کامیابی کیلئے انتظام اور اتحاد کی ضرورت
14
4
کامیابی کیلئے انتظام اور اتحاد کی ضرورت
فرموده ۲۵ جنوری شاله )
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے پڑھنے کے بعد فرمایا :-
انسانی کوششیں اور نخستیں ایک حد تک بہت سے عظیم الشان نتائج پیدا کرنے کا باعث ہوتی
ہیں ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے انسان کے لیے اس کی کوششوں کو ترقیات کا اعلیٰ ذریعہ بنایا ہے مگر یہ ترقی اور
کامیابی اس وقت بہت بڑھ جاتی ہے۔ جبکہ کسی انتظام کے ماتحت ہو۔ ایک کام اگر بدانتظامی سے ہو
تو اس کے اور نتائج نکلتے ہیں ، لیکن وہی کام اگر انتظام کے ماتحت ہو تو بہت عالیشان نتائج پیدا
ہوتے ہیں۔ پس جہاں انسانوں کے مد نظر یہ بات ہوتی ہے کہ کسی کام کے لیے محنت اور کوشش کریں
وہاں یہ بھی ہونا چاہیے کہ وہ کام ایک انتظام کے ماتحت ہو مسلمانوں کو جس قدر نقصان پہنچے اور ان
پر جتنی تباہیاں آتی ہیں۔ ان کے اگر اکثر حصہ کو دیکھا جائے تو معلوم ہو جاتا ہے کہ ان کی وجہ دنیاوی
سامانوں میں انتظام کی کمی ہی ہے، لیکن یہ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ وہ کام جس کا خدا تعالے نے
شریعت کے ماتحت ایسا انتظام کیا تھا کہ جس کی نظیر اور کسی شریعت میں نہیں ملتی۔ اس کی تباہی
اور بربادی بدانتظامی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ شریعت موسوی میں یا ہندوؤں، عیسائیوں اور نشستوں
وغیرہ میں شریعت کے ماتحت خاص الہام سے کوئی انتظام اور سلسلہ قائم نہیں کیا گیا۔ اللہ تعالے نے
ان میں بھی انتظام کئے تھے مگر ایسا انتظام کہ جو خاص حکم اور وعدہ کے ماتحت ہوا ہو وہ نہیں ۔
مگر باوجود اس کے ان میں ایک انتظام رہا۔ اور اس سے اُنھوں نے بڑے بڑے فوائد حاصل کئے۔
اپنی کمزوریوں اور تباہیوں کے وقت بھی اس سے فائدہ اُٹھاتے رہے۔ مگر مسلمان جن کو قرآن میں
حکم دیا گیا تھا کہ ایک انتظام کے ماتحت رہیں اور خدا تعالیٰ نے سورہ فاتحہ اور سورہ نور میں وعدہ
فرمایا تھا کہ اسی انتظام کے ماتحت تمہیں ترقی اور کامیابی حاصل ہوگی ۔ وہی سب سے زیادہ انتظام
کے توڑنے والے ہوتے ہیں جس کا جو کچھ نتیجہ ان کے حق میں نکلا وہ دنیا جانتی ہے۔ دشمنوں نے
۱۸
پراگندہ کر کے تباہ و بر باد مغلوب و منور کر دیا مگر پھر بھی انہیں ہوش نہ آئی اور اپنی بربادی سے آگاہ نہ ہوتے
یورپ میں ایک دفعہ مذہبی جنگوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور سارا یورپ اس بات کے لیے تیار ہوگیا تھا کہ اسلام
کو صفحہ دنیا سے مٹادے ۔ اس کے لیے یورپ کے بڑے پوپ نے ایک اعلان عام کیا کہ لڑنے کی طاقت
رکھنے والوں کا فرض ہے کہ مسلمانوں پر حملہ آور ہونے کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں اور جو لڑ نہیں سکتے ان کا
