خداتعالیٰ کی راہ میں پیش کے جانے والی سچی قربانی رائیگاں نہیں۔

۱۴
ر فرموده ۱۹ اکتوبر ۶۹ بمقام عیدگاه - قادیان)
له
وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا الْبَلَدَ أَمِنَّا وَ اجْنُبْنِي وَبَنِي
أن تَعْبُدَ الْأَصْنَامَهُ رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ ، فَمَنْ
تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّى وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمُه رَبَّنَا إِنَّهَ
اسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا
لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ وَارْزُقْهُمْ
مِّنَ الثَّمَرْتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ ، رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا تُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ
وَمَا يَخْفَى عَلَى اللهِ مِنْ شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي
وَهَبَ لِي عَلَى الكِبَرِ اسْتَعِيلَ وَإِسْحَقَ إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاءِ
آج کا دن انسان کو اس طرف متوجہ کرتا ہے کہ خدا تعالے کے لئے دی ہوئی کوئی چیز ضائع
نہیں جاتی ۔ ہر ایک وہ چیز جو انسان صرف کرتا ہے۔ فنا ہو جاتی ہے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ ہر
ایک وہ چیز جو انسان کے پاس ہوتی ہے فنا ہو جاتی ہے مگر جو چیز انسان خدا کے سپرد کر دیا ہے
وہ کبھی فنا نہیں ہوتی ۔ آج کا دن ہمیں اسی بات کی طرف متوجہ کرتا ہے ۔ کئی ہزار سال گزر گئے
قریبا چار ہزار سال ہو گئے کہ ایک انسان نے خدا کے لئے کچھ قربانی کی تھی۔ اللہ کے حکم کے
ماتحت اس نے اپنی بیوی اور بچے کو ایک ایسے جنگل میں جس میں نہ پانی تھا نہ کھانا، ن محافظ تھا
نگہبان ، لا کر ڈال دیا تھا پھر خدا تعالے نے اس قربانی کو ایسا قبول کیا کہ گوچارہ ہزار سال
گزر گئے مگر آجنگ لوگ اسے بار بار یاد کرتے ہیں اور کوئی سال ایسا نہیں گذرتا کہ اس قربانی
کو یاد نہ کیا جاتا ہو۔ بہت سے لوگ خدا کے حضور اسی کی یاد میں قربانیاں گزارتے ہیں ۔
میرے نزدیک حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وہ روبیلہ کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کر رہے ہیں ۔
اسی رنگ میں پوری ہوئی کہ آپ حضرت اسمعیل کو ایک جنگل میں چھوڑ گئے ۔ یہی حقیقی تعبیر تھی اس
رویا کی ۔ وہ دراصل ایک پیشگوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک وقت آئے گا جبکہ تم خدا کے
حکم کے ماتحت اپنے لڑکے کو ایسے جنگل میں جہاں بظاہر زیست کا کوئی سامان نہ ہو گا۔ چھوڑ
آؤ گے اور اس کی بجائے قربانیاں ہوا کریں گی کیا چنانچہ حضرت ابرا ہستیم کو سہی دکھا یا گیا کہ دنبہ
ذبح کرو جس کو انہوں نے کر دیا ۔ اب اسی کی یاد میں قربانیاں ہوتی ہیں۔
-

۱۵
بر ایک انسان اس نظارہ کو اس وقت تک سمجھ ہی نہیں سکتا جب تک کہ وہ اپنی آنکھوں
نہ دیکھ لے کہ ایک ایسی جگہ جہاں نہ سبزہ ہے نہ پانی ۔ نہ پھل ہے نہ پھول بلکہ کوئی کھیتی بھی نہیں
ہوتی اور اب تک نہیں ہوتی ۔ بعض لوگوں نے کھیتی کرنی چا چاہی ہے مگر اس میں ناکامی ہوئی
ہے۔ چھوٹی چھوٹی جھاڑیاں منی کے قریب نظر آتی ہیں مگر وہ بھی خشک ہی ۔ ایسی حالت
کے ہوتے ہوئے اب وہاں لاکھوں انسانوں کی بستی ہے جنہیں ہر ایک چیز عمدہ اور تازہ مل
جاتی ہے ۔ انگور اور انار جیسے عمدہ وہاں ملتے ہیں ویسے ہندوستان بھر میں میں نے نہیں
دیکھے۔ وہ ایسے اعلیٰ ہوتے ہیں کہ کابلی اور قندھاری بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ ادھر
ایک انار ہوتے ہیں جن کے دانے خشک سے اور چھوٹے ہوتے ہیں ۔ ایک بڑے دانے والے
ہوتے ہیں ان کے دانے کھٹے اور ترش ہوتے ہیں لیکن مکہ میں میں نے دیکھا ہے انار کا دانہ
