لَمْ نَجْعَلْ لَّہٗ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّا کے معنے

۴۷۹
61
خطبات محمود جلد (5)
لَمْ نَجْعَل لَّهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا کے معنے
فرموده ۸ جون ۹۱۷اء
حضور نے تشہد و تعوذ کے بعد حسب ذیل آیت کی تلاوت فرمائی :-
يزَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَمِنِ اسْمُهُ يَحْلِي لَمْ نَجْعَل لَّهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا
( مریم رکوع اول )
اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ ہر ایک عظیم تغیر جو دنیا میں کرتا ہے۔اس سے پہلے اس کا ایک نمونہ پیدا کرتا
ہے جیسا کہ اس کی حکمت کا ملہ چاہتی ہے تا کہ وہ نمونہ مثال کے طور پر کام آئے اور اس کو دیکھ کر لوگ آئندہ
حق کے قبول کرنے کے لئے تیار ہو جاویں۔
جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے اور خدا تعالیٰ کی صفات چاہتی ہیں در حقیقت نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم ہی کامل نبی گزرے ہیں۔ کیونکہ جو رب العالمین کی طرف سے کامل نبی ہو ضرور ہے کہ وہ ساری دنیا
کی طرف ہو۔ لیکن لوگوں کو نبوت و رسالت سے آگاہ کرنے کے لئے گاؤں بگاؤں نبی بھیجے گئے ۔ وہ انبیاء
ایک نمونہ تھے۔ لوگوں نے ان پر اعتراض کئے ۔ بحث مباحثے کئے۔ ان کے مقابلے کئے۔اس پر انکی
سچائی کے نشان ظاہر ہوئے اور انکی تعلیم معلوم ہوئی کہ کیسی ہوتی ہے اور یہ بھی پتہ لگا کہ اس تعلیم کو سمجھنے کے
لئے کن کن مسائل کا جاننا اور سمجھنا ضروری ہے۔
جب سب قو میں ان باتوں کو جان چکیں تب وہ نبی آیا جو رب العالمین کی طرف سے تمام جہان کے
لئے تھا۔ اسی طرح وہ کتاب بھی ایسی لایا جو تمام دنیا کے لئے ایک ہی ہے اور ابدالآباد تک قائم رہنے والی
ہے۔ جس طرح اس خدا کی خدائی کو کوئی نہیں بدل سکتا۔ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو خدا

خطبات محمود جلد (5)
لد ٠٧
کی طرف سے کتاب دی گئی ہے اسکو بھی کوئی نہیں بدل سکتا۔ اور اسی طرح اس کی نبوت بھی قیامت تک ختم
نہیں ہو سکتی بلکہ آپ کے ذریعہ نبوت کا دروازہ کھلا ہے اور ایک ایسا شخص جو خدا کے علم میں اس کا کامل متبع
ہو اس کو بھی اس کی اتباع سے نبوت مل سکتی ہے۔
ان مثالوں کے بیان کرنے یعنی پہلے انبیاء کے بھیجنے میں خدا وند کریم کی ایک بہت
بڑی حکمت یہ تھی کہ تمام دنیا کے لئے ایک ایسا موعود بھیجا جائے جس کو پہلے انبیاء کے نام
اور ان سے پہلے انبیاء کے ماننے والوں کو اسکے قبول کرنے میں آسانی
ہو۔ کیونکہ انسان کے دل میں جن لوگوں کی عزت ہوتی ہے ۔ اگر وہی لوگ آئیں تو بہت
خوشی ہوتی ہے۔ لیکن انکی بجائے خواہ ان سے بڑا بھی آجائے تب بھی چنداں التفات
نہیں کرتے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مقام حاصل ہے وہ کسی دوسرے نبی کو حاصل نہیں۔ اگر مسیح موعود
