حضرت مسیح موعودؑ کے الہامات کا درجہ
۳۳۳
38
خطبات محمود جلد (5)
حضرت مسیح موعود کے الہامات کا درجہ
(فرموده یکم دسمبر ۱۹۱۶ء)
سورہ فاتحہ اور مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ ايَتٌ مُحْكَمْتُ هُنَّ أُمُّ الْكِتَبِ وَأُخَرُ
مُتشبِهُتُ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ
الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَةَ إِلَّا اللهُ وَالرَّسِخُونَ فِي الْعِلْمِ
يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِّنْ عِندِ رَبِّنَا ، وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُوا الْأَلْبَابِ رَبَّنَا
لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ
الْوَهَّابُ رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ
الْمِيعَادَه
اللہ تعالیٰ کی یہ سنت قدیم سے چلی آتی ہے کہ اس کے کلام میں ایک حصّہ محکمات کا ہوتا ہے اور
ایک حصہ متشابہات کا اور اس میں بڑی بڑی حکمتیں پوشیدہ ہیں ۔ ایک حکمت تو یہی ہے کہ اس طرح
کمزور ایمان والوں اور قوی ایمان والوں کی ہمتقیوں اور غیر متقیوں کی ، صالحین اور غیر صالحین کی
پر کھ ہو جاتی ہے۔ جن لوگوں کا ایمان کمزور ہوتا ہے وہ تو متشابہات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور علم کی کمی
یا تقویٰ کے فقدان یا ایمان کی کمزوری کی وجہ سے ایسی راہ اختیار کر لیتے ہیں جو ان کی ہلاکت کا باعث
ہو جاتی ہے۔ لیکن وہ لوگ جن میں تقویٰ و طہارت کا مادہ ہوتا ہے، جن کے ایمان مضبوط ہوتے ہیں اور
جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی عظمت گھر کئے ہوتی ہے وہ متشابہات کے پیچھے ایسے رنگ میں نہیں پڑتے
جو ان کے ایمان کے ضائع کرنے کا باعث ہو۔ پس چونکہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے اپنے مخلص اور پیارے
ال عمران: ۸ تا ۱۰ ۔
خطبات محمود جلد (5)
لله الله له
بندوں کو کمزوروں اور منافقوں سے علیحدہ کرنا چاہتا ہے اس لئے اپنے کلام میں محکمات اور متشابہات
دونوں کو رکھ دیتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر نبی پر جو اللہ تعالیٰ کا کلام نازل ہوتا ہے اس میں محکمات اور متشابہات ہوتے
ہیں۔ ایک بڑی وجہ محکمات او بہ محکمات اور متشابہات کے بیان کرنے کی تو یہی ہوتی ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے
جتنی ایسی چیزیں پیدا کی ہیں جن کی تخلیق میں کسی قسم کا انسانی دخل اور تصرف نہیں ہوتا بلکہ وہ براہ راست خدا تعالیٰ
سے تعلق رکھتی ہیں ۔ ان پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں ایسی بات رکھی گئی ہے کہ ان پر جس قدر غور و خوض
کیا جائے ان کے متعلق اسی قدر علم وسیع ہوتا جاتا ہے اور ایسی چیزوں میں خدا تعالیٰ نے ایسے علوم پوشیدہ رکھے
ہوتے ہیں کہ جو کبھی ختم ہونے میں نہیں آتے بلکہ جب بھی انسان ان پر غور کرے نئے نئے علوم کھلتے رہتے
ہیں۔ دور جانے کی ضرورت نہیں انسان اپنے جسم میں ہی دیکھ لے انسانی جسم کی تشریح کو ہی آج تک دنیا مکمل نہیں
کر سکی۔ اس کی اور خصوصیات کو جانے دو جو انسان کے رُوح ، اخلاق و عادات کے متعلق ہیں پھر یہ کہ علوم کا منبع کیا
ہے۔ علوم کس جگہ سے پیدا ہوتے ہیں، انسان کے فیلنگ کا کس چیز سے تعلق ہے وغیرہ وغیرہ یہ مختلف شاخیں ہیں
ان سب کو چھوڑ کر صرف انسان کی صحت اور بیماری کو ہی لے لو اس کے متعلق ہی دُنیا کسی قطعی فیصلہ پر نہیں پہنچ
سکی۔ اس بات پر بحث کی گئی ہے کہ طب یونانی قدیم ہے یا طب ہندی یا یہ کہ دونوں ایک ساتھ شروع ہوئی ہیں یا
آگے پیچھے۔ اکثروں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہندی طب پہلے کی ہے اور طب یونانی بعد کی۔ میرے نزدیک بھی یہی
بات درست اور صحیح ہے۔ اس لحاظ سے تین زمانے ہوتے ہیں۔ ایک وہ زمانہ جس میں ہندی طب کا نشو و نما ہوا اور
اس نے اتنی ترقی اور عروج حاصل کیا کہ اس کے ماہرین کے نزدیک کوئی ایسی بات باقی نہ رہ گئی جو انسانی صحت اور