بہت موٹا اور شیریں ہوتا ہے اسی طرح انگور کا دانہ بڑا بڑا اور گول ہوتا ہے اور نہایت
شیریں - گنا سارے حجاز میں نہیں ہوتا مگر مکہ میں بجتا ہے۔ سنگترہ شام وغیرہ سے چلا جاتا
ہے۔ فرض ن ہر قسم کے اور ہر موسم کے میوے اور سبزیاں جمع ہو کر وہاں چلی جاتی ہیں ہے کیوں ؟
اس قربانی کے عوطن میں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی تھی اور اپنے لڑکے کو ایک عظیم الشان
مذہب کی بنیاد کے طور پر ایک ایسے جنگل میں لچھوڑ آئے تھے جہاں نہ پانی تھا نہ دانہ۔
پھر اسی قربانی کی یاد میں وہاں ایک زمزم کا چشمہ ہے۔ ایک وقت تو یہ حال تھا کہ وہاں
پانی کی ایک بوند نہ ملتی تھی یا اب یہ حالت ہے کہ وہاں سے پانی کو کیوں اور بوتلوں میں بنا اور بند
کر کے تمام جہان میں لے جایا جاتا ہے۔ اور اس قدر پانی نکلتا ہے کہ ختم ہی نہیں ہوتا حالانکہ
تمام دنیا میں جاتا ہے۔ وہاں کے لوگ پیتے ہیں اور یاد کرتے ہیں کہ یہ اس چشمہ کا پانی ہے جو
حضرت اسمعیل علیہ السلام کے پیاسے تڑپنے اور ایک قطرہ پانی کا نہ ملنے کے وقت نکلا تھا۔ اور آج
اس میں اس قدر پانی ہے کہ ذرا بھی کمی نہیں آتی۔ یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ خدا تیا ئے کسی کی
قربانی کو ضائع نہیں کرتا۔ اور وہ قربانی جو خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت کی جاتی ہے وہ کبھی ضائع
نہیں جاتی بلکہ بہت سی برکات کا موجب ہوتی ہے۔
خدا
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حضرت ہاجرہ کو اور حضرت اسمعیل علیہ السلام کو جنگل میں چھوڑنے کو
کے متعلق حدیث سے پتہ لگتا ہے اور کچھ بائیبل میں بھی اس کا ذکر ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
جب ان کو لے کر آئے تو انہیں وہاں چھوڑ کر کچھ دیر ٹھہرے رہے۔ تا یہ غافل ہوں اور میں ان کے
پاس سے چلا جاؤں۔ ایک تھیلی کھجوروں کی اور ایک مشک پانی کی ان کے پاس رکھ دی۔ اور آپ
نظر بچا کر چل پڑے ۔ حضرت ہاجرہ نے آپ کو جاتے ہوئے دیکھ لیا ۔ ابن عباس کی روایت ہے کہ حضرت

۱۶
کوئی
ہاجرہ ان کے پیچھے پیچھے چلیں اور کہا ۔ آپ ہمیں کہاں چھوڑ چلے ہیں۔ یہاں نہ پانی ہے نہ کھانا، نہ
ساتھی ہے اور نہ آبادی ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کچھ جواب نہ دیا ۔ آپ پر اس وقت رفت کہنے
ماری تھی اور آپ بول نہ سکتے تھے۔ حضرت ہاجرہ نے پھر کہا کہ آپ ہمیں کہاں چھوڑ چلے ہیں اس کا
بھی انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ پھر تیسری دفعہ حضرت ہاجرہ نے کیا۔ آپ ہمیں کہاں چھوڑ چلے ہیں ۔
پھر بھی آپ خاموش رہے ۔ خاموش رہے ۔ اس پر حضرت ہاجرہ نے کہا ۔ کیا خدا تعالے نے آپ کو ایسا کرنے کا حکم دیا ہے
حضرت ابراہیم علیہ السلام اس کے جواب میں صرف اتنا کہ سکے کہ ہاں۔ اس سے زیادہ اور کچھ جواب
نہ دے سکے۔ نبیوں کا دل تو پہلے ہی بہت نرم ہوتا ہے۔ اور یہ نظارہ ہی ایسا تھا کہ سخت سے سخت
دل رکھنے والا بھی پگھل جاتا۔
دیا
اس سے دیکھو کہ حضرت ہاجرہ کا ایمان کیسا مضبوط اور قوی تھا۔ وہ موقعہ ایسا تھا کہ اگر وہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ چل پڑتیں تو انہوں نے کیا کہنا تھا یا کم از کم ان کو پکڑ کر مٹھ رہیں
کہ ہمیں کہاں چھوڑ چلے ہو۔ میں آپ کو بھی جانے نہیں دوں گی ۔ یا اگر یہ بھی نہ ہو سکتا تو ان کے
پیچھے پیچھے ہی چل پڑتیں۔ اور اگر ان کے ساتھ نہ جائیں تو کسی بستی اور آبادی میں ہی چلی جاتیں
اس طرح کچھ حرج بھی نہ تھا کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جو حکم ہوا تھا وہ تو انہوں نے
پورا کر دیا تھا۔ اور حضرت ہاجرہ کو کوئی ایسا حکم نہ دیا گیا تھا کہ وہ ضرور وہاں ہی بیٹھی رہیں۔
کوئی کہے کہ حضرت ہاجرہ کو اس دردناک نظارہ کی وجہ سے اتنی ہوش ہی نہ رہی تھی کہ ایسا کرتیں
