صحیح طریق سے کوشش کرنے پر کامیابی حاصل ہوتی ہے

5
صحیح طریق سے کوشش کرنے پر کامیابی حاصل ہوتی ہے
فرموده یکم فروری شاشته )
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی :-
" وَلَا يَا تَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَكِينَ
وَالْمُهَاجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلِيَعْفُوا وَلَيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ
اللهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمُه ( النور : ٢٣)
اور فرمایا : میں آج بوجہ بیماری اور علالت کے کچھ زیادہ نہیں بیان کر سکوں گا مگر مختصر الفاظ میں ایک
نہایت اہم اور ضروری امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔
دنیا میں اکثر نا کا میاں اور بہت سی نامرادیاں اس وجہ سے نہیں ہوئیں کہ لوگ اپنے مقصد اور مدعا کے
حاصل کرنے کی کوشش اور سعی نہیں کرتے ۔ بلکہ اس لیے ہوتی ہیں کہ اکثر لوگ ان طریقوں اور سامانوں سے اقف
نہیں ہوتے جن کے ذریعہ اس کام میں کہ جس کے پیچھے وہ لگتے ہیں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے پس چونکہ وہ ان
قواعد سے واقف نہیں ہوتے جن کے نتیجہ میں کامیابی ہوتی ہے اور ان سامانوں سے آگاہ نہیں ہوتے جن
کے مہیا کرنے کے بعد مراد کا منہ دیکھنا نصیب ہوتا ہے ۔ اس لیے انکی کوشش اور سعی بے سود رہتی ہے
کیونکہ جب تک انسان ان ذرائع کو استعمال نہ کرے جو کامیابی کے لیے مقرر ہیں۔ اس وقت تک وہ خوا کتنی ہی
کوشش کرے ۔ مراد حاصل نہیں کر سکتا ۔
مثلاً ایک شخص پیاسا ہے اور اسے پانی کی ضرورت ہے۔ اب یہ نہیں ہوگا کہ ایک خاص حد تک
کوشش کرنے سے اسے پانی مل جائے گا۔ گو پانی اس کے پاس ہی موجود ہو اور اس تک اس کا ہاتھ
بھی پہنچ سکتا ہو، لیکن اگر وہ اس طریق سے پانی کے حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے گا۔ جس سے وہ حاصل
ہو سکتا ہے تو خواہ اس کوشش سے ہزار درجہ بھی زیادہ محنت اور مشقت اپنے اوپر ڈال لے پانی حاصل

۲۲
ہیں کر سکے گا۔مثلاً ایک شخص کے پاس ہی پانی کا بھرا ہوا گھر موجود ہو۔ اس کے لیے پانی حاصل کرنے کا
صحیح طریق تو یہ ہے کہ گھڑے کے پاس جا کر اسے الٹا ہے ۔ اور خواہ برتن میں خواہ چلو میں پانی سے بیکن
اگر وہ اس گھڑے کے پاس نہیں جاتا اور اس سے ایک گز دور بیٹھ کر ہاتھ جوڑتا اور بڑی عاجزی اور
فروتی سے کہتا ہے ۔ اسے پانی میرے منہ میں آجا۔ اور اس کے لیے روتا چلاتا اور بڑی آہ وزاری
کرتا ہے اور وہ بھی ایک دن نہیں ، دو دن نہیں بلکہ متواترکتی دان۔ اس طرح اسے اس شخص کی دودن نہیں ہوا۔
نسبت جس نے گھڑا اُٹھا کر پانی لے لیا ہو۔ تکلیف تو بہت اُٹھانی پڑے گی لیکن کیا اس کو پانی
حاصل ہو جائے گا۔ ہر گز نہیں۔ کیونکہ اس نے پانی حاصل کرنے کے لیے وہ طریق اختیار کیا ہے۔ جو
غلط ہے اور اس کے زیادہ تکلیف اور مشقت اٹھانے اور زیادہ وقت خرچ کرنے سے پانی نہیں
مل جائے گا۔ پانی اس کو ملے گا جس نے گھڑے کو الٹا کر اس سے پانی نکالا ہو گا ۔ اس کی پیاس بجھ جائیگی،