تندرستی کے لئے ضروری تھی لیکن اس کے بعد دوسرا زمانہ وہ شروع ہو اجس میں طب یونانی کا ظہور ہوا اور یہ اتنی بڑھی
کہ باوجود اس کے کہ ہندی طب کو ایک علم کہا جاتا تھا اس کے ماہرین نے کہہ دیا کہ وہ کچھ بھی نہیں ہے بلکہ یہ بھی کہہ
دیا کہ وہ جہالت اور نادانی ہے۔ اس کے بعد تیسرا زمانہ وہ شروع ہوا جس میں ڈاکٹری شروع ہوئی اور اس نے ایسی
ترقی کی کہ آج طب یونانی اور طب ہندی کو اس کے مقابلہ میں پہنچ اور ناکارہ قرار دیا جاتا ہے حالانکہ وہ دونوں اپنی اپنی
ذات میں ایک ایک علم ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ ان کی بعض باتیں غلط ثابت ہوئی ہیں اور بعض باتوں میں نقص پایا گیا
ہے اس لئے وہ قابل التفات نہیں تو یہ بات انگریزی طب میں بھی پائی جاتی ہے اس کی بعض باتیں بھی آئے دن بدلتی
رہتی ہیں لیکن کسی علم میں کچھ غلطیاں ثابت ہو جانے کا یہ مطلب نہیں ہوا کرتا کہ علم ہی نہیں ہے اس طرح کرنے سے تو
کوئی علم بھی علم نہیں کہلا سکتا۔ تو یہ تینوں علم ہیں۔ یونانی طب سے پہلے ہندی طب بھی ایک علم تھا اور بڑی بڑی کوششوں اور
جانفشانیوں سے دریافت کیا گیا تھا لیکن جب یونانی طب ظاہر ہوئی تو اسے جہالت قرار دیا گیا۔ اس کے بعد یونانی
خطبات محمود جلد (5)
۳۳۵
طب کا دور دورہ ہو الیکن جب ڈاکٹری ظاہر ہوئی تو اسے جہالت کہہ دیا گیا۔ اب ڈاکٹری کے بھی کئی دور
رہے ہیں اور چونکہ موجودہ زمانہ میں ہر ایک قسم کے علوم بہت ترقی کر گئے ہیں اس لئے ڈاکٹری کے دور بہت جلدی
جلدی بدلتے رہتے ہیں۔ یوں تو کوئی خیال کر سکتا ہے کہ اب چونکہ علوم میں بہت ترقی ہوگئی ہے اس لئے اب کسی
بات کے متعلق جو رائے قائم کی جائے اسے پہلے کی نسبت بہت مضبوط اور پختہ ہونا چاہئیے کیونکہ وہ زیادہ تجربہ اور بہت
تحقیق کے بعد قائم ہوگی لیکن حالت اس کے بالکل بر خلاف ہے۔ اگر پہلے کسی بات میں ہزار سال کے بعد تبدیلی
واقع ہوتی تھی تو آج سال دو سال کے اندر ہی تبدیلی ہو جاتی ہے اس لئے آج جو طبی رائے ہوتی ہے وہ دو سال کے
بعد بدل جاتی ہے۔ اس سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس رائے سے پہلے جو کچھ رائے تھی وہ علم ہی نہیں تھا۔ ہاں یہ کہا جا سکتا
ہے کہ وہ بھی علم تھا لیکن اب اس سے بہتر علم نکل آیا ہے۔ تو انسانی جسم کے متعلق جو ایک چھوٹی چیز ہے جس کے متعلق
پہلے لوگ بھی تحقیقات میں لگے رہے ہیں اور اب بھی لگے ہوئے ہیں لیکن یہ مکمل ہونے میں نہیں آتی ۔ انسان کا جسم
بڑے سے بڑا اگر سات گز کا بھی سمجھ لیا جائے حالانکہ موجودہ زمانہ میں اس قدر کا کوئی انسان نظر نہیں آتا پھر بھی کیا ہے
ایک بہت ہی محدود شے ہے مگر خدا تعالیٰ نے اس کے ساتھ اس قدر علوم کو وابستہ کر دیا ہے کہ انسان دیکھ دیکھ کر حیران ہو
جاتا ہے۔ انسانی جسم کے صرف اسی شعبہ کے متعلق کیوں اس قدر علوم نکل رہے ہیں اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی ہر ایک
پیدائش ذو الوجوہ ہوتی ہے اس کا تعلق صرف ایک بات سے نہیں بلکہ بیسیوں اور ہزاروں سے ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
بیماریوں کے علاج کے لئے بعض تو دوائیوں کی طرف چلے گئے ہیں بعضوں نے یہ ایجاد کیا ہے کہ جس عضو میں بیماری
ہو اس کو کاٹ کر نکال دینا چاہئیے۔ بعض نے یہ کہا کہ بیمار عضو کو کاٹنا نہیں چاہئیے بلکہ اس کو اچھا کر نیکی کوشش کرنا
چاہئیے ۔ بعضوں نے ٹیکے ایجاد کئے۔ پھر دوائیوں کی طرف جانے والوں میں سے کچھ ایسے بھی نکل آئے جنہوں نے
کہا کہ بیمار و دوائیوں کے قدمے بھر بھر دینے سے فائدہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اس طرح دوائی کا اثر پھیلا ہوا ہونے کی
وجہ سے بہت کم اور بہت دیر میں ہوتا ہے اس لئے دوائیوں کا اثر نکال کر بیمار کو دینا چاہئیے ۔ تو یہ نئے نئے علاج نکلتے
آتے ہیں اور جس قدر زیادہ غور و خوض کیا جاتا ہے اسی قدر اس فن میں ترقی ہوتی جاتی ہے۔ پھر اب تو بعض نے غسل
