کامل ایمان کس طرح حاصل ہوتا ہے؟

6
کامل ایمان کس طرح حاصل ہوتا ہے ؟
) فرموده ۸ فروری شاشه )
حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی :-
وَلَا يَا تَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَسْكِينَ
وَالْمُهَاجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا الْاتُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ
لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمُ ۔
اور فرمایا :-
0
( النور : (۲۳)
میں نے پچھلے جمعہ اس امر کے متعلق بیان کیا تھا کہ جب تک کسی کام کے لیے صحیح ذرائع کو استعمال نہ
کیا جاتے اور ان سامانوں سے کام نہ لیا جائے جو خدا تعالیٰ نے اس کام کے لیے مہیا فرماتے ہوں۔ اُس
وقت تک کوئی شخص اس کام میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ کسی کامحض کوشش کرنا اور شوق رکھنا دلیل نہیں ہے کہ
جس مقصد کے لیے وہ ایسا کرتا ہے۔ اس میں کامیاب بھی ہو جائے گا کیونکہ اگر طریق عمل صحیح نہیں تو پھر کامیابی بھی
نہیں میں طرح ایک لکڑی کاٹنے والا اور لوہالہ باوجود ایک طالب علم سے زیادہ محنت کرنے کے علم حاصل نہیں
کر سکتا۔ اگر چہ تکلیف زیادہ اُٹھاتا ہے۔ کیونکہ یہ طریق علم حاصل کرنے کا نہیں ۔ اسی طرح کوئی شخص ایک الیا
طریق اختیار کر کے جس میں گو محنت اور مشقت زیادہ برداشت کرنی پڑے ، لیکن وہ اس کام کے لیے مقرر
ن ہو کسی کام میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ دیکھو لکڑ ہارے اور طالبعلم میں سے کہ ایک با وجود زیادہ کوشش
اور محنت کرنے کے علم حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے اور دوسرا کم محنت کے ساتھ کامیاب ہو جاتا ہے
یا مثلاً اگر کوئی کروڑ پتی اپنی ساری دولت لوگوں کو لٹا دے کہ اسے علم سائنس آجاتے تو نہیں آئیگا، مگر
ایک دوسرا شخص جو سکول کی بہت تھوڑی فیس دے اور باقاعدہ سائنس کی تعلیم حاصل کرے۔ وہ سائنسدان
ہو جاتے گا۔ کیونکہ یہ ان ذرائع سے کام لے گا۔ جو خدا نے سائنس کے حصول کے لیے بناتے ہیں۔ پس اسی طرح
تقوے اور عرفان کے حصول کے جو ذرائع ہیں۔ جب تک ان سے کام نہ لیا جائے اور تفصیلی طور پر ان

۲۸
طریقوں پر نظر نہ کی جائے جو خُدا یا اس کے رسول نے بتاتے ہیں۔ تو کوئی کامیاب نہیں ہو سکتا۔
اگر شخص اگر کوئی شخص ایمان کے بعض حصوں کو مل نہیں کرتا تو وہ محفوظ نہیں ہو سکتا۔ مثلا کوئی شخص
مکان تعمیر کرے اور صرف دور دیواریں اونچی کھڑی کر دے اور کہے کہ میرا مکان مکمل ہو گیا۔ تو اسکا دعوی غلط
ہوگا کیونکہ جب تک چار دیواریں نہ ہوں اور ان پر چھت نہ ہو مکان نہیں کہلا سکتا ۔ اسی طرح جب
تک ایمان کے تفصیلی اجزاء کو نہ معلوم کیا جائے اور ان پر عمل نہ ہو۔ ایمان کو مکمل اور کامل نہیں کہا
جا سکتا ۔
۔
پس ضرورت ہے کہ ہر ایک شخص اجزاء ایمان پر نظر رکھے۔ ایک شخص سارا دن نماز پڑھے جگر
با وجود صاحب نصاب ہونے کے زکواۃ نہ دے ۔ یا زکواۃ دے مگر صحت اور راستہ کے پر امن ہونے
کے باوجو د حج نہ کرے اس کو کامل ایمان نہیں نصیب ہوگا۔ بعض لوگ صرف خدا سے محبت رکھتے
ہیں اور بعض کسی خاص جزو کے متعلق اپنے اندر غلو بھی پاتے ہیں۔ مثلاً صدقہ میں ہی اس قدر بڑھتے
ہیں کہ ان کی دادوستد کی کوئی انتہا نہیں رہتی۔ وہ خیال کرتے ہیں کہ انکا سینہ خدا کی محبت کے جوش
سے پڑ ہے مگر حقیقت حال یہ ہے کہ وہ ایمان کے ثمرات سے بے نصیب ہوتے ہیں اور عرفان اللی
سے نامرادر
اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک ہی حصہ پر انکا سارا زور ہوتا ہے اور باقی حصوں سے بے تعلق ہوتے
ہیں اور تفصیلی حصوں پر نظر نہیں کرتے ۔ اس سے یہ ہوتا ہے کہ وہ ابتلاء میں پڑ جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ
ان کی اپنی غلطی ہوتی ہے۔ پس ہر ایک شخص کو چاہتے کہ وہ ایمان کی تفصیل پر نظر ڈالے جب تک
تفاصیل پر نظر نہ ہو کامیابی نہیں ہو سکتی صحیح ذرائع پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے لوگ کسی بات پر توجہ نہیں
کر سکتے ۔
بعض لوگوں کے دلوں میں عشق الہی کی ایک آگ سی لگی ہوتی ہے لیکن دیکھنے والا دیکھتا ہے کہ
شخص ابھی عرفانی مقام سے بہت نیچے ہے۔ اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ صحیح ذرائع کو استعمال
نہیں کرتے ۔ یا بعض صحیح ذرائع کو استعمال کرتے ہیں اور بعض کو نہیں۔ کیونکہ بعض کے متعلق خیال کر لیا
جاتا ہے کہ معمولی ہیں۔ اور جب ایک ذریعہ کو معمولی خیال کر لیا گیا۔ تو پھر اس پر سے توجہ اُٹھ جاتی ہے
اور اس پر عمل نہیں رہتا، لیکن اس کے چھوڑنے کی وجہ سے اس قدر ایمان کم ہو جاتا ہے جتنا اس کے
ذریعہ حاصل ہو سکتا ہے اور اسی طرح جتنے ذرائع کو چھوڑا جاتے اتنا ہی زیادہ ایمان میں نقص اور کمی
پیدا ہوتی جاتی ہے اور بالآخر وہ کسی کام کا نہیں رہتا ۔ ایک مثال مشہور ہے کہتے ہیں ایک شخص کو