علیہ السلام کو یہ درجہ حاصل ہوا تو صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی سے ہی حاصل ہوا ہے۔ مگر
چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گزشتہ انبیاء کے نام نہیں دئے گئے تھے۔ اس لئے لوگ مسیح وغیرہ کے تو
منتظر رہے اور اب بھی ہیں ۔ مگر آپ کے منتظر نہیں۔ حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء کے
موعود ہیں ۔ جیسا کہ گزشتہ مذہبی کتب سے ظاہر ہے۔ مگر ہندوؤں میں جس طرح حضرت کرشن کی دوبارہ
آمد کا انتظار کیا جاتا ہے۔ اس طرح اس عظیم الشان نبی کا نہیں کیا گیا۔ پھر عیسائی صاحبان جس طرح مسیح
کی آمد ثانی کے منتظر ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نہیں تھے۔ تو باوجود اس کے کہ آنحضرت درجہ
اور شان کے لحاظ سے تمام انبیاء کے سردار ہیں مگر لوگ آپؐ کے اس اضطرار سے منتظر نہیں تھے۔ جس
طرح ان کو خیال ہے کہ مسیح آئے۔ کیوں؟ اس لئے کہ مسیحیوں کو حضرت مسیح کے نام سے اور ہندوؤں کو
کرشن کے نام سے، اور بُدھ ازم والوں کو بُدھ کے نام سے جو محبت اور اُنس ہے وہ آپ سے
نہیں ۔ کیونکہ مسیحی لوگ حضرت مسیح پر جان دینے کو تیار ہیں۔ بدھ لوگ بُدھ کے نام پر مر مٹنے پر آمادہ ہیں

خطبات محمود جلد (5)
لد ۱۷
مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو ان سب کی صف میں سب سے آگے ہیں ۔ آپ کا ان لوگوں کو خیال
تک نہیں۔ اگر چہ ان لوگوں کی کتب میں آپ کی پیشگوئی مستقل طور پر پائی جاتی ہے۔ مگر چونکہ ان کے
مانے ہوئے انبیاء کے نام سے نہیں اس لئے ان کو آپ کا خیال نہیں ۔
اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ وہ سب لوگ آئیں جن کے ہر ایک مذہب والے منتظر ہیں ۔ اس لئے خدا تعالیٰ
نے اپنی مصلحت اور حکمت کے ماتحت ایک ہی شخص کو ان تمام موعود انبیاء کے نام دیدیئے ہیں۔ تاہر مذہب
والے کو اس کے ماننے اور قبول کرنے میں آسانی ہو۔
موعود انبیاء کے نام ایک ہی کو دینے میں یہ حکمت ہے کہ اگر ان لوگوں کو غیر شخص فیصلہ کے لئے دیا جاتا
تو وہ اس کو قبول کرنے کو تیار نہ ہوتے لیکن اگر وہی شخص ان کو حکم بنا کر دیا جائے جس کو وہ پہلے سے جانتے
پہچانتے ہیں اور جس کے نام سے ان کو خاص محبت ہے تو وہ ضرور اسکی طرف توجہ کریں گے۔
پس اگر دیگر مذاہب کے لوگوں کو کہا جائے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگئے تو وہ توجہ نہیں
کریں گے۔ لیکن اگر ہندوؤں کو کہا جائے کہ کرشن آ گئے تو کرشن کے نام کے ساتھ محبت رکھنے والے
ہند و فوراً پوچھیں گے کہ کہاں آئے ہیں ۔ اسی طرح عیسائی صاحبان کو جب کہا جائے کہ حضرت مسیح آ
گئے تو وہ بڑی خوشی سے اس خبر کو سنیں گے ۔ اور اسکی تصدیق کی طرف متوجہ ہوں گے ۔ کیوں؟ اس لئے
کہ انہیں ایک آنیوالے کی اس نام سے خبر دی گئی ہے ۔ جسکی غرض یہ تھی کہ آنیوالے کے نام سے یہ لوگ