سے صحت حاصل ہونے کا طریق نکالا ہے اور بعض نے رنگوں سے یہ کام لیا ہے۔ بعضوں نے مالشوں سے علاج کرنا
شروع کر دیا ہے۔ بعضوں نے دبانے اور بھاپ کے علاج نکالے ہیں۔ یہ علاج پہلے کہاں تھے۔ لیکن انہی پر بس
نہیں ہو گئی آئے دن نئی نئی باتیں نکلتی رہتی ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو چیز خدا نے پیدا کی ہے اس میں اس
قدر علوم بھرے پڑے ہیں کہ ان کا احاطہ آج تک نہ کوئی انسان کر سکا اور نہ کبھی کر سکے گا۔ یہی حالت خدا
تعالیٰ کے کلام کی بھی ہے لیکن خدا تعالیٰ کے قول اور فعل میں ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کے فعل
خطبات محمود جلد (5)
۳۳۶
سے تو انسان کا کوئی تعلق نہیں لیکن قول سے تعلق ہے کیونکہ وہ انسانوں کے لئے ہی نازل ہوتا ہے اس لئے
ضروری تھا کہ وہ انسانوں کی زبان میں ہی نازل کیا جاتا لیکن انسانوں کی بنائی ہوئی چیز محدود ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ
کو بھی انسانی زبان میں جو محدود ہے کلام نازل کرنا تھا کیونکہ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو پھر خدا تعالیٰ کے کلام کو سمجھتا
کون ۔ اس میں شک نہیں کہ عربی زبان الہامی ہے لیکن وہ نہیں محفوظ رہ سکتی تھی جب تک کہ اس کا تعلق انسانوں
سے نہ ہوتا۔ انسانوں کے ساتھ تعلق رکھنے کے بغیر وہ مٹ جاتی ۔ خدا تعالیٰ کی دوسری پیدا کردہ چیزوں کا تعلق اگر
انسان سے نہ ہوتا تو وہ زندہ رہ سکتی تھیں مثلا اگر انسان گھوڑوں کو نہ پالتا تو وہ جنگلوں میں پل سکتے تھے جیسا کہ اب
بھی بعض جنگلوں میں پلتے ہیں۔ یہی حال اور چیزوں کا ہے۔ لیکن عربی زبان کا تعلق جب تک انسانوں سے نہ
ہوتا وہ قائم نہ رہ سکتی تھی اس لئے خدا تعالیٰ نے اسے بنایا تو محدود لیکن اس میں وسعت پیدا کرنے کا ایک اور طریق
رکھا اور وہ یہ کہ استعاروں اور تشبیہوں میں معانی کی وسعت رکھی گئی ۔ یہ بالکل صحیح بات ہے کہ عربی زبان میں جس
قدر وسعت ہے اس قدر دنیا کی اور کسی زبان میں نہیں ۔ مگر خدا تعالیٰ دنیا کو جو اپنے معارف اور حقائق سمجھانا چاہتا
تھا ان کو یہ زبان بھی نہیں اُٹھا سکتی تھی اس لئے اس میں خدا تعالیٰ نے استعارہ کا رنگ اختیار کیا اور اس طرح لغت
بہت وسیع ہوگئی۔ چونکہ الفاظ محدود اور پھر ان کے معانی محدود تھے اس لئے وہ خدا تعالیٰ کے غیر محدود معارف کا
احاطہ نہیں کر سکتے تھے اس لئے خدا تعالیٰ نے روحانی علوم کو وسیع کرنے کے لئے اپنے کلام میں ابتداء سے ہی
تشبیہہ اور استعارے کا باب کھول رکھا ہے چنانچہ دنیا میں جس قدر ایسی کتابیں موجود ہیں جن کی نسبت دعوی کیا
جاتا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہیں ان میں سے ایک بھی تو ایسی نہیں ہے جس میں استعارے اور تشبیہات نہ
ہوں ۔ حضرت داؤد، حضرت موسی ، حضرت عیسی اور بہت سے انبیاء پر خدا تعالیٰ کے کلام کے نازل ہونے کی تو
قرآن کریم تصدیق کرتا ہے انکے علاوہ قرآن کریم یہ بھی کہتا ہے کہ ہر ایک قوم میں نبی آئے ہیں لے اور ایسی قو میں
اب بھی موجود ہیں جو اس بات کا دعویٰ کرتی ہیں کہ ہم میں نبی آئے ۔ اُن کے پاس جو کلام موجود ہے گو وہ کسی
صورت میں ہی ہوتا ہم اس میں بھی استعارے پائے جاتے ہیں اور قرآن کریم میں تو استعاروں کے لئے بڑا
وسیع دروازہ کھلا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ابتداء سے جو اپنے کلام میں یہ طریق جاری کیا
ہوا ہے اور تمام نبیوں پر اسی طرح نازل ہوا ہے تو اس میں کوئی بہت بڑی حکمت ہے ورنہ کیا یہ یونہی ہے
ہر گز نہیں۔ خدا تعالیٰ کے کلام کی نسبت یہ کبھی وہم و گمان بھی نہیں کیا جا سکتا۔ پس اس میں یہی حکمت ہے کہ
اس طرح معانی اور مطالب میں وسعت ہو جائے اور انسان کے لئے روحانی علوم میں ترقی کرنے کا
الرعد :
فاطر: ۲۵
خطبات محمود جلد (5)
۳۳۷
دروازہ کھل جائے کیونکہ اس طرح الفاظ میں اتنی وسعت پیدا ہو جاتی ہے کہ جو کبھی ختم ہونے میں ہی نہیں آتی۔
لیکن استعارہ اور تشبیہ کا دروازہ کھولنے میں ایک وقت بھی تھی اور وہ یہ کہ بعض اوقات انسان اس کی