اگر یہ بات مان کی جائے تو کم از کم وہ یہ تو کرتیں کہ روئیں چینچتیں ، چھلائیں اور شور مچاتیں کہ یہ
ہم سے کیا دھو کہ کیا گیا ہے۔ یہیں جنگل میں لا کر ڈال دیا گیا ہے اور خود چلے گئے ہیں۔ مگر ہم سے کیا ھو کہ کیا گیا میں لاکر دیا گیا ہے اور خود چلے ہیں۔ مگر
اس قسم قسیم کی کوئی ایک بات بھی ان کے منہ سے نہیں نکلی بلکہ کہا تو یہی کہا کہ اذن لا يضيعنا اگر
خدا کا یہ حکم ہے تو وہ ہمیں ضائع نہیں ہونے دے گا ۔ نہ وہ روتی ہیں نہ چلاتی ہیں نہ یہ کہتی ہیں
کا
کہ میں یہاں نہیں بیٹھوں گی۔ بلکہ خدا کا حکم سنار کہتی ہیں کہ وہ ہمیں ضائع نہیں کرے گا۔ چنانچہ
ایسا ہی ہوا ۔ جب پانی ختم ہو گیا اور حضرت اسمعیل علیہ السلام کو سخت پیاس لگی اور حضرت
ہاجرہ پانی کی تلاش میں اِدھر اُدھر بھاگتی پھریں تو خدا تعالے کے فرشتہ نے اس جگہ ایک شمر کے نے
پھوڑ دیا۔ اور پھر اسی چشمہ پر ایک قافلہ لا کر ڈال دیا اور وہیں ایک بستی بسادی ہے اب وہاں
ہر ایک نعمت ملتی ہے۔
اس سے خدا تعالے نے مسلمانوں کو یہ سمجھایا ہے کہ دیکھو خدا تعالیے کے حکم کے ماتحت
کی ہوئی قربانی کبھی ضائع نہیں جاتی ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام خدا تعالے کے بنی تھے انہوں نے
جو کچھ کیا اپنی شان کے مطابق کیا۔ حضرت اسمعیل علیہ السلام ابھی بچے تھے ۔ اگر وہ اس وقت کچھ

16
نہ سمجھتے تھے تو نہ سہی لیکن ہر ایک مومن مرد اور عورت کے لئے حضرت ہاجرہ کی مثال موجود ہے کہ وہ نبی
نہ تھی ۔ ایک عورت تھی اور کمزور دل عورت تھی لیکن اسے ایک ایسے جنگل میں چھوڑا جاتا ہے جو بالکل
ویران اور بغیر آباد ہے۔ پھر اس کے لئے موقعہ ہے کہ اپنا بچاؤ کر ہے۔ مگر جب اس نے سنا کہ یہ خدا
تو کیا۔
تعالیٰ کے حکم کے ماتحت کیا گیا ہے تو کہا کہ ہم نہیں رہیں گے۔ خدا ہمیں ضائع نہیں کرے گا۔
میں نے حج کے موقعہ پر بڑے بڑے جسیم اور موٹے تازے مردوں کے تازے مردوں کو اس لئے روتے دیکھنا ہے کہ
ان سے ان کے ساتھی جدا ہو گئے حالانکہ اگر ساتھی جدا ہو گئے تو کیا مکہ ایک شہر ہے کوئی ویران
جنگل نہیں ۔ رستے بنے ہوئے ہیں ، ہر قسم کا انتظام موجود م کا انتظام موجود ہے۔ مگر با وجود اس کے میں نے ساتھیوں کے
جھدا ہو جانے کی وجہ سے کئی ایک مردوں کو روتے اور چلاتے دیکھا ہے۔ لیکن دیکھو ہاجرہ عورت ہو کر
ایک ایسے جنگل میں رہتی ہے جس میں کھیتی تک نہیں ہوتی اور پانی کا ایک قطرہ تک نہیں مل سکتا۔
کوئی آبادی نہیں، کوئی خبر گیراں نہیں، کوئی محافظ نہیں لیکن جب اُسے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مجھے خدا
کے جسم کے ماتحت یہاں چھوڑا گیا ہے تو کہتی ہے کہ خدا ہمیں ضائع نہیں کرے گا۔ یہ کامل ایمان کی
علامت ہے۔ جب تک کسی میں ایسا ہی ایمان نہ ہو اس وقت تک وہ مومن نہیں کہلا سکتا اور جس میں
ایسا ہی ایمان نہ ہو وہ یہ امید کیونکر رکھ سکتا ہے کہ خدا مجھے صنائع نہیں کرے گا ۔
اس وقت خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت سے بھی ایسا ہی ایک معاملہ کیا ہے ۔ ہماری جماعت کے
لوگوں کو بھی ایک قربانی کرنی پڑتی ہے۔ ان سے عہد لیا جاتا ہے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم کریں گے لیکن
افسوس سے دیکھا جاتا ہے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو یہ کہے جو یہ کتے ہیں کہ ہماری بڑی ضروریات ہیں ہم دین
کے لئے کہاں سے خرچ کریں ۔ حالانکہ وہ نہیں دیکھتے کہ حضرت ہاجرہ سے زیادہ قربانی تو ان سے نہیں
کرائی جاتی ۔ اس کی قربانی کو دیکھیں اور پھر اپنی قربانی پر نظر کریں اور پھر حضرت ہاجرہ کے ایمیان
کو دیکھیں تو انہیں معلوم تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ وہ ہاجرہ سے ابھی بہت پیچھے سے ابھی بہت پیچھے ہیں ۔ حالانکہ یہ مرد ہیں اور
