اور ہلاکت کی یہی وجہ ہوئی ہے۔ یہ نہیں کہ دشمن ان سے اور یہ
طاقتور تھے۔ اس لئے انہوں نے غلبہ پالیا۔ بلکہ اصل باعث یہی ہے کہ مسلمانوں کی قوم کو اندر ہی اندر نے غلبہ
گھن لگ گیا تھا اور وہ ایک کھوکھلے تنے کی طرح ہو گئی تھی ۔ ایسی حالت میں جو بہت چھوٹے اور ذلیل گیا تھا
من لگ گیا تھا اور وہ ایک کلے سے کی طرح ہوئی تھی۔ حالت میں جو بہت چھوٹے اور ذیل دشمن تھے وہ بھی آنکھیں دکھانے لگ گئے ۔ مسلمانوں میں ایسی بدیاں اور کمزوریاں پیدا ہوگئیں کہ جن
کے ذریعے دشمن نے محسوس کر لیا کہ یہ آج بھی گرے اور کل بھی ۔ اس لئے انہوں نے حملے کر کر کے ان
سے ملک چھیننے شروع کر دیئے ۔
بظاہر تو مسلمانوں کے ممالک چھینے جانے کا باعث دشمنوں کے حملے تھے۔ لیکن دراصل اس کا
سبب وہ اندرونی گھن تھا۔ جس نے انہیں کسی کام کا نہ رہنے دیا تھا۔ چنانچہ ان گھنوں میں سے ایک گھن
ایفائے عہد کا معدوم اور مفقود ہو جانا تھا۔ اس سے غدر اور بغاوت کی طرف ان کی بڑی توجہ بڑھ گئی
اور خیانت اور بد عہدی کی طرف ان کے دل مائل ہو گئے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کا اعتبار اُٹھ
گیا۔ اور ان میں کمزوری پیدا ہو گئی۔ کیونکہ اسطرح کرنے سے ان کا آپس میں بھی ایک دوسرے پر
اعتبار نہ رہا۔
جب کسی نے ایک سے دھو کہ اور بد عہدی کی تو وہ دوسرے تیسرے اور چوتھے سے بھی ضرور کر
سکتا ہے اور جو ایک کے ساتھ دھو کہ کرنے سے بچتا ہے وہ دوسرے تیرے
اور چوتھے سے بھی بچتا ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ
ے بخاری کتاب الادب باب ما يجوز من الغضب والشدة -
خطبات محمود جلد (5)
۲۶۶
حيوة ۔ کہ قاتل کے قتل کرنے میں تمہاری زندگی ہے ۔ حالانکہ مرنے والا تو مر گیا۔ اب اگر ۔
اس کے قاتل کو قتل کر دیا جائے گا تو وہ تو زندہ نہیں ہو سکتا۔ پھر قصاص میں حیات کس طرح ہوئی۔ اس طرح
کہ اگر آج تم ایک شخص کے قاتل کو پکڑ کر قتل نہ کرو گے ۔ تو کل وہ تم میں سے کسی دوسرے کو قتل کر دے
گا۔ اس لئے فرمایا کہ قصاص میں زندگی ہے۔ یعنی اگر قاتل سے قصاص نہ لیا جائے گا تو وہ تم میں سے کسی
اور کی زندگی کا خاتمہ کر دے گا۔ اس سے خدا تعالیٰ نے یہ سمجھایا ہے کہ جو شخص ایک کام ایک جگہ کرتا ہے وہ
وہی کام دوسری جگہ بھی کر لے گا۔ اگر کسی نے خالد کے ہاں چوری کی ہے تو وہ بکر کے ہاں بھی کر سکتا
ہے۔ اور اگر اس نے خالد سے غدر کیا ہے تو وہ بکر کے ساتھ بھی کر سکتا ہے۔ پھر اگر ایک سے وفاداری کرتا
ہے تو دوسرے سے بھی کر سکتا ہے۔ سے
کیوں؟ اس لئے کہ اس قسم کے اخلاقی جرم متعدی ہوتے ہیں اور پھیل جاتے ہیں۔ متعدی سے
ایک تو یہ مراد ہوتی ہے کہ کوئی برائی ایک انسان سے دوسرے انسان میں سرایت کر جائے لیکن یہاں
متعدی سے میری مراد یہ ہے کہ جس انسان کے ایک حصہ میں اس قسم کی بیماری ہوتی ہے اس کے
دوسرے حصہ میں بھی پہنچ جاتی ہے۔ مثلاً کوئی کہے کہ اپنے ہموطن لوگوں کے سوا دوسروں سے نفرت کرنی
چاہئیے ۔ اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ آہستہ آہستہ اپنے ہموطنوں سے بھی نفرت کرنے
لگ جائے گا۔ اور اس طرح وہ نفرت جو اس کے دل کے تھوڑے سے حصہ میں دوسرے لوگوں کے
متعلق تھی وہ زیادہ پھیل جائے گی اس قسم کا انسان بہت خطرناک ہوتا ہے اس سے جہاں تک ہو سکے بچنا
چاہیے ۔ اور یہ نہیں سمجھنا چاہئیے کہ اس نے فلاں کو نقصان پہنچایا ہے۔ مجھے تو نہیں پہنچایا۔ کیونکہ اس کی
مثال ایسی ہی ہے کہ ایک مکان کو آگ لگ رہی ہو اور اسکے پاس کے مکان والا کہے کہ میرے مکان کو تو
آگ نہیں لگی ہوئی۔ کہ میں اس کے بجھانے کی کوشش کروں ۔ ایسا کہنے والا انسان نادان اور سخت
نادان ہوگا کیونکہ بہت جلدی وہ آگ اس کے مکان تک پہنچ کر اسے بھی جلا کر خاک سیاہ کر دیگی اسی
طرح اگر کوئی شخص ایک سے غداری کرتا ہے تو دوسرے کو بھی سمجھ لینا چاہئیے کہ اگر اسے موقعہ ملا تو مجھ سے
بھی ضرور کرے گا۔
بنی اسرائیل کو دیکھو۔ پہلے اس نے حکومت وقت سے غدر کیا ۔ اور بادشاہوں کے
خطبات محمود جلد (5)
۲۶۷
مقابلہ پر کھڑی ہوئی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خدا کے مقابلہ پر بھی آمادہ ہوگئی ۔
یہ مرض اس وقت مسلمانوں میں بھی بہت پایا جاتا ہے۔ اور یہی ان کی تباہی اور ہلاکت کا موجب
ہو رہا ہے۔ وہ اپنے پاس سے مسائل گھڑ گھڑ کر گنا ہوں کو جائز کر لیتے ہیں کبھی یہ کہتے ہیں کہ فلاں موقعہ پر
جھوٹ بول لینا جائز ہو جاتا ہے۔ فلاں موقعہ پر بغاوت کرنا گناہ نہیں ہوتا ۔ فلاں موقعہ پر بد عہدی جائز
ہو جاتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ان میں جھوٹ ۔ فریب ۔ دعا اور غدر کی کوئی حد نہیں رہی ۔اور وہ
اپنے خیال میں ایسی باتوں کو جائز سمجھتے ہیں ۔ حالانکہ بدی کسی طرح بھی جائز نہیں ہو سکتی ہے جھوٹ بہر
حال جھوٹ ہی ہے۔ خواہ کسی وقت بولا جائے ۔ اسی طرح غدر بہر حال غدر ہی ہے خواہ کسی موقعہ پر کیا
جائے ۔ خیانت ہر وقت خیانت ہی ہے خواہ کوئی کرے اس میں کچھ فرق نہیں آ سکتا۔ لیکن اب جا کر
