خلاصہ
۵۵۸
74
خطبات محمود جلد (5)
خلاصه
خطبه جمعه
فرموده ۲۱ ستمبر ۹۱۷اء بر کوٹھی شہزادہ بہادر واسد یو صاحب
بمقام شمله
تشہد وتعوذ کے بعد حضور نے خطبہ جمعہ میں اپنی جماعت کو نصیحت کی کہ دنیا اس وقت سامانوں پر جھکی
ہوئی ہے۔ اور محض سامانوں کو ہی سب کچھ سمجھتی ہے۔ اور قرآن کریم گو ہم کو سامانوں کے استعمال سے نہیں
روکتا ۔ مگر فرماتا ہے : سامانوں کے پیدا کرنے والے پر ہی تو کل رکھو۔
حضور نے سورۃ ق رکوع ۲ سے
ولقد خلقنا الانسان ونعلم ما تو سوس به نفسه و نحن اقرب اليه من
حبل الوريد
کی تلاوت فرمائی۔ اور فرمایا :
اس میں آریہ سماج کا بھی رد ہے۔ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کو خالق نہیں مانتے جو ان کا پیدا کر نیوالا ہی نہ ہو وہ
بھلا ان کی ضروریات کا کیونکر عالم ہو سکتا ہے۔ اور ان کیلئے سامان کیونکر بہم پہنچا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ہم نے انسان کو پیدا کیا ۔ ہم اس کے دل کی باتوں کو جانتے ہیں ۔ اس کے قلب
کے وساوس کا علاج ہم کو معلوم ہے اور ہم اس کا اصلی سہارا ہیں۔ اقرب کو ظاہر پر محمول نہ کرنا چاہئیے ۔ بلکہ
اس کے اصلی معنے ہیں :-
اصلی سہارا اور علاج ہم ہیں ۔ ہم سے ذرا قطع تعلق ہوا تو انسان مر
خطبات محمود جلد (5)
۵۵۹
گیا ۔ پس سامان کرو ۔ مگر تو کل اللہ پر رکھو۔ اس وقت سیاسیات کے دلدادہ لوگ محض سامان پر ہی ترقی
کا مدار رکھتے ہیں اور مجھ سے بھی پوچھتے ہیں۔ کہ اب کیا کریں مگر میں کہتا ہوں کہ سنو ! دنیا کے حصہ کثیر کا
مذہب انشاء اللہ احمدیت ہوگا۔ اور جو بھی حکومت ہوگی ۔ وہی احمدی ہو جائے گی۔
تم محض سامان پر نہ جھکو ۔ اللہ پر توکل کرو۔
(الفضل ۲۹ ستمبر ۱۹۱۷ء)