استخارہ کیا ہے
3
استخارہ کیا ھے
فرموده ۱۸ جنوری شافته )
تشہید و تعوذ کے بعد حضور نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر فرمایا کہ :-
"مجھے یہ بات معلوم کر کے بہت تعجب ہوا کہ کئی لوگ ایسے ہیں جو یہ نہیں جانتے کہ استخارہ کیا
ہوتا ہے ۔ حالانکہ استخارہ اسلام کے اعلیٰ رکنوں میں سے ایک رکن ہے اور اتنا بڑا رکن ہے کہ ہر ایک
مسلمان کے لیے فرض کیا گیا ہے اور بغیر اس کے اس کی عبادت مکمل ہی نہیں ہو سکتی۔ کہ ایک دن
رات میں پانچ وقت اور ہر ایک رکعت میں ایک بار استخارہ نہ کرے۔ تو یہ ایک ایسا ضروری اور لازمی
رکین ہے کہ اسلام نے اس کے لیے ایک دن رات میں پانچ اوقات مقرر کہتے ہیں۔ اور ہر وقت میں
جتنی رکعت پڑھی جاتی ہیں اتنی ہی بار استخارہ کیا جاتا ہے۔ پھر سنن اور نوافل میں بھی استخارہ ہوتا
ہے۔ پس جب یہ ایسا ضروری اور اہم ہے تو اس سے ناواقفیت نہایت تعجب اور افسوس کا مقام
ہے ۔ استخارہ کے کیا معنی ہیں بہ یہ کہ خدا تعالیٰ سے خیر طلب کرنا اور اللہ تعالیٰ سے یہ چاہنا کہ وہ کام جو
میں کرنے لگا ہوں اس کے کرنے کا سیدھا اور محفوظ رستہ دکھایا جائے ۔ سورۃ فاتحہ جس کا ہر رکعت
میں پڑھنا ضروری ہے۔ اس میں بھی یہی کہا جاتا ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
الرَّحْمنِ الرَّحِيمِه مَالِكِ يَوْمِ الدِينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
اهدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔
0
پہلے اللہ تعالیٰ کی تعریف کی جاتی ہے۔ پھر تعریف کے بعد اپنی عبودیت کا اظہار ہوتا
ہے اور اس کے بعد انسان اللہ تعالیٰ سے کہتا ہے کہ اسے میرے خدا جس طرح تو اپنے خاص بندوں
کی راہ نمائی کیا کرتا ہے۔ اسی طرح میری راہ نمائی فرما۔ اور اس راہ پر چلنے سے مجھے بچا جس پر وہ
لوگ چلے جو کہ ایک وقت تک تو تیرے حکم کے ماتحت رہے ، لیکن پھر انھوں نے اس راہ کو
۱۵
چھوڑ دیا ۔ یہ ہے سورہ فاتحہ جس کا ہر رکعت میں پڑھنا ضروری ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ اہر
وسلم نے فرمایا ہے ۔ اس کے پڑھنے کے بغیر نماز ہی نہیں ہو سکتی لیے یہیں استخارہ ہے ۔ صرف نام کا
فرق ہے ۔ اسی کو سورۃ فاتحہ کہا جاتا ہے اور دوسر سے وقت اسی کا نام استخارہ رکھا جاتا ہے۔ دیر سے
استخارہ کے معنی خیر مانگنا ہے اور اس خیر مانگنے کا طریق سورۃ فاتحہ میں بتایا گیا ہے ۔ اس لیے استخارہ
کرنا اور سورہ فاتحہ پڑھنا ایک ہی ہے فرق اگر ہے تو یہ ہے کہ سورہ فاتحہ پڑھتے وقت ہر ایک
بات ہر ایک معاملہ اور ہر ایک کام کے متعلق خیر طلب کی جاتی ہے، مگر استخارہ کرتے وقت کیسی
خاص معاملہ کے متعلق خیر طلب کی جاتی ہے۔
تو اسلام نے سب عبادتوں کی جڑ استخارہ ہی کو مقرر کیا ہے ۔ خدا کی تعریف بیان کر کے
اپنی عبودیت کا اظہار کرنا کیا ہوتا ہے۔ یہی کہ انسان خدا تعالیٰ کا مطیع اور فرمانبردار ہو جائے اور
ور ہی کام کرے جو خدا اسے بتاتے اور جو خدا کی منشاء کے ماتحت ہو۔ سورہ فاتحہ میں ہی بتایا گیا ہے
کہ خدا مرا سے سے پوچھو کہ فلاں کام ہم کس طرح کریں ۔ اگر چہ کرنے والے کاموں کے متعلق شریعت نے
احکام بتا دیتے ہیں، لیکن وہ عام طور پر ہیں اور عام باتیں خاص لوگوں کے لیے نہیں ہوتیں ۔ بلکہ ان