مسلمانوں سے پوچھو۔ یہی کہیں گے کہ ہندوؤں اور عیسائیوں سے دغا اور فریب کرنا جائز ہے۔حضرت
خلیفة المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ امرتسر میں اہلحدیث میں سے ایک شخص تھا اس کو میں نے
ایک چوٹی دی کہ دو آنے کی فلاں چیز لے آؤ اور دو آنے واپس لے آنا۔ جب وہ واپس آیا۔ تو دو آنے
کی وہ چیز بھی لے آیا اور چھ آنے بھی لا دیئے ۔ میں نے کہا۔ یہ کیا چھ آنے کس طرح لے آئے؟ اس نے
کہا۔ میں نے ایک ہندو سے یہ چیز خریدی ہے۔ اور اسی سے یہ پیسے بھی لے آیا ہوں ۔ آپ لے
لیجئے ۔ حضرت مولوی صاحب نے کہا۔ اس نے کس طرح تم کو چھ آنے دے دیئے ۔ کہنے لگا میں اس
سے خود لایا ہوں وہ کہاں دیتا تھا۔ اس طرح کیا کہ جب میں نے اس سے یہ چیز لے لی اور چوٹی دے
دی تو اس سے ایک ایسی چیز مانگی جو اس نے اندر رکھی ہوئی تھی وہ چونی کو صندوقچی کے اوپر ہی رکھ کر اس
کے لینے کے لئے اندر گیا۔ اس کے اندر جانے پر میں نے چوٹی اٹھالی ۔ جب وہ چیز لے کر واپس آیا تو
میں نے ناپسند کر دی اور نہ خریدی اس نے سمجھا کہ میں نے جو چونی لی تھی ۔ وہ صندوقچی میں ڈال لی تھی۔ اس
لئے اس نے دوئی نکال کر مجھے دے دی۔ اور میں لے کر چلا آیا۔ حضرت مولوی صاحب فرماتے ۔ میں نے
اس سے کہا یہ کیا؟ یہ تو فریب اور دھوکہ ہے۔ کہنے لگا۔ دوکاندار کافر تھا اور کافروں سے ایسا کر لینا جائز
ہے۔ تو اسی قسم کے خیالات نے مسلمانوں کو دوسروں سے ناجائز افعال کرنے پر آمادہ کر دیا۔ لیکن اب جا
کر دیکھ لو۔ کیا ایسے مسلمان نہیں ہیں جو مسلمانوں سے ہی دعا اور فریب کرتے ہیں۔ پہلے انہوں نے
خطبات محمود جلد (5)
۲۶۸
یہ سمجھا کہ کافروں سے ایسا کر لینا جائز ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آپس میں بھی ایک دوسرے سے ایسا ہی
کرنے لگ گئے ۔ کیونکہ ان کی ابتداء ہی غلط اور بیہودہ تھی اور جب کوئی ایک سے فریب کرے گا تو
دوسرے سے بھی کرے گا۔ اور پھر وہ یہ نہیں دیکھے گا کہ اس سے مجھے کوئی تعلق اور واسطہ ہے یا نہیں ۔ بلکہ
جہاں وہ عمدہ موقعہ پائیگا۔ وہیں اپنی عادت کو کام میں لے آئے گا۔
میں جب کشمیر گیا۔ تو وہاں ایک غالیچہ باف کو غالیچے بننے کے لئے کہا گیا۔ اور قیمت پیشگی دے
دی ۔ غالیچہ کا طول و عرض سب اس کو بتا دیا گیا۔ ہم آگے چلے گئے جب واپس آ کر اس سے غالیچے مانگے تو
اس نے لیٹے ہوئے ہمارے ہاتھ میں دیدیئے اور کہنے لگا کہ اسی طرح بند کے بند ہی لے جاؤ۔ کھولو
نہیں لیکن اس کے بار بار اس بات پر زور دینے سے ہمیں خیال ہوا کہ کوئی بات ہی ہے جب یہ کہتا ہے
کہ بند کے بند ہی لے جاؤ۔ اس لئے کھول کر دیکھنے چاہئیں ۔ جب کھولے اور ناپے تو معلوم ہوا کہ ایک
ایک بالشت طول میں اور ایک ایک چپہ عرض میں کم تھے۔ ہم نے اسے کہا۔ یہ تم نے کیا کیا؟ وہ کہنے
لگا۔ جی ہم مسلمان ہوتے ہیں۔ میں اسے کہوں کہ اسلام میں تو ایسا کرنا نا جائز ہے۔ پھر تم نے مسلمان ہو
کر کیوں ایسا کیا۔ اس کا وہ یہی جواب دیتا رہا کہ میں مسلمان ہوں ۔ اس کہنے سے اس کا یہ مطلب تھا کہ
اگر ہم مسلمان لوگ ایسا نہ کریں تو ہمارا گزارہ نہیں ہوتا۔ تو اب مسلمانوں میں ہر ایک سے دھوکہ فریب دغا
کرنے کی عادت ہی ہو گئی ۔ جب انہوں نے دوسروں سے غدر کرنا سیکھا تو اب اپنوں پر بھی اس کو
استعمال کرنے لگ گئے ۔ اس طرح ان کا نہ آپس میں اعتبار بھروسہ اور اطمینان رہا۔ اور نہ دوسروں کے
نزدیک۔ اور ان اخلاقی جرموں کی پاداش میں ان کی حالت اس قدر ذلت اور رسوائی کو پہنچ گئی کہ اب
کشمیر کی تجارت پہلے کی نسبت سینکڑوں گنا کم ہو گئی ہے۔ میں نے اس کی وجہ پوچھی تو یہ بتائی گئی کہ یہاں
کے لوگ ناقص مال بنا کر بھیجتے تھے۔ جس کا آہستہ آہستہ یہ انجام ہوا کہ لینے والوں نے مال کا لینا ترک کر
دیا۔ اور جب مال نہ بکا۔ تو بنانے والوں نے بھی اس کام کو چھوڑ کر اور کام اختیار کر لئیے ۔ اور اس طرح
تجارت کو زوال آگیا۔
تو غدر ۔ بے وفائی ۔ بد عہدی کا نتیجہ کبھی اچھا نہیں ہوتا ۔ جب کوئی قوم ان بڑے
کاموں میں مبتلا ہو جاتی ہے تو دوسرے ہر وقت اس کی طرف سے چوکس
خطبات محمود جلد (5)
۲۶۹
اور ہوشیار رہتے ہیں ۔ اور اس پر کبھی اعتبار اور بھروسہ نہیں کرتے اس لئے وہ قوم گر جاتی ہے
اور دن بدن زیادہ ہی زیادہ گرتی جاتی ہے۔ مسلمانوں کی تجارتیں ۔ حکومتیں ۔ عزتیں سب انہی باتوں کی وجہ
سے ضائع ہو گئیں اور وہ ذلت اور رسوائی کی آخری حد کو پہنچ گئے لیکن ان کے خیال سے یہ بات ابھی تک
نہیں گئی کہ کافروں سے غداری بد عہدی اور فریب وغیرہ جائز نہیں ۔
اس زمانہ میں مسلمان بظاہر سارے کے سارے اپنے آپ کو گورنمنٹ کے بڑے وفادار اور
ہمدرد ظاہر کرتے ہیں ۔ لیکن انہیں اندر سے دیکھو تو چپکے چپکے یہ پھیلا رہے ہیں کہ مسلمانوں کو تو اولی
الامر منکم کی اطاعت کا حکم ہے نہ کہ دوسرے جو آکر حاکم بن جائیں ان کی اطاعت کا
بھی ۔ یہاں میرے پاس ایک معزز غیر احمدی آیا۔ بڑی ثقہ صورت بنا کر کہنے لگا۔ مجھے آپ سے چند