مگر اس کی اور زیادہ ہوگی کیونکہ ہر ایک وہ کام جس سے انسان کے جسم سے رطوبت خارج ہوتی ہے۔
پیاس بڑھانیوالا ہوتا ہے اور چونکہ دونے سے بھی رطوبت خارج ہوتی ہے اسلیئے پیاس بڑھتی ہے۔ تو کامیابی ایک حد تک
مصیبت اور شکل اٹھانے کا نام نہیں بلکہ ان ذرائع کے استمال کرنیکا نتیجہ ہوتی ہے جوخدا نے کسی کام کیلئے مر کے ہوتے
ہیں۔ انکو چھوڑ کر خواہ کتنی محنت اور مشقت اپنے اوپر رکھ لے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف
مذاہب یہ اقرار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ ان میں سے کوئی ایک ہی مذہب ایسا ہو سکتا ہے جس
پر چل کر اصل مقصد اور مدعا حاصل ہو سکتا ہے ۔ اسی لیے ہر ایک مذہب والے کہتے ہیں کہ ہمارا
ہی مذہب سچا ہے اور باقی سب جھوٹے ہیں۔ گو بعض مذہب والوں نے اس کو وسیع کیا ہے
اور
روہ کہتے ہیں کہ اور مذاہب کے ذریعہ بھی خدا خدا تک انسان پہنچ سکتا ہے ، لیکن جب ن جب ان سے گفتگو کی جائے تو وہ بھی یہی ماننے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ دراصل ایک ہی مذہب ایسا ہو سکتا ہے
جس پر چل کر انسان کو کامیابی نصیب ہو سکتی ہے وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ ہر ایک مذہب والا جو اپنے
مذہب کے احکام کے مطابق کام کر رہا ہے۔ کیا وجہ ہے کہ اسے نجات نہ ملے ۔ ان کے اس خیال
کا اگر ازالہ ہو سکتا ہے۔ تو اسی بات سے کہ کسی کام میں کامیابی محض محنت اور مشقت برداشت
کرنے سے نہیں ہوتی۔ بلکہ اس کے لیے صحیح اور درست طریق کو اختیار کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔
دیکھو ایک شخص مدرسہ میں جاتا ہے اور علم حاصل کر لیتا ہے اور ایک دوسرا شخص جنگل میں جاکر لکڑیاں
کاٹتا ہے تو کیا وہ اس وجہ سے کہ مدرسہ جانے والے سے زیادہ محنت اور تکلیف برداشت کرتا ہے
علم حاصل کرلے گا۔ نہیں بلکہ علم و ہی حاصل کرے گا جو اس طریق پر عمل کر یگا جو علم کے حاصل کرنے
م

۲۳
کیلئے مقرر ہے۔ تو اس طرح ہر ایک مذہب والے کو ہ افراد کرنا پڑتا ہے کہ تمام مذاہب میں سے ایک ہی
مذہب ستیا ہو سکتا ہے ۔ سارے کے سارے نہیں ۔ کیونکہ کبھی ایسا نہیں ہو سکتا کہ مختلف طریق پر محنت
مشقت کرنے والوں کو ایک ہی نتیجہ حاصل ہو۔ اگر ایسا ہوتا تو قانون قدرت میں بھی اس کی کوئی مثال میں کی
پائی جاتی ۔ کہ ایک شخص جو لکڑیاں کا فتا رہتا ہے ۔ وہ صرف علم کی خواہش رکھنے کی وجہ سے عالم بن
جاتا ہے۔ لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا ۔ اور نہ ہو سکتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ خدا کا قانون یہ نہیں ہے کہ
محنت و مشقت ایک ہی نتیجہ پیدا کرے اور اس سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ کسی مقصد اور مدعا میں هر محنت دوست
اسی وقت کامیابی ہو سکتی ہے۔ جبکہ صحیح اور درست طریقی پر عمل کیا جائے ۔
پس ہر ایک کام جس میں کامیابی حاصل کرتی ہو۔ اس کے لیے یہی ضروری نہیں کہ اس کے لیے