وجہ سے اصل راستہ کو چھوڑ کر کہیں کا کہیں نکل جاسکتا تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے ایک علاج مقرر کر دیا اور وہ یہ
کہ جہاں استعارات کا باب رکھا وہاں محکمات کی بھی ایک شاخ رکھ دی ۔ کیونکہ جہاں استعارہ ہوگا وہاں
انسان وسیع معنی کر سکے گا اور ممکن ہے کوئی انسان معانی کو اس قدر وسعت دے یا ایسے معنی بھی کرے جو خدا
تعالیٰ کے منشاء کے خلاف ہوں لیکن اسے یہ کس طرح پتہ لگے کہ فلاں معنی خدا تعالیٰ کی منشاء کے خلاف
ہیں اور فلاں منشاء کے ماتحت ۔ اس کے لئے کوئی کسوٹی ہونی چاہئیے اور وہ کسوٹی یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے
بڑے بڑے اصول دین کے لئے ایسے الفاظ رکھے ہیں جن میں کوئی استعارہ اور تشبیہہ نہیں بلکہ وہ عین
مطابق ہیں اور ان کو خدا تعالیٰ نے بطور حکم کے رکھ دیا ہے وہ اس بات کا فیصلہ کر دیتے ہیں کہ جو آیات
ذو المعانی ہیں ان کے فلاں معنی خدا تعالیٰ کی منشاء کے خلاف ہیں اور فلاں معنی بالکل مطابق ۔ کیونکہ جو معنی
ان کے خلاف ہوں گے وہ ضرور غلط اور خدا تعالیٰ کی منشاء کے خلاف ہوں گے لیکن جو ان کے خلاف نہیں
ہوں گے وہ غلط نہیں ہو سکتے خواہ ایک ہی آیت کے کتنے معنی نکلتے آئیں ۔ یہی وجہ ہے کہ فقیہوا یں۔ نے ایک
ہی آیت کے کئی کئی معنی کئے ہیں اور رسول کریم نے بھی فرمایا ہے کہ ہر ایک آیت کے سات بطن ہیں اور
ایک صحابی کہتے ہیں کہ جبتک ایک آیت کے پچیش " معانی کسی کو معلوم نہ ہوں اُس وقت تک وہ فقیہ نہیں کہلا
سکتا۔ اس صحابی کو جھوٹا تو کہہ نہیں سکتے اور نہ ہی ہم آنحضرت کی اس بات کو کہ ہر ایک آیت کے سات بطن
ہوتے ہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ اس لئے اب یہی معنی کریں گے کہ بطن سے مراد ایک بڑا جز و اور حصہ ہے اس
سے آگے ہر ایک بطن کے کم از کم پچیس پچیس معانی ہوتے ہیں۔ پس جب کسی کو ایک بطن کے پیچتیں معانی
آتے ہوں تب وہ فقیہہ ہوسکتا ہے۔ اس سے دیکھو کہ معانی میں کس قدر وسعت ہو گئی ہے۔ پھر رسول کریم کی
صحیح احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ایک ہی آیت کے ایک جگہ ایک اور دوسری جگہ دوسرے معنی کئے
ہیں ۔ صحابہ کرام کی نسبت بھی ایسا ہی ثابت ہے۔ اب یہ تو کہا نہیں جا سکتا کہ دوسرے معنے غلط ہیں بلکہ
یہی کہا جائے گا کہ ایک آیت کے کئی معنے ہوتے ہیں کیونکہ ایک ہی آیت میں خدا تعالیٰ نے بہت سے
معانی اور مطالب رکھے ہوئے ہیں جو کھلتے رہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کے کلام کے ایک
چھوٹے سے حصہ میں جو کچھ مراد ہے وہ سب کچھ الفاظ میں بتایا جاتا تو قرآن کریم اتنا بڑا ہو جاتا کہ
بخاری کتاب فضائل القرآن باب انزل القرآن على سبعة أحْرُفٍ
خطبات محمود جلد (5)
۳۳۸
کوئی پڑھ بھی نہ سکتا لیکن اب خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کو ایسے مختصر طور پر اُتارا ہے کہ ہر ایک اسے پڑھ سکتا
اور اپنی لیاقت اور قابلیت کے مطابق اسے سمجھ سکتا ہے اور اس کے معانی سے آگاہ ہو سکتا ہے اب جس قدر
کوئی قرآن کریم کے مطالب اور معانی پر آگاہ ہو سکتا ہے اس کے لئے وہی قرآن ہے اور جوں جوں کسی
میں تقوی وطہارت بڑھتا جاتا ہے اسی قدر قرآن کریم کے زیادہ معارف اس پر گھلتے جاتے ہیں اور اس کے
لئے یہی چھوٹا سا قرآن کریم بہت وسیع ہو جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تصانیف
میں بعض جگہ لکھا ہے کہ قرآن کریم کی آیات کے معنی مجھ پر اس قدر کھولے جاتے ہیں کہ میں الفاظ نہیں پاتا
کہ ان کو ادا کر سکوں۔
یہ ہے دوسری وجہ متشابہات کے رکھنے کی۔ پس کیا ہم متشابہات کو برا کہہ سکتے ہیں۔ ہر گز نہیں کیونکہ
اگر یہ برائی اور نقص ہوتا تو خدا تعالیٰ اس کو قرآن کریم میں کیوں رکھتا۔ پھر خدا تعالیٰ نے تو اس کو سورہ زمر
میں اپنے فضلوں میں سے ایک فضل قرار دیا ہے اور دوسرے مذاہب پر ایک حجت قائم کرتے ہوئے قرآن
کریم کی یہ ایک خوبی جتلائی ہے کہ
كِتَابًا مُتَشَابِهًا !