مسائل دریافت کرنے ہیں ۔ میں نے کہا کیجئے ۔ اس نے قرآن کریم سے چند ایک جہاد کے متعلق آیتیں
پڑھیں۔ اور کہنے لگا ان میں تو جہاد کا حکم ہے۔ اب کیا ہم مسلمانوں پر نفاق کا فتویٰ تو نہیں عائد ہو رہا ئیں
نے سمجھا کہ یہ میرا عند یہ معلوم کرنا چاہتا ہے۔ میں نے اسے خوب کھول کھول کر بتایا۔ ایسے لوگ چونکہ
ایمانی قوت نہیں رکھتے اس لئے بات اس رنگ میں کرتے ہیں اگر مشکل پیش آ جائے تو پہلو بدل
سکیں ۔ اسی طرح اس نے کیا۔ اگر وہ یہ سوال کرتا ۔ کہ ان آیتوں میں جہاد کا حکم ہے پھر مسلمان جہاد
کیوں نہیں کرتے انہیں جہاد کرنا چاہئیے تو پہلو بچانے کا اسے کوئی راستہ نہ تھا۔ لیکن اس نے اس سوال کو
اس طریق سے کیا کہ یہ جو جہاد کے متعلق آیات ہیں۔ ان کے کیا معنی ہیں اور اگر ان کے یہ معنے ہیں تو کیا
ان کے خلاف کرنے والوں پر نفاق کا فتوی تو نہیں لگتا۔ میں نے اسے ان آیتوں کے معنے سمجھائے ۔ سنکر
کہنے لگا۔ ہاں آپ کے کئے ہوئے معنی مجھے بہت پسند آئے ہیں پہلے میں کچھ اور معنے سمجھے ہوئے تھا۔ تو پہلے تو
عام مسلمانوں کا مذہب اور عقیدہ یہی ہے کہ اسلام نے مسلمانوں کو مسلمان حکمران کی اطاعت کا ہی حکم
دیا ہے نہ کہ غیر مسلم سلطنت کا بھی ۔ مگر ان سے پوچھو کہ مسلمانوں نے مسلمان حکمرانوں کی کہاں اطاعت
اور فرمانبرداری کی ہے۔ تم پر چونکہ مسلمان حکمران نہیں اس لئے تم کہتے ہو کہ مسلمان حکمران کی اطاعت
کرنی چاہئیے نہ کہ کسی اور کی لیکن یہ تو بتلاؤ کہ ترک کمبخت کیا کر رہے ہیں ان کے چھوٹے سے لے کر
بڑے تک اور ادنی سے لے کر اعلیٰ تک تمام افسر ایسے ہی ہیں کہ جنہوں نے قوم اور ملک
خطبات محمود جلد (5)
۲۷۰
کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ وہ قوم قوم پکارتے ہیں لیکن جس قدر ان کے ہاتھوں قوم کی مٹی پلید ہو رہی ہے
اس قدر کسی اور نے بھی نہیں کی ۔ بات یہ ہے کہ جب تک انسان پر کوئی بات آنہیں پڑتی۔ اس وقت تک جو
اس کا جی چاہے دعویٰ کر لے۔ لیکن جب آپڑتی ہے تو سب دعووں کی حقیقت کھل جاتی ہے۔
اس وقت مسلمانوں کی عملی زندگی بتلا رہی ہے کہ ان کے اخلاق بگڑ چکے اور جھوٹ ۔ دغا۔ فریب
اور بد عہدی کے جراثیم ان میں سرایت کر چکے ہیں ۔ وہ غلط کہتے ہیں کہ ہم دوسروں کی اطاعت نہیں
کرتے اگر مسلمان حکمران ہوں تو ان کی کریں۔ یہ کسی کی بھی اطاعت نہیں کریں گے اگر آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم ۔ حضرت ابوبکر ۔ حضرت عمرؓ - حضرت عثمان - حضرت علی کی بھی حکومت ہوتی اور یہی
آجکل کے مسلمان ہوتے تو ان سے بھی بغاوت اور بد عہدی ہی کرتے ۔ خواہ کوئی حکمران ہوتا یہ کسی کی
بھی اطاعت اور فرمانبرداری نہ کرتے ۔ کیوں؟ اس لئے کہ ان میں امانت ۔ دیانت ۔ وفاداری اور
اطاعت کا مادہ ہی نہیں رہا۔ اگر ان میں یہ مادہ ہوتا اور یہ سچے دل سے مسلمان بادشاہوں کے وفادار
اور اطاعت شعار ہوتے تو ترکوں میں ایک سے ایک بڑھ کر غداری کرنے والے اور اپنے ملک اور قوم
کو تباہ و برباد کرنے والے دکھائی نہ دیتے ۔ بلغاریہ سے جب ترکوں کی لڑائی ہوئی تو ترکوں کے بڑے
بڑے افسروں نے ترکوں کو بجائے گولہ بارود پہنچانے کے لکڑی کے بنے ہوئے کارتوس پہنچائے ۔ پھر
دشمن حملہ آور ہو رہا ہے۔ سپاہ لڑ رہی ہے اور کئی دنوں سے لڑ رہی ہے لیکن ذمہ دار افسران کے لئے کھانا
نہیں بھیجتے ۔ سپاہیوں کی بھوک سے یہ حالت ہو رہی ہے کہ بندوقیں ہاتھوں سے گر گر جاتی ہیں ۔ بھوک
کے مارے ان سے سیدھا کھڑا نہیں ہوا جاتا۔ لیکن اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کی جاتی اور نہایت
بیدردی سے دشمن کے ہاتھ سے بھوکی اور پیاسی سپاہ کو ہلاک اور تباہ کروادیا جاتا ہے۔ کیوں؟ اس لئے
کہ ان میں غداری اور بے وفائی دخل پا چکی تھی۔ خیانت اور بد دیانتی انکی عادت ہو چکی تھی ۔ اب ان
مسلمانوں کو دیکھو جو عیسائی سلطنتوں کے ماتحت ہیں ۔ ان کے وہ اخلاق مٹ چکے ہیں جو ایک مومن کی
مسلمانو
شان کے شایاں ہیں ۔ ان میں طرح طرح کی خرابیاں اور کمزوریاں پیدا ہو چکی ہیں۔ پس اگر وہ یہ
کہتے ہیں کہ ہم پر چونکہ ایک غیر قوم حکمران ہے اس لئے ہم اس کی اطاعت نہیں کرتے ۔ تو یہ ان کا محض
بہانہ ہے اگر ان کو کسی ایسے مسلمان بادشاہ کے ماتحت بھی کر دیا جائے جو بڑا ہی نیک اور عادل
خطبات محمود جلد (5)
۲۷۱
ہو تو بھی وہ اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کو بالائے طاق رکھنے کے لئے کوئی نہ کوئی عذر گھڑ ہی لیں
گے۔
ان کے لئے کفر کا فتویٰ لگانا کوئی مشکل بات نہیں بلکہ بہت معمولی ہے۔ بادشاہ سے غداری کرنے کے لئے
لئے کئی بہانے بنا سکتے تھے۔ اگر اس نے آمین اونچی کہی یا ناف کے نیچے ہاتھ باندھے تو بڑی آسانی سے
اس پر یہ فتوی لگ جائے گا کہ یہ منکم میں رہا ہی نہیں ۔ ہندوستان میں ایک مولوی صاحب ہیں وہ اس
طرح فتوی دیا کرتے ہیں کہ فلاں نے فلاں بات ایسی کی ہے جو حدیث کے خلاف ہے اور جب حدیث
کے خلاف ہے تو قرآن کے خلاف ہوئی اور جب قرآن کے خلاف ہوئی تو خدا تعالیٰ کے خلاف ہوئی اس
