اپنے فرائِض ادا کرو
۴۱۰
50
خطبات محمود جلد (5)
اپنے فرائض ادا کرو
فرموده ۱۹ مارچ ۱۹۱۷ء
تشہد و تعوذ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :-
الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ( الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ
بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا
أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ أُولَئِكَ عَلَى
هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ 20
بعد ازاں فرمایا :-
ایک جماعت ایسی ہوتی ہے جو اپنے منہ سے اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ فلاں فلاں قواعد و قوانین کی
میں اتباع کروں گی ۔ کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ان قواعد وقوانین کی اتباع کا اقرار نہیں کرتے ۔ یہ لوگ
بھی جو ان قواعد کو تسلیم نہیں کرتے۔ ان کی خلاف ورزی کرنے پر مجرم ہوتے ہیں۔ لیکن جو اقرار کر کے پھر
ان قواعد پر عمل نہیں کرتے وہ زیادہ مستحق سزا ہوتے ہیں۔ جن لوگوں نے قواعد کو تسلیم ہی نہیں کیا ہوتا۔ ان
کی طرف سے کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ابھی قواعد بنانیوالی حکومت و طاقت کے اختیار کو ہی تسلیم نہیں
کیا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس قسم کی کوئی حکومت ہے ہی نہیں جو ہمارے لئے قواعد منضبط کرے۔ اگر ہے تو اسے
اختیار ہی نہیں کہ ہمارے لئے کسی قسم کے قواعد بنائے ۔ اس لئے ان لوگوں کا انکار تصفیہ حقوق کے لئے
ہے۔ مگر جوان قواعد کو مان کر انکار کرتے ہیں وہ بغاوت کرتے ہیں۔
ان دونو گروہوں میں فرق ہے۔ اول گروہ جس نے ابھی قواعد کو تسلیم نہیں کیا اس کے افراد تو کہتے
ہیں کہ ہم ماننے کے لئے تیار ہیں ۔ مگر ہمیں یہ تو سمجھا دیا جائے کہ آپ کو ان قوانین کے بنانے کا اختیار
بھی ہے۔ پس جب آپ یہ ثابت کر دیں گے تو ہم مان لیں گے ۔ مگر دوسرے گروہ کی حالت بالکل
:- البقره: ۲ تا ۶
خطبات محمود جلد (5)
لد اا
اس کے مخالف ہے۔ اس کے افراد کہتے ہیں کہ بے شک آپ کو اختیار ہے کہ آپ قواعد بنائیں اور ہم سے اور ہم
منوائیں۔ اور ہم اس بات کو مانتے ہیں ۔ مگر ان پر عمل نہیں کریں گے۔
پس جنہوں نے تصفیہ حقوق نہیں کیا ہوتا ان کی نسبت وہ لوگ زیادہ مستحق سز او عقوبت ہوتے ہیں جو
حکومت کو مانتے ہوئے پھر اس کے احکام کا انکار کرتے ہیں۔
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ایک راجہ اے کا قصہ بیان فرمایا کرتے تھے۔ اُس نے آپ سے کہا۔ مولوی
صاحب آپ نے بھی کوئی بہت رکھا ہوا ہے یا نہیں۔ آپ نے فرمایا نہیں راجہ صاحب ہم نے تو کوئی بہت نہیں رکھا ہوا
ہے۔ اس نے کہا مولوی صاحب کوئی تو ہوگا ۔ فرمایا نہیں کوئی بھی نہیں حیران ہو کر کہنے لگا۔ مولوی صاحب بیچ بیچ کوئی
بھی نہیں؟ آپ نے فرمایا۔ راجہ صاحب بیچ بیچ کوئی نہیں کہنے لگا۔ مولوی صاحب میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ اور