اور تشبیہات قرآن کریم میں کثرت سے ہیں اور یہ اس کی خوبی ہے لیکن اگر کوئی متشابہات کو نقص قرار دیتا
ہے تو اسے یا د رکھنا چاہئیے کہ وہ قرآن کریم کو ناقص قرار دے رہا ہے مگر قرآن کریم ناقص نہیں ہو سکتا پس
ثابت ہوا کہ یہ نقص نہیں بلکہ خوبی ہے۔
متشابہات رکھنے کی اور بھی بہت سی حکمتیں ہیں لیکن اول تو آج کچھ دیر ہوگئی ہے دوسرے اس وقت
مجھے ایک اور مضمون بیان کرنا ہے پھر کبھی خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو اس کے متعلق بیان کروں گا۔
یہ آیات جو میں نے پڑھی ہیں ان میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض لوگ جن کے دلوں میں کبھی
ہوتی ہے وہ محکمات کو چھوڑ کر متشابہات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ میں نے ابھی بتایا ہے کہ متشابہات کے
الفاظ ہی ایسے رکھے جاتے ہیں کہ ان کے ذریعہ کثیر معانی پیدا ہو سکیں ۔ پس جب ایسا ہو گا تو ایسے معنی
بھی کئے جاسکیں گے جو کلام کرنے والے کی منشاء کے خلاف ہوں گے اِس بات کے ازالہ کے لئے خدا
تعالیٰ نے محکمات رکھی ہیں لیکن وہ لوگ جن کے دلوں میں گند اور ناپا کی ہوتی ہے وہ بالکل متشابہات کی
طرف چلے جاتے ہیں اور محکمات کو حج نہیں مقرر کرتے اس لئے ٹھوکر کھا کر خود بھی گمراہ ہو جاتے ہیں
اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں اس میں نہ تو ( نعوذ باللہ ) خدا تعالیٰ کا قصور ہے اور نہ ہی شریعت کا
الزمر : ۲۴
خطبات محمود جلد (5)
۳۳۹
اور نہ ہی ان الفاظ کا کیونکہ خدا تعالی نے ٹھوکر سے بچنے اور سیدھے راستہ پر چلنے کے لئے محکمات کو رکھا ہوا
ہے ان کے مطابق اگر کسی متشابہ آیت کے بیسیوں نہیں سینکڑوں اور ہزاروں معنی کئے جائیں تو جائز اور بالکل
درست ہیں لیکن ان کے خلاف اگر ایک معنی بھی کئے جائیں تو وہ بھی درست نہیں ہو سکتے ۔ اگر کسی کو کسی
متشابہ آیت کے وہ معنی کرنے نہیں آتے جو محکمات کے مطابق ہوں تو وہ نہ کرے لیکن یہ اس کے لئے ہرگز
جائز اور درست نہیں کہ ان کے خلاف معنی کر دے جو کوئی ایسا کرے گا وہ ایک بہت بڑی غلطی کا مرتکب ہوگا
اور اس طرح سیدھے راستہ سے بہت دور جا پڑے گا۔
ہمارے موجودہ اختلاف میں بھی اس بات سے بعض لوگوں کو دھو کہ لگا ہے۔ بعض اوقات ایک انسان کسی
معمولی سی بات پر اڑ جاتا ہے اور پھر ضد اور ہٹ سے کہیں کا کہیں نکل جاتا ہے ایسی حالت میں اس کے لئے
کوئی بات بھی کارگر نہیں ہوتی ۔ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اگر کسی کو کہا جائے کہ تم نے یہ بات قرآن کریم کے خلاف
کی ہے تو وہ غصہ کی حالت میں کہہ دیتا ہے کہ جاؤ قرآن کو گھر رکھو۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جار ہے
تھے کہ ایک عورت قبر پر بیٹھی رو رہی تھی آپ نے اسے فرما یا صبر کرو اس نے کہا اگر تیرا بچہ مرتا تو تجھے پتہ لگتا کہ
صبر کس طرح ہو سکتا ہے ۔۔ اس نادان کو کیا معلوم تھا کہ جتنے بچے آپ کے فوت ہوئے ہیں اگر اتنے اس کے
فوت ہوتے تو غم سے مر ہی جاتی۔ تو جب کوئی شخص غصہ اور ضد میں ہو تو ان باتوں کی بھی پرواہ نہیں کرتا جن کو وہ
صحیح اور درست مانتا ہے اور ان کے خلاف کرنے پر بھی آمادہ ہو جاتا ہے۔ کسی پٹھان کی نسبت مشہور ہے کہ جب
فقہ اور حدیث کے جھگڑے شروع ہوئے تو یہاں تک بڑھے کہ اس نے کسی حدیث میں پڑھا کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھتے ہوئے دروازہ کھولا یا بچے کو گود سے اُتارا تو اس نے کہہ دیا کہ او محمد (صلی اللہ
علیہ وسلم) کا نماز ٹوٹ گیا۔ اس طرح اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی ہتک کرنے کی پرواہ نہ کی ۔ پھر
بعض نے اسی ضد میں امام بخاری کی بڑی سخت ہتک کی ہے۔ تو ضد میں انسان کسی بات کی پرواہ نہیں کرتا۔
اس وقت کچھ لوگ ہمارے مقابلہ میں بھی ضد اور ہٹ دھرمی کو لے کر اُٹھے ہیں اور یہاں تک
بڑھ گئے ہیں کہ انہوں نے کہہ دیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام کچھ وقعت نہیں
رکھتے۔ حتی کہ ان میں سے ایک نے کہہ دیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام ضعیف حدیث
سے بھی کمتر ہیں ۔ ضعیف حدیث کے کیا معنی ہیں؟ یہی کہ ایسے شخص کی روایت سے پہنچی ہوئی حدیث جو
مجھوٹا ہو یا جھوٹ کا عادی تو نہ ہو لیکن معتبر بھی نہ ہو یا اس کا حافظہ ایسا ہو کہ کسی بات کو صحیح طور پر یاد نہ رکھ
سکتا ہو۔ یا ایسا شخص جس نے جان بوجھ کر کوئی مجھوٹی حدیث بنائی ہو۔ ایسے راویوں کی بیان کی ہوئی
ے بخاری کتاب الجنائز باب زيارة القبور
خطبات محمود جلد (5)
۳۴۰
حدیث کو ضعیف کہتے ہیں۔ اور اگر ایسے راویوں کی روایت سے کوئی حدیث پہنچے جو سچے اور معتبر ہوں اور