لئے شخص کا فر ہوا۔ اور جب کا فر ہوا تو اس کی بیوی بیوی نہ رہی مومن اور کافر کا نکاح نہیں رہ سکتا۔ اس
لئے نکاح فسخ ہو گیا۔ اور جب نکاح فسخ ہو گیا۔ تو جو اس کی اولاد ہوئی ۔ وہ ولد الزنا ہوئی ۔ایسے مولویوں کے ہو وا
ہوتے ہوئے کوئی بھی بادشاہ ہو اس پر کفر کا فتویٰ لگانا کونسا مشکل ہے اور جب اس پر کفر کا فتوی لگ گیا۔ تو وہ
منکم میں سے ہی نہ رہا۔ اور جب مِنْكُمْ میں سے نہ رہا تو اس کی اطاعت بھی جائز نہ رہی۔
در اصل یہ ایک گند ہے اور غداری کا اصل باعث یہ ہے کہ مسلمانوں میں ایمان نہیں رہا۔ ایسے ہی
یہ لوگ فتوی دیتے ہیں کہ عیسائی ہم میں سے نہیں ہیں اس لئے ان کی اطاعت جائز نہیں ہے۔ کیا وہ نہیں
دیکھتے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار سے معاہدے کئے اور بڑی بڑی تکلیفیں برداشت کرنے
کے باوجود ان کو پورا کیا۔ اگر کفار سے عہد کر کے پورا کرنا جائز نہیں ۔ اگر کفار سے بد عہدی اور عہد شکنی کرنا
روا ہے تو پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیوں ایفائے عہد کئے ۔ اور کیوں نہ آپ نے ان عہدوں کو
کالعدم قرار دے دیا۔
لیکن یہ غلط ہے اور بالکل غلط ہے کہ کفار سے بد عہدی کرنا جائز ہے۔اسے جائز قرار دینے
والوں کی طرف سے سب سے بڑی دلیل جو پیش کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ اس آیت میں جو میں نے
پڑھی ہے لفظ أولي الْأَمْرِ مِنْكُمْ آیا ہے ۔ پھر مِنْكُمْ کے سوا اور کسی کی اطاعت کس طرح جائز ہو
سکتی ہے۔ ہم کہتے ہیں صرف یہی آیت اس بات کے لئے بطور دلیل کے پیش نہیں کی جاتی کہ
مسلمانوں کو کسی غیر قوم کی فرمانبرداری کرنی چاہیے بلکہ اور بھی دلائل ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
خطبات محمود جلد (5)
۲۷۲
فرماتا ہے۔ قَاتِلُوا فِي سبيل اللهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُو نَكُمْ (البقرۃ:۱۹۱) کہ اللہ کی راہ میں تمہارا
جھگڑا انہیں لوگوں سے ہونا چاہیے جو تم سے لڑتے ہوں اور وہ جو تمہارے امن کا باعث ہوں تمھیں کسی قسم کی
تکلیف نہ پہنچا ئیں بلکہ سکھ کا موجب ہوں ۔ تمہارے مال و اموال کی حفاظت کریں۔ ان سے کسی طرح
جنگ نہیں کرنا چاہئیے تو قتال کا حکم انہیں سے ہے جو ہم سے لڑیں اور جو لڑائی نہیں کرتے بلکہ آرام و آسائش کا
باعث بنتے ہیں اور ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ ان سے قتال جائز نہیں ۔
دیکھو طاعون پڑتی ہے تو یہ گورنمنٹ اس کے دُور کرنے کی کتنی کوشش کرتی ہے یہ اور بات ہے کہ
طاعون چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک عذاب ہے۔ اس لئے اس کے دور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی
لیکن اس میں شک نہیں کہ گورنمنٹ نے اس کے انسداد کی کم کوشش نہیں کی ۔ کتنے ہی ڈاکٹر صرف اس کام
کے لئے مقرر کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح علوم اور فنون کے پھیلانے میں گورنمنٹ نے خاص کوشش کی
ہے۔ بعض نادان کہتے ہیں کہ ایسا کرنا گورنمنٹ کا فرض تھا۔ ہم کہتے ہیں کہ مسلمانوں کی سلطنت کے آخری
زمانہ میں کیا مسلمان بادشاہوں کو ایسے فرائض معاف ہو گئے تھے۔ وہ رعایا سے ٹیکس وصول کرتے
تھے۔ لیکن رعایا کے لئے کیا کرتے تھے۔ اس میں شک نہیں ۔ ابتدائی بادشاہ رعایا کے آرام و آسائش کا
بہت خیال رکھتے تھے۔ لیکن بعد میں آنے والوں کی حالت کو دیکھو اور اس زمانہ سے ان کا مقابلہ کرو۔ اس
وقت ہزاروں قسم کے علوم سکھائے جاتے ہیں۔ پھر علم اس قدر مٹ چکا تھا کہ اگر گورنمنٹ چاہتی تو ایک
مدرسہ بھی نہ کھولتی ۔ اور آج لوگ اسی طرح جاہل اور بے علم ہوتے جس طرح ہو چکے تھے۔ مسجدوں میں کنز
اور قدوری بیٹھے پڑھتے ہوتے ۔ کسی کو یہ بھی معلوم نہ ہوتا کہ امریکہ بھی کچھ ہے اور یہ کوئی جانتا ہی نہ کہ کوہ
قاف کس کو کہتے ہیں اس کی کسی کو خبر ہی نہ ہوتی کہ زمین گول ہے یا چپٹی۔ لیکن گورنمنٹ نے لاکھوں روپے
خرچ کر کے جاہلوں کو عالم بنایا۔ تعلیمی مصارف کا اندازہ لگانے کے لئے یہی دیکھ لو کہ ایک دفعہ تا چپوشی کے
موقعہ پر پچاس لاکھ روپیہ اس غرض کے لئے دیا گیا۔
یہ درست ہے کہ ایسا کرنا گورنمنٹ کا فرض ہے لیکن اپنے فرائض کو سمجھنا اور پھر ادا کرنا بھی ہر ایک کا کام
نہیں ہے۔ اور جو اپنے فرض پوری طرح ادا کرتا ہے وہ کوئی کم شکریہ کا مستحق نہیں ہوتا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم فرماتے ہیں کہ اگر ایک داروغہ مال کو دیانتداری کے ساتھ تقسیم کرتا ہے تو وہ بھی اتنے ہی ثواب کا مستحق ہوتا
خطبات محمود جلد (5)
۲۷۳
ہے جتنے کا مال دینے والا ۔ دیکھو کتنے ایسے انسان ہیں جو اپنے کام کے عوض معقول تنخواہیں لیتے ہیں مگر جب
تک کچھ لے نہ لیں اپنے فرض کو ادا نہیں کرتے۔
بے شک گورنمنٹ کا فرض منصبی ہے کہ رعایا کے آرام کا خیال رکھے۔ اسے علم سے بہرہ ور کرے۔ لیکن
اگر اس میں (خدانخواستہ ) اصلاح اور نیکی نہ ہوتی تو وہ کر سکتی تھی کہ مسلمانوں کو جاہل اور بے علم ہی رہنے