دہ عورت تھی۔ پھر عورتیں بھی اس سے بہت پیچھے ہیں ۔ حالانکہ ہاجرہ بھی انہیں کی طرح کی ایک
عورت تھی اور اسی آدم کی اولاد تھی جس کی ہم سب ہیں مگر جس ایمان کو اس نے ظاہر کیا وہ تمام
مردوں عورتوں کے لئے قابل رشک ہے ۔ مگر افسوس ہے کہ کئی لوگ ایسے ہیں کہ جن کو اگر دین کے
لئے خرچ کرنے کو کہا جائے تو آگے سے کئی قسم کی مجبوریاں پیش کر دیتے ہیں اور کئی قسم کے قسم کے عذرات
گھڑ لیتے ہیں حالانکہ ہر ایک عید انہیں بتاتی ہے کہ خدا کے لئے جو قربانی کی جاتی ہے وہ بھی ضائع
نہیں جاتی۔ آدم سے لے کر اس وقت تک کوئی ایک بھی ایسی مثال نہیں پیش کی جا سکتی کہ
خدا کے لئے کسی نے کوئی قربانی کی ہو اور اس کا نتیجہ اس کے حق میں عمدہ نہ نکلا ہو۔ بلکہ جس کسی
نے بھی خدا کے لئے قربانی کی ہے اس کے لئے خدا تعالے نے ملائکہ مقرر کر دیتے ہیں کہ اس کی

A
مدد اور تائید کریں اور اسے صنائع نہ ہونے دیں لیکن یہ بات کس قدرا فسوسناک ہے کہ وہ لوگ
جن کو خدا تعالے صحابہ میں سے قرار دیتا ہے ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے متعلق ان کے
سیکرڑی یہ رسجدہ شکایات کرتے رہتے ہیں ۔ کہ انہیں جب کبھی کسی دینی کا می کسی دینی کام میں حصہ لینے کے لئے
کہا جائے تو کہ دیتے ہیں کہ ہماری تو اپنی بہت سی ضروریات ہیں یا اور اسی قسم کے عذرات پیش
کر دیتے ہیں ۔ ایک شخص نے مجھے لکھا کہ میری بیوی کہتی ہے کہ تم قادیان میں کچھ نہ بھیجو اور جس قد
وہاں بھیجتے ہو اس سے آدھا مجھے دے دیا کرو۔ میں اس کے بدلے اپنا مہر تمھیں معاف کر دونگی
کیا ئیں اس کی بات مان لوں ۔ اس شخص کا مجھ سے یہ پوچھنا ہی بتا رہا ہے کہ اس کے دل میں
خدا تعالے کے راستہ میں خرچ کرنے کا کس قدر جوش ہے۔ اس نے مجھ سے پوچھے بغیر سی کیوں
نہ اپنی بیوی کی بات کو یہ کہ کر رد کر دیا کہ میں تیرا حکم مانوں یا خدا کا ۔
پھر کئی لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کے راستہ میں خرچ کرنا گو یا نقصان اٹھانا خیال کرتے ہیں حالانکہ
خدا تعالیٰ کے لئے جو کچھ خرچ کیا جاتا ہے وہ بیج کی طرح ہوتا ہے کبھی کوئی زمیندار ایسا نہیں دیکھا
گیا کہ جو زمین میں اس خیال سے بیج نہ ہوئے کہ اُسے بیج کے صنائع چلے جانے کا ڈر ہے بلکہ وہ تو یہ
سمجھتا ہے کہ جب میں کھیت میں دانے ڈالوں گا تو وہ بہت زیادہ بڑھیں گے۔ اسی طرح اللہ
تعالے کے لئے جو خرچ کرتا ہے وہ بھی بیج کی طرح ڈالتا ہے۔ اور جس طرح کھیت میں ڈالا ہوا
ایک دانہ سینکڑوں دانے پیدا کر دنیا ہے اسی طرح خدا کے راستہ خدا کے راستہ میں خرچ کرنے پر بہت کچھ
ملتا ہے اگر کوئی خدا کے لئے خرچ نہیں کرتا تو اس کے لئے ہیں کہہ سکتے ہیں کہ اسے اس بات پر
ایمان نہیں کہ خدا کسی سے کچھ لے کر اسے صنائع نہیں ہونے دیا۔ کیونکہ اگر اسے یہ ایمان حاصل ہو
تو ضرور خدا کے لئے اسی یقین اور المیان سے خرچ کرے جس کے ساتھ زمیندار کھیت میں دانہ ڈالتا
ہے اور خوشی خوشی ڈالتا ہے کہ بہت زیادہ دانے حاصل ہوں گے کوئی زمیندار مصیبت اور
تکلیف سمجھ کر بیچ نہیں ڈالتا بلکہ خوشی خوشی ایسا کرتا ہے لیکن کس قدر افسوس کی بات ہے کہ
دین کے راستہ میں خرچ کرنے والے اول تو اس خیال سے خرچ ہی نہیں کرتے کہ ہمارا مال خرچ
ہو جائے گا اور جو خرچ کرتے ہیں وہ اس یقین اور ایمان کے ساتھ خرچ کرتے ہیں کہ ہم نے جو کچھ گا جو ہیں وہ اور ایمان کے ساتھ کرتے ہیں کہ ہم نے پو چھے
دیا وہ ضائع ہو گیا ۔ اس سے ہمیں کچھ حاصل نہ ہو گا حالانکہ خدا تعالی کہتا ہے کہ جو میرے راستے
میں خرچ کرتا ہے اسے سات سو گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ ہم دیتے ہیں ملا زمین میں بویا ہوا دانہ
اس قدر دانے نہیں اُگا سکتا لیکن خدا تعالے تو کہتا ہے کہ میں سات سو نہیں بلکہ اس سے