کوئی بہت رکھیں یا نہ رکھیں مگر درگا کا ضرور رکھ لیں۔ اس کا رکھنا نہایت ضروری ہے۔ آپ نے فرمایا۔ راجہ
صاحب ! ہم تو کسی درگا وغیرہ کے قائل نہیں۔ اور نہ اس کا بت رکھتے ہیں ۔ راجہ صاحب نے کہا۔ مولوی صاحب اب
میں سمجھا کہ کیوں آپ کو یہ نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ آپ تو ان کی حکومت میں ہی نہیں ہیں اسلئے وہ آپ کو کوئی گزند نہیں
پہنچا سکتے۔ مگر ہم تو ان کی حکومت میں ہیں ۔ اگر ہم ان کے خلاف کریں تو وہ ضرور ہم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اسکی
مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی ہماری ریاست میں رہ کر ہمارے قوانین کے خلاف کرے تو ہم اس کو سزا دے سکتے
ہیں۔ مگر جو ریاست کے باہر جا کر ہمارے قوانین کے خلاف کرے ہم اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ ۲ ر جا اس ہے
اس کی یہ بات درست نہیں ۔ کیونکہ بہت کوئی چیز نہیں ہیں ۔ مگر جس اصل کے ماتحت اس نے بیان کی
ہے وہ درست ہے کہ جب کوئی کسی کو تسلیم ہی نہیں کرتا اور اس کی حکومت سے ہی باہر ہوتا ہے۔ تو وہ اسے کوئی
سزا نہیں دے سکتا۔ مگر جو حکومت کو مانتا ہوا اس کے خلاف کرتا ہے اس کو ضرور سزادی جاتی ہے۔
فقہائے اسلام میں اس بات پر بحث ہوئی ہے کہ کفار پر اوامر شرعیہ کا بجالانا واجب ہے یا نہیں۔ ان
میں سے جو محققین ہیں وہ اس طرف گئے ہیں کہ مسلمان جو شریعت کی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان پر تو
بے شک احکام شرعیہ کی بجا آوری فرض ہے۔ مگر جو شریعت اسلام کو ہی نہیں مانتے وہ احکام شریعت کے
ماننے پر مکلف نہیں۔ ان سے صرف یہ مطالبہ ہو گا کہ تم نے اسلام کیوں قبول نہیں کیا۔ مگر ایک مسلمان سے
یہ سوال ہو گا کہ تم نے اسلام تو قبول کیا ۔ مگر اسلام نے جو احکام بتائے تھے ان کو تم نے کیوں تسلیم نہیں کیا۔
لے :- مہاراجہ کشمیر ۔
:- مرقاة اليقين في حياة نور الدين
خطبات محمود جلد (5)
۴۱۲
بہت دفعہ جب مسلمانوں کو کہا جاتا ہے کہ تم پر جو ذلت و نکبت واد بار آ رہا ہے وہ اسلئے ہے کہ تم نے اسلام کو پس
پشت ڈال دیا ہے۔ اور شریعت اسلام کی پابندی کو چھوڑ دیا ہے تو وہ اکثر یہ کہتے ہیں کہ اگر ہمارا ان عذابوں اور ذلتوں
میں گرفتار ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ ہم نے اسلام کے احکام کی پابندی کو چھوڑ دیا ہے۔ تو عیسائی۔ موسائی اور دیگر اقوام
جو ہر بات میں روز افزوں ترقی کر رہی ہیں ان کی ترقی کا کیا سبب ہے۔ حالانکہ ہم لوگ تو اسلام کی صداقت کو مانتے
ہیں۔ مگر وہ تو اس کے نام تک سے متنفر ہیں۔ پھر وہ کیوں دن بدن ترقی کر رہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہماری
ذلت واد بار کو احکام اسلام کی نافرمانی کا باعث قرار دینا کسی طرح درست نہیں ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ وہ لوگ جو ترقی کر رہے ہیں انہوں نے اسلام کو قبول ہی نہیں کیا اور اسلام کو قبول نہ