فرض ہے کہ لڑنے والوں کی ہر طرح سے مدد کریں ۔ اس پر بڑے بڑے نوابوں اور امیروں نے اپنی جائدادیں
فروخت کر کے مدد دی۔ خود لڑنے لگے۔ اور یہاں تک کہ چونکہ انجیل میں آتا ہے کہ بیچنے خدا کی بادشاہت
میں داخل ہوتے ہیں ۔ کیونکہ وہ بے گناہ ہوتے ہیں اس لیے انھوں نے کئی ہزار نا بالغ بچے لڑائی میں
بھیج دیتے کہ قربان ہو جائیں ۔ اس سے پتہ لگ سکتا ہے کہ وہ اپنے ارادہ کو کتنی بڑی بڑی قربانیاں
کرکے پورا کرنا چاہتے تھے اور اس پر کیسے قائم اور تحکم تھے۔ انھیں کامیابی تو کیا ہوئی تھی مگر ان کا یہ
فعل دلالت کرتا ہے کہ اُنھوں نے ہر ایک وہ تدبیر جو کامیابی کے لیے ان کے خیال میں آسکتی تھی اس
پر عمل کیا۔ اور تمام فرقے جو آپس میں سخت عداوت اور دشمنی رکھتے تھے اور لڑتے جھگڑتے رہتے تھے
ایک ہو کر مسلمانوں کو مٹانے کے لیے اُٹھ کھڑے ہوتے، لیکن اُس وقت مسلمانوں میں جن کو حکم تھا کہ
ایک انتظام کے ماتحت رہیں۔ وہ ایک ایسی قوم کے مقابلہ میں جس نے اپنا انتظام اپنے طور پر بنایا ہوا
تھا اور جو مکہ مدینہ اور بیت المقدس کو تباہ و برباد کرنے کے لیے حملہ آور ہو رہی تھی مسلمانوں میں ایک سے
زیادہ شائیں ایسی ملتی ہیں کہ مسلمان بادشاہوں نے عیسائیوں کو خطوط لکھے کہ ہم تمہاری مدد کرنے کے لیے
تیار ہیں۔ اگر چاہو تو ہم اپنا لشکر لے کر آجائیں۔ پھر انھوں نے خفیہ سامان اور مال بھیجے مسلمانوں کے
خلاف جہاں تک ہو سکتا تھا ریشہ دوانیاں کیں لیے اللہ تعالیٰ نے عیسائیوں کے اس حملہ کو نو روک دیا۔
جو اُنھوں نے ایسے مذہبی جوشش کی وجہ سے کیا تھا۔ جس سے ان میں عدل و انصاف مٹ چکانی تھا
رحم اور خدا ترسی سے خالی ہو چکے تھے۔ جب کوئی علاقہ فتح کرتے تو اس میں رہنے والی عورتوں اور
بیجوں تک کو جلا دیتے ۔ اور ہر ایک قسم کے مظالم کرتے تھے۔ مگر باوجود اس کے کئی مسلمان اس بات
م
کے لیے تیار تھے کہ ان کی مدد کریں ۔ اور مسلمان مقابلہ کرنے والوں کو تباہ و برباد کرنے میں حصہ لیں۔
اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص نصرت اور تائید سے عیسائی حملہ آوروں کو اپنے ارادہ میں ناکام
رکھا۔ مگر مسلمانوں کی طاقت جو دن بدن بڑھتی جا رہی تھی ۔ نہ صرف رک گئی بلکہ پاش پاش ہوگئی۔
ل متی کے تاریخ اسلام مرتبہ شاہ معین الدین ندوی جلد چهارم حالات صلیبی جنگیں
19
عیسائیوں کو تو اس لیے ناکامی ہوتی کہ انھوں نے اسلام کو مٹانے کا ارادہ کیا تھا۔ مگر مسلمان چونک اپنی شاست
اعمال سے اس قابل نہ رہے تھے کہ آگے ترقی کرتے اس - کرتے اس لیے خدا تعالیٰ نے ان کو چھوڑ دیا کہ جاو تباہ
وہر باد ہو۔ ۔ یا تو وہ آگے ہی آگے بڑھ رہے تھے۔ یا گھٹتے گھٹتے تباہ ہو گئے۔ اور اب کیسا اکٹھا زمانہ