دیتی۔ اسی ہندوستان میں پرتگیزوں کا علاقہ ہے وہاں کے لوگوں کو انہوں نے تلوار کے ذریعہ عیسائی کر
لیا۔ وہاں اب تک کئی مسجد میں موجود ہیں۔ لیکن کوئی انہیں کھول نہیں سکتا ۔ اب بعض بعض جگہ کھلوائی گئی
ہیں۔ اور وہ بھی گورنمنٹ انگریزی کے طفیل ۔ کیا یہ گورنمنٹ اس طرح نہیں کر سکتی تھی۔ اس کا نتیجہ خواہ کچھ ہی
ہوتا لیکن کیا دنیا میں ایسا نہیں ہوتا۔ جن کی طبیعتوں میں شر اور فساد ہوتا ہے وہ ایسا ہی کیا کرتے ہیں اور نیکی
اور حسن سلوک وہی کرتے ہیں۔ جو نیکی کو پسند کرتے اور فطرت نیک رکھتے ہیں ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جونیکی
جو اس خیال سے نیکی کرتے ہیں کہ اس کا نتیجہ اچھا ہوگا۔ یا برائی سے اس لئے بچتے ہیں کہ اسکا نتیجہ برا
ہوگا۔ بلکہ جیسی ان کی طبیعت ہوتی ہے ویسا ہی کام کرتے ہیں ۔ گورنمنٹ جو احسان اور نیکی کرتی ہے تو اس
لئے کہ اس کی طبیعت کا رجحان ہی نیکی کی طرف ہے اگر اس کا میلان برائی کی طرف ہوتا تو یہ بھی اسی طرح
کرتی۔ جس طرح اور باوجود اس بات کے جاننے کے کہ برائی کا نتیجہ برا ہوا کرتا ہے کرتے ہیں۔ گورنمنٹ
کے پاس اس طرح کرنے کے لئے سب کچھ تھا۔ مگر اس نے نہیں کیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھلائی اور
نیکی کرنے کی طرف فطر بنا مائل ہے۔ اگر گورنمنٹ تجربہ ہی ایسا کرتی کہ کسی گاؤں یا شہر کی طرف توپ کا منہ
کر کے کہتی کہ تم سب کے سب عیسائی ہو جاؤ ۔ ورنہ توپ سے اُڑا دیئے جاؤ گے تو تمام کے تمام یہی کہتے کہ ہم تو
پہلے ہی عیسائی ہونے کے لئے تیار بیٹھے تھے۔ سو ہم عیسائی ہو جاتے ہیں مسلمانوں کے پاس ہے ہی کیا لیکن
خدا تعالیٰ نے اس گورنمنٹ کو ایسی صلاحیت بخشی ہے کہ اس کی شان ایسی باتوں سے بہت بلند ہے۔
ہم جو اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کی طرف لوگوں کو بلاتے ہیں تو دلیل میں یہی
نو دلیل
آیت پیش نہیں کرتے بلکہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ خواہ کوئی قوم اور کسی
مذہب کے لوگ حکمران ہوں ان سے غداری کرنا جائز نہیں ۔ آجکل سورۂ تو بہ جو میرے
درس میں ہے اس میں اللہ تعالٰی مومنوں کو فرماتا ہے کہ جن لوگوں سے تم نے عہد کیا ہے ۔
خطبات محمود جلد (5)
۲۷۴
اس عہد کو پورا کرو فرمایا - إِلَّا الَّذِينَ عَاهَدُتُم مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ ثُمَّ لَمْ يَنقُصُوكُمْ
شَيْئًا وَلَمْ يُظَاهِرُوا عَلَيْكُمْ أَحَدًا فَأَتِمُوا إِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلَى مُدَّتِهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ
الْمُتَّقِينَ (التوبه : ۴) مشرکین میں سے وہ لوگ کہ جن کے ساتھ تم نے عہد باندھا۔ پھر انہوں نے اس
عہد کو نہ توڑا۔ اور نہ تمہارے خلاف کسی کی مدد کی۔ پس تمہارا فرض ہے کہ تم ان کے عہد کو پورا کرو۔ ان کی
مدت تک۔ اور یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ متقیوں سے محبت رکھتا ہے۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے عہد کے پورا کرنے والوں کو متقی قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ ایسا کرنے والوں
سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے۔ یعنی اگر کوئی ایسا نہ کرے تو خدا اس سے محبت نہیں کرے گا۔ اور خدا تعالیٰ جو مسلمانوں
سے محبت کرتا اور ہر موقعہ پر ان کی تائید اور نصرت کرتا ہے تو اسی لئے کہ وہ غداری سے بچتے ہیں۔ اگر وہ اس سے نہ
بچیں اور نقض عہد کریں تو خدا کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔
غیروں سے اب لڑائی کے معنی ہی کیا ہوئے
تم خود ہی غیر بن کے محل سزا ہوئے
جب تم نے اپنے دل سے ہی خدا کو نکال دیا تو اس نے بھی تمھیں چھوڑ دیا۔ تو اُولِی الْأَمْرِ مِنْكُمْ والی
آیت کے علاوہ اور جگہ بھی قرآن کریم میں بار بار یہی تاکید کی گئی ہے کہ ہر قسم کی غداری سے بچو۔ حتی کہ
خدا تعالیٰ نے مؤمنین کی نشانی یہی بتائی ہے کہ وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمْنَتِهِمْ وَعَهْدِ هِمْ رَاعُونَ
(المؤمنون : ۹) کہ وہ اپنی امانتوں اور عہدوں کو پورا کرنے والے ہوتے ہیں تو مومن بننے کے لئے یہ شرط
ہے کہ اپنے عہدوں کو پورا کرے۔ کوئی کہے کہ مومن کے لئے کافر کا عہد پورا کرنا ضروری نہیں ۔ میں کہتا
ہوں تم مومن ہی تب بنو گے جبکہ ہر ایک عہد کو پورا کرو گے۔ پھر اس کے کیا معنے ہوئے کہ مومن کے لئے
کافر کا عہد پورا کرنا ضروری ہی نہیں بلکہ اس وقت تک کوئی مومن ہی نہیں کہلا سکتا جب تک کہ عہد کو پورا نہ
کرے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ یہود کہتے ہیں لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْأُمِّيِّينَ سَبِيلٌ (آل
عمران : ۷۶ ) کہ یہ مسلمان اُمی ہیں ان کا ہم پر کوئی حق نہیں ہے خواہ ہم ان کے مال چھین لیں ۔ ان سے
بد عہدی کریں ان سے خیانت کریں۔ ان کا سب کچھ ہمارے لئے جائز اور روا ہے۔ لیکن آج مسلمان