کرنے کی سزا ان کو اس جہان میں نہیں بلکہ اگلے جہان میں ملے گی ۔ اس جگہ جو کسی کو سزا ملتی ہے تو وہ حق کے
مقابلہ اور شرارت کے باعث ملتی ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود اسی مسجد سے گھر کی
طرف جارہے تھے۔ جب اُس بڑے مکان کے بالمقابل پہنچے تو اپنی چھڑی کو زمین پر مارتے جارہے تھے اور
فرماتے تھے کہ اگر یہ لوگ میری اور میری جماعت کی مخالفت میں شرارت اور فتنہ کو چھوڑ دیں تو خدا تعالیٰ ضرور
ان کو طاعون سے نجات دیدے کیونکہ خدا تعالیٰ نہ ماننے پر اس دنیا میں سزا نہیں دیتا۔ بلکہ آخرت میں دیتا ہے
اور یہاں اُس وقت سزا دیتا ہے جبکہ لوگ شرارت اور فتنہ پردازیوں سے حق کا مقابلہ کرتے ہیں۔
مسیحیوں کا ترقی کرنا اس لئے ہے کہ وہ اسلام کو سرے سے مانتے ہی نہیں اور مسلمانوں کا عذابوں میں
گرفتار ہونا اس لئے ہے کہ وہ بغاوت کے مرتکب ہیں۔ یعنی اسلام کو مان کر پھر اس کے احکام کی خلاف
ورزی کرتے ہیں۔ اس لئے خُدا ان کو سزا دیتا ہے۔ اور اگر مسلمانوں کو ان کی اس بغاوت کی کوئی سزا نہ
ملتی ۔ تو حق و باطل کی تمیز ہی اُٹھ جاتی ۔ اب ان کو سزا ملنے سے پتہ لگتا ہے کہ کوئی خُدا ہے جو دیکھ رہا ہے۔ اگر
اس کی بات کو مان کر پھر اس کی خلاف ورزی کی جائے تو وہ سزا دیتا ہے۔ لیکن جو اس کے احکام کو ہی نہیں
مانتے ان کے لئے بھی سزا ہے۔ مگر وہ اور قسم کی ہے۔ اور آخرت میں ملتی ہے۔ وہ جو مان کر انکار کرتے
ہیں ۔ ان کو یہیں سزادی جاتی ہے۔
پس یہ اصل ثابت شدہ ہے کہ جب کوئی قوم خُدا کے قوانین کو چھوڑ دیتی ہے تو خدا تعالیٰ ایک نبی کو بھیجتا
ہے۔ جب وہ قوم اس کا مقابلہ کرتی ہے اور شرارت اور فتنہ سے اس کے مقابلہ میں کھڑی ہو جاتی ہے۔اور
اس سے گستاخی سے پیش آتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس قوم کو اپنے عذاب میں پکڑ لیتا اور سزا دیتا ہے۔ مگر یہ عذاب
اس کی شرارت اور گستاخی کے باعث ہوتا ہے نہ اس لئے کہ اس نے اس نبی کو کیوں تسلیم نہیں کیا ؟
خطبات محمود جلد (5)
۴۱۳
اس اصل کے ماتحت میں جماعت کے تمام لوگوں کو خواہ وہ قادیان کے رہنے والے ہوں یا باہر
کے۔ متوجہ کرتا ہوں کہ تم نے ایک نبی کے ذریعہ اسلام کے احکام پر عمل کرنے کا تہیہ کیا ہے مگر دوسروں نے
اس نبی کے ہاتھ پر کوئی اقرار نہیں کیا۔ تم نے یہ اقرار کیا ہے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم کریں گے۔ مگر انہوں
نے اس قسم کا کوئی عہد نہیں باندھا۔ اگر چہ وہ اس نبی کو نہ ماننے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے مواخذہ کے نیچے
ہیں ۔ مگر تم جنہوں نے یہ عہد کیا ہے۔ اگر اس کے خلاف کرو گے تو بہت زیادہ سزا کے مستحق بنو گے۔ اگر وہ
ادھر توجہ نہ کریں تو انہیں اس پر سزا نہیں دی جائے گی۔ کیونکہ وہ اس سے بری ہیں کہ عہد باندھ کر اس کے
خلاف کر رہے ہیں۔ مگر ہماری جماعت کے لوگوں نے تو یہ عہد کیا ہے کہ یہ اپنی جان ۔ اپنے مال ۔ اپنے