آیا کہ ایک تو وہ وقت تھا کہ مسلمان دنیا جہان کے لوگوں کو سبق دیتے پھرتے تھے۔ انھیں علوم
سکھانے۔ ھانے تھے۔ تہذیب پھیلاتے تھے ، لیکن اب یہ حال ہے کہ ہر بات میں دو سیروں کے محتاج
ہیں۔ دوسر ۔ دوسروں کو علم سکھانا تو الگ رہا ۔ خود ہی سب کچھ بھلا چکے ہیں ہر طرح کی ذلت اور نکبت
ان پر چھائی ہوتی ہے ۔ عام لوگوں کو تو جانے دو۔ ان کی جو حکومتیں ہیں۔ ان کی حالت دیکھو۔ ایران
کی حکومت جس کا ایک زمانہ میں دنیا میں ڈنکا بج چکا ہے اُس نے ایک دفعہ پندرہ لاکھ روپیہ
ایک دوسری حکومت سے قرض مانگا ۔ تو اُسے کہا گیا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ رو پیادا کر دیا
اس با
جائیگا ۔ حالانکہ ہندوستان کے شہروں میں کئی ایسے سوداگر ہیں کہ اگر وہ کروڑ روپیہ بھی
شہروں:
قرض لینا
چاہیں تو آسانی سے لے سکتے ہیں، لیکن ایک لے سکتے ہیں، لیکن ایک حکومت کو پندرہ لاکھ روپیہ بھی فرض نہیں مل سکتا۔
یہ انجام ہے بد انتظامی کار
ہماری جماعت میں خدا تعالیٰ نے اتحاد اور اتفاق قائم کیا ہے اور پھر اس ترقی کی امید
دلاتی ہے ۔ جو اسلام کے ذریعہ مسلمانوں کو حاصل ہو سکتی ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود نے لکھا
ہے کہ خدا نے چاہا ہے کہ ہماری جماعت کے ذریعہ اسلام دنیا میں پھیلاتے، لیکن بجائے
اس کے کہ حملہ آوروں کو تلوار سے روکا اور اپنے آگے جھکا یا جاتے۔ اب منشاء الہی یہ ہے کہ دلائل
اور براہین کے ساتھ مقابلہ کیا جاتے اور اسی طرح اسلام ترقی کرے، مگر باوجود اس کے کہ اس زمانہ
میں مقابلہ کا رنگ بدل گیا ہے اور تلوار کی بجائے براہین سے شوکت اسلام ظاہر ہوگی۔ وہ بات اسی
طرح قائم ہے کہ تمام کامیابیاں اسی وقت حاصل ہو سکیں گی جبکہ ہم ایک انتظام کے ماتحت ہر ایک
قربانی کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔ اس میں شک نہیں کہ ہر ایک قربانی خدا کے فضل سے کرنے کی ۔ ہر ۔
توفیق ملتی ہے۔ مگر خدا کا فضل جذب کرنے کے لیے بھی کچھ سامان ہوتے ہیں۔ اس لیے ان کا
مہیا کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے اور وہ اتحاد واتفاق اور ایک انتظام کے ماتحت کام کرنا
ہے۔ اس میں شک نہیں کہ یہ با کہ یہ بات بڑی حد تک ہماری جماعت میں پائی جاتی ہے۔ مگر ہم اسکو کافی
نہیں کہ سکتے ۔ ابھی اس کی بہت ضرورت ہے ۔ آپ لوگوں کو یہ بات خوب یاد رکھنی چاہیئے کہ جس باد
جماعت میں اتفاق اور اتحاد نہیں ہوتا ۔ اس کی تمام کوششیں خدا کے دین کی ترقی کے لیے صرف
نہیں ہوتیں ۔ وہ خدا کے انعام کی مستحق نہیں ہو سکتی۔ بیشک ترقی کرنے کے اور بھی ذرائع ہیں، مگر وہ
دنیاوی ہیں، لیکن خدا کی راہ میں ترقی وہی لوگ کر سکتے ہیں۔ جو ایسے اعمال کریں جو خدا کے فضل کو جذب