بھی زیادہ دیتا ہوں اور زیادہ کی کوئی حد بندی نہیں ۔
اس کے متعلق حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مثال کو دیکھ لو کہ کس طرح خدا کے لئے ایک اند

۱۹
۔
ڈالنے سے کروڑوں کروڑہ دانے پیدا ہو جاتے ہیں ۔ دنیا میں تو گیہوں بولنے والا گیہوں ہی کاٹتا
ہے اور جو ہونے والا جو ۔ مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ایک دانہ سے کئی قسم کے پھل اور ،
میوے حاصل ہوئے۔ انہیں بچے بھی ملے ، سلطنت بھی ملی، دولت بھی ملی ، عزت بھی ملی غرضیکہ
ہر ایک چیز حاصل حاصل ہوا ہوئی ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے ے کہ کہ خدا خدا تھا۔ تعالے کے لئے قربانی کرنے سے سے اس کے
نتیجہ میں کئی قسم کی کھیتیاں نکلتی ہیں ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے ایک بچہ کو قربان کیا تھا
اس کے بدلہ میں خدا تعالیٰ نے ان کو نے ان کو کہا کہ جس طرح آسمان کے ستارے نہیں گئے نہیں گئے جاتے اسی
طرح تیری نسل بھی نہیں گئی جائے گی یہ اب نہیں گنی جائے گی کہ اب دیکھ لو، کوئی ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد
کو گن سکے جس قدر دنیا میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل کے آدمی ہیں اس قدر کسی اور
انسان کی نسل ہرگز نہیں مل سکتی ۔ اور یہ نسل اتنی پھیلی ہے کہ آسمان کے ستاروں کی طرح
گئی نہیں جا سکتی ۔ پھر اگر روحانی طور پر دیکھا جائے تو تما جائے تو تمام دنیا کا بیشتر حصہ حضرت ابراہیم
علیہ السلام کو مانتے انا ہے پھر مال و دولت کے لحاظ سے دیکھو تو معلوم ہوتا ہے کہ قریبا چار ہزار سال
تک ان کی نسل یا ان کے متبعین کے ہاتھوں میں حکومت رہی اور اب عیسائی حکومت کر رہے
ہیں۔ وہ بھی آپ کو مانتے ہیں۔ روحانیت کے لحاظ سے دیکھو تو دیکھو تو جتنے بڑے بڑے نبی حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے بعد گزرے ہیں وہ آپ ہی کی نسل سے تھے۔ حضرت موسی ، حضرت عیسی اور انحصرت
صلی اللہ علیہ وسلم انہی کی نسل سے تھے ۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام د علیہ السلام نے بھی لکھا ہے ۔ کہ
میں بھی اسحق کی نسل سے ہوتی ہے۔ اس لئے آپ بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام ہی کی نسل سے
ہوئے۔ غرض کوئی نعمت ایسی نہیں جو ان کو حاصل نہ ہوئی ۔ دنیا کے لحاظ سے حکومت اور طاقت
روحانیت کے لحاظ سے دولت نسل کے لحاظ سے سب سے زیادہ نسل آپ کو دی گئی بودی کی اور وہ
جگہ جو اس وقت تک بھی غیر ذی زرع ہے اس کو ایسی برکت نصیب ہوئی کہ اب سب کچھ وہاں
پہنچتا ہے بلکہ مکہ کے رہنے والوں کو کوئی کام ہی نہیں کرنا پڑتا ۔ ان کو مکانوں کا کرایہ ہی اس
قدر آجاتا ہے کہ ان کے لئے کافی ہوتا ہے ۔ ایک سو سے لے کر دو تین سو تک ایک چھوٹے
سے مکان کا کرایہ لیتے ہیں ۔ پھر وہاں لوگوں کے جمع ہونے کی وجہ سے ان کی تجارت
خوب چلتی ہے ۔ اور وہ ان سے خوب نفع کماتے ہیں۔ پھر وہی زمزم کا چشمہ جو خدا تعالے نے حضرت
اسمعیل کے لئے کھولا تھا۔ اسی کے پانی کی تجارت کرتے ہیں ،ایک چھوٹے سے مٹی کے برتن میں پانی
بھر کر لے جاتے ہیں جسے زمزمی کہتے ہیں اور دو روپے لے لیتے ہیں۔ غرض اس جگہ کو بھی خدا تعا لئے
نے ایسا آباد کیا کہ اس کی نظیر اور کہیں نہیں مل سکتی ۔ اور حضرت ابراہیم کی نسل کسی رنگ میں ۔
بھی گھاٹے میں نہ رہی۔ دنیا کی کوئی نسل اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ در اصل وہ قربانی ایک پیج

۲۰
تھا جیسے حضرت ابراہیم علیہ سلام نے ایک ایسی جگہ میں ڈالا جہاں بظاہر اس کی ہلاکت تھی لیکن چونکہ خدا
تعالے کے لئے ڈالا گیا تھا اس لئے اس قدر بڑھا کہ اس سے کروڑوں کروڑوانے نکلے۔
کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ کہیں جا رہا تھا اس نے دیکھا کہ ایک بوڑھا آدمی ایسا درخت