آرام کو خُدا کی راہ میں قربان کریں گے۔ پھر اگر تم اپنی خوشی سے اس عہد کو پورا نہیں کرو گے۔ اور خُدا کے
عہد کو فراموش کر دو گے تو وہ زبردستی پورے کرائے گا۔ اور اس وقت تم کچھ نہیں کر سکو گے۔
تھوڑا ہی عرصہ ہوا گورنمنٹ برطانیہ کے وزراء نے اعلان کیا تھا کہ گورنمنٹ کو قرضہ کی ضرورت ہے۔ اگر
خوشی سے روپیہ دو تو بہت اچھی بات ہے۔ اس پر علاوہ خوشنودی سرکار کے سود بھی بہت دیا جائے گا لیکن اگر اپنی
خوشی سے روپیہ نہیں دو گے تو پھر گورنمنٹ اس قسم کے قوانین بنائے گی کہ مجبوراً تم کو روپیہ دینا پڑے گا۔ اور پھر سود
بھی اس شرح سے نہیں دیا جائے گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے دو قسم کے ابتلاء
ہیں۔ ایک تو وہ جو خدا تعالیٰ خود انسان کو اختیار دیتا ہے کہ تم خود اپنے او پر وارد کرلو۔ جیسے نماز ہے۔ سردی کا موسم
ہے۔ وضو کرنا ہے۔ ٹھنڈے پانی کو اگر گرم کر لیا جائے تو کوئی ممانعت نہیں ۔ جس طرح انسان آرام دیکھے کر سکتا
ہے۔ پھر روزہ ہے۔ موسم سخت ہے اس کے لئے انسان ایسا انتظام کر سکتا ہے کہ بھوک نہ لگے۔ ایسی مقوی غذا ئیں
کھائے جو اسے ناطاقت نہ ہونے دیں۔ یا ایسی ثقیل خوراک کھائے جو شام تک ہضم ہو۔ پھر زکوۃ ہے کہ انسان
سال بھر میں ایک دفعہ اپنے مال کا کچھ حصّہ خُدا کی راہ میں دیدے۔ پھر حج ہے اس کے لئے یہ نہیں کہ ہر سال کوئی راہ
حج کرے بلکہ تمام عمر میں ایک دفعہ جب موقعہ ملے۔ اور فراغت دیکھے تو حج ادا کر دے یہ ایسی ریاضتیں ہیں جن
کے ادا کرنے کا انسان کو اختیار دیا گیا ہے۔ اور یہ ایسی ہی بات ہے جیسا کہ کوئی استاد اپنے شاگرد کو کہے کہ تم اپنے
آپ کو اتنے بید لگا لو۔ جب وہ خود لگائے گا تو اُستاد کی نسبت ضرور ہی ہلکے لگائے گا۔ جب انسان اس تکلیف کو
بند نہیں کرتا جس کا اُسے اختیار دیا جاتا ہے اور اس کو اپنے پر وارد نہیں کرتا تو پھر خدا تعالیٰ خودسز
یتا
ہے۔ اور پھر وہ سزا بہت سخت ہوتی ہے۔ جیسے جب کوئی لڑکا خود اپنے تئیں بید نہ مارے تو پھر اُستاد خود مارتا ہے اور
اس نرمی اور احتیاط سے نہیں مارتا جس سے خود وہ لڑکا اپنے تئیں سزا دے سکتا تھا۔اسی طرح جب انسان خُدا کے وہ
خطبات محمود جلد (5)
۴۱۴
مقرر کردہ پہلے ان ابتلاؤں کو جو خُدا نے اس کے اختیار میں دے رکھے ہیں اپنے پر وارد نہیں کرتا تو خُدا خود
اسے ابتلا میں ڈالتا ہے۔ اگر وہ ٹھنڈے پانی کی وجہ سے نماز ادا کرنے سے جی چراتا ہے جسے وہ گرم بھی کر سکتا تھا تو
اُسے ایسے ٹھنڈے پانی میں غرق کر دیا جاتا ہے جس سے وہ کبھی نکل نہیں سکتا۔ اور اگر وہ اپنی خوشی سے خُدا کے لئے ۱۲
گھنٹے فاقہ برداشت نہیں کر سکتا تو خدا اس کو ایسے فاقہ میں ڈال دیتا ہے کہ اسے مانگنے سے بھی کچھ نہیں ملتا۔ پھر اگر وہ خدا
کی رضا کے لئے اپنی خوشی سے زکوٰہ نہیں دیتا تو خُدا اس کا سارا مال برباد کر دیتا ہے اور وہ دیکھتا رہ جاتا ہے۔ پھر اگر