جن کے حافظہ میں نقص نہ ہو تو اس حدیث کو ضعیف نہیں کہتے ۔ پس جس حدیث کو ضعیف کہا جاتا ہے اسکے یہ معنی
نہیں ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اسی طرح فرمائی ہے مگر وہ آپ کا ادنیٰ قول ہے بلکہ یہ ہے کہ اس
کے پہنچانے والوں نے ہم تک درست اور صحیح نہیں پہنچائی۔ اس کے متعلق سوال راویوں کے سچے اور جھوٹے
ہونے پر ہے۔ جس حدیث کو ضعیف کہا جاتا ہے وہ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ اس کے راوی قابلِ اعتبار نہیں ہوتے
اور جس کو صحیح کہا جاتا ہے وہ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ اس کے راوی قابلِ اعتبار اور سچے ہوتے ہیں۔ اب بحث اس
بات پر ہے کہ کیا ہم ایسے راویوں کی باتیں مانیں جن کے سچے اور معتبر ہونے کا بھی اعتبار نہیں۔ یا حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتوں کو مانیں جو کہتے ہیں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے یہ کہا ہے۔ دیکھو ایک شخص کہتا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا ہے لیکن اس نے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کو نہیں
شنا بلکہ بیسیوں ایسے انسانوں کی روایت سے اس تک وہ بات پہنچی ہے جن میں سے بعض جھوٹے ہیں۔ بعضوں
پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا بعضوں کی نسبت پتہ ہی نہیں کہ کون تھے اور بعضوں کی نسبت یہ شبہ ہے کہ جس کے متعلق
وہ کہتے ہیں کہ اس سے ہم نے یہ بات سنی ہے اس سے وہ ملے بھی ہیں یا نہیں ایسے لوگوں کی معرفت پہنچی ہوئی
کسی بات کو ہم مان لیں یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو کہتے ہیں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے براہ راست
فلاں بات بتائی ہے۔ ہر ایک وہ شخص جس کے دل میں حق کا تھوڑا سا مادہ بھی ہے وہ یہی کہے گا کہ حضرت مسیح
موعود کے الہامات کو مانا چاہیے لیکن کچھ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ نہیں حضرت مسیح موعود کے الہامات کو نہیں ماننا
چاہیے بلکہ ان لوگوں کی باتوں کو ماننا چاہئیے اور ان کے ماتحت حضرت صاحب کے الہامات کو رکھنا چاہئیے جو
ضعیف حدیث بیان کرتے ہیں۔ ایسا کیوں کہا گیا صرف ہمارے بغض اور حسد کی وجہ سے۔
اب جبکہ انہوں نے یہ کہہ دیا تو انہیں اپنی تائید کے لئے دلائل کی بھی ضرورت پیش آئی اور سب سے
بڑی دلیل انہوں نے یہ دی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہام ایسے ہیں جن میں شرک پایا جاتا
ہے۔ مثلاً ایک تو یہ ہے کہ أَنْتَ مِنِی بِمَنْزِلَةِ وَلَدِی الیکن میں کہتا ہوں کہ اگر کسی متشابہ الہام کی وجہ سے
حضرت مسیح موعود کے الہامات ضعیف حدیثوں کے بھی ماتحت رکھے جائیں گے تو پھر قرآن کریم کو بھی ضعیف
حدیثوں کے ماتحت رکھنا پڑے گا کیونکہ اس میں بھی متشابہ آیات ہیں۔ مثلاً قرآن کریم میں ہے کہ
حضرت مسیح مردے زندہ کرتے تھے ۔ پھر مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَهُى رسول کریم
ا تذکره ص ۵۲۶
الانفال : ۱۸
خطبات محمود جلد (5)
۳۴۱
کے کنکر پھینکنے کی نفی کی گئی ہے حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکر پھینکے اور صحیح حدیثوں سے ثابت
ہے ۔ اب یا تو یہ کرنا ہوگا کہ ان حدیثوں کو بھی غلط اور بناوٹی قرار دیا جائے جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے کنکر پھینکنے کا ذکر ہے یا یہ ماننا پڑے گا کہ قرآن کریم میں یہ استعارہ ہے۔ حدیثوں کو تو کوئی غلط نہیں کہہ سکتا اور نہ
ہی وہ غلط ہیں اس لئے یہی تسلیم کرنا پڑے گا کہ قرآن کریم میں استعارہ کے رنگ میں یہ بیان کیا گیا ہے۔ پس جبکہ
قرآن کریم میں استعارہ ہے اور اس کو استعارہ سمجھ کر بھی پھر قبول کیا جاتا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
الہام کیوں قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اگر استعارہ کی وجہ سے حضرت مسیح موعود کا الہام نا قابلِ قبول ہے تو اس کو چھوڑ نے
سے پہلے قرآن کریم کو چھوڑ نا چاہیئے۔ اور اگر کہا جائے کہ قرآن کریم میں متشابہات کے مقابلہ میں محکمات بھی ہیں
ان سے فیصلہ ہو سکتا ہے۔ اگر ایک جگہ یہ آیا ہے کہ حضرت مسیح" مُردے زندہ کرتا تھا تو دوسری جگہ یہ بھی تو آ گیا ہے
کہ خدا کے سوا اور کوئی زندہ کرنے اور مارنے والا نہیں ہے۔ اس سے معلوم ہو گیا کہ مسیح کے مردہ زندہ کرنے کا کوئی
اور مطلب ہے اور وہ یہ کہ روحانی مُردے زندہ کرتا تھا۔ تو اسی طرح ہم کہتے ہیں کہ اگر مسیح موعود کا یہ الہام ہے کہ