محنت کریں۔ راتوں کو جائیں جسیموں کو تھکا دیں ۔ ارادوں کو قربان کر دیں۔ مالوں کو خرچ کر دیں ۔ بلکہ یہ بھی
ضروری ہے کہ ان صحیح ذرائع کو استعمال کریں۔ جو خدا نے اس کے لیے مقرر کہتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں کرتے
تو پھر کبھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔ جب سے دنیا کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس وقت سے مذہب
بدلے اور بدلتے چلے آرہے ہیں ۔ اور اسلام سب سے آخری مذہب ہے مگر جس طرح کسی وقت
یہ نہیں بدلا کہ خدا ایک ہے۔ اسی طرح شروع سے یہ بات چلی آتی ہے اور کبھی نہیں بدلی کرکسی کام
میں انہیں ذرائع سے کامیابی ہو سکتی ہے جو اس کے لیے خدا نے مقرر کہتے ہوں ۔ ان کے علاوہ
کبھی نہیں۔ خواہ کتنی ہی محنت و مشقت کیوں نہ برداشت کر لی جائے۔ صحیح ذرائع سے تھوڑی
سی محنت کرکے کامیاب ہو سکتا۔ مگر غلط طریق سے اس سے ہزار گنا محنت کر کے بھی کچھ نہیں حاصل
کر سکتا۔ مثلاً علم حاصل کرنے کے جو طریقی ہیں ۔ ان پر عمل کرے تو علم حاصل کرلے گا ، لیکن اس کی
بجائے اگر وہ اپنے تمام عزیزوں اور رشتہ داروں کو قتل کر دے چھت سے الٹا لٹکا رہے۔ بھوکا پیاسا
بیٹھا رہے ۔ اور پھر کے اللہ منصف نہیں کیونکہ فلاں تو صرف مدر سے جاتا اور کتابیں پڑھتا رہتا ہے۔ اسے
علم دیدیا ہے اور میں جس نے اتنی قربانیاں کیں۔ اتنی تکلیفیں اٹھائیں۔ مجھے تو ایک لفظ بھی حاصل نہیں ہوا
کیا اس کی یہ بات درست ہوگی۔ ہرگز نہیں، کیونکہ خداتعالی ظالم نہیں، لیکن چونکہ اس نے ان ذرائع پر عمل
نہیں کیا جو خدا نے اس کام کے لیے مقرر کہتے ہیں ۔ اس لیے کامیاب نہیں ہو سکا ۔
بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو صحیح طریق پر تو عمل نہیں کرتے۔ ہاں بڑی محنت اور مشقت کو کامیابی
کا ذریعہ سمجھ لیتے ہیں اور اس طرح با وجود بہت زیادہ محنت اور مشقت برداشت کرنے کے ناکام اور نامراد
رہتے ہیں۔

۲۴
اس وقت میرا اس لمبی تمہید کے بیان کرنے سے ایک خاص منشار ہے۔ اور وہ یہ کہ ہم لوگ دعوئی
کرتے ہیں کہ ہمارے پاس وہ اسلام ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم لاتے۔ اور ہم خواہش رکھتے
ہیں کہ اس ایمان کو حاصل کریں، جو حقیقی ایمان ہے۔ یہ ہم میں سے ہر ایک کی خواہش ہے اور ہر ایک
اس کے لیے مقدور بھر محنت اور کوشش بھی کرتا ہے۔ مگر میں نے بتایا ہے کہ کوئی کام صرف
محنت اور کوشش سے نہیں ہوا کرتا۔ بلکہ اس کا نتیجہ حسب منشاء اسی وقت نکل سکتا ہے جبکہ اس
کے لیے مسیح ذرائع سے محنت کی جاتے۔ اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو محنت و مشقت خواہ کتنی برداشت
کر لی جائے۔ کچھ فائدہ اور نفع نہیں ہو سکتا۔ پس آپ لوگوں کا جہاں یہ خیال ہے کہ اسلام اور
ایمان کے لیے خواہ کوئی قربانی کرنی پڑے اس سے دریغ نہیں ہے۔ اور خدا کے لیے ہر ایک محبوب
اور مرغوب چیز کو چھوڑنے کے لیے تیار ہو۔ وہاں اس چھوڑنے کا عمل ان ذرائع سے ہونا چاہتے جو
خدا نے مقرر کہتے ہیں۔ بہت لوگوں کو دیکھا گیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ خدا سے انہیں ایسا مضبوط تعلق