کرنے والے ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس دنیاوی سامان تو ہیں نہیں۔ اس لیے جب تک ہم خدا کا خاص
فضل جذب کرنے والے اعمال نہ کریں۔ اس وقت تک ترقی کس طرح کر سکتے ہیں ۔ پس اس کے
لیے بہت ضروری ہے کہ ہر جگہ کے لوگ آپس میں خاص طور پر اتحاد و اتفاق کر کے دکھلائیں بعض
اوقات بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی ہو جاتی ہے۔ نا اتفاقی اور تفرقہ کی بنیاد رکھ دی جاتی ہے۔
نمازیں الگ پڑھنی شروع کر دی جاتی ہیں۔ معاملات میں قطع تعلق کر لیا جاتا ہے حالانکہ تفرقہ اور
نا اتفاقی کی اگر وجہ کو دیکھا جائے تو بہت معمولی اور ردی ہوتی ہے ۔
پھر کہتے ہیں کہ افراد کی لڑائیاں اور نا اتفاقیاں ہیں ۔ حالانکہ افراد سے جماعت بنتی ہے اور
جب افراد میں لڑائی ہوئی تو جماعت میں ہی ہوتی۔ تو میں دیکھتا ہوں کہ ہر ایک مقام پر وہ اتفاق
اور اتحاد بھی پیدا نہیں ہوا جو خدا کے خاص فضل حاصل کرنے کا موجب ہوتا ہے۔ اگر چہ ان لوگوں
سے بہت زیادہ اتفاق اور اتحاد ہوتا ہے جن سے لوگ نکل کر ہماری جماعت میں داخل ہوتے
ہیں۔ مگر اتنا کافی نہیں ہو سکتا۔ اس سے بہت زیادہ کی ضرورت ہے اور ہمارے لیے یہ خوشی کی
بات نہیں ہے ۔ کہ دوسروں سے زیادہ ہم میں اتفاق ہے۔ بلکہ سوال یہ ہے کہ کیا جتنے اتفاق کی
ہم کو ضرورت ہے۔ وہ ہے یا نہیں۔ اگر اتنا نہیں تو پھر اس فائدہ کے حاصل ہونے کا موجب
نہیں ہو سکتا جسکی ہمیں ضرورت ہے پس ہماری جماعت کے لوگوں کو چاہتے کہ اس اتحاد کے پیدا کرنے کیلئے خاص
قربانی کرنا رنا سیکھیں اور نا اتفاقی کے خیالات کو ترک کرنا اختیار کریں ۔ تاکہ خدا کے فضل حاصل ہوں ۔ اگر کسی وجہ سے
جماعت کے اتحاد اور اتفاق میں فرق آنے کا خوف ہو تو چاہتے کہ اپنے ذاتی اغراض اور فوائد کو قربان کر دیا جات
کیونکہ جماعت کی تباہی لوگوں کی اپنی تباہی اور ہلاکت کا موجب ہوتی ہے۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک شخص مکان
کے اندر کھڑا ہوکر اپنے سر پر ہاتھ رکھ لے اور چھت کو اسلئے گرانا شروع کر دے کہ میں تو بچ جاؤنگا اور دوسرے
ہلاک ہو جائینگے اگر کوئی ایسا کرے تو وہ نادان اور بیوقوف ہوگا کیونکہ اگر چھت گری تو وہ خود بھی ہلاک ہو جائیگا یہی حال جماعت
میں فتنہ اور فساد پیدا کر نیکا ہوتا ہے کہ فساد پیدا کر نیوالا خود بھی ہلاک اور تباہ ہو جاتا ہے اللہ تعالی ہماری جماعت کے لوگوں کو یہ
سمجھنے کی توفیق دے کہ جماعت کی تباہی انکی اپنی تباہی ہوگی اور وہ اس بات کیلئے تیار ہو جائیں کہ اپنے ذاتی فوائد کو جماعت کے
اغراض کے مقابلہ میں قربان کرنے میں ذرا پس و پیش نہ کریں۔ خواہ کتنے بڑے کیوں نہ ہوں کیونکہ عدل و انصاف اور ان کی
بہتری اسی میں ہے کہ وہ جماعت کے فوائد کے مقابلہ میں ذاتی فوائد کو قربان کر دیں۔
الفضل در فروری ماله )
تے