کو خاص طور پر بتائی جاتی ہیں۔ انھیں کے دریافت کرنے کے لیے سورہ فاتحہ میں درخواست کی جاتی ہے اور
انسان خدا تعالیٰ کے حضور کھڑا ہو کر کہتا ہے کہ میں اپنے متعلق خود کوئی راستہ اختیار نہیں کرتا۔ جو آپ
بتائیں گے اسی پر چلونگا۔ یہی استخارہ ہوتا ہے۔ جو ہر رکعت میں کیا جاتا ہے۔
بعض لوگوں نے یہ خیال کر لیا ہے کہ جب کسی امر کے متعلق استخارہ کیا جائے تو ضرور ہے کہ اسکے
بارے میں خدا کی طرف سے انھیں آواز کے ذریعہ بتایا جائے کہ کرویا نہ کرو، لیکن کیا سورۃ فاتحہ فاتحہ پڑھنے کے
بعد انھیں کوئی آواز آیا کرتی ہے ۔ ہرگز نہیں۔ بلکہ اس کا نتیجہ یہی ہوتا ہے کہ جو کام وہ کرتے ہیں اس میں برکت
ڈالی جاتی ہے اور جو نقصان پہنچانے والے ہوتے ہیں۔ ان سے روکا جاتا ہے۔ یہی بات استخارہ میں ہوتی ہے
خدا تعالیٰ سے دعا کی جاتی ہے کہ اگر فلاں کام میرے لیے مفید اور فائدہ بخش ہے تو اس کے کرنے کی
توفیق دے اور اگر نہیں تو اس سے مجھے باز رکھ لے۔ میں نہیں جانتا کہ اس کے متعلق تیری کیا مرضی ہے ممکن
ہے ہیں اسے تیری رضا کے ماتحت سمجھوں اور ہو اس کے خلاف اس لیے میں تیری رضا کے آگے اپنے آپ کے
ڈال دیتا ہوں جس طرح تیری مرضی ہے اس کے مطابق مجھے چلا۔ یہ استخارہ ہوتا ہے ۔ اس پر خدا تعالے
کبھی بتا بھی دیتا ہے ، لیکن ضروری نہیں کہ بنائے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ انسانوں کے ماتحت نہیں ۔ بلکہ
له بخارى كتاب الاذان باب وجوب القراءة للامام والماموم في الصلوات كلها
کو
آتا ہے اور آقا کے لیے ضروری نہیں ہوتا کہ نوکر کو ہر ایک کام کے متعلق کیے۔ تب وہ کرے ورنہ نہ کرے
اکثر اوقات آقا کی خموشی ہی حکم ہوتا ہے۔ تو استخارہ کے لیے کسی خواب یا الہام کے آنے کی ضرورت نہیں
ہوتی، لیکن کئی لوگ اس کو ضروری سمجھتے ہیں۔ اور خواہش رکھتے ہیں کہ انھیں خواہیں آئیں ۔ حالانکہ ایسی
خواہیں جو خواہش پر آئیں کسی مصرف کی نہیں ہوتیں۔ دیکھو اگر ایک شخص اپنے دوست کی ملاقات
کے لیئے جائیں گا تو اس کا دوست مقدور بھر اسے اچھی خوراک کھلا ئیگا اور اس کی خاطر تواضع کر دیا
لیکن اگر وہ ملاقات کی نیت سے نہ جاتے کہ آپس میں پیار اور محبت کے تعلقات مضبوط ہوں ، بلکہ
اس خیال سے جاتے کہ وہاں مجھے اچھا کھا نا ملے گا تو وہ ایک بیہودہ اور لغو انسان ہوگا کیونکہ
اگر وہ ملنے کی نیت سے جاتا تب بھی اسے اچھا کھانامل جاتا۔ اور اب جب کہ صرف کھانے کی
خاطر آیا ہے تب بھی مل گیا ہے، لیکن یہ کھانا اس کے لیے کسی فخر کا باعث نہیں۔ اعث نہیں۔ بلکہ ذلت
کا موجب ہے اسی طرح وہ شخص جو اس لیے استخارہ کرتا ہے کہ مجھے خوا ہیں آئیں ۔ وہ ایک بہودہ
حرکت کرتا ہے اور ایسی خواہیں اس کے لیے کچھ بھی مفید نہیں ہونگی ۔ پھر اگر استخارہ کرنے پر خوابوں
کا آنا ضروری ہے۔ تو چاہتے کہ انسان کو ہر رات خواہیں ہی آتی رہیں۔ ہر بات کے متعلق اسے
اسی طرح آگاہ کیا جایا کرے کیونکہ ہر روز نمازوں میں کئی کئی بار وہ استخارہ کرتا ہے لیکن استخارہ
کے لیے خوابوں کا آنا ضروری نہیں ہوتا ۔ بلکہ یہ تو دعا ہے۔ اس کے کرنے کے بعد جو خدا دل
میں ڈالے اس پر عمل کرنا چاہتے ۔ اگر خدا تعالیٰ اس کام کے متعلق انشراح کر دے
تو کر لیا جائے۔ اور اگر قبض پیدا ہو۔ تو نہ کیا جائے ؟
( الفضل ۵ فروری شالته )