فائدہ اٹھائیں اور حق قبول کریں ۔
پس جب دنیا میں ایک عظیم الشان شخص کو پہلے انبیاء کے ناموں کے ساتھ بھیجنا تھا تو ضروری
تھا کہ اس کا کوئی نمونہ بھی پیش کیا جاتا تاکہ لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ۔ اور وقت پر لوگ ٹھوکر نہ ۔
کھاتے اب چونکہ خدا وند کریم ایک ہی شخص کو گزشتہ تمام انبیاء کے نام دے کر اور حکم بنا کر بھیجنا
چاہتا تھا۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کا ایک نمونہ پہلے سے رکھ دیا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے :-

خطبات محمود جلد (5)
۴۸۲
يَازَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَمِ نِ اسْمُهُ يَحْلِي لَمْ نَجْعَل لَّهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا
اے زکریا ہم تجھے ایک لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں وہ لڑکا بچپن میں فوت نہیں ہو جائے
گا۔ بلکہ زندہ رہے گا اور ہم تجھے ایک اور خوشخبری بھی دیتے ہیں کہ اس لڑکے میں ایک ایسی
بات ہوگی جس میں یہ منفرد ہوگا ۔ اور اس سے قبل کوئی اس بات میں اس کا شریک نہیں ہوگا۔ وہ
یہ کہ وہ ایک نبی کا مثیل ہوگا ۔ اور اس سے پہلے اس کی کوئی نظیر نہیں ہے۔ انبیاء ما سبق مستقل
طور پر نبی تھے۔ کسی نبی کے وہ مشیل نہیں تھے۔ لیکن حضرت یحیی جسکو یوحنا بھی کہا جاتا ہے
ایک نبی کے مثیل قرار دیئے گئے ۔ یعنی حضرت الیاس جس کو ایلیا بھی کہتے ہیں ان کے آپ
مثیل تھے۔ حضرت مسیح کے آنے کے متعلق بائیل میں پیشگوئی موجود تھی ۔ اور اب بھی ہے کہ
وہ نہیں آسکتا جب تک ایلیاء آسمان سے نازل نہ ہوا۔ لیکن ایلیاء نے آسمان سے کیا آنا
تھا۔ ایک اور شخص کو خدا تعالیٰ نے انہی صفات کے ساتھ جن سے ایلیاء متصف تھے ۔ حضرت
مسیح سے پہلے مبعوث فرما دیا۔
تو حضرت بیحی " میں ایک ایسی بات رکھی گئی جو آپ سے پہلے کسی نبی میں نہ تھی ۔ اور اس سے
حضرت یحی" کا نام زندہ جاوید ہو گیا۔ کیوں؟ اس لئے کہ آپ حضرت مسیح موعود کے لئے ایک دلیل
کے طور پر ہو گئے جب مسیح موعود کی صداقت پیش کی جائے گی تو ضرور حضرت یحییٰ کو نظیر کے طور پر پیش کیا
جائے گا۔ اور جب کسی عیسائی کے سامنے یہی یوحنا اور ایلیاء کا واقعہ رکھیں گے تو پھر اس میں تاب نہ
رہے گی کہ کچھ بول سکے ۔
بہت سے لوگوں نے اس آیت کے معنی کرنے میں ٹھوکر کھائی ہے اور اس سے یہ سمجھا ہے
کہ یحی نام پہلے کسی کو نہیں دیا گیا۔ یعنی آپ کا وہ نام رکھا گیا ہے جو آپ سے پہلے کسی نبی یا غیر
نبی کا نہیں رکھا گیا حالانکہ یہ بات بالبداہت تاریخ سے غلط ہے۔ لیکن اگر تسلیم بھی کر لیا جائے
:- ملا کی ۴/۵

خطبات محمود جلد (5)
۴۸۳
کہ آپ سے پہلے اس نام کا کوئی انسان نہیں ہوا تو یہ کوئی ایسی بات نہیں جسے خدا تعالیٰ ایک انعام
کے طور پر بیان فرماتا ۔