ہو جاتے کہ جسے کوئی چیز نہ کاٹ سکے۔ اور انکے جسم کے ذرے ذرے میں خدا کی محبت اور الفت
بھری ہوتی ہو، لیکن باوجود اس خواہش کے کہ بہت ہیں جو بڑی بڑی قربانیاں کرتے ہیں دیگر وہ مدعامال
نہیں کر سکتے۔ ایسے لوگوں کو سمجھ لینا چاہتے کہ ان کی کوشش اور سعی اس طریق پر نہیں ہو رہی کہ
کامیابی حاصل ہو سکے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ ظالم نہیں۔ یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ ایک انسان کو اس سے تعلق
پیدا کرنے کی سچی خواہش بھی ہو اور وہ صحیح ذرائع سے اس کے لیے کوشش بھی کرتا ہو مگر کامیاب
نہ ہو۔ بعض باتوں میں ایسا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اس کام کے لیے خدا نے سب کو پیدا
نہیں کیا ہوتا ۔ مثلاً ایک شخص پہلوان ہے ۔ اس کا جسم خوب مضبوط اور طاقتور ہے۔ اور ایک اور
ہے جس کے جسم کی بناوٹ کمزور ہے ۔ اب یہ خواہ کتنی ورزشیں کرے ۔ خوراکیں کھاتے جسم کے
فربہ ہونے کے قواعد کی پابندی کرے ۔ اس سے کچھ تو اس کا جسم مضبوط ہو جائے گا۔ مگر یہ نہیں
ہوگا کہ پہلوان ہو جائے۔ کیونکہ سب انسان پہلوان بننے کے لیے نہیں پیدا کئے گئے ۔ ہاں سب
انسان ایماندار بننے کے لیے پیدا کئے گئے ہیں ۔ پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک شخص کو ایماندار
بننے کی خواہش بھی ہو۔ اور وہ اس کے لیے کوشش بھی کرتا ہو اور وہ کوشش صحیح طور پر بھی ہو میگر
وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ اگر ایسا ہو تو پھر خدا ظالم ٹھہرتا ہے۔ کیونکہ اس سے نتیجہ نکلتا ہے کہ انسانوں میں
عرفان حاصل کرنے کا مادہ ہی نہیں ہے ، لیکن ایمان کے متعلق یہ بات نہیں کہی جا سکتی ۔ تمام انسان خواہ
وہ کہیں کے رہنے والے ہوں ۔ کوئی زبان بولنے والے ہوں کیسی مذہب کے پابند ہوں ۔ ان میں ایمان

۲۵
اور ایقان حاصل کرنے کی قوت رکھی گئی ہے۔ کیونکہ اسی لیے خُدا نے انسان کو پیدا کیا ہے۔ پس اگری
خواہش اور کوشش کے باوجود نتیجہ نہیں نکلتا، تو یہ نتیجہ ضرور نکلتا ہے کہ اس کے لیے وہ ذرائع استعمال کہ
نہیں کئے گئے جو صحیح ہیں اور جن کا یہ حال ہو ان کو یہ سمجھنا چاہتے کہ ان کی کوششیں ضائع اور
محنتیں اکارت گیتیں کیونکہ انہوں نے ان طریق پر عمل نہیں کیا۔ جو خدا نے مقرر کہتے ہیں۔
ایمان اور ایقان کے حاصل کرنے کے طریق دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ مثلاً علم پڑھنے میں ظاہری
سامان تو یہ ہیں ۔ کہ انسان مدرسہ جاتا رہے۔ کتابیں اس کے پاس ہوں۔ یہ تو اس کے اختیار میں ہے
لیکن یہ اختیار میں نہیں کہ ہر ایک وہ بات جو اُسے بتائی جاتے۔ وہ اس کی سمجھ میں بھی آجائے۔ یہ
مدرسہ جانے کا نتیجہ تو ہے ، لیکن اس کے اختیار کی بات نہیں ہے ۔ اسی طرح حصول ایمان کے
لیے دو قسم کی باتیں ہیں۔ ایک وہ جن پر انسان کو اختیار ہے اور جن کے لیے وہ اپنے نفس کو مجبور
کر سکتا ہے اور دوسری وہ جن پر اسے کوئی اختیار نہیں اور نہ ہی نفس کو ان کے لیے مجبور