بھی جن کی نسبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ یہودی ہو جائیں گے ۔ یہودیوں
ا مشکوة كتاب الانذار والتحذير باب تغير الناس۔
خطبات محمود جلد (5)
۲۷۵
کی طرح کہتے ہیں کہ ہم پر بھی کسی کا حق نہیں ہے کہ اس سے عہد کو پورا کریں۔
جو کوئی اس گورنمنٹ کے ملک میں رہتا ہے وہ گویا اس بات کا عہد کرتا ہے کہ میں اس کی اطاعت اور
فرمانبرداری کروں گا۔ پس جب تک وہ اس کے ماتحت ہے اس کا فرض ہے کہ اس کی اطاعت اور
فرمانبرداری کرے۔ اور اپنے اس عہد کو پورا کرے۔ اگر وہ دیکھتا ہے کہ مجھ پر ظلم ہوتا ہے۔ مجھ سے
انصاف نہیں کیا جاتا تو اسے چاہیے کہ اس حکومت سے نکل جائے۔ ہم ایسے شریر اور مفسد لوگوں کو جو
کے متعلق طرح طرح کی غلط فہمیاں پھیلاتے رہتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ اگر تمہارے نزد
گورنمنٹ ظالم ہے تو اس کے ملک کو چھوڑ دو۔ اور پھر جو تمہارا جی چاہے کرو لیکن چونکہ ایسے لوگ فریبی اور
دغا باز ہیں اس لئے وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ اور یونہی جھوٹ پھیلاتے رہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی
نصرت اور تائیدان کے ساتھ نہیں ہے اور یہ دن بدن ذلیل اور رسوا ہور ہے ہیں ۔
غرض اس آیت کو اگر نہ بھی لیا جائے تو بھی کفار سے امانتوں اور عہدوں کی پابندی کرنے کا حکم موجود
ہے۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم موجود ہے آپ فرماتے ہیں کہ کافر سے بھی بد عہدی کرنے کا حکم
نہیں ہے۔
صلح حدیبیہ میں کفار سے ایک یہ بھی شرط ہوئی تھی کہ اگر تمہارا آدمی ہم میں آملے تو ہم اُسے تمھیں
واپس لوٹا دیں گے۔ اور اگر ہمارا آدمی تم میں جا ملے تو تم اسے اپنے پاس رکھ سکو گے۔ عہد میں یہ شرط لکھی جا
چکی تھی اور ابھی دستخط نہیں ہوئے تھے کہ ایک شخص ابو جندل نام جسے لوہے کی زنجیروں سے جکڑ کر رکھا جاتا
اور جو بہت کچھ دکھ اُٹھا چکا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آکر اپنی حالت زار بیان
کی۔ اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ! آپ مجھے اپنے ساتھ لے چلیں ۔ یہ لوگ میرے مسلمان ہونے کی وجہ
سے مجھے سخت تکلیف دیتے ہیں۔ صحابہ نے بھی کہا۔ یا رسول اللہ اسے ساتھ لے چلنا چاہئیے ۔ یہ کفار کے ۔
ہاتھوں بہت دکھ اٹھا چکا ہے لیکن اس کے باپ نے آکر کہا کہ اگر آپ اسے اپنے ساتھ لے جائینگے تو یہ
غداری ہوگی ۔ صحابہ نے کہا کہ ابھی عہد نامہ پر دستخط نہیں ہوئے اس نے کہا لکھا تو جا چکا ہے دستخط نہیں ہوئے
تو کیا ہوا۔ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ اسے واپس کر دو۔ ہم عہد نامہ کی رُو سے اسے
اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔ صحابہ اس بات پر بہت تلملائے لیکن آپ نے اُسے واپس ہی کر دیا اور وہ
خطبات محمود جلد (5)
۲۷۶
اُسے لے گئے لیکن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں آئے۔ تو پھر وہ چھٹ کر آپ کے پاس چلا
آیا۔ اس کے پیچھے ہی دو آدمی اس کے لینے کے لئے آگئے ۔ انہوں نے آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا
کہ آپ نے عہد کیا ہوا ہے کہ ہمارے آدمی کو آپ واپس کر دیں گے۔ آپ نے کہا کہ ہاں عہد ہے اسے
لے جاؤ۔ اس نے کہا۔ یا رسول اللہ ! یہ لوگ مجھے بہت دکھ دیتے اور تنگ کرتے ہیں۔ آپ مجھے ان کے
ساتھ نہ بھیجئے ۔ آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ میں غداری نہ کروں ۔اس لئے تم ان کے ساتھ
چلے جاؤ۔ وہ چلا گیا اور راستے میں جا کر ایک کو قتل کر کے پھر بھاگ آیا اور آکر کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ کا ان
سے جو عہد تھا وہ تو آپ نے پورا کر دیا۔لیکن میرا تو ان سے عہد نہ تھا کہ میں ان کے ساتھ جاؤں گا۔ اس لئے
سے جو
میں پھر آگیا ہوں۔ دوسرا شخص پھر اسکے لینے کے لئے آگیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا ہم تمھیں
اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔ آپ نے پھر اسے بھیج دیا۔ لیکن وہ اکیلا آدمی اسے نہ لے جا سکا۔اس لئے وہ رہ گیا نہ
مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار یہی کہا کہ میں جو عہد کر چکا ہوں اس کے خلاف نہیں کروں گا۔ تو
آپ نے باوجود کافروں سے عہد کرنے کے اور ایک مسلمان کے سخت مصیبت میں مبتلا ہونے کے اُسے
پورا کیا۔
انگریز اگر کافر ہیں تو وہ مشرک تھے جن کی بیٹیاں لینی بھی جائز نہیں لیکن عیسائیوں کے متعلق تو
خدا تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ وَلَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُمْ مَّوَدَّةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا
نظری (المائدة : ۸۳) یہ مودّت میں تمہارے بہت قریب ہیں ۔ پس جب مشرکین سے جو نہ
قیامت کے قائل ہیں نہ کوئی کتاب رکھتے ہیں اور نہ کسی نبی کو مانتے ہیں ان سے کئے ہوئے عہد کو
توڑنا جائز نہیں تو اُن سے کئے ہوئے عہد کو توڑنا کیونکر جائز اور روا ہو سکتا ہے جو اہل کتاب ہیں