پس لَمْ نَجْعَل لَّهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا کے یہ معنے کہ حضرت یحی سے پہلے بچی نام کا کوئی شخص
نہیں گزرا غلط ہیں ۔ در حقیقت اس کا یہ مطلب ہے کہ حضرت یحی ایک بات میں بے مثل ہیں ۔ یعنی
ان کو ایک ایسا کام سپرد کیا گیا ہے جو ان سے پہلے کسی اور نبی کے سپرد نہیں کیا گیا یعنی ان کو ایک نبی کا
نام دیکر اور اسکا قائم مقام بنا کر بھیجا گیا تا کہ وہ کسی آئندہ آنیوالے کے لئے رستہ صاف کریں اور
دنیا کے لئے نمونہ ہوں ۔
اب جب حضرت مسیح موعود کی صداقت کے متعلق ایک عیسائی کے ساتھ بحث ہو۔ اور جب ہم
اسے یوحنا کی آمد کی نظیر بتلا کر حضرت مسیح موعود کی آمد کی حقیقت بتائیں گے تو ضرور ہی وہ لا جواب ہو
جائے گا ۔ اور سینکڑوں لوگ اس بات کے ذریعہ جو حضرت یحی کے ذریعہ مسیح موعود کی صداقت میں
قائم ہوئی ۔ ہدایت پاسکیں گے۔
اس آیت میں جو میں نے پڑھی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بچی میں ایک ایسا کمال رکھیں گے جس
L
کے باعث وہ ایک عظیم الشان انسان کے لئے جو سب نبیوں کا موعود ہوگا۔ بطور مثال پیش کیا جائے گا۔
بنی اسرائیل میں اس سے قبل ایسی کوئی مثال موجود نہیں تھی ۔ ان میں یہ نمونہ قائم فرما دیا۔ اور
حضرت مسیح نے فیصلہ کیا کہ ایلیاء جو آنے والا تھا۔ وہ یوحنا ہی ہے ۔ جو ا سکے رنگ میں آیا۔ اسی کو
قبول کرواب حضرت یحی ایک نظیر بن گئے ۔ اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ذکر ہوگا تو
ضرور ہے کہ حضرت یحی کو دلیل اور مثال کے طور پر پیش کیا جائے ۔ اور اس طرح پر وہ زندہ
ہیں ۔ اور ان کا نام قائم ہے یہ ایک ایسی فضیلت ہے جو حضرت یحییٰ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی ۔
یہ ایک ایسی مثال ہے ۔ جو بہت چھوٹی ہے ۔ کیونکہ حضرت یحی کو
صرف ایک نبی کا نام دیا گیا ۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جن کے
لے :۔ متی ۱۴ / ۱۱

خطبات محمود جلد (5)
لد ٧ له
لئے حضرت یحی ایک دلیل کے طور پر ہیں۔ تمام گزشتہ انبیاء کے نام دیئے گئے۔ زرتشت کے متعلق بھی
ان کے محققین کا یہی فیصلہ ہے کہ یہ زرتشت جو مشہور ہے۔ اس کا اصل میں کچھ اور نام تھا۔ اور اس سے پہلے
ایک شخص زرتشت نام گزرا ہے۔ جس کے نام کے ساتھ ہی دوسرا زرتشت جس کا اصل نام مفقود ہو گیا مشہور
ہے۔ اور یہ اسکا مثیل ہے۔
تعجب ہے کہ لوگ حضرت یحی کے متعلق ادھر توجہ نہیں کرتے بلکہ اس کے نام میں خصوصیت تلاش
کرتے ہیں حالانکہ کسی نام میں منفر د ہونا کوئی خصوصیت نہیں۔
۴
حضرت مسیح ناصری کی آمد کے لئے نشان تھا کہ وہ نہیں آ سکتے جب تک کہ ایلیاء آسمان
سے نازل نہ ہو۔ لیکن جب حضرت مسیح " آئے ۔ اور آپ سے سوال کیا گیا کہ ایلیاء کہاں
ہے۔جس نے آپ سے پہلے آسمان سے نازل ہونا تھا تو انہوں نے اس پیشگوئی کی حقیقت
اس طرح بیان کی کہ یوحنا ہی ایلیاء ہے ۔ یعنی یہ اس کے رنگ میں ہو کر آیا ہے اس کو قبول