انسان خود اپنی خوشی سے خدا کی راہ میں عمر بھر میں باوجود ہر قسم کی سہولتوں اور ہر قسم کے امن وامان کے ایک دفعہ بھی حج
نہیں کرتا تو خُدا ایسی جلا وطنیوں میں ڈال دیتا ہے کہ اسکو اپنے وطن کا کچھ پتہ نہیں رہتا۔ لیکن اگر یہ خود بخود اپنے لئے
ان سزاؤں کو جو اس کے اختیار میں خُدا نے رکھی ہیں تجویز کرلے تو اس پر کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔ بلکہ اس حالت میں خدا
تعالیٰ اس کا ممد و معاون ہوتا ہے۔ ہاں اگر وہ اُن ابتلاؤں سے جی چرائے تو اس کے لئے کوئی مرد نہیں رہتا۔
پس میں اپنی جماعت کے لوگوں کو وہ عہد یاد دلاتا ہوں جو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ہاتھ پر کیا کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم کریں گے۔ اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کام مقرر
فرمائے ہیں ان میں سے تبلیغ ہے۔ مدرسہ ہے۔ رسالہ ہے۔ لنگر ہے وغیرہ وغیرہ۔ ان کی ضرورت دن بدن بڑھتی
چلی جا رہی ہے۔ چاروں طرف سے مبلغوں کے مانگنے کی صدائیں آ رہی ہیں۔ ان کاموں کو چلانے کے لئے
حضرت مسیح موعود نے ہر ایک احمدی پر اس کی حیثیت کے مطابق چندہ مقرر فرمایا ہے جس کا ادا کرنا ہر ایک پر فرض
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ارشاد کے ماتحت بہت سے ایسے ہیں جو اپنی حیثیت سے بھی
بڑھ کر چندہ دیتے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جو حیثیت کے مطابق دیتے ہیں۔ اور بہت سے ایسے ہیں جو حیثیت
سے کم لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جو مطلق کچھ نہیں دیتے۔ میں ایسے لوگوں کو یہ اصل یاد دلاتا ہوں کہ تم نے
حضرت مسیح موعود کے دست مبارک پر اقرار کیا ہوا ہے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم کریں گے۔ لیکن اگر تم اس اقرار کو
پورا نہیں کرو گے تو بتلاؤ کہ پھر تم سزا کے مستوجب ٹھہرو گے یا نہیں ۔ ضرورتم سزا کے مستوجب ٹھہرو گے۔ یہ بالکل
ایسی ہی بات ہے جیسی کہ گورنمنٹ کے وزراء نے کہی کہ اگر تم خوشی سے گورنمنٹ کو قرض دو تو سود ملے گا۔ اور اگر
نہیں دو گے تو پھر ایسے قوانین بنائے جائیں گے جن کے ماتحت تم کو مجبور ا دینا پڑے گا۔ اور اس وقت تم کو اس شرح
سود سے بھی جو اسوقت دیا جاتا ہے نہیں دیا جائے گا۔ پس یہی حال یہاں بھی ہوگا۔ اگر اپنے عہدوں کو یاد کرو اور
خوشی سے ان کاموں کو انجام دیتے رہو جو خدا کا مسیح تم پر مقرر کر گیا ہے تو بڑا نفع اور بڑا فائدہ پاؤ گے۔
خطبات محمود جلد (5)
۴۱۵
اور اگر اپنی خوشی سے ایسا نہیں کرو گے تو مجبور کر کے تم سے لیا جائے گا۔ اور اس وقت تمہارے لئے کوئی اجر نہ
ہوگا۔ خدا تعالیٰ کی راہ میں جو کچھ دیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ اسے بھی قرض سے ہی تعبیر فرماتا ہے۔ کہ اگر تم ہم کو قرض دو گے تو ہم تمہیں بہت
سود یعنی نفع دیں گے لے لیکن اگر خدا کے دین کے لئے نہیں دو گے تو پھر اپنے مال کار کی طرف دیکھو اور اس سزا پر غور کرو جو مان کر اس