اگر کوئی کہے کہ میں نے تو اس سے کوئی عہد نہیں کیا۔ میں کہتا ہوں گورنمنٹ اسے اپنی رعا یا سمجھ کر
بہت سے فوائد پہنچاتی ہے۔ اگر وہ اس کی رعایا نہ ہو تو کبھی اس سے ایسا سلوک نہ کرے اور پھر وہ
اپنے آپ کو رعا یا ظاہر بھی کرتا ہے اس طرح گویا وہ اس بات کا عہد کرتا ہے کہ میں گورنمنٹ کی
اطاعت اور فرمانبرداری کروں گا ۔ ہاں اگر کوئی یہ اعلان کر دے کہ میں گورنمنٹ کی رعایا نہیں
لے بخاری کتاب الشروط ۔
خطبات محمود جلد (5)
۲۷۷
تو پھر اور بات ہے۔ لیکن جو اپنے آپ کو رعا یا ظاہر کرتے ہوئے اس عہد کو توڑتا ہے وہ غداری کرتا
ہے۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت مسلمان ایک عیسائی حکومت لے کے ماتحت جا کر رہے
ہیں۔ اگر کافر کے ماتحت رہنا جائز نہ ہوتا اور اس کی اطاعت فرض نہ ہوتی تو مسلمان وہاں کیوں رہتے۔ پس نہ
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ غیر مذہب حکومت کی اطاعت کرنا جائز ہی نہیں بلکہ ضروری ہے۔
اب میں اس آیت کو لیتا ہوں ۔ اس سے بھی ان مفسد لوگوں کی بات نہیں بنتی ۔ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ۔ اگر یہاں
أولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ کے وہی معنے لئے جائیں جو یہ لوگ کرتے ہیں تو قرآن کریم کی دوسری آیات
کے معنی کرنے میں بڑی مشکل پیش آئے گی ۔ سورہ زمر میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب قیامت کے دن
کفار دوزخ میں ڈالے جائیں گے تو دوزخ کا داروغہ انہیں کہے گا کہ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ
(زمر - ۷۲) اگر اولی الْأَمْرِ مِنْكُمْ کے یہی معنی ہیں کہ مسلمانوں میں سے ہی اولی الامر ہونا
چاہیے نہ کہ کوئی اور تو یہاں یہ معنے کرنے پڑیں گے کہ کفار کو کہا جائے گا کہ کیا تمہارے پاس تم میں سے
ہی یعنی کا فر رسول نہیں بھیجے گئے تھے۔ اور اس طرح یہ ماننا پڑے گا کہ نعوذ باللہ حضرت موسی ۔ حضرت
عیسی وغیرہ انبیاء کافر تھے۔ لیکن کیا کوئی عقلمند یہ معنے کر سکتا ہے۔ ہر گز نہیں ۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ جو کسی
کی طرف بھیجا جائے اسے بھی منکم کہتے ہیں ۔ اور یہ ضروری نہیں کہ صرف ہم مذہب ہی کو منکم
کہیں ۔ کیونکہ اگر یہ معنی کئے جائیں تو یہ بھی ماننا ہوگا کہ نبی کفار کے ہم مذہب تھے۔ کیونکہ کافروں کو
مخاطب کر کے نبیوں کی نسبت کہا ہے کہ وہ منکم تھے۔ لیکن یہ معنی کوئی نہیں کرتا ۔ پھر ادھر قرآن کریم
غداری اور بیوفائی سے بڑے زور کے ساتھ روکتا ہے اس سے ثابت ہوا کہ منکم سے مراد یہ نہیں کہ
مسلمان ہی اولی الامر ہو۔
اب اگر کوئی کہے کہ یہاں منکم سے مراد ہم قوم ہے اور چونکہ وہ نبی جن کی طرف
آتے رہے ان کے ہم قوم تھے ۔ اس لئے ان کی نسبت منکم کا لفظ استعمال کیا گیا۔ تو اس
کا
جواب یہ ہے کہ بہر حال یہ تو تسلیم کرنا پڑا کہ منکم کے معنے ہم مذہب ہی نہیں
لے حبشہ کی حکومت ( ناقل )
خطبات محمود جلد (5)
۲۷۸
ہوتے بلکہ اور معنی بھی ہوتے ہیں ۔ اور پھر اس آیت میں تو ہم قوم کے معنی بھی چسپاں نہیں ہو
سکتے ۔ کیونکہ ان معنوں کی تردید تو خود مسلمان ہی کر رہے ہیں کیونکہ شریف مکہ کے آزاد ہونے پر کہتے
ہیں کہ اس نے بغاوت اور سرکشی کی ہے اگر منکم سے مراد ہم قوم لئے جائیں تو شریف پر کسی طرح
بھی کوئی الزام نہیں کیونکہ وہ قریشی النسب ہیں اس لئے اُنکے لئے یہ جائز ہی نہیں تھا کہ ترکوں کے
ماتحت جو ایک غیر قوم ہے رہتے انہوں نے جو کچھ کیا ہے بالکل جائز اور درست کیا ہے۔ پھر ان معنوں
کے لحاظ سے یہ بھی ماننا پڑے گا کہ مدینہ والوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنی جائز نہ
تھی ۔ کیونکہ آپ ان کے ہم قوم نہ تھے مگر یہ کوئی تسلیم نہیں کرتا۔ اس لئے یہ بات بھی رڈ ہو گئی کہ ہم
قوم ہی اولی الامر ہو تو اس کی اطاعت کرنی چاہئیے ۔ اگر ایسا ہو تو چاہئیے کہ مغل مغل کی اطاعت
کریں۔ راجپوت راجپوت کی ۔ اسی طرح تمام قومیں اپنی اپنی قوم کے حاکم کی اور اگر اپنی قوم کا
حاکم نہ ہو تو پھر وہ بغاوت کر دیں پھر ہر قوم میں کئی ذاتیں ہوتی ہیں ۔ ہر ایک ذات والا کہے کہ میں تو
اپنی ہی ذات کے حاکم کی اطاعت کروں گا۔ دوسرے کی کرنا میرا فرض نہیں اور نہ ہی جائز ہے اس
طرح تو کوئی حکومت دنیا میں رہ ہی نہیں سکتی اور نہ کوئی حکمران حکومت کر سکتا ہے اس لئے منکم
کے معنے ہم قوم بھی نہ ہو سکے ۔
اب یہ سوال ہوتا ہے کہ پھر منکم کے معنے کیا ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ منکم کے معنے اس
جگہ تم پر کے ہیں اور اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ ان حکام کی اطاعت کرو جو تم پر حاکم ہیں۔ اور جس طرح
رُسُلٌ مِنْكُمْ والی آیت میں منکھ کا ترجمہ نہ تو ہم مذہب کیا جا سکتا ہے اور نہ ہم قوم ۔ کیونکہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم ساری دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔ اور آپ ساری دنیا کے ہم قوم نہیں کہلا