کرو ۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود کے متعلق وعدہ تھا کہ مسیح آئے گا ۔ لوگوں نے سمجھ لیا کہ مسیح
ناصری ہی آئے گا ۔ حالانکہ ان کا ایسا سمجھنا غلط تھا ۔ کیونکہ اس پیشگوئی کی حقیقت بھی یہی تھی
کہ کر جس جس طرح طرح یوحنا ہو کو ایلیاء حضرت مسیح نے خود قرار دیا ۔ اسی طرح ان کی پیشگوئی سے بھی
کوئی ایسا ہی شخص مراد ہے جس کا نام تو کچھ اور ہو گا مگر اس کو وہ تمام صفات دے دی
جائیں گی ۔
لوگوں کو یہ مثال تو بتا دی گئی تھی۔ مگر افسوس انہوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا اور جس طرح اور
حقائق کو بھلا دیا۔ اسی طرح اس بات کو بھی فراموش کر دیا۔
بنی اسرائیل کے پاس اس کی کوئی مثال نہیں تھی ۔ مگر مسیحی لوگوں اور مسلمانوں کے پاس تو یوحنا کی
ذات میں ایلیاء کی دوبارہ آمد کی مثال موجود ہے۔ مگر افسوس جب اس مثال سے فائدہ اٹھانے کا وقت آیا تو
انہوں نے اس کو فراموش کر دیا۔
بنی اسرائیل تو معذور بھی قرار دئے جا سکتے ہیں کیونکہ ملا کی نبی کی

خطبات محمود جلد (5)
لد ٢٧
کتاب میں صاف طور پر پیشگوئی ہے کہ ایلیاء آسمان پر گیا ہے اور آسمان سے ہی آئے گا۔ اور اس
کے بعد مسیح مبعوث کیا جائے گا مگر جب ان کو اسکے خلاف ایک ایسے شخص کو جو ان میں ہی پیدا ہوا۔ اور انہی
میں پرورش پائی۔ اور جس کا نام یوحنا تھا۔ ایلیاء کے نام سے موسوم کیا گیا تو وہ حیران رہ گئے لیکن مسلمانوں
اور عیسائیوں کے لئے اس وقت یہ وقت باقی نہیں ہے۔ عیسائیوں کے لئے تو صرف یہ کافی ہے کہ جس طرح
یوحنا ایلیاء ہے۔ اسی طرح حضرت مرزا صاحب مسیح ہیں باقی رہے مسلمان سوان کے لئے بھی حضرت یحی کی
مثال نہایت کارآمد ہے۔ کیونکہ حضرت مسیح کے لئے یہ نہیں آیا ہے کہ وہ آسمان پر گیا ہے اور جب آسمان پر
گیا ہی نہیں تو آسمان سے آنا کیسا ؟ یہاں صرف نزول کا لفظ ہے۔ اور اس کے یہ معنی ہرگز نہیں کہ آسمان سے
اترے گا۔ بلکہ یہ عربی کا محاورہ ہے کہ ادنیٰ کے آنے پر خروج کا لفظ اور اعلیٰ کے لئے نزول کا لفظ استعمال
کرتے ہیں۔ چنانچہ دجال کے لئے خروج کا لفظ آیا ہے۔ اور مسیح کے لئے نزول کا۔
پس اگر لوگ اس مثال سے فائدہ اٹھاتے تو اُن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام جیسی نعمت کے قبول
کرنے سے محروم نہ رہنا پڑتا۔
پس اس آیت کے یہی معنے ہیں کہ اس بات میں بچی کا کوئی مثیل نہیں کہ ان کو ایک ایسا کام سپر د کیا گیا
جو کسی اور کو آپ سے پہلے نہیں سپر د کیا گیا تھا۔ اگر مسلمان اس حقیقت پر غور کرتے تو ضروران کو ہدایت ہوتی
مگر وہ ضد میں آکر حقائق کا انکار کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو حضرت مسیح موعود کو قبول نہیں کر سکے سمجھ دے اور ہدایت کی راہیں بتائے۔
الفضل ۱۶ رجون ۱۹۱۷ء)

آج 10 میں سے 10 باقی