کے خلاف کر نیوالوں کے لازم حال ہے۔ گورنمنٹ تو زیادہ سے زیادہ پانچ فیصد سود دیتی ہے۔ لیکن خُدا کو قرض دینے والے کو جو نفع خدا
کی طرف سے ملتا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ غرض خُدا کی طرف سے ملنے والے نفع کو اس نفع سے کچھ نسبت نہیں ہے پس اگر تم
خُدا کی راہ میں خوشی سے اپنے مال قربان نہیں کرو گے تو یاد رکھو کہ تمہارے مال تمہارے کسی کام نہیں آئیں گے۔ کیونکہ اگر کوئی خُدا کے
لئے اپنے مال کو قربان نہیں کرتا تو اس کو مجبوراً چھوڑنا پڑے گا۔ اور اگر کوئی خدا کے لئے اپنے تعلقات کو قربان نہیں کرتا تو اس کو تمام
تعلقات مجبوراً قطع کرنے پڑیں گے۔ پس جب تک تمہارے اختیار میں ہے۔ خوشی سے کرو۔ اور اگر اپنی خوشی سے نہ کرو تو پھر خدا
تعالی تم سے مجبوراً کرائیگا۔ میں اپنی جماعت کو اس کے عہد یاد دلاتا ہوں۔ اس وقت خُدا کے دین کیلئے جانوں کی ضرورت نہیں بلکہ مال
کی ضرورت ہے اور تم نے یہ عہد کیا ہوا ہے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم کریں گے۔ پس خوشی سے دین کے کاموں میں حصہ لو۔ اور بڑھ بڑھ
کر قدم آگے بڑھاؤ۔ اس کے بدلہ میں تمہارے لئے بڑے بڑے اجر ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا
أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (السجده: ۱۸)
اسی طرح حدیث میں آیا ہے کہ لا عين رأت ولا اذن سمعت ولا خطر على قلب بشر ۲ ۔ پس اگر ہم
خوشی سے ان فرائض کو انجام دیں گے تو ہمارے لئے بڑے انعامات ہیں۔ لیکن اگر خوشی سے ادا نہ کریں گے تو پھر خود ہی سمجھ لو کہ کیا
ہوگا۔ جس طرح کوئی ایسا نفع نہیں جو خدا نہ دے سکتا ہو۔ اسی طرح کوئی سزا ایسی نہیں جو وہ نہ دے سکتا ہو۔ خدا تعالیٰ ہمارے
کاموں کو دن بدن بڑھا رہا ہے اور ان کا بڑھنا بتلاتا ہے کہ ہم اس کو برداشت کر سکتے ہیں۔ کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔لا
يكلف الله نفسا إلا وسعها - اگر ہم برداشت نہ کر سکتے تو وہ ہم پر اور بوجھ نہ ڈالتا یہ جدا بات ہے کہ ہم سستی کریں اور اس
کو اچھی طرح نہ سنبھالیں۔ ابھی نائیجیریا میں ایک سو سے زیادہ احمدی ہوئے ہیں۔ ہمارا تو کوئی آدمی وہاں نہیں گیا۔ خُدا نے خود ہی
ان کو احمدیت کی طرف راہ نمائی کی ہے۔ وہ لوگ اب مبلغ چاہتے ہیں ۔ اگر اُن کو مبلغ نہ دیا جائے تو وہ اور ترقی نہیں کر سکتے ۔ پس
ان کے لئے فوراً آدمی چاہئیے ۔ اسی طرح اور کئی جگہوں کے لئے مبلغوں کی ضرورت ہے۔ پس تم خدا تعالیٰ کے دین کی نصرت کے
لئے اُٹھ کھڑے ہو۔ خدا تعالیٰ سے دُعا ہے کہ ہمیں ان سب فیوض کے حاصل کرنے کی توفیق دے۔ جو راستبازوں کے لئے
ہیں۔ اور پہلے انبیاء کی جماعتوں کو ملے ہیں۔ اللہ تعالی ایسا ہی کرے۔ آمین۔ (الفضل ۱۳ مارچ ۱۹۱۷ء)
- مَن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً (البقره: ۲۴۶)
:- بخاری کتاب التفسیر تفسیر سورہ سجدہ۔