سکتے ۔ اسی طرح اس آیت میں بھی یہ ترجمہ جائز نہیں بلکہ اس جگہ اور ترجمہ کرنا پڑے گا جو قرآن کریم کے
دوسرے احکام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہو۔ اور وہ یہی ترجمہ ہے کہ ان حکام کی اطاعت
کرو جو تم پر حاکم ہیں۔ اور لغت ان معنوں کی تائید کرتی ہے۔ اور مینج کے معنے عربی زبان میں کبھی فی اور
کبھی علی کے بھی آتے ہیں۔ پس مِنكُمْ کے یہ معنے ہوئے کہ تم میں یا تم پر جس کو ہم نے اولی الامر بنا
کر بھیجا۔ اس کی اطاعت کرو۔ اور اس لفظ کے بڑھانے میں یہ حکمت تھی کہ اگر صرف اولی الامر ہی ہوتا تو یہ
خطبات محمود جلد (5)
۲۷۹
مشکل پڑتی کہ کونسے اولی الامر کی اطاعت کی جائے ۔ کیا اگر کسی دوسرے ملک کا بادشاہ کوئی حکم دے
تو اُسے بھی ماننا چاہئیے ۔ اس مشکل کو دور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے منکم فرمادیا کہ جو تم پر حاکم ہو اُس کی اطاعت
کرنی تمہارا فرض ہے۔ یہ ایک ایسی پر امن تعلیم ہے کہ اس پر عمل کرنے سے تمام فتنے مٹ سکتے ہیں فتنہ اور فساد کا باعث
یہی ہوتا ہے کہ اپنے حاکم کی نافرمانی کی جاتی ہے یا غیر حاکم کی فرمانبرداری کی جاتی ہے اس لئے فرمایا کہ اے مومنو! تم
پر اللہ اور اس کے رسول کی اور اسکی جو تم پر حاکم ہو یا جو تم میں اولی الامر ہوا طاعت فرض ہے۔ اس میں یہ بات بھی بتادی
کہ دنیا کے ہر ایک اولی الامر کی اطاعت فرض نہیں بلکہ اس کی جس کے ماتحت تم ہو اور جو تم پر حکومت کرتا ہو۔ ہاں اگر کسی
اور کے علاقہ میں چلے جاؤ تو پھر اس کی اطاعت کرنا تمہارا فرض ہوگا۔ یہ ایسی امن کی تعلیم ہے کہ اگر مسلمان اس پر عمل
کرتے تو بڑی عزت اور رتبہ کے مالک ہوتے لیکن انہوں نے اس کے معنی بدل کر اپنے لئے ذلت اور رسوائی خرید لی۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ فان تنازعتم فى شئى فردوه الى الله والرسول ان كنتم تؤمنون
بالله واليوم الآخر اگر تمہارا کسی بات میں تنازعہ ہو جائے تو اُسے اللہ اور رسول کی طرف پھیرو۔ اگر تم اللہ اور یوم آخرت
پر ایمان لاتے ہو۔ اس سے نتیجہ نکلتا ہے کہ اولی الامر مسلمان ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ حکم ہے کہ اگر تمہارا آپس میں جھگڑا ہو جائے تو
اللہ اور اس کے رسول کی طرف لوٹا دو۔ اس سے پتہ لگا کہ یہاں اولی الامر سے مراد مسلمان حاکم ہیں کیونکہ اگر مسلمان حاکم ہوگا
تب ہی تو وہ اللہ اور اس کے رسول کے فیصلہ کو قبول کرے گا لیکن یہ اعتراض درست نہیں کیونکہ ہم ہی نہیں بلکہ پچھلے مفسرین بھی
اس کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگر تمہارا حاکموں سے جھگڑا ہو جائے تب ایسا کرو بلکہ یہ آپس کے جھگڑوں جو
کے متعلق ہے کہ اگر تمہارا آپس میں جھگڑا ہو جائے تو اس کا فیصلہ اللہ اور اسکے رسول کے حکم کے ماتحت کر لو۔ یہ ایک الگ بات
ہے۔ پہلے خدا تعالیٰ نے حکام سے تعلق رکھنے اور ان کی اطاعت کرنے کے متعلق فرمایا ہے پھر آپس کے تعلقات کے متعلق حکم
دیا ہے۔ وہ لوگ جن کی اتباع کا مسلمان دعوی کرتے ہیں وہ بھی اس کے یہی معنی کرتے آئے ہیں۔ چنانچہ نواب صدیق حسن
خاں صاحب مرحوم وائی بھو پال نے بھی اپنی تفسیر میں لکھا ہے کہ اس آیت کے یہ معنے کرنے کہ اے رعایا اگر تیرا حکام سے
جھگڑا ہو جائے تو پھر اس اس طرح کرو درست نہیں۔ اور اکثر ائمہ نے ان معنوں کو باطل قرار دیا ہے۔
پس اگر اسی آیت کو لیا جائے تب بھی اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ اس میں کسی خاص مذہب یا قوم کے
حکام کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے بلکہ یہ تعلیم عام ہے اور جب عام ہے تو کسی شخص کا حق نہیں کہ اپنے خیال
سے اسے خاص کرے اور یہ شرط لگا دے کہ مسلمان حاکم ہو تو اس کی اطاعت فرض ہے ورنہ نہیں۔ آیت
میں مسلمان غیر مسلمان کا کوئی ذکر نہیں۔ پس جس مذہب یا جس قوم کا بھی حاکم ہو اس کی اطاعت اس حکم
خطبات محمود جلد (5)
کے ماتحت ہر ایک مسلمان پر فرض ہے۔
۲۸۰
اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق دے کہ وہ لوگوں کے دلوں سے ایسے گندے خیالات نکالے کیونکہ
اسلام کی ترقی کے وہی دن ہوں گے جبکہ لوگوں کے دلوں سے ایسے خیالات نکل جائیں گے۔ خدا تعالیٰ
مسلمانوں کو فرماتا ہے شہداء علی الناس۔ اس وقت شہداء علی الناس احمدی جماعت ہی ہے اسلئے اس
کا فرض ہے کہ لوگوں کے ایسے خیالات کی اصلاح کرے اور انہیں سمجھائے۔ جو قرآن کریم کی اتباع کا
دعویٰ کرتے ہیں انہیں قرآن کریم سے سمجھائے۔ جو نہیں انہیں اپنے عمل اور عقل سے بتائے اور انہیں اپنی
طرح گورنمنٹ کا مطیع اور فرمانبردار بنائے ۔ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو اس بات کی توفیق دے۔ پھر
دوسرے مدعیان اسلام کو بھی توفیق دے کہ وہ خدا تعالیٰ ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کو بدنام کرنے
والی تعلیم سے بچیں اور سچی تعلیم پر عمل کریں۔
الفضل ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۶ء)