۲۹
تیری
خیال تھا کہ یں بڑا بہادر ہوں ۔ اس نے سوچا کہ بہادری کی کوئی علامت بھی تو ہونی چاہیے۔ اس کے لیے اس نے
شیر کی تصویر بازو پر گروانی چاہی۔ پچھلے زمانہ میں گردانے کا بہت رواج تھا۔ وہ گودنے والے کے پاس
گیا۔ اور جا کر کہا کہ میرے بازو پر شیر کی تصویر بنادے۔ جب وہ بنانے بنانے لگا لگا اور اور سو سوئی سے بازو پر پرا ایک دو
کچھ کے دیئے۔ تو پوچھنے لگا کیا بناتے ہو۔ اُس نے کہا شیر کی دم بنا تا ہوں ۔ اس نے کہا اگر شیر کی دم نہ
ہو تو شیر رہتا ہے یا نہیں۔ جواب ملا کیوں نہیں۔ کہنے لگا پھر چھوڑوم کو کچھ اور بنا۔ اس نے جو سوتی
چھوٹی اور اسے تکلیف ہوئی تو پوچھا کیا بناتے ہو۔ تو جواب ملا شیر کا بایاں کان بناتا ہوں۔ کہنے لگا
اگر بایاں کان نہ ہو تو شیر نہیں ہو سکتا ۔ اس نے کہا کیوں نہیں۔ کہنے لگا اس کو بھی چھوڑ اور آگے بنا۔
غرض جب وہ سوئی لگاتے اور تکلیف ہو تو پوچھے کیا بنانے لگے ہو۔ وہ سی عضو کا نام لے دے اور
وہ کہہ دے کہ اس کے بغیر بھی شیر رہ سکتا ہے یا نہیں ۔ جواب ملے کہ ہاں۔ وہ کیسے اس کو چھوڑ دے اور
دوسرا عضو بنا ۔ اسی طرح جب سارے اعضاء کے متعلق ہو چکا تو گودنے والے نے کہا جانتے اپنے گھر
کی راہ لیجئے۔ کیونکہ ایک ایک کر کے سارے اعضا - جاتے رہے تو پھر شیر کیا رہا۔ و شخص گودنے والے
سے یہ نہیں پوچھتا تھا کہ اگر کوئی بھی عضو نہ رہے۔ تو کیا شیر رہ سکتا ہے۔ بلکہ وہ پوچھتا تھا کہ فلاں عضو
نہ رہے تو شیر رہتا ہے یا نہیں۔ اس کا جواب تو یہی تھا۔ کہ ہاں اگر یہ نہ ہو تو شیر رہ جاتا ہے لیکن شیر نام
تمام اعضاء کے مجموعہ کا ہے جب وہ نہیں تو شیر نہیں۔ اور جب یہ کہا جائے کہ فلاں عضو بھی نہ سہی ۔ فلاں
بھی نہ سہی، تو یہی کیوں نہ کہا جائے کہ کچھ بھی نہ سہی۔ اور اس طرح شیر تو کیا چوہیا بھی نہیں رہتی نتیجہ کیا ہوا۔
ہیں کہ کچھ بھی نہیں۔ ایسے ہی کئی انسان ہوتے ہیں۔ وہ تفصیل میں رہ جاتے ہیں جب وہ ایک ایک جزو کا انکار
کرتے چلے جاتے ہیں۔ تو باقی کچھ بھی نہیں رہتا کیونکہ ایمان تو ان کے مجموعہ کا نام ہے ۔
رکھنے
بعض لوگ ڈاڑھی نہیں رکھتے ۔ اگر ان کو کہا جائے کہ کیوں منڈاتے ہو تو کہیں گئے کیا ایمان ڈاڑھی کے
میں آگیا ۔ ڈاڑھی رکھی تو کیا نہ رکھی تو کیا۔ پھر آگے قدم اُٹھتا ہے بعض کہہ دیتے ہیں سنتیں کیا ضروری
ہیں۔ فرائض ہی اصل ہیں سنتیں نہ پڑھیں تو نہ سہی۔ پھر بعض آگے فرائض کا بھی صفایا کرتے ہیں کہ یہ
کیا چیز ہیں۔ دل کی یاد ہی کافی ہے۔ بعض اس سے بھی آگے قدم بڑھاتے ہیں۔ کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جھوٹ نہ بولو۔ بس انسان کو چاہتے کہ جھوٹ نہ بولے ۔ روزہ کی کیا ضرورت ہے
بھوکے مرنے کی کچھ حاجت نہیں۔ پھر کہتا ہے کہ تقویٰ اللہ اصل میں ایک الگ چیز ہے۔ اس کے
لیے صدقہ و زکوۃ کی کیا ضرورت ہے۔ غربابہ کی پرورش صدقہ و زکوۃ پر تھوڑا ہی منحصر ہے ۔ رزق تو سب
کو خدا نے پہنچانا ہے ۔ وہی ان کو پہنچائے گا ۔