انت منی بمنزلة ولدی تو آپ ہی کے الہامات میں یہ بھی ہے کہ خدا کا کوئی بیٹا نہیں۔ پس اگر قرآن کریم کی
ایک آیت دوسری آیت کی تشریح کر دیتی ہے تو پھر کیوں ہم حضرت مسیح موعود کے ایک الہام کی تشریح دوسرے
الہام سے نہ کریں۔ اگر حضرت مسیح موعود کے الہامات متشابہات کے رنگ میں ہی ہوتے اور محکمات نہ ہوتے تو کوئی
کہہ سکتا تھا کہ ان میں شرک پایا جاتا ہے لیکن آپ کے الہامات تو محکمات بھی ہیں اور اگر ایک میں انت مٹی
بمنزلة ولدی آیا ہے تو دوسرے میں یہ بھی آیا ہے کہ خدا ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور نہ اس کا کوئی بیٹا
ہے۔ اب قرآن کریم کی آیات اور حضرت مسیح موعود کے الہامات کی ایک ہی حالت ہے پھر یہ کہاں کی دینداری
ہے کہ انت منی بمنزلة ولدی کے الہام کو لیکر حضرت مسیح موعود کے تمام الہامات کو ضعیف حدیث سے بھی
نیچے گرادیا جائے۔ جو کوئی اس طرح کرتا ہے اسے قرآن کریم بھی چھوڑنا پڑے گا کیونکہ ایک طرف تو قرآن کہتا ہے
کہ حضرت مسیح مردے زندہ کیا کرتا تھا اور ادھر کہتا ہے کہ صرف خدا ہی زندہ کرتا ہے۔ پس جو حضرت مسیح موعود کے
الہامات کو چھوڑے گا اسے قرآن کریم چھوڑنا پڑے گا۔ مگر میں کہتا ہوں کیا حدیثوں میں متشابہ نہیں ہیں۔ ایک ہزار
متشابہ احادیث نکال دینے کا تو میں ذمہ دار ہوں ۔ وہی حدیث جس میں نبی اللہ کا لفظ آیا ہے اس کے متعلق غیر
مبائعین کہتے ہیں کہ اس میں استعارہ کے طور پر نبی اللہ کہا گیا ہے۔ اسی سے ثابت ہو گیا کہ حدیث میں بھی استعارہ
ہے پھر اس کو بھی چھوڑ دینا چاہئیے ۔ اب اُس شخص کو جو حضرت مسیح موعود کے الہامات کو ضعیف حدیث
اسیرت ابن ہشام جز و ۲ ص ۶۲۸۔
خطبات محمود جلد (5)
۳۴۲
کے ماتحت اس لئے رکھتا ہے کہ ان میں استعارے ہیں چاہئیے کہ کہہ دے کہ قرآن کریم اور احادیث اور
حضرت مسیح موعود کے الہامات سب کو چھوڑ دینا چاہئیے اور ان کو میرے الفاظ کے ماتحت لانا چاہئیے کیونکہ ان سب
میں استعارے ہیں۔ پھر عجیب بات ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب کو نبی تو کہا گیا ہے مگر اس سے مراد ظلی نبی
ہے تو اس کو بھی چھوڑ دینا چاہئیے ۔ سب کچھ چھوڑنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ گویا مذہب کوئی چیز ہی نہیں نہ قرآن ماننے کے
قابل نہ حدیث ماننے کے قابل نہ حضرت مسیح موعود کے الہامات ماننے کے قابل۔ کیونکہ ان سب میں استعارے
ہیں ان سب کو چھوڑ کر سوفسطائی بن جانا چاہیے ۔ کسی بادشاہ کی نسبت مشہور ہے کہ اس نے کسی سوفسطائی کو ہاتھی کے
سامنے ڈال دیا جب وہ بھاگنے لگا تو بادشاہ نے کہا بھاگتے کیوں ہو ا سکو بھی خیال ہی سمجھ لو۔ اس نے کہا بھاگتا کون
ہے یہ بھی آپ کا خیال ہی ہے کہ میں بھاگ رہا ہوں ۔ تو متشابہات کے ہونے کی وجہ سے جو سب کچھ چھوڑ دیا گیا
تو پھر پیچھے وہم ہی وہم رہ گیا۔ قرآن کریم کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ
مِنْهُ ايَتٌ مُحْكَمْتُتْ هُنَّ أُمُّ الْكِتَبِ وَأُخَرُ مُتَشَبِهت کہ اس میں محکمات اور متشابہات ہیں۔ لیکن
جس میں متشابہات ہوں وہ تو قابلِ اعتبار نہیں اس لئے اس کو چھوڑ دینا چاہئیے ۔ پھر احادیث میں متشابہات ہیں اس
لئے وہ بھی قابلِ قبول نہیں ان کو بھی ترک کر دینا چاہئیے ۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں
متشابہات ہیں ان کو بھی چھوڑ دینا چاہئیے ۔ جب ان سب کو چھوڑ دیا گیا تو پھر باقی رہ کیا گیا۔
لیکن یا درکھنا چاہئیے کہ استعارے دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تو وہ جو لغت میں شامل ہیں اور دوسرے وہ جو ہر
انسان خود بنا لیتا ہے۔ دوسری قسم کے استعاروں کے متعلق شبہ ہو سکتا ہے کہ ان میں شرک کی آمیزش ہے اور وہ مشکل
سے سمجھ میں آسکتے ہیں۔ مگر وہ جو زبان کے اندر داخل ہو گئے ہوں ان کی نسبت یہ خیال نہیں کیا جا سکتا۔ حضرت مسیح جاسکتا
موعود علیہ السلام کے الہام میں جو استعارہ ہے وہ بھی اسی قسم کا ہے۔ والد کے دو معنی لغت میں آئے ہیں (۱) بیٹا (۲)
جماعت ۔ تو انت منی بمنزلة ولدی کے وہی معنی ہوئے جو جری اللہ فی حلل الانبیاء کے ہیں کہ تو
مجھے ایسا پیارا ہے جیسے ایک جماعت پیاری ہوتی ہے۔ لغت کی مشہور کتب لسان اور تاج میں ولد کے معنی ربط کے
آئے ہیں اور ربط جماعت کو کہتے ہیں جیسا کہ حضرت شعیب کی نسبت قرآن کریم میں آیا ہے کہ لَوْلا رَهْطُكَ
ترجمتا ہے تو ولد کے معنی اولیاء کی جماعت ہوئی۔ اس لئے اس الہام کے یہ معنی ہوئے کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرماتا ہے کہ تو میرے نزدیک وہی درجہ رکھتا ہے جو انبیاء کی ایک جماعت رکھتی ہے