لگا رہا تھا جو بہت دیر میں پھل دینے کے قابل ہو سکتا ہے ۔ بادشاہ نے اس سے پوچھا تم جو یہ
جویه
درخت لگا رہے ہوں، یہ منی یہ تھیں کیا فائدہ دے گا ۔ اس نے کہا، دوسروں کے لگائے ہوئے درختوں
سے ہم نے فائدہ اٹھایا ہے ہمارے لگائے ہوئے سے دوسرے فائدہ اٹھائیں گے ۔ بادشاہ
نے کہا "زہ" زہ اس سے اس کی یہ مراد ہوتی تھی کہ
تھی کہ میں خوش ہوا ہوں، انعام دو۔ اس پر اس شخص کو چار ہزار انعام دیا گیا ۔ انعام لینے کے بعد اس نے کہا ۔ دیکھئے ۔ اس درخت نے ایک
زه
پھل تو مجھے اسی وقت دے دیا ہے ۔ بادشاہ ہ نے پھر نہ کہا اور ا
اور
اسے دوسرہ ، دوسری بار انعام دیا گیا
پھر اس نے کہا۔ اور لوگوں کو تو سال بھر میں ایک دفعہ پھل حاصل ہوتا ہے لیکن میں نے چونکہ
بڑی نیک نیتی سے یہ درخت لگایا ہے اس لئے مجھے دو دفعہ پھیل ملا ہے ۔ بادشاہ نے کہا زہ"
پھر اسے تیسری دفعہ انعام دیا گیا۔ اس کے بعد بادشاہ نے کہا ۔ چلو اب اس سے کچھ نہ پوچھنا
چاہیے ، یہ تو ہمیں لوٹ لے گا۔ یہ تو اس بادشاہ نے کہا۔ لیکن اللہ تعالے کبھی یہ نہیں کہتا اور
نہ وہ دینے سے تھکتا ہے ۔ کیونکہ اس کا خزانہ غیر محدود ہے۔ خدا تعالے ایک ہی پہنچ سے بے انتہا
دانے پیدا کر دینا ہے۔ اور پھر ایک ہی بیج سے آم ، خربوزے ، انارا انگور وغیرہ جس قدر بھی میرے
ہیں اور جس قدر بھی نعت میں ہیں سب پیدا کر دیتا ہے ۔ اس سے بڑھکر اور کیا انعام ہو سکتا
ہے اگر زمینداروں کو کوئی ایسا بیچ مل جائے جس سے وہ کروڑوں پھیل حاصل کر سکتے ہوں
اور پھر ایک ہی پیج سے کئی قسم کے پھل میسر آسکیں۔ تو ان کے لئے اس سے بڑھ کر اور کیا خوشی
ہو سکتی ہے وہ تو اپنا سب کچھ بیچ کر اور تمام زمینیں فروخت کر کے صرف ایک دو گز زمین رکھ
لیں اور اس بیج کو خرید لیں لیکن کس قدر افسوس کی بات ہے کہ ایسا بیج خدا تعالے کے
حضور سے ملتا ہے مگر بہت کم لوگ اس کے لینے کی کوشش اور سعی کرتے ہیں۔ اور یہ کوئی خیالی
اور وسمی بیچ نہیں بلکہ حقیقی ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پھل اس کی تصدیق کے لئے
موجود ہیں۔
یہ بات خوب سمجھ لینی چاہیئے کہ خدا نعاملے کے راستہ میں دی ہوئی کوئی چیز ضائع نہیں
ہوتی۔ عید منانے والے لوگ اس بات کو سوچیں ۔ کیا عید یہ نہیں بتاتی کہ خدا کے راستہ ہمیں
دی ہوئی کوئی چیز ضائع نہیں جاتی ۔ پھر کیوں وہ خدا کے راستہ میں قربانی کرنے سے دل
چراتے اور کتراتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اگر ہم اپنا مال اس طرح خرچ کریں گے تو ضائع ہو جائیگا

۲۱
میں بات یہ ہے کہ ایسے لوگوں کا خدا تعالے پرائیان نہیں ۔ اگر ان میں حضرت ہاجرہ جتنا ایمان ہوتا۔
تو وہ کبھی یہ خیال بھی نہ کرتے اور دین کے راستہ میں اپنی جانوں اور مالوں وغیرہ کو خرچ کرنے سے
ذرا بھی نہ گھبراتے ۔ اور یقین رکھتے کہ لہ اس اس ۔ طرح خرچ کرنے کرنے سے سے ہمارے اموال ل صا ضائع نہیں جائیں نہیں گئے۔
بلکہ اس کے بعد اتنے انعامات حاصل ہوں گے کہ جنہیں ہم شمار بھی نہ کر سکیں گے تو یہ ایسان کی
کمزوری ہے۔ عید ہر سال اسی کمزوری کے دور کرنے کے لئے آتی ہے۔ تا کہ وہ لوگ جنہیں تقسین
نہ ہو کہ کس طرح خدا کے راستہ میں ایک دانہ خرچ کرنے سے اس قدر پھل مل سکتے ہیں انہیں حضرت
ابراہیم علیہ السلام کا نمونہ دکھا دیا جائے۔ عید کو عام لوگ ایک میلہ سمجھتے ہیں ۔ مگر دراصل یہ ان
کے لئے تازیانہ عبرت ہے۔ تاکہ وہ بیدار اور ہوشیار ہوں اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نقش
قدم پر چلنے کی کوشش کریں اور وہی برکت حاصل کریں جو انہیں حاصل ہوئی مگر افسوس کہ
بہت لوگ اس میں سستی اور کوتاہی کرتے ہیں۔
ہماری جماعت کے لئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قربانی کا زندہ نمونہ موجو د ہے۔