کر سکتا ہے۔ ہاں وہ پہلی قسم کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں۔ تو گویا یوں کہنا چاہتے کہ حصول ایمان کے
لیے وہ ذرائع ہیں جن میں سے ایک کے لیے تو انسان بلا واسطہ مجبور ہے۔ اور دوسرے کے لیے
بالواسطہ پیپس ایمان کے لیے عرفان کی ضرورت ہے مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی شخص بلا واسطہ نفس
پر زور دیگر پیدا کر لے ۔ بلکہ یہ ان ظاہری اسباب پر عمل کرنے کا نتیجہ ہو گا جو انسان کے اختیار میں
نہیں یعنی وہ کام جن کے کرنے کا اُسے حکم دیا گیا ہے ۔ ان کو عمل میں لاتے ۔ اور جن سے روکا گیا ہے۔ وہ دے
ان سے باز رہے۔ اگر وہ ایسا کرے گا تو اس صورت میں لازمی نتیجہ عرفان پیدا ہوگا اور اگر ایسا
نہیں کریگا ۔ تو اس کے بغیر ایمان نصیب نہیں ہو سکے گا۔ تو عرفان پیدا کرنے کا انسان کو حکم ہے۔ مگر
اس کے لیے وہ اپنے نفس کو مجبور نہیں کر سکتا۔ ہاں جن اسباب سے وہ پیدا ہوتا ہے۔ ان کے لیے
مجبور کر سکتا ہے۔
کئی لوگ ان اسباب کو کام میں لائے بغیر عرفان حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ناکام
رہتے ہیں۔ بعض صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں خدا سے محبت ہے ۔ اس لیے عرفان حاصل ہو جانا چلیے
حالانکہ محض محبت کا اقرار کرنے سے عرفان حاصل نہیں ہو سکتا۔ بلکہ محبت کے ظہور کی بھی ضرورت
ہے۔ تو بعض لوگ اس لیے کامیاب نہیں ہوتے کہ غلط طریقی اختیار کرتے ہیں اور صحیح کو چھوڑ دیتے ہیں
اور بعض اس لیے کہ تمام طریقوں پر عمل نہیں کرتے بعض پر کرتے ہیں۔ اس لیے ان کا ایمان مکمل نہیں
ہو سکتا ۔ ان کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے۔ جیسے ایک شخص مکان تعمیر کرنے کے لیے ڈو دیواروں کو تو

۲۹
پچاس پچاس فٹ بلند کر دے اور باقی دو کو بالکل چھوڑ دے ۔ اس کا مکان کبھی مکمل نہیں ہو سکے گا۔ ہاں وہ
شخص جو چاروں دیواروں کو دس دس فٹ بلند کر لیتا ہے۔ اس کا مکمل ہو جائے گا۔ تو بہت دفعہ ایسا
ہوتا ہے کہ ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں۔ اور صحیح ذرائع ہوتے ہیں مگر چونکہ سارے نہیں ہوتے ۔ اس
لیے جس طرح بعض دیواروں کے بلند کر لینے سے مکان مکمل نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح ایمان بھی مکمل نہیں ۔ اسی
و سکتا۔ اس لیے نہایت ضروری ہے کہ سارے ذرائع پر عمل کیا جاتے ۔ یہ نہیں کہ دن رات نمازیں
۔
ہی پڑھتا ر ہے۔ مگر روزے چھوڑ دے۔ یا سارا سال روزے رکھا کرے۔ مگر نماز میں ترک کر دے
بے شک یہ ذرائع ہیں اور درست ذرائع ہیں مگر ایک کو چھوڑ کر دوسرے پر زیادہ زور دینے سے
کا میابی نہیں ہوسکتی ہیں ایمان کو جو دیواریں مکمل کرتی ہیں۔ اگر ان میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہیں کیاجاتا
تو کامیابی نہیں ہو سکتی ۔
میں نے جو آیت اس وقت پڑھی تھی۔ اس سے ایمان کو قائم کر نیوالی ایک دیوار بتانا چاہتا تھا
مگر وقت نہیں رہا۔ اس لیے پھر جب اللہ تعالیٰ توفیق دیگا بیان کروں گا"
( الفضل ۱۶ فروری شالله )

آج 10 میں سے 10 باقی