غرض اسی طرح وہ ہر ایک چیز کا انکار کر دیتے ہیں۔ اور خالی رہ جاتے ہیں۔ پھر ایمان بھی ندارد ہو جاتا
ہے کیونکہ ایمان تو ان سب اجزاء کے مجموعہ کا نام ہے اور ہر ایک چیز کی یہی حالت ہے کہ اس کے تمام
اجزاء کا مجموعہ وہ چیز ہو گا۔ نہ اس کا کوئی جز و نادانی ہے کہ کوئی کہ دے کہ کیا عرب میں حج کے لیے جانے
کا نام ایمان ہے یا زکواۃ کے چند روپے دینے کا نام ایمان ہے کیونکہ اس طرح اس کا سارا ایمان ایک
جزو کے ترک کرنے سے بہہ جاتا ہے۔
مثلاً کوئی شخص آدمی کے متعلق تحقیقات کرے کہ اس میں مٹی ہے ۔ لوہا ہے وغیرہ وغیرہ اور
کے کہ لوجی آدمی ۔ آدمی کہتے تھے۔ کیا مٹی آدمی ہے ؟ کیا لوہا آدمی ہے ؟ یہ تو سچ ہے کہ مٹی اور لوہا
وغیرہ تو آدمی نہیں ۔ مگر ان سب کے مجموعہ کا نام آدمی ہے ۔
اجزاء ایمان جو ہیں وہ بطور غلاف کے ہیں۔ اگر اجزاءہ کو چھوڑ دیا جاتے تو باقی کچھ بھی نہیں
رہتا۔ ہر ایک انسان کو چاہتے کہ تمام اجزاء کو دیکھے اور پھر اپنے نفس پر غور کرے۔ اگر تمام اجزاءہ اس
میں موجود ہوں تو ایمان ہے۔ ورنہ نہیں مثلاً کسی برتن میں چھید کر دیا جائے اور پھر پانی اس میں ڈالا
جاتے تو پانی اس میں نہیں رہے گا۔ اسی طرح ایمان کے اجزاء میں سے اگر کسی جزو کو چھوڑ دیا جاتے
تو اس کی کمی ہو جاتے گی اور اس وجہ سے اس میں سے ایمان کا مغز رہ جاتے گا ۔ کی اور میں سے ایمان کا
پس نہایت ضروری ہے کہ کوئی جزو ایمان چھوٹ نہ جاتے ۔ اس وقت میں نے جو آیت پڑھی
تھی وہ تو رہ ہی گئی۔ اللہ تعالیٰ چاہے گا تو اگلے جمعہ دیکھا جائے گا۔
( الفضل ۱۹ / فروری شالله )

آج 10 میں سے 10 باقی