جب آپ نے دعوی کیا ۔ اس وقت آپ کی کیا حالت تھی۔ قادیان میں بھی اکثر لوگ آپ کو نہ جات
تھے اور آپ یہ دعوی سے کہتے کہ کوئی اس بات کی تردید کرے کہ دھومی سے پہلے میرے نام
کوئی خط تک نہ آتا تھا ۔ مگر خدا تعالے کے لئے قربانی کر کے جس قدر اس کو پوشیدہ رکھا جائے۔
اسی قدر زیادہ خدا تعالے اسے ظاہر کرتا ہے۔ حصہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کہتے کہ میں نے
اپنے آپ کو دنیا سے چھپانا چاہا مگر خدا تعالے نے مجھے کھڑا کر دیا ہے اور ایسا کھڑا کیا کہ اب
دنیا کے چاروں کونوں سے آپ کی قربانی کے پھل پیدا ہو رہے ہیں۔ کوئی افریقہ سے کوئی امریکہ
سے کوئی ایران سے کوئی ہندوستان سے کوئی افغانستان سے کوئی یورپ سے ۔ رضیکہ ہر سے
علاقہ میں آپ کی شاخیں پھیل کر پھل پیدا کر رہی ہیں۔ پھر دیکھو آپ کو کسی بات کی کمی
رہی ۔ آپ نے خدا تعالے کے لیئے گالیاں سنیں ، مگر گالیاں دینے والے آپ کو اس جوش سے کے
گالیاں نہیں دیتے تھے میں جوش سے اب آپ پر درود بھیجنے والے پیدا ہوگئے ہیں۔ پھر آپ
نے خدا تعالے کے لئے اپنے ایسے رشتہ دار اور دوست چھوڑے جو اپنی غرض اور مطلب کے
تھے لیکن ان کے بدلہ میں خدا خدا تعالیٰ نے ایسے رشتہ د رشتہ دار اور دوست دیتے جو آپ دیئے جو آپ کے نام پر
جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔ کرنے کو تیار ہیں۔ پہلے رشتہ دار اور دوست ان کا کہاں مقابلہ کر سکتے ہیں وہ
ایسے تھے کہ جب کہ جب تک حضرت صاحب ان کو دیتے اور ان کی حاجتیں پوری کرتے وہ آپ کے ساتھ
تھے اور اگر کچھ نہ دیتے تو الگ۔ لیکن ان کی بجائے جو خدا نے دیئے وہ ایسے تھے کہ خود حضر
صاحب کو اپنا مال دیتے اور اس بات کو اپنے لئے موجب فخر سمجھتے ، یہ کتنا بڑا فرق ہے۔ ایک تو

۲۲
シ
اپنے مطلب کے دوست اور رشتہ دار تھے لیکن ان کی بجائے جو خدا تعالے نے دیئے وہ کس
بات کی تمنا رکھتے تھے کہ ہم سے حضرت صاح صاحب کوئی خدمت میں ہے تا کہ اس طرح ہمارا بیڑا پار
ہو جائے ۔ تو ہر رنگ میں خدا تعالے نے آپ کو آپ کی قربانی کا بہت بڑھ چڑھ کر بدلہ دیا۔ ابھی
وہ وقت نہیں آیا کہ ساری دنیا آپ کے قدموں میں آگرے کیونکہ ابھی ابتدائی زمانہ ہے۔
مگر کہتے ہیں : ہو نہار بروا کے چکنے چکنے پات۔ تمام مذاہب والے اس بات کو قبول کر رہے
ہیں کہ اگر دنیا میں کوئی ایسا پودا ہے جس سے ڈرنا چاہیئے تو وہ وہی ہے جو مرزا صاحب بنے
لگایا ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے ہمارے درخت نہیں بڑھ سکتے ۔ جہاں ایک قوی درخت ہو،
وہاں اور کوئی درخت پھل پھول نہیں سکتا اور نہ ہی بڑھ سکتا ہے۔ اسی طرح تمام مذاہب
والے کہتے ہیں کہ گو یہ پودا ہی ہے مگر اس کے مقابلہ میں ہمارے درخت بھی نہیں بڑھ سکتے
بلکہ سوکھ رہے ہیں۔ حضرت صاحب ت صاحب کہتے کہ عیسائی مشنری اور ان کی عورتیں یہاں قادیان میں فه آیا کرتی تھیں کے لیکن اب دیکھ لو کہ قادیان لہ قادیان کے نام تک سے وہ کا پیتے ہیں۔ اور کئی کئی میل
-
دور سے گزر جاتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایسا نہ بر دست پودا ہے کہ جہاں یہ ہو وہاں ہماری
اُگانے سے کچھ نہیں اُگ سکتا۔ ہمارے پودے اسی وقت تک اُگ سکتے ہیں جبکہ اس سے
دور ہی ہوں ، اس لئے اس سے دور دور ہی رہتے ہیں۔ لیکن خدا کے فضل سے یہ پودا دیا
ب
بھی پہنچ جاتا ہے ، اس لئے پھر وہاں سے انہیں بھاگنا پڑتا ہے ۔ پاک درخت کے متعلق خد القات
فرماتا ہے ۔ اصلهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ اس کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور اس
کا پھیلاؤ آسمان تک ہوتا ہے۔ یہی بات ہم نے اس شجر کے متعلق دیکھ لی ہے اور ہم نے
تجربہ کر لیا ہے کہ اس کی موجودگی میں دوسروں کی کھیتیاں نہیں اگتیں اور اگر اگتی ہیں تو خشک