کیونکہ آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مظہر ہیں اور آپ کا مظہر تمام انبیاء کا قائم مقام ہے جیسا کہ قرآن کریم
ا تذکرہ ص ۷۹
هود : ۹۲
خطبات محمود جلد (5)
۳۴۳
نے بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری بعثت کو تمام انبیاء کے مقابلہ میں رکھا ہے۔ فرمایا وَإِذَا
الرُّسُلُ أُقتَت ایس جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نوع ، ابراہیم ، یعقوب، الحق ، اسمعیل ، موسی
اور مسیح" تھے۔ اسی طرح آپ کے بروز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی ان سب کے قائم مقام
ہیں ۔ تو انت منی بمنزلة ولدی کے معنی ہیں انتہ انت متى بمنزلة رهطی ۔ یعنی آپ کا خدا تعالیٰ کے
نزدیک وہ درجہ اور رتبہ ہے کہ جو انبیاء کی جماعت مجموعی طور پر پاسکتی ہے۔ اب کوئی یہ تو کہہ سکتا ہے کہ اس
سے دوسرے انبیاء کی ہتک ہو گئی ہے لیکن یہ ہرگز نہیں کہہ سکتا کہ اس سے شرک پایا جاتا ہے۔ پس یہ بات
باطل ہو گئی کہ آپ کے الہاموں میں شرک پایا جاتا ہے۔ پھر انت منی بمنزلة ولدی سے شرک نہ ہوا
بلکہ توحید قائم ہوئی کیونکہ یہ وہ زمانہ تھا جس میں تمام امتوں میں شرک پایا جاتا تھا اس کو حضرت مسیح موعود نے
آکر دور کیا یہی وجہ ہے کہ ان نبیوں کے نام آپ کو دیئے گئے ۔ پھر آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت
اور الفت میں ایسے صاف ہوئے کہ آپ کا عکس اپنے اندر لے لیا اس لئے آپ کا نام بھی پایا۔ اس میں
شرک کی کونسی بات ہے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کے ان الہامات میں شرک ہے ان کے علم و
عقل کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ انہوں نے اعتراض تو ایک ایسے انسان پر کیا جو جری اللہ فی حلل
الانبیاء ہے لیکن خود اتنی بھی تحقیقات نہیں کی کہ اس الہام کے معنی کیا ہیں ۔ کسی نے کہا ہے ۔
چوں خدا خواهد که پرده کس درد
میلش اندر طعنه پاکاں زند
اس وقت ایسے لوگ بھی ہیں جو احمدی کہلا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حملہ آور ہو رہے ہیں ۔ مگر ان کو یاد
رکھنا چاہیے کہ وہ جو حملہ بھی کریں گے وہی ان کی علمیت کی چادر کو چاک چاک کر دیگا ان کو اگر اپنے علم کا دعویٰ
ہے تو ہو ہمیں نہیں ہے۔ لیکن اگر ساری دنیا کے عالم بھی ان کے ساتھ مل کر آجائیں گے تو وہی لوگ جن کو
انہوں نے جہاں کی جماعت کہا تھا ان کی ایسی پردہ دری کریں گے کہ ان کے لئے مرنا جینے سے اچھا معلوم
ہوگا اور وہ مرنے کو بہتر سمجھیں گے۔ پس ان کے لئے بہتر ہے کہ تو بہ اور استغفار کر لیں۔ اور پیشتر اس کے
ان کی پردہ دری ہوا اپنی ان حرکات سے باز آ جائیں ورنہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الہامات کا درجہ متشابہات کی وجہ سے ضعیف حدیث سے بھی گھٹ جاتا ہے تو پھر قرآن کریم اور صحیح حدیثوں
کا بھی یہی حال ہوگا اور انہیں بھی ان کو چھوڑنا پڑیگا کیونکہ ان میں بھی متشابہات ہیں ۔
المرسلات : ۱۲
خطبات محمود جلد (5)
۳۴۴
اسی قسم کے کئی ایک اعتراض ان کی طرف سے کئے گئے ہیں جن میں انہوں نے اپنی علمی برتری سی قسم کے کئی ایک اعتراض ان کی طرف سے کئے گئے
دکھانے کی کوشش کی ہے لیکن ہر دفعہ ہی نہایت ذلیل اور رسوا ہوئے ہیں ۔ انہیں میں سے ایک نے کہا تھا
کہ مسلم کی حدیث میں جو نبی اللہ کا لفظ آیا ہے اس سے پتہ لگتا ہے کہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام
نہیں بلکہ کسی ہندی کا ہے کیونکہ نبی کے ساتھ اللہ کا لفظ لگایا گیا ہے۔ جب کوئی نبی ہوگا تو اللہ ہی کا نبی ہوگا
پھر نبی اللہ کہنے کی کیا ضرورت ہے۔ اگر یہ بات درست ہے تو ہم کہتے ہیں کہ انبیاء اللہ جو قرآن کریم میں آیا
ہے وہ کیا کسی مجھی نے قرآن کریم میں داخل کر دیا ہے۔ کیسی نادانی اور جہالت کی بات ہے لیکن اس پر بڑا
فخر کیا گیا جس کے نتیجہ میں آخر ذلت اٹھانی پڑی۔ اب بھی ایسا ہی ہوگا اور انی مهین من اراد
اهانتك كے ماتحت جو حضرت مسیح موعود کی ہتک کرے گا وہ خود ذلیل اور رسوا ہوگا۔ صرف آپ کی ہتک
کرنے والا کبھی عزت نہیں پاسکتا تو پھر آپ کے الہامات کی ہتک کرنے والا کہاں عزت پا سکتا ہے کیونکہ جو
الہامات کی ہتک کرتا ہے وہ اس کی ہتک کرتا ہے جس کا وہ کلام ہے یعنی خدا تعالیٰ کی ۔
خدا تعالیٰ ان لوگوں کی آنکھیں کھولے اور انہیں حق کے سمجھنے کی توفیق دے اور اس ذلت و رسوائی سے
بچائے جس کے سامان وہ اپنے ہاتھوں کر رہے ہیں ۔ اگر چہ ان کو ذلت ان کے اپنے ہی افعال سے پہنچتی
ہے مگر وہ کہلاتے تو احمدی ہیں اس لئے ہمیں افسوس بھی آتا ہے اور ہم دُعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ انہیں سمجھ
دے۔
الفضل ۱۲ دسمبر ۱۹۱۲ء)
ا تذکره ص ۳۴