ہو جاتی ہیں۔ گو اس وقت ہماری جماعت کمزور ہے مگر آثار بتا رہے ہیں کہ اس کے مقابلہ میں
باقی تمام پودے مرجھا رہے ہیں ۔ اور ایک دن آئے گا جبکہ بالکل خشک ہو جائیں گے اور
سایہ کن درخت صرف یہی ہو گا ۔
ہمارے سامنے یہ نظیر موجود ہے۔ غیر اگر بے توجہی کریں تو کریں مگر وہ جو اس خدا کے مامور
اور بنی پر ایمان لائے اور جنہوں نے اس کی معیت کی اور سب کچھ دیکھا ۔ ان میں سے اگر کوئی اس
طرح نا امیدی ظاہر کرے کہ اگر میں خدا کے لئے خرچ کروں گا تو ضائع ہو جائے گا ۔ وہ بہت ہی
قابل افسوس ہے۔ اسے یاد رکھنا چاہیئے کہ خدا تعالے کے لئے دی ہوئی چیز نہ کبھی پہلے صنائع
ہوئی ہے اور نہ اب ہو سکتی ہے تم نے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نمونہ دیکھ لیا ہے۔ پھر
اپنے اپنے گاؤں میں دیکھ لو کہ جنہوں نے اس سلسلہ کے لئے سچی قربانیاں کی ہیں انہیں کیا کچھ

۲۳
حاصل ہوا ہے ۔ جنہوں نے نہیں کیں بلکہ پھر گئے انہوں نے کیا کچھ نقصان اٹھایا ہے۔
اخیر پر لیکن پھر بتا دیتا ہوں کہ عیدیں کوئی کھیل نہیں ، میلہ نہیں ، تماشا نہیں ۔ اسلام
کی ہر بات میں حکمت ہوتی ہے۔ پس عید میں بھی ایک بہت بڑی حکمت ہے اور وہ یہ کہ عید
بھی ایک بہت بڑی علامت ہے اور وہ یہ کہ
عیلام
میں بات بتانے کے لئے آتی ہے کہ خدا تعالے کے لئے جو کچھ خرچ کیا جاتا ہے وہ کبھی صنائع
نہیں جاتا بلکہ کئی گنا ہو کر ملتا ہے ۔
پس جو لوگ خدا کے لئے خرچ کرنے میں سست ہیں ۔ وہ چست ہو جائیں تا کہ خدا تعالے
کے لئے ہر قسم کی قربانی کریں ۔ اور جو چیت ہیں وہ اور تیز ہو جائیں کہ اس راستہ میں جس قدر تیزی
دکھائی جائے اسی قدر زیادہ لمبندی حاصل ہوتی ہے۔
خدا تعالے ہماری جماعت کو اس بات پر عمل کرنے کی توفیق دے اور عید سے سچی قربانی
کرنے کا سبق سکھائے ۔ آمین ۔
ہے ۔ ابراہیم ۱۴ : ۳۶ تا ۲۴۰
له - الصفت ، ٣: ١٠٣
ت الصفت ١٠٨:٣٠
المفضل ۲۴ اکتوبر نه ده تا ۹)
۶۱۹۱۶
ہے ۔ پیدائش باب ۲۲ - آیت ۱۲ - ۱۳ میں عبارت اس طرح ہے : ۔ اور ابراہام نے نگاہ کی اور اپنے پیچھے ایک
مینڈھا دیکھا جس کے سینگ جھاڑی میں اٹکے تھے تب ابرا نام نے جا کر اس مینڈھے کو پکڑا ۔ اور اپنے بیٹے
کے بدلے سوختنی قربانی کے طور پر چڑھایا ۔
ہے۔ مکہ مکرمہ سے تین میل کے فاصلہ پر عرفات کی جانب ایک بستی کا نام ہے جہاں حاجی قربانی کرتے اور تین
چھوٹے چھوٹے مینار (جمرات پر سانہ سات سات کنکریاں ما یاں مارتے ہیں ۔
۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا رسورہ ابراہیم ۱۴ : ۳۰) کی نیہ کی قبولمیت کے نشان ۔
زهرم حجر اسود کے سامنے مطاف کے کنارے پر آ رے پر ایک کنواں ہے۔ حضرت اسمعیل علیہ اسلام کے زمانہ میں یہ
ایک چشمہ تھا۔ پھر رفتہ رفتہ گرا ہوتے ہوتے کنواں بن گیا۔ اب اس کا فرض ہر گز اور گرائی وہ گز ہے ۔ اور
یہ نام اس کے پانی کے زیادہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ اتبع بجا الانوار جلد ۲ مش )
ث - صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب يزفون النسلان في المشي ۔
پیدائش باب ۲۱ آیت ۱۴ تا ۱۹

٢٢
ے ۔ صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب يزفون النسلان في المشي
- البقره ۲ : ۲۶۲
پیدائش باب ۱۵ آیت ۵ ، باب ۱۶ آیت ۱۰
عالى - الاستفتاء عدة، مطبوعہ قادیان ۱۳۳۵
- مجانی الادب في حدائق العرب بعد ثاني ص 14
ھے ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲۱ براہین احمدیہ حصہ نجم عنه و ۱۳۵
ه - حفوظات جلده من
- حقيقة الوحى مناد ۱۴۹ - ملفوظات جلد ۴۴
من
- حضرت خلیفة المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کا مکتوب مندرجہ فتح اسلام طبع اول فقه ۷۲ وحیات احمد
جلد اول من حاشیه و سیرت المهدی حصته سوم ه ۱۶
- ملفوظات جلد ۱۰ ص ۲۹۵
ہے ۔ ابراہیم ۱۳ : ۲۵

آج 10 میں